دنیا کو در پیش سب سے بڑا خطرہ
خلیج کا بحران, حصہ 2
1+1
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
جہاں تک پرانے تاریخی معاملات ہیں ، ان
کو نہ بھی چھیڑ میں اور حال ہی کی باتیں دیکھیں تو بڑے
بڑے خطرات امنِ عالم کو اس قسم کے اختلافات کے نتیجے میں در پیش ہو سکتے ہیں۔ثبت اور چین کا معاملہ ہے۔اب چین نے تبت پر زبر دستی قبضہ کیا ہے اور ہندوستان نے
بھی شور مچایا اور کوشش کی کہ تبت سے چین کو نکال سکے لیکن چین کی غالب قوت نے ہندوستان کی ایک
نہیں چلنے دی اور جو تصویریں یہاں کے ٹیلیویژنز پر تبت کے معاملے میں دکھائی جاتی ہیں ان سے
معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ کچی ہیں، پرو پیگنڈا نہیں ہیں تو چینی قوم کی طرف سے تبت قوم کے اوپر بھی
بڑے بڑے مظالم توڑے گئے ہیں۔اب یہ بتائیے یعنی سوچئے اور غور کیجئے کہ عراق اگر کویت پر قبضہ کرتا ہے تو اس کا موازنہ
تبت پر چین کے قبضے سے کیوں نہیں کیا جاتا جبکہ امر واقعہ یہ ہے کہ وہاں قومی اختلافات بھی ہیں نسلی
اور مذہبی اختلافات بھی ہیں اور کئی قسم کے اختلافات ہیں ، جنہیں کچلا گیا ہے۔جن کے نتیجے میں ایک
قوم کو کچلا گیا ہے یہاں تو ایک مسلمان ملک ہی ہے جس نے ایک ہمسایہ ریاست پر اس بنا پر قبضہ کیا
کہ عملاً تو ان کے درمیان فرق کوئی نہیں ہے، وہی عرب وہ ہیں ، وہی وہ ہیں۔جیسے مسلمان یہ ہیں
ویسے وہ مسلمان۔لیکن تاریخی طور پر اور زیادہ پرانی تاریخ نہیں ، اس دور کی تاریخ میں ہی کو بیت عراق
کا حصہ تھا اور انگریز حکومت نے اسے کاٹ کر جدا کیا تھا۔میں ہرگز یہ تلقین نہیں کر رہا کہ اس قسم کی
تاریخ کے گڑے مردوں کو اکھیڑا جائے۔میں صرف آپ کو یہ دکھا رہا ہوں کہ بنی نوع انسان کا عراق
کے خلاف اجتماع کسی تقویٰ اور انصاف پر مبنی نہیں ہے۔اسرائیل جب دریائے اردن کے مغربی
کنارے پر قبضہ کر لیتا ہے اور اس قبضے کے نتیجے میں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور کوئی یہ
خیال نہیں کرتا کہ اس سے امن عالم کو بڑا بھاری خطرہ درپیش ہو گیا ہے۔دنیا پر خود غرضی کی حکمرانی
پس خود غرضی ہے جو اس وقت دنیا پر حاکم ہے اور خود غرضی سے خطرات درپیش ہیں اور جو
۱۰۲
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
طاقتور بڑی قومیں ہیں ان کا رجحان یہ ہے کہ بہت سے خطرات کو اپنے سیاسی مفادات کی خاطر
استعمال کرنے کے لئے یہ دبائے رکھتی ہیں اور اپنی سوچوں میں مزے لیتی رہتی ہیں کہ ہاں اگر فلاں
شخص نے بد تمیزی کی یعنی فلاں لیڈر نے بدتمیزی کی یا فلاں قوم نے اپنے نئے پینترے دکھائے تو
اس صورت میں ہم یہ جو وہاں دیا ہوا خطرہ ہے اس کو ابھار دیں گے اور اس آتش فشاں مادے کو
چھیڑیں گے تاکہ پھر ان کو مزہ چکھائیں کہ اس طرح اختلافات ہوا کرتے ہیں۔اب آپ دیکھیں کہ
ایران نے جب امریکہ کے ساتھ سختی کا سلوک کیا۔جماعت احمد یہ چونکہ انصاف پر مبنی ہے جماعت
احمدیہ نے ہرگز ایک دفعہ بھی ایران کی اس معاملے میں تائید نہیں کی کہ امریکہ کے سفارت کاروں کو وہ
اپنے قبضہ میں لے لیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے سفارت کاروں کا جو تقدس قائم فرمایا ہے اور اس بارے
میں جو عظیم الشان تعلیم عطا کی ہے اس تعلیم سے انحراف کسی مسلمان حکومت کو زیب نہیں دیتا۔پس ہم
نے ان کی تائید نہیں کی لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ یکطرفہ ظلم تھا۔امریکہ نے شاہ ایران کے ذریعے ایک
لمبے عرصے تک ایسے مظالم توڑے ہیں، ایران کے عوام پر اور اس طرح جبر و استبداد کا ان کو نشانہ بنایا گیا
کہ اس کے نتیجے میں پھر دماغی توازن قائم نہیں رہتے۔پھر جب انتقام کا جذبہ ابھرتا ہے تو وہ کہاں
متوازن سوچوں کے ساتھ صحیح رستوں پر چلایا جا سکتا ہے۔انتقام تو پھر اعتدال کی راہ نہیں دیکھا کرتا۔وہ تو سیلاب کی صورت میں ابھرتا ہے اور سیلاب
، کبھی یہ تو نہیں ہوا کرتا کہ دریاؤں کے رستوں کے
او پر بعینہ ان کی حدود میں چلیں۔سیلاب تو کہتے ہی اس کو ہیں جو کناروں سے اچھلنے والا پانی ہوتا ہے۔پس انتقام کے جذبے بھی کناروں سے اچھلتے ہیں اور ان کے نتیجے میں پھر یہ زیادتیاں ہوتی ہیں، جیسے
آپ نے دیکھیں لیکن اس پر جو انتقامی کارروائی پھر ایران کے خلاف کی گئی اس میں عراق کو استعمال
کیا گیا اور عراق کو اس طرح استعمال کیا گیا کہ عراق کا ایران سے ایک تاریخی سرحدی اختلاف پایا جاتا
تھا اور دونوں قوموں کے درمیان اس بات پر اتفاق نہیں تھا کہ کہاں ایران کی حدیں ختم ہوتی ہیں یا
عراق کی ختم ہوتی ہیں اور ایران کی شروع ہوتی ہیں۔وہ خطرات ہمیشہ سے ترقی یافتہ بیدار مغز قوموں
۱۰۳
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
کی نظر میں تھے۔اس موقع پر ان کو استعمال کیا گیا۔اس موقع پر عراق کو شہ دی گئی اور مدد کے وعدے
دیئے گئے۔میں نے جب پہلے اپنی کتاب Murder In The Name of Allah
میں یہ لکھا کہ سعودی عرب نے ان کی مدد کی تھی اور سعودی عرب نے ہی انگیخت کیا تھا تو بعض
لوگوں نے مجھے کہا کہ ثبوت کیا ہیں؟ یہ تو آپ کے اندازے ہیں۔اب ثبوت سامنے آ گیا
ہے۔سعودی عرب ڈنکے کی چوٹ پر کہہ رہا ہے کہ ایسا ظالم ملک ہے کہ ہم نے ہی تو اس کو لڑنے کی
طاقت دی تھی۔ہم نے ہی تو ایران کے مقابل پر اس کی پشت پناہی کی تھی اور اب ہمیں آنکھیں
دکھانے لگا ہے تو کھل کر یہ حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے۔میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ جو خطرات مختلف جگہوں پر دبے ہوئے ہیں اور بے شمار ایسی قسمیں
ہیں ان دبے ہوئے خطرات کی کشمیر کا جھگڑا بھی ان ہی میں شامل ہے اور بہت سے جھگڑے
ہیں۔ان دبے ہوئے خطرات کو یہ تو میں دیکھتی ہیں اور اس کے باقاعدہ جس طرح جغرافیہ میں نقشے
بنائے جاتے ہیں کہ کہاں کہاں کون کون سی معدنیات دفن ہیں اسی طرح سیاست کے نقشے بھی بنے
ہوئے ہیں۔یہ جو بیدار مغز تعلیم یافتہ ترقی یافتہ قومیں ہیں ان کے ہاں با قاعدہ ان کے نقشے موجود
ہیں اور ان کو علم ہے کہ کس وقت کس خطرے کو ابھارنا ہے اور کس بم کو چلانا ہے اور دھما کہ پیدا کرنا ہے
اور یہ جو نیتیں ہیں یہ ساری انتقامی کارروائیوں کی غرض سے خاموشی سے ان کے ذہنوں میں موجود رہتی
ہیں۔ظاہر اس وقت ہوتی ہیں جب ان کے خود غرضانہ مفادات ان کو ظاہر ہونے پر مجبور کر دیں۔ورنہ
ذہنوں میں موجود ہیں اور مغربی ڈپلومیسی کا حصہ ہیں۔افسوس یہ مسلمان ممالک بھی اسی سیاست میں مبتلا
ہو چکے ہیں۔افسوس یہ ہے کہ ہندو ممالک بھی اسی سیاست میں مبتلا ہو چکے ہیں اور بدھسٹ ممالک بھی
اسی سیاست میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ساری دنیا پر اسی ظالمانہ سیاست نے قبضہ کرلیا ہے۔جس کے اوپر
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ خود غرضی راج کر رہی ہے، نا انصافی راج کر رہی ہے۔ان خطرناک رجحانات کا جب تک قلع قمع نہ کیا جائے اس وقت تک دنیا امن میں نہیں آسکتی
اور جنگ کے سائے دنیا کے اوپر سے نہیں ملیں گے بلکہ اب جبکہ روس اور امریکہ میں صلح ہو چکی ہے، یہ
۱۰۴
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
چھوٹے چھوٹے خطرات زیادہ قوت کے ساتھ ابھریں گے اور ان کو اب آتش فشاں پہاڑوں کی طرح
جاگ کر آگ برسانے سے کوئی دنیا میں روک نہیں سکے گا کیونکہ جب دنیا کی بعض اور عظیم قوموں کے
مفادات یہ چاہتے ہیں کہ کہیں نہ کہیں چھیڑ خانی چلی جائے۔غالب کہتا ہے:
یار سے چھیڑ چلی جائے اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی
اب یہ جو بڑی تو میں آپس میں خوباں نہیں تھیں اس وقت بھی ان کی چھیڑ میں جاری تھیں۔اب ان
کی صلح ہوگئی ہے تو یہ چھوٹی چھوٹی تو میں ان کے لئے خوباں بن گئی ہیں۔ان کے ساتھ وصل تو
ان کو نصیب نہیں ہوسکتا۔حسرتوں کی چھیڑ خانی اب باقی رہ گئی ہے۔اب یہ جو مضمون ہے ، سو فیصدی تو
کچھ شعر اطلاق نہیں پاتے اس لئے اسے کچھ تھوڑا سا حالات پر چسپاں کرنے کے لئے مجھے
مولد Mold کرنا پڑے گا۔یہ حسرتوں کی چھیڑ خانی جب محبوب اور عاشق کے درمیان ہوتی ہے تو مارا
تو ہمیشہ عاشق ہی جاتا ہے۔کیونکہ محبوب طاقتور ہوتا ہے اور عاشق کمزور ہوتا ہے۔معشوق کو عاشق پر
ہمیشہ غلبہ رہتا ہے۔لفظوں کی تفریق ہی یہ بتا رہی ہے کہ معشوق وہ ہے جو عاشق پر حکومت کرے۔تو
یہاں عشق اور معشوق کا معاملہ تو نہیں ہے مگر غلبے اور مغلوبیت کا معاملہ ضرور ہے۔طاقت اور کمزوری کا
تعلق ضرور ہے۔پس یہاں اگر خوباں سے چھیڑ چلے گی تو حسرت ہمیشہ کمزور کے حصے میں آئے
گی۔حسرت
کبھی محبوب کے حصہ میں نہیں آیا کرتی حسرت ہمیشہ محبت کرنے والے کے حصہ میں
آیا کرتی ہے۔پس بہت سی حسرتیں ایسی ہیں جو ہم کمزور، غریب قوموں کے حصے میں آنے والی ہیں اور
چھیڑ خانی سے ان لوگوں نے بازنہیں آنا۔جماعت احمدیہ کا فرض
اس لئے جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ وہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی تعلیم سے دنیا کی
سیاست کو روشناس کرائے اور جس ملک میں بھی احمدی بستے ہیں وہ ایک جہاد شروع کر دیں۔ان کو
۱۰۵
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
بتائیں کہ تمہارا آخری تجزیہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ تمہارے ہر قسم کے خطرات کی بنیاد خود غرضی اور نا
انصافی پر ہے۔دنیا کی قوموں کے درمیان جو چاہیں نئے معاہدات کر لیں جس قسم کے نئے نقشے بنانا
چاہتے ہیں بنائیں اور ان کو ابھاریں لیکن جب تک اسلامی عدل کی طرف واپس نہیں آئیں گے
واپس کیا ؟ وہ چلے ہی نہیں تھے وہاں سے ) اس لئے یوں کہنا چاہئے ، جب تک اسلامی عدل کی
طرف نہیں آئیں گے۔جب تک حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اخلاق میں پناہ نہیں لیں گے جو
تمام جہانوں کے لیے ایک رحمت بنا کر بھیجے گئے۔اس لئے صرف اور صرف آپ کی تعلیم ہے جو
بنی نوع انسان کو امن عطا کر سکتی ہے۔باقی ساری باتیں ڈھکوسلے ہیں، جھوٹ ہیں،سیاست کے
فسادات ہیں۔ڈپلومیسی کے دجل ہیں۔اس کے سوا ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔پس امن عالم کے
قیام کی خاطر آج صرف جماعت احمد یہ ہے جس نے صحیح خطوط پر ایک عالمی جہاد کی بنا ڈالنی ہے۔اس
لئے میں آپ سب کو اس امر کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ دنیا سے تعصبات کے خلاف جہاد شروع کریں
اور دنیا سے ظلم وستم کو مٹانے کے لئے جہاد شروع کریں۔سیاست کو عدل سے روشناس کرانے کے لئے جہاد شروع کریں۔اگر یہ سب کچھ ہو تو
یونائیٹڈ نیشنز یعنی اقوام متحدہ کی سوچ میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی ، پھر اقوام متحدہ کی
بہت سی کمیٹیاں ایسی بنائیں جائیں گی جو جس قسم کے خطرے میں نے آپ کے سامنے رکھے ہیں ،
ان کے اوپر غور کرنے کے لئے اور ان خطرات کے ازالے کی خاطر وہ کام شروع کریں گی اور
اس کے لئے ان کو دنیا میں ایسے منصف مزاج سابق میں عدلیہ سے تعلق رکھنے والے کارکن مل سکتے
ہیں جن کے انصاف کے اوپر دنیا کو کوئی شک نہیں ہے۔مثلاً ”ڈوشین ہیں کینیڈا کے ایک جسٹس
(Justice۔J۔Dechene) ان کی انصاف کی نقطہ نگاہ سے بڑی شہرت ہے۔ہمارے پاکستان
میں ہمارے پارسی ایک جسٹس تھے جسٹس دراب پٹیل صاحب، جنہوں نے اس وجہ سے استعفی دے
دیا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ فوجی انقلاب کے نتیجے میں جو کاروائیاں کی جا رہی ہیں ان کے لئے کوئی
منصفانہ بنیاد نہیں ہے۔چنانچہ ان کا انصاف کے نقطہ نگاہ سے ایک تقویٰ کا مقام ہے۔
کا بحران
1+7
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
تقویٰ ایک بہت بڑا وسیع لفظ ہے غیر مذہبی اقدار پر بھی تقویٰ کا لفظ صادق آتا ہے کیونکہ
اخلاق حسنہ فی الحقیقت اپنی آخری شکل میں خدا ہی سے تعلق رکھنے والی چیزیں ہیں۔پس جو جسٹس، جو
منصف ، اپنے انصاف میں جن دوسری اغراض اور اثرات سے بالا ہو جائے اس کو انصاف کے لحاظ
سے ہم متقی کہہ سکتے ہیں۔پس ایسے متقی جسٹس آپ کو پاکستان میں بھی ملیں گے ، ہندوستان میں بھی
ملیں گے، سپین میں بھی ملیں گے۔میں جب پرتگال گیا تھا تو وہاں ایک سابق جسٹس سے میری ملاقات
ہوئی جن کو پرتگال کی حکومت اچھی نظر سے نہیں دیکھتی تھی کیونکہ یونائیٹڈ نیشنز نے بین الاقوامی معاملات
میں جہاں نا انصافی ہورہی ہے ان پر غور کرنے کا کام ان کے سپرد کیا تھا اور ان کے بعض فیصلے پرتگال
کے خلاف تھے۔وہ پرتگالی تھے۔ان سے میں جب ملا تو انہوں نے ہنس کر کہا کہ تم اپنے مظالم کے قصے،
نا انصافیوں کے قصے بتا رہے ہو، میں تو آواز اٹھاؤں گا لیکن کیا آواز ، کن کانوں میں پڑنے کے لئے
اٹھاؤں گا کیونکہ جس ملک میں میں بس رہا ہوں جہاں ساری عمر میں نے عدالت کی ہے۔یہ خود اس
معاملے میں مجھ سے ہی انصاف نہیں کر رہے اور دنیا کی ساری قو میں نا انصافی پر مبنی ہیں۔دوستانہ ماحول
میں بڑی لمبی گفتگو ہوئی ، بہت معمر بزرگ ہیں۔انسانی قدروں کے لحاظ سے لوگ ان کی عزت کرتے ہیں لیکن سیاسی نقطہ نگاہ سے ان کو ایک
طرف پھینکا گیا ہے تو دنیا میں شریف النفس انصاف پر قائم عالمی شہرت رکھنے والے ایسے سابق جسٹس
مہیا ہو سکتے ہیں یا دوسرے بعض سیاستدان ، اتفاق سے ایسے بھی پیدا ہو جاتے ہیں جن کی انصاف کے
لحاظ سے شہرت ہو جاتی ہے۔ان کو چن کر ، نہ کہ جتھہ بندی کے نتیجے میں لوگوں کو چنا جائے۔پس
انصاف کے نقطہ نگاہ سے اگر ایسے لوگوں کو چن کر عالمی خطرات کو مختلف قسموں میں بانٹ کر مختلف کمیٹیاں
بنائی جائیں اور یہ فیصلہ ہو کہ ان خطرات کو ہمیشہ کے لئے مٹانے کے لئے بنیادی جھگڑوں کی وجوہ پر غور
ضروری ہے اور قوموں کی تعلیم و تربیت ضروری ہے زیادہ سے زیادہ ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ
جھگڑوں کی کنہ کوسمجھ کے ان کی تہہ تک پہنچ کر دونوں متقابل یا متصادم قوموں کو پہلی سٹیج پر سمجھایا جائے
اور ساری دنیا کی اس نقطہ نگاہ سے تربیت کی جائے اور دنیا کی رائے عامہ کو بتایا جائے کہ یہ جھگڑے
کا بحران
1+2
۱۶ نومبر ۱۹۹۰ء
ہیں، ان میں ہماری کمیٹیوں نے یہ کام کئے ہیں۔یہ حقیقی صورت ابھر کر سامنے آئی ہے۔پس حل تو
اس سٹیج کے اوپر ایک دم نہیں سوچے جاسکتے کیونکہ یہ معاملے بعض صورتوں میں بہت الجھے ہوئے ہیں
لیکن حل تلاش کرنے کی کوشش شروع کرنی ضروری ہے۔پس جن لوگوں
کو یعنی جن قوموں کو آج
عراق میں یہ خطرہ دکھائی دے رہا ہے۔میں ان کو ہزار خطرے سارے عالم میں پھیلتے ہوئے دکھا سکتا ہوں۔اگر وہ واقعی امن عالم کے
خواہاں ہیں تو جیسا کہ میں نے ان کو مشورہ دیا ہے وہ انصاف پر قائم ہوکر ، اسلامی انصاف پر قائم ہو
کر جو نہ مشرق جانتا ہے نہ مغرب، نہ شمال اور جنوب کی تقسیم سے واقف ہے بلکہ محض اللہ کو پیش نظر
رکھ کر ایک نظریہ انصاف پیش کرتا ہے اس اسلامی انصاف پر قائم رہ کر اگر یہ اپنے تنازعات کو حل کرنے
یا دنیا کے تنازعات اور جھگڑوں کو حل کرنے کی کوشش کریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کو
امن نصیب ہو سکتا ہے۔لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کے دست شفقت سے ہی یہ امن نصیب ہوسکتا ہے
کیونکہ ایک ہی نبی ہے جس کو رحمتہ للعالمین قرار دیا گیا ہے۔پس جسے خدا نے دنیا کی سب قوموں
اور سب جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے اس کے سامنے جب تک تم دست سوال نہیں
بڑھاتے ، جب تک تم اس سے فیض نہیں پاتے تم دنیا کو امن نہیں عطا کر سکتے۔اس سلسلے میں جماعت
احمدیہ کو ایک عالمگیر جہاد شروع کر دینا چاہئے اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہو۔آمین۔