مغربی طاقتوں کا متضاد طرز عمل

خلیج کا بحران

۱۲۳
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مغربی طاقتوں کا متضادطرز عمل
( خطبه جمعه فرموده ۱۱ جنوری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ایک ضروری وضاحت
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
جب خیبر کا قلعہ فتح ہوا تو اُس کے بعد حضرت اقدس محمد رسول اللہ علی اللہ کا نکاح حضرت صفیہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ہوا۔چنانچہ اس نکاح کے بعد اس سفر سے واپسی پر حضرت اقدس محمد رسول اللہ علی اللہ
جس اونٹنی پر سوار تھے اسی سواری کے پیچھے حضرت صفیہ کو بھی پیچھے بٹھا لیا۔جو باتیں اس عرصے میں
ہوئیں اُن میں سے ایک خاص موضوع پر جو گفتگو آپ نے فرمائی وہ احادیث میں محفوظ ہے۔آپ نے
فرمایا کہ صفیہ ! میں تم سے بہت معذرت خواہ ہوں اور دل کی گہرائی سے معذرت کرتا ہوں اس بات پر جو
میں نے تمہاری قوم کے ساتھ کی یعنی یہودیوں کا قلعہ خیبر جو فتح کیا اور اس دوران جو یہود کے ساتھ سختی کی
گئی اُس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت صفیہ سے آنحضرت ﷺ نے معذرت فرمائی لیکن ساتھ ہی فرمایا کہ
میں تمہیں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس واقعہ سے پہلے تمہاری قوم نے مجھ سے کیا سلوک کیا تا کہ تمہیں یہ
غلط فہمی نہ رہے کہ گویا میں نے کسی تعصب کے نتیجے میں نا واجب ظلم کے طور پر قلعہ خیبر پر حملہ کیا اور اس کو
تاخت و تاراج کیا۔چنانچہ آنحضور ﷺ نے آغاز سے لے کر اس وقت تک کے یہود قبائل کے ان مظالم
کا اور ظلم وستم کا ذکر کرنا شروع فرمایا جو شروع سے ہی وہ کرتے چلے آئے تھے اور پھر اپنی ذات سے متعلق
خصوصیت سے حضرت صفیہ کو بتایا کہ کس طرح میرے اوپر یہ لوگ ذاتی حملے کرتے رہے اور میری

۱۲۴
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
کردار کشی کرتے رہے اور گالیاں دیتے رہے اور اس ساری گفتگو کا مقصد یہ تھا کہ نکاح کے بعد جو
خاتون گھر میں تشریف لا رہی ہیں اُن کے دل پر کسی قسم کی غلط فہمی کا داغ نہ رہے اور آنحضرت ﷺ کی
اس شخصیت کے متعلق کسی قسم کی کوئی بھی غلط نہی باقی نہ رہے۔ان دنوں چونکہ عراق کا معاملہ زیر بحث ہے ، عراق اور کویت کا جو جھگڑا چلا ہے اس ضمن
میں میں نے کئی خطبات اس موضوع پر دیئے کہ مغربی قو میں ان مسلمان ممالک سے کیا کر رہی ہیں۔اس دوران مجھے بھی بارہا یہ خیال آیا کہ وہ احمدی مسلمان جو مغربی قوموں سے تعلق رکھتے ہیں اُن کے
دل میں
کہیں یہ وہم پیدا نہ ہو کہ ہم نسلی اختلافات کی وجہ سے اس طرح مغرب کو تنقید کا نشا نہ بنا
رہے ہیں اور احمدیوں کے اندر بھی گویا دبا ہوانسلی تعصب موجود ہے۔پس سب سے پہلے تو میں اس
بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس محمد ﷺ کے پیغامات میں سے ایک اہم پیغام یہ
تھا جسے آپ نے اپنی زبان سے بھی دیا اور اپنے فعل سے بھی اس کی سچائی ثابت فرمائی کہ مذہب کا
نسلی اختلافات سے کوئی تعلق نہیں اور مذہب اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا کہ تعصب کے نتیجے میں
رکسی سے اختلاف کیا جائے یا کسی سے کسی قسم کا جھگڑا کیا جائے۔جماعت احمد یہ بھی حضرت اقدس
محمد مصطفی ﷺ کی سنت کے معدوم حصوں کو زندہ کرنے والی جماعت ہے۔ایسی سنت کو اپنے کردار
میں ازسرنو زندہ کرنے کا عزم لے کر اٹھی ہے جس سنت کے حسین پہلوؤں کو بالعموم مسلمانوں نے
بھلا رکھا ہے۔پس اس پہلو سے دُنیا کے کسی انسان کے ذہن میں یہ وہم نہ رہے کہ جماعت احمد یہ بھی
نَعُوذبالله من ذلك مشرق اور مغرب کی تقسیموں میں اور اختلافات میں یا سفید اور سیاہ کے اختلافات
میں کسی قسم کا نسلی تعصب رکھتی ہے۔کیونکہ نسلی تعصب اور اسلام بیک وقت ساتھ نہیں رہ سکتے پس جو
بھی تنقید میری طرف سے کی جاتی رہی ہے اور کی جائے گی وہ اسلام کے اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے
پیش نظر ہے اور اس پہلو سے جو بھی تنقید کا سزاوار ٹھہرے گا۔اس پر تنقید کی جائے گی مگر تکلیف دینے
کی خاطر نہیں بلکہ حقائق سامنے رکھنے کے لئے اور معاملات سمجھانے کی خاطر۔اس تمہید کو پیش نظر رکھتے ہوئے جب بھی میں تبصرہ کرتا ہوں اپنے دل کو خوب اچھی طرح ٹول

۱۲۵
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
لیتا ہوں اور کبھی بھی کسی قسم کے تعصب کی بناء پر کوئی تنقید نہیں کرتا بلکہ خدا کے حضور اپنے دل کو پاک
صاف کر کے حقائق اور سچائی بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔یہ سچائی بعض صورتوں میں بعض لوگوں کو
کڑوی لگتی ہے ، بعض صورتوں میں بعض دوسرے لوگوں کو کڑوی لگتی ہے۔مگر اس میں ہماری بے اختیاری
ہے۔ہم محض تعصبات کی وجہ سے کسی ایک کا ہمیشہ ساتھ نہیں دے سکتے۔ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں گے، ہمیشہ
کلام اللہ کا ساتھ دیں گے، ہمیشہ سنت نبوی کا ساتھ دیں گے اور جس نے ہمارا ہمیشہ کا دوست بننا ہے اس
کے لئے ضروری ہے کہ وہ کلام اللہ کا دوست بن جائے ، وہ سنت نبوی محمد ﷺ کا دوست بن جائے اور حق
کا دوست بن جائے۔سچائی کا دوست ہو جائے۔ایسی صورت میں وہ ہمیں ہمیشہ اپنے ساتھ پائے گا۔موجودہ عالمی صورت حال
پس اس مختصر وضاحت کے بعد اب میں دوبارہ اسی مسئلے کو آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس پر
دو خطبات چھوڑ کر اس سے پہلے کئی خطبات میں میں نے گفتگو کی۔یعنی عراق کو یت کے جھگڑے کے
نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی صورت حال۔اب صرف چند دن ایسے رہ گئے ہیں جن میں امن کی
کوششیں بہت تیز کر دی گئی ہیں اور بالآ خر رخ اسی مشورے کی طرف ہے جو مشورہ میں نے آغاز میں
قرآنی تعلیم کی صورت میں پیش کیا تھا۔میں نے قوموں کو متوجہ کیا تھا کہ اس کو اسلامی معاملہ رہنے دیں
اور عالم اسلام آپس میں نپٹائے۔عالم عرب بھی نپٹانے کی کوشش کرے مگر فی الحقیقت یہ درست
نہیں ہوگا کہ عرب اسے صرف اپنا عرب مسئلہ بنالیں لیکن افسوس ہے کہ اس معاملہ میں جو کوششیں
شروع کی گئی ہیں وہ بہت ہی تاخیر سے شروع کی گئی ہیں۔اب عالمی مسئلے سے عرب مسئلے کی طرف تو
توجہ بڑی بڑی قوموں کی مبذول ہو چکی ہے۔لیکن مسلمان مسئلے کے متعلق ابھی چند دن پہلے پاکستان
میں بعض وزارئے خارجہ کی ایک کانفرنس ہوئی۔اس میں اس مسئلے کو چھیڑا گیا اور پاکستان کی طرف سے
ایک کوشش کی گئی کہ تمام دنیا کے مسلمان ممالک مل کر اس مسئلے کو سلجھانے کی کوشش کریں لیکن اتنی تاخیر
کے ساتھ اُٹھایا گیا قدم ہے کہ بظاہر اس کے نتیجے میں کچھ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔

۱۲۶
۱۱ جنوری ۱۹۹۱ء
موجود صورت یہ ہے کہ امریکہ اور برطانیہ ان قوموں کی فہرست میں اولیت رکھتے ہیں جو
شدت کے ساتھ عراق کو کچل دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں اور ان ہی کی راہنمائی میں ، ان ہی کی سیادت
اور قیادت میں جنگ کا طبلہ بجایا جارہا ہے اور بار بار اس بات کو دُہرایا جار ہا ہے کہ عراق کو نیست و نابود
کر دینا ضروری ہے تاکہ دُنیا باقی رہے۔یعنی عراق اگر اپنی اس طاقت کے ساتھ باقی رہ گیا اور اسے
اور موقعہ مل گیا تو دنیا کا امن مفقود ہو جائے گا بلکہ دنیا کے وجود کوشدید خطرہ لاحق ہوگا یہ ایک مؤقف ہے
جسے بلند آواز سے دنیا کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور بار بار جب انٹرویوز ہوتے ہیں یا اخبارات میں
ان لوگوں کے سوال و جواب چھپتے ہیں تو ان میں ایک بات کو پیش کیا جارہا ہے کہ دیکھو عراق نے کویت
پر کتنے مظالم کئے ہیں اور اتنے خوفناک مظالم کے بعد جو عالمی رائے عامہ ہے کس طرح اس کو نظر انداز
کر سکتی ہے۔ایسے ظالموں کو جنہوں نے قتل و غارت کیا، جنہوں نے لوٹ مار کی ، گھروں کو جلایا ،
ان کو خود زندہ رہنے کا کیا حق رہ جاتا ہے۔اگر آج اس ظلم کے خلاف بیک وقت تمام قوموں نے
مل کر پیش قدمی نہ کی اور ظالم کو سزا نہ دی تو پھر ظلموں کی راہیں کھل جائیں گی اور کوئی بھی کسی کو ظلم کی
راہ پر چلنے سے روک نہیں سکے گا۔یہ موقف ہے اس کا خلاصہ یہ ہے اور عراق کا موقف اس کے برعکس یہ
ہے کہ تم بڑے بڑے اصولوں کی اور اعلیٰ اخلاق کی باتیں کر رہے ہو لیکن بھول جاتے ہو کہ مشرق وسطی
میں عرب علاقوں میں جو کچھ بھی بے اطمینانی ہے اور بے چینی ہے جس کے نتیجے میں بار بار امن کو
خطرہ لاحق ہوتا ہے اس کے اصل ذمہ دار تم ہو اور جب بھی ایسے مواقع آئے جب اُن مسائل کو جو
مشرق وسطی سے تعلق رکھتے ہیں حل کیا جا سکتا تھا تو تم ہی وہ لوگ ہو جنہوں نے روکیں پیدا کیں اور
ایسی ہی بات جو ہم نے کی ہے یعنی جسے تم ناجائز قبضہ کہتے ہو ، عراق ناجائز تو نہیں کہتا مگر کہتا ہے
کہ جس طرح ہم نے کویت پر قبضہ کیا ہے اس طرح اسی قریب کے زمانے میں اسرائیل نے اُردن
کے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے اور تم United Nations کی باتیں کرتے ہو حالانکہ
United Nations نے بار ہاResolutions کے ذریعے اسرائیل کو قبضہ چھوڑنے پر مجبور
کرنے کی کوشیش کیں اور ہر بار خصوصیت کے ساتھ امریکہ نے ان کوششوں کی راہ میں روڑے اٹکائے

۱۲۷
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
اور بلکہ اگر Resolutions کو Vito کرنا پڑا تو ویٹو کر دیا۔تو عراق ،امریکہ اور برطانیہ کو مخاطب
کر کے یہ کہتا ہے کہ تم اخلاق اور پھر اعلی اصولوں کی باتیں ترک کر دو۔اگر واقعی تمہارے نزدیک
ان اصولوں کی کوئی قدر و قیمت ہے تو پھر مجموعی طور پر ان تمام مسائل کو ایک ہی پیمانے سے ناپنے کی
کوشش کرو اور ایک ہی طریق پر حل کرنے کی کوشش کرو، جو مسائل عراق کویت مسئلے سے ملتے جلتے پہلے
سے موجود ہیں اگر تم ایسا کرو تو ہم اس بات پر رضامند ہوتے ہیں کہ ہم بھی انہی اصولوں کے مطابق جو
بھی انصاف کے فیصلے ہیں ان کے سامنے سرتسلیم خم کریں گے۔مغربی قوموں کے خلاف تاریخ کی گواہی
ایک پہلو تو ان کے مؤقف کا یہ ہے۔دوسرا پہلو یہ ہے کہ اگر کسی ملک کو کسی ملک پر قبضہ کرنے
کی اجازت دے دی جائے محض اس لئے کہ وہ طاقتور ہے تو پھر دنیا سے امن ہمیشہ کے لئے اُٹھ جائے گا
یعنی ظلم والے حصے کے علاوہ اس کو الگ پیش کیا جاتا ہے اور قبضے والے حصے کو الگ پیش کیا جاتا ہے گویا
وہ دو دلائل ہیں۔اب تعجب کی بات یہ ہے کہ جو قو میں یہ باتیں کرتی ہیں اُن کی اپنی تاریخ اُن کے خلاف
ایسی سخت گواہی دیتی ہے کہ کبھی دنیا کی کسی قوم کے خلاف اس قوم کی تاریخ نے ایسی گواہی نہیں دی۔امریکہ کی جو موجودہ حکومت ہے اس کا یورپ سے تعلق ہے اور زمانے کا جو نیا دور شروع ہو
چکا ہے اسی زمانے میں یہ لوگ یورپ سے امریکہ گئے۔ستر ہویں صدی کے آغاز کی بات ہے کہ پہلی
دفعہ امریکہ دریافت ہوا اور اس کے بعد انہوں نے سارے امریکہ پر، شمالی امریکہ پر بھی اور جنوبی
امریکہ پر بھی قبضہ کر لیا اور جو مظالم اُنہوں نے وہاں تو ڑے ہیں اور جس طرح نسل کشی کی ہے اُس کی
پوری کی پوری تاریخ انسانی میں کوئی مثال شاذ ہی ملتی ہوگی۔اُن قوموں کو جواس وسیع براعظم کی باشندہ
تھیں وہ ایک قوم تو نہیں تھی مگر Red Indians کے نام پر وہ ساری مختلف قو میں مشہور ہیں ان کا تو
با قاعدہ ایک منصوبہ بندی کے ذریعے قلع قمع کیا گیا یہاں تک کہ وہ گھٹتے گھٹتے اب آثار باقیہ کے طور پر
رہ گئی ہیں۔یہی وہ قومیں ہیں جو جانوروں کے ساتھ ایسی محبت رکھتی ہیں کہ بار بار آپ ان کے پریس

۱۲۸
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
میں یا ان کے ٹیلی ویژن وغیرہ پر ایسے مضامین اور پروگرام دیکھ سکتے ہیں کہ جس میں یہ بتاتے ہیں کہ
فلاں نسل کے غائب ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے اس کو بچاؤ۔لیکن وسیع براعظم پر پھیلی ہوئی مختلف
ریڈ انڈین قوموں کو خود انہوں نے اس طرح ہلاک کیا ہے اور اس طرح ملیا میٹ کیا ہے کہ ان میں بہت
سی ایسی ہیں جن کا نام ونشان مٹ چکا ہے اور بہت تھوڑی تعداد میں وہ قومیں باقی رہ گئی ہیں جن کا ذکر
ان کی تاریخ میں اور ان کے لٹریچر میں ملتا ہے۔اب وہ صرف ان کی فلموں میں دکھائی دیں گی یا اُن کے
لٹریچر میں ورنہ اکثر وہ قبائل صفحہ ہستی سے بالکل نابود ہو چکے ہیں اور جس رنگ میں مظالم کئے گئے ہیں
وہ تو ایک بڑی بھاری داستان ہے۔پھر افریقہ پر قبضہ کر کے یا افریقہ پر حملے کر کے یورپین قوموں نے
جس طرح مظالم کئے ہیں جس طرح ان کو غلام بنا کر لکھوکھا کی تعداد میں بیچا گیا اور ان سے زبر دستی
مزدوریاں لی گئیں اور امریکہ میں سب سے زیادہ ان قیدیوں کی مانگ تھی جن کو غلام بنا کر پھر امریکہ
میں فروخت کیا گیا اور آج امریکہ کی آبادی بتارہی ہے کہ وہاں کثرت کے ساتھ یہ سیاہ فام امریکن
اسی تاریخ کی یاد زندہ کر نیوالے ہیں جب انسانوں کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک کیا گیا کہ اس کے تصور
سے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔جن قلعوں میں انکو پہلے قید رکھا جاتا تھا ان میں سے
ایک قلعہ میں نے بھی دیکھا ہے اور اتنی تھوڑی جگہ میں اتنے زیادہ آدمیوں کو بھر دیا جاتا تھا کہ
Black Hole کے متعلق جو ہم نے ہندوستان کی تاریخ میں پڑھا ہوا ہے ویسے Black Hole
بار بار بنائے گئے اور بہت سے آدمی اُن میں سے دم گھٹ کر مر جایا کرتے تھے اور باقیوں کو پھر
گائے اور بھینسوں کی طرح ہانک کر جہازوں پر سوار کر دیا جاتا تھا۔جہازوں کی جو حالت ہوتی تھی وہ
ایسی خوفناک تھی کہ ان کے اپنے مؤرخین لکھتے ہیں کہ جہاز پر ایک بڑی تعداد میں وہ سفر کی صعوبتیں
برداشت نہ کر سکنے کے نتیجے میں مر جایا کرتے تھے۔اور بہت ہی برے حال میں وہاں پہنچا کرتے
تھے۔پھر وہاں ان کو اس طرح ہانکا جاتا تھا جس طرح گائے بیل کو ہانکا جاتا ہے۔سانٹے مارکر ان سے
با قاعدہ مزدوریاں لی جاتی تھیں یا ان کی سواریاں چلاتے تھے، ان کے ہل چلاتے تھے۔ہر قسم کے کام جو
بالعموم انسان جانوروں سے لیتا ہے وہ ان سے بھی لیتا تھا۔تو جس قوم کی یہ تاریخ ہو آج وہ یہ اعلان

۱۲۹
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
کر رہی ہو کہ انسانیت اور اعلیٰ اخلاق کے نام پر ہم مجبور ہو گئے ہیں کہ کویت کی سرزمین کو بحال کرنے
کے لئے ان کمزوروں کی مدد کریں۔ظلم و ستم ہو رہا ہے۔اس کے خلاف ہم علم بلند کرنے پر مجبور ہو گئے
ہیں کیونکہ ہماری اعلیٰ اخلاقی قدریں ہم سے یہ تقاضا کر رہی ہیں، اگر ہم نے یہ نہ کیا تو دنیا سے انسانیت
مٹ جائے گی۔اگر ہم نے ایسانہ کیا تو دنیا سے ہر غریب اور کمزور ملک کا امن وامان اٹھ جائے گا۔اس کی
حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں رہے گی۔اگر یہ واقعہ درست ہے اور اگر چہ بہت دیر میں خیال آیا ہے
تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بہت اچھا اب اس نیک خیال کے نتیجے میں امریکہ خالی کر دو اور جو بیچارے
چند بچے کھچے Red Indians رہ گئے ہیں ان کے سپردان کی دولت کر کے واپس اپنے اپنے پرانے
آبائی ملک کی طرف لوٹ جاؤ ؟ لیکن جب آپ یہ کہیں گے تو کہیں گے تم پاگل ہو گئے ہو؟ تم کیسی
باتیں کرتے ہو؟ ان دونوں کے درمیان کوئی Link نہیں ہے۔وہ اور بات تھی یہ اور بات ہے۔اب اگر دو ایک جیسی باتوں کو اور بات اور ” اور بات کہ کر رد کر دیا جائے تو اس کا کیا جواب ہے۔برطانیہ جو امریکہ کے ساتھ عراق کی مخالفت میں سب سے زیادہ جوش دکھا رہا ہے اور بار بار
وہی دلائل دے رہا ہے ان کا اپنا حال یہ ہے کہ جب انہوں نے آسٹر یلیا پر قبضہ کیا تو وہ بھی ایک براعظم
تھا اور اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ بہت گہری مشابہت ہے۔آسٹریلیا میں جو مظالم انگریز
قابضوں نے تو ڑے ہیں وہ اتنے زیادہ خوفناک ہیں کہ امریکہ کے مظالم بھی اس کے سامنے کوئی
حیثیت نہیں رکھتے ایک نمایاں فرق آسٹریلین Aborigines یعنی پرانے باشندوں اور امریکن
باشندوں میں یہ تھا کہ امریکن باشندے لڑا کا قو میں تھیں۔جنگجو قو میں تھیں اور بڑی بہادری کے ساتھ
لڑ کر اپنے اپنے علاقوں کا دفاع کرنا جانتی تھیں اور بڑی عظیم الشان قربانیاں اس راہ میں دیتی تھیں لیکن
آسٹریلیا کے Aborigines با لکل امن پسند لوگ تھے اور ان بے چاروں کو لڑنا آتا ہی نہیں تھا۔ان
کو انہوں نے جنگلوں میں اس طرح شکار کیا ہے جس طرح ہرن کا شکار کیا جاتا ہے اور شکار کرنے کے
بعد جو بچ جاتے تھے ان کو پکڑ کر با قاعدہ آپریشنز کے ذریعے اس حال تک پہنچا دیتے تھے کہ آئندہ ان
سے نسل پیدا ہی نہ ہو سکتی ہو اور بہت ہی وسیع پیمانے پر اور بڑے بھیا نک طریق پر نسل کشی کی گئی ہے

۱۳۰
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
یہاں تک کہ ان قوموں میں سے جن میں ایک وقت میں 1600 الگ الگ زبانیں بولی جاتی تھیں،
اب صرف چند زبانیں ہیں جن کا ریکارڈ رہ گیا ہے اور ان قبائل کے بچے کھچے حصوں کے چند ایسے
علاقے رہ گئے ہیں جہاں جس طرح چڑیا گھر میں جانور رکھے جاتے ہیں اس طرح ان کی حفاظت کی
جارہی ہے اور لوگوں کو دکھانے کے لئے کہ یہ وہ لوگ تھے جن سے ہم نے یہ ملک لیا ہے۔ان کا انتظام
کیا جا رہا ہے کہ کم سے کم ان
کی نسلیں باقی رہ جائیں۔اب یہ برطانیہ کی تاریخ ہے۔مغربی طاقتوں کا متضاد طرز عمل
اس کے علاوہ ہندوستان میں جو کچھ کیا گیا جو افریقہ میں کیا گیا ، ان سب باتوں کے ذکر کا
وقت نہیں ہے مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اصول اور اخلاق کی جب بات کی جائے تو اصول اور اخلاق
زمانے سے بالا ہوا کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ بدل نہیں جایا کرتے۔اب Sanctions کی باتیں کرتے ہیں تو حال ہی کی بات ہے کہ ابھی جنوبی افریقہ کے
خلاف Sanctions کی گئیں اور ان Sanctions میں سالہا سال لگ گئے اور انہوں نے کوئی
اثر نہ دکھایا یعنی نمایاں اثر نہ دکھایا۔اس کے نتیجے میں یہ آواز بلند نہیں ہوئی کہ Sanctions میں اتنی
دیر ہوگئی ہے وہ کام نہیں کر رہیں۔اب ضرورت ہے کہ ساری دنیا مل کر جنوبی افریقہ پر حملہ کر دے
اور خود مغربی ممالک نے خود انگلستان نے ان Sanctions کا بہت سے مواقع پر ساتھ نہیں
دیا اور انگلستان کی رائے عامہ نے بھی اپنی حکومت کے خلاف آواز بلند کی مگر پرواہ نہیں کی گئی اور ان
کے خلاف بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔یہ کسی پرانی تاریخ کا حصہ نہیں یہ آج کی تاریخ کی باتیں ہیں
اور نہ یہ کسی نے آواز بلند کی کہ جو قو میں Sanctions کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں ان کو ز بر دستی فوجی
طاقت کے ساتھ Sanctions کے مطابق کارروائی پر مجبور کر دیا جائے اور نہ یہ آواز بلند کی گئی کہ
اتنی دیر ہوگئی ہے Sanctions کام نہیں کر رہیں اب اس کے متعلق کچھ اور کرنا چاہئے لیکن عراق
کے متعلق یہ دونوں باتیں بڑی شدت کے ساتھ اٹھتی رہیں۔ایک تو یہ کہ Sanctions یعنی

۱۳۱
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
اقتصادی بائی کاٹ اتنا مکمل ہو کہ کچھ بھی وہاں نہ جا سکے، خوراک نہ جاسکے، ادویہ نہ جاسکیں، کوئی چیز کسی
قسم کی وہاں داخل نہ ہو نہ وہاں سے باہر نکل سکے اور ساتھ ہی اس سختی کے ساتھ اس کو نافذ کیا گیا کہ
چاروں طرف سے عراق کی ناکہ بندی کر دی گئی بلکہ اردن کی بھی ناکہ بندی کر دی گئی۔جس کے رستے
سے یہ امکان تھا کہ یہ Sanctions توڑ دی جائیں گی یا ان کے کسی حصے میں اس کی خلاف ورزی
کی جائے گی۔اس کے علاوہ ساتھ ہی اسرائیل کا اردن کے دریا کے مغربی کنارے پر قبضہ موجود ہے
اس پر کوئی Sanctions نہیں لگائی گئیں اور جس قسم کے مظالم اسرائیل نے فلسطینیوں پر توڑے
ہیں۔ان کے ذکر میں کوئی آواز اس کے خلاف بلند نہیں کی گئی۔اگر وہی دلیل جو آج عراق کے خلاف
دی جارہی ہے وہاں بھی چسپاں کی جاتی تو آج سے بہت پہلے یہ مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔پھر جب آپ امریکہ کی تازہ تاریخ پر غور کرتے ہیں تو خود امریکن مصنفین کی لکھی ہوئی
تاریخوں سے اور بعض اعداد و شمار پر مشتمل کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ نے C۔I۔A کے ذریعے
آج کے زمانے میں تمام دنیا کے مختلف ممالک میں حسب ضرورت دخل دیا ہے اور Terrorism
سے باز نہیں رہے۔کسی قسم کی ظالمانہ کارروائیوں سے باز نہیں رہے اور وہاں اپنا حق سمجھا ہے کہ ہم جو
چاہیں وہ کریں۔ابھی حال ہی میں ایک کتاب شائع ہوئی ہے Secret Wars of
President,s Secret Wars’President “ یعنی امریکہ کے پریذیڈنٹ کی خفیہ
جنگیں اور اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ Covert Operation یعنی مخفی کارروائیوں کی
اصطلاح کے نیچے ہر قسم کے ظلم و ستم کی اجازت تھی۔جو چاہو کرو جس کو چاہو قتل کراؤ جہاں چاہو
پانیوں میں زہر ملا دو، خوراک کو گندا کر دو ، عام بنی نوع انسان کے قتل عام سے بھی پر ہیز
نہ کرو۔جو چاہو کرو مگر مخفی طریق پر ہو اور Deniability کی طاقت موجود رہے یعنی یہ بھی ایک نئی
اصطلاح ہے ، بڑی دلچسپ Deniability کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پریذیڈنٹ صاحب
باوجود اس کے کہ عملاً ہر چیز کی اجازت دے رہے ہوں لیکن ان کے لئے یہ گنجائش باقی رکھی
جائے کہ جب بعض باتوں کا علم ہو اور ان سے سوال کیا جائے کہ بتائیے کیا آپ کے حکم پر ایسا

۱۳۲
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
ہوا تھا تو وہ کہیں بالکل نہیں۔میرے حکم پر ایسا نہیں ہوا اور میں تحقیق کراؤں گا۔اس کا نام ہے
Deniability تو جو Terrorism یہ مسلمان ملکوں کی طرف منسوب کرتے ہیں اس سے ہزار گنا زیادہ
Terrorism اسرائیل تو الگ رہا خود امریکہ نے کیا ہوا ہے اور کر رہا ہے۔آج بھی C۔I۔A اسی طرح
مصروف عمل ہے کہیں فوجی انقلابات برپا کئے جارہے ہیں کہیں ویٹنام اور کوریا میں یا لاؤس میں یا
گوئٹے مالا میں یا ایران میں جوان کی کارروائیاں ہوئی ہیں آپ اس کتاب میں پڑھ کر دیکھیں تو آپ
حیران رہ جائیں گے۔وہ کتاب کسی مخالف کی نہیں بلکہ خود ایک امریکن مصنف کی ہے جس نے اور بھی اچھی
کتا ہیں اس موضوع پر لکھی ہیں اور مستند کتا بیں ہیں تو اب بتائیے وہ اصول کہاں گئے۔فرق صرف یہ ہے کہ مسلمان ممالک بدقسمتی سے سادگی سے کام لیتے ہیں اور سادگی بھی اتنی
جو بے وقوفی کی حد تک سادگی ہے۔ڈپلومیسی کی زبان نہیں جانتے۔بجائے اس کے کہ وہ بھی کہیں کہ
ہم Covert Operations کر رہے ہیں یعنی مخفی آپریشنز کر رہے ہیں کھل کر کہتے ہیں ہم تم
سے انتقام لیں گے اے رشدی ! ہم تمہیں قتل کر دیں گے۔اے فلاں ! اسلام اجازت نہیں دیتا کہ تم
سے حسن سلوک کیا جائے۔جس طرح چاہیں ہم تمہیں برباد کریں گے۔ہاتھ میں کچھ ہوتا نہیں ،ہتھیار
ان لوگوں سے مانگتے ہیں، بناء اپنی ان قوموں پر ہے جن کے خلاف یہ بڑی بڑی باتیں کرتے
ہیں اور اسی بنا کو اکھیڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہوتے ہیں جس پر بیٹھے ہوئے ہیں۔اسی بنیاد کو
اکھیڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہوتے ہیں جس پر انہوں نے اپنی عمارتیں تعمیر کی ہوئی ہیں محض
بے وقوفی ہے ، اور صرف بے وقوفی نہیں بلکہ ظلم یہ ہے کہ یہ ساری چیزیں اسلام کی طرف منسوب کر کے
کرتے ہیں اور اسلام سے سچی محبت کرنے والوں سے ساری دنیا میں مصیبتیں کھڑی کر دیتے ہیں۔ایک طرف یہ قومیں مظالم کرتی چلی جاتی ہیں، دنیا کے ساتھ جو چاہیں سلوک کریں جہاں چاہیں اپنی
حکومت چلا ئیں۔جس ملک کے باشندوں کو جہاں چاہیں ملیا میٹ کردیں نیست و نابود کر دیں، صفحہ ہستی
سے مٹاڈالیں لیکن زبان ایسی ہونی چاہئے ، اصطلاحیں ایسی ہونی چاہئیں جن کے پردے میں ہر قسم کی
کارروائی کی اجازت ہے اور وہ جن کو کچھ کرنے کی طاقت ہی نہیں ہے وہ نہایت احمقانہ زبان استعمال

۱۳۳
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
کر کے خود اپنا منہ بھی کالا کرتے ہیں اور اسلام کے اوپر بھی داغ ڈالتے ہیں۔تو ایک میرا پیغام تو عالم
اسلام کو یہ ہے کہ ہوش کرو عقل سے کام لو جن قوموں سے لڑنا ہے ان سے لڑنے کے انداز ہی سیکھ لو
وہ زبان ہی اختیار کر لو جو زبان تمہارے متعلق یا دوسری قوموں کے خلاف وہ استعمال کرتے ہیں۔بہر حال یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔مسلمان ملکوں کا عجیب و غریب موقف
اب میں ایک تیسرے حصے کی طرف آتا ہوں۔عراقی موقف اور مغربی موقف میں نے بیان
کیا دوسرے مسلمان ممالک نے بھی ایک موقف اختیار کیا ہے اوراکثریت نے سعودی عرب کے اس
موقف کا ساتھ دیا ہے کہ اس موقعہ پر ضروری ہے کہ سب مسلمان ممالک مل کر یا زیادہ سے زیادہ تعداد
میں مسلمان ممالک مل کر عراق کو مٹانے کا تہیہ کریں اور اس کوشش میں اکٹھے ہو جائیں لیکن صرف یہیں
تک بات نہیں رہتی۔اس سے آگے بڑھ کر یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ یہ ارض حجاز مقدس زمین ہے اور مکہ
اور مدینہ کی مقدس بستیاں یہاں موجود ہیں۔آج صرف کویت کا مسئلہ نہیں ہے آج مسئلہ ان بستیوں کی
حفاظت کا مسئلہ ہے۔ان بستیوں کے تقدس کی حفاظت کا مسئلہ ہے۔جن میں کبھی حضرت اقدس
محمد مصطفے ہے سانس لیا کرتے تھے۔وہاں آپ کے قدم پڑا کرتے تھے۔پس اسے بہت ہی تقدس کا
رنگ دے کر عام مسلمانوں کے جذبات کو ابھارا جاتا ہے۔چنانچہ پاکستان کی طرف سے بار بار اسی قسم
کے اعلان ہوئے ہیں کہ اب ہم نے ارض مقدس کی حفاظت کے لئے دو ہزار سپاہی بھجوادیئے ، تین
ہزار سپاہی بھجوا دیئے ، پانچ ہزار سپاہی بھجوادیئے اور ارض مقدس کے نام پر ہم یہ عظیم قربانی کر رہے
ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ارض کی اپنی تاریخ کیا ہے؟ اور وہ لوگ جو ارض مقدس کا نام لے کر اور
محمد مصطفی ﷺ کے تقدس کے حوالے دے کر مسلمانوں کی رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش
کر رہے ہیں ، ان کا اپنا کیا کردار رہا ہے؟
امر واقعہ یہ ہے کہ سعودیوں نے یعنی اس خاندان نے سب سے پہلے خود ارض حجاز پر بزور

۱۳۴
۱۱/ جنوری ۱۹۹۱ء
شمشیر قبضہ کیا تھا اور ا۱۸۰ء میں سب سے پہلے یہ فوجی مہم شروع کی گئی اور اس خاندان کے جوسر براہ
تھے ان کا نام عبدالعزیز تھا۔لیکن عبد العزیز کے بیٹے سعود تھے جو دراصل بڑی بڑی فوجی کارروائیوں
میں بہت شہرت اختیار کر گئے اور بڑی مہارت رکھتے تھے۔چنانچہ ان کی سر براہی میں ان حملوں کا آغاز
ہوا۔سب سے پہلے انہوں نے عراق میں پیش قدمی کی اور کربلائے معلی پر قبضہ کیا وہاں کے تمام
مقدس مزاروں
کو ملیا میٹ کر دیا یہ موقف پیش کرتے ہوئے کہ یہ سب شرک کی باتیں ہیں اور ان میں
کوئی تقدس نہیں ہے، اینٹ پتھر کی چیزیں ہیں۔ان کو مٹا دینا چاہئے اور پھر کر بلائے معلی میں بسنے
والے مسلمانوں کا جواکثر شیعہ تھے قتل عام کیا اور پھر بصرہ کی طرف پیش قدمی کی اور کربلائے معلی
سے لے کر بصرہ تک کے تقریباً تمام علاقے کو تاخت و تاراج کر کے وہاں شہروں کو آگئیں لگادی گئیں
قتل عام کئے گئے ، لوٹ مار کی گئی۔ہر قسم کے مظالم جو آج عراق کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں ان
سے بہت بڑھ کر ، بہت زیادہ وسیع علاقے میں اسی خاندان نے عراق کے علاقے میں کئے ،لیکن
وہاں سے طاقت پکڑنے کے بعد پھر ارض مقدس کی طرف رخ کیا اور طائف پر قبضہ کر لیا ارض حجاز
میں اور ۱۸۰۳ء میں یہ مکہ اور مدینہ میں داخل ہو گئے اور مکہ اور مدینہ میں داخل ہونے کے بعد وہاں
قتل عام کیا گیا اور بہت سے مزار گرا دیئے گئے اور بہت سی مقدس نشانیاں اور مقامات مثلاً حضرت
محمد کا مولد، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا مولد وغیرہ اس قسم کے بہت سے مقدس حجرے
اور مقامات تھے جن کو یا تو منہدم کر دیا گیا یا ان کی شدید گستاخی کی گئی اور یہ ظاہر کیا گیا کہ اسلام میں
ان ظاہری چیزوں کی کوئی قدرو قیمت نہیں ہے یہ سب شرک ہے اور جو خون خرابہ ہوا ہے اس کا کوئی
معین ریکارڈ نہیں لیکن تاریخیں یکھتی ہیں کہ بالکل نہتے اور بے ضرر اور مقابلے میں نہ آنے والے
شہریوں
کا بھی قتل عام بڑی بے دردی سے کیا گیا ہے۔۱۸۱۳ء میں محمدعلی پاشا حاکم مصر نے پھر اس علاقے کو سعودیوں سے خالی کروالیا اور پھر
بیسویں صدی کے آغاز میں دوبارہ سعودیوں نے ارض حجاز پر یلغار کی اور اس دفعہ انگریزوں کی پوری
طاقت ان کے ساتھ تھی۔انگریزی جرنیل با قاعدہ ان کی پیش قدمی کی سکیمیں بناتے تھے اور انگریز ہی

آج 10 میں سے 10 باقی