مرض کی غلط تشخیص اور غلط رد عمل
خلیج کا بحران
۳۳
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مرض کی غلط تشخیص اور غلط رد عمل
خطبه جمعه فرموده ۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔مشرق وسطی میں مسلسل بے چینی کی اصل وجہ
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
گزشتہ کئی صدیوں سے شرق اوسط کا علاقہ مسلسل انحطاط کا شکار ہے اور جنگوں اور
بے چینیوں اور بدامنی اور کئی قسم کے کروب میں اور دکھوں اور تکلیفوں میں مبتلا رہا ہے لیکن گزشتہ
چالیس سال سے خصوصیت کے ساتھ ان تکلیفوں اور بے چینیوں اور دکھوں میں اضافہ ہوا بلکہ ہوتا
چلا جا رہا ہے۔اس کی وجوہات معلوم کرنا کچھ مشکل نہیں لیکن معلوم ہونے کے باوجودان وجو ہات پر
نہ مشرق کی توجہ ہے نہ مغرب کی توجہ ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ گزشتہ چالیس سال کے دور میں جتنی بار
اس علاقے کا امن پارہ پارہ ہوا اور اس کے نتیجے میں عالمی امن کو صدمے کے احتمالات پیدا ہوئے
اتنی ہی بار اس کے نتیجے میں جو رد عمل مغرب نے دکھایا وہ آئندہ ایسے ہی خطرات پیدا کرنے والا
رد عمل تھا اور ایسے ہی خطرات کو بڑھانے والا رد عمل تھا ان کو دور کرنے والا نہیں تھا اور ہر ایسے تجربے
سے گزرنے کے بعد شرق اوسط میں بسنے والے مسلمان عربوں نے جو ردعمل دکھایا وہ وہی رد عمل
تھا جس کے نتیجہ میں وہ پہلے بارہا نقصانات اٹھا چکے تھے اور بارہا اپنی تکالیف میں اضافہ کر چکے
تھے۔پس بار بار کے تجارب سے گزرتے ہوئے ، بار بارا نہی نتائج تک پہنچنا جو پہلی مرتبہ بھی غلط
ثابت ہو چکے ہیں یہ دانشوروں کا کام نہیں لیکن بظاہر دونوں طرف دانشور بھی موجود ہیں اس لئے
۳۴
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
کچھ اور وجہ ہے جس کی بناء پر یہ صورتحال سلجھنے کی بجائے مسلسل الجھتی چلی جارہی ہے۔خلاصہ کلام یہ
ہے کہ اس تمام بے چینی کی جڑ اسرائیل ہے اگر چہ ہر لڑائی کے بعد مغرب نے اس کا ایک تجزیہ پیش
کیا اور یہ بتایا کہ مشرق وسطی کے لوگوں کی کیا غلطی تھی ان کے راہنماؤں
کا کیا قصور تھا جس کے نتیجے
میں یہ سب نقصان پہنچے ہیں لیکن
کبھی بھی انہوں نے مرض کی جڑ نہیں پکڑی اور اپنے طرز عمل میں
اصلاح کی طرف
کبھی توجہ پیدا نہیں کی۔مثال کے طور پر اس سے پہلے جنرل ناصر کے اوپر یہ الزام
لگایا جاتا تھا کہ عبد الناصر ایک پاگل شخص ہے یہ اپنا توازن کھو بیٹھا ہے۔اس کو علم نہیں کہ اس کے
مقابل پر طاقتیں کتنی غالب ہیں اور ان کے مقابل پر اس کی یا اس کے ساتھیوں کی ،سارے عربوں
کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے۔جتنی دفعہ یہ جنگ کو جائے گا ہر بار ہزیمت اٹھائے گا اور پہلے سے بدتر
حال کو پہنچے گا اس لئے مغربی دنیا کے تجزئے کے مطابق ایک پاگل را ہنما اٹھا جس نے اپنے جوش کی
وجہ سے تمام قوم کے دل جیت لئے مگر ہوش سے عاری تھا اس لئے ان کی ہوش کے لئے اس نے کوئی
چارہ نہ کیا۔نتیجہ اس کا ہر اقدام جو اس نے اپنے دشمن کے خلاف کیا بالآخر اسی پر اور اس کے
ساتھیوں پر الٹا اور ہر بار جب اس کا مقابلہ غیروں سے ہوا تو نہ صرف یہ کہ اپنے مقاصد کو حاصل
کرنے میں ناکام رہا بلکہ ہمیشہ اپنے ہاتھ سے کچھ کھویا اور مسلسل کھوتا چلا گیا۔یہی حال کچھ عرصے
تک اس کے پیچھے آنے والے دوسرے راہنماؤں کا رہا۔پس پہلے دور کا تجزیہ یہ مغرب کے نزدیک مسلمانوں، عربوں میں سے اٹھنے والا ایک
جوشیلا پاگل لیڈر تھا اور یہی تجزیہ اب صدام حسین کے بارہ میں پیش کیا جا رہا ہے اور تمام دنیا کی توجہ
اس طرف مبذول کروائی جارہی ہے کہ لو ایک اور پاگل لیڈر ا ٹھا ہے۔ایسا پاگل لیڈر جس کی
بنیادیں صرف ” ناصریت یعنی جنرل ناصر کے نظریات اور اس کے رویے پر ہی مبنی نہیں بلکہ ہٹلر
میں بھی پیوستہ ہیں اور ہٹلریت میں پیوستہ ہیں جسے نائسی ازم ( Natsizm) بھی کہا جاتا ہے۔اصل نام تو نائسی ازم ہے لیکن اس کا Symbol بن کر ھٹلر ابھرا تھا اس لئے ھٹلرانہ طرز عمل بھی
اسے کہا جاتا ہے۔تو یہ آج کل مغربی دنیا میں ٹیلویژن وغیرہ کے اوپر بکثرت ہٹلر کے دور کی فلمیں
۳۵
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
دکھا رہے ہیں اور اس جنگ کے ایسے واقعات پیش کر رہے ہیں جس سے نائسی ازم کے دور کی
یادیں مغرب میں تازہ ہو جائیں اور از خود بغیر کچھ کہے وہ نائسی ازم کے دور اور اس کے محرکات کو
جنرل صدام حسین کے دور اور اس کے محرکات کے ساتھ وابستہ کر دیں۔پس یہ ان کا تجزیہ ہے لیکن
کسی مغربی مفکر نے یہ نہیں کہا کہ اگر یہ واقعہ بیمار ذہن تھے جو راہنما بن کر ابھرے تو ان بیمار ذہنوں
کو پیدا کر نیوالی بیماری کو نسی تھی اور یہ نہیں سوچا کہ اگر بیمار سراڑا بھی دیئے جائیں تو جو بیماری باقی
رہے گی وہ ویسے ہی اور سر پیدا کرتی چلی جائے گی اور کبھی بھی اس بیماری سے اور اس بیماری کے
اثرات سے یہ نجات حاصل نہیں کر سکتے۔وہ بیماری کیا ہے؟ وہ اسرائیل کا قیام اور اس کے بعد مغرب کا مسلسل اسرائیل سے ترجیحی
سلوک ہے۔جب بھی کسی دوراہے پر اسرائیل کے مفاد کو اختیار کرنے یا مسلمان عرب دنیا کے مفاد
کو اختیار کرنے کا سوال اٹھا بلا استثناء ہمیشہ مغرب نے اسرائیل کو فوقیت دینے کی راہ اختیار کی اور
مسلمان دنیا کے مفادات کو ٹھکرا دیا۔پس اس بیماری کا خلاصہ ایک عرب شاعر نے اپنے ایک سادہ سے شعر میں یوں بیان کیا ہے کہ
من كان يلبس كلبه شيء ويقنع لي جلدی
ما الكلب خير عنده منی وخيـــر مـنـــه عـنـدی
کہ وہ شخص جو اپنے کتے کوتو پوشاکیں پہنا تا ہو اور میرے لئے میری جلد ہی کوکافی سمجھتا
ہو، بلاشبہ اس کے لئے کتا مجھ سے بہتر ہے اور میرے لئے کتا اس سے بہتر ہے۔بعینہ یہی مرض کی آخری تشخیص ہے۔عرب دنیا کے دل میں یہ بات ڈوب چکی ہے اور ان
کا یہ تجزیہ حقائق پر مبنی ہے کہ مغرب اپنے کتوں کو تو پوشاک پہنائے گا لیکن ہمیں ننگا رکھے گا اور یہ
صورتحال اسرائیل اور عرب مواز نے میں پوری طرح صادق آتی ہے۔نماد تشخیص اور غلط رد عمل
پس مغرب کا رد عمل ایسے مواقع پر ہمیشہ یہ ہوا کہ اس جاہل عرب دنیا سے بچنے کے لئے
۳۶
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
اور اس کے نقصانات سے دنیا کو بچانے کے لئے ایک ہی راہ ہے کہ اسے پارہ پارہ کر دو،
ٹکڑے ٹکڑے کر دو اور آئندہ کے لئے اس کے اٹھنے کے امکانات کو ختم کر دو۔یہ ویسا ہی تجزیہ ہے
گوا تنا ہولناک نہیں اور اتنا مجرمانہ نہیں جتنا پہلی جنگ عظیم کے بعد کیا گیا اور پھر دوسری جنگ عظیم
کے بعد کیا گیا۔دونوں صورتوں میں وہ تجزیہ ناکام رہا وہ بنیادی محرکات جو نانسی ازم کو پیدا کرتے
ہیں یا نا صریت کو پیدا کرتے ہیں یا صدا میت کو پیدا کرتے ہیں۔جب تک ان محرکات پر نظر
ڈال کر اس مرض کی صحیح تشخیص کر کے اس کے علاج کی طرف متوجہ نہ ہوا جائے ، بار بار وہ سراٹھتے
رہیں گے اور دوسرے سروں کے کٹنے کا موجب بھی بنتے رہیں گے اور یہ پھوڑا پکتا رہے گا۔یہاں تک کہ کوئی ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ جب مغرب کی طاقتور حکومتوں کے اختیار سے باہر نکل
جائے۔صدام حسین کو جو طاقت دی گئی ہے یہ بھی دراصل مغربیت کی نا انصافی کا ایک مظہر ہے اور
ان کے لئے بے اصول پن کا ایک مظہر ہے۔ایران میں مغربی طاقتوں کی ریشہ دوانیاں
اس سے پہلے مغرب ہی تھا جس نے خمینی ازم کی بنا ڈالی تھی۔فرانس وہ مغربی ملک ہے
جس میں امام خمینی صاحب نے پناہ لی اور بہت لمبے عرصے تک فرانس کی حفاظت میں رہے اور
فرانس کے اثر اور تائید کے نیچے وہ پراپیگنڈہ کی مہم جاری کی گئی جس نے بالآخر وہ انقلاب برپا کیا
جو ابھی تک جاری ہے اور اس عرصے تک چونکہ مغرب
کو یہ خطرہ تھا کہ اگر خمینی ازم او پر نہ آیا یعنی
مذہبی انقلاب برپا نہ ہوا تو شاہ کی نفرت اتنی گہری ہو چکی ہے کہ لازماً اشترا کی انقلاب بر پا ہوگا۔پس خمینی ازم یا اسلام کے اس نظریے کی محبت نہیں تھی جو ایران میں پایا جاتا ہے بلکہ اس سے بڑے
دشمن کا خوف تھا جس نے ان
کو مجبور کیا کہ وہ خمینی ازم کی پرورش کریں اور جب وہ طاقت پا گیا تو
کیونکہ وہ مذہبی لوگ تھے اور وہ جانتے تھے کہ مذہبی جذبات کے نتیجے میں ہم ابھرے ہیں، اس لئے
لا زماً ان کے مفاد میں یہ بات تھی کہ مذہبی جذبات کو مشتعل رکھنے کے لئے ایک نفرت کے بدلے
۳۷
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
دوسری نفرت کی طرف رخ پھیرا جائے۔پہلا انقلاب بھی نفرت کی بنا پر تھا اور وہ نفرت شاہ ایران
اور اس کے پس منظر میں اس کے طاقتوار حلیف اور سر پرست امریکہ کی نفرت تھی۔چنانچہ یہی نفرت
انہوں نے مذہبی فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کی اور امریکہ کو شیطان اعظم کے طور پر پیش
کیا اور ہر طرح سے قوم کے ان مذہبی جذبات کو زندہ رکھا جو نفرت سے تعلق رکھتے ہیں اور اس بنا پر
اس کے رد عمل میں خمینی ازم کو تقویت ملنی شروع ہوئی۔پس پہلے بھی اس علاقے میں جو بدامنی ہوئی۔جو خوفناک جنگیں لڑی گئیں یا فسادات برپا
ہوئے یا قتل و غارت ہوئی یا نا انصافیاں ہوئیں ان کی بھی بنیادی ذمہ داری مغرب پر عائد ہوتی ہے
اور بنیادی اس لئے کہ شاہ کے مظالم میں بھی مغرب ہی کی سر پرستی شامل تھی اور ذمہ داری تھی۔یہ
کیسے ممکن ہے کہ امریکہ جسے آج دنیا میں تجس کے نظام پر اتنا عبور حاصل ہو چکا ہے کہ دور دور کے
ایسے واقعات جن کے متعلق اس ملک کے رہنے والے بھی ابھی شعور نہیں پاتے ابھی احساس ان
کے اندر بیدار نہیں ہوتا، ان کی انٹیلی جنس کی رپورٹیں ان کو بھی ان سے باخبر کر دیتی ہیں۔چنانچہ
یہ عجیب بات ہے کہ ہمارے ملک میں جو کئی انقلابات ہوئے ان میں امریکہ سے یہ شکوہ بھی کیا گیا
کہ ہمیں خبر نہیں دی۔یعنی ایک راہنما کی حکومت الٹی ہے، ایک پارٹی کو الٹایا گیا ہے اور وہ امریکہ
سے شکوہ کر رہے ہیں کہ عجیب لوگ ہیں ہمیں خبر ہی نہیں دی۔جس ملک میں رہتے ہو تمہیں اپنے
ملک کی خبر نہیں اور شکوہ کر رہے ہو کہ ہمیں خبر نہیں دی پس شعور کی کمی جتنی زیادہ مشرق میں نمایاں
ہوتی چلی جارہی ہے اور اپنے حالات سے بے حسی جتنی بڑھتی جا رہی ہے اتنا ہی ان قوموں کے اندر
دوسروں کا شعور بیدار ہو رہا ہے اور دوسروں کے معاملات میں حس تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے۔پس یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کو پتا نہ ہو کہ شاہ ایران نے کیسے سخت مظالم توڑے ہیں اور ان کا
کتنا خطرناک رد عمل ہے جو ملک میں پنپ رہا ہے۔ان مظالم کے دوران اس کے سر پر ہاتھ رکھنے
کی اول ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے اور دنیا کا کوئی باشعور انسان امریکہ کو اس ذمہ داری سے
مبرا نہیں کر سکتا۔اس میں دشمنی یا جذبات کی بات نہیں ایک ایسی حقیقت ہے جو ادنی سی سمجھ رکھنے
۳۸
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
والا دانشور بھی آج یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ شہنشاہیت جو ایران کی شہنشاہیت ہے وہ امریکہ کی
پروردہ تھی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سارے رد عمل کی ذمہ داری اصل میں امریکہ پر
عائد ہوتی ہے اور اس رد عمل کو سنبھالنے کے لئے امریکہ نے جو طریق کا راختیار کیا وہ بھی ان کے
مفاد میں یا ان کے نزدیک دنیا کے مفاد میں ضروری تھا۔وہ سمجھتے تھے کہ اس رد عمل سے اب دو ہی
طاقتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں یا خمینی ازم ، مذہب کی طاقت اور یا پھر اشتراکیت ہے اور اشتراکیت
چونکہ زیادہ سخت دشمن تھی اور اس دور میں اگر اشتراکیت کو یہاں غلبہ نصیب ہو جاتا تو جو صلح آج
روس اور امریکہ کے درمیان میں ہوئی ہے وہ کبھی واقعہ نہیں ہوسکتی تھی۔پھر صدامیت پیدا نہ ہوتی
پھر روس کی طرف سے اور روسی ایران کی طرف سے مشرق وسطی کے امن کو شدید خطرہ درپیش ہوتا
اور ایسا خطرہ درپیش ہوتا جس کا کوئی مقابلہ ان کے پاس نہیں تھا، مقابلہ کرنے کی کوئی طاقت ان
کے پاس نہیں
تھی۔پس بہر حال اپنے مفاد میں اور جسے جس طرح یہ پیش کرتے ہیں کہ ساری دنیا کے امن
کے مفاد میں انہوں نے خمینی ازم کو پیدا کیا اور اس کی پرورش کی۔یہاں تک کہ جب وہ طاقت پکڑ
گیا تو انہوں نے اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے اپنے نظام کی بقاء کی خاطر اور امریکہ کے
بداثرات سے اسے بچانے کے لئے ایک درمیانی راہ اختیار کی جو درمیانی راہ ان معنوں میں تھی کہ
روس اور امریکہ کے بیچ میں چلتی تھی مگر اسلامی انصاف کے لحاظ سے وہ درمیانی راہ نہیں تھی کیونکہ
انہوں نے اپنے دائیں بھی قتل و غارت کا بازار گرم کیا اور اپنے ہا ئیں بھی قتل و غارت
کا بازار گرم کیا
اور اسلام کے نام پر ایسا کیا۔عراق کے متعلق پر فریب چالیں
پس عالم اسلام کوکئی نقصانات پہنچے اور پھر ایران سے اپنا بدلہ لینے کے لئے ”صدا میت“
کو پیدا کیا گیا اور عراق کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی گئی اور تمام عرب طاقتیں جو ان کے زیر نگیں
۳۹
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
تھیں۔ان کے ذریعے بھی مدد کروائی گئی اور براہ راست بھی یہاں تک کہ ایک موقع پر جبکہ عراق کو
شدید خطرہ لاحق ہوا اور صاف نظر آنے لگا کہ ایرانی فوجیں اب بغداد پر قابض ہو جائیں گی تو اس
وقت امریکہ نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ ایسا نہیں ہوگا یا ایسا نہیں کرنے دیا جائے گا۔چنانچہ بڑی تیزی
کے ساتھ ان کی مدافعانہ طاقت کو بڑھا کر جارحانہ طاقت میں تبدیل کیا گیا اور یہ جو دنیا میں آج
پرو پیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ایسا ظلم اور بے حسی ہے کہ Poisonous گیسیں جو اعصاب کو تباہ
کرنے والی یا جسم پر چھالے ڈالنے والی یا دم گھوٹنے والی گیسیں ہیں ، بنی نوع انسان کے خلاف ان
کو استعمال کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے ، اس لئے اس ظالم سے دنیا کو نجات دلانا
ضروری ہے۔کل یہی وہ قومیں تھیں جنہوں نے وہ گیس بنانے کے طریقے ان کو سکھائے تھے۔ان
کے علم میں تھا اور ان کی آنکھوں کے سامنے مسلسل وہ فیکٹریاں بنائی گئیں اور ان کا Know
how ان کو عطا کیا گیا کیونکہ اس وقت مقابل پر بڑا دشمن ایران تھا اور ان قوموں کا یہ کہنا ، اگر آج
یہ
کہیں کہ ہمیں تو علم نہیں ، یہ کام تو عراق نے خفیہ طور پر خود بخو دکر لئے ، یہ بالکل جھوٹ ہے۔لیبیا میں جب گیسوں کے کارخانوں کا آغاز ہوا تو اس وقت انہوں نے وہاں بمباری کی
اور دنیا میں اعلان کیا کہ ہم کسی قیمت پر اس کارخانے کو قائم نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ دنیا کے
امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہوگا اور پھر تفاصیل بیان کیں جو حیرت انگیز طور پر درست تھیں۔انہوں
نے کہا کہ لیبیا کہتا ہے کہ ہم یہ گیسیں نہیں بنار ہے بلکہ دوسری قسم کی فرٹیلائز ریا اور کیمیا تیار کر رہے
ہیں تو ہم ان کی تصویر میں آپ کو دکھاتے ہیں اندر سے یہ وہ کارخانہ ہے، یہاں یہ چیزیں بن رہی
ہیں اور یہ یہ چیزیں پیدا ہورہی ہیں۔اتنی ہو چکی ہیں ایک ایک جزء ایک ایک تفصیل کا ان
کو علم تھا اور
دنیا کے سامنے اس کو پیش کیا۔تو عراق کے معاملے میں کس طرح آنکھیں بند تھیں جب اس کی پشت
پر کھڑے تھے اور چاہتے تھے کہ کسی قیمت پر بھی ایران کو عراق پر یا عرب
دنیا پر فوقیت حاصل نہ ہو اور
غلبہ حاصل نہ ہو ورنہ ان کو خطرہ تھا کہ پھر سارا معاملہ ان کے اختیار اور قبضہ قدرت سے باہر نکل
۴۰
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
جائے گا اور اس وقت ایران شور مچارہا تھا کہ ظلم ہوگیا ، اندھیر نگری ہے ،ایسی سفا کی ہے۔وہ اپنے
بیماروں کی تصویر میں دکھا رہا تھا اور چند ایک معمولی جھلکیوں کے بعد انہوں نے وہ منظر دنیا کے سامنے
لانے بند کر دیئے۔اب جبکہ اس جس کو یہ سر پھرا کہتے ہیں اور بیمار دماغ کہتے ہیں اس بیمار دماغ کو
جس کو انہوں نے خود پیدا کیا ، جب اس بیمار دماغ کو ذلیل و رسوا کرنا پیش نظر ہے تو وہی تصویر میں
جو ایران کے وقت پہلے ایران دکھایا کرتا تھا وہ اب ساری دنیا کو دکھا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ
ایسا ظالم شخص جس نے اپنے بھائی ایرانی مسلمانوں پر ایسے ظلم کئے تھے اس کے ظلم سے دنیا کیسے بچے
گی۔وہ دوسروں پر رحم کرے گا یا ان سے انسانیت کا سلوک کرے گا۔تو یہ ردعمل جو ہے یہ بھی وہی
پرانے رد عمل اور وہی پرانا طریق یعنی بیماری کو نہیں دیکھتے جو بیمارسر پیدا کرتی ہے، ان طاقتوں کو جو
یہ خود طاقتیں ہیں نظر انداز کر دیتے ہیں جو بیماری پیدا کرنے میں مسلسل محمد رہتی ہیں اور ایک بیماری
کو آغاز سے لے کر نقطہ انجام تک پہنچاتی ہیں بلکہ آخر پر توجہ صرف بیمارسروں کی طرف مبذول
کرا دیتے ہیں کیونکہ ان کو انہوں نے تن سے جدا کرنا ہوتا ہے اس لئے دنیا کو یہ دکھانے کے لئے کہ
ہم مجبور ہیں ایک پاگل ذہن ابھرا ہے جس کا یہ مقدر ہے کہ اسے تن سے جدا کیا جائے ورنہ وہ باقی
دنیا کے سروں کے لئے خطرہ بن جائے گا۔عربوں اور امیرانیوں کے ساتھ مغرب کا ظالمانہ سلوک
آخری بات وہی ہے۔یہ بیمار ذہن کیوں پیدا ہورہا ہے؟ اس لئے کہ مسلسل مغرب کا
سلوک خصوصاً عرب مسلمانوں سے اور ایران کے مسلمانوں سے ظالمانہ رہا ہے، سفا کا نہ رہا ہے،
جارحانہ رہا ہے اور باوجود اس کے کہ ان میں بہت سے ممالک کی دوستیوں کے ہاتھ انہوں نے جیتے۔ان کی سر پرستیاں کیں اور بظاہر ان کے مددگار بنے لیکن عملاً اس کی وجہ واضح تھی کہ ان سے
استفادہ کرنے کے لئے سب سے اچھا ذریعہ ان سے دوستی پیدا کرنا تھا۔ان کے تیل کی دولت تمام
کی تمام اپنے بینکوں میں رکھوائی اور اس سے دہرا فائدہ اٹھایا۔ایک تو یہ کہ وہ بہت بڑے دولت
ام
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
کے ذخائر بن گئے جس سے ان کی سرمایہ کاری کو غیر معمولی تقویت ملی اور دوسرے ہر خطرے کے
وقت ان کی دولت پر قابض ہونے کا اختیار ان کو حاصل ہو گیا۔اب جہاں دوسری جگہ امانت کی
باتیں کرتے ہیں وہاں ان کے امانت کے تصور بدل جاتے ہیں یعنی ایک شہری جب دوسرے ملک
میں جاتا ہے تو اس کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہئے مگر امن اور دوستی کے زمانے میں
اعتماد کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی مالی نظام کے تحفظات سے استفادہ کرتے ہوئے یا ان پر غلطی
سے یقین کرتے ہوئے جب دولتیں ان کے بینکوں میں جمع کرائی جاتی ہیں تو کیا حق ہے ان کا کہ کسی
دشمنی کے وقت بھی ان کی دولت کے اوپر ہاتھ رکھ دیں اور کہیں کہ اس کو ہم بنی نوع انسان کے
فائدے میں سیل (Seal) کر رہے ہیں، سر بمہر کر رہے ہیں۔کتنے ہی مشرقی ممالک ہیں جن کی
دولتیں اس طرح ہر لڑائی اور ہر خطرے کے وقت سر بمہر کر دی گئیں اور اب بھی کو بیت کی دولت
سر بمہر کی گئی لیکن وہ ان کو بعد میں ان کی دوستی کی وجہ سے چھوڑ دینے کی نیت سے اور عراق کا سارا
سرمایہ جو غیر ملکوں میں تھا، اسے سر بمہر کر دیا گیا ، تو یہ دجل کی باریکیاں ہیں لیکن ان تمام چالا کیوں کو
اور ان تمام ظلموں کو یہ ایک نہایت نفیس Civilize زبان میں پیش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور
اس میں درجہ کمال کو پہنچے ہوئے ہیں۔اس کے مقابل پر ہر دفعہ بد نصیب عرب مسلمان دنیا نے ہوش کا جوش سے مقابلہ کرنے
کی کوشش کی ہے اور ہر دفعہ جوش کو ہوش سے ٹکرا کر جوش کو پارہ پارہ کروایا ہے اور مسلمان دنیا کو مزید
ذلیل و رسوا کر وایا ہے۔سب سے بڑی غلطی عرب دنیا نے یہ کی اور ہمیشہ کرتی چلی گئی کہ یہ سیاسی
محرکات اور یہ دنیاوی معاملات جن میں خود غرض قوموں کا رد عمل مذہب کی تفریق کے بغیر ہمیشہ
ایک ہی ہوا کرتا ہے۔ان محرکات کو ان کے مواضع پر جہاں یہ واقع ہیں، ان تک رکھنے کی بجائے
ان کو مذہب میں تبدیل کر دیا گیا اور جو نفرت پیدا کی گئی وہ اسلام کے نام پر پیدا کی گئی ان قوموں کا
جن قوموں نے آپ کے مفادات پر حملہ کیا ہے۔مقابلہ کرنے کا انسانیت آپ کو حق دیتی ہے۔اس کو بلا وجہ اسلامی جہاد میں تبدیل کر کے ان کو اور موقع دیا گیا کہ پہلے تو یہ صرف اسلامی دنیا پر حملہ
۴۲
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
کرتے تھے اب وہ اسلام پر بھی حملہ کریں اور تمام بنی نوع انسان کو کہیں کہ اصل بیماری اسلام
ہے۔اسرائیلیت نہیں ہے ہماری نا انصافیاں نہیں ہیں بلکہ اسلام ایک سج مذہب ہے جو کبھی پیدا کرتا
ہے۔ایک غیر منصفانہ مذہب ہے جو غیر منصفانہ خیالات کو فروغ دیتا ہے اور ساری بیماریاں اسلامی
طرز فکر میں ہیں۔چنانچہ ایران کے رد عمل میں بھی جو غیر اسلامی رد عمل تھا اور جس کا اسلام سے کوئی
دور کا بھی واسطہ نہیں تھا لیکن دنیا وی اصول کے مطابق اگر اس کو پیش کیا جاتا تو بہت حد تک دنیا کو
مطمئن کر وایا جاسکتا تھا کہ ہم مظلوم رہے ہیں۔اب ہمارا وقت ہے انتقام لینے کا ، ہم مجبور ہیں دنیا
کسی حد تک اس کو سمجھ سکتی تھی لیکن اسلامی دنیا کی لیڈرشپ کی جہالت کی حد ہے کہ قول سدید کی
بجائے ، دنیا کو صاف بات بتانے کی بجائے کہ ہم مجبور ہیں ہم بے اختیار ہیں۔جب بھی ہمیں موقع
ملے گا ، انہوں نے ہمارے اندر اتنی نفرتیں پیدا کی ہیں اور نا انصافیوں کی اتنی صدیاں ہمارے
موجودہ رد عمل کے پیچھے کھڑی ہیں کہ ہم مجبور ہو کر ایک کمزور آدمی کا رد عمل دکھائیں گے جس کے
ہاتھ میں جب اینٹ آتی ہے تو وہ اٹھا کر مارتا ہے پھر یہ نہیں سوچا کرتا کہ اس کے نتیجے میں اس کو کیا
سزا ملے گی یا طاقتور اس سے کیا سلوک کریں گے۔اس صورتحال کو تقویٰ کے ساتھ اور اسلامی تعلیم
کے مطابق قول سدید کے ساتھ نتھار کر اور کھول کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی بجائے ، جس میں
غیر معمولی فوائد مضمر تھے، انہوں نے پھر اسلام پر حملہ کروانے کے ان کو مواقع فراہم کئے۔پہلے کہا
کہ ہمارے بدن پر حملہ کرو پھر کہا کہ آؤ اب ہماری روح پر بھی حملہ کرو، اور ایسے ظالمانہ طور پر اسلامی
تعلیم کو توڑ مروڑ کر پیش کیا کہ اس کے نتیجے میں دنیا کے تمام اہل دانش جانتے تھے کہ یہ مذہبی رد عمل
نہیں ہے اس لئے اگر یہ مذہبی کہتے ہیں تو بہت اچھا، ہم ان کے مذہب پر حملہ کرتے ہیں اور دنیا کو
بتاتے ہیں کہ مذہب ٹیڑھا ہے،۔ان کے دماغ ٹیڑ ھے نہیں ہیں۔امیران میں مغربی طاقتوں کی ریشہ دوانیاں
پس وہ سر جن کو یہ بیمار سروں کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرتے تھے اور جوان کی بیماری
کی وجہ سے بیمار ہوئے ، اسی مسلمان دنیا نے ان کو موقع فراہم کئے کہ ان کی بیماری کی وجہ بھی اسلام
۴۳
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
قرار دیا جائے اور غلط تشخیص دوبارہ دنیا کے سامنے پیش کی جائے اور دنیا اس کو تسلیم کرنے پر مجبور
ہو جائے کیونکہ جو بیمار ہے اس کی بات زیادہ سنی جاتی ہے۔بیمار کہتا ہے کہ میرے سر میں درد ہے
اور ساتھ بتاتا ہے کہ میں نے یہ کھایا تھا اور یہ حرکت کی تھی اس کے نتیجے میں سر میں درد ہے۔پھر
ڈاکٹر اگر کچھ اور بات کہے بھی تو اس پر کسی کو اطمینان نہیں ملتا۔چنانچہ جب یہ بیمار سرد نیا کو دکھائے
جاتے ہیں تو ساتھ کہتے ہیں کہ اس کی بہت اعلی تشخیص خود اس بیمار نے کر دی ہے۔یہ بیار کہتا ہے کہ
میرا مذہب پاگل ہے، میرا مذہب مجھے نا انصافیوں پر مجبور کرتا ہے، میرا مذہب مجھے کہتا ہے کہ
عورتوں اور بچوں سے ظلم کرو اور اس طرح تم اپنے بدلے اتارو اور اس طریق پر تمہیں انتقام لینے کا
اسلام حق دیتا ہے۔سبو تا ر کرو، بموں سے شہروں کا امن اڑاؤ، جس طرح بھی پیش جاتی ہے تم اپنے
دکھوں
کا بدلہ لو اور تمہارے پیچھے خدا کھڑا ہے اور اسلام کھڑا ہے اور تمہیں تعلیم دیتا ہے کہ مذہب کے
نام پر ایسا کرو۔بالکل غلط بات تھی ، اس میں اس کا ادنی سا بھی کوئی جواز نہیں تھا۔جو باتیں میں نے
بیان کی ہیں یہ ایسی باتیں ہیں جو دنیا کے سامنے کہیں بھی آپ پیش کریں دنیا تسلیم کرنے پر مجبور ہو گی
کہ بیمارسر کیوں ہیں اور بیماری کی وجہ کیا ہے؟ لیکن ان ظالموں نے خود اپنے اوپر ہی حملہ نہیں کرنے
دیا بلکہ اپنے مذہب کو بھی حملے کا نشانہ بنانے کے لئے سامنے پیش کر دیا۔یہ ہے خلاصہ ظلم وستم کا جو اس وقت روا رکھا جا رہا ہے۔آج سب سے زیادہ ضرورت ہے
کہ اسلامی لیڈر شپ ان محرکات کو، ان مواجهات کو سمجھے اور تمام تر توجہ اصل بیماری کی طرف
مبذول کرے اور مبذول کروائے اور دنیا کے سامنے یہ تجزیے کھول کر رکھے کہ ہم مجبور اصدام کے
مقابل پر تمہارے ساتھ شامل ہوئے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ تم بری الذمہ ہو
اور اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ صدام کا دور کرنا یا عراق کی بربادی عالم اسلام کا علاج ہے۔یہ عالم اسلام کے لئے مزید تباہی کا موجب بنے گا اور وہ محرکات جاری رہیں گے اور وہ بیماریاں
باقی رہیں گی جن کے نتیجے میں بار بار مشرق وسطی کا امن برباد ہوتا ہے اور بار بار دنیا کو ان سے
خطرہ محسوس ہوتا ہے۔
م م
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
پس جہاں تک انصاف کا تعلق ہے اس طرف واپس جا کر دیکھیں تو اسرائیل نے ہر لڑائی
کے بعد کچھ مسلمان علاقوں پر قبضہ کیا اور اسے دوام بخشنے میں مغربی طاقتوں نے ہمیشہ اس کا ساتھ
دیا۔ایک انچ زمین بھی ایسی نہیں جسے خالی کروایا گیا ہو سوائے مصر کے اور اس وقت مصر کے سیناء
کے ریگستان کو جب یہودی تسلط سے خالی کروایا گیا تو پہلے مصر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا گیا۔اسرائیل
سے ایسی صلح کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا تخمینہ یہ تھا کہ مصر ہمیشہ کے لئے اسلامی دنیا
سے کٹ جائے گا اور ان کی دشمنیوں کا نشانہ بن جائے گا اور اس بناء پر اس کی بقاء ہم پر منحصر ہوگی اور
جب تک ہم اس کا سہارا بنے رہیں گے یہ زندہ رہے گا ورنہ یہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے گا۔یہ وہ
تخمینے تھے جن کی بنا پر انہوں نے ریگستان کے وہ علاقے مصر کو واپس دلواد یے جو یہود کے تسلط میں
تھے لیکن اس کے علاوہ کہیں بھی ایک انچ زمین بھی واپس نہیں کرائی گئی یعنی اسرائیل سے ان لوگوں
کو زمین واپس نہیں کروائی گئی جو گر کر ذلت کی صلح پر آمادہ نہیں تھے۔Jorden کتنی دیر ان کا
دوست رہا ہے ابھی بھی جب وہ خبروں میں اس کا ذکر کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دیکھو ہمارا دوست،
سب سے زیادہ اس پر انحصار کیا کرتے تھے کہتے ہیں کتنے ہم پاگل تھے، کیسا بے وفا دوست نکلا ؟ اور
یہ نہیں دیکھتے کہ تم نے اس دوستی میں اس کو دیا کیا ہے؟ تمام عرصہ اس دوست کے وطن کا نہایت قیمتی
ایک ٹکڑا اس کے دشمنوں کے قبضے میں رہا اور تم نے ہمیشہ دشمن کو تو طاقت دی اور دشمن کو اس ناجائز
قبضے کو برقرار رکھنے میں مدد دی اور اس کے باوجود کہ یہ تمہارا دوست تھا۔مسلمان ایک ہی سوراخ سے بار بارڈ سے جارہے ہیں
قرآن کریم نے جہاں فرمایا ہے کہ غیروں کو دوست نہ بناؤ اس سے بھی غلط فہمیاں پیدا کی
گئیں اور اس کے نتیجے میں بعض وسطی زمانوں کے مسلمان علماء نے اسلام کو مزید بد نام کروایا۔یہ وہ
مواقع ہیں جن میں اسلام فرماتا ہے کہ غیروں سے دوستی نہ کرو۔اسلام اور انصاف کے تقاضوں کو
بیچتے ہوئے دوستیاں نہ کرو۔یہ وہ پس منظر ہے جس میں تعلیم ہے اور ساتھ ساتھ ذکر فرما دیا گیا کہ وہ
لوگ جو تم سے دشمنی نہیں کرتے جو تم سے نا انصافی کا سلوک نہیں کرتے۔ان سے دوستی سے خدا