سیاسی جنگوں اور جہاد میں ما بہ الامتیاز
خلیج کا بحران
۱۶۵
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سیاسی جنگوں اور جہاد میں ما بہ الامتیاز
( خطبه جمعه فرموده ۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ایک بنیادی اور روشن اصول
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
اسلام کا کوئی وطن نہیں ہے اور ہر وطن اسلام کا ہے۔اس بنیادی اور نہ تبدیل ہونے والے
روشن اصول کو بھلا کر بسا اوقات دنیا کے مختلف امتحانوں اور ابتلاؤں کے وقت بعض ملکوں کے مسلمان
غلطی کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں خود بھی تکلیف اٹھاتے ہیں اور اسلام کی بدنامی کا بھی موجب بنتے
ہیں۔اس کے نتیجے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ تم اپنی وفاداریوں
کا تعین کرو اور بہت سے ممالک جہاں
بھاری اکثریت غیر مسلموں کی ہے وہ اپنے ملک کی مسلمان اقلیت سے یہ سوال کرتے ہیں کہ تم ہمیں
واضح طور پر یہ بتا دو کہ تم پہلے اسلام کے وفادار ہو یا پہلے وطن کے حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے اسلام کا کوئی وطن نہیں اور ہر وطن اسلام کا ہے۔اس حقیقت میں بہت ہی گہرے
حکمتوں کے راز پوشیدہ ہیں اور ایک بات جو کھل کر انسان کے سامنے ابھرتی ہے وہ یہ ہے کہ کہیں دنیا
میں اسلام اور وطنیت کا تصادم نہیں ہوسکتا یعنی اسلام کے ان بچے اصولوں
کا جو عالمی ہیں۔ان کا عالم
کے کسی حصے سے تصادم ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ عقلاً کل کا جزو سے تصادم قابل فہم نہیں یعنی محالات میں
سے ہے، ایسی چیز ہے جو ہو سکتی ہی نہیں۔اگر اسلام کا خطہ ارض کے بعض بسنے والوں سے تصادم ہو تو
اسلام ان کا مذہب نہیں بن سکتا، اسلام ان کیلئے رحمت کا پیغام نہیں ، اسلام یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ میری
۱۶۶
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
آغوش میں تمہارے لئے بھی امن ہے۔اس ملک کے باشندے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہاں اہل عرب کے
لئے تمہاری آغوش میں امن ہوگا یا اہل انڈونیشیا کے لئے یا اہل ملائیشیا کے لئے یا اہل پاکستان کے لئے
لیکن ہمارے لئے تمہارے پاس کوئی امن نہیں کیونکہ تم ہماری وطنیت کے مخالف ہو۔پس یہ ایک بنیادی
واضح حقیقت ہے جسے بدقسمتی سے بعض دفعہ مسلمان بھلا بیٹھتے ہیں اور اسلامی قومیتوں کے تصور کو
ابھارتے ہیں اور اس طرح مسلمان اور غیر مسلم کو ایک دوسرے سے برسر پیکار کر دیتے ہیں۔امر واقعہ
یہ ہے کہ ہم نے سب دنیا کے دل جیتے ہیں اور دل متصادم ہونے سے نہیں جیتے جاتے بلکہ پیغام کی
لڑائی بالکل اور ماحول میں اور کیفیت سے لڑی جاتی ہے۔پیغام کی لڑائی میں تو ایسے اصول کارفرما
ہوتے ہیں جن کا دنیا کی لڑائیوں سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہوتا اور مختلف انبیاء کواللہ تعالیٰ نے مختلف
وقتوں میں مختلف اصول سکھائے جو دنیا کی جنگوں پر اطلاق پاہی نہیں سکتے مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام
نے عیسائیوں کے ہاتھ میں جو ہتھیار پکڑا یا وہ یہ تھا کہ اگر کوئی تمہارے ایک گال پر طمانچہ مارتا ہے تو
دوسرا گال بھی اس کے سامنے کر دو۔وہ جنگ جس جنگ کا یہ اسلوب بیان کیا جارہا تھا۔وہ جہاد جس کے لئے یہ ہتھیا ر عیسائیوں کو
عطا کیا جار ہا تھا وہ روحانی جنگ تھی اور غلطی سے بعد میں عیسائیوں نے عملاً اس تعلیم کو ایک ظاہری تعلیم
کے طور پر سمجھ لیا اور چونکہ وہ ان کے کام نہیں آسکتی تھی ، دنیا کے حالات پر اطلاق نہیں پاسکتی تھی اس لئے
عملاً اس کو دھتکار دیا پس آج کوئی ایک عیسائی ملک دنیا میں ایسا نہیں جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام
کی اس عظیم الشان روحانی تعلیم پر عمل پیرا ہو کیونکہ یہ ایک روحانی تعلیم ہے جسے انہوں نے دنیاوی
معنوں میں قبول کیا لیکن عملاً ہر اس وقت اس کو رد کر دیا اور پس پشت پھینک دیا جب ان کے امتحان کا
وقت آیا۔آج بھی یہی کیفیت ہے۔پس مذہب کا تعلق روحانی دنیا سے ہے اور اس کی تعلیمات کی جنگ روحانی اصطلاحوں میں
لڑی جاتی ہے۔جب یہ کہا جاتا ہے کہ اسلام کو اس غرض سے پیدا کیا گیا تا کہ تمام دنیا کے دوسرے
ادیان پر یہ غالب آجائے تو اس کا ہرگز یہ مفہوم نہیں کہ تلوار ہاتھ میں پکڑ یعنی مسلمانوں
کو یہ تعلیم ہو کہ تم
۱۶۷
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
تلوار ہاتھ میں پکڑو اور تمام دنیا میں انکار کرنے والوں کی گردنیں کاٹتے پھرو اور جو تسلیم کرے اور سر
جھکا دے صرف اسی کو امن کا پیغام دو، باقی سب کے لئے تم فساد اور جنگ کا پیغام بن جاؤ۔یہ نہ عقل
کے مطابق بات ہے نہ عملاً دنیا میں ایسا ہو سکتا ہے نہ کبھی ہوا ہے اس لئے جماعت احمدیہ کو ہمیشہ اس
اصول کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ جب ہم مقابلے کی اور جہاد کی اور تمام بنی نوع انسان پر اسلام کو غالب
کرنے کی باتیں کرتے ہیں تو قرآن اور محمد مصطفی ﷺ کی اصطلاحوں میں باتیں کرتے ہیں اور دنیا کی
اصطلاحوں سے انکا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ آج کے ابتلاء کے وقت وہ مسلمان جوان
باتوں
کو نہیں سمجھ سکے، نہ سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ان کے راہنما ان کو غلط تعلیم دیتے ہیں ، وہ جگہ جگہ اپنے آپ
کو مشکل میں مبتلا دیکھ رہے ہیں اور دن بدن ان کی حالت خراب ہورہی ہے۔مختلف ممالک میں کمزور
اقلیتیں ہیں اور اسلام کی تعلیم کو غلط پیش کرنے کے نتیجے میں اپنے ردعمل کو صحیح راستے پر گامزن نہیں رکھ
سکتے۔غلط راہوں پر چلاتے ہیں جہاں چلنا ان کے لئے ممکن نہیں ہے اور اس کے نتیجے میں شدید نقصان
اٹھاتے ہیں اور اسلام کی مزید بدنامی کا موجب بنتے ہیں۔دین اور وطن سے وفاداری کا سوال
ایک یہ سوال ہے جو آج دنیا میں ہر جگہ اٹھایا جا رہا ہے جیسا کہ انگلستان میں بھی اٹھایا
جارہا ہے اور اس سوال کا صحیح جواب نہ پانے کے نتیجے میں اور بعض مسلمانوں کی کم نہی کے نتیجے میں
جس رنگ میں وہ اپنے رد عمل کا اظہار انگلستان کی گلیوں میں کرتے ہیں اس رد عمل کے نتیجے میں
یہاں مسلمانوں کے لئے دن بدن زیادہ خطرات پیش آرہے ہیں۔مسلمانوں کی عبادتگاہوں کو جلایا
جا رہا ہے ، ان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، عام گلیوں میں چلتے پھرتے ان کے لئے خطرات پیدا
ہورہے ہیں آج ہی ایک یہ خبر تھی کہ دو ٹیکسی ڈرائیوروں کو پکڑ کر بہت بری طرح مارا گیا کیونکہ وہ
صدام حسین کی حمایت میں تھے تو یہ سب جہالت کے قصے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام کی تعلیم عالمگیر ہے اور عالمگیر صفات اپنے اندر رکھتی ہے اور اپنی اندرونی طاقت کے لحاظ سے
۱۶۸
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
غالب آنے والی تعلیم ہے جسے دنیا میں کوئی شکست نہیں دے سکتا اور کوئی اس پر اعتراض کرنے کی
مجال نہیں رکھتا اس لئے کہ یہ سچائی پر مبنی ہے۔پس جماعت احمدیہ کو ہر ابتلاء کے وقت یا ویسے بھی اپنے طبعی رد عمل کا گہری نظر سے مطالعہ
کرتے رہنا چاہئے۔جب بھی ماحول میں ہیجان ہو اس وقت انسان کا دل بھی بہیجان پذیر ہو جاتا
ہے۔انسان کے دل میں بھی ارتعاش پیدا ہو جاتا ہے وہ اپنی جانچ کا اور یہ معلوم کرنے کا وقت ہوتا ہے
کہ میں اسلام کے راستے پر ہوں یا کسی اور راستے پر ہوں خواہ انفرادی اختلافات کے وقت دل میں
ارتعاش ہو یا کوئی اختلاف کے وقت دل میں ارتعاش پیدا ہو وہ وقت ارتعاش کا ایسا وقت ہے جبکہ مومن
اپنے ایمان کی پہچان کر سکتا ہے اپنے دل کے آئینے میں خدا سے اپنے تعلق کو دیکھ سکتا ہے۔پس آج تمام دنیا میں جماعت احمدیہ کو ایسا ردعمل دکھانا چاہئے جس رد عمل میں ایک انگریز
احمدی بھی بلاتر در یہ کہتے ہوئے شریک ہو سکتا ہے کہ یہ سچائی کی تعلیم ہے اور میری قومی وفاداری سے
اس کے تصادم کا کوئی سوال نہیں اور افریقہ کا احمدی بھی یہ کہتے ہوئے اس رد عمل میں شریک ہوسکتا ہے
کہ یہ بین الاقوامی سچائی کی تعلیم ہے اور میرے ملک سے اس کے تصادم کا کوئی تعلق نہیں۔غرضیکہ مشرق
اور مغرب کے بسنے والے تمام بنی نوع انسان اگر فی الحقیقت ایک تعلیم پر اکٹھے ہو سکتے ہیں تو وہ اسلام
ہی کی تعلیم ہے کیونکہ یہ وطنیت سے بالا ہے اور وطنیت سے متصادم نہیں ہے کیونکہ سچائی وطنیت سے
متصادم نہیں ہو سکتی اگر وطنیت کا غلط تصور ہے تو سچائی کے آئینہ میں وہ تصور غلط ثابت کیا جا سکتا ہے اس
لئے جب میں کہتا ہوں اسلام کی تعریف وطنیت سے متصادم نہیں ہے اس سے ٹکراتی نہیں ہے تو اس کا
ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ دنیا کے ہر ملک میں ان کی وطنیت کا تصور اسلام سے متصادم نہیں
ہوسکتا۔بعض ملکوں کے وطنیت کے تصور ہی ٹیڑھے ہوتے ہیں۔ان کی تعریف ہی مختلف ہوتی ہے جیسا
کہ آج دنیا کے اکثر ممالک میں انصاف کی تعریف بدل گئی ہے۔وفا کی تعریف بدل گئی ہے۔وطنیت
کے معنی ہیں سچ ہو یا جھوٹ ہوا اپنے ملک کے ساتھ وفا کرو خواہ اس کے نتیجے میں انسان کی اعلیٰ قدروں
سے بے وفائی ہو اور خدا کی اس تعلیم سے بے وفائی ہو جو ہر انسان کی فطرت میں ودیعت فرمائی گئی
۱۶۹
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
ہے۔اگر یہ وطنیت کی تعریف ہے تو پھر اسلام ضرور اس سے متصادم ہے لیکن ان معنوں میں متصادم ہے
کہ اس تعلیم کو درست کرے اور خواہ اس درستی کی راہ میں کتنی ہی قربانیاں پیش کرنی پڑیں جب تک
بنی نوع انسان فطرت کے مطابق سید ھے اور صاف نہیں ہو جاتے اور ان کی فطرت خدا کے
حضور لبیک نہیں کہتی اس وقت تک اس دائرے میں اسلام کا ان غلط تعریفوں سے تصادم رہے گا اور یہ
ایک ایسا تصادم ہے جس میں اسلام کو اپنی تائید میں ہر وطن سے اٹھتی ہوئی آواز سنائی دے گی۔آج بھی دنیا میں جو حالات گزر رہے ہیں ان میں جماعت احمد یہ جو مؤقف اختیار کر رہی
ہے اس مؤقف کی تائید میں بعینہ ہر ملک سے تائید کی آواز میں اٹھ رہی ہیں مجھے ابھی دو دن پہلے ایک
بڑے مغربی ملک کے ہمارے ایک احمدی نے یہ مطلع کیا بلکہ استفسار کیا ، مجھ سے پوچھا کہ یہاں ایک
بہت ہی مشہور مبصر اور بڑا ہی با اثر مبصر ہے اس نے موجودہ حالات پر جو تبصرہ کیا ہے یوں لگتا ہے کہ
اس نے آپ کا خطبہ پڑھ کر یا خطبات پڑھ کر تمام وہ نکات قبول کر لئے ہیں جو آپ نے پیش کئے تو
بتا ئیں آپ نے ان کے ساتھ کوئی رابطہ کیا تھا یا کسی احمدی نے اس کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور ایک جگہ
سے نہیں اور بھی کئی جگہوں سے اس قسم کے خطوط ملے۔بظاہر یہ میرے خطبات کو ایک خراج تحسین ہے
مگر میں جاہل نہیں ہوں کہ بے وجہ ایسی حد کو اپنا بیٹھوں جو میرے ساتھ تعلق نہیں رکھتی بلکہ اسلام سے
تعلق رکھتی ہے۔تعریف کے لائق خدا ہے اور خدا کا بھیجا ہوا دین ہے اور بیداس تعلیم کی سچائی اور عظمت
کا ثبوت ہے ہاں میرے لئے صداقت کی پہچان کی ایک کسوٹی ضرور بن گئی۔یہ بات میرے لئے ان
معنوں میں اطمینان کا موجب بنی کہ مجھے مزید یقین ہو گیا کہ ان حالات پر میرے جو بھی تبصرے ہیں
وہ اللہ تعالیٰ کی تعلیم کے مطابق ہیں ورنہ فطرت انسانی اس طرح مختلف ممالک سے بیک آواز اس کی
تائید میں تبصرے نہ کرتی اور تقریر اور تحریر کے ذریعے اس تعلیم کی تائید نہ کرتی۔پس مسلمانوں کے لئے
ایک بہت کڑا وقت ہے اس کڑے وقت میں اپنے جذبات اور رد عمل اور خیالات کی حفاظت کریں اور
اسلام کے پر امن دائرے سے باہر نہ جانے دیں کیونکہ جہاں بھی آپ نے اسلام کے دائرے سے
با ہر قدم رکھا وہیں آپ کے لئے خطرات پیش ہوں گے۔
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
جہاد کی تعریف
دوسرا سوال اس دور میں جہاد کے متعلق بار بار اٹھایا جارہا ہے اور مختلف ممالک سے احمدی
مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ بتائیں ہم کیا جواب دیں۔یہ لڑائی اسلامی تعریف کے مطابق جہاد یعنی
Holy
war ہے یا نہیں؟ اس کا جواب میں اس خطبے کے ذریعے دیتا ہوں کیونکہ ہر شخص کو خطوط میں
تفصیل سے سمجھایا نہیں جاسکتا جہاں تک اسلام کے تصور جہاد کی تعریف کا تعلق ہے ،سب سے کامل
تعریف سورہ حج میں پیش فرمائی گئی ہے ، اس آیت میں جس کا میں نے پہلے بھی بارہا ذکر کیا اور اس
پر تبصرہ کیا اذن لِلَّذِيْنَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا (الحج : ۳۹) ان لوگوں کو اجازت دی جاتی
ہے کہ وہ اپنے لڑنے والوں کے خلاف تلوار اٹھائیں ، ان کے خلاف تلوار اٹھا ئیں جنہوں نے تلوار
اٹھانے میں پہل کی ہے اور کسی جائز وجہ سے نہیں بلکہ وہ مظلوم ہیں اسی طرح یہ آیت اس مضمون کو آگے
بڑھاتی چلی جاتی ہے اور جہاد کی اس سے زیادہ خوبصورت اور کامل تعریف ممکن نہیں ہے۔اس تعریف کو
اگر ہم موجودہ صورتحال پر اطلاق کر کے دیکھیں تو ہرگز اسلامی معنوں میں یہ جہاد نہیں ہے۔ایک سیاسی
لڑائی ہے اور ہر سیاسی لڑائی خواہ وہ مسلمان اور مسلمان کے مخالف کے درمیان ہو یا مسلمان اور مسلمان
کے درمیان ہو وہ جہاد نہیں بن جایا کرتی۔در حقیقت بعض لوگ حق کی لڑائی کو جہاد سمجھ لیتے ہیں اور چونکہ
ہر فریق یہ سمجھتا ہے کہ میں حق پر ہوں اس لئے وہ اعلان کر دیتا ہے کہ یہ لڑائی خدا کے نام پر ہے، سچائی کی
خاطر ہے،اس لئے جہاد ہے۔یہ جہاد کی ایک ثانوی تعریف تو ہوگی مگر اسلامی اصطلاح میں جس کو جہاد
کہا جاتا ہے اس کی تعریف اس صورتحال پر صادق نہیں آتی۔کیونکہ یہ تعریف بنیادی منطق کے خلاف
ہے کہ دونوں فریق میں سے جو حق پر ہو اس کی لڑائی قرآنی اصطلاح میں جہاد بن جائے گی۔مشرکوں
کی مشرکوں سے لڑائیاں ہوتی ہیں۔مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی مختلف مذاہب کے ماننے
والوں سے لڑائیاں ہوتی ہیں۔ملکوں کی ملکوں سے، کالوں کی گوروں سے، ہر قسم کی لڑائیاں دنیا میں
ہورہی ہیں، ہوتی چلی آئی ہیں، ہوتی رہیں گی اور جب بھی دوفریق متصادم ہوں تو ظاہر بات ہے کہ
اگر ایک فریق سو فیصدی حق پر نہیں تو کم سے کم زیادہ تر حق پر ضرور ہوگا اور یہ تو ممکن نہیں ہے، شاید
121
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
ہی کوئی بعید کی بات ہو کہ کبھی دونوں کا برابر قصور ہو کہ دونوں برابر سچے ہوں۔بالعموم ایک فریق
مظلوم ہوتا ہے اور ایک ظالم ہوتا ہے۔پس ہر مظلوم کی لڑائی کو جہاد نہیں کہا جاتا۔اُس مظلوم کی لڑائی
کو جہاد کہا جاتا ہے جسے خدا کا نام لینے سے روکا جا رہا ہو جس پر مذہبی تشدد کیا جارہا ہو۔قرآن کریم
فرماتا ہے۔انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا اِلَّا اَنْ تَقُولُوا رَبُّنَا اللهُ (الج: ۴۱) سوائے اس کے کہ
وہ کہتے ہیں اللہ ہمارا رب ہے۔پس اگر کوئی لڑائی محض اس وجہ سے کسی پر ٹھونسی جارہی ہو اور فریق مخالف پہل کر چکا ہو
اور تلوار اس نے اٹھائی ہو نہ کہ مسلمانوں نے اور مسلمانوں کا جرم اس کے سوا کچھ نہ ہو کہ وہ اللہ کو اپنا رب
قرار دیتے ہوں اور غیر اللہ کو رب تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوں تو پھر اس لڑائی کا نام جہاد ہے۔پس محض حق کی لڑائی کا نام جہاد نہیں بلکہ ان معنوں میں جن کی لڑائی کا نام جہاد ہے۔پس یہ صورتحال تو
عراق اور باقی قوموں
کی لڑائی پر چسپاں نہیں ہو رہی۔کویت نے کسی وجہ سے عراق کو ناراض کیا اور عراق
نے اس ناراضگی کے نتیجے میں اور اس یقین کے نتیجے میں کہ کبھی یہ چھوٹا سا ملک ہمارے وطن کا حصہ تھا
اور انگریزوں نے اسے کاٹ کر ہم سے جدا کیا تھا اس لئے بنیادی طور پر ہمارا حق بنتا ہے اور کچھ اپنی
طاقت کے گھمنڈ میں اس یقین پر کہ اس چھوٹے سے ملک کو یت کی ہمارے سامنے حیثیت کیا ہے جبکہ
ہم اتنی مدت تک آٹھ سال تک ایران سے لڑ چکے ہیں اور ایران کو بھی ایسے ایسے چیلنج دے چکے ہیں جن
کے نتیجے میں بعض دفعہ ایران کو یہ خطرات محسوس ہورہے تھے کہ شاید ہمارے وطن کا اس دنیا سے
صفایا ہو جائے۔بہت دور تک گہرے ایران کے اندر عراق کی فوجیں داخل ہو چکی تھیں۔بعد میں ان کو
دھکیل کر واپس کیا گیا۔پھر جس طرح تکڑی کے تول ہوا کرتے ہیں بعض دفعہ ایک طرف سے ڈنڈی
ماری جاتی تھی ، بعض دفعہ ویسے ہی ایک فریق کا وزن بڑھ جاتا تھا تو یہ اونچ نیچ ہوتا رہا مگر ایران کے
مقابل پر کویت کی کیا حیثیت تھی۔پس ہو سکتا ہے یہ خیال بھی عراق کے لئے شہہ دلانے کا موجب
بنا ہو کہ یہ کویت ، چھوٹا سا ملک اسے تو ہم آنا فانا تباہ کر دیں گے۔اور اس وجہ سے انہوں نے قبضہ کر لیا
ہو، بہر حال قبضے کی کیا وجوہات تھیں ؟ اس کا پس منظر کیا ہے؟ در حقیقت حق کس طرف ہے؟ اور اگر
۱۷۲
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
حق تھا بھی تو حق لینے کا یہ طریق جائزہ بھی ہے یا نہیں؟ یہ سارے سوالات تھے جن پر غور ہونا چاہئے تھا
اور عالم اسلام کو مشترکہ طور پر ان پر غور کرنا چاہئے تھا۔سیاسی جنگوں کو غلط طور پر جہاد سمجھنے کی وجہ
اس لئے نہ اس لڑائی کو جہاد کہا جا سکتا ہے جو کویت پر حملے کی صورت میں پیدا ہوئی نہ اس
لڑائی کو جہاد کہا جاسکتا ہے جو اس کے رد عمل کے طور پر بعد میں عراق کے خلاف لڑی جارہی ہے۔پس خواہ مخواہ جاہلانہ طور پر اسلام کی مقدس اصطلاحوں کو بے محل استعمال کر کے مسلمان
اسلام کی مزید بدنامی کا موجب بنتے ہیں۔ساری دنیا میں اسلام سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے اور قومیں تمسخر
کرتی ہیں اور یہ اپنی بے وقوفی میں سمجھتے ہی نہیں کہ ہم کیا بات کر رہے ہیں لیکن عوام الناس کے متعلق یہ
سوچنا چاہئے کہ وہ کیوں آخر بار بار اپنے راہنماؤں کے اس دھو کے میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور غیر معمولی
قربانیاں ان جنگوں میں پیش کرتے ہیں جو در حقیقت جہاد نہیں۔لیکن انہیں جہاد قرار دیا جارہا ہے۔کوئی
گہری اس کی وجہ ہے اس کے اندر در حقیقت کوئی راز ہے جس کو معلوم کرنا چاہئے اور اگر ہم اس راز کو
سمجھ جائیں تو یہ بھی سمجھ جائیں گے کہ مغربی قومیں جہاد کے اس غلط استعمال کی بڑی حد تک ذمہ دار ہیں
اور وہ جو تمسخر کرتی ہیں اور اسلام پر ٹھٹھا کرتی ہیں اگر اس صورتحال کا صحیح تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ
وہ خود بہت حد تک جہاد کے اس غلط استعمال کی ذمہ دار ہیں۔وجہ اس کی یہ ہے کہ عالم اسلام پر گزشتہ کئی
صدیوں سے یہ بالعموم تاثر ہے، یہ ایک ایسا مبہم سا تاثر ہے جس کی معین پہچان ہر شخص نہیں کر سکتا بعض
دفعہ مہم خوف ہوا کرتے ہیں یہ نہیں پتا ہوتا کہ کہاں سے آرہا ہے کیوں ہے لیکن ایک انسان خوف محسوس
کرتا ہے۔بعض دفعہ تکلیف محسوس کرتا ہے۔لیکن اس کی وجہ نہیں سمجھ رہا ہوتا۔تو انسانی تعلقات میں
بعض دفعہ بعض تاثرات انسان کی طبیعت میں گہرے رچ جاتے ہیں، گہرے اثر پذیر ہو جاتے ہیں
اور ان تاثرات کی وجہ ایک لمبی تاریخ پر پھیلی ہوتی ہے۔مغرب نے مسلمانوں سے گزشتہ کئی سوسال میں
جو سلوک کیا ہے اس سلوک کی تاریخ مسلمانوں کو یہ یقین دلا چکی ہے کہ ان کی مسلمانوں سے نفرت
۱۷۳
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
مذہبی بنا پر ہے اور اسلام کا نام خواہ یہ لیں یا نہ لیں لیکن مسلمان قوموں کی ترقی یہ دیکھ نہیں سکتے
اور مسلمان قوموں کے آگے بڑھنے کے خوف سے یہ ہمیشہ ایسے اقدام کرتے ہیں کہ جس سے ان کی
طاقت پارہ پارہ ہو جائے۔یہ گہرا تا ثر ہے جو مسلمان عوام الناس کے دل میں موجود ہے خواہ انہوں نے
کبھی تاریخ پڑھی ہو یا نہ پڑھی ہو۔تاریخ کے بعض تأثرات انسانی سوچ اور انسانی جذبات میں اس
طرح شامل ہو جاتے ہیں جیسے کسی پانی کی رو میں کوئی چیز ملا دی گئی ہو۔وہ ہاتھ نہ دیکھا ہوکسی نے جس
نے وہ چیز ملائی ہے لیکن پانی کے چکھنے سے اس چیز کا اثر معلوم کیا جاسکتا ہے۔پس عامتہ المسلمین دل میں یہ یقین رکھتے ہیں اور اس لمبے تاریخی تجربے کے نتیجے میں یہ
یقین ان کے دل میں جاگزیں ہو چکا ہے کہ یہ تو میں ہر مشکل کے وقت ہماری مخالفت کریں گی اور ایسے
اقدامات کریں گی جس سے عالم اسلام کو نقصان پہنچے۔اس تاثر کو حالیہ اختلاف کے دوران بھی اور اس
سے پہلے بھی سب سے زیادہ تقویت امریکہ کے سلوک نے دی ہے یعنی اس تاثر کو تقویت دینے کا بڑا
ذمہ دارامریکہ ہے۔مثلاً اسرائیل کا مسلمان علاقے میں قیام۔امریکہ کی طاقت استعمال ہوئی ہے اس
لئے وہ اس کا بڑا ذمہ دار ہے لیکن یہ شوشہ برطانیہ نے چھوڑا تھا اور برطانیہ کے دماغ کی پیداوار
ہے۔جب بھی لڑائیاں ہوتی ہیں اس وقت کچھ مخفی معاہدے کر لئے جاتے ہیں بعض لوگوں کے ساتھ
اور یہود سے اس زمانے میں برطانیہ نے یہ معاہدہ کیا تھا کہ ہم تمہیں عربوں کے دل میں جگہ عطا کریں
گے جہاں تمہارا ایک آزاد ملک قائم کیا جائے گا اور داؤد کی حکومت کے نام پر پھر تم وہاں بیٹھ کر تمام
عرب پر بھی اثر انداز ہو گے اور تمام دنیا پر بھی اثر انداز ہو گے۔ان الفاظ میں یہ معاہدہ نہیں ہوا ہوگا یقیناً
نہیں ہوا مگر اس معاہدے کے وقت یہود کو یہی پیغام مل رہا تھا کیونکہ یہ ان کی خواب تھی جو پوری ہورہی
ی۔United Nations کے نام پر اسے نافذ کیا گیا اور سب سے بڑا کردار اس میں امریکہ نے
ادا کیا۔ایک چیز جو مجھے آج تک تعجب میں ڈالتی ہے وہ یہ ہے کہ، کیوں اس بنیادی سوال
کو نہیں اٹھایا گیا
کہ کیاUnited Nations کو یہ حق حاصل ہے کہ دنیا میں ایک نیا ملک پیدا کرے۔ملکوں کا قیام تو
ایک تاریخی ورثہ ہے جو از خود چلا آیا ہے۔United Nations کا اختیار تو ان ملکوں تک تھا جو
۱۷۴
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
ملک موجود تھے اور اس میں طوعی طور پر شامل ہوئے۔نہ کوئی دنیا کا ایسا چارٹر تھا جسے سب دنیا نے قبول
کرلیا ہو کہ United Nations میں کوئی شامل ہو یا نہ ہو اس کا اثر اس پر پڑے گا اور نہ یہ کسی نے
قبول کیا کہ یونائیٹڈ نیشنز کو ہم تمام دنیا کی برادری کے طور پر اجتماعی طور پر یہ حق دیتے ہیں کہ جب
چاہے کسی ملک کو پیدا کردے ، جب چاہے کسی ملک کو مٹادے۔تو جو حق ہی United
Nations کونہیں تھا، اس نا حق کو استعمال کرتے ہوئے یعنی حق اگر نہیں تھا تو جو بھی تھا نا حق تھا،
انہوں نے ایک ملک کو پیدا کیا اس لئے اس ملک کے پیدا ہونے کا کوئی جواز نہیں اور اس میں سب سے
بڑا بھیا نک اور جابرانہ کردار امریکہ نے ادا کیا ہے۔یہ وہ یاد ہے جس کو دنیا کا مسلمان بھلا ہی نہیں سکتا۔اگر چہ عربوں نے اسے مدتوں تک ایک عرب مسئلہ قرار دیئے رکھا اور باقی مسلمانوں کو اس میں شامل
نہیں کیا لیکن باقی مسلمان از خود اس میں شامل رہے ہیں کیونکہ ان کے دل میں یہ بات ہمیشہ سے
جاگزیں رہی ہے ، گہرے طور پر ان کے دل پر نقش ہے کہ دراصل یہ عرب دشمنی نہیں تھی بلکہ اسلام دشمنی
تھی۔اس کے بار بار مختلف اظہار ہوئے۔مثلاً اسرائیل نے بعض دفعہ فلسطینیوں پر ایسے بھیانک مظالم
کئے ہیں کہ ان کے تصور سے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔دل خون کے آنسو روتا ہے۔عورتوں ، بچوں ،مردوں بوڑھوں کو اس طرح تہ تیغ کیا ہے کہ ایک کیمپ میں ایک بھی زندہ روح نہیں
چھوڑی۔دودھ پیتے بچے کو بھی ذبح کیا گیا لیکن نہ تمام دنیا کی قوموں کے کانوں پر کوئی جوں رینگی نہ
امریکہ کی غیرت بھڑ کی۔بلکہ جب بھی United Nations میں اس کے خلاف کوئی سخت
ریزولیوشن پاس کرنے کی کوشش کی گئی تو ہمیشہ امریکہ اس میں مزاحم ہوا اور یہ ایک لمبی تاریخ ہے۔اب یہاں یہ بھی سوال اٹھتا ہے کہ وہ United Nations یعنی اقوام متحدہ اس نام کی
مستحق بھی ہے کہ نہیں جس میں صرف پانچ قوموں کو دنیا کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق ہو یعنی وہ مستقل
ممبر جن کو ویٹو کرنے کا حق ہے اور اگر سارے عالم کی رائے بھی متفق ہو جائے تو اس ایک ملک کو یہ حق
ہو کہ اس رائے کو رد کر دے تو عملاً وہ ایک ملک اس وقت دنیا بن جائے گا اور عملاً موجودہ فیصلے کے پیچھے
یہی بات کارفرما ہے۔جب صدر بش تحدی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ عراق کی کیا مجال ہے کہ
۱۷۵
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
تمام دنیا کی رائے سے ٹکر لے۔تو امر واقعہ یہ ہے، ہر آدمی سمجھتا ہے کہ دنیا کی رائے سے مراد امریکہ کی
رائے یا صدر بش کی رائے ہے اور اس تحدی میں ایسا تکبر پایا جاتا ہے کہ اس سے طبیعتوں میں منافرت
پیدا ہوتی ہے اور جب ان کے یہود کے ساتھ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر مسلمان نظر ڈالتے ہیں تو
وہ سوائے اس کے کوئی اور نتیجہ نکال ہی نہیں سکتے کہ عراق نے غلطی کی یا نہیں کی۔عراق کے خلاف جو
انتقامی کارروائی کی جارہی ہے یہ صرف اسرائیل کی خاطر ہے، یہ وہ ان کہی باتیں ہیں۔یہ تجزیے کے
بغیر دل میں جمے ہوئے نقوش ہیں جن کے نتیجے میں مسلمان عوام یہ سمجھتے ہیں کہ درحقیقت یہ اسلام کی
دشمنی کے نتیجے میں سب کچھ ہورہا ہے۔اسرائیل کو یہ حق ہوتا ہے کہ وہ عراق میں جہاز بھجوا کر ان کے نیوکلیئر پلانٹ یعنی وہ کارخانہ
جو ایٹم بم کی خاطر بنایا جا رہا تھا اور عام پر امن مقاصد کے لئے نہیں تھا۔کس United Nations
نے یہ اختیار اسرائیل کو دیا تھا کہ یہ فیصلہ بھی کرے اور پھر اس کو مٹانے کا اقدام بھی خود کرے۔اس
وقت تو دنیا میں کسی نے یہ اعلان نہیں کیا کہ عراق کو یہ حق حاصل ہے کہ جب چاہے اسرائیل کے خلاف
انتقامی کارروائی کرے۔یہ فیصلہ کرنا عراق کا کام ہے کہ آج کرے یا کل کرے یا پرسوں کرے مگر اس
انتہائی کھلی کھلی جابرانہ بر بریت کے بعد اقوام متحدہ عراق کے اس حق کو تسلیم کرتی ہے۔اگر کسی نے یہ
آواز سنی ہو کم سے کم میرے کانوں نے نہیں سنی ، اگر کسی نے ایسی خبر پڑھی ہو تو کم سے کم میری آنکھوں
نے نہیں پڑھی اور کسی مسلمان نے نہیں پڑھی۔حقائق پر مبنی تاثر
پس عالم اسلام کا یہ تصور کہ موجودہ دشمنی بھی اسلام کی گہری نفرتوں پر مبنی ہے ، حقائق پر مبنی
تصور ہے، یہ کھلی کھلی دشمنیاں اور کھلی کھلی نا انصافیاں دنیا کو معلوم ہیں ، ان کی نظر میں آتی ہیں اور بھول
جاتے ہیں لیکن تاثر قائم رہ جاتا ہے اور وہ تاثر سچا ہوتا ہے۔پھر عجیب بات ہے کہ جب عراق اسرائیل
پر حملہ کرتا ہے اور راکٹس برساتا ہے اور ان کی شہری آبادیوں میں سے کچھ حصہ منہدم ہوتا ہے تو ساری
127
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
دنیا اس پر شور مچادیتی ہے۔فلسطین یاد نہیں رہتا، اسرائیل کا وہ فضائی حملہ یاد نہیں رہتا جو ایٹمی پلانٹ پر
کیا گیا تھا اور اس کے بعد آئندہ مظالم کی نہایت خوفناک داغ بیل ڈالی جاتی ہے۔یہ وہ باتیں ہیں جن
کے نتیجے میں مسلمانوں کے جذبات زیادہ سے زیادہ مجروح ہوتے چلے جارہے ہیں اور مسلے چلے
جارہے ہیں اور جب وہ ان جذبات کا اظہار کریں تو قو میں ان کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ آج فیصلہ کرو
کہ تم اسلام کے وفادار ہو گے یا ہمارے وطن کے وفادار رہو گے یہ کونسا انصاف ہے۔حقائق کے اظہار
پر وطنیت کا سوال اٹھانا ہی ظلم ہے۔اگر یہ باتیں جو بچی اور حقیقتیں ہیں ان کا مسلمان اظہار کرتا ہے تو
اس کو حق حاصل ہے لیکن جو بھیا نک بات ظاہر ہو چکی ہے اس سے زیادہ بھیا نک باتیں ابھی ظاہر
ہونے والی ہیں۔اسرائیل کے ساتھ کچھ مخفی گفت وشنید امریکہ نے کی اور اپنے ایک بہت ہی اہم افسر کو، اپنے
مرکزی حکومت کے نمائندہ کو ان کے پاس بھجوایا اور باتوں کے علاوہ جو مخفی تھیں اور کچھ عرصے تک مخفی
رہیں گی جب تک وہ عملی طور پر دنیا کے سامنے ظاہر نہ ہوں ، ایک یہ بھی تھی کہ اسرائیل کو چھ بلین سے
زیادہ ڈالر دیئے گئے اس لئے نہیں کہ تم جوابی انتقامی کارروائی نہ کرو بلکہ اس لئے کہ سر دست نہ کرو
اور بعد میں کر لینا جب ہم مار کر فارغ ہو جائیں تو جو کچھ بچے گا اس پر تم اپنا بدلہ اتار لینا۔بعض دفعہ
پرانے زمانوں میں رواج تھا کہ اگر کوئی ظالم مرجاتا تھا یا کوئی شخص کسی مرے ہوئے کو ظالم سمجھتا تھا
اور انتقام لینا چاہتا تھا تو اس کی لاش اُکھیڑ کر اسے پھانسی لگا دیا جاتا تھا تو عملاً جو معاہدہ ہوا ہے وہ یہ ہے
کہ لاش بنانے تک ہمیں موقعہ دو۔ہم تمہاری یہ خدمت کر رہے ہیں اور کرتے چلے جائیں گے۔جب
مار بیٹھیں گے تو پھر تمہارے سپرد کر دیں گے پھر اس لاش کو تم جہاں مرضی لٹکائے پھرنا۔اب سوال یہ
ہے کہ کیا یہ سب انصاف کی باتیں ہیں؟ کیا یہ انسانیت کی باتیں ہیں؟ لیکن ایک اور بات جود نیا کی نظر
میں نہیں آرہی وہ یہ ہے کہ عراق کی Civilion Population یعنی پرامن عام آبادی پر جو
خطر ناک بم گرائے گئے ہیں۔یہ اس واقعہ کے بعد گرائے گئے ہیں اور زیادہ تر مغربی عراق کی آبادی
اس سے متاثر ہوئی ہے اور اگر یہ ظلم تھا تو عملاً اس سے ہزاروں گنا بڑا ظلم عراق پر کیا جا چکا ہے۔اگر ایک