عالم اسلام کے خلاف انتہائی خطرناک منصوبہ
خلیج کا بحران
۴۹
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
عالم اسلام کے خلاف انتہائی خطرناک منصوبہ
خطبه جمعه فرموده ۲۶ /اکتوبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :۔يَا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنْثَى وَجَعَلْنَكُمْ
شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ
اِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
بدلتے ہوئے حالات میں ابھرنے والے نئے چیلنج
تلاوت کے بعد فرمایا:
(الحجرات : ۱۴)
گزشتہ خطبے میں میں نے جماعت کو توجہ دلائی تھی کہ بدلتے ہوئے حالات میں
جماعت احمدیہ کے سامنے نئے میدان کھل رہے ہیں جن میں اسلام کا غیر اسلامی قدروں سے جہاد ہوگا
اور نئے معرکوں کے میدان کھلیں گے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ معر کے اپنی نوعیت کے لحاظ سے نئے نہیں
بلکہ تاریخی لحاظ سے ہمیشہ سے ان کا وجود چلا آ رہا ہے لیکن بعض ادوار میں یہ نمایاں طور پر سر اُٹھاتے ہیں
اور نسبتی لحاظ سے ایک غیر معمولی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں۔پس اس دور میں جس میں سے اب ہم گزر
رہے ہیں اس میں اسلام کا بہت بڑا مقابلہ معاشرتی قدروں سے ہوگا اور اہلِ مغرب جو زیادہ تر
عیسائیت سے تعلق رکھنے والے ہیں اُنہوں نے نظریاتی جنگ سے بہت زیادہ بڑھ کر عمد ا جنگ کا رُخ
معاشرے کے اختلاف کی طرف موڑ دینا ہے اور اسی بناء پر وہ مغربی قوموں کی اپنی دانست میں اسلام
20
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
سے حفاظت کریں گے۔نسل پرستی کے جذبہ سے اسلام کا متوقع ٹکراؤ
دوسرا پہلو Racialism یعنی نسل پرستی کا بڑی شدت کے ساتھ اُبھرنا ہے۔باوجود
اس کے کہ آپ مغربی دنیا میں بکثرت نسل پرستی کے خلاف آواز سنتے ہیں اور نسل پرستی کا الزام کسی پر
لگانا ایک بہت بڑی گالی سمجھا جاتا ہے لیکن یہ محض ایک دکھاوے کی بات ہے۔مغربی دنیا میں نسل پرستی
کے خلاف جو بھی مہم چلائی گئی ہے یہ بڑے وسیع پیمانے پر یہود کی طرف سے چلائی گئی ہے اور اس کا رُخ
صرف یہودی نسل پرستی کے خلاف تعصب کا قلع قمع کرنا ہے۔یعنی یہودیت میں جہاں تک نسل پرستی
موجود ہے اُس کے خلاف مہم نہیں بلکہ یہودی نسل پرستی کے خلاف جو مختلف تحریکیں دنیا میں اُٹھتی رہتی
ہیں اُن کو ملیا میٹ کر دینے کے لئے ایک بہت بڑا عالمگیر پرو پیگنڈا کیا جارہا ہے جس کا رُخ خاص طور
پر یورپ اور امریکہ کی طرف ہے اور اس پہلو سے آج خصوصیت سے نازی دور کے نسل پرستی سے تعلق
رکھنے والے ظلموں کو ابھار کر کبھی ڈراموں کی شکل میں، کبھی دوسری صورتوں میں کبھی مقالوں کی صورت
میں اہل مغرب کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور متنبہ کیا جاتا ہے کہ دوبارہ کبھی اس قسم کی غلطی کا اعادہ
نہ کرنا اور ساتھ ساتھ پرانے جنگی جرموں کی سزا آج تک جاری ہے اور یہ یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ
اگر تم میں سے کبھی کسی نے پھر نسل پرستی کے جذبے سے یہود کی مخالفت کی یا اُن پر ظلم کرنے کا ارادہ کیا
تو یا درکھنا تمہیں کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔پس در حقیقت یہاں جو نسل پرستی کے خلاف اب
کوئی مہم
آپ
کو ملتی ہے وہ محض اس محدود دائرے سے تعلق رکھتی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ نسل پرستی ان قوموں میں شدت کے ساتھ بڑھ رہی ہے لیکن اس نسل پرستی
کا رُخ مشرقی دنیا ہے یا افریقہ کی دنیا ہے یا اسلام ہے جو ایک قوم کے طور پر بعض دفعہ پیش کیا جاتا ہے
اور اُس کے خلاف نسل پرستی کے جذبات کو اُبھارا جاتا ہے۔بعض دفعہ مذہب اور معاشرے کے طور پر
پیش کیا جاتا ہے اور اس کے خلاف معاشرتی اور مذہبی جذبات کو ابھارا جا تا ہے۔روس میں جو کچھ ہوا
۵۱
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
اور ہورہا ہے دیوار برلن کے گرنے سے جونئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ان کے نتیجے میں ظاہر ہونے والی
عالمی تبدیلیوں سے متعلق کچھ ذکر میں نے اپنی جلسہ سالانہ کی آخری تقریر میں کیا تھا۔اُس میں ایک
پہلو ہے نسل پرستی کے جذبے کا اُبھرنا۔یہ ایک بہت ہی اہم پہلو ہے جس کا اسلام سے براہ راست
ٹکراؤ ہونے والا ہے۔اس لئے چونکہ صرف جماعت احمد یہ ہے جو درحقیقت اسلامی قدروں کی
حفاظت کے لئے قائم کی گئی ہے اور حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے تائید یافتہ ہے
اس لئے جماعت احمدیہ کو اس خطرے کو خوب اچھی طرح سمجھنا چاہئے اور اس کی باریک راہوں سے بھی
واقف ہونا چاہئے۔تا کہ جس راہ سے بھی یہ حملہ کرے اُس راہ سے جماعت بڑی بیدار مغزی کے
ساتھ اور مستعدی کے ساتھ اس حملے کو نامراد اور نا کام کرنے کے لئے تیار ہو۔یورپ میں قوم پرستی اور نسل پرستی کے ابھرنے والے جذبات
یورپ
کی تبدیلیاں جن کا میں نے ذکر کیا ہے اُن کے نتیجے میں خود یورپ میں پہلے قوم پرستی
اُبھرے گی اور پھر نسل پرستی۔قوم پرستی اور نسل پرستی کا آپس میں گہرا تعلق ہے صرف دائروں کا اختلاف
ہے۔سب سے پہلے تو یہ بات آپ کو پیش نظر رکھنی چاہئے کہ روس کسی ایک قوم کے باشندوں پر
مشتمل نہیں ہے۔دنیا میں مختلف قسم کی ریاستیں پائی جاتی ہیں بعض ریاستیں قوم کے تصور پر ابھرتی ہیں
اور اُسی تصور پر قائم ہوتی ہیں بعض نظریات کے نام پر قائم کی جاتی ہیں جیسے کہ اسرائیل ہے یہاں
دونوں باتیں اکٹھی ہوگئی ہیں مگر اکثر دنیا کے ممالک ایسے ہیں جن میں قوم کے نام پر ملک کا تصور
محض ایک موہوم تصور ہے عملاً ایک سے زیادہ قومیں ان ملکوں میں بستی ہیں اور ان ملکوں کی ہمیشہ
جد و جہد یہ رہتی ہے کہ قوم کے تفریق کی طرف اہلِ ملک کا دھیان نہ جائے ورنہ یہ ملک آپس میں پھٹ
جائے گا۔یہ مسئلہ انگلستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے یعنی اندرونی لحاظ سے۔ایک طرف شمال میں
سکاٹ لینڈ ہے پھر مغرب میں Wales ہے پھر مزید مغرب میں آئر لینڈ ہے اور پھر شمال اور جنوب
سے اختلافات بھی ایک قسم کے قومی اختلاف کا رنگ اختیار کرتے جاتے ہیں۔
۵۲
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
ان تمام اختلافات میں سیہ جو بڑے قومی اختلاف ہیں وہ سکائش اور انگلش ، ویلش اور
انگلش اور آئرش اور انگلش کے اختلافات ہیں۔اب آپ دیکھیں کہ Great Britian یا
United Kingdom در اصل ایک ملک ہے اور جب وسیع پیمانے پر بیرونی خطرات در پیش ہوں
تو وہاں ان سب قوموں کے مفادا کٹھے ہو کر اُس ملک کو اندرونی طور پر تقویت دیتے ہیں اور اس وقت
برٹش قوم کا وسیع تر تصور ابھرتا ہے۔جب امن کے حالات ہوں تو قومی رجحانات سر اٹھانے لگتے ہیں
اور خطرات کی نوعیت بدل جاتی ہے۔ایک دوسرے سے عدم اعتماد، ایک دوسرے سے خود غرضانہ
تعلقات یا عدم تعلقات یہ چیزیں قوم کے رنگ میں اپنا اپنا اثر دکھاتی ہیں اور قومیت کے پیمانے پر
تعلقات کو جانچا جانے لگتا ہے۔خود غرضی قومی سطح پر محض اس وجہ سے آپس میں تفریق پیدا کرتی ہے کہ
ساؤتھ کے باشندے کہتے ہیں کہ ہم نے ساؤتھ کے مفاد کی حفاظت کرنی ہے۔انگریز سمجھتا ہے کہ ہم
نے انگریز کے مفادات کو سکائش کے مفادات پر قربان نہیں ہونے دینا۔ویلش سمجھتا ہے کہ ہم سے
زیادتی ہو رہی ہے اور Exploitation کی جارہی ہے اور جو حقوق ویلش کو ملنے چاہئیں وہ بقیہ
انگلستان ہمیں نہیں دیتا غرضیکہ یہ ایک مثال ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ در حقیقت دنیا کی اکثر ریاستیں
امریکہ ہو یا انگلستان ہو یا جرمنی ہو یا دیگر ریاستیں دراصل وہ ایک قوم پر مشتمل نہیں۔اہلِ علم کے نزدیک اگر کوئی ایک ملک حقیقاً ایک ہی قوم پر مشتمل ہے تو وہ ٹرکی ہے لیکن
در حقیقت یہ بات بھی درست نہیں کیونکہ کردش قوم اپنے آپ کو ٹرکش قوم سے بالکل الگ سمجھتی ہے۔اُن کی قدریں اور اُن کی زبان، اُن کے مزاج عام ٹرکش سے بالکل مختلف ہیں اور یہی وجہ ہے ان
دونوں قوموں کے درمیان شدید منافرت بھی پائی جاتی ہے، عدم اعتماد بھی پایا جاتا ہے اور کر د دنیا میں
یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں اللہ بہتر جانتا ہے کہ کس حد تک درست ہے یا غلط کہ وہ لمبے عرصے سے ٹرکش
قوم کے مظالم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں لیکن اگر کسی حد تک کسی ایک ملک کو قومی ملک قرار دیا جا سکتا ہے تو
گردی حصے کو چھوڑ کر باقی ترک قوم کو واقعہ ایک قوم اور ایک ملک ہونے کی فضیلت حاصل ہے یعنی نسبتاً
اُن کے اوپر اس کا اطلاق پاسکتا ہے کہ ایک قوم اور ایک ملک ہے لیکن جہاں تک تر کی قوم کا تعلق ہے یہ
۵۳
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
عجیب بات ہے کہ ترک قوم ترکی میں کم اور ترکی سے باہر زیادہ ہے اور چھ اور چار کی تقریباً نسبت ہے۔اگر چار ترک ترکی میں آباد ہوں تو چھ ترک ترکی سے باہر ہیں اور اس سے میری مراد یہ نہیں کہ یورپ میں
مختلف حصوں میں پھیلے پڑے ہیں وہ تو ہیں ہی وہ تو دنیا کی ہر قوم دنیا کے تقریباً ہر دوسرے ملک میں چلی
جاتی ہے مگر زیادہ تر روس میں ترک قوم آباد ہے اور ترکمان کہلاتے ہیں۔اگر چہ یہ آپس میں بھی بے
ہوئے ہیں اور مختلف قسم کی تحریکات اب جنم لے رہی ہیں جن میں ایک دوسرے سے ایک ترک ریاست
کو جو دوسری ترک ریاست سے خطرات درپیش ہیں اُن کو اُبھار کر آپس میں ایک دوسرے کے مقابل پر
پیش بندیاں کی جارہی ہیں لیکن ساتھ ہی ایک عمومی جذ بہ اُبھر رہا ہے کہ ہم ترک قوم ہیں اور ہمارا ترکی
سے الحاق ضروری ہے اور اس خیال کو تر کی قوم آئندہ ہوا دے گی اور ترک قوم کے مفادات اس بات
سے وابستہ سمجھے جائیں گے کہ دنیا کے تمام ترک اکٹھے ہو جائیں اور ترکی کا لفظ ایک وسیع تر ملک پر اطلاق
پائے اور Ottoman ایمپائر کا جو وسیع تصور تھا اُس نے لازماً دوبارہ جنم لینا ہے۔اُدھر اسلام بھی اس معاملے میں ایک کردار ادا کرنے والا ہے اور اُن قوموں میں سے جو
ایران سے تعلق رکھنے والی قومیں ہیں اور ترکی بولنے کے باوجود اُن میں ایرانی اثرات بھی بڑے
گہرے ہیں اُن کو امیران اپنی طرف بلائے گا اور اُن میں سے بہتوں کا شیعہ ہونا اس بات میں ممد ہو
گا۔پھر ایسی قومیں ہیں جو خالصہ سُنی ہیں قطع نظر اس کے کہ وہ ترکی بولنے والی ہیں ، اوٹی فرزبان بولتی
ہیں یا کوئی اور زبان بولتی ہیں اُن کو سُنی مسلمان دنیا اگر اُن کو اپنی ہوش آنے دی گئی تو اپنی دولت کے
ذریعے اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کریں گے۔روی سلطنت کا شیرازہ بکھر رہا ہے
روس ویسے ہی ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں یہ ٹوٹ رہا ہے اور بکھرنے والا ہے۔کوئی
غیر معمولی قوت ایسی اُبھرے جو اُس کو بکھرنے اور ٹوٹنے سے روک دے تو یہ ایک الگ مسئلہ ہے
مگر سر دست جہاں تک میں نے مطالعہ کیا ہے ایسی کوئی بیرونی یا اندرونی طاقت دکھائی نہیں دیتی
۵۴
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
جو روس کو سنبھالے رکھے۔اور روس کے ٹوٹنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ایک نظریہ کو قوم بنادیا گیا
جیسا کہ پاکستان میں ایک نظریے کو قوم بنایا گیا۔روس کا بحیثیت ملک کے دنیا کے نقشے پر ابھرنا کسی
ایک قوم کے وہاں ہونے کے مرہون منت نہیں بلکہ اشترا کی نظریے کی پیداوار ہے۔اس سے پہلے زار
نے جو مختلف ممالک پر قبضہ کیا تھا اس وقت اس قسم کی کلونیل ازم (Colonialism) کی کیفیت پائی
جاتی تھی یعنی ایک بہت بڑی یورپین طاقت نے بہت سے وسیع اردگرد کے مسلمان علاقوں پر قبضہ کر لیا
تھا جیسے اس سے پہلے مسلمان خوانین روس پر قابض ہوا کرتے تھے اور اس کے یورپین علاقہ پر قابض
ہوا کرتے تھے۔تو وہ جو کیفیت تھی وہ تبدیل کر دی گئی اور ۱۹۱۸ء کے انقلاب میں جو نئی بات روس سے
رونما ہوئی وہ یہ تھی کہ قوم کی بجائے نظریے نے ایک ملک پیدا کیا اور روس نے تمام دنیا میں بڑے زور
سے اس بات کا پروپیگینڈا
شروع کیا کہ ملک حقیقت میں قوموں سے نہیں بنا کرتے بلکہ نظریوں سے بنتے
ہیں اس لئے ہمارا نظریہ عالمگیر ہے اور عالمگیر اشترا کی قوم دنیا میں ابھرے گی اس نظریے سے استفادہ
کرتے ہوئے چھوٹے چھوٹے ممالک کو آپس میں پھاڑنے میں ان لوگوں نے بہت سا کام کیا اور
جہاں جہاں یہ نظریہ پھیلا ہے وہاں قومیت کے خلاف بھی جہاد شروع ہوئے لیکن بعض جگہ اس
نظریہ کا کھلم کھلا تصادم ہوا کہ اسلام بھی در اصل نظریہ کے نام پر ملک قائم کرنا چاہتا ہے اور قوم کا کوئی
تصور اس کے سوا موجود نہیں۔اس نظریے کی ایک محدودشکل پاکستان کا دو قومی نظریہ ہے۔اس وقت میرے پاس وقت
نہیں کہ میں اس کی تفصیل بیان کروں اور صحیح صورتحال آپ کے سامنے رکھوں کہ دو قومی نظریہ کس
حد تک قابل عمل تھا کس حد تک نہیں اور حقیقت سے اُس کا کیا تعلق ہے؟ اور جو غیر معمولی جدوجہد
مسلمانانِ ہند نے پاکستان کے قیام کے لئے کی اُس کی دراصل کیا وجہ تھی اور اس کے محرکات حقیقی
معنوں میں کیا تھے؟ کیا اقبال کے نظریوں کو پڑھنے کے بعد انہوں نے ایسا کیا تھا؟ اور اُس سے متأثر
ہوکر ایسا کیا یا بالکل مختلف وجوہات تھیں؟ بہر حال یہ مضمون الگ ہے مگر میں یہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ
روس میں جب اشتراکیت کا نظریہ شکست کھا گیا جو مرکزی حیثیت رکھتا تھا اور اُس کے گرد ساری
۵۵
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
قوموں کی چکی گھوم رہی تھی اور اُس کا جو محور تھا اُس پر یہ نظریہ بڑی قوت سے ان قوموں کو اپنے اردگرد
باندھے ہوئے تھا وہ جب محور نکل گیا تو لازماً انہوں نے بکھرنا ہے اور کوئی دنیا کی طاقت اس کو روک
نہیں سکتی ما سوائے اس کے کہ کچھ عرصے کے بعد بیرونی دباؤ کے نتیجے میں ایسے رد عمل ظاہر ہوں کہ
یہ قو میں ایک دوسرے کے ساتھ اپنا مفاد وابستہ سمجھیں لیکن مفاد وابستہ ہونے کا جو نظریہ ہے جس نے
شمالی امریکہ کو اکٹھا کیا یہ نظریہ روس میں اس وقت قابل عمل نہیں کیونکہ اگر چہ اشترا کی تصور کے نتیجے میں
روسی قو موں کو اکٹھا کیا گیا لیکن درحقیقت یورپ کی قوموں کے سوا باقی قوموں سے نا انصافی کی گئی یعنی
یورپین بھی مختلف قوموں میں وہاں موجود ہیں۔جہاں تک روس کے اقتصادی نظام کا تعلق ہے
اور یا آپس میں قوموں کے تعلقات کا معاملہ ہے حقیقت یہ ہے کہ مسلمان قومیں اور بعض دیگر پسماندہ
قومیں اس طرح برابری کی سطح پر روس میں حصہ دار نہیں رہیں اور اقتصادی مفادات کے لحاظ سے اور
صنعتی ترقی کے لحاظ سے اُن کو پس پشت ڈالا گیا۔پس بجائے اس کے کہ وہ باہمی قومی مفاد کے
نظریے کے تابع کسی وجہ سے اکٹھا ر ہنے کی کوشش کریں معاملہ اس کے برعکس صورت اختیار کر گیا
ہے اور یہ قومیں نہ صرف یہ کہ روسی اشترا کی نظریہ کے ٹوٹنے کی وجہ سے لازماً طبعا بکھرنے کے لئے
تیار ہیں بلکہ ماضی کے مظالم کی ، ماضی کی نا انصافیوں کی یادیں ان کو اس بات پر انگیخت کر رہی ہیں۔اسلام کا پیش کر دو قومی نظریہ
جہاں تک اسلام کا تعلق ہے اسلام بحیثیت ایک مذہب یہاں سر دست کوئی اثر ظاہر نہیں
کرسکتا کیونکہ ان قوموں کی بھاری اکثریت عملاً لا مذہب ہو چکی ہے اگر چہ مسلمان بھی کہلاتی ہو۔ان کے نوجوانوں میں ہی نہیں بلکہ علماء میں بھی خدا کا حقیقی تصور نہیں ہے بلکہ ایک موہوم سا تصور ہے
اور خدا کے نام پر عبادت کرنا قربانی کرنا، اپنے آپ کو تبدیل کرنا یہ تو ایک لمبی محنت کو چاہتا ہے دوبارہ
اسلام رفتہ رفتہ ان میں نافذ کرنا ہوگا اور یہ ایک ایسا اہم معرکہ ہے جس کو جماعت احمدیہ نے سر کرنا
ہے۔بہر حال اسلام ایک اور رنگ میں ان پر اثر پذیر ہو رہا ہے اور وہ ہے اسلام کا قومیت کے ساتھ
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
تعلق اور وہی دو قومی نظریہ جس کی ایک شکل علامہ اقبال نے پیش کی وہ ان جگہوں پر روس کی یونائیٹڈ
ریپبلک سے نجات حاصل کرنے کی خاطر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے بغاوت کے لئے استعمال کیا
جاسکتا ہے اس لئے نہیں کہ یہ نمازیں نہیں پڑھتے اس لئے جہاد کیا جائے ، اس لئے نہیں کہ نئی اُبھرتی
ہوئی شکل میں اُن کی مذہبی آزادیوں پر قدغن لگادی جائے گی بلکہ اس کے بالکل برعکس صورت ہے اور
اس کے باوجود یہ قومی نظریہ ایک قوت بن کر اُبھرنے والا ہے۔اس وقت صورت یہ ہے کہ ان کے تبدیل شدہ حالات میں مذہبی آزادی دی جا رہی ہے اور
صرف مسلمان علاقوں میں نہیں بلکہ یورپین علاقوں میں بھی عیسائیت کی خاطر بہت سے قوانین میں
تبدیلی پیدا کی جارہی ہے جن کا اثر اسلامی دنیا پر بھی لازمی ہوگا۔پس اگر اسلام کے نقطہ نگاہ سے کوئی رد عمل ہوتا تو اُس کے لئے تو ضروری تھا کہ اسلام میں
دخل اندازی بڑھتی۔جب دخل اندازی تھی اُس وقت تو کوئی رد عمل نہیں ہوا۔اُس وقت تو روس کا کوئی
حصہ یہ طاقت ہی نہیں رکھتا تھا کہ اسلام کے نام پر روس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے۔اب
بھی جونئی نسلیں روس کی مرکزی حکومت سے بغاوت کا خیال کر رہی ہیں اُن کو بذات خود تو اسلام سے
تعلق نہیں ہے یعنی اکثریت اُن میں سے
نماز نہیں جانتی ، قرآن نہیں جانتی۔محبت اسلام کی اُٹھ رہی
ہے اس میں کوئی شک نہیں اور اسی محبت سے ہم نے فائدہ اُٹھانا ہے لیکن محبت عمل کے سانچے میں ڈھل
جائے یہ بات محض خیالی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ابھی تک محبت صرف ایک نسلی تصور
کے سانچے میں ڈھل رہی ہے، ایک قومی تصور کے سانچے میں ڈھل رہی ہے اور اس کے نتیجے میں اس
قوم میں مرکزی روس سے بغاوت کے خیالات اُبھر رہے ہیں۔ان خیالات پر باہر سے چھاپے پڑیں گے، ان خیالات پرستی اسلام بھی چھاپہ مارے گا اور
اُنہیں اپنانے کی کوشش کرے گا، ان خیالات پر شیعہ اسلام بھی چھاپے مارے گا اور اُن کو اپنانے کی
کوشش کرے گا۔اسی طرح دوسرے مذہبی اور قومی اختلاف جو مسلمانوں کی باہر کی دنیا میں موجود ہیں
وہ اپنا اپنا رنگ دکھائیں گے اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کریں گے اور مسلمانوں
۵۷
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
کے روس کے اندر واقع زیادہ سے زیادہ حصے پر اپنا اثر جمانے کی کوشش کریں گے۔یہ ایک نیا معرکہ
کھل رہا ہے اور اگر جماعت احمدیہ نے جلدی نہ کی اور حقیقی اسلام سے ان قوموں کو متعارف نہ
کروایا۔اگر اُس عالمگیر اسلام سے ان قوموں کو متعارف نہ کروایا جس کا نسل پرستی سے کوئی تعلق نہیں
ہے، جس کا اُس قومی نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے جو دنیا میں قوموں کے تعلق میں پایا جاتا ہے بلکہ
اسلام کا ایک ایسا عالمگیر تصور ہے جو قو می اورنسلی تصورات
کی نفی پر قائم ہوتا ہے اور اُن کی موجودگی سے
شدید نقصان اُٹھاتا ہے۔اسی لئے جو آیت میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی اُس میں یہ بات
خوب کھول دی گئی کہ یا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنْثَى وَجَعَلْنَكُمْ
شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا کہ اے بنی نوع انسان ! ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے
گویا کہ نسلی اور قومی لحاظ سے تم ایک ہی چیز ہو۔اگر کوئی تفریق ہے تو مرد اور عورت کی اس تفریق کو نہ تم
مٹا سکتے ہو نہ اُس تفریق پر قومی اور نسلی نظریات قائم کر سکتے ہواوراگر کرو گے تو وہ غلط ہوگا کیونکہ مرداور
عورت کے باہمی اشتراک کے بغیر بنی نوع انسان قائم نہیں رہ سکتے وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ
ہم نے مختلف گروہوں اور قبیلوں میں تمہیں اس لئے بانٹالِتَعَارَفُوا تا کہ ایک دوسرے سے تعارف
کرواسکو۔تمہاری شخصیات پہچانی جائیں۔جیسے ناموں کی تفریق سے انفرادی شخصیات پہچانی جاتی ہیں
لیکن ناموں کی تفریق پر گروہ تقسیم نہیں ہوا کرتے۔یہ نہیں ہوا کرتا کہ ناصر نام کے سارے آدمی اکٹھے
ہو جا ئیں اور طاہر نام کے سارے آدمیوں کے مقابل پر ایک گروہ بنالیں۔یا خلیل نام کے سارے نام
کے آدمی اکٹھے ہو کر مبارک نام کے تمام آدمیوں کے خلاف ایک گروہ بندی کر لیں۔یہ ایک تعارف کا
طریق ہے اس سے زیادہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اس کے نتیجے میں کسی قسم کے تعصبات نہ اُبھر نے
چاہئیں نہ عقلاً اُبھر سکتے ہیں۔تو قرآن کریم نے یہ مثال دی ، تعارف کا لفظ کہہ کر یہ بتایا ہے کہ اس سے
آگے بڑھو گے تو حماقت ہوگی اور جہالت ہوگی۔تعارف کی حد تک قوموں
کی تقسیم رہنی چاہئے اور رہے
گی۔ان کی مزاج شناسی کے لحاظ سے اگر یہ تفریق رہے تو اس کا کوئی حرج نہیں لیکن اس سے آگے
اس تفریق کو بڑھنے کا حق نہیں۔اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنفُسِكُمْ اب تمام عالم اسلام
۵۸
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
صرف ایک لحاظ سے قوموں کو قوموں سے یا فرد کو فرد سے الگ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور وہ ہے
تقوی۔اگر کوئی زیادہ متقی ہے تو قطع نظر اس کے کہ اُس کی قوم کیا ہے اُس کا مذہب کیا ہے، اُس کا رنگ
کیا ہے، جغرافیائی لحاظ سے وہ کس ملک کی پیداوار ہے اُس کی عزت کی جائے گی۔گویا تقویٰ انگلستان کے باشندے کو ویلز کے باشندے سے ملا دے گا اور ویلز کے
باشندے کو سکاٹ لینڈ کے باشندے سے ملا دے گا اور سکاٹ لینڈ کے باشندے کو آئرلینڈ کے
باشندے سے ملا دے گا اور اسی طرح افریقہ کے باشندوں سے بھی ان کو ہم آہنگ کر دے گا اور عرب
کے باشندوں سے بھی ان کو ہم آہنگ کر دے گا اور روس کے باشندوں سے بھی ہم آہنگ کر دے گا اور
چین کے باشندوں سے بھی ہم آہنگ کر دے گا اور جاپان اور امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے بھی
تقویٰ رکھنے والے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے اور یہی وہ قومی نظریہ ہے جو اسلام
پیش کرتا ہے اس کے سوا اور کوئی قومی نظریہ نہیں۔تقویٰ کی بناء پر عزتیں کی جائیں گی، تقویٰ ہی اس
لائق ہے کہ اس پر نظر رکھی جائے اور ہم مزاج لوگ جو نیکی کے نام پر اکٹھے ہوں وہ نیکوں کی ایک قوم
بنانے والے ہوں گے مگر اس قوم کا سیاسی تفریق اور سیاسی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں۔یورپ میں ابھرنے والے نسلی تعصبات کا ثبوت
اب جہاں روس میں نئی تبدیلیاں اثر انداز ہو رہی ہیں اور غلط رنگ میں قومی نظریے اُبھر
رہے ہیں وہاں یورپ میں اور دیگر مغربی دنیا میں بھی نئے قسم کے نسلی تعصبات اُبھر رہے ہیں جن کا
تعلق اندرونی طور پر بھی ہے اور بیرونی طور پر بھی ہے۔اندرونی طور پر یورپ میں اب لازماً ایک قوم
کے دوسری قوم کے خلاف عدم اطمینان کے جذبات ابھرنے والے ہیں اور عدم اعتماد کے جذبات
اُبھرنے والے ہیں اور ایک دوسرے سے اگر آج رشک ہے تو کل حسد میں تبدیل ہونے والا ہے اور
جہاں ایک طرف یورپ آپس میں اکٹھا ہوتا دکھائی دے رہا ہے وہاں اسی باہمی اتحاد کی رو میں
افتراق کے بیج بوئے جاچکے ہیں اور لا زمانے اکٹھے ہونے والے یورپ کے اندر شدید اختلافات پیدا
۵۹
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
ہوں گے اور اُبھارے جائیں گے اور اُن کا تعلق ایک دوسرے سے عدم اعتما داور ایک دوسرے کا حسد
ہے۔اب جرمنی ہے مثلاً وہ یورپ میں بہت بڑی قوت بن کر اُبھرنے والا ہے اور جرمنی سے جہاں تک
خدشات کا تعلق ہے بعض تو میں اس بارے میں زبان نہیں کھول رہیں۔لیکن اندرونی طور پر ممکن ہے
اُن قوموں میں بھی خدشات کا احساس پیدا ہو چکا ہو لیکن جہاں تک انگلستان کا تعلق ہے انگلستان تو
بار باران خدشات کا اظہار کر رہا ہے کہ جرمنی بہت بڑی طاقت بن کر اُبھر جائے گا اور پھر ہو سکتا ہے
ماضی کی طرح وہ تمام غلطیاں دہرائے جن غلطیوں کے نتیجے میں ایک عالمگیر جنگ رونما ہوئی تھی۔چنانچہ ابھی کچھ عرصہ پہلے جو کیبنٹ میں ایک نائب وزیر نے استعفیٰ دیا تھاوہ اسی موضوع پر دیا تھا، اسی
مسئلے پر دیا تھا۔جرمنی جا کر اُنہوں نے ایسے خیالات کا اظہار کر دیا جو پہلے جرمنی کے نزدیک در حقیقت
انگلستان کی کیبنٹ کی باتیں تھیں لیکن اُس نے اپنی طرف سے ان کو ظاہر کیا اور جہاں تک کیبنٹ کا
تعلق ہے انہوں نے اُس سے نہ صرف قطع تعلقی کا اظہار کیا بلکہ اگر وہ کہتا ہے میں حق پرست تھا اُس
حق پرست کو استعفیٰ دینے پر بھی مجبور کیا گیا لیکن یہ بات یہاں ختم نہیں ہوئی بار بار اس قسم کی آواز میں
اُٹھائی جارہی ہیں۔ابھی حال ہی میں سویڈن میں ایک انگریز دانشور مسٹر اینتھنی برگس
(Mr۔Anthony Burgiss) کا ٹیلی ویژن پر انٹر ویو ہوا اور غالبا اخباروں میں بھی اُن کا کوریج
ہوا وہ ایک انگریز دانشور کے طور پر وہاں متعارف کروائے گئے اور تعارف یہ کروایا گیا کہ ان کو اسلام کا
بہت گہرا علم ہے اور بڑے وسیع اور دیرینہ تعلقات ان کے مسلمان ممالک سے رہے ہیں اور بلکہ یہ
وہاں لمبا عرصہ ٹھہر کر بھی آئے ہیں۔یہاں تک ان کو اسلام کا علم سیکھنے کا شوق تھا کہ شدید خطرہ تھا کہ یہ
مسلمان ہی نہ ہو جائیں مگر اللہ تعالیٰ نے ان کو اس جہالت سے بچالیاوہ گویا اس رنگ میں ان کو پیش کیا
جارہا تھا کہ وہ آخری مقام پر پہنچ کر پھر ان پر وہ باتیں کھل گئیں کہ یہ واپس آگئے اور اب ہم آپ کے
سامنے ایک ایسے دانشور کے طور پر پیش کرتے ہیں جو مسلمانوں کی سیاست سے بھی واقف ہیں اور
اسلام کی کنہ سے بھی واقف ہیں۔یہ تھا دراصل اُن کے یورپ میں جانے اور مختلف مواقع پر اپنے
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
خیالات کے اظہار کا مقصد چنانچہ اسلام کو اس نے بہت ہی ظالمانہ حملوں کا نشانہ بنایا اور خلاصہ کلام یہ
تھا کہ آج کی دنیا میں آزادی انسان اور آزادی ضمیر کا اگر کوئی مذہب دشمن ہے تو اسلام دشمن ہے اور
آج آزادی ضمیر کا سب سے بڑا خطرہ دنیا میں اسلام سے وابستہ ہے، لاحق ہے۔یہ کہنے کے بعد پھر
اُنہوں نے آخر وہ بات کہہ دی جو کہا جاتا ہے کہ آج کل لوگوں کے ذہن میں عام طور پر گھومتی ہے کہ
جرمنی کس شکل میں یورپ میں اُبھرے گا۔چنانچہ انہوں نے اُسی تسلسل اور بڑے زور سے یہ بھی کہ دیا
کہ جس طرح جرمنی آجکل یورپ کے امن کے لئے ایک نئے خطرے کے طور پر اُبھر رہا ہے اُسی طرح
اسلام آزادی ضمیر کے لئے خطرے کے طور پر ابھر رہا ہے۔اس پر اس پینل نے جس میں وہ بات کر رہے تھے ایک مشرقی یورپ کے نمائندہ نے بڑی
شدت سے ان کی مخالفت کی صرف اس حد تک کہ مثال تم نے غلط دی ہے جیسے اسلام کے معاملے میں تو
ہم مان جائیں گے لیکن جرمنی خطرہ نہیں بنے گا اور اس نے کہا کہ میں موجودہ نسلوں کو اچھی طرح جانتا
ہوں یہ تو تم محض پروپیگنڈہ کر رہے ہو لیکن یہ پروپیگنڈے کی بات نہیں ہے یہ انسانی نفسیات سے تعلق
رکھنے والی باتیں ہیں۔وہ تو میں جو بنیادی طور پر خود غرض ہوں اور اُن کے انصاف کا تصور قومیت سے
وابستہ ہو اور قومیت قومی تصور میں پیوست ہو اُن کے ہاں قومی تصور آپس کے معاملوں میں بدلنے لگتے
ہیں۔جب آپس کے مقابلے ہوں گے ایک ملک کے دوسرے ملک سے تو وہاں ویلش تصور اور آئرش
تصور اور سکائش تصور اور انگلش تصور یہ سارے مل کر ایک وسیع تر برطانوی تصور کے طور پر اُبھرتے ہیں
اور جرمن میں بوار ئین تصور اور دوسرے جرمن تصور کی بجائے ایک وسیع تر جرمن تصور ابھرتا ہے جس
میں نہ مشرقی جرمنی کا تصور باقی رہتا نہ مغربی جرمنی کا نہ شمال کا نہ جنوب کا۔تو قومیت رفتہ رفتہ نسل پرستی کا
رنگ اختیار کرنے لگتی ہے۔پہلے جغرافیائی حدوں میں پھیلتی ہے اور ایک قوم کی بجائے دو چار قو میں مل
کر دوسری دو چار قوموں کے مقابل پر اپنے اڈے بناتی ہیں اور جب ان سب کے مجموعی مفادات باہر
کی دنیا سے ٹکراتے ہیں تو یہی قومی تصور نسلی تصور بن جاتا ہے اور White against black
سفید فام کا مقابلہ سیاہ فام سے شروع ہو جاتا ہے اور سرخ فام کا مقابلہ زرد فام سے شروع ہو جاتا ہے