شدید بدامنی کے بیج بونے والی جنگ

خلیج کا بحران

۱۴۷
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شدید بدامنی کے بیج بونے والی جنگ
( خطبه جمعه فرموده ۱۸ جنوری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ایک انتہائی دردناک حقیقت
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
پیر صاحب پگاڑا جو پاکستان کے ایک بزرگ سیاستدان ہیں انہیں خدا تعالیٰ نے ایک خاص
ملکہ عطا فرمایا ہے۔ان جیسا ملکہ اور کسی پاکستانی سیاستدان میں میں نے نہیں دیکھا۔مزاح کی زبان
میں اور لطیف مزاح میں لپیٹ کر وہ بعض دفعہ ایسی ٹھوس حقیقتیں بیان کر دیتے ہیں جو اگر ظاہری
کھلے کھلے لفظوں میں بیان کی جائیں تو ویسا اثر پیدا نہیں کر سکتیں اور ایسی باتیں بھی کہہ جاتے ہیں جو
وہ بعض حالات میں کھلم کھلا کہنا مناسب نہ سمجھتے ہوں مگر اشاروں کی اس زبان میں جو خاص طور پر
مزاح میں لپٹی ہوئی ہوتی ہے وہ اپنے مافی الضمیر کو ادا کرنے کی خاص قدرت رکھتے ہیں۔پیچھے کچھ
ا
عرصہ ہوا کسی نے ان سے پوچھا کہ بتائیے کہ مشرقی پاکستان جو پہلے ہوا کرتا تھا وہاں کے ان مسائل
کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے مشرق کی باتیں کیا پوچھتے ہو۔ہمارا تو قبلہ
مغرب کی طرف ہے اور مغرب ہی کو ہم سجدہ کرتے ہیں اس لئے مغرب کی باتیں پوچھو۔کیسی لطیف
بات ہے اور کتنی گہری ہے۔تو مزاح کے پردے میں لپٹی ہوئی لیکن ایک انتہائی دردناک حقیقت
ہے جو روز بروز کھل کر ظاہر ہوتی چلی جارہی ہے۔وہ قومیں جو قبلہ یعنی بیت اللہ سے مشرق کی طرف
واقع ہیں ان کا ظاہری قبلہ تو بہر حال مغرب ہی کی طرف ہو گا لیکن پیر صاحب کی مراد یہ نہیں تھی بلکہ

۱۴۸
۱۸/جنوری ۱۹۹۱ء
یہ مراد تھی کہ ظاہری قبلہ مغرب کی طرف ہے اور باطنی قبلہ کسی اور طرف ہے مگر حیرت ہوتی ہے
خانہ کعبہ کے محافظین پر کہ جو بیت اللہ میں رہتے ہوئے بھی مغرب کو سجدہ کرتے ہیں۔آج عالمی
مسائل سے مسلمانوں کو بچانے کے لئے سب سے اہم ضرورت قبلہ سیدھا کرنے کی ہے۔جب تک
ہمارا قبلہ سیدھا نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ایک زمانہ تھا کہ جب مسلمان
قوم دو ایسے حصوں میں بٹی ہوئی تھی کہ ایک کا قبلہ مشرق کی طرف ہو چکا تھا اور ایک کا مغرب کی
طرف اور دونوں میں سے کسی کا قبلہ بھی بیت اللہ کی طرف نہیں تھا وہ اپنے تمام مسائل میں یا مغربی
قوموں کی طرف دیکھتے تھے یا مشرقی طاقتوں کی طرف۔جو سیاسی تبدیلیاں روس میں اور روس
اور امریکہ کے تعلقات میں پیدا ہوئی ہیں ان کے نتیجے میں اب ایک قبلہ تباہ ہو چکا ہے اور ایک ہی
قبلہ باقی رہ گیا ہے ان کے لئے لیکن جو حقیقی قبلہ کبھی تباہ نہیں ہوسکتا ، جو دائمی ہے اور ہمیشہ کے لئے
مسلمانوں کے لئے نجات کا ذریعہ بنایا گیا اس قبلے کی طرف رخ نہیں کرتے۔عراق کے متعلق جماعت کا موقف
پس آج کے دور میں سب سے اہم ضرورت قبلہ درست کرنے کی ہے۔یہ انتہائی دردناک
حالات جو اس وقت عالم اسلام پر مصیبتیں بن کر اتر رہے ہیں ، اس سے کئی قسم کے ردعمل پیدا
ہورہے ہیں اور میں مختصراً ان سے متعلق جماعت کے سامنے وضاحت کرتا ہوں اور پھر جماعت کو
نصیحت کروں گا کہ ان کو اسلامی تعلیم کے لحاظ سے کیا رد عمل دکھانا چاہئے۔ایک بڑا حصہ سعودی عرب کی امامت میں یعنی مسلمان ممالک کا ایک بڑا حصہ سعودی عرب
کی امامت میں کلیہ مغرب پر اپنا انحصار کر بیٹھا ہے اور اس بات میں کوئی بھی عار نہیں اور کوئی
مضائقہ نہیں سمجھا جاتا کہ عالم اسلام پھٹتا جا رہا ہے اور دن بدن ان کے رخنے زیادہ گہرے ہوتے
چلے جارہے ہیں۔عراق نے جو کچھ بھی کیا ، جیسا کہ آپ خطبوں میں پہلے سن چکے ہیں۔جماعت
احمدیہ نے کبھی بھی عراق کے کویت پر اس حملے کی تائید نہیں کی ، جماعت احمدیہ کا موقف ہمیشہ یہی رہا

ج کا بحران
۱۴۹
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کے مطابق تمہارا بھائی اگر ظالم بھی ہو تو اس کی اس
طرح مدد کرو کہ اس کے ہاتھ ظلم سے روکو۔چنانچہ اس پہلو سے ہم نے عراق کی بار ہا مدد کرنے کی
کوشش کی۔پیغامات بھجوائے گئے ، خطبات میں بھی ہر طرح سے یہ مضامین بیان کئے کہ دو باتیں
ایسی ہیں جو آپ کو ظلم میں شریک کر دیتی ہیں اور اللہ تعالیٰ سے اگر آپ مدد چاہتے ہیں تو ظلم سے
ہاتھ کھینچنا ہو گا۔پہلی بات یہ کہ کویت سے آپ کو اپنی فوجیں واپس بلا لینی چاہئیں اور عالمی برادری
کے سامنے نہیں بلکہ مسلمان برادری کے سامنے کویت کے ساتھ اپنا معاملہ طے کرنے کے لئے پیش
کریں اور امن کے ساتھ اور سمجھوتے کے ساتھ آپ کے اختلافات طے ہوں یہی قرآنی تعلیم ہے
در اسی تعلیم کے مطابق ہم نے بغداد کو نصیحت کی۔دوسری بات ان کے سامنے یہ پیش کی گئی کہ باہر کے ملکوں کے نمائندے جو آپ کے ملک
میں مختلف خدمات پر مامور تھے اور اسی طرح مختلف سفارتکار، وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کے
پاس امانت ہیں اور اس امانت میں آپ نے خیانت نہیں کرنی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کا یہ احسان ہے کہ
خواہ یہ نصیحت ان تک پہنچی ہو یا نہ پہنچی ہو، از خود انہوں نے ایک معقول فیصلہ کیا اور مبنی بر انصاف
فیصلہ کیا اور اپنے پہلے موقف کو تبدیل کر کے اس منصفانہ موقف پر آگئے کہ ہمیں کسی Human
Shield کی ضرورت نہیں ہے، جو غیر ملکی باشندے ہیں وہ جہاں چاہیں جب چاہیں واپس جاسکتے
ہیں یہاں تک کہ ان کے اخباری نمائندگان کو بھی انہوں نے آج تک ایسی غیر معمولی سہولتیں دیئے
رکھی ہیں کہ جن کے متعلق مغرب میں بھی یہ تصور نہیں ہو سکتا کہ جب یہ اپنی زندگی اور موت کی جنگ
میں اس طرح مصروف ہوں تو اتنی آزادی کے ساتھ غیر ملکی سفارتکاروں کو حالات کا جائزہ لینے
اور باہر خبریں بھجوانے کا موقعہ دیں تو ایک پہلو سے تو وہ ظلم سے باز آ گئے لیکن کویت کے مسئلے پر اللہ
بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا حکمتیں تھیں، کیا مجبوریاں تھیں کہ انہوں نے اپنا قدم واپس لینے سے انکار
کر دیا اور اس انکار پر مصر رہے اس کے نتیجے میں جو خوفناک جنگ اس وقت وہاں لڑی جارہی ہے
وہ ظاہر ہے کہ بالکل یک طرفہ ہے وہ تمام طاقتیں جو بغداد کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں ان میں

۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
مسلمانوں کا حصہ یہ ظاہر کرنے کے لئے ڈالا گیا ہے کہ یہ کوئی اسلام اور غیر اسلام کی جنگ نہیں بلکہ
ایک ظالم کے خلاف مسلمان ممالک کی مدد کے لئے ہم قربانی کر رہے ہیں۔اس قربانی کی حیثیت
کیا ہے یہ تو سب دنیا جانتی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ وہ قربانی اس نوعیت کی ہے کہ غیر معمولی فوائد
مغرب کو پہنچ رہے ہیں جن کا عام آدمی تصور بھی نہیں کر سکتا۔جو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر پرو پیگنڈا
ہو رہا ہے اس پروپیگنڈا کے پس پردہ بہت سے امور ہیں جو واقعات ہیں اور ان کو سمجھے بغیر آپ کو
اندازہ نہیں ہوسکتا کہ اس خوفناک جنگ کے نتیجے میں کونسی طاقت فائدے اٹھائے گی اور کونسی طاقت
نقصان اٹھائے گی۔عراق کے لئے صائب مشورہ
جہاں تک عراق کا تعلق ہے وہ آپ جانتے ہیں کہ نقصان ہی نقصان ہے اور بہت ہی
دردناک حالات ہیں۔عراق کو میں نے خطبات میں یہ بھی کھلم کھلا مشورہ دیا تھا کہ تمہیں لازم تھا کہ
انتظار کرتے۔خدا تعالیٰ نے ایک طاقت عطا کی اس طاقت کو آگے بڑھانے کے لئے ابھی کھلا وقت
درکار تھا اس لئے جو بھی فیصلے کئے گئے ہیں کچے ہیں، بے وقت ہیں اور نا مناسب ہیں اس لئے اس
وقت اس ظلم سے اپنا ہاتھ اٹھالو اور ترقی کرو۔جلسہ سالانہ پر میں نے عالم اسلام کو یہ توجہ دلائی تھی کہ یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں
ایک صلاح الدین عطا کر دے۔کچھ عرصہ ہوا جب میں نے بغداد کے حالات دیکھنے کے لئے
ٹیلیویژن چلایا تو اس میں ایک پروگرام دکھایا جارہا تھا جس میں بعض مسلمان علماء بڑے جوش کے
ساتھ صدر صدام حسین صاحب کو صلاح الدین قرار دے رہے تھے لیکن جذبات کے نتیجے میں،
اندھی وابستگی کے نتیجے میں صلاح الدین پیدا نہیں ہوا کرتے۔صلاح الدین سے میری مراد یہ نہیں
تھی کہ ایک جذباتی بت کھڑا کر دیا جائے اور اس کا نام صلاح الدین رکھ دیا جائے۔صلاح الدین
بننے کے لئے بہت سی صلاحیتوں کی ضرورت ہے اور ان صلاحیتوں کے علاوہ لمبے صبر کی

یج کا بحران
۱۵۱
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
ضرورت ہے۔سلطان صلاح الدین نے سب سے پہلے عالم اسلام کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی
تھی۔زندگی کا ایک بڑا حصہ مختلف ٹکڑوں میں بٹی ہوئی عرب ریاستوں کو یکجا کرنے اور ایک مرکزی
حکومت بنانے پر عمر کا ایک بڑا حصہ صرف کر دیا اور جب وہ گھر کے حالات سے پوری طرح مطمئن
ہو گئے تب انہوں نے فلسطین کے دفاع کے لئے تمام عالم کی طاقتوں
کو چیلنج کیا اور دنیا جانتی ہے کہ
جس طرح آج مغربی طاقتیں بغداد کے خلاف اکٹھی ہوئی ہیں اسی طرح اس زمانے میں بلکہ اس
سے بھی زیادہ شدت اور جذبے کے ساتھ اس روح کے ساتھ کہ گویا ند ہی جنگ ہے، اس روح نے
ان کے اندر دیوانگی کی ایک کیفیت بھی پیدا کر دی تھی پس زیادہ شدت اور جذبے اور دیوانگی کے
ساتھ صلاح الدین کی طاقت کو توڑنے کے لئے مغرب نے بار بار کوششیں کیں اور باوجود اس کے
کہ وہ نسبتا کمزور تھا ، با وجود اس کے کہ وہ کوئی غیر معمولی حربی صلاحیتیں یعنی جنگی صلاحیتیں نہیں رکھتا
تھا اس کے باوجود ہر بار اللہ تعالیٰ اس کو فتح پر فتح عطا کرتا چلا گیا اس میں بعض اور صفات بھی تھیں،
وہ ایک بہت نیک اور متوکل انسان تھا وہ ایک ایسا شخص ہے جس کے متعلق یورپ کے شدید ترین
معاند بھی حرف نہیں رکھ سکے کہ اس نے یہ ظلم کیا اور یہ بداخلاقی کی۔چنانچہ وہ محققین جنہوں نے
بہت تلاش کیا ان میں سے بعض نے یہ اعتراف کیا کہ صلاح الدین کے متعلق ہم نے ہر طرح سے
کھوج لگا یا کہ کوئی ایک بات اس کے متعلق ایسی بیان کر سکیں کہ جس نے بنیادی طور پر انسانیت کی
ناقدری کی ہو، انسانی قدروں کو ٹھکرایا ہو، ظلم اور سفاکی سے کام لیا ہو، بداخلاقی سے کام لیا ہومگر
ایسی کوئی مثال اس کی زندگی میں دکھائی نہیں دی۔ایک ہی مثال ان کے سامنے آئی اور یہی مصنف
لکھتا ہے کہ اس مثال میں بھی جس کو مغرب نے اچھالا ، دراصل کوئی حقیقت نہیں ہے۔وہ مثال
ی تھی کہ وہ یورپین شہزادہ جو حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کے مزار کو اکھیڑنے کے لئے اس نیت
کے ساتھ مدینے کی طرف روانہ ہوا تھا اور بہت قریب پہنچ چکا تھا اور اس کے ارادے بہت بد تھے۔اس کو صلاح الدین نے بالآخر پکڑ کر اس کی مہم کو نا کام اور نا مراد کیا اور جب وہ شہزادہ صلاح الدین
کے سامنے پیش ہوا ہے تو اس وقت اس کا پیاس سے برا حال تھا ، ایک شربت کا گلاس وہاں پڑا ہوا

۱۵۲
۱۸/جنوری ۱۹۹۱ء
تھا اس نے وہ گلاس اٹھایا اور پینے لگا تھا کہ صلاح الدین نے تلوار کی ایک ضرب سے وہ گلاس توڑ
دیا کیونکہ صلاح الدین نے زیادہ حکمت عملی کے ساتھ ایک زیادہ طاقتور فوج کو شکست دی تھی اور
ان کو صحراء میں آگے پیچھے کر کے ایسے اقدام پر مجبور کر دیا جس کے نتیجے میں وہ پانی سے محروم
رہ گئے اور صلاح الدین کی یہ جنگ تلوار کی طاقت سے نہیں بلکہ اعلیٰ حکمت عملی کے نتیجے میں جیتی
گئی تھی۔پس وہ پیاس سے تڑپتا ہوا وہاں پہنچا اور اس وقت اس شربت کے گلاس سے اس کو محروم
کر دیا گیا۔یہ متقین نے ایک داغ نکالا کہ یہ داغ صلاح الدین کے چہرے پر ہے اس کے سوا
ہم کچھ تلاش نہیں کر سکے۔یہ مؤرخ جس کی کتاب میں نے ایک لمبا عرصہ ہوا پڑھی تھی ، مجھے نام بھی یاد نہیں لمبا عرصہ
پہلے پڑھی گئی تھی ، وہ یہ لکھتا ہے کہ جو اعتراض کرنے والے ہیں وہ عرب مزاج کو نہیں سمجھتے اور عرب
اعلیٰ اخلاقی روایات کو نہیں سمجھتے۔عرب اعلیٰ اخلاقی روایات میں سے ایک یہ ہے کہ مہمان کو جو تمہارا
کا پانی پی چکا ہو یا تمہارے گھر کا کھانا چکھ چکا ہو اس کو قتل نہیں کرنا چاہئے اس نے کیسا ہی
بھیانک جرم کیا ہو اور اس کا جرم اتنا بھیا نک تھا یعنی حضرت اقدس محمد مصطفی امیے کے مزار کی تو ہین
کہ صلاح الدین جیسا عاشق رسول کسی قیمت پر اس کو معاف نہیں کر سکتا تھا۔پس اس کے نزدیک یہ
بداخلاقی تھی کہ یہ اس کے میز سے پانی پی لیتا اور پھر وہ اس کو قتل کرتا نہ کہ یہ بداخلاقی کہ مرنے سے
پہلے ایک دو سیکنڈ اور اس کو پیاس میں تڑپنے رہنے دیتا۔پس صلاح الدین ایک بہت بڑی عظیم شخصیت تھی جو اسلامی اخلاق کا ایک عظیم الشان
مظاہرہ تھا۔ایسا حیرت انگیز مظاہرہ تھا کہ بعض مغربی مورخین نے اس کو عمر بن عبدالعزیز ثانی کہنا
شروع کر دیا اور وہ کہتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز میں جو صلاحیتیں جو روحانیت جو اعلیٰ اخلاق موجود
تھے وہ سینکڑوں سال کے بعد صلاح الدین کی صورت میں عرب دنیا میں دوبارہ ظاہر ہوئے۔پس
صلاح الدین محض جذبات سے نہیں بنا کرتے۔صلاح الدین نام بہت سی صلاحیتوں کا تقاضا کرتا
ہے۔پس احمدی بھی شاید یہ پروگرام دیکھ کر جذباتی طور پر بہیجان پکڑ چکے ہوں ، وہ کہہ رہے ہوں کہ

۱۵۳
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
دیکھو جی ، ادھر دعا کروائی ادھر صلاح الدین عطا ہو گیا۔یہ بچگانہ باتیں ہیں۔آپ کی سوچ پختہ
ہونی چاہئے کیونکہ آپ تمام دنیا کی راہنمائی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں میں آپ کو آپ کا یہ مقام یاد
دلاتا ہوں آپ کسی ایک قوم اور کسی ایک مذہب کی راہنمائی کے لئے نہیں بلکہ حضرت اقدس محمد
مصطفی اللہ کی غلامی سے آپ نے سیادت کی صلاحیتیں حاصل کی ہیں اور حضرت محمد ﷺ تمام دنیا
کی سیادت کے لئے پیدا فرمائے گئے اور تمام دنیا کوصحیح مشورے دینے کیلئے پیدا کئے گئے تھے۔ایسی
پختگی انسانی عقل میں کبھی واقع نہیں ہوئی جیسی حضرت محمد مصطفی ﷺ کو عقل کی پختگی عطا فرمائی گئی
تھی۔آپ کا دل بھی کامل تھا، آپ کی عقل بھی کامل تھی اور دل کے جذبات کو عقل میں ناجائز دخل
دینے کی اجازت نہیں تھی۔عالم اسلام کے لئے انتہائی دردناک صورت حال
آج کل جو انتہائی دردناک حالات گزر رہے ہیں ان میں بعض لوگوں کے لئے تو یہ ایک
ایسا ہی تماشہ ہے جیسے کبھی کرکٹ کے میچ ہورہے ہوتے ہیں اور ان میچوں کے دوران بچے بھی
اور بڑے بھی دن رات، دن رات تو نہیں یعنی دن کے حصے میں ٹیلی ویژن کے اردگرد بیٹھے تماشے
دیکھ رہے ہوتے ہیں۔یہ کوئی کرکٹ کا تماشہ نہیں ہے۔بہت ہی خوفناک اذیت ناک جنگ ہے
Carpet Bombing کا آپ نے بار بار نام سنا ہوگا اس کا مطلب ہے کہ ایک علاقے کو
مکمل طور پر اس طرح ملیا میٹ کر دیا جائے کہ کسی چیز کا کوئی نشان باقی نہ رہے اور ایک بم کے
گڑھے کا تعلق دوسرے بم کے گڑھے کے کنارے سے ملتا چلا جائے۔ایسی بمبارڈ منٹ
(Bombardment) عراق پر کی جارہی ہے کہ پہلی رات میں ہی ہیروشیما پر گرائے جانے
والے ایٹم بم سے زیادہ طاقت کے ہم وہاں گرائے جاچکے تھے اور اس وقت سے اب تک یہ سلسلہ
جاری ہے۔ان حالات میں جب تمام عالم اسلام کا دل درد سے بھرا ہوا ہے یعنی اس عالم اسلام کا
جس کو اسلام سے محبت ہے جس کو انسانیت سے محبت ہے، جس کو بنی نوع انسان کے امن سے محبت

ج کا بحران
۱۵۴
۱۸/جنوری ۱۹۹۱ء
ہے، جو انسانی قدروں کی بلندی چاہتا ہے اور کسی ایک قوم کی عصبیتی فتح کے نتیجے میں وہ نہیں ہوسکتا
اس عالم اسلام کی میں بات کر رہا ہوں۔اس عالم اسلام پر انتہائی درد کی کیفیت طاری ہے۔دن
رات دل دکھے ہوئے ہیں۔اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ صدر صدام کے ہر فیصلے پر صاد کر رہے
ہیں۔ہرگز اس کا یہ مطلب نہیں۔صدر صدام نے جو یہ فیصلہ کیا کہ اسرائیل پر وہ سکڈ میزائلز پھینکیں
اس کے نتیجے میں نقصان تو اتنا معمولی ہوا ہے کہ ایک معمولی بس کے حادثہ میں بھی اس سے بہت
زیادہ نقصان ہو جایا کرتا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں اس سے ہزاروں لاکھوں گنا زیادہ نقصان
ہو جاتا ہے جو Terrorist آئر لینڈ سے آکر یہاں بم کے دھماکے کرتے ہیں ان کا نقصان اس
سے بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔لیکن تمام دنیا اسرائیل پر اس حملے کے نتیجے میں Appal ہوگئی ہے، یہ
الفاظ ہیں پرائم منسٹر آف بریٹین (Prime Minister of Britain) کے کہ ہم
Appal ہو گئے ہیں اس قدر حیرت اور سکتے میں پڑ گئے ہیں اور اس قدر خوفناک تعجب انگیز تکلیف
پہنچی ہے کہ لفظ نہیں ہیں اس کو بیان کرنے کے لئے تو یہ ہمدردیاں ہیں عالمی قوتوں کی اسرائیل کے
ساتھ۔ایسے موقع پر ایک ایسا قدم اٹھانا کہ جس کے نتیجے میں عراقیوں کے لئے اور زیادہ تکلیف ہو
اور اگر عراقیوں کو تکلیف پہنچے گی تو چونکہ اکثر مسلمان ہیں اور اکثر عراقی جنگ کے فیصلوں میں ذمہ دار
اور شریک نہیں اس لئے دنیا کے ہر شریف انسان کو خواہ وہ مسلمان ہو یا نہ ہو اس تکلیف میں حصہ دار
ہونا چاہئے۔پس جو تکلیف نہتے، غریب شہریوں کو پہنچ رہی ہے جو پہلے ہی فاقوں کا شکار ہیں اس پر
ان پر ظالمانہ بمباریاں ہو رہی ہیں اور کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنا شدید نقصان اب تک پہنچ چکا ہے
ان پر تو کوئی Appal نہیں ہو رہا ہے لیکن اس واقعہ پر اس لئے Appal ہور ہے ہیں کہ وہ جانتے
ہیں کہ اس کے نتیجے میں اسرائیل نے جب جوابی کارروائی کی جو مظالم اب تک عراقیوں پر ہو چکے
ہیں اس سے کئی گنا زیادہ مظالم ہوں گے۔پس در اصل اس Appal کے لفظ کے پیچھے یہ حکمت
ہے اور دوسرا ایسے خطرات ہیں جو خود غرضانہ خطرات ہیں ان کو خطرہ یہ ہے کہ اگر اس کے نتیجے میں
اسرائیل نے کوئی جوابی کارروائی کی اور عالم اسلام پھٹ گیا یعنی پھٹا تو پہلے ہوا ہے مزید پھٹ گیا۔

۱۵۵
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
اور کچھ مسلمان ممالک نے عراق کی تائید شروع کر دی تو ہمارے لئے اور مشکلات کھڑی ہو جائیں
گی تو بہر حال جو اقدامات ایسے ہیں جن کے نتیجے میں مصیبتوں میں اضافہ ہورہا ہے، دنیا میں کوئی
بھی انسانیت اور اسلام کا سچا ہمدردان اقدامات پر خوش نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر صدر صدام کے غلط
فیصلوں کے نتیجے میں اہل عراق کو دردناک سزائیں دی گئیں تو اس پر خوش ہونا مسلمان تو کیا ایک
معمولی ادنی انسان کو بھی زیب نہیں دیتا لیکن ساتھ ہی جب آپ ٹیلی ویژن پر وہ تصویر میں دیکھتے
ہیں جن میں بے کار بیٹھے ہوئے امیر ، بھری ہوئی تجوریوں کے مالک کویتی اور سعودی کانوں کے
ساتھ ریڈیو لگائے بیٹھے ہوئے عراق کی تباہی کی خبروں پر قہقہے لگاتے ہیں اور ایسے مزے اڑار ہے
ہیں کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے دیکھ کر۔جب ان تصویروں کو آپ دیکھتے ہیں تو انسان بیان نہیں
کر سکتا کہ دل کی کیا کیفیت ہوتی ہے۔حیرت سے دیکھتے ہیں کہ ایسے انسان بھی ہیں جو اسلام کے
نام پر ساری دنیا میں اپنے تقویٰ کے ڈھنڈورے پیٹتے رہے ہیں اور یہ بتاتے رہے ہیں کہ ہم اسلام
کے صف اول کے سپاہی ہیں ہم وہ ہیں جن کے سپر د خانہ کعبہ کی چابیاں کی گئی ہیں۔جن کے سپرد
مقامات مقدسہ کی حفاظت کی عظیم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ہم وہ ہیں جنہیں عالم اسلام میں
خدا تعالیٰ نے عظیم سیادتیں بخشی ہیں ، یہ دعوے کرتے چلے جارہے ہیں اور انسانی قدروں کی حالت
یہ ہے کہ اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے Next Door یعنی ساتھ کے ہمسایہ مسلمان ملک پر اس قدر
خوفناک مظالم توڑے جارہے ہیں کہ ان کے حالات جب جنگ کے بعد سامنے آئیں گے تو مدتوں
تاریخ ان کے ذکر پر روئے گی۔ہلاکو خان کی باتیں تو قصہ ہوچکی ہیں وہ پرانی باتیں ہیں۔ہلاکو خان
کو تو جنگ عظیم کی ہلاکت نے خواب بنایا تھا اور اب یہ خود اقرار کر رہے ہیں کہ جنگ عظیم میں جو کچھ
ہوا وہ کچھ بھی نہیں تھا، ویتنام میں جو بمباری ہوئی ہے اس کی باتیں چھوڑ دو۔اب جو بمباری ہم
کر رہے ہیں اس کی کوئی مثال بنی نوع انسان کی فوجی طاقت کے مظاہرے میں آپ کو دکھائی نہیں
دے گی۔ان باتوں
کو دیکھ کر قہقہے لگانے اور ہنسنا اور جہالت کے ساتھ ایسی طرز اختیار کرنا کہ جو کسی
شریف انسان کو زیب نہیں دیتی۔ایسی گھٹیا حرکتیں ، ایسے گھٹیا انداز میں نے تو پہلی دفعہ دیکھا ہے

ܪܬܙ
۱۸/جنوری ۱۹۹۱ء
میں تو حیران رہ گیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کو اتنی دولتوں کا مالک بنایا گیا ہے اور یہ ان کا وقار ہے
اور یہ ان کی عقل اور سمجھ بوجھ ہے۔کسی کو یہ خیال نہیں آیا کہ استغفار کریں، کسی کو یہ خیال نہیں آیا کہ
تو بہ کریں۔خدا تعالیٰ کے دربار میں حاضر ہوں خدا تعالیٰ کی چوکھٹ پر سجدے کریں اور اس سے دعا
مانگیں کہ اے خدا ہم کس مصیبت میں پھنس گئے ہیں، مجبور ہو گئے ہیں کہ اپنے بھائیوں کو نیست
و نابود کر دیں اور اس کے نتیجے میں صدقات کریں۔بنی نوع انسان کی ہمدردی کا اظہار کریں،اس
دولت کا صحیح استعمال کریں جس دولت کا ان کو امین بنایا گیا ہے۔یہ کرنے کی بجائے یہ صرف اس
انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب کلیۂ عراق کی طاقت ہمیشہ ہمیش کے لئے صفحہ ہستی سے مٹادی جائے
اور پھر فاخرانہ انداز میں یہ واپس اپنے چھوٹے سے ملک کویت میں داخل ہوں۔اور پھر مغربی
طاقتیں دوبارہ آکر ان کے ملک کو از سرنو تعمیر کریں ، پھر آباد کریں جب کہ عملاً عراق صفحہ ہستی سے
مٹ چکا ہو۔اب سوال یہ ہے کہ اس ساری جد و جہد کا ، اس خوفناک بین الاقوامی صورت حال کا فائدہ
کس کو پہنچ رہا ہے۔آج صبح کے انٹرویو میں کسی نے اسرائیل کے نائب وزیر دفاع سے پوچھا کہ
دیکھیں اگر آپ نے کوئی رد عمل دکھایا یعنی ان سکڈ میزائل کے نتیجہ میں جو آپ کے بعض شہروں میں
گرے لیکن زیادہ نقصان نہیں ہوا اگر آپ نے کوئی رد عمل دکھایا تو اس کے نتیجے میں عالم اسلام کا جو
ہمارے ساتھ اتحاد ہے اس کو شدید نقصان پہنچے گا تو اس نے کہا: تم کیا با تیں کرتے ہو کیسی بے عقلی کا
سوال ہے۔مجھے تو اس سوال میں معمولی عقل کی بات بھی دکھائی نہیں دیتی۔اس نے کہا کیا تمہارا
خیال ہے کہ یہ سعودی عرب کا احسان ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہے اور انگلستان کے ساتھ ہے
اور یورپین ممالک کے ساتھ ہے۔کیا تمہارا خیال ہے کہ یہ کو بیت کا احسان ہے یا مصر کا احسان ہے۔یہ تو سارے تمہارے ممنون احسان ہیں۔ان کو ایک ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں ہوگی کہ اسرئیل عراق کو
تباہ کرے یا کوئی اور تباہ کرے یہ ممالک ہیں جو تمہارے غلام ہیں، تمہارے ممنون احسان ہیں، تم پر
کامل انحصار رکھنے والے ممالک ہیں ان
کو توفیق ہی نہیں ہے کہ تم سے ناراض ہوسکیں۔یہ جو جواب

۱۵۷
۱۸/جنوری ۱۹۹۱ء
ہے اس میں بڑی گہری حقیقت ہے۔اس سے کوئی انکار نہیں کہ اس وقت یہ صورت حال ہو چکی ہے
لیکن ایک بات سے مجھے شدید اختلاف ہے کہ اس نے کہا کہ تم نے ان پر احسان کیا ہے۔یہ بالکل
جھوٹ ہے۔مغرب نے نہ عالم اسلام پر کوئی احسان کیا ہے اس لڑائی میں حصہ لے کر نہ اُن مسلمان
ممالک پر احسان کیا ہے جن کے نام پر یہ لڑائی لڑی جارہی ہے بلکہ ہمیشہ کی طرح اپنے ان مفادات
کو حاصل کرنے کی ایک بہت ہی خوفناک کوشش ہے جو اس جدید تاریخ میں ہمیشہ سے اسی طرح
کارفرمارہی ہے۔کوششیں ہمیشہ ہوتی رہی ہیں کہ جب بھی دنیا میں کہیں بدامنی ہو اس کے نتیجے میں
زیادہ سے زیادہ فائدہ ترقی یافتہ قوموں کو پہنچے۔پس اس صورت حال کے پیش نظر اگر آپ مزید تجزیہ کریں تو آپ کو میری بات کی خوب
سمجھ آجائے گی کہ فائدے کس کے ہیں۔یہ جو بے شمر جنگی ہتھیار اور جدید ترین جنگی ہتھیار میدان
جنگ تک پہنچائے جارہے ہیں ان پر بے انتہا خرچ آ رہا ہے۔ارب ہا ارب ڈالرز ، آپ تصور ہی
نہیں کر سکتے یوں سمجھیں کہ دولتوں کے پہاڑ خرچ ہور ہے ہیں اور ایک بات آپ نے سنی تھی کہ
معاہدہ ہو چکا ہے کہ اس میں سے نصف سعودی عرب ادا کرے گا۔دوسرے نصف کی کوئی بات نہیں
کی گئی۔یہ نہیں بتایا گیا کہ دوسرا نصف کس کس مسلمان ملک کے حصے میں آئے گا کس کے ذمے،کس
کے کھاتے میں ڈالا جائے گا اور میں آپ کو یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ دوسرے نصف کا بڑا حصہ
کو یت اور بحرین اور اسی طرح شیخڈم کی دوسری ریاستیں ادا کریں گی۔اگر پورا نہیں تو لازماً ایک بڑا
حصہ ان سے وصول کیا جائے گا۔پس اس جنگ کا آخری واضح نقشہ یوں ابھرتا ہے کہ کسی ایسی
طاقت کو فائدہ پہنچ رہا ہے جو خود جنگ میں شریک ہی نہیں ہے اور وہ اسرائیل ہے۔آج کے ایک
انٹرویو میں ایک مغربی مفکر یا سیاستدان نے کھل کر اس بات
کو تسلیم کیا کہ ہم جو کہتے تھے کہ عراق کو تباہ
کرو۔اب
تمہیں سمجھ آگئی ہے ناں کہ کیوں کہتے تھے۔یہ سکڈ میزائلز جو پوری طرح چل نہیں سکے
اگر یہ اسی طرح رہ جاتے اور یہ جنگ نہ ہوتی تو آخر کار ان میزائلز کو زیادہ ہولناک طاقت کے
ساتھ اسرائیل کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔

یچ کا بحران
۱۵۸
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
انتہائی خوفناک حالات کو جنم دینے والی جنگ
پس جہاں تک مقاصد کا تعلق ہے ، مقصد کے لحاظ سے اس نہایت ہی خوفناک جنگ کا
فائدہ صرف اور صرف اسرئیل کو ہے۔جہاں تک اقتصادی فوائد کا تعلق ہے یہ تمام تر فائدہ مغربی
ملکوں کو ہے وجہ یہ ہے کہ جو بھی ہتھیار یہاں استعمال کئے جارہے ہیں روس سے صلح کے نتیجے میں ان
ہتھیاروں کی قیمت مٹی ہو چکی تھی کوئی بھی حیثیت باقی نہیں رہی تھی اور جو زیادہ تر بل ہے وہ ان
ہتھیاروں کی قیمت کے طور پر ہے جہاں تک ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات ہیں وہ تو سارے کلیۂ ان
کے مفت تیل پر ہیں اور اگر صرف نصف بل بھی بنے تب بھی ان کی بچت کا جو مارجن
(Margin) ہے یعنی جتنے فی صد بچت ان کو ہوگی وہ بھی غیر معمولی ہے پس اس جنگ کا اقتصادی
فائدہ کلیۂ ان مغربی طاقتوں کو حاصل ہے جو اپنے فرسودہ ہتھیار یا نئے ہتھیار ایک ایسی جنگ میں
استعمال کر رہے ہیں جس جنگ کی قیمت وہ کسی اور فریق سے وصول کر رہے ہیں۔پس جنگ کی
محنت کرنے والے مغربی لوگ ، جنگ میں چند نقصانات اٹھانے والے یعنی چند جانی نقصانات
اٹھانے والے مغربی لوگ اور اس کے نتیجے میں بے شمار اقتصادی فائدہ حاصل کرنے والے بھی
مغربی لوگ۔عالم اسلام کو اس کے شدید نقصانات ہیں اگر عراق کلیہ تباہ ہو جائے تو یہی نقصان
ایک بہت بڑا نقصان ہے جس کے بعد بیسیوں سال تک مسلمان روئیں گے لیکن اس کو نظر انداز بھی
کر دو تو اس جنگ کے بعد جو نقشہ ابھرے گا وہ نہایت ہی خطرناک ہوگا۔ایک تو یہ خطرہ فوری طور پر
لاحق ہے کہ صدر صدام نے اگر ایک اور ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی کہ اسرائیل کو اس غرض سے
ملوث کرنے کی کوشش کی کہ جو مسلمان ممالک مغربی طاقتوں کا ساتھ دے رہے ہیں وہ ان سے بٹ
جائیں تو اسرائیل جب اپنی انتہائی بہیمانہ انتقامی کارروائی کرے گا تو کسی مغربی طاقت نے اس کے
ہاتھ نہیں روکنے نہ ان کو اس بات کی پرواہ ہوگی اور اس پر بھی ان ہی مسلمانوں کے دل دیکھیں گے جو
بالکل بے بس ہیں اور جن کا کوئی اختیار نہیں ہے اور وہ اسلام اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم

آج 10 میں سے 10 باقی