شدید بدامنی کے بیج بونے والی جنگ

خلیج کا بحران, حصہ 2

۱۵۹
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
اور خدا سے شدید محبت رکھتے ہیں جو انصاف سے محبت رکھتے ہیں۔جو امن عالم سے محبت رکھتے ہیں
اور اس کے بعد اس کے نتیجے میں تمام عالم اسلام میں ایک ہیجان پیدا ہو جائے گا۔اگر چہ ظاہری طور پر یہ جنگ جیت جائیں گے مگر بدامنی کے اتنے شدید خوفناک بیج
بوڈالیں گے کہ وہ جگہ جگہ اُگیں گے اور اس کے نتیجے میں پھر بدامنیاں پیدا ہوں گی اور بدامنی کی
آماجگاه مسلمان ممالک بنیں گے۔کہیں اس کے ردعمل میں مسلمان حکومتوں کا تختہ الٹانے کی کوشش
کی جائے گی۔کہیں اس کے نتیجے میں وہ خوفناک مولویت ابھرے گی جس کا قرآن سے تعلق نہیں
بلکہ وسطی تاریخ سے تعلق ہے۔Middle Ages سے تعلق ہے اور وہ قیادت جو مذہبی جنون
سے تعلق رکھتی ہو بظا ہر خدا کی محبت اور رسول کی محبت اور قرآن کی محبت سے تعلق رکھتی ہو جو سیاسی
نتائج کی وجہ سے ظہور پذیر ہو وہ قیادت ہمیشہ مزید ہلاکت پیدا کرنے والی ہوتی ہے اور اقوام کو
مزید پہلے سے بھی بدتر حال کی طرف لے جاتی ہے۔پس بے انتہاء مسائل ہیں جو اس خوفناک
جنگ کے بعد ظاہر ہونے والے ہیں اور ہوتے چلے جائیں گے اور امن عالم کے لئے ان میں سے
ہر خطرہ ایک مزید خطرے کا پیش خیمہ بن جائے گا کیونکہ اس قسم کے دھما کے جو مذہبی جنون کے نتیجے
میں ہوں یا سیاسی احساس محرومی کے نتیجے میں ہوں۔یہ دھما کے دور دور تک اثر انداز ہوتے
ہیں۔جن کا نوں تک ان کی گونج پہنچتی ہے کان وہ گونج دل کے ارتعاش میں تبدیل کر دیا کرتے
ہیں اور وہ دل کے ارتعاش پھر دماغ تک پہنچتے ہیں اور سکیموں میں بدل جایا کرتے ہیں۔دھما کا خواہ
کویت میں ہو، خواہ مصر میں ہو، خواہ سوڈان میں ہو ، دنیا کے کسی ملک میں بھی ہو مسلمانوں کو ہر جگہ
اس کی دھمک سے ایک شدید تکلیف پہنچے گی اور ہیجان پیدا ہوں گے اور اس کے نتیجے میں اور کئی قسم
کی تحریکیں جنم لیں گی اور یہ دھما کا اگر قومیت سے تعلق رکھے تو اس کے نتیجے میں قوموں میں اس سے
ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور ارتعاش پیدا ہوگا بہر حال یہ ایک لمبی تفصیل ہے اس معاملے کو وضاحت
سے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔آپ اسے جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بدامنی کے جو موجودہ
حالات ہیں یہ ختم ہونے کے بعد بدامنی ختم نہیں ہوگی بلکہ بہت وسیع پیمانے پر جاری ہوگی اور ایک

170
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
اور خطرہ بھی ہے کہ یہ موجودہ بدامنی ایک عالمی بدامنی میں بھی تبدیل ہو جائے اور وہ خوفناک عالمی
جنگ لڑی جائے جس کے تصور سے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور وہ ممالک جو
باہر بیٹھے ایک ملک کو تباہ کر کے اس کے تماشے دیکھ رہے ہیں خودان حالات میں سے گزریں جن
کے نتیجے میں وہ تماش بین نہ رہیں بلکہ تماشہ دکھانے والے بن جائیں اس لئے حالات بہت ہی
خوفناک ہیں اور خطرناک ہیں اور گہرے ہیں۔سچائی کی فتح کے لئے جامع دعا
میں جماعت احمدیہ کو یہ تلقین نہیں کرتا کہ یہ دعا کریں کہ فلاں فریق فتح مند ہو میں جماعت
احمدیہ کو یہ تلقین کرتا ہوں کہ امن عالم کے لئے دعا کریں اور اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ ہم تو
حضرت اقدس محمد مصطفی اللہ کے پیغام کے بھی عاشق ہیں ، آپ کے نام کے بھی عاشق ہیں کیونکہ
اے آقا ! وہ تیرا عاشق تھا۔اے زمین و آسمان کے مالک !! کبھی دنیا میں کوئی تیرا ایسا عاشق پیدا نہیں
ہوا جیسے حضرت اقدس محمد مصطفی ملتے تھے۔پس ہمیں تو آپ کے نام سے آپ کے کام سے، آپ کی
ذات سے ، آپ کے سلسلے سے محبت ہے اور آپ
کو تمام بنی نوع انسان سے محبت تھی آپ تمام عالم
کے لئے تمام عالمین کے لئے رحمت بنائے گئے تھے۔پس ہماری آپ کی ذات سے محبت کا تقاضا یہ
ہے کہ ہم تمام بنی نوع انسان کے غم میں گھلیں اور ان کے لئے بہتری کے سامان کرنے کی کوشش
کریں ہمارے پاس دعا کے سوا کچھ نہیں۔ہم ایک کمزور اور نہتی جماعت ہیں ایک مظلوم جماعت
ہیں لیکن ہم محمد کے نام پر تیرے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں اور گڑ گڑا کر دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ !
اس آقا کی قوم پر رحم فرما اور تمام بنی نوع انسان پر رحم فرما اور عالمی مصائب سے ان کو بچالے خواہ وہ
انسانی غلطیوں کے نتیجے میں ہیں یا بعض ایسی تقدیروں کے نتیجے میں جن کو ہم نہیں سمجھ سکتے اور جو کچھ
بھی ہو اس کے نتیجے میں فتح ہو تو اسلام کی فتح ہو فتح ہو تو انسانیت کو فتح ہو وہ کھوئی ہوئی اخلاقی قدریں
جو مشرق سے بھی مٹ چکی ہیں اور مغرب سے بھی مٹ چکی ہیں وہ دوبارہ دنیا میں ابھریں

۱۶۱
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
اور دوبارہ دنیا پر غالب آئیں۔اے خدا اس وعدہ کو پورا فرما جس کا تو نے قرآن میں ذکر فرمایا ہے
کہ تو نے اس لئے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو دنیا میں مبعوث فرمایا تھا کہ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّه (الصف:۱۰) تا کہ اس کو اور اس کے دین کو تمام دنیا کے ادیان پر
غالب کرے۔پس ہم کسی قوم کی فتح کی دعا نہیں مانگتے ہم سچائی کی فتح کی دعا مانگتے ہیں۔ہم اسلام
کی فتح کی دعا مانگتے ہیں ہم سچ کی فتح کی دعا مانگتے ہیں۔ہم انسانی قدروں کی فتح کی دعا مانگتے ہیں۔اے خدا آج اگر ہماری دعاؤں کو تو نے نہ سنا تو اس دنیا کی نجات کا کوئی سامان نہیں ہے۔پس ہم
اپنے کامل خلوص اور کامل عجز کے ساتھ تیرے حضور سجدہ ریز ہیں اور گر یہ کناں ہیں۔ان غلاموں
کی، محمد مصطفی میلے کے غلاموں کی التجاؤں کو سن اور دنیا میں وہ پاک انقلاب بر پا فرما جس کی خاطر
ހނ
تو نے ہمیں بھی قائم فرمایا ہے۔وہ عظیم روحانی اور عالمی انقلاب بر پا فرما اور ہمیں اپنی آنکھوں۔دکھادے کہ وہ تیرے سارے وعدے سچے نکلے جو وعدے اس انقلاب سے تعلق رکھتے ہیں کہ
جو آخرین کے ذریعے دنیا میں برپا ہوگا اور وہ آخرین “ ہم ہیں اے ہمارے آقا ، تو نے
ہمیں مبعوث
فرمایا ہے اس لئے اپنے وعدوں کی لاج رکھ اور ہمارے ہاتھوں وہ روحانی انقلاب بر پا
کر دے یعنی ہماری دعاؤں کے طفیل وہ روحانی انقلاب برپا کر دے، جس انقلاب کے بغیر دنیا بچ
نہیں سکتی۔اللہ تعالیٰ ہماری ان عاجزانہ دعاؤں کو سنے اور ہمیں توفیق بخشے۔آمین۔ایک ضروری نصیحت
اس سلسلے میں ایک اور ضروری نصیحت ہے کہ دعا کے ساتھ مصیبتوں میں صدقات کا بھی
حکم ہے۔میں نے جب عالم اسلام کے موجودہ حالات پر غور کیا تو میری توجہ افریقہ کے ان بھوکوں
کی طرف مبذول ہوئی جو کئی ملکوں کے وسیع علاقوں میں پھیلے پڑے ہیں۔ایسے سینیا میں
بھی ،صومالیہ میں بھی ، سوڈان میں بھی ، چاڈ میں بھی ، بہت سے ممالک میں کثرت کے ساتھ
انسانیت بھوک سے مر رہی ہے اور انسان کو بحیثیت انسان ان کی کوئی فکر نہیں۔اگر کچھ فکر کی ہے تو

۱۶۲
۱۸/جنوری ۱۹۹۱ء
اہل مغرب نے کی ہے۔ان کے ہاں ایسے پروگرام میں نے دیکھے ہیں جن کے تحت ان بھوکوں،
ننگوں ، ان یتیموں ، ان فاقہ کشوں، ان بیماری میں مبتلا سکتے پنجروں کی تصویر میں دکھائی جاتی ہیں
تا کہ بنی نوع انسان کا رحم حرکت میں آئے اور ان کی خاطر لوگ کچھ قربانیاں پیش کریں لیکن تیل کی
دولت سے مالا مال وہ ممالک جن کے پاس تیل کے نتیجے میں دولتوں کے پہاڑا کٹھے ہو چکے ہیں ، وہ
محمد مصطفی اے کی طرف منسوب ہونے کے باوجود آپ کے پیغام کی روح کو بھلا بیٹھے ہیں اور ان کو
کبھی خیال نہیں آتا کہ ہمارے ہمسائے میں بعض غریب افریقین ملک کس طرح فاقہ کشی کا شکار
ہیں۔سعودی عرب ہے یا عراق ہے یا دوسری مسلمان طاقتیں ہیں، کویت ہو یا بحرین ہو یا شیخڈم کی
اور ریاستیں ہوں خدا تعالیٰ نے ایک لمبے عرصہ تک ان کو بڑی بڑی دولتوں کا مالک بنائے رکھا ہے
اور تو اور سوڈان ان کا ہمسایہ ملک ہے۔وہ مسلمان بھی ہیں لیکن فاقوں کا شکار ہور ہے ہیں لیکن
مالدار عرب ملکوں میں کوئی حرکت پیدا نہیں ہو رہی۔کسی کو خیال نہیں آیا کہ محمد مصطفی اللہ کے دین کی
امتیازی شان کیا ہے۔جب آپ کی سیرت کی باتیں کی جائیں تو خدا کی محبت کے بعد سب سے
زیادہ ذکر بنی نوع انسان کی محبت اور غریب کی محبت کا آتا ہے جو سیرت محمد مصطفی ﷺ کے روشن
ہیولے کی طرح ابھرتی ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا نام انسان کے ذہن
میں آئے اور غریبوں کے ساتھ آپ کی ہمدردی اور ان کے ساتھ تمام عمر شفقت اور رحمت کا سلوک
اچانک انسان کی نظر کو خیرہ نہ کر دے۔محمد مصطفی ﷺ کی روشنی میں غریب کی ہمدردی کی روشنی شامل
ہے۔ایک موقع پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم نے مجھے تلاش کرنا ہوتو غریبوں میں تلاش
کرنا۔قیامت کے دن میں درویشوں میں ہوں گا ، غریبوں میں ہوں گا اور فرمایا ان کا خیال کرنا
کیونکہ تمہاری رونقیں اور تمہاری دولتیں غریبوں کی وجہ سے ہیں۔ان ہی کی محنتیں ہیں جو رنگ لاتی
ہیں اور پھر وہ تمہاری دولتوں میں تبدیل ہوتی ہیں۔کم سے کم اتنا تو کرو کہ ان سے شفقت اور محبت
اور ہمدردی کا سلوک کرو۔پس حضرت محمدم بلاشبہ تمام کائنات میں سب سے زیادہ غریبوں کے
ہمدرد تھے اور آپ کے نام کے صدقے خدا سے دوستیں پانے کے بعد اور دولتوں کے پہاڑ حاصل

۱۶۳
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
کرنے کے بعد اپنے ہمسایہ ملکوں میں غربت کے اتھاہ گڑھوں کی طرف دیکھنا اور دل رحم کے
جذبے سے مغلوب نہ ہو جانا یہ کوئی انسانیت نہیں ہے۔اگر یہ مسلمان ممالک دعا کی طرف متوجہ
رہتے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کی طرف متوجہ رہتے تو میں یقین رکھتا ہوں کہ آج اس بڑے
خوفناک ابتلاء میں مبتلا نہ کئے جاتے۔پس ہم اپنی غربت کے باوجود ہر نیکی کے میدان میں ان کے
لئے نمونے دکھاتے ہیں۔اس میدان میں بھی ہم نمونے دکھائیں گے۔پس دعائیں کریں اور ان کو
دعاؤں کی تلقین کریں۔صدقے دیں اور ان کو صدقوں کی تلقین کریں۔صبر کریں اور ان کو صبر کی
تلقین کریں کیونکہ قرآن کریم کی سورتوں سے پتا چلتا ہے کہ آخری زمانے میں وہی لوگ فتح یاب
ہوں گے کہ جن کے متعلق فرمایا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد : ۱۸)
کہ وہ صبر کی تلقین صبر کے ساتھ کیا کرتے تھے یا کیا کریں گے اور رحمت کی تلقین رحمت کے ساتھ
کرتے تھے۔پس میں نے فیصلہ کیا ہے کہ دس ہزار پاؤنڈ جو ایک بہت معمولی قطرہ ہے جماعت کی
طرف سے افریقہ کے بھوک سے فاقہ کش ممالک کیلئے پیش کروں اور حسب توفیق ذاتی طور پر پیش
کروں گا اور ساری جماعت بحیثیت جماعت بھی کچھ نہ کچھ صدقہ نکالے۔جماعت کے ایسے فنڈ
ہوتے ہیں جن میں صدقات یا ز کوۃ وغیرہ کی رقمیں ہوتی ہیں کچھ تو لازماً مقامی غریبوں پر خرچ کرنی
پڑتی ہیں، کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو اس کے علاوہ بچ جاتی ہیں، وہ عفو“ کہلا سکتی ہیں۔تو قرآن
کریم فرماتا ہے: وَيَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ (البقره: ۲۲۰) اس عفو کا ایک یہ
بھی معنی ہے کہ جو کچھ تمہارے پاس ان مدات میں سے بچ سکتا ہے وہ بچاؤ اور غرباء کی خدمت پر
خرچ کرو یعنی اور علاقوں والے غرباء کی خدمت پر بھی خرچ کرو اور اسی طرح ذاتی طور پر بھی افراد
جماعت خرچ کریں اگر چہ جماعت کی ساری دولت خدا ہی کی دولت ہے اور خدا ہی کی خاطر نیک
کام پر خرچ ہوتی ہے لیکن ایک یہ بھی میدان خدا ہی کی خاطر خرچ کرنے کا میدان ہے۔پس میں
کوئی معین تحریک نہیں کرتا مگر میں یہ تحریک کرتا ہوں کہ خالصۂ اس نیت کے ساتھ کہ ہمارے ان
صدقات کو اللہ تعالیٰ امن عالم کے حق میں قبول فرمائے مسلمانوں کے مصائب دور کرنے کیلئے قبول

۱۶۴
۱۸؍ جنوری ۱۹۹۱ء
فرمائے جتنا ممکن ہو صدقات دیں ہماری دعائیں بھی ان دو باتوں کیلئے وقف رہیں اور ہمارے
صدقے بھی جس حد تک ہمیں توفیق ہے ان نیک کاموں پر خرچ ہوں اور یہ جو سارے صدقات
ہوں گے یہ خالصہ افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک پر خرچ کئے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق
عطا فرمائے اور ہمارے ان بھائیوں کی بھی آنکھیں کھولے جن کو قرآن نے کھلی کھلی نیکی کی تعلیم دی
تھی لیکن اس سے یہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔آج کا یہ جو خطبہ تھا یا ابھی جاری ہے۔یہ جاپان میں بھی سنا جارہا ہے۔مغربی جرمنی میں
بھی سنا جا رہا ہے۔ماریشس میں بھی سنا جا رہا ہے ان کے علاوہ یہ خطبہ نیو یارک (امریکہ ) ڈنمارک
اور بریڈفورڈ میں بھی سنا جارہا ہے تو یہ جو مواصلات کے نئے ذرائع ہیں حیرت انگیز ترقی کر چکے ہیں
لیکن یہ یاد رکھیں کہ جو خطبے وہاں سنتے ہیں وہ اپنے جمعہ کا اس کو حصہ نہ بنائیں۔میں اس بات کو جائز
نہیں سمجھتا کہ خطبہ کہیں اور پڑھا جارہا ہو اور باقی لوگ با قاعدہ اس کو جمعہ کے حصے کے طور پر فریضے
کی ادائیگی میں شامل کر لیں اپنا جمعہ آپ کو الگ پڑھنا ہو گا اور پھر جاپان میں تو اس وقت وقت ہی
اور ہے۔وہاں رات کے ساڑھے گیارہ بج چکے ہیں اس لئے وہاں تو جمعہ کا ویسے ہی سوال نہیں
ہے۔بہر حال میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ ان ممالک میں بھی یہ سنا جا رہا ہے۔یہ سارے بھی اس
تحریک میں براہ راست شامل ہوسکیں گے۔ان کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں۔ان میں نیکی کی بہت
طلب پائی جاتی ہے کوشش کرتے ہیں کہ ہر نیکی کے مقام میں آگے قدم بڑھا ئیں اللہ تعالیٰ اور بھی
ان کو توفیق عطا فرمائے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی