جھوٹ اِس وقت انسان کا ساری دنیا میں سب سے بڑا دشمن ہے۔ اپنے اندر صداقت کی طاقت کی طاقت پیدا کریں

حصہ 2

خطبات طاہر جلد 16
486
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
پس جماعت احمد یہ کینیڈا کو میں خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ آپ تبلیغ کے کاموں میں
بہت پیچھے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو یہاں تبلیغ کر بھی رہے ہیں تو فرضی باتیں کر رہے ہیں نہ
خدا کو فرضی باتوں کی ضرورت ہے نہ جماعت کو فرضی باتوں کی ضرورت ہے۔ ہر گھر میں مبلغ پیدا ہونے
چاہئیں۔ ہر مردہ، ہر عورت ، ہر بڑے، ہر چھوٹے ، ہر بچے، ہر بچی کو یہ فکر کرنی چاہئے کہ اس نے کسی کو
خدا کی طرف بلا کر یہ سعادت حاصل کر لی ہے کہ وہ خدا کا ہو گیا۔ یہ ایک ایسا چسکا ہے کہ اگر آپ کو اسی
وقت پڑ جائے تو یہ چسکا ایسا ہے جو پھر آپ کو چھوڑے گا نہیں۔ کوئی نشہ تبلیغ جیسا نشہ نہیں ہے۔ کوئی
عادت تبلیغ جیسی عادت نہیں ہے۔ یہ اپنی ذات میں آپ کے دلوں کو پکڑ لیتا ہے جو مزہ آپ کو خدا کی
صلى الله
صلى الله
ت خدا کے
صلى الله
خاطر خدا کے بندوں کو واپس لانے میں ملتا ہے وہ ایک عجیب مزہ ہے اور آنحضرت ﷺ نے
حوالے سے بیان فرمایا لیکن یہ بندے نہیں سمجھتے کہ آنحضرت ﷺ کا پیغام کیا ہے۔ وہ پیغام اللہ کے
حوالے سے مومنوں کو ہے اگر خدا جو دنیا کی لذتیں محسوس نہیں کرتا اپنے متعلق فرماتا ہے کہ مجھے لذت
آئی تو تم جن کی خاطر خدا کو لذت آئی تم کیوں وہ لذتیں محسوس نہیں کرتے۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے
ایک موقع پر فرمایا کہ ایسا بندہ خدا کا جو گنہگار ہو، خدا سے دور جا چکا ہو وہ توبہ کرلے اور واپس آجائے اور
دعوت الی اللہ اسی کا نام ہے کہ آپ ایسے لوگوں کی توبہ میں مددگار بنتے ہیں، انہیں واپس لانے کے
لئے آوازیں دیتے ہیں اور پھر جب وہ واپس آتے ہیں تو خدا کے قدموں میں ان کو پیش کر دیتے
ہیں۔ ا۔ یہ جو مضمون ہے اسی کے اوپر روشنی ڈالتے ہوئے آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ بعض ایسے بندے
ہیں جو گناہوں میں زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں اگر وہ واپس آجائیں واقعہ خدا کے حضور آجائیں
تو اللہ تعالیٰ کو اتنی خوشی ہوتی ہے، اتنی خوشی ہوتی ہے کہ وہ شخص جو پیتے ہوئے صحرا میں ایک درخت کے
نیچے لیٹا ہو اور اس کا سب کچھ پانی، کھانا ، ہر چیز اونٹنی پر لدا ہوا وہ آنکھ کھولے تو اونٹنی غائب ہو چکی ہوا و
اس کے بغیر وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا ، اس کے بغیر وہ چند دن زندہ نہیں رہ سکتا وہ انتظار میں ہو یہاں تک
کہ سورج ڈھلنے سے پہلے وہ اس اونٹنی کو واپس اپنی طرف آتا دیکھے فرمایا جتنی اس شخص کو خوشی ہوتی ہے
اس سے زیادہ خدا کو خوشی ہوتی ہے لیکن امر واقعہ یہ خوشی ایسی ہے جو ہمیں حاصل کرنی ہے کیونکہ ہم
محتاج ہیں اور ہم بندے ہیں ، اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں پر نظر رکھ کر خوشی محسوس فرماتا ہے یعنی خوشی کے معنی
اور ہیں جو خدا کے حوالے سے ہوں جو رسول اللہ ﷺ کا مطلب یہ ہے کہ اسے کھوئے ہوئے بندو اتم
الله
اور

خطبات طاہر جلد 16
487
خطبہ جمعہ 27 جون 1997ء
سورج ڈوبنے سے پہلے واپس آجاؤ کیونکہ سورج ڈوبنے سے مراد زندگی کے سورج کا ڈوبنا ہے اس
کے بعد پھر واپسی کا کوئی وقت نہیں رہتا۔ تو سورج ڈوبنے سے پہلے اپنے حقیقی مالک کی طرف واپس
آجاؤ۔ وہ سامان جو اونٹ نے لا دا ہوا ہے وہ انسان نے بھی لا دا ہوا ہے اور خدا کو خوشی اتب تب ہے ہوتی ہے
جب یہ سامان خدا تک واپس پہنچ جائے ، جبکہ اس بندے کا اپنا اختیار تھا کہ اسے واپس کر دے پس
مرنے سے پہلے جو خدا کا ہے وہ اسے دے دو اور اس میں اللہ تعالیٰ کو یہ خوشی محسوس ہوگی وہ ہمیشہ کے
لئے یعنی دائمی طور پر تمہاری خوشیاں بن جائیں گی۔
پس اللہ کرے ہمیں اس کی توفیق ملے ، ہم لوگوں کو اس طرح کامیابی کے ساتھ خدا کی طرف
بلائیں کہ وہ محسوس کرنے لگیں کہ خدا ہم سے راضی ہو رہا ہے کیونکہ یہ خوشی جو اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے
یہ کوئی آسمانی خوشی ایسی نہیں جس کو آپ محسوس نہ کر سکیں ، اس بات کو بھی دل سے نکال دیں۔ جب
دور سے آتے ہوئے اونٹ کو وہ وئے اونٹ کو وہ شخص دیکھتا ہے جس کی مثال دی جا رہی ہے اونٹ اس کو دیکھ رہا ہے، وہ
اس کو دیکھ رہا ہے اسی طرح جب خدا کے قریب کوئی بھٹکی ہوئی روح واپس آتی ہے تو ہو نہیں سکتا کہ اس
کی نظر خدا کی نظروں پر نہ ہو۔ ہر قدم جو وہ اٹھاتا ہے اس میں ایک لذت محسوس کرتا ہے ۔ اس کا
ہر قرب جو خدا کی طرف ہے اس کے لئے بے انتہا خوشیوں کے سامان پیدا کرتا ہے۔ پس وہی خوشیاں
ہیں جو ریفلیکٹ (Reflect) ہو رہی ہیں خدا میں کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں کوئی خوشیاں محسوس
نہیں کیا کرتا۔
پس اللہ کرے ہمیں یہ توفیق ملے، ہم اپنی زندگیوں کی کایا پلٹ دیں، ایک ایسی جماعت بن
کر ابھریں جس کے نتیجے میں ہمارے سفر تیزی کے ساتھ ہوں ، ہم گھنٹوں کے سفرتھوں میں کریں، ہم
ہفتوں کے سفر گھنٹوں میں کریں، ہم مہینوں کے سفر دنوں سے کم عرصے میں اور صدیوں کے سفر سالوں
میں کرنے والے ہوں ۔ تین سال ہی تو ہیں باقی اس صدی کے گزرنے میں اور دیکھو آپ نے کتنی لمبی
مسافت طے کرنی ہے۔ بہت دیر سوئے رہے ہیں اب اٹھے ہیں تو سورج ڈوبنے والا ہے اور سفر باقی
ہے۔ پس زندگی کا سورج ڈوبنے سے پہلے یہ سفر اختیار کریں اور اگر سورج ڈوبنے کے خیال سے اس
خطرے سے کہ ہم کہیں منزل نہ کھو بیٹھیں آپ نے سفر کیا اور محنت کی اور کوشش کی تو میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ جس قدم پر بھی آپ مردہ ہو کر گریں گے ، جس قدم پر بھی آپ جان دیں گے اسی قدم کو

خطبات طاہر جلد 16
488
خطبہ جمعہ 27 جون 1997 ء
اللہ منزل قرار دے دے گا اور یہ اللہ کی رحمتوں میں سے ایک عظیم رحمت ہے کہ اس کی منزل کچھ اور
معنی رکھتی ہے اس کی طرف حرکت کا نام ہی منزل ہے، اس کی طرف جدو جہد کا نام ہی منزل ہے جس
آن ، جس لمحے آپ پ کو موت آئی وہی لمحہ اگر آپ خدا کی طرف حرکت کر رہے ہیں آپ کی کامیابی کا لمحہ
ہوگا ۔ آپ قسم کھا کے کہہ سکتے ہیں کہ فزت برب الکعبۃ وہ صحابی جس کے سینے کو چھیدا جا رہا تھا
نیزے سے وہ یہ اعلان کر رہے تھے فزت برب الکعبة پس موت کے لمحوں میں بھی کامیابی نصیب
ہو جایا کرتی ہے اپنی موت کو خدا کے لئے کر لو تو ہمیشہ یہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی ۔ اللہ تعالیٰ
اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

آج 10 میں سے 10 باقی