عالم اسلام کے خلاف انتہائی خطرناک منصوبہ

خلیج کا بحران, حصہ 2

ད
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
اور ہم جیسے سانولے لوگ بھی بیچ میں آجاتے ہیں جو اس لحاظ سے بھی تعصب کا شکار بن جاتے ہیں اور
اُس لحاظ سے بھی تعصب کا شکار بن جاتے ہیں چنانچہ امریکہ میں پاکستانی اور ہندوستانی نسل سے تعلق
رکھنے والے لوگ کالوں کے نزدیک بھی الگ قوم ہیں اور Colonist کے طور پر دیکھے جاتے ہیں اور
سفید فاموں کے نزدیک بھی یہی حال ہوتا ہے۔یہی خطرات افریقہ میں ابھر رہے ہیں کہ پاکستانی کا
رنگ چونکہ اُن سے مختلف ہے اس لئے پاکستانی کو بھی وہ ایک غیر قوم سمجھ کر یہ تعصب دل میں بٹھانے
لگتے ہیں کہ یہ بھی آئے ہوئے ہیں باہر سے گویا ہم پر راج کرنے آئے ہیں۔بہر حال یہ تعصبات پھر جو
قومی تعصبات ہیں یہ وسیع تر ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر رنگوں میں بدل جاتے ہیں۔روس اور چین میں اختلاف کی اصل نوعیت
روس اور چین کے درمیان جو تاریخی اختلافات ہیں اُن کا زیادہ تر تعلق اشتراکیت کے
مختلف تصورات سے بتایا جاتا ہے یعنی یہ تعلق بتایا جاتا ہے کہ روس کے ہاں اشتراکیت کا الگ تصور ہے
اور چین کے ہاں الگ تصور ہے اور چونکہ دونوں ملکوں کے درمیان فلسفہ اشتراکیت کو سمجھنے میں
اختلافات ہیں اور اُس کی تعبیروں میں اختلافات ہیں اس لئے ان دونوں قوموں کے درمیان اتحاد
نہیں ہوسکتا۔حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ اختلافات بالکل سطحی نوعیت کے ہیں۔بنیادی اختلاف یہ
ہے کہ روس اپنی عظمت اور طاقت کے زمانے میں بھی کبھی یہ برداشت نہیں کر سکتا تھا کہ اشتراکیت
چین کی زرد فام رنگ اختیار کر کے دنیا پر قابض ہو جائے اور چین کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کر سکتا
تھا کہ اشتراکیت زرد رو ہو کر نہ اُبھرے بلکہ سُرخ و سفید ہو کر یورپین اشتراکیت کے طور پر دنیا پر
قابض ہو جائے۔پس در حقیقت ان دونوں قوموں کے درمیان جو حسد تھا وہ زرد قوم اور سرخ و سفید
قوم کے درمیان کا حسد تھا جو اپنے جلوے دکھاتا تھا اگر چہ دبا رہا اور دنیا کی نظر میں اس طرح اُبھر کر
نہیں آیا لیکن جو لوگ ان کی قومی نفسیات سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں یہ اشتراکیت کے جھگڑے
نہیں تھے بلکہ چینی قوم کے یعنی زردر و چینی قوم کے سفید اور سرخ رُخ رکھنے والی روسی قوموں سے

۶۲
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
جیلیسی Jealousy تھی یا حسد تھا جو دراصل ان اختلافات کو ہوا دے رہا تھا اور اس کے نتیجے میں جو
عدم اعتماد پیدا ہوتا ہے وہ بعد میں پیدا ہوا۔تو یہ جو بدلتے ہوئے حالات ہیں ان میں یہ اختلافات اور بھی
زیادہ بڑھنے والے ہیں اور ان کے ساتھ جماعت احمدیہ کو براہ راست مقابلہ کرنا ہوگا۔چونکہ اب وقت زیادہ ہو گیا اور تمہید ہی جو کافی وقت چاہتی تھی مشکل سے ختم ہوئی ہے اس لئے
میں اس مضمون کو آج یہاں ختم کرتا ہوں۔آئندہ خطبہ چونکہ تحریک جدید کے موضوع پر دیا جانا ہے
اس لئے آئندہ خطبے میں انشاء اللہ تعالیٰ حسب توفیق تحریک جدید کا موضوع بیان ہوگا اور اُس کے بعد پھر
خطبہ جب آئے گا تو پھر میں اس مضمون کو جماعت احمدیہ کے تعلق میں اُس کی مذہبی ذمہ داریوں کی
ادائیگی کے تعلق میں بیان کروں گا کہ ہمیں کیا کیا خطرات درپیش ہیں، دنیا کو ان خطرات سے بچانے
کے لئے ہمیں کیا کرنا ہے اور اسلام کی روح کو زندہ رکھنے کے لئے اور نسل پرستی کے حملوں سے بچانے
کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے اور کس قسم کے خطرات ہمارے سامنے ہیں۔مسلمانوں کے خلاف انتہائی گہرا اور خطرناک منصوبہ
اب آخر پر میں دوبارہ عراق اور عرب اور مسلمانوں کے عمومی مفاد کے متعلق دُعا کی تحریک
کرنا چاہتا ہوں۔اس مسئلے پر میں تفصیل سے پہلے روشنی ڈال چکا ہوں اس لئے اُس کو دوبارہ چھیٹر نے
کی ضرورت نہیں جو نئے حالات سامنے اُبھر رہے ہیں ان کی رُو سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مغربی قو میں
جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ اسرائیل کے چنگل میں مکمل طور پر پھنس کر اُن کے اس
منصوبے کا شکار ہو چکی ہیں کہ بہر حال عراق کی ابھرتی ہوئی طاقت کو ملیا میٹ کر دیا جائے اور اسی تسلسل
میں مسلمانوں کی دیگر طاقتیں جو ہیں وہ بھی کمزور ہو جائیں اور بکھر جائیں لیکن اس سطح پر یہ مقابلے نہ
ہوں کہ گویا مسلمان ایک طرف اور عیسائی ایک طرف ، مغربی قومیں ایک طرف اور مشرقی ایک طرف
بلکہ اس دفعہ کا جو منصوبہ ہے اُس میں جاپان تک کو بھی اس میں شامل کرنے کا پختہ منصوبہ بنایا جا چکا ہے
اور آج کل جاپان میں یہی بحث چل رہی ہے کہ محض اس لئے کہ جاپان
کو بھی عراق کو تباہ کرنے میں

۶۳
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
حصہ دار بنا دیا جائے۔جاپان کے اُس قانون کو بدلنے کے لئے جاپانی اسمبلی میں
Resolutions پیش کئے جاچکے ہیں جس قانون کو خود مغربی اقوام نے ایک لازمی اور غیر متبدل
لائحہ عمل کے طور پر جاپان کے لئے تجویز کیا تھا کہ کبھی بھی دنیا میں جاپانی فوج اپنے ملک سے باہر جا کر
کوئی لڑائی نہیں لڑے گی اور اپنے ملک سے باہر کسی اور سرز مین پر جا کر کسی قسم کی فوجی کارروائیوں میں
ملوث نہیں ہوگی۔یہی قانون جرمنی کے لئے بھی بنایا گیا تھا جو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یہی قانون جاپان
کے لئے بنایا گیا تھا تا کہ آئندہ کبھی بھی جاپانی قوم کو کسی عالمی جنگ میں شرکت کا خیال تک پیدا نہ ہوا اور
مسلمان دشمنی میں اور عرب دشمنی میں کہہ لیجئے مگر میرے خیال میں تو زیادہ صحیح تشریح یہ ہے کہ مسلمان
دشمنی میں انہوں نے اب جاپان کو بھی اس رنگ میں ملوث کیا ہے کہ وہ بھی ساری دنیا کے ساتھ مل کر
مسلمانوں کی موجودہ اُبھرتی ہوئی بڑی طاقت کو گالیۂ نیست و نابود کر دے تا کہ کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ
مغربی دنیا کا کھیل ہے اور نہ مشرق اور مغرب
کی تقسیم ہو اس موضوع پر اور نہ اسلام اور غیر اسلام کی تقسیم
ہو۔عرب ممالک بھی ساتھ ہوں، مسلمان ممالک بھی ساتھ ہوں، مغربی بھی ہوں اور مشرقی بھی اور
جاپان چونکہ ایک بہت بڑی طاقت رکھتا ہے اور جاپان کے چونکہ اقتصادی مفادات تیل کے ملکوں سے
بڑے گہرے وابستہ ہیں اس لئے اُن کو یہ بھی خطرہ تھا اگر جاپان الگ رہا تو بعد کی اُبھرتی ہوئی شکل میں
جن نفرتوں نے جنم لینا ہے اُس کا نشانہ صرف مغربی طاقتیں نہ بنیں بلکہ جاپان بھی ساتھ شامل ہو جائے
کیونکہ اقتصادی طور پر مقابلہ اگر ہے تو جاپان ہی سے ہے۔بہر حال بہت ہی ہوشیاری کے ساتھ بہت
ہی عظیم منصوبے کے تحت جاپان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔تفصیلی منصوبہ کا خلاصہ
ان کی جو مختلف ممالک میں کا نفرنسز ہو رہی ہیں اور ان کے دانشور جن خیالات کا اظہار
کر رہے ہیں اُس کا خلاصہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ آپ کو اندازہ ہو کہ یہ کتنا بھیا نک منصوبہ
ہے جس کے نتیجے میں اتنا گہرا اور لمبا نقصان عالم اسلام ہی کو نہیں بلکہ دوسری مشرقی دنیا کو بھی پہنچے گا کہ

۶۴
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
پھر اُس سے بعض ممالک جانبر ہی نہ ہوسکیں اور بہت دیر تک یہ ممالک اپنے زخم چاٹتے رہیں گے۔اس
کے سوا ان کے پاس کوئی چارا نہیں ہوگا۔پہلی بات تو یہ ہے کہ اتنی بڑی جنگ جو وہاں ٹھونسی جارہی ہے،
اس پہ بڑے اخراجات کئے جارہے ہیں یہ اخراجات کیسے پورے ہوں گے؟ اور تیل کی جو بڑھتی ہوئی
قیمت ہے اُس کے نتیجے میں یورپ کو اور دوسری مغربی دنیا کی صنعت کو نقصان جو پہنچے گا اُس کا ازالہ
کیسے ہوگا۔مختلف سیمینار ہو رہے ہیں مختلف ممالک میں اور اُن کی رپورٹیں مجھے پہنچتی ہیں اُن میں وہ
سب تفصیل تو نہیں صرف دعا کی تحریک کے طور پر خلاصہ آپ کو یہ بتا تا ہوں۔منصوبہ یہ ہے کہ اس جنگ کا تمام خرچ عرب مسلمان قوموں سے وصول کیا جائے گا اور
ان معاہدات پر دستخط ہو چکے ہیں کہ جو جنگ تھوپی جائے گی اور تھو پی جارہی ہے اس کا بل
سعودی عرب سے لیا جائے گا اور کویت سے اور دوسری قومیں جتنی بھی شامل ہیں اُن سے اُس کی
قیمت وصول کی جائے گی۔خاص طور پر سعودی عرب کو سب سے زیادہ بل ادا کرنے پر مجبور کیا جائے
گا اور چونکہ سعودی عرب کے اکثر خزانے امریکہ کے ہاتھ میں پہلے سے ہی موجود ہیں اس لئے اُن
کے بھاگ جانے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔دوسری بات یہ کہ تیل کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں مغرب کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اُس کے
متعلق یہ معاہدہ ہو چکا ہے کہ مغربی قوموں کو وہ زائد قیمت یہ مسلمان ممالک واپس کر دیں گے جو
موجودہ مشکلات کی وجہ سے اُن کو بڑھانی پڑی یا موجودہ حالات کے نتیجے میں جو بڑھ گئی ہے۔یہ تو یقینی
طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ معاہدے کس رنگ میں ہوئے ہیں لیکن ان کے دانشوروں نے اپنی تقریروں
میں مختلف کا نفرنسز میں یہ بیان کھل کے دیئے ہیں اور اس سے زیادہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں۔یہ
بیان بہر حال دیئے گئے ہیں کہ ہم آپ کو اطمینان دلاتے ہیں آپ کی اقتصادیات کو کوئی نقصان نہیں
پہنچے گا کیونکہ ہمارا اُن سے یہ سمجھوتہ ہو چکا ہے کہ جتنی بڑھی ہوئی قیمت وہ ہم سے وصول کریں گے اور
موجودہ شکل میں مجبور ہیں کہ اُس قیمت کو کم نہ کریں ورنہ دنیا کے باقی ممالک سے بھی وہ نہیں وصول
کر سکتے اس لئے تیل کے بڑھے ہوئے منافع میں سے جہاں تک عرب منافع کا تعلق ہے وہ واپس کیا

۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
جائے گا اور جہاں تک مغربی تیل کی بڑھی ہوئی قیمت کا منافع ہے وہ پہلے ہی ان کی جیب میں موجود
رہے گا۔اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ ہو چکا ہے کہ صرف یہ سوال نہیں ہے کہ کویت واپس لیا جائے گا۔سوال یہ ہے کہ صدام حسین کی تمام بڑھتی ہوئی طاقت کو ہر پہلو سے ہر جگہ کچل دیا جائے گا۔اسی لئے
آپ نے ایک شاخسانہ سُنا ہوگا کہ کہہ رہے ہیں کہ صرف کیمیاوی جنگ کی صلاحیت نہیں ہے
صدام حسین کو بلکہ بائیولاجیکل وارفیئر Biological Warfare کی صلاحیت بھی ان کے اندر
موجود ہے اور انہوں نے ایسے جراثیم پر قدرت پالی ہے، ایسے جراثیم کو محفوظ طریقے پر بڑھا کر بموں کی
شکل میں دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کے ذرائع اُن کو مہیا ہو چکے ہیں اور ٹیکنالوجی حاصل ہو چکی
ہے جس کے نتیجے میں بہت ہی خطرناک جراثیم غیر قوموں میں پھیلائے جاسکتے ہیں اور اُس کے لئے
پیش بندی کرنا بہت مشکل کام ہے۔مثلاً اینتھر کس ہے ایک ایسا جرثومہ ہے جس کے نتیجے میں جلد پر
خوفناک قسم کے پھوڑے بھی نکلتے ہیں، خون میں Poisining ہو جاتی ہے اور بہت ہی درناک
حالت میں موت واقع ہوتی ہے۔ایتھر کس کو جنگی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کرنے کی ایجا داگر چہ
مغرب ہی کی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی عراق کو بھی حاصل ہو چکی ہے۔اسی طرح
ٹائیفائیڈ ہے کالرا ہے اسی قسم کے اور بہت سی مرضیں ہیں جن سے خود حفاظتی کے لئے اگر چہ ٹیکے ایجاد
ہو چکے ہیں لیکن مغربی مفکرین یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ عراق ان کو آپس میں ملا کر ایسی خوفناک
پوشنز (Potions) یا ملی جلی جس طرح کہ ادویات ہوتی ہیں اُن کا ایک مرکب کہہ لیں ہمجون کہہ لیں
یعنی مختلف جراثیم کے مرکبات اور معجونیں بنا کر اُن کو یہ دنیا میں پھیلا دیں گے اور یہ ناممکن ہے کہ
ہر ایک کے لئے خود حفاظتی کی اور دفاعی کا رروائی کی جاسکے۔اب جہاں تک میر اعلم ہے ابھی تک چند دن سے پہلے یہ باتیں دنیا کے سامنے نہیں لائی گئی
تھیں نہ کبھی عراق کی طرف سے ایسی دھمکی دی گئی تھی۔عراق نے جب بھی دھمکی دی ہے کیمیاوی
جنگ کی دھمکی دی ہے لیکن یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ دنیا کی رائے عامہ پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کی خاطر

۶۶
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
یہ باتیں بھی داخل کر رہے ہیں اللہ بہتر جانتا ہے سچ ہے یا جھوٹ ہے لیکن مقصد یہ ہے کہ اگر ہم عراق
کو کلیہ تباہ و برباد کریں اور کچھ بھی وہاں باقی نہ چھوڑیں تو دنیا کی رائے عامہ مطمئن ہو جائے کہ
اصل وجہ کیا تھی اور یورپ اور مغرب میں جب یہ باتیں بیان کرتے ہیں کہ ہمارا معاہدہ ہو چکا ہے
اس بات پر اور اُس بات پر تو یہ وجہ نہیں ہے کہ اپنے راز خود اُگل رہے ہیں بلکہ پراپیگنڈے کے
ہتھیار کے طور پر یہ باتیں بتانے پر مجبور ہیں ورنہ مغربی رائے عامہ اتنا اقتصادی رجحان رکھتی ہے کہ
اگر یہاں یہ بات ذہن نشین ہو جائے کہ اس جنگ کے نتیجے میں شدید اقتصادی نقصانات ہمیں پہنچیں
گے تو مغربی رائے عامہ یقیناً اپنے سیاستدانوں کو اس جنگ کی اجازت نہیں دے گی۔پس یہ ان کی مجبوریاں ہیں۔یہ نہیں کہ کسی جاسوس نے یہ باتیں نکالی ہیں۔کھلے عام اب یہ
باتیں ہورہی ہیں وجہ اُس کی یہی ہے کہ رائے عامہ کو ابھارنا ہے اور رائے عامہ کو اکٹھا کرنے کی خاطر یہ
قربانی کرنی پڑتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری جنگ کی تیاری ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی
جنگ اب تھوپی جائے گی اُس میں عالم اسلام خود عالم اسلام کے دور رس مفادات کو ہمیشہ کے لئے تباہ
و بر باد کرنے کے لئے پوری مستعدی سے ان کا ساتھ دے رہا ہوگا۔اس سے زیادہ بھیا نک تصور انسان
کے دماغ میں اسلام کے تعلق میں نہیں اُبھر سکتا کہ دنیا کی اکثر مسلمان قومیں جن میں پاکستان بھی شامل
ہے مغربی دنیا کا اس بات میں بھر پور ہاتھ بٹائیں اور ان کے افعال کی پوری ذمہ داری قبول کریں ،
ایک اُبھرتی ہوئی اسلامی طاقت کو اس طرح صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے کہ اُس کا نام ونشان
مٹ جائے۔عالم اسلام کے لئے دعا کی تحریک
ہمارے پاس تو سوائے دُعا کے اور کوئی ہتھیار نہیں ہے اور میں پہلے ہی جماعت کو متوجہ کر چکا
ہوں۔میں بھی دعا کرتا ہوں ہمیشہ آپ بھی یقین ہے کہ دعاؤں میں اس بات کو یا در کھتے ہوں گے۔یہ
خطرہ سارے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے اور کوئی معمولی خطرہ نہیں۔اس کے عقب میں بہت سے

۶۷
۲۶ اکتوبر ۱۹۹۰ء
اور خطرات آنے والے ہیں۔ان باتوں کے رد عمل پھر اور بھی پیدا ہوں گے اور اُس کے نتیجے میں
قومیاتی تصورات پھر اور بھی زیادہ اُبھریں گے، نسلی تصورات اور بھی زیادہ اُبھریں گے اور اگلا جو دُنیا کا
نقشہ ہے وہ الٹنے پلٹنے والے دور سے گزرنے والا ہے۔نئے نقشے بننے میں تو ابھی دیر ہے۔اس دور
میں اگر ہم مستعد ہو جائیں اور دعاؤں کے ذریعے اور اپنی ذہنی اور قلبی صلاحیتوں کے ذریعے ان تمام
خدشات کا مقابلہ کرنے کے لئے اور اسلام کے دشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کے لئے تیار
ہو جائیں۔پورے اخلاص کے ساتھ عہد کریں کہ ہم ہرگز اسلام کی بقا کے لئے کسی قربانی سے دریغ
نہیں کریں گے تو پھر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری دعائیں اور ہماری پر خلوص کوششیں یقیناً دنیا
کے حالات پر اچھے رنگ میں اثر انداز ہوں گی اور ہم انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کے خلاف سازشوں کو
کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی