مغربی طاقتوں کا متضاد طرز عمل

خلیج کا بحران, حصہ 2

۱۳۵
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
ان کو اسلحہ اور بندوقیں مہیا کرتے تھے اور انگریز ہی روپیہ پیسہ مہیا کرتے تھے۔اور با قاعدہ ان کے
ساتھ معاہدے ہو چکے تھے چنانچہ ۱۹۲۴ء میں دوبارہ سعودی خاندان ارض حجاز پر قابض ہوا اور اس قبضے
کے دوران بھی بہت زیادہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کی گئی اور قتل عام ہوا ہے۔۱۹۲۴ء میں انگریزوں
کی تائید سے چونکہ یہ داخل ہوئے تھے اس لئے حال ہی میں جو BBC نے Documentary
دکھائی اس میں ۲۴ ء سے پہلے کی بھی انگریزی تائید کا ذکر کرتے ہوئے BBC کے پروگرام پیش کرنے
والے نے یہ موقف لیا کہ جس ملک پر سعودیوں نے ہماری تائید سے اور ہماری قوت سے قبضہ کیا تھا
اب اس ملک کے دفاع کے لئے ہم پر ہی انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔۔پس اس نقطہ نگاہ سے اگر دیکھا جائے تو بات بالکل اور شکل میں دکھائی دینے لگتی ہے۔جو بھی
حکومت اس وقت مقامات مقدسہ پر قابض ہے وہ انگریز کی طاقت سے قابض ہوئی تھی یا مغربی قوموں
کی طاقت سے قابض ہوئی تھی۔اور اب دفاع کے لئے بھی ان میں یہ استطاعت نہیں ہے کہ ان
مقامات کا دفاع کر سکیں اور مجبور ہیں کہ ان قوموں
کو واپس اپنی مدد کے لئے بلائیں۔اب انگریز کا تصور
اس طرح کا نہیں جو اس سے پہلے کا تھا۔تمام دنیا پر انگریز کی ایک قسم کی حکومت تھی۔اب انگریز
تھا۔اور امریکہ ایک دوسرے کے ساتھ مدغم ہو چکے ہیں۔ان کے تصورات یکجا ہو چکے ہیں اور عملاً جو امریکہ
ہے وہ انگریز ہے اور جو انگریز ہے وہ امریکہ ہے۔یعنی جو انگلستان ہے وہ امریکہ ہے اور جو امریکہ ہے
وہ انگلستان ہے۔تو اس پہلو سے انگریز نے اپنی تاریخ کا ورثہ امریکہ کے سپر د کیا ہوا ہے اور یہی وجہ ہے
کہ اس دور میں ان کے فیصلے ہمیشہ ایک ہوا کرتے ہیں۔یورپ اس سے کچھ مختلف ہے لیکن اس تفصیل
میں جانے کی بہر حال ضرورت نہیں ہے۔خلاصہ کلام یہ بنتا ہے کہ ارض مقدس اور مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کے احترام کی باتیں کرتے ہوئے
جو عالم اسلام کو ان مقدس مقامات کے دفاع کے لئے اکٹھا کیا جارہا ہے یہ سب محض ایک دھوکہ ہے۔ان
مقدس مقامات کی حفاظت کے ساتھ دوسرے مسلمان ممالک کی فوجی شمولیت کا کوئی بھی تعلق نہیں
ہے۔نہ ان کی ضرورت ہے نہ اس کا کوئی تعلق ہے نہ فی الحقیقت کوئی خطرہ لاحق ہے۔اگر ان علاقوں کو

۱۳۶
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
خطرہ لاحق ہے تو غیر مسلموں سے لاحق ہو سکتا ہے۔مسلمانوں سے اگر خطرہ لاحق ہوسکتا تھا تو وہ خطرہ تو
خود سعودیوں سے لاحق ہو چکا ہے اور اس خطرے میں جب تک انہوں نے غیر مسلموں کی مدد نہیں لی
اس وقت تک ان علاقوں پر قبضہ نہیں کر سکے۔پس امر واقعہ یہی ہے کہ اب ان علاقوں کا دفاع بھی
غیر مسلموں کے سپر دہی ہوا ہے اور مسلمان ریاستیں شامل ہوں یا نہ ہوں اس دفاع سے اس کا کوئی تعلق
نہیں یعنی اس امکانی دفاع سے دفاع کا تو ابھی سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔امکان ہے۔لیکن اگر آپ
دیانتداری سے غور کریں تو اس بات کا کوئی احتمال ہی نہیں ہے کہ عراق سعودی عرب پر حملہ
کر دے۔عراق کے پاس تو اتنی طاقت بھی نہیں کہ وہ ان بڑی بڑی طاقتوں کے اجتماعی حملے سے اپنے
آپ کو بچا سکے اور سب دنیا تعجب میں ہے کہ یہ غیر متوازن حالت دیکھتے ہوئے صدر صدام حسین کس
طرح یہ جرات کر سکتے ہیں کہ بار بار امن کی ہر کوشش کو رد کرتے چلے جاتے ہیں اور جانتے ہیں کہ اس عظیم
دباؤ کے نتیجہ میں وہ اس طرح پیسے جائیں گے جس طرح چکی کے اندر دانے پیسے جاتے ہیں اور ناممکن ہے
کہ اتنی بڑی قوموں کی اجتماعی طاقت کے مقابل پر عراق کو یت کا یا اپنے ملک کا دفاع کر سکے۔جو عالمی
فوجی ماہرین ہیں یہ ان کی رائے ہے اور سب متعجب ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے۔آخر صدر صدام حسین کے پاس
وہ کیا بات ہے، کیا چیز ہے جس کی وجہ سے وہ صلح کی ہر کوشش کو رد کرتا چلا جارہا ہے۔تو امر واقعہ یہ ہے کہ ساری طاقتیں مغربی طاقتیں ہیں جنہوں نے اس علاقے میں کوئی
کارروائی یا مؤثر کا رروائی کرنی ہے یا کر سکتی ہیں۔مسلمان ممالک کو اور وجہ سے ساتھ ملایا گیا ہے
اور اس وجہ کا مقامات مقدسہ کے تقدس سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں صرف مسلمان ممالک کو ہی ٹوکن
کے طور پر شامل نہیں کیا گیا ، یورپ کے دوسرے ممالک کو بھی ٹوکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔جاپان
پر بھی بڑا بھاری دباؤ ڈالا گیا کہ تم شامل ہو جاؤ اور اس طرح دنیا کی مشرق و مغرب کی دوسری قوموں کو
بھی ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی گئی اس کی وجہ یہ نہیں کہ ان کی ضرورت
تھی۔اس
کی وجہ یہ تھی کہ دنیا
کے سامنے یہ قضیہ اس طرح پیش کیا جائے کہ ساری دنیا کی رائے عامہ اس ظالم کے خلاف ہے۔اس
لئے ساری دنیا کی اس رائے عامہ کے احترام میں ہم شدید ترین کا روائی بھی کریں اس کے اوپر حرف

۱۳۷
۱۱ جنوری ۱۹۹۱ء
نہ آسکے۔اگر عراق کے خلاف انتہائی ظالمانہ کارروائی کی جائے اور پاکستان بھی اس کارروائی میں حصہ
ڈال کر شریک ہوا بیٹھا ہو اور مصر بھی شریک ہوا ہو اور ترکی بھی شریک ہو چکا ہو اور دیگر مسلمان ممالک
بھی شریک ہو چکے ہوں تو وہ پلٹ کر کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ تو نے بڑا بھاری ظلم کیا ہے۔پس آئندہ ان مظالم پر نکتہ چینی کے دفاع کے طور پر کہ دنیا ان پر نکتہ چینی نہ کر سکے جن کے
منصوبے یہ پہلے سے بنائے بیٹھے ہیں اتنا بڑا ہنگامہ برپا کیا گیا ہے اور اس طرح رائے عامہ کو اکٹھا کیا
گیا ہے اور ملکوں
کو مجبور کیا گیا ہے کہ تم بھی اس ظلم میں حصہ ڈالو خواہ تم آرام سے ایک طرف بیٹھے رہنا
چنانچہ بعض مسلمان ممالک جنہوں نے فوجیں بھیجی ہیں وہ کھل کر یہ کہہ رہے ہیں کہ بھئی ہم حملے میں تو
شامل نہیں ہوں گے ہم تو صرف مقامات مقدسہ کی حفاظت کی خاطر مکے اور مدینے میں جا کے بیٹھیں
گے۔چنانچہ پاکستان نے بھی ایسا ہی جاہلانہ سا ایک اعلان کیا ہے یعنی مکے اور مدینے تک جو فوج پہنچ
جائے گی اور تمام عالمی طاقتوں کو ملیا میٹ کرتے ہوئے پہنچے گی اس فوج سے بچانے کے لئے تم باقی رہ
جاؤ گے۔کیسا بچگانہ خیال ہے۔دراصل ان
کو یہ بتایا گیا ہے کہ تمہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تم آؤ
امن کے ساتھ ہماری گود میں بیٹھو۔ہماری حفاظت میں رہو۔ہم صرف تمہارا نام چاہتے ہیں اور تمہاری
شرکت کا نام چاہتے ہیں۔اس لئے تم شریک بن جاؤ اور یہی ہمارے لئے کافی ہے۔پس یہ ایک بہت
بڑا خوفناک عالمی منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو دنیا کے سامنے حسین طریق پر دھو کے کے ساتھ پیش
کرنے کے یہ سارے ذرائع ہیں جو اختیار کئے جارہے ہیں۔صدام حسین کے لئے ایک ہی راہ کھلی ہے
اب پھر سوال اٹھتا ہے کہ صدر صدام حسین کیوں اس سیدھی سادھی کھلی ہوئی حقیقت کو جان
نہیں سکتے ، پہچان نہیں رہے اور کیوں مصر ہیں کہ نہیں ، ان شرائط پر میں کو بیت کو خالی کرنے کیلئے تیار
نہیں۔میں اور باتوں کے علاوہ یہ سمجھتا ہوں کہ صرف کویت کو خالی کرنا مقصود نہیں ہے۔یہ فیصلہ کر چکے
ہیں کہ ہر حالت میں عراق کو نہتہ کر دیا جائے گا اور بے طاقت بنادیا جائے گا اور کویت سے نکلنا پہلا قدم

۱۳۸
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
ہے۔اسی لئے اس کے بعد صرف یہ کہتے ہیں کہ ہم عراق پر حملہ نہیں کریں گے۔یہ ساتھ نہیں کہتے کہ ہم عالمی بائیکاٹ ختم کر دیں گے۔اقتصادی بائیکاٹ ختم کر دیں گے۔یہ
نہیں کہتے کہ ہم مزید دباؤ ڈال کر تمہارے کیمیائی کارخانے جو جنگوں میں ہلاکت خیز کیمیاوی مادے
بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان کو برباد نہیں کریں گے یا ان میں دخل نہیں دیں گے۔یہ نہیں
کہتے کہ ہم تمہاری ایٹمی توانائی کے مراکز کو ختم کرنے کے لئے تم سے مزید مطالبے نہیں کریں گے
اور مزید دباؤ نہیں ڈالیں گے لیکن یہ نہ کہنے کے باوجود دبی زبان سے یہ اظہار جگہ جگہ ہو جاتا ہے کہ اس
کے بعد کچھ کرنا ضرور ہے اور عراق خوب اچھی طرح سمجھتا ہے۔عراق جانتا ہے کہ محض کو یت کا مسئلہ
نہیں ہے۔اگر میں کو یت خالی بھی کر دوں تو جن مقاصد کی خاطر یہ کویت کی حمایت کر رہے ہیں وہ
مقاصد پورے نہیں ہو سکتے جب تک مجھے بالکل ناطاقت کر کے نہ چھوڑا جائے۔پس عملاً صدر صدام
کے پاس دو راہیں نہیں بلکہ ایک ہی راہ ہے اور وہ راہ یہ ہے کہ اگر انہوں نے اپنے بدارا دے پورے
کرنے ہی ہیں تو پھر اس حالت میں مرا جائے کہ مرتے مرتے ان کو بھی اتنا نقصان پہنچا دیا جائے کہ
ہمیشہ کے لئے لولوں لنگڑوں کی طرح رہیں اور پھر پہلے جیسی طاقت اور پہلے جیسا تکبر باقی نہ رہے۔پس
جہاں تک میں سمجھتا ہوں صدر صدام حسین اس وجہ سے بضد ہیں کہ تمہاری شرائط پر میں کویت خالی نہیں
کروں گا۔ہوسکتا ہے کہ اب Perez De Cuellar اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جو وہاں
جار ہے ہیں ان کے ساتھ گفت وشنید کے دوران کچھ باتیں کھل کر سامنے آئیں اور میں امید رکھتا ہوں
کہ اگر Perez De Cuellar کی طرف سے ایسی گفت وشنید کا آغاز ہو جائے جس کے
نتیجے میں بالآخر عراق کو یہ تحفظ دیا جائے اور یونائیٹڈ نیشنز کی طرف سے اس بات کی ضمانت دی
جائے کہ اگر تم کو یت کو خالی کر دو تو اول تمام عرب مسئلے کو یکجائی صورت میں دیکھا جائے گا
اور United Nations اس کی طرف متوجہ ہوگی اور دوسرے یہ کہ اس کے بعد تمہارے ساتھ کسی
قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور عالمی بائیکاٹ کو اٹھا دیا جائے گا اور تمہیں اپنے حال پر چھوڑ دیا جائے
گا۔اگر یہ دو شرطیں ان کھلے الفاظ میں عراق کے سامنے رکھی جائیں تو میں یہ یقین رکھتا ہوں کہ ان

۱۳۹
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
شرطوں پر عراق صلح کرنے پر آمادہ ہو گا لیکن خطرہ مجھے یہ ہے کہ یہی دو شرطیں ہیں جو سب سے زیادہ ان
ممالک کے مزاج کے خلاف ہیں جن ممالک نے اس قصے پر ساری دنیا میں ایک طوفان اٹھا رکھا
ہے۔یہی وہ دو باتیں ہیں جو کسی قیمت پر ان کو قبول نہیں ہیں۔اگر عراق کی فوجی طاقت کو مٹا دینا ان
کے پیش نظر نہ ہوتا، اگر اسرائیل کا تحفظ ان کے پیش نظر نہ ہوتا تو کویت پر قبضے کے نتیجے میں انہوں نے
کبھی بھی شور نہیں ڈالنا تھا۔کویت کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے۔یہ دو بڑے مقاصد ہیں جن کی خاطر یہ
سارا ہنگامہ کھڑا کیا گیا ہے اور کیسے یہ شرطیں مان جائیں گے جن سے خود یہ اپنے دو مقاصد کے اوپر تبر
رکھ دیں اور ان مقاصد کو خائب و خاسر کر دیں اور نامراد کر دیں۔پس یہ ہے آخری خلاصہ صورت حال کا۔جماعت احمدیہ کو میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ جیسا
کہ میں نے شروع میں بات کھول کر بیان کی ہے ہم قومی اختلافات یا مذہبی اختلافات کے نتیجے میں
بھی کسی تعصب کو اپنے دل میں جگہ نہیں دے سکتے اور کسی تعصب کی بناء پر ہم فیصلے نہیں کر سکتے کیونکہ ہم
دل و جان سے اس بات کے قائل ہیں کہ ہر وہ شخص جو تعصب کو اپنے دل میں جگہ دے یا تعصبات کے
نتیجے میں فیصلے کرے وہ صحیح معنوں میں مومن اور مسلم کہلانے کا مستحق نہیں رہتا۔تعصبات اور اسلام کو ایسا
ہی بعد ہے جیسے شرق و غرب کو آپس میں بعد ہے اور حقیقی اسلام کا تقاضا یہی ہے کہ ہر فیصلہ خدا کی ذات
کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے اور اسی کا نام تقویٰ ہے۔تقویٰ ہر چیز کی بنیاد ہے ہر اسلامی قدر تقویٰ پر مبنی
ہے اور تقویٰ کا حسن یہ ہے کہ تقویٰ خود اپنی ذات میں کسی مذہب کی اجارہ داری نہیں بلکہ تقویٰ ایک
ایسی چیز ہے جو ہر مذہب کا مرکزی نقطہ ہونا چاہئے اور ہر مذہب کی تعلیم کو اس مرکزی نقطے کے گرد گھومنا
چاہئے۔تقویٰ کا مطلب ہے ہر سوچ خدا کی مرضی کے تابع کر دو اور ہر فیصلہ کرنے سے پہلے یہ دیکھو کہ
خدا تم سے کیا چاہتا ہے۔پس جماعت احمدیہ سے میں توقع رکھتا ہوں کہ تقویٰ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اول تو تمام
بنی نوع انسان کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ انسانوں
کو تقویٰ سے عاری فیصلوں کے نتیجے میں ان
عذابوں میں مبتلا نہ فرمائے جو عام طور پر ایسے حالات میں مقدر ہو جایا کرتے ہیں بلکہ غیر معمولی طور پر

۱۴۰
۱۱/ جنوری ۱۹۹۱ء
ان کے دلوں پر تسلط فرمائے اور ان کو تو بہ کرنے کی توفیق بخشے اور اصلاح احوال کی توفیق بخشے اور سچائی
کی طرف لوٹ آنے کی توفیق بخشے۔کل عالم کے لئے یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ دنیا کو امن عطا
کرے اور امن سے مراد صرف ظاہری امن نہیں بلکہ امن سے مراد دل اور دماغ کا امن ہے کیونکہ میں
قطعی طور پر اس بات کو ایک ٹھوس حقیقت کی طرح دیکھ رہا ہوں
کہ دنیا کا امن دل اور دماغ کے امن پر
منحصر ہے وہ بنی نوع انسان جن کے دل امن میں نہ ہوں ، جن کے دماغ امن میں نہ ہوں ان کا عالمی
ماحول امن میں نہیں رہ سکتا۔یا ان سے دنیا کو خطرہ ہوگا یا دنیا سے ان کو خطرہ ہوگا۔پس دماغ کے خلل اور
دل کے خلال کے نتیجے میں بیرونی خلل واقعہ ہوا کرتے ہیں۔پس یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی سوچوں
کی اصلاح فرما دے۔ان کے دلوں کی اصلاح فرمادے۔ان کے معاشرے کی اصلاح فرمادے
اور ان کے دل اور دماغ کو امن عطا کرے تا کہ بنی نوع انسان کو بحیثیت مجموعی امن نصیب ہو۔اس موجودہ تعلق میں خصوصیت کے ساتھ یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مسلمان ممالک کو اب بھی
عقل دے اور وہ اس ظلم میں غیر مسلم قوموں کے شریک نہ بنیں کہ ان کے اعلیٰ مقاصد کی خاطر جوان
کے مفادات سے تعلق رکھتے ہیں ایک عظیم مسلمان طاقت کو ملیا میٹ کر دیں اور اپنے اپنے انگوٹھے اس
فیصلے پر ثبت کر دیں اور تاریخ عالم میں ہمیشہ کے لئے ایک ایسی قوم کے طور پر لکھے جائیں جنہوں نے
اپنی زندگی کے نہایت منحوس فیصلے کئے تھے۔ایسے فیصلے کئے تھے جو بدترین سیاہی سے لکھے جانے کے
لائق بنتے ہیں۔جس کے نتیجے میں دنیا کے اندر ایسے تغیرات بر پا ہونے ہیں اور آئندہ لکھنے والا لکھے گا کہ
ایسے تغیرات بر پا ہو چکے ہیں کہ ان فیصلوں کے بعد پھر دنیا کا امن ہمیشہ کے لئے اٹھ گیا اور امن کے نام
پر جو جنگ لڑی گئی تھی اس نے اور جنگوں کو جنم دیا اور ساری
دنیا میں بدامنی پھیلتی چلی گئی۔مؤرخ نے یہ
باتیں جو بعد میں لکھنی ہیں یہ آج ہمیں دکھائی دے رہی ہیں کہ کل ہونے والی ہیں اگر مسلمان ممالک نے
ہوش نہ کی اور بر وقت اپنے غلط اقدامات کو واپس نہ لیا اور اپنی سوچوں کی اصلاح نہ کی۔بہر حال اگر یہ
انہی باتوں پر قائم رہے تو عراق بنتا ہے یا نہیں مٹتا۔یہ تو کل دیکھنے کی بات ہے مگر اس سارے علاقے کا
امن ہمیشہ کے لئے مٹ جائے گا۔کبھی دوبارہ عرب اس حال کو واپس نہیں لوٹ سکیں گے۔اسرائیل پہلے

۱۴۱
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
سے بڑھ کر طاقت بن کر ابھرے گا اور اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کے متعلق کوئی عرب طاقت
سوچ بھی نہیں سکے گی کم سے کم ایک لمبے عرصے تک اور اس کے نتیجے میں تمام دنیا میں شدید مالی
بحران پیدا ہوں گے اور چونکہ آج کل دنیا کے ترقی یافتہ ممالک خود مالی بحران کا شکار ہیں اس لئے
تیسری دنیا کے مالی بحران کے نتیجے میں ایسے سیاسی اثرات پیدا ہوں گے کہ اور جنگیں چھڑیں گی اور دنیا
کا امن دن بدن برباد ہوتا چلا جائے گا۔مختصر یہ کچھ ہے جو آئندہ پیش آنے والا ہے۔اگر آج مسلمان
ممالک نے اصلاح احوال نہ کی۔مغربی مفکرین بار بار یہ بات دہراتے چلے جارہے ہیں کہ اب Ball عراق کی کورٹ میں
ہے اور صد رصدام کے ہاتھ میں ہے، اس بال کو کس طرف ہٹ لگائے جنگ کی طرف یا امن کی طرف
حالانکہ یہ بات درست نہیں ہے صدر صدام کے ہاتھ آپ لوگوں نے اس طرح باندھ رکھے ہیں اور
اس معاملے کو اس طرح اٹھایا ہے کہ اس کے لئے اب حقیقت میں کوئی دوراہے پر کھڑے ہونے والا
معاملہ نہیں ہے بلکہ ایک ہی راہ پر کھڑا ہے جس میں آگے بڑھے تو تب بھی ہلاکت ہے پیچھے ہٹے تو تب
بھی ہلاکت ہے آگے بڑھے تو ہلاکت اس رنگ میں ہوگی کہ اچانک تیز ہلاکت لیکن ساتھ دشمن بھی
بہت حد تک شدید نقصان اٹھائے گا۔پیچھے ہٹے تو دم گھونٹ کر مارا جائے گا۔اس لئے صدرصدام حسین کو
تو آپ نے دوراہے پر لا کھڑا نہیں کیا بلکہ دوسری راہ اس سے منقطع کر دی ہے۔اگر با عزت سمجھنے کی
کوئی راہ اس کے سامنے کھولی ہوتی تو پھر وہ یہ فیصلہ کر سکتا کہ جنگ کی راہ اختیار کروں یا امن کی راہ
اختیار کروں۔اب تو فیصلہ یہی ہے کہ ایک دم مرمٹنے کی راہ اختیار کروں اور عزت کے ساتھ مرجانے کی
راہ اختیار کروں یا ذلت کے ساتھ دم گھونٹ کر مارا جاؤں۔موجودہ حالات میں مسلمان ممالک کا فرض
ہاں Ball جو ہے دراصل صدر صدام حسین کی کورٹ میں نہیں ہے۔وہ مسلمان ممالک کی
کورٹ میں ہے۔اگر مسلمان ممالک اس صورت حال کو صحیح سمجھ سکیں اور آج نہ سہی کل کے مورخ کے قلم

۱۴۲
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
سے بچنے کے لئے اور تاریخ جوان پر تعزیر لگائے گی اس سے بچنے کی خاطر ہی سہی اگر وہ اپنے فیصلے پر
نظر ثانی کریں اور یہ اعلان کر دیں کہ عراق سے نپٹنا ہوگا تو ہم نیٹیں گے۔مغربی طاقتیں ہمارے ممالک
کو خالی کر دیں اور اگر کوئی مدد کرنی ہے تو ہتھیاروں کے ذریعہ جس طرح پہلے بھی مدد کی جاتی ہے۔عراق کی بھی مدد کرتے رہے ہو اس طرح ہماری مدد کرو اور اس معاملے کو ہمارے حال پر چھوڑ دو ہم اس
سے خود نپٹیں گے۔اگر آج یہ اعلان کر دیں تو مغربی طاقتوں کے پاس کوئی بھی عذر باقی نہیں رہتا کہ وہ
زبر دستی عراق پر حملہ کریں اور اگر پھر بھی وہ کریں تو پھر یہ بات اتنی آسان نہیں رہے گی تمام عرب میں
اور تمام عالم اسلام میں مغربی ممالک کے خلاف بغاوت شروع ہو جائے گی۔پس یہ اصل صورتحال ہے۔دعا
یہ کریں کہ مسلمان ممالک
کو اللہ تعالیٰ عقل عطا فرمائے۔صحیح سوچ اختیار کرنے کی توفیق بخشے اور جرأت
مندانہ ایسا فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے جس کے نتیجے میں غیر قوموں کو عالم اسلام میں دخل اندازی کا
بہانہ نہ رہے۔لیکن یہ بھی مجھے نظر نہیں آرہا اور جس حد تک یہ لوگ آگے بڑھ چکے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اس
کی بنابڑی شدید قسم کی خود غرضی ہے جس کی وجہ سے اسلام تو محض دور کی بات ہے عرب تعلقات بھی ان کی
سوچ کی راہ میں بالکل حائل نہیں ہور ہے اور اپنی ہمسائیگی کا بھی قطعا کوئی خیال نہیں اور یہ خطرہ بھی نہیں کہ
عرب دنیا پر کیا گزرے گی۔یہ ساری چیزیں دور کی باتیں ہیں۔بنیادی طور پر اپنے ذاتی مفاد کا جو تقاضا ہے
وہ ہر دوسری فکر پر غالب آچکا ہے۔اگر آپ نے غور کیا ہو تو آپ یہ معلوم کر کے حیران ہوں گے کہ
۱۵/جنوری کی تاریخ پر آخر اتنا زور کیوں دیا جارہا ہے۔۱۵ جنوری کوئی خدا نے تاریخ مقرر فرمائی ہے؟ یہ
ہو کیا رہا ہے ؟ چند مہینے پہلے تم کہہ رہے تھے کہ Sanctions لگائی گئی ہیں ایک سال کے
اندراندر Sanctions کام کریں گی اور یقین کریں گی چھ مہینے تک ہوسکتا ہے پورے نتیجے ظاہر نہ ہوں۔اس
قسم کی کھلی کھلی باتیں امریکہ کیا کرتا تھا اور دوسرے مغربی مفکرین بھی ایسے ہی تخمینے پیش کرتے تھے۔اب اچانک یہ کیا ہو گیا ہے کہ اگر چہ ان Sanctions نے کام شروع کیا اور اس کی تکلیف بھی عراق کو
پہنچی تو بجائے اس کے کہ انتظار کرو اور عراق کو اور کمزور ہونے دو اور اگر حملہ کرنا ہے تو اس وقت کرو۔اب
اتنی جلدی کس بات کی پڑ گئی ۵ار جنوری کی تاریخ کا کیا تعلق ہے۔

۱۴۳
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
میں نے غور کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں اس کا تعلق سعودی عرب اور اس کے ساتھیوں کی
خود غرضی سے ہے اس ساری جنگ کا بل تو سعودی عرب نے ادا کرنا ہے اور یہ سعودی عرب بے شمار امیر
ہونے کے باوجود اندر سے سخت کنجوس ہے ان کو Billions کے جو بل ادا کرنے پڑرہے ہیں انہوں نے
حساب لگایا ہو گا کہ اگر Sanctions کا انتظار کیا جائے تو جب تک عراق کا صفایا ہوتا اس وقت تک
ہمارا بھی صفایا ہو چکا ہوگا۔ہمارے سارے بینک بیلنس ختم ہو چکے ہوں گے اس لئے ان کو بڑی سخت
افراتفری پڑی ہے۔اور یہ خطرہ لاحق ہو گیا ہے کہ ہم تو اس عرصے میں کنگال ہو جائیں گے تو انہوں نے
دباؤ ڈالا ہے اور امریکہ یہ بات کھل کر لوگوں کے سامنے پیش نہیں کر سکتا کہ کون ہم پر دباؤ ڈال رہا ہے۔صدر بش خودا اپنے ملک میں ذلیل ہو رہا ہے کانگریس بار بار اس سے سوال کر رہی ہے کہ تم کل یہ باتیں
کر رہے تھے Sanctions یوں چلیں گی اور ووں چلیں گی اور ایک سال کا عرصہ گزرے گا اور عراق
گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا۔اب اچانک تم نے سارے فیصلے بدل دیئے اور لڑائی کے سوا بات ہی کوئی نہیں
کرتا۔اب صدر بش کس طرح کہے کہ بھئی ہم تو Mercenaries بنے ہوئے ہیں۔ہم تو کرائے کے
فوجی ہیں اور وہ ملک ہمیں حکم دے رہا ہے جس نے ہمیں کرائے پر رکھا ہوا ہے ، وہ کہتا ہے کہ جلدی کرو میں
اس سے زیادہ بل برداشت نہیں کر سکتا۔تو اصل صورت حال یہ ہے۔پس جب میں نے کہا کہ Ball اب مسلمان ممالک کی کورٹ میں ہے تو ایک تو عمومی نظرئیے
کے طور پر کہا ، وہ میں نے آپ کے سامنے بیان کیا ہے۔در اصل بنیادی بات یہ ہے کہ سعودی عرب کے
ہاتھ میں فیصلہ ہے اور اس کے جو Mounting Bills ہیں ،اس کے بڑھے ہوئے جنگی اخراجات ہیں
وہ اسے مجبور کر رہے ہیں کہ جلدی یہ فساد بیچ میں سے ختم ہو اور پھر ہم اصل صورت حال کی طرف واپس
لوٹیں۔مگر یہ بڑی بیوقوفی ہے ان کی جو یہ سوچ رہے ہیں کہ جلد اصل صورت حال کی طرف واپس
لوٹیں۔اصل صورت حال کا تو نام و نشان مٹ چکا ہو گا۔اگر عراق مٹایا گیا تو اس کے ساتھ ماضی کی ساری
کی ساری تاریخ ملیا میٹ کر دی جائے گی ، عرب ممالک کے مزاج بدل چکے ہوں گے ، عرب قوموں کی
سوچیں بدل چکی ہوں گی اور نئے حالات میں نئے زمانے پیدا ہوں گے اور بیوقوفوں والی خوا میں دیکھنے

۱۴۴
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
والے یہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ جلد قضیئے سے نپٹیں اور اصل حالات کی طرف واپس لوٹیں کبھی بھی کسی اصل
کی طرف واپس نہیں لوٹیں گے بلکہ تاریخ انہیں رگیدتی ہوئی آگے بڑھاتی چلی جائے گی اور آئندہ نہایت
خطر ناک قسم کے حالات ہیں جو ان کو درپیش ہوں گے اور ان سے یہ بیچ نہیں سکیں گے۔یہ تو تیز رفتار لہروں
پر سوار ہو چکے ہیں۔جیسے پہاڑی ندی نالے زیادہ تیز اترائی میں چلتے ہیں تو ان کے منہ سے جھا گیں نکلتی
ہیں ،ان کے اوپر مضبوط سے مضبوط کشتی یا جہاز بھی ہوتو تنکوں کی طرح اس سے یہ موجیں کھیلتی ہیں اور
خاص طور پر جب یہ ندیاں آبشاروں کی صورت میں چٹانوں سے نیچے اترتی ہیں تو بڑی سے بڑی مضبوط
چیزوں کے بھی پر نچے اڑا دیتی ہیں۔پرزہ پرزہ کر ڈالتی ہیں۔پس یہ زمانے کی طاقتور لہریں ہیں جن پر یہ
سوار ہو چکے ہیں اور ان سے واپسی اب ان کیلئے ممکن نہیں۔دعاؤں کی پر زور تحریک
صرف ایک راہ واپسی کی ہے کہ تقویٰ اختیار کریں۔اپنے فیصلے خدا کو پیش نظر رکھ کر
کریں۔امت مسلمہ کا عمومی مفاد پیش نظر رکھیں اور اپنے ذاتی مفاد کو قربان کرنے پر تیار ہوں۔اگر یہ
ایسا کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ عالم اسلام کے لئے ایک نیا عظیم الشان دور رونما ہوگا۔وہ بھی ایک
نیا دور ہو گا جو پہلے جیسا نہیں ہوگا کیونکہ پہلے کی طرف تو اب
کبھی واپس نہیں جاسکتے مگر ایک ایسا دور
ہوگا جو گزشتہ ادوار سے ہزاروں گنا بہتر ہوگا اور بہتر ہوتا چلا جائے گا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے گا اور اگر امید نہیں تو دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو غیر معمولی طور پر عقل
عطا فرمائے اور احمد یوں کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہم بہت کمزور ہیں لیکن ہم دعا کر سکتے ، دعا کرنا جانتے
ہیں، دعاؤں کے پھل ہم نے کھائے ہوئے ہیں اور کھاتے ہیں۔پس جب نمازوں میں
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِین کی دعا کیا کریں تو خصوصیت کے ساتھ موجودہ حالات کو
پیش نظر رکھتے ہوئے خدا تعالیٰ سے یہ عرض کیا کریں کہ مکے اور مدینے کی بستیوں کا تقدس تو عبادت
سے وابستہ ہے اور ہمیشہ عبادت سے وابستہ رہے گا۔یہ بستیاں اس لئے مقدس ہیں کہ ان بستیوں میں

۱۴۵
۱۱؍ جنوری ۱۹۹۱ء
ابراہیم علیہ السلام اور محمد مصطفی ﷺ نے عبادتیں کی ہیں۔پس آج اس دنیا میں ان عبادتوں کو زندہ
کرنے والے ہم تیرے عاجز غلام ہیں، اس شان کے ساتھ نہیں مگر جس حد تک بھی توفیق پاتے ہیں ہم
ان عبادتوں کو اسی طرح زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، پس اے ہمارے معبود! ہماری عبادتوں کو
قبول فرما اور ہماری مددفرما اور آج اگر تو نے عبادت کرنے والوں کی مدد نہ کی تو دنیا سے عبادت اٹھ
جائے گی اور دنیا سے عبادت کا ذوق اٹھ جائے گا۔پس تو ہماری التجاؤں
کو قبول فرما ايَّاكَ نَعْبُدُ ہم
صرف تیری عبادت کرتے ہیں، دنیا کی قوم کی طرف نہیں دیکھ رہے تیری طرف دیکھ رہے ہیں تیرے
حضور جھک رہے ہیں تو مدد فرما۔اگر ہماری یہ دعا قبول ہو جائے اور اگر دل کی گہرائیوں سے اٹھے اور
تمام دنیا سے احمدی یہ دعائیں کر رہے ہوں تو ہر گز بعید نہیں کہ یہ دعا قبول ہو جائے تو پھر آپ دیکھیں
گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ Ball کسی کی کورٹ میں نہیں رہے گا Ball تقدیر الہی کی کورٹ کی طرف واپس
چلا جائے گا اور آپ کی دعائیں ہیں جن کا ہاتھ تقدیر الہی پر پڑتا ہے یا جن کا ہا تھ تقدید الہی کے قدموں
کو چھوتا ہے اور پھر تقدیر الہی آپ کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ رنگ بدلتی چلی جاتی ہے۔اب دنیا کو یہ
بدلتے ہوئے رنگ دکھا دیں اور دنیا کو بتادیں کہ خدا آپ کا ہے اور آپ خدا کے ساتھ ہیں خدا آپ
کے ساتھ ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی