مرض کی غلط تشخیص اور غلط رد عمل
خلیج کا بحران, حصہ 2
کا بحران
۴۵
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
تمہیں منع نہیں کرتا بلکہ ان سے حسن سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔یہ اسلام ہے لیکن اسلام کی وہ تعلیم جو
عقل کی تعلیم ہے اسے انہوں نے ہمیشہ نظر انداز کیا اور اس تعلیم پر عمل کیا جس کو خود بے عقلی کے معنے
پہنائے پس جہاں دوستی سے منع کیا گیا وہاں دوستیاں کیں۔جہاں دوستیاں کرنے کی تلقین کی گئی
اور طریقہ سکھایا گیا کہ کس قسم کی قوم سے دوستیاں کرنی ہیں وہاں دوستیوں سے باز رہے۔پس ان کی بیماری کی آخری شکل یہی بنتی ہے کہ تقویٰ سے دور جاچکے ہیں، قرآن کریم کی
تعلیم سے دور جاچکے ہیں۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ مومن ایک بل سے دو دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔( بخاری کتاب الادب حدیث نمبر : ۵۶۶۸) لیکن کتنی بارڈ سے جاچکے ہیں۔اسی سوراخ میں دوبارہ
انگلیاں ڈالتے ہیں اور اسی سوراخ سے بار بارڈ سے جاتے ہیں اور آج تک انہوں نے ہوش
نہیں پکڑی۔پس صاحب ہوش مغرب کے حالات کا تجزیہ کریں تو وہ بھی جاہل ہے اور بے وقوف
ہے اور بار بار کے نقصانات کے باوجود آج تک نصیحت نہیں پکڑ سکا کہ اصل بیماری کیا ہے اور جب
تک یہ بیماری رہے گی دنیا کے لئے خطرات ہمیشہ اسی طرح ان کے سر پر منڈلاتے رہیں گے اور
مقابل پر جو مسلمان ممالک نے بھی بار بار کی تکلیفیں اٹھانے کے باوجود نصیحت نہیں پکڑی اور بار
بارا نہی غلطیوں میں مبتلا ہوتے چلے جارہے ہیں۔اس کا کیا علاج ہے اس کا صرف ایک علاج ہے
جو حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ نے ہمیں سکھلایا اور جس کی طرف میں نے آپ کو پہلے بھی توجہ
دلائی تھی اور اب پھر دوبارہ توجہ دلاتا ہوں۔آنحضرت کا تجویز کردہ علاج
آنحضرت ﷺ نے فرمایا : مختلف بڑی لمبی پیشگوئیاں ہیں ان میں سے ایک ٹکڑا آپ کو
بتا تا ہوں۔آخری زمانے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یا جوج ماجوج دنیا پر قابض ہو جائیں گے اور
موج در موج اٹھیں گے اور تمام دنیا کو ان کی طاقت کی لہریں مغلوب کر لیں گی۔اس وقت دنیا میں
مسیح نازل ہوگا اور مسیح اپنی جماعت کے ساتھ ان کے مقابلے کی کوشش کرے گا، ان کے مقابلے کا
ارادہ کرے گا۔تب اللہ تعالیٰ مسیح سے یہ فرمائے گا۔لَا يَدَانِ لَاحَدٍ لِقِتَالِهِمَا کہ ہم نے جو یہ دو
۴۶
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
قو میں پیدا کی ہیں ان دونوں سے مقابلے کی دنیا میں کسی انسان کو طاقت نہیں بخشی ،تمہیں بھی نہیں
بخشی۔ایک علاج ہے کہ تم پہاڑ کی پناہ میں چلے جاؤ اور دعائیں کرو۔(مسلم کتاب الفتن حدیث
نمبر : ۵۲۲۸)۔دعا ہی وہ طاقت ہے جو ان قوموں پر غالب آئے گی۔مسیح محمدی کی جماعت اور اس کی ذمہ داری
اس میں پہاڑ سے کیا مراد ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہ پہاڑ ہیں
جس کا ذکر فرمایا گیا ہے کیونکہ قرآن کریم کے متعلق فرماتا ہے کہ لَوْ أَنْزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ
عَلى جَبَلٍ لَرَأَيْتَهُ خَاشِعًا مُتَصَدِعَا مِنْ خَشْيَةِ الله (الحشر :۲۲) کہ یہ قرآن اگر ہم
پہاڑ پر بھی اتارتے تو وہ اس کی عظمت سے خشیت اختیار کرتا اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جا تا گر جاتالیکن
اس میں نصیحتیں ہیں ان لوگوں کے لئے آیات ہیں جو فکر کرنے کے عادی ہیں۔مراد یہ ہے کہ
محمد مصطفی ﷺ کو پہاڑوں پر عظمت حاصل تھی۔محمد مصطفی علی پہاڑوں میں سب سے سر بلند تھے۔دنیا کے پہاڑوں میں تو یہ طاقت نہیں تھی کہ اس کلام کی عظمت اور جلال کو برداشت کر سکے لیکن ایک
محمد مصطفیٰ ہیں جو سب سے سر بلند پہاڑ تھے اور سب سے قوی پہاڑ تھے۔پس مراد یہی ہے کہ محمد
مصطفی کی عظمت کی طرف لوٹو اور آنحضرت ﷺ کی تعلیم میں پناہ مانگو۔اس سے طاقت پاؤ اور اگر
د مصطفی ﷺ کی عظمت کی طرف لوٹو گے اور اس میں پناہ لے کر دعائیں کرو گے تو محمد مصطفیٰ
کے سائے میں پلنے والی دعائیں کبھی نا کام نہیں جایا کرتیں۔اس عظمت سے پھر تم بھی حصہ پاؤ
گے۔تمہاری دعا ئیں حصہ پائیں گی اور دوسرا سبق اس میں یہ ہے کہ اس زمانے کے تمام مسلمانوں
میں سے کسی کے متعلق نہیں فرمایا کہ خدا ان کو کہے گا کہ تم دعائیں کرو۔صرف مسیح اور مسیح کی جماعت
کے متعلق یہ فرمایا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کا اس زمانے میں حقیقت میں دعا سے ایمان
ہی اٹھ چکا ہو گا دعا کو وہ لوگ اہمیت نہیں دیں گے۔اس لئے جن لوگوں کو دعا کی اہمیت ہی کوئی
نہیں ان کو دعا کا نسخہ بتا نا ہی بالکل بے کار بات ہے۔چنانچہ آپ دیکھ لیجئے کہ کتنے ہی مسلمان
۴۷
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
راہنماؤں کے بڑے بڑے بیانات آرہے ہیں۔کوئی کہتا ہے کہ امریکہ کی طرف دوڑو اور اس سے
پناہ لو اور اس سے مدد لو اور کوئی ایران سے صلح کر رہا ہے یا اپنی تقویت کی اور باتیں بیان کر رہا ہے۔کسی ایک نے بھی خدا کی پناہ میں جانے کا اور محمد رسول اللہ ﷺ کی پناہ میں جانے کا کوئی ذکر نہیں
کیا۔کسی نے یہ نصیحت نہیں کی کہ اے مسلمانو! یہ دعا کا وقت ہے دعا ئیں کرو۔کیونکہ دعاؤں کے
ذریعہ ہی تمہیں دشمن پر غلبہ نصیب ہوگا۔پس ایک جماعت ہے اور صرف ایک جماعت ہے جو مسیح
محمد مصطفی ﷺ کی جماعت ہے جس کے متعلق خدا نے یہ مقدر کر رکھا تھا کہ اگر عالم اسلام کو بچایا گیا
تو اس جماعت کی دعاؤں سے بچایا جائے گا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ محد مصطفی ﷺ کی عظمت میں پناہ
لیں، آپ کی تعلیم میں پناہ لیں ، آپ کے کردار میں پناہ لیں۔آپ کی سنت میں پناہ لیں اور پھر
دعائیں کریں۔پس اس سارے مسئلے کا اگر کوئی عارضی حل تجویز بھی کیا گیا تو ایک بات تو بڑی واضح ہے
کہ وہ حل پہلے سے بدتر حال کی طرف مشرق وسطی کے رہنے والوں کو بھی لوٹائے گا اور دنیا کو بھی
لوٹائے گا۔بہت درد ناک حالات پیدا ہونے والے ہیں اور جہاں تک بیماریوں اور دکھوں کا تعلق
ہے اس کا کوئی حل نہیں ہوگا۔وہ حل اگر ہے تو آپ کے پاس یعنی مسیح محمدی" کی جماعت کے پاس
ہے آپ دعائیں کریں اور دعائیں کرتے چلے جائیں کیونکہ یہ تکلیفوں کا زمانہ ابھی لمبا چلنے والا ہے۔ابھی حالات نے کئی پلٹے کھانے ہیں، کئی نئے ادوار میں داخل ہونا ہے اس لئے دعا کے لحاظ سے ابھی
تا خیر نہیں ہے۔ہم تو پہلے بھی دعائیں کرنے والے لوگ ہیں لیکن آج کی دنیا میں ان حالات کے پیش
نظر، اس تجزیے کے پیش نظر جو میں نے آپ کے سامنے رکھا ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دعا
کے سوا آج ان دنیا کی امراض کا اور امت مسلمہ کی امراض کا اور کوئی چارہ نہیں اور اہل مغرب کے
لئے بھی دعا کریں کہ خدا ان کو عقل دے، بار بار وہ اپنی چالا کیوں اور اعلیٰ سیاست کے ذریعے دنیا
کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر چکے ہیں اور ہر بار نا کام رہے ہیں ایک بار بھی ان کی چالاکیاں دنیا
کے کام نہیں آئیں کیونکہ ان کی چالاکیوں میں خود غرضی ہوتی ہے اور نفسانیت محرک بنتی ہے آخری
۴۸
۲۴ /اگست ۱۹۹۰ء
فیصلوں کے لئے۔پس عقل کل کا تقویٰ سے تعلق ہے یہ بات دنیا کو آج تک سمجھ نہیں آئی۔قرآن کریم جب
تقویٰ پر زور دیتا ہے تو پاگل ملائیت پر زور نہیں دیتا۔ایسے تقویٰ پر زور دیتا ہے جس سے فراست
پیدا ہوتی ہے۔جس سے مومن خدا کے نور سے دیکھنے لگتا ہے اور عقل کل اور تقوئی دراصل ایک ہی
چیز کے دو نام ہیں۔ہر چالا کی جو تقویٰ سے عاری ہوگی وہ لازماً بالآخر نا کامی پر منتج ہوگی۔اسے
چالا کی کہہ سکتے ہیں اسے عقل نہیں کہہ سکتے۔پس آج دنیا خواہ مشرق کی ہو یا مغرب کی ہو ، عقل کل سے عاری ہے کیونکہ تقویٰ سے
عاری ہے اور تقویٰ کی دولت کے امین اے محمد مصطفی حملے کی جماعت ! اے مسیح محمدی کی جماعت!
تمہیں بنایا گیا ہے۔پس اس امانت کا حق ادا کرو اور جب تک تم اس امانت کے امین بنے رہو گے
خدا تمہیں ہمیشہ غلبہ عطا کرے گا اور ناممکن کو تم ممکنات بنا کر دکھاتے چلے جاؤ گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں
اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔☆☆☆