سنجیدگی ، خلوص اور درد کے ساتھ دعائیں کرنے کی ضرورت

خلیج کا بحران

۶۹
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سنجیدگی ،خلوص اور درد کے ساتھ
دعائیں کرنے کی ضرورت
( خطبه جمعه فرموده ۹ نومبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
عالم اسلام کے لئے دعاؤں کی یاد و بانی
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
عالم اسلام پر جو حالات آجکل گزر رہے ہیں وہ ہر احمدی کے لئے بہت ہی زیادہ باعث فکر
ہیں اور پریشانیاں کم ہونے کی بجائے سردست بڑھ رہی ہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی احباب
جماعت کو بار بار دعا کی طرف توجہ کرنے کی نصیحت کی تھی ، اب پھر میں اس خطبے کے ذریعے جماعت کو
دعا کی یاد دہانی کراتا ہوں۔بڑی سنجیدگی کے ساتھ اور گہرے خلوص اور درد کے ساتھ ہر احمدی کو
با قاعدہ اس امر کے لئے دُعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے عالم اسلام کے خطرات کو ٹال
دے اور اگر چہ بہت ہی گہرے اور سیاہ بادل ہر طرف سے گھر کر آئے ہیں لیکن خدا کی تقدیر جب
چاہے ان کے رُخ پھیر سکتی ہے اور اس وقت دنیا کا کوئی ایسا حصہ نہیں ہے جہاں یا براہِ راست
مسلمانوں کو خطرہ در پیش نہ ہو یا بالواسطہ خطرہ در پیش نہ ہو اور ان تمام خطرات کے مقابلے کے لئے فی
الحقیقت دنیا میں کہیں بھی مسلمان تیار نہیں اور جو اسلامی اور عقل و دانش کا رد عمل ہونا چاہئے وہ رد عمل
کہیں دکھائی نہیں دے رہا اس لئے ہمارا کام ہے کہ نصیحت بھی کریں، سمجھانے کی بھی کوشش کریں خواہ

۹ رنومبر ۱۹۹۰ء
کوئی ہماری آواز سُنے یا نہ سُنے ، ہمارا فرض ہے کہ اس وقت جو بھی نصیحت کا حق ہے وہ ضرور ادا کریں
لیکن محض نصیحت پر بناء نہیں کرنی کیونکہ نصیحت ان کانوں پر پڑے جو سننے کے لئے آمادہ نہ ہوں،
حالات اُن آنکھوں کو دکھائے جائیں جو دیکھنے کے لئے تیار نہ ہوں اور بات ان دلوں تک پہنچانے کی
کوشش کی جائے جن کے اوپر ضد کی مہریں لگی ہوں تو جو بھی انسان کرنا چاہے اس کا نیک نتیجہ نہیں نکل
سکتا اس لئے دعائیں بہت ضروری ہیں۔نصیحت میں تاثیر پیدا کرنے کے لئے بھی دعاؤں کی ضرورت
ہے اور جہاں تک غیر دنیا کا تعلق ہے ان کے رخ موڑنے کے لئے بھی دعاؤں کی ضرورت ہے۔آپ کی دعاؤں کے بھی دو رخ ہونے چاہئیں۔ایک یہ کہ اللہ اہلِ اسلام میں ہوشمند
لیڈرشپ پیدا فرمائے اور اہل اسلام کی قیادت جن لوگوں کے ہاتھ میں ہے ان کو عقل دے، ان کو
تقویٰ کا نور عطا کرے اور حالات کو سمجھنے کی توفیق بخشے اور دوسری طرف جو ظالم باہر کی دنیا سے اسلام پر
حملہ آور ہونے والے ہیں یا ہور ہے ہیں یا اندرونی طور پر مسلمانوں کے اندر سے ان سے دشمنی کرنے
والے اسلام کے بھیس میں اُن سے دشمنی کر رہے ہیں ان سب کے رُخ پھیر دے اور ان کی تمام
کوششوں کو نا مراد اور نا کام فرمادے۔عراق کے خلاف پیش کی جانے والی دلیل
سرسری طور پر جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے وہ میں آپ کے سامنے مختصر ارکھتا ہوں۔سرسری طور
پر تو نہیں مگر مختصر رکھتا ہوں کیونکہ اس سے پہلے اس مضمون پر مختلف رنگ میں میں روشنی ڈال چکا ہوں۔عراق کے ساتھ وابستہ جھگڑے کا تعلق در حقیقت کویت پر عراق کے قبضے سے ہے۔یہ تو سب دوستوں
کو معلوم ہے اور اس وقت تمام دنیا کی طاقتوں کو عراق کے خلاف جو اکٹھا کیا جارہا ہے اس کے محرکات
کیا ہیں ان میں سے ایک دو میں نے بیان کئے لیکن بہت گہرے محرکات ہیں۔اگر توفیق ملی تو آئندہ
کبھی ان پر تفصیل سے روشنی ڈالوں گا اور یہ بتاؤں گا کہ ان سازشوں کی باگ ڈور در حقیقت کن ہاتھوں
میں ہے لیکن خلاصہ اس جھگڑے کا یہی ہے کہ ایک مسلمان ملک نے ایک ایسے خطہ زمین پر قبضہ کر لیا جو

اء
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
اس مسلمان ملک کے نزدیک کبھی اس کا تھا اور انگریزوں نے اس خطے کو کاٹ کر وہاں ایک الگ حکومت
قائم کر دی تھی۔یہ عراق کا کیس ہے۔اس کے جواب میں یہ کہا جارہا ہے کہ اگر آج ہم کسی خطے پر کسی
تاریخی دعوئی کے نتیجے میں کسی ملک کو قبضہ کرنے دیں تو اس سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہوگا اور ہم
کسی قیمت پر بھی اس قسم کی ظالمانہ حرکت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔چنانچہ مغربی
راہنماؤں کی طرف سے بار بار اس خیال
کو بھی رڈ کیا جارہا ہے کہ تیل میں ہمیں دلچسپی ہے۔کہتے ہیں
تیل میں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں دلچسپی ہے تو امن عالم میں دلچسپی ہے۔ایک خطے کو جوز مین کا ایک ٹکڑا ہے
اس کو کوئی ملک اپنے قبضے میں اس لئے کر لے کہ تاریخی لحاظ سے کچھ اور تھا یہ بالکل ایک لغو بات ہے اور
ہم ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔دلیل پیش کرنے والوں کی سابقہ دھاندلیاں
آئیے اب ہم اس دور کی تاریخ پر ایک سرسری نظر ڈال کر دیکھیں کہ کیا ہوتا رہا ہے اور یہ جو
دلیل پیش کی جارہی ہے اس کی ماہیت کیا ہے۔جہاں تک عالم اسلام سے تعلق رکھنے والی بعض
سرزمینوں کا تعلق ہے ان میں سب سے پہلے فلسطین کی سرزمین ہے جس کے ایک بڑے حصے پر اس
وقت اسرائیل کی حکومت قائم ہے اور اس کے علاوہ بھی وہ حکومت سرکتی ہوئی اردن دریا کے مغربی
ساحل تک پہنچ چکی ہے۔یہ حقیقت میں ایک تاریخی قضیہ تھا۔ہزاروں سال پہلے یہود کا اس سرزمین پر
قبضہ تھا اور یہاں اُنہوں نے معبد تعمیر کئے اور اس زمین کو یہود کے نزدیک غیر معمولی اہمیت تھی۔مغربی
طاقتوں نے اس قدیم تاریخ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس زمانے کا جغرافیہ تبدیل کیا اور اس قدر
غیر معمولی ہٹ دھرمی اور جسارت کی کہ سارا عالم اسلام شور مچاتا رہ گیا اور عالم اسلام کے سوا دنیا کی
بہت سی دوسری طاقتیں بھی عالم اسلام کی ہمنوائی میں اُٹھ کھڑی ہوئیں کہ تم تین چار ہزار سال پرانی
تاریخ کوشولتے ہوئے راکھ کے انبار میں سے ایک چنگاری نکال رہے ہو اور اسے ہوا دے کر آگ
بنانے لگے ہو۔تمہارا کیا حق ہے کہ آج اس پرانے دعوے کو قبول کرتے ہوئے اس حال کی دنیا کے

۷۲
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
نقشوں
کو تبدیل کرو۔مگر وہی بڑی حکومتیں جو عراق کو تباہ کرنے پر آج تکی بیٹھی ہیں وہ متحد ہو گئیں اس
بات پر کہ نہیں تاریخ کے نتیجے میں جغرافیے تبدیل کئے جائیں گے اور جغرافیہ تو تبدیل ہوتے رہنے والی
چیزیں ہیں۔پھر آپ
کشمیر کو دیکھ لیجئے ، پھر آپ جونا گڑھ کو دیکھ لیجئے۔پھر آپ حیدر آباد دکن کو دیکھ لیجئے
غرضیکہ بہت سے ایسے ممالک ہیں جو آج بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ اس دور میں جس میں سے ہم
گزر رہے ہیں تاریخ کے حوالے سے یا بغیر کسی حوالے کے جغرافیے تبدیل کئے گئے اور تمام دنیا کی
سیاست کو کوئی خطرہ در پیش نہیں ہوا اور سیاسی تقسیمیں دنیا میں جتنی بھی ہیں انہوں نے ان تبدیلیوں کے
نتیجے میں کوئی واویلا نہیں کیا اور کوئی کوشش نہیں کی گئی کہ سب دنیا مل کر اس تبدیل ہوتے ہوئے جغرافیے
کو پھر پہلی شکل پر بحال کر دے۔افریقہ کی انتہائی افسوسناک بندر بانٹ
صرف یہی نہیں بلکہ ہم جب افریقہ کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو اور بھی زیادہ حیرت انگیز
اور بھیانک شکل دکھائی دیتی ہے۔ایک رسالہ The Plain Truth یہاں سے شائع ہوتا ہے،
اس کے ایک صفحے میں سے چند اقتباسات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ آپ کو علم ہو کہ دنیا کا
جغرافیہ تبدیل کرنے کا حق کن کو ہے اور کن کو نہیں ہے۔یہ لکھتا ہے:
In November 1884, Representatives of 13 European
Nations and The United States met in Berlin۔Having
portioned out Africa among themselves, they agreed to
respect each other's "spheres of influence"۔Soon only
Ethiopia and Liberia remained independent nations۔(The Plain Truth, October 1990)

۷۳
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
In actuality the division of Africa was done with mainly
In most black African states
European interests in mind
south of the sahara the standard of living is falling, the
people hungry, bewildered and disillusioned۔A part of the
blame must be placed on the way the continent was, and
is, divided۔Only a divine power could reverse this
(The Plain Truth Oct۔1990)
tragedy peaceably۔لکھتا ہے کہ ۱۸۸۴ء میں ۱۳ ایورپین ریاستوں کے نمائندے اور یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ
کے نمائندے برلن میں اکٹھے ہوئے۔غرض کیا تھی ؟ افریقہ کی بندر بانٹ۔چنانچہ تمام افریقہ کے براعظم
کو انہوں نے وہاں ایسے ٹکڑوں میں تقسیم کیا کہ کچھ ٹکڑے کسی کے حصہ اثر میں آئے اور کچھ ٹکڑے کسی اور
کے حصہ اثر میں آئے۔غرضیکہ تمام یورپین ممالک نے اپنے اپنے حصہ اثر کے ٹکڑے چن لئے اور
معاہدہ یہ ہوا کہ ہم ایک دوسرے کے حصہ اثر کے ٹکڑوں میں دخل نہیں دیں گے فی الحقیقت یہ تقسیم
تمام تر یورپین ریاستوں کے مفاد میں کی گئی تھی۔اس کی تفاصیل اس مضمون میں بھی بیان ہوئی ہیں اور تاریخ میں ویسے ہی یہ مضمون پوری
چھان بین کے ساتھ ہمیں تالیف ہوا ہوا ملتا ہے۔خلاصہ یہ ہے کہ ان تقسیمات میں ہر گز کسی افریقن
قوم یا کسی افریقن ملک کے مفاد کوملحوظ نہیں رکھا گیا اور قوموں کو نہ قومیت کی بناء پر تقسیم کیا گیا، نہ لسانی
یجہتی کی بناء پر تقسیم کیا گیا، نہ دیگر مفادات کو دیکھا گیا، نہ اقتصادی مفادات کو دیکھا گیا، نہ یہ دیکھا گیا
کہ کہاں قدرتی دولتیں یعنی معدنیات موجود ہیں اور کہاں نہیں اور نہ یہ دیکھا گیا کہ ریاستیں بہت چھوٹی
ہو جائیں گی اور اقتصادی لحاظ سے آزادی کے ساتھ چلنے کی اہل بھی رہیں گی یا نہیں ، نہ یہ دیکھا گیا کہ
ریاستیں اتنی بڑی ہو جائیں گی کہ ان کے نتیجے میں دیگر ریاستوں کے حقوق خطرے میں پڑ جائیں گے
اور ان کے مفادات کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔یہ وہ خلاصہ ہے جو ہمیں تاریخ میں بھی ملتا ہے اور اس

۷۴
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
مضمون میں بڑی عمدگی کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں جو غیر معمولی تکالیف افریقہ کے
باشندوں
کو اٹھانی پڑیں اور اب بھی اٹھائے چلے جارہے ہیں اس
کی تفصیل بھی آپ کو تاریخ میں ملتی ہے
اور اس مضمون میں بھی مختصراً ذکر ہے۔خلاصہ کلام یہی ہے کہ سارے افریقہ کے براعظم کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں یا بعض
بڑے ٹکڑوں میں اس نیت سے بانٹ دیا گیا کہ اس خطہ زمین کے تمام تر مفادات اہل مغرب کو حاصل
ہوں اور حاصل ہوتے رہیں۔اب آزادی کے بعد افریقہ کو جو اکثر مسائل در پیش ہیں وہ اسی غلط
تقسیم کے نتیجے میں ہیں کیونکہ قومی بجہتی کا تصور ابھرنے کے ساتھ لسانی اشتراک کے خیالات بھی
اُبھرتے ہیں اور جغرافیے کی حدود انسان اور پاتا ہے اور قومی بیجہتی اور لسانی اشتراک کی حدود اور طرح
دیکھتا ہے۔پھر تاریخی طور پر افریقہ کی قوموں کی ایک دوسرے سے دشمنیاں ہیں مثلاً لائبیریا میں بعض
قوموں کی بعض دوسری قوموں سے دشمنیاں ہیں لیکن یہ صرف ملک کے اندر نہیں بلکہ بڑے بڑے
علاقوں میں یہ دشمنیاں پھیلی پڑی ہیں اور ان میں سے بعض دشمنی والی قوموں کو اس طرح کاٹ دینا کہ
وہ نسبتا کمزور دوسری قوموں پر حاوی ہو جائیں، غرضیکہ بہت سی ایسی شکلیں ابھرتی ہیں جن کے نتیجے میں
سارا افریقہ اس وقت بے اطمینانی ، عدم اعتماد اور منافرتوں کی لپیٹ میں ہے۔ان تمام نا انصافیوں کو
دور کرنے کی طرف نہ کبھی کسی نے توجہ کی ، نہ اس کی ضرورت سمجھتے ہیں بلکہ اب تو معاملہ اس حد تک
آگے بڑھ چکا ہے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ اگر ان نا انصافیوں کو کالعدم کر کے افریقہ کی نئی تقسیم کی جائے تو جو
موجودہ خطرات ہیں ان سے بہت زیادہ خطرات افریقہ کے امن کو در پیش ہوں گے۔پس یہ ہے خلاصہ
تاریخ اور جغرافیہ کے تعلقات کا۔دلیل پیش کرنے والوں کی نرالی منطق
اب جب ہم کو یت پر عراق کے قبضے کی طرف واپس آتے ہیں تو اس ساری صورت حال کا
یہ تجزیہ میرے سامنے آیا ہے کہ اگر کوئی غیر مسلم ملک مسلمان ملک کی سرزمین پر قبضہ کرلے اور جغرافیہ

۷۵
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
تبدیل کر دے تو دنیا کے امن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔اگر کوئی مغربی طاقت یا سب طاقتیں مل کر ایک
وسیع بر اعظم کے جغرافیے کو بھی تبدیل کر دیں اور تہس نہس کر دیں اور ایسی ظالمانہ تقسیم کریں کہ ہمیشہ کے
لئے وہ ایک آتش فشاں مادے کی طرح پھٹنے کے لئے تیار بر اعظم بن جائے تو اس سے امنِ عالم کو کوئی
خطرہ در پیش نہیں ہو گا لیکن اگر ایک مسلمان ملک کسی مسلمان ملک کی زمین پر قبضہ کرے تو اس سے
سارے عالم کے امن کو خطرہ ہوگا اور اس عالمی خطرے کو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔یہ آخری منطق ہے جو اس سارے تجزیے سے ابھر کر ہمارے سامنے آتی ہے۔اس کے
باوجود کہ یہ ساری باتیں معروف اور معلوم ہیں، یہ کوئی ایسی تاریخ نہیں ہے جس کو میں نے کھوج کر
کہیں سے نکال کر پڑھا ہے اور جس سے مسلمان دانشور واقف نہیں یا مسلمان ریاستوں کے سر براہ
واقف نہیں ، سب کچھ ان کی نظر کے سامنے ہے اور دیکھتے ہوئے نہیں دیکھ رہے کہ اس وقت جو کچھ
مشرق وسطی میں ہو رہا ہے یا ہونے والا ہے اس کا تمام تر نقصان اسلام کو اور اہل اسلام کو پہنچے گا اور
تمام تر فائدہ غیر مسلم ریاستوں کو اور غیر مسلم مذاہب اور طاقتوں کو میسر آئے گا اس جنگ کی جیسا کہ
میں نے بیان کیا تھا جو بھی قیمت چکانی پڑے گی وہ تمام تر مسلمان ممالک چکائیں گے اور یہ جو
عظیم الشان فوجوں کی حرکت ایک براعظم سے دوسرے براعظم کی طرف ہو رہی ہے یہ غیر معمولی
اخراجات کو چاہتی ہے اس کے لئے دولت کے پہاڑ درکار ہیں لیکن یہ وہی دولت کے پہاڑ ہیں جو
سعودی عرب نے اور شیخڈم نے ان ہی ملکوں میں بنارکھے تھے اور وہی اب قانونی طور پر ان کے سپردکر
دیئے جائیں گے کہ یہ تمہارے ہو گئے۔ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نتیجہ ایک ابھرتے ہوئے
اسلامی ملک کو ہمیشہ کے لئے نیست و نابود کر دینا اور مسلمانوں کے دل میں اس خیال کا پیدا ہونا بھی جرم
قرار دیا جانا کہ وہ اپنی عزت نفس کے لئے کسی قسم کی کوئی آزاد کا رروائی کر سکتے ہیں۔عراق کو سمجھانے کی ناکام کوشش
عراق کو بھی ہم نے بہت سمجھانے کی کوشش کی اور جس طرح بھی ہوا ان کو پیغام بھجوائے گئے

۷۶
۹ رنومبر ۱۹۹۰ء
کہ آپ خدا کے لئے خود اپنے مفاد کی خاطر اور اس اسلامی مفاد کی خاطر جو آپ کے پیش نظر ہے
اس ناانصافی کے قدم کو پیچھے کر لیں کیونکہ تاریخ کے حوالے سے اگر جغرافیے تبدیل ہونے لگیں
تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، افریقہ میں بھی اب یہ ناممکن ہو گیا ہے۔دنیا میں اکثر جگہوں پہ یہ ممکن
نہیں رہا اس لئے خود آپ کا مفاد اس میں ہے، کویت کا مفاد اس میں ہے، عالم اسلام کا مفاد اس میں ہے
کہ اس اٹھے ہوئے قدم کو واپس لے لیں اور اپنی طاقت کو بڑھائیں اور عالم اسلام کو متحد کرنے کی کوشش
کریں لیکن افسوس کہ وہاں بھی یہ بات نہیں سنی گئی اور دیگر مسلمان عرب ممالک نے بھی ذرہ بھی دھیان
اس بات پر نہیں دیا کہ ہم غیر مسلم طاقتوں سے مل کر ان کے سارے ظلم کا خرچ برداشت کرتے ہوئے
ایک مسلمان ریاست کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں جس کے بعد اس تمام علاقے سے ہمیشہ کے
لئے امن اٹھ جائے گا۔عالمی امن کو خطرہ ہے یا نہیں ہے مگر یہ ریاستیں جو اس جنگ کا خرچ برداشت
کرنے والی ہیں اور کرایے کے لڑنے والوں کو باہر سے بلا کر لائی ہیں ان کو میں یقین دلاتا ہوں کہ
پھر وہ کبھی اپنے ماضی کی طرف واپس لوٹ کر نہیں جاسکیں گی۔بد حال سے بد حال تک پہنچتے چلے
جائیں گے اور کبھی پھر امن اس علاقے کا منہ دوبارہ نہیں دیکھے گا اس لئے اب اس نصیحت کے بعد
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے دعا ہی باقی رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ان کو عقل دے اور ہماری
نصیحت کی بات خواہ کتنی ہی کمزور کیوں نہ معلوم ہوتی ہو اپنے فضل سے اس میں طاقت بخشے اور دلوں کو
اسے قبول کرنے پر آمادہ فرما دے کیونکہ اللہ ہی ہے جو ان حالات کو تبدیل کر سکتا ہے۔بہت خوب اس
لکھنے والے نے لکھا کہ Only a Divine power could reverse this
tragedy peaceably کہ اب تو صرف کوئی الہی طاقت ہی ہے جو اس انتہائی دردناک
صورتحال کو پر امن کیفیت کے ساتھ تبدیل کر دے۔پر امن کوششوں کے ذریعے تبدیل کر دے۔ہندوستان میں جغرافیائی تبدیلی لانے کی کوشش
اب ہم ہندوستان پر نگاہ ڈالتے ہیں وہاں پہلے جو ہو چکا وہ ہو چکا۔جو کشمیر میں اب ہو رہا ہے

LL
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
وہ بھی ہو رہا ہے لیکن سب سے بڑی دردناک بات یہ ہے کہ وہاں بھی تاریخ کے نام پر ایک اور طرح کی
جغرافیائی تبدیلی کی جارہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ ساڑھے تین سو سے چار سو سال کے عرصے کے
درمیان، پہلے بابر نے ایک ہندو مندر کو جو اجودھیا میں پایا جاتا تھا اور رام کا مندر کہلاتا تھا
Demolish کر دیا، منہدم کر دیا اور اس کی جگہ ایک مسجد تعمیر کر دی جسے بابری مسجد کہا جاتا ہے۔اس
کے متعلق تاریخی حوالے کس حد تک مستند ہیں۔یہ بحث ہندوستان کی ایک عدالت میں ابھی جاری ہے
لیکن زیادہ تر بنیاد اس الزام کی ایک مسلمان درویش کی ایک رویا پر ہے جس نے یہ دیکھا تھا کہ بابری
مسجد کے نیچے رام کا مردہ دفن ہے اور اس لئے یہاں پہلے ایک مندر ہوا کرتا تھا اور اس کی جگہ اب مسجد
بنائی گئی ہے تو یہاں گویا کہ رام مدفون ہو گیا۔کسی کی یہ رویا بھی بہت پرانی ہے۔یہ وہ حوالہ ہے جس کی
رو سے ہندوؤں نے اپنے عدالتی کیس کو تقویت پہنچانے کی کوشش کی ہے اور دیگر بھی بہت سی ایسی
سندات پیش کرتے ہیں جن کی فی الحقیقت کوئی تاریخی حیثیت نہیں مگر بہر حال یہ تو عدالتی معاملہ ہے،
اس میں زیر بحث ہے مگر قطع نظر اس کے کہ یہ دعوی سچ ہو یا جھوٹ، چارسوسال پہلے کی تاریخ کو اگر اس
طرح تبدیل کرنے کی آج کوشش کی جائے تو اس کو صرف اس اصول پر جائز سمجھا جاتا ہے جو مغربی
طاقتوں کا اصول ہے کہ اگر غیر مسلم کریں تو جائز ہے، اگر مسلمان کریں تو جائز نہیں ہے۔مسلمانوں کے
لئے نہ اس وقت جائز تھا، نہ اب جائز ہے کہ اس عمارت کو اپنے پاس رکھیں اور ہندوؤں کے لئے یہ جائز
ہے کہ جب چاہیں پرانی تاریخ کے حوالے سے آج کے قبضوں کی کیفیت بدل دیں اور آج کے جغرافیہ
کو تبدیل کر دیں۔پس ہندوستان میں بھی مسلمانوں کے لئے بہت ہی بڑا خطرہ درپیش ہے لیکن یہ خطرہ دراصل
ان خطرات سے زیادہ ہے جو جغرافیائی خطرات دیگر جگہوں پر در پیش ہیں۔یہاں اسلام کی عظمت اور
اسلام کی تو حید کو خطرہ ہے۔خدا تعالیٰ کی عظمت اور خدا کی تو حید کو ایک خطرہ درپیش ہے۔وہ جگہ جہاں
خدائے واحد کی عبادت کی جاتی تھی وہاں اب بے حقیقت اور ایسے جوں کی عبادت کی جائے گی جو جن
خداؤں سے وابستہ ہیں ان خداؤں کا ہی کوئی وجود نہیں۔پس ایک خدائے واحد کی عبادتگاہ کو جو تو حید کی

ZA
۹ نومبر ۱۹۹۰ء
علمبر دار ہو بت خانوں میں تبدیل کرنا یہ محض ایک چھوٹا سا حادثہ نہیں بلکہ تمام اسلام کی بنیاد پر حملہ ہے اور
اس کا جواثر ہے وہ ہندوستان پر بہت دور تک پھیلے گا اور اس کے نتیجے میں مسلمانوں کا امن ظاہری طور پر
بھی ہندوستان سے اُٹھ جائے گا اور بہت ہی خوفناک فسادات کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہو گا جس کو روکا
نہیں جاسکے گا۔بہر حال یہ ایک بہت ہی غیر معمولی جذباتی اور اعتقادی اہمیت کا معاملہ ہے جسے عالم
اسلام کو سمجھنا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ہی جو ر د عمل اس کے نتیجے میں پیدا ہونا چاہئے وہ اسلامی رد عمل
ہونا چاہئے۔مجھے افسوس ہے کہ یہاں بھی ویسی ہی صورتحال ہے جیسا کہ عراق سے تعلق رکھنے والے
مسائل کی ہے۔ایک طرف ہم بنگلہ دیش پر نظر ڈالتے ہیں کہ اسے غصے میں کہ بعض ہندوؤں نے
یا یوں کہنا چاہئے کہ لاکھوں ہندوؤں نے بابری مسجد پر حملے کی کوشش کی اور بعض اس میں داخل بھی ہو گئے
اور پہلے سے نصب شدہ بُت کی وہاں عبادت بھی کی گئی ، انہوں نے بہت سے مندر جلا ڈالے اور منہدم
کر دیئے اور بہت سے ہندوؤں کی املاک لوٹ لیں اور ان کا قتل و غارت کیا۔کیا یہ اسلامی رد عمل ہے؟
یقینا نہیں۔ناممکن ہے کہ اسلامی تعلیم کی رو سے اس رد عمل کو جائز قراردیا جائے۔اسلام تمام دنیا کے مذاہب کی عظمت اور ان کی حرمت کی حفاظت کرتا ہے۔عظمت کی
حفاظت ان معنوں میں نہیں کہ ان کے سامنے اعتقادی لحاظ سے سر جھکانے کی تعلیم دیتا ہے بلکہ اس
لحاظ سے کہ جو ان مذاہب کو عظیم سمجھتے ہیں ان کو قانونی تحفظات مہیا کرنے کی تلقین کرتا ہے کہ وہ جس
طرح چاہیں، چاہے باطل کو بھی عظیم سمجھیں وہ جس کو عظیم سمجھنا چاہتے ہیں عظیم سمجھتے رہیں۔پس جہاں
تک ان کے دلوں کا اور ان کے دلوں کے احترام کا تعلق ہے ان کی حفاظت کرنا دراصل ان مذاہب کی
عظمت کی حفاظت کرنا ہے اور حرمت کی حفاظت اس طرح کرتا ہے کہ مسلمان کو یہ اجازت نہیں کہ وہ
دوسروں کے عبادت خانوں کو منہدم کرے اور ان کی جگہ خواہ مسجد بنائے یا کچھ اور تعمیر کر دے۔پاکستان میں ہونے والے ظلم کار د عمل
ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ دراصل پاکستان میں ہونے والے چند واقعات کا رد عمل

۷۹
۹ رنومبر ۱۹۹۰ء
ہے۔جس طرح ہندوستان میں ہونے والے واقعات کا ایک رد عمل مشرقی بنگال میں یا یوں کہنا چاہئے
کہ بنگلہ دیش میں ظاہر ہوا اور سندھ کے بعض علاقوں میں ظاہر ہوا اسی طرح ظلم کے رد عمل دوسری جگہ
ہوتے رہتے ہیں اور ہندوستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں یہ حوالہ دیا جارہا ہے کہ پاکستان میں بھی تو
یہی کچھ ہوتا ہے۔پاکستان میں بھی تو انتہاء پرست مُلاں مذہب کے نام پر اپنے اقتدار کو غیروں پر قائم
کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اس لئے وہ ہندو پارٹی جو دراصل اس سارے فساد کی ذمہ دار ہے اس کے
راہنما بار بار یہ حوالے دے چکے ہیں کہ اگر پاکستان کے ملاں کو یہ حق ہے کہ اسلام کے نام پر جن کو وہ
غیر مسلم سمجھتا ہے ان کے تمام انسانی حقوق دبا لے تو کیوں ہندومت ہمیں اس بات کی اجازت نہیں
دے سکتا کہ ہم ہندومت کے نام پر ہندومت کی عظمت کے لئے تمام مسلمانوں کے تمام بنیادی حقوق
دبا لیں۔چنانچہ ایک موقع پر گزشتہ الیکشنز میں اس نے یہ اعلان کیا کہ مسلمانوں کو میں یہی نصیحت کرتا
ہوں کہ یا ہندوؤں کے اقتدار میں کلیۂ ان کے حضور سر تسلیم خم کرتے ہوئے اس ملک میں زندہ رہیں یا
اپنا بوریا بستر لپیٹیں اور اس ملک سے رخصت ہو جائیں کیونکہ ہندوستان میں اس لیڈر کے نزدیک اب
مسلمان اور اسلام کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔یہ ویسا ہی اعلان ہے اور اس حوالے سے کیا گیا ہے جو
پاکستان کے ملاں نے احمدیوں کے متعلق کیا۔وہاں تو انہوں نے غیر مسلم ہوتے ہوئے مسلمانوں کے
خلاف، ان مسلمانوں کے خلاف یہ اعلان کیا جو دعویٰ کرتے تھے کہ ہم مسلمان ہیں کسی ہندو فرقے کو
زبر دستی مسلمان بنا کر ان کے خلاف یہ اعلان نہیں کیا اس لئے نا انصافی تو ہے لیکن اس نا انصافی کی جو
بنیاد ہےاس بنیاد کے قیام میں کوئی نا انصافی نہیں۔کھل کر انہوں نے یہ کہا کہ جو غیر ہندو ہے اس کے
لئے ہمارے یہ جذبات ہیں مگر غیر ہندو کا فیصلہ غیر ہندو کرے گا۔ہم زبر دستی بعضوں کو غیر ہند و قرار
دے کر ان پر اپنے فیصلے نہیں ٹھونسیں گے۔مگر پاکستان میں جو ظلم اور زیادتی ہوئی وہ اس سے بھی ایک قدم آگے ہے وہاں پہلے اسلام
کے جانثاروں کو ، حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صداقت کا کلمہ پڑھنے والوں کو،
خدا تعالیٰ کی توحید کا کلمہ پڑھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا اور پھر ان سے وہ تمام ناروا سلوک کئے

۹ نومبر ۱۹۹۰ء
گئے جن کی اسلام اجازت نہیں دیتا لیکن چونکہ انہوں نے غیر مسلم بنا کر ایسا کیا اس لئے غیر مسلم دنیا کے
ہاتھ یہ بہانہ تو بہر حال آ گیا کہ پاکستان کا ملاں اسلام کی سند کو استعمال کرتے ہوئے جن کو غیر
مسلم
سمجھتا ہے ان سے یہ سلوک کرتا ہے تو ہم غیر مسلموں کو (اس میں وہ بہر حال ہند و شامل کرتے ہیں ) کہ
ہم ہندوؤں کو پھر کیوں یہ حق نہیں ہے کہ ہم مسلمانوں سے جو چاہیں سلوک کریں۔پس جب پاکستان
میں مسجد میں منہدم کی جارہی تھیں اور چاروں صوبے اس بات کے گواہ ہیں کہ چاروں صوبوں
میں خدائے واحد و یگانہ کی عبادتگاہوں کو جن میں خالص اللہ کی محبت اور اس کے عشق میں عبادت کرنے
والے پانچ وقت اکٹھے ہوا کرتے تھے منہدم کر دیا گیا ، جب احمدیوں کی مساجد کو ویران کرنے کی کوشش
کی گئی ، جب وہاں سے کلمہ توحید کا بلند ہونا ان کے جذبات پر ظلم کرنے کے مترادف قرار دیا گیا اس
وقت ان کو کیوں خدا کا خوف نہیں آیا اور کیوں اس بات کو نہیں سوچا کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر پھر ضرور
ظالموں کو پکڑتی ہے اور ان کو اپنے کردار کی تصویر میں دکھاتی ہے۔پس جو بد بختی ہندوستان میں ہو رہی ہے اور مسلمانوں پر جو عظیم مظالم توڑے جارہے ہیں
اس کی داغ بیل پاکستان کے مُلاں نے ڈالی ہے۔یہ وہ مجرم ہے جو خدا کے حضور جوابدہ ہو گا۔اس دنیا
میں بھی آپ دیکھیں گے کہ ایک دن آئے گا جب یہ ملاں اپنے ظلم و تعدی کی وجہ سے پکڑا جائے گا اور
آخرت میں تو بہر حال ان کا رسوا اور ذلیل ہونا مقدر ہو چکا ہے سوائے اس کے کہ یہ تو بہ کریں۔پس
پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے اثرات غیر دنیا پر پڑتے ہیں، غیر دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے
اثرات دوسری دنیا کے حصوں پر پڑتے ہیں۔غیر مسلم دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اس کے اثرات اسلام کی
دنیا پر پڑتے ہیں۔غرضیکہ اس طرح یہ دنیا ایک ایسی دنیا نہیں ہے جو مختلف جزیروں کی صورت میں ایک
دوسرے سے الگ رہ رہی ہو۔ایک جگہ ہونے والے واقعات کا اثر موجوں کی طرح دوسرے حصے کے اوپر
ضرور اثر انداز ہوتا ہے اور ظلم ہمیشہ ظلم کے بچے دیتا ہے۔پس اگر ہم نے دنیا میں انصاف کو قائم کرنا ہے اور
ہم ہی نے دنیا میں انصاف کو قائم کرنا ہے تو ہمیں ظلم کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ہمیں انصاف اور امن کے
حق میں جہاد کرنا ہوگا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے فرمایا ہے:

آج 10 میں سے 10 باقی