دنیا کو در پیش سب سے بڑا خطرہ
خلیج کا بحران
۸۹
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دنیا کو درپیش سب سے بڑا خطرہ
( خطبه جمعه فرموده ۶ ارنومبر ۱۹۹۰ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:
عصبیت اور خود غرضی
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
آج امن عالم کو سب سے زیادہ خطرہ عصبیت اور خود غرضی سے ہے جو بد قسمتی سے اس وقت
دنیا کے اکثر سیاستدانوں کے دماغوں پر راج کر رہی ہیں۔سیاستدان خواہ مغرب کا ہو یا مشرق کا،
سیاہ فام ہو یا سفید فام، بالعموم سیاستدانوں کے ساتھ شاطرانہ چالیں اس طرح وابستہ ہو جاتی ہیں کی
اخلاقی قدروں اور سیاست کے اکٹھا چلنے کا سوال نہیں رہتا۔صرف ایک اسلام ہے جس کی سیاست
شاطرانہ چالوں سے پاک ہے اور وہی اسلامی سیاست ہے ورنہ یہ کہہ دینا کہ اسلام ہمارا دین ہے اور
ہماری سیاست ہے اور سیاست کی اقدار کو اسلام سے الگ کر دینا یہ ایک غیر حقیقی بات ہے۔اس میں
کوئی سچائی نہیں ہے۔اسلامی سیاست کا فی الحال دنیا میں کہیں کوئی نمونہ دکھائی نہیں دے رہا خواہ وہ
اسلامی ممالک ہوں یا غیر اسلامی ممالک ہوں ہر جگہ سیاست کا ایک ہی رنگ ڈھنگ ہے اور سیاست پر
خود غرضی حکومت کر رہی ہے۔اصولوں سے الگ عصبیتیں حکومت کر رہی ہیں۔پس سب سے بڑا خطرہ
دنیا کو عصبیت سے اور خود غرضی سے لاحق ہے۔جب روس اور امریکہ کے درمیان یہ صلح کا انقلابی دور
شروع ہوا تو دنیا کے سیاستدانوں نے بڑی امید سے مستقبل کی طرف نظریں اٹھا ئیں اور یہ کہنا شروع
کیا کہ اب امن کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔حالانکہ یہ محض خوابوں میں اور جاہلا نہ خوابوں میں بسنے
ج کا بحران
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
والی بات ہے۔ان نئے انقلابی حالات کے نتیجے میں کچھ فائدے بھی پہنچے ہیں لیکن کچھ نقصانات بھی
ہوئے ہیں اور ان نقصانات میں سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ مغرب اور مشرق کی نظریاتی تقسیم کے
نتیجے میں جو عصبیتیں پہلے سے دبی ہوئی تھیں وہ اب ابھر کر سامنے آگئی ہیں اور دن بدن زیادہ ابھر کر
مختلف علاقوں میں کئی قسم کے خطرات پیدا کرنے والی ہیں۔جب بہت بڑے بڑے خطرات در پیش
ہوں، جب دنیا دو بڑے حصوں میں منقسم ہو تو بہت سے چھوٹے چھوٹے خطرات اُن خطرات کے
سائے میں نظر سے غائب ہو جایا کرتے ہیں یا بعض دفعہ دب جاتے ہیں، ایسا ہی بیماریوں کا حال
ہے۔بعض دفعہ ایک بڑی بیماری لاحق ہو جائے تو چھوٹی چھوٹی بیماریاں پھر ایسے انسان کو لاحق نہیں
ہوتیں اور جسم کی توجہ اس بڑی بیماری کی طرف ہی رہتی ہے۔پس بنی نوع انسان کے لئے جو خطرات اب اُبھرے ہیں وہ اتنے وسیع ہیں اور اتنے
بھیانک ہیں کہ جب تک ہم ان کا گہرا تجزیہ کر کے ان کے خلاف آج سے ہی جہاد نہ شروع کریں اس
وقت تک یہ خیال کر لینا کہ ہم امن کے ایک دور میں ہیں، امن کے گہوارے میں منتقل ہو رہے ہیں یہ
درست نہیں ہے بلکہ آنکھیں بند کر کے خطرات کی آگ میں چھلانگ لگانے والی بات ہو گی۔میں چند
مثالیں آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں۔تا کہ تمام دنیا میں جماعت احمد یہ خصوصیت کے ساتھ ہر
ملک میں جہاں بھی جماعت احمد یہ موجود ہے، اس کے دانشوروں تک یہ پیغامات پہنچا ئیں۔انہیں
سمجھانے کی کوشش کریں اور ان پر جہاں تک ممکن ہے اخلاقی دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے ملکوں میں ان
خطرات کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنی اپنی رائے عامہ کوعلمی روشنی عطا کریں اور ان کو بتائیں کہ دنیا
کو اس وقت کیا کیا خطرات درپیش ہیں۔آج اگر توجہ نہ کی گئی تو کل بہت دیر ہو جائے گی۔عراق کے جھگڑے میں جو بات کھل کر سامنے آئی وہ یہ نہیں تھی کہ ایک ظلم کے خلاف ساری
دنیا متحد ہوگئی ہے۔اس حقیقت کو اس طرح دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے کہ دیکھو روس اور امریکہ کی
صلح کے نتیجے میں یا ان دو بلا کس کے قریب آنے کے نتیجے میں اب ساری دنیا خطرات کا نوٹس لے رہی
ہے اور امن عامہ کو جہاں بھی خطرہ در پیش ہوگا وہاں سب دنیا اکٹھی ہو کر اس خطرے کے مقابلے پر متحد
۹۱
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
ہو جائے گی، یہ بات درست نہیں ہے۔میں خطرات کی بعض مثالیں آپ کے سامنے رکھوں گا جو اس
سے بہت زیادہ بھیا نک خطرات ہیں جو عراق کی صورت حال سے دنیا کے سامنے آئے ہیں اور ان سے
نہ صرف آنکھیں بند کی جارہی ہیں بلکہ لمبے عرصے سے آنکھیں بند کی گئی ہیں اور آئندہ بھی کی جائیں
گی۔یہاں تک کہ بعض قوموں کے خود غرضی کے مفادات ان خطرات کی طرف انہیں متوجہ ہونے پر
مجبور کریں گے۔قوموں میں نسلی خطرات اور لسانی اختلافات کے خطرات اور مذہبی اختلافات کے خطرات
اور تاریخی جھگڑوں کے خطرات اور اس طرح کی بہت سی قسمیں ہیں جن میں ہم خطرات
کو تقسیم کر سکتے
ہیں اور ان کی مثالیں جب سامنے رکھتے ہیں تو ایک انسان حیران رہ جاتا ہے کہ کتنے بڑے آتش فشاں
مادے ہیں، کتنے بھیا تک آتش فشاں مادے ہیں جو ساری دنیا میں جگہ جگہ دبے پڑے ہیں اور کسی
وقت بھی ان کو چھیڑا جا سکتا ہے۔چند مثالیں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔مذہبی سیاسی خطرات میں سے ہندوستان کی مثال آپ کے سامنے ہے۔وہاں پہلے سکھ قوم
نے اپنے مذہب کی بناء پر ایک قومی تشخص اختیار کرتے ہوئے ہندوستان کی دیگر قوموں سے علیحدگی کا
مطالبہ کیا۔یہ مطالبہ پاکستان کے تصور سے کچھ ملتا جلتا مطالبہ ہے۔لیکن خالصہ سیاسی مطالبہ نہیں تھا بلکہ
مذہب اور سیاست نے مل کر ایک عصبیت کو پیدا کیا اور اس عصبیت کے نتیجے میں باقی قوموں سے اس
ملک میں علیحدگی کا ایک رجحان پیدا ہوا۔اس کے برعکس اس کو دبانے کے لئے بھی عصبیتیں ابھری
ہیں، اور اس جھگڑے میں دونوں طرف سے کسی نے بھی نہ مطالبہ کیا ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر انصاف
کے تقاضوں کے مطابق ان جھگڑوں کو طے کریں اور یہ دیکھیں کہ کس حد تک انصاف اور حسن سلوک
کے نظریے کے تابع یہ معاملات طے ہونے چاہئیں اور خطرات اگر سکھوں کو در پیش ہیں تو ان کا ازالہ
ہونا چاہئے لیکن دونوں طرف سے یہی آواز بلند کی جارہی ہے کہ سکھ کہتے ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ
رہنا ہمارے لئے خطرہ ہے۔ہمارے مذہبی قومی تشخص کو ہندوستان کے ساتھ رہنا ہمیشہ کے لئے مٹا
دے گا اور ہندوستان کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ اس آواز کو اگر ہم نے تسلیم کر لیا تو ہندوستان
۹۲
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
پھر اس طرح ٹکڑوں میں تقسیم ہونا شروع ہو جائے گا کہ اس کو پھر روکا نہیں جا سکتا۔دونوں آوازوں
میں بڑا وزن معلوم ہوتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اگر آخری وجہ تلاش کی جائے تو آپ کو
معلوم ہوگا کہ دونوں طرف خود غرضیاں بھی ہیں اور دونوں طرف عصبیتیں بھی ہیں۔ہندوستان نے تقسیم
ہند کے بعد چھوٹی قوموں سے جو سلوک کیا ہے اس میں عصبیتوں نے بہت کام دکھائے ہیں، بہت کردار
کیا ہے۔ہندو بھاری اکثریت ہے اور باوجود اس کے کہ ہندوستان کی ریاست مذہبی نقطہ نگاہ پر قائم
نہیں ہوئی ہے، لیکن ہندو نے ایک قومیت اختیار کر لی ہے اور اپنی کثرت اور اکثریت کی بنا پر جو قوت
ہندو کے ہاتھ میں ہے، اس قوت میں باقی چھوٹی قومیں شریک نہیں رہی ہیں اور فیصلے کی تمام تر طاقتیں
ہندوؤں کے ہاتھ میں رہی ہیں۔خواہ وہ اپنی حکومت کو سیکولر کہتے چلے جائیں مگر امر واقعہ یہی ہے اور
ہندوؤں ہی میں صرف ہندؤں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ ہندوؤں کے ایک طبقے کے ہاتھ میں رہی ہیں۔جسے ہم برہمن طبقہ یا اونچی ذات کا طبقہ کہتے ہیں۔یہ وہ عصبیتیں تھیں جنہوں نے پھر آگے جھگڑوں کو
جنم دیا ہے۔بنیادی طور پر سیاست کار فرما تھی لیکن اس بنیاد کے نیچے حقیقت میں عصبیتیں دبی پڑی
تھیں اور ان عصبیتوں نے اس عمارت کو ضرور ٹیڑھا بنانا تھا جو عصبیتوں کے اوپر قائم کی جا رہی تھی۔پس ہندوستان میں اس وقت ہمیں جو بہت سے خطرات نظر آرہے ہیں اس کی آخری وجہ عصبیت ہے
اور انصاف سے ہٹ کر خود غرضی کے نتیجے میں فیصلے کرنے کا رجحان ہے۔چنانچہ دیکھیں،اب جو
مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیاں تفریق ہونا شروع ہوئی ہے اور بہت گہری Rift پڑ چکی ہے
بہت گہری دراڑیں پڑ گئی ہیں۔اس کی بنا ہندو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کی عصبیت ہے اور مسلمان کہتے
ہیں کہ ہندوؤں کی عصبیت ہے۔اسی طرح لسانی لحاظ سے ہندوستان میں جو خطرات ابھر رہے ہیں
ان میں بھی دراصل عصبیتیں کام کر رہی ہیں۔جنوبی ہندوستان اس احساس محرومی میں مبتلا ہو رہا ہے کہ شمالی ہندوستان کی قومیں جو ہندی
سے زیادہ آشنا ہیں یا سنسکرت سے کسی حد تک آشنا ہیں وہ سارے ہندوستان پر حکومت کر رہی ہیں اور
ہندوستان میں جو تقریبا ۱۵۰۰ زبانیں بولی جاتی ہیں ان زبانوں سے منسلک قوموں کے ساتھ انصاف
کا بحران
۹۳
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
نہیں ہورہا یعنی وہ قومیں جن کی یہ زبانیں ہیں، ان سب کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا۔تو ہندوستان کی
ہر تقسیم کے پیچھے دراصل پس منظر میں عصبیت اور خود غرضی دکھائی دے گی۔ان کے نام مختلف ہو جائیں
گے کہیں لسانی جھگڑے نظر آئیں گے، کہیں مذہبی جھگڑے نظر آئیں گے، کہیں قومی جھگڑے نظر آئیں
گے، کہیں ذات پات کے جھگڑے نظر آئیں گے۔کہیں چھوٹی ذات کا ہندو جو ہے وہ ہزاروں سال
سے اونچی ذات کے ہندو کے مظالم کا نشانہ بنا ہوا ہے اور ان کی چکی کے اندر پیسا جا رہا ہے اور اس کو
کوئی انسانی شرف نصیب نہیں ہو سکا۔اس قدر ظالمانہ سلوک ہے یعنی عملاً سلوک کی بات نہیں میں کر
رہا۔فلسفیاتی اور نظریاتی تفریق ایسی ہے کہ اس کے نتیجے میں ادنی قو میں جو ہیں وہ کسی انسانی شرف کی
مستحق ہی نہیں ہیں۔حال ہی میں وی۔پی سنگھ صاحب کی جو حکومت ٹوٹی ہے اس کے ٹوٹنے کی وجہ
حقیقت میں یہی ہے کہ انہوں نے عصبیتوں کے خلاف آواز بلند کی تھی۔انہوں نے انصاف کے حق
میں جھنڈا بلند کیا تھا اور باوجود اس کے کہ خود اونچی قوم سے تعلق رکھتے تھے یعنی راجپوت قوم سے تعلق
رکھتے تھے انہوں نے چھوٹی قوموں کے حقوق دلانے کے لئے ایک عظیم مہم کا آغا ز کیا اسی طرح
مسلمانوں کے مذہبی تقدس کی حفاظت کی۔غرضیکہ یہ جو لڑائی ہندوستان میں اب شروع ہوئی ہے اس
کے نام آپ
کو مختلف دکھائی دیں گے۔تفریقیں مختلف نہج کی ہوں گی۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ انصاف کی
کمی اور عصبیت کا عروج یہی وہ بنیادی حقیقت ہے جو سارے ہندوستان کے لئے ایک خطرہ بن کر ابھر
رہی ہے اور یہ خطرہ دن بدن بڑھتا چلا جارہا ہے۔برطانیہ جیسا ملک جو بظاہر بیسویں صدی کے اب تو اکیسویں صدی شروع ہونے والی
ہے۔بیسویں صدی کے آخری کنارے پر دنیا کے ممتاز ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ہے، یہاں آج
تک عصبیتیں کام کر رہی ہیں۔اور ان کی سیاست آج بھی عصبیتوں سے آزاد نہیں ہوسکی۔آئر لینڈ
میں مذہبی عصبیت سیاست کے ساتھ مل کر اپنے جوہر دکھا رہی ہے۔دوسری قوموں کے اوپر حکومت
کرنے کا جو تاریخی عمل ہے وہ باوجود اس کے کہ ہمیں رکا ہوا دکھائی دیتا ہے مگر واقعۂ جاری ہے انگریز کی
حکومت دنیا سے سمٹ کر بظاہر اب اپنے علاقے میں آچکی ہے لیکن انگریز کی تجارتی حکومت انگریز کے
۹۴
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
سیاسی نفوذ کی حکومت آج بھی سب دُنیا میں جگہ جگہ پھیلی پڑی ہے اور یہ عصبیت کہ ہمیں حق ہے کہ
ہم دنیا پر راج کریں اور اُن کی اقتصادیات پر بھی حکومت کریں، ان کے جغرافئے پر بھی حکومت کریں۔ان کے سیاسی جوڑ تو ڑ پر بھی حکومت کریں اور ان کو اپنی خارجہ پالیسی پر آخری اور مکمل اختیار نہ ہو بلکہ عملاً
ہم اُن کی خارجہ پالیسی طے کرنے والے ہوں۔خواہ بظاہر دنیا ہمارے اور اُن کے درمیان اس کے اندر
کوئی رشتہ نہ دیکھے لیکن اصولی اور وسیع پیمانے پر جو خارجہ پالیسی بنائی جاتی ہے۔یہ قومیں چھوٹی قوموں
کو اس کے تابع دیکھنا چاہتی ہیں اور تب اُن کو پتا لگتا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہے جب اپنی
خارجہ پالیسی کو اس رنگ میں تشکیل دینے کی کوشش کرتے ہیں جوان بڑی قوموں کی قائم کردہ
کردہ حدود سے
تجاوز کرنے کے مترادف ہو جاتی ہے۔یعنی تجاوز اختیار کرنے لگتی ہے یعنی عملاً یہ ہورہا ہے کہ بڑی قو میں
چھوٹی قوموں کی خارجہ پالیسی اس طرح بناتی ہیں کہ انہوں نے خود بعض دائرے مقرر کر لئے ہیں۔ان
دائروں کے اندر رہتے ہوئے یہ دوسری قوموں سے اپنے تعلقات اختیار کریں یا اُن میں تبدیلیاں
پیدا کریں تو کوئی حرج نہیں لیکن جہاں ان دائروں سے باہر قدم رکھا وہاں ہم ضرور کوئی بہانہ ڈھونڈیں گے
ان کے معاملات میں دخل دینے کا اور ان کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تو برطانیہ بھی بذات خود
عصبیتوں
کا بھی شکار ہے اور ان کی عصبیت طرح طرح کے مظالم دنیا پر بھی تو ڑ رہی ہے۔روس میں نسلی عصبیتوں کے خطرات
نسلی عصبیتوں میں ہمیں مثال کے طور پر روس میں اس وقت بہت سے خطرات دکھائی دیتے
ہیں۔نسلی عصبیتوں کے لحاظ سے ترک قوم اس وقت ایسے تاریخی دور سے گزر رہی ہے کہ اس میں نئے
نئے قسم کے خیالات اور اُمنگیں پیدا ہو رہی ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ اس قوم نے آئندہ چند سالوں
میں کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کرنی ہے جس کے نتیجے میں بہت بڑے بڑے عالمی تغیرات بر پا ہو سکتے
ہیں یا کل عالم کے امن پر اس کا اثر پڑ سکتا ہے۔میں نے گزشتہ خطبے میں بتایا تھا کہ ترکوں کی اکثریت
ترکی سے باہر بستی ہے اور نصف سے زیادہ اُن میں سے سوویت یونین میں رہتے ہیں۔چنانچہ ترکی میں
۹۵
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
کل ترک ۴۴ ملین ہیں یعنی ہم کروڑ ۴۰ لاکھ اور سوویت یونین میں ۴۲ ملین یعنی ہم کروڑ اور ۲۰ لاکھ اس
طرح چین میں سے ملین گویا ان دونوں اشترا کی ملکوں میں بسنے والے ترک اپنی مجموعی طاقت کے لحاظ
سے ترکی سے بھی زیادہ ہیں۔ترکی میں بسنے والے ترکوں سے بھی زیادہ ہیں لیکن ان کا رُجحان ان
ملکوں کی طرف نہیں جن میں یہ رہتے ہیں۔بلکہ ترکی کی طرف ہے اور ترکوں کا رجحان بھی اب ان کی
طرف ہے اور ان کی آنکھیں کھل رہی ہیں۔میں جب پرتگال اور چین کے دورے پر گیا تو دونوں جگہ بلغاریہ کے ایمبیسیڈ رز نے مجھ سے
ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور ملاقات کی اور اُن سے گفتگو کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ یہ دونوں ترکی
سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں چنانچہ زیادہ تفصیل سے جب چھان بین کی گئی تو مجھے محسوس ہوا کہ یہ ترکی
سے اس وجہ سے خائف ہیں کہ انہوں نے ماضی میں ترک قوموں پر کچھ زیادتیاں کی ہوئی ہیں اور اب
جبکہ روس کی حفاظت کا سایہ اُن کے سر سے اُٹھ رہا ہے تو اُن کو خطرہ یہ ہے کہ ہم ترکی کے رحم و کرم پر چھوڑ
ئیے جائیں گے اور ترک قوم اپنے تاریخی بدلے ہم سے لے گی۔چنانچہ اُس وقت تو مجھے علم نہیں
تھا، یہاں آنے کے بعد جب میں نے مزید جستجو کی تو مجھے بلغاریہ کی پریشانی کی وجہ تو سمجھ
میں آگئی۔۱۹۸۹ء میں یعنی پچھلے سال بلغاریہ نے بلغاریہ کے اندر بسنے والے ترکوں پر اتنے مظالم کئے
کہ ایک ہی سال میں ۳ لاکھ ترک بلغاریہ سے ہجرت کر کے ترکی چلے گئے۔پس قومی عصبیتیں نہ صرف
اس دور میں قائم ہیں بلکہ روس کے اندر برپا ہونے والے انقلاب کے نتیجے میں ابھر رہی ہیں۔پس
بہت ہی جاہل انسان ہو گا جو یہ کہہ دے کہ دنیا ایک بڑے امن کے دور میں داخل ہورہی ہے۔بڑی بڑی جنگوں کے خطرے ٹل گئے ہیں۔عملاً یہ دبے ہوئے خطرے ہیں اب سر نکال رہے ہیں۔اس طرح آرمینیا اور ترکی کے درمیان دیرینہ مخالفتیں ہیں اسی طرح آذربائیجان جو روس کا ایک علاقہ
ہے اور آرمینیا ان دونوں کے درمیان تاریخی مخاصمتیں چلی آرہی ہیں اور جو ترک روس میں بستے ہیں
اُن میں بھی آپس میں ایک دوسرے سے اختلافات ہیں اور اُزبک ترک باقی ترکوں سے الگ اپنی
ایک شخصیت کے متقاضی ہیں اور ان کو خطرہ ہے کہ اگر ہم روس کے دوسرے ٹرکوں کے ساتھ ملا دئے
۹۶
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
گئے تو ہماری شخصیت اس میں کھوئی جائے گی اور ہم اُن سے مغلوب ہو جا ئیں گے اور اُزبکستان اور
ساتھ کے ہمسایہ ترک صوبوں میں لمبے عرصہ سے لڑائیاں جاری ہیں اور اختلافات ہیں۔افریقہ کی افسوسناک صورت حال
جہاں تک نسلی تعصبات کا تعلق ہے اُن میں ہمیں اب افریقہ پر نظر کرنی چاہئے۔دراصل یہ
افریقہ میں جتنے بھی اختلافات ہیں اور خطرات ہیں اس کا پس منظر جیسا کہ میں نے گزشتہ خطبے میں
بیان کیا تھا، مغربی قوموں کا افریقہ پر تسلط ہے جس نے ماضی میں کئی قسم کے رنگ دکھائے اور قوموں
کو ٹکڑے ٹکڑے کیا۔ایک زبان بولنے والوں کو الگ الگ کیا۔قبائل کی اس طرح تقسیم کی کہ ملک کے
اندر بھی اختلافات دبنے کی بجائے اور زیادہ نمایاں ہو کر اُبھر نے لگے اور اب موجودہ حالت میں
افریقہ میں ایسے خطرات در پیش ہیں کہ پہلے اگر روس اور امریکہ کی رقابت کے نتیجے میں بعض قوموں
کو بعض قوموں کے خلاف تحفظات حاصل ہو گئے تھے ، اب وہ تحفظات قائم نہیں رہ سکتے تھے اور
کچھ عرصے کے بعد ان کے اندرونی جھگڑے رنگ لانے لگیں گے۔چنانچہ لائبیریا میں جو کچھ ہوا
ہے
یہ دراصل اسی کا نتیجہ ہے۔اس سے پہلے لائبیریا پر مغربی قوموں کی بڑی گہری نظر رہتی تھی اور
اختلافات جو قومی اختلافات تھے اُن کو یہ لوگ کسی حد تک سنبھالے ہوئے تھے۔لیکن جب روس اور
امریکہ کی رقابت ختم ہوئی تو اچانک وہ خطرے اُٹھ کھڑے ہوئے اور سارے افریقہ میں اب
جمہوریت کے نام پر Multi Party سسٹم کو نافذ کرنے کے لئے آوازیں اُٹھنی شروع ہوئی
ہیں۔تو سیاسی نقطہ نگاہ سے بھی افریقہ مختلف خطرات کا شکار ہے یعنی سیاسی نقطہ نگا سے مراد یہ ہے کہ
کونسا سیاسی نظام وہاں جاری ہونا چاہئے ، اس نقطہ نگاہ سے بھی قومی نقطہ نگاہ سے بھی اور قوموں کے
درمیان سرحدی جھگڑوں کے لحاظ سے بھی اور بدقسمتی سے مذہبی نقطہ نگاہ سے بھی کئی قسم کے خطرات
در پیش ہیں اور مشکل یہ ہے کہ اُن خطرات کو دور کرنے کے لئے کوئی اجتماعی کوشش ابھی شروع ہی نہیں
کی گئی۔اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ یہ جب کہتے ہیں کہ ہم نے ساری دنیا کو اکٹھا کر کے عراق کے
۹۷
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
خطرے کی طرف متوجہ کر دیا اور بہت ہی عظیم الشان کارنامہ ہوا ہے امن عالم کے قیام کے سلسلہ
میں ، تو محض فرضی باتیں ہیں اور جھوٹے حقیقت سے خالی دعوے ہیں۔یہ سارے خطرات جو میں نے آپ کو دکھائے ہیں یہ چند نمونے ہیں۔بے شمار خطرات
اس نوعیت کے ہیں جو آتش فشاں مادہ کی طرح جگہ جگہ دبے بڑے ہیں۔بعض میں سرسراہٹ پیدا
ہورہی ہے اور وہ پھٹنے پر تیار بیٹھے ہیں اور بعض کچھ وقت کے بعد پھٹیں گے لیکن جو تفر یقیں ہیں یعنی
قومی ،لسانی ، مذہبی ، یہ تفریقات اپنی جگہ کھل کھیلنے کے لئے تیار بیٹھی ہیں۔میں چند نمونے آپ کے
سامنے اور رکھتا ہوں۔نسلی تعصبات کی بعض مزید مثالیں
گر یک اور ٹرکش یعنی یونانی اور ترک قوم کے دیرینہ اختلافات جو نیٹو کی وجہ سے دبائے گئے
تھے یعنی گریس (Greece) بھی مغربی ملک تھا اور ترکی بھی ایک حصے میں مغربی ہونے کے لحاظ سے
یعنی یورپین کہلانے کی وجہ سے نیٹو کا ممبر تھا اس لئے ان کے مفادات کا تقاضا تھا کہ جب تک روس کا
خطرہ درپیش ہے ان کو آپس میں نہ لڑنے دیا جائے۔لیکن وہ اختلافات دبے نہیں ختم نہیں ہوئے بلکہ
کچھ عرصے کے لئے وقتی مفادات نے ان کو نظر انداز کئے رکھا لیکن موجود ہیں۔اسی طرح آرمینیا کا
میں نے آپ کے سامنے ذکر کیا ہے۔ہندوستان میں لسانی جھگڑے ہیں۔سری لنکا میں لسانی تفریق
کے نتیجے میں اور قومی تفریق کے نتیجے میں خوفناک جھگڑے ہیں۔نسلی برتری کے اعتبار سے یہود کی
طرف سے تمام دنیا کو آج بھی اسی طرح خطرہ ہے۔جیسا کہ گزشتہ کئی ہزار سال سے رہا ہے اور یہودی
قوم دنیا سے نسلی برتری کے تصور کو مٹانے میں بظاہر صف اول کا کر دار ادا کر رہی ہے اور دنیا میں بہت
پرو پیگنڈا کیا جا رہا ہے۔یہودیوں کی طرف سے کہ نسلی تقسیموں کو مٹانا چاہئے اور نسلی تعصبات کو مٹانا
چاہئے ، یہ صرف اس لئے کیا جارہا ہے کہ ان کو خطرہ ہے کہ نسل کے نام پر یہود کو کسی وقت بعض قو میں
اپنے غضب کا نشانہ نہ بنالیں لیکن جہاں تک یہود کی غیر قوموں
پر نسلی برتری کا تعلق ہے ان کا نظریہ ہٹلر
۹۸
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
کے نانسی نظریہ سے کسی طرح بھی کم نہیں بلکہ ان کے لٹریچر کا میں نے تاریخی طور پر مطالعہ کر کے دیکھا
ہے۔آج کا لٹریچر نہیں ، قدیم سے، حضرت داؤد کے زمانے سے ان کے لٹریچر میں ایسا موادملتا ہے کہ
گویا یہ قوم دنیا پر غالب آکر دنیا کو غلام بنانے کے لئے پیدا کی گئی تھی اور جب تک تمام عالم کو یہودی
تسلط کے نیچے نہ لایا جائے دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔بات یہ بھی امن کی کرتے ہیں لیکن ایسے امن
کی بات کرتے ہیں جو ان کے زاویہ نگاہ سے امن دکھائی دیتا ہے اور ساری دنیا کے زاویہ نگاہ سے فساد
اور ظلم دکھائی دیتا ہے۔پھر اسی طرح امریکہ میں نسلی برتری کا تصور آج بھی اسی طرح اپنے جوہر دکھا رہا ہے
اگر چہ جہاں تک قانونی تحفظات کا تعلق ہے، امریکہ کے کالے لوگوں کو سفید فام قوموں کے ساتھ
ایک مساوات عطا ہو چکی ہے لیکن نسلی تعصبات ان قوانین کے ذریعہ مٹا نہیں کرتے۔قوانین جو بھی
ہوں
نسلی تعصبات کا اپنا ایک قانون ہے جو رائج رہتا ہے اور باقی قوانین پر غلبہ پالیتا ہے۔پس
امریکہ سیاہ فام قوموں کی جو موجودہ حالت ہے اس کو سفید فام قوموں کے برابر سمجھنا انتہائی پاگل پن
ہو گا۔کسی پہلو سے بھی ان کو مساوات نصیب نہیں۔ہر پہلو سے وہ اتنا پیچھے جاچکے ہیں اور اتنے
دبائے گئے ہیں کہ ان کے اندر نفرتیں ابھر رہی ہیں۔جب میں امریکہ گیا تو مجھے کسی نے یہ کہا کہ
آپ کی جماعت بہت آہستہ پھیل رہی ہے اور بعض دوسرے جو مسلمان فرقے ہیں وہ ان کالے
افریقوں میں بڑی تیزی کے ساتھ مقبول ہورہے ہیں ، آپ بھی کوئی ایسی ہی ترکیب کریں۔میں
نے ان کو کہا کہ میں تو ایسی ترکیبوں کے خلاف جہاد کرنے کے لئے آیا ہوں۔مذہب کے نام پر یہ
ان کے اندر دبی ہوئی نفرتوں کو ابھارتے ہیں اور چنگاریوں کو آگ بناتے ہیں اور یہ ان کے مزاج
کے مطابق بات ہے۔اس لئے آج اگر احمدیت نفرت کی تعلیم دینا شروع کرے اور ان کے اندر جو
احساس کمتری ہے اس سے کھیلنے لگے اور اس دبی ہوئی آگ کو شعلے بنانا چاہے تو جماعت احمد یہ اتنی
منظم جماعت ہے کہ تمام دوسری جماعتوں سے سبقت لے جاسکتی ہے۔دس پندرہ سال کے اندر
سارے امریکہ کے کالوں پر جماعت احمدیہ قبضہ کر سکتی ہے مگر ہمیں کسی عددی غلبے کی ضرورت
۹۹
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
نہیں۔ہم ایسے عددی غلبے کے منہ پر تھوکتے بھی نہیں جس کے نتیجے میں تو میں قوموں سے نفرت
کرنے لگیں اور امن جو ہے وہ جنگ کی آگ میں تبدل ہو جائے۔اس لئے جماعت احمدیہ کا نظریہ
بالکل مختلف نظریہ ہے ہمیں آج اگر غلبہ نصیب نہیں ہوگا تو دوسوسال کے بعد نصیب ہو جائے گا۔چارسوسال، ہزار سال کے بعد ہو جائے گا۔لیکن وہ غلبہ نصیب ہو گا جو محمد رسول ﷺ کا غلبہ ہے۔آپ کے خلق کا غلبہ ہے۔آپ
کی تعلیم کا غلبہ ہے جو قرآن کا غلبہ ہے۔اسی غلبے کی ہمارے ذہنوں
میں اور ہمارے دلوں میں قدر و قیمت ہے۔باقی غلبے تو ظلم اور سفا کی کے غلبے ہیں شیطانیت کے
غلبے ہیں، ہمیں ان میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ہم ان کو مٹانے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔ان سے
ٹکرانے کے لئے ، ان سے تصادم کرنے کے لئے کھڑے کیا گیا ہے۔پس یہ جو نسلی تفریقیں ہیں یہ امریکہ میں شمال میں بھی ملتی ہیں اور جنوب میں بھی ملتی
ہیں۔وہاں کے ، ریڈ انڈینز کا جہاں تک تعلق ہے وہ تو عملا صفحہ ہستی سے مٹائے جاچکے ہیں لیکن
جنوبی امریکہ میں ریڈ انڈینز بڑی بھاری تعداد میں موجود ہیں بلکہ Latin یعنی لاطینی قوموں کے
مقابلے پر بہت سے ممالک میں بھاری اکثریت میں موجود ہیں۔اس کے باوجود ان کو اس طرح دبایا
جا رہا ہے، اس طرح ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں کہ اس کے نتیجے میں دن بدن ان کے اندر
تشدد کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اپنا انتقام لینے کے لئے ان کے اندر ایسی تحریکات چل رہی ہیں جس کے
نتیجے میں آج نہیں تو کل وہاں
کئی قسم کے دھما کے ہوں گے اور جو دھما کہ خیز رجحانات ہیں جن کے نتیجے
میں جگہ جگہ بم چلائے جاتے ہیں معصوم شہریوں کی زندگی لی جاتی ہے۔امن عامہ کو برباد کیا جاتا ہے۔اس کو آپ باہر بیٹھے جتنا مرضی Condemn کریں، نفرت کی نگاہ سے دیکھیں ،اس کے خلاف
تقریریں کریں جب تک ان وجوہات کی طرف متوجہ نہیں ہوتے جو یہ باتیں پیدا کرتی ہیں اس وقت
تک اس قسم کی Large Scale، وسیع پیمانے پر Condemnation سے اور ان پر تنقید
کرنے سے تو یہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔پس نسلی تفریقوں کے نتیجے میں جو خطرات ہیں وہ بھی ساری دنیا میں جگہ جگہ پھیلے پڑے
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
ہیں۔یوگوسلاویہ میں دیکھیں چھ Republics ہیں اور ان چھ ر پبلک میں سے ہر ایک ،ایک
دوسرے سے غیر مطمئن اور ایک دوسرے سے دور بھاگنے کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔دو خود مختار
Republics ہیں جو کی تھولک مذہب سے تعلق رکھنے والے ہیں اور با وجود اشتراکیت کے لمبے
دور کے کیتھولیسزم Catholicism وہاں آج تک بڑی قوت سے موجود ہے یعنی سیاسی حیثیت
میں قوت کے ساتھ موجود ہے مذہبی حیثیت سے پتا نہیں کس حد تک موجود ہے۔ان میں سلو و یکیا
(Slovakia) اور کروشیا (Croatia) یہ دو بڑی بڑی ریپبلکس ہیں جو سب سے زیادہ امیر
بھی ہیں ان کے اندر جو علیحدگی پسندی کے رجحانات ہیں یہ بڑے نمایاں ہورہے ہیں۔جنوب میں
سر بیا Serbia مسلمان اکثریت کا علاقہ ہے اور اسی طرح ایک اور علاقہ ہے غالباً کسو و دو یا اس قسم
کے نام ہیں ، مجھے کچھ صحیح تلفظ یاد نہیں مگر Albanian speaking جو بھی علاقے ہیں ان کی
بھاری اکثریت مسلمانوں کی ہے پس وہاں مذہب جمع قومیت اور سابق میں ان کے ساتھ ظالمانہ
سلوک ، یہ چیزیں مل کر ان کو آزادی پر انگیخت کر رہے ہیں اور وہاں بھی تحریکات پیدا ہورہی ہیں اور
اس وقت یوگوسلاویہ کی مرکزی حکومت کو ان مسلمان علاقوں سے ایسے خطرات محسوس ہو رہے ہیں
کہ ان پر دن بدن زیادہ بختی ہو رہی ہے اور باہر سے لوگوں کے لئے وہاں جانا اور زیادہ مشکل ہوتا
چلا جا رہا ہے۔باقی جگہ نسبتاً آزادی ہے۔ابھی ہم نے حال ہی میں ایک مرکزی وفد وہاں بھجوایا
تھا۔ایک بڑی کتابوں کی نمائش میں شرکت کے لئے۔تو انہوں نے بتایا کہ وہاں مسلمان علاقوں
میں وہ نہیں جا سکے لیکن دوسرے علاقوں میں جہاں کچھ مسلمان بستے ہیں ان سے ان کا رابطہ
ہوسکا۔وجہ یہ تھی کہ وہاں آجکل بڑی سختی کی جارہی ہے۔سپین میں علاقائی تفریق اور اس کے نتیجے میں بموں کے دھماکے ایک لمبے عرصے سے جاری
ہیں اور وہ تنازعات ایسے ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو مستقل رہتا ہی ہے۔جس طرح آئر لینڈ کا
ناسور ہے۔پھر بین الاقوامی سرحدی تنازعات ہیں۔پھر ایسے تنازعات ہیں جس میں بعض قوموں نے
بعض چھوٹی قوموں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کے علاقوں کو ہمیشہ کے لئے اپنے ساتھ ضم کر چکے ہیں۔