سیاسی جنگوں اور جہاد میں ما بہ الامتیاز

خلیج کا بحران, حصہ 2

122
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
اسرائیلی گھر گرا تھا تو عراق کے سینکڑوں گھر گرائے جاچکے ہیں۔اگر ایک اسرائیلی زخمی ہوا تھا تو ہزاروں
عراقی مارے جاچکے ہیں۔وہاں سے آنے والے بتاتے ہیں کہ بعض علاقوں سے لاشوں کی بد بو کی وجہ
سے گزرا نہیں جاتا۔جلے ہوئے گوشت کی بد بو بھی اٹھتی ہے اور متعفن گوشت کی بد بو بھی اٹھ رہی ہے
اور علاقوں کے علاقے آبادی سے خالی ہو گئے ہیں۔یہ امریکہ کا وہ انتقام ہے جو یہود کی خاطر اس نے لیا ہے اور یقیناً یہ اس معاہدے میں شامل
تھا جس کی باتیں ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔عملاً وہ منظر عام پر آ گیا ہے اور ابھی یہ انسانیت کے
علمبردار ہیں Moral High Grounds سے باتیں کرتے ہیں اور باقی دنیا کو کہتے ہیں تم
ذلیل تمہیں اتنا بھی نہیں پتہ کہ انسانیت ہوتی کیا ہے۔تم نے نہتے معصوم اسرائیلیوں پر بمباری کی۔وہ
غلط ہے۔اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا کہ نہتے پُر امن شہریوں کو کسی رنگ میں بھی تکلیف پہنچائی
جائے۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا دین اس کی اجازت نہیں دیتا۔جب بھی بعض علاقوں میں جہاد
یعنی تلوار کا جہاد ہوا کرتا تھا تو آپ افواج کو بھیجنے سے پہلے ان کو تفصیل سے اور تاکید سے جو ہدایت فرمایا
کرتے تھے۔اس میں ایک یہ بھی ہدایت تھی کہ شہریوں کو ، بوڑھوں کو عورتوں کو اور بچوں کو ہرگز تہ تیغ نہیں
کرنا۔ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا۔(ابو داؤد کتاب الجہاد حدیث نمبر: ۲۲۴۷) پس فی الحقیقت یہ صحیح اسلامی
تعلیم حضرت محمد مصطفی امیہ کی نصیحتوں اور آپ کی سنت سے ملتی ہے۔پس میں یہ نہیں کہتا کہ عراق نے درست کیا مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ اگر عراق نے غلط بھی
کیا تو دنیا کے ان قواعد و دستور کے مطابق جن کے تم علمبردار بنے ہوئے ہو عراق کی اس کارروائی کو
ایک جوابی کارروائی تصور کرنا چاہئے تھا۔اسرائیل میں بسنے والے وہ مسلمان جن پر آئے دن گولیاں
چلائی جاتی ہیں اور نہتوں کو تہ تیغ کیا جاتا ہے اور گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اگر ان
کا انتقام لیا جائے
تو تم یہ نہیں کہتے کہ یہ انتقام ہے اور جائز ہے۔تم یہ کہتے ہو کہ یہ سراسر غیر منصفانہ، بہیمانہ ظلم ہے
اور زیادتی ہے جس کا بدلہ لینے کا اسرائیل کو حق ہے اور پھر مخفی معاہدے ان سے یہ کرتے ہو کہ ہم تمہیں
روپیہ بھی دیں گے اور تمہاری خاطر ایسے خوفناک مظالم ان پر کریں گے کہ تمہارے دل ٹھنڈے ہوں

۱۷۸
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
گے اور جو کچھ بھی ان معصوم لوگوں کا بیچ رہے گا وہ تمہارے سپرد کر دیں گے کہ جاؤ اور جو کچھ ان کا رہ گیا
ہے اس کو ملیا میٹ کر دو یا ان کے مردوں کی لاشیں لٹکا کر ان سے اپنا انتقام لو اور اپنے سینے ٹھنڈے کرو
اور پھر یہ باتیں ان کے پیش کردہ اخلاق کے اس قدر شدید منافی ہیں، جن اخلاق کا یہ ڈھنڈورا پیٹتے
ہیں خود ان کے مخالف ہیں ، جو پروپیگینڈا دنیا میں کر رہے ہیں خود اس پرو پیگنڈے کو جھٹلانے والی
باتیں ہیں۔پرو پیگنڈا یہ کر رہے ہیں کہ صدر صدام ایک نہایت ہی خوفناک جابر ہے۔ہم اس کو سزا اس
لئے دے رہے ہیں کہ اس نے خود اپنے ملک کے باشندوں کو زبردستی غلام بنایا ہوا ہے۔ہم اس کو سزا
اس لئے دے رہے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے باشندوں پر ظلم اور تشدد کر رہا ہے اور ان کی رہائی کی خاطر
ہم صدر صدام کے خلاف ہیں نہ کہ اہل عراق کے خلاف اور سزا کن معصوموں کو دے رہے ہیں جن پر
ان کے بیان کے مطابق مسلسل سالہا سال سے صدر صدام تشدد کرتا چلا جارہا ہے اور مظالم تو ڑتا چلا
جا رہا ہے ان معصوم عورتوں اور بچوں کا کیا قصور ہے جو تمہارے بیان کے مطابق پہلے ہی مظلوم ہیں جن
کی آزادی کے نام پر تم نے جنگ شروع کی ہوئی ہے کہ ان کو اس جرم کی سزا دو جس جرم کا ارتکاب
تمہارے نزدیک صدر صدام نے اسرائیل کے خلاف کیا اور ایسی سزا دو کہ یہود کی تاریخ میں بھی ایسے
خوفناک انتقام کی مثالیں نہ ملیں۔تمہیں یہ کیا حق ہے کہ عیسائیت کی معصوم تعلیم کو داغدار کرو اور عیسائیت
کی تعلیم کو اور عیسائیت کی تاریخ کو بھی اسی طرح انتقام کے ظلم سے خون آلود کر دو جس طرح یہود کی
تاریخ ہمیشہ خون آلود رہی ہے۔پس یہ ساری غیر منصفانہ باتیں ہیں عدل کے خلاف باتیں ہیں۔تقویٰ
کے خلاف باتیں ہیں جن کے خلاف مسلمان کے دل میں ایک رد عمل ہے اس کے باوجود وہ جن ملکوں
میں رہتا ہے اس کا پر امن شہری ہے۔اس کے باوجود کہ وہ اس بات پر آمادہ ہے کہ ملک کا قانون
توڑے بغیر صرف ظلم کے خلاف احتجاج کی آواز بلند کرے اس کو غدار قرار دیا جاتا ہے اور اس کے
خلاف مہم چلائی جاتی ہے۔یہ کونسا انصاف ہے۔۔مجھ سے ایک احمدی نے فون پر سوال کیا کہ میرا BBC کے ساتھ یاکسی اور ٹیلی ویژن کے
ساتھ انٹرویو ہونے والا ہے وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تمہارا کیا رد عمل ہے؟ کیا تبصرہ ہے ان حالات پر ؟

۱۷۹
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
بتائیں میں کیا جواب دوں۔میں نے کہا تم یہ جواب دو کہ جو Tony Ben (ممبر برٹش
پارلیمنٹ ) کا تبصرہ ہے میرا بعینہ وہی تبصرہ ہے جب میرے دل کی صحیح آواز وہ منصف مزاج
انگریز بلند کر رہا ہے تو مجھے کیا ضرورت ہے اس آواز کو خو د بلند کرنے کی کیونکہ جب میں کروں گا
تو تم مجھے غدار قرار دو گے۔جب Tony Ben کرے گا تو تم اسے غدار قرار دینے کی جرات نہیں
کر سکتے۔پس جو باتیں ہو رہی ہیں انصاف کے خلاف ہو رہی ہیں ، تقویٰ کے خلاف ہو رہی ہیں۔کوئی قانون High moral Ground نہیں ہے بلکہ اخلاقی انحطاط میں تحت الثریٰ تک
پہنچے ہوئے لوگ ہیں۔پس یہ وہ صورتحال ہے جو درست اور تقویٰ پر مبنی صورتحال ہے مگر اس کے باوجود کسی مسلمان
عالم کو اور کسی مسلمان بادشاہ کو یہ حق نہیں ہے کہ ان لڑائیوں کو اسلامی جہاد قرار دے لیکن مسلمان عوام کو
جب جہاد کے نام پر بلایا جائے گا تو اس لئے لبیک کہیں گے کہ وہ دل سے جانتے ہیں اور بار باران کا
کردار یہ ثابت کرتا چلا جارہا ہے کہ ان لڑائیوں کے پس منظر میں اسلام کی دشمنی ضرور موجود ہے۔پس
وہ معصوم جہاں مارے جائیں گے میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا کی رحمت ان سے رحم کا سلوک فرمائے گی
اور اگر اسلام کی کامل تعریف کی رو سے وہ شہید قرار نہیں بھی دیئے جاسکتے تو چونکہ اسلام کی دشمنی میں ان
سے ظلم ہوئے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ ان سے رحمت اور مغفرت کا سلوک کرے گا۔لیکن پھر بھی میں اس
بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ نہ مسلمان علماء کا حق ہے اور نہ مسلمان بادشاہوں کا حق ہے کہ وہ اپنی سیاسی
لڑائیوں کو خواہ وہ مظلوم کی لڑائیاں ہوں اسلامی جہاد قرار دیں۔دراصل آج کل اسلام کی دشمنی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ظاہر وباہر ہوتی چلی جارہی ہے
اور منہ سے کوئی کچھ کہے در حقیقت دل کی آواز مختلف بہانوں کے ساتھ اٹھ ہی جاتی ہے اور زبان پر بھی
آہی جاتی ہے اور جہاں تک
عمل کا تعلق ہے وہ میں نے بیان کیا ہے کہ ایسی مکروہ عملی تصویر میں بنائی
جارہی ہیں کہ جو خون کا رنگ رکھتی ہیں اور نفرت کے برش سے بنائی جارہی ہیں اور اسلام کی نفرت کا
برش ان کے خدو خال بناتا چلا جارہا ہے اور کھل کر دنیا کے سامنے وہ تصویریں ابھرتی چلی جارہی ہیں

۱۸۰
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
اس کے نتیجے میں اور جو کچھ بھی ہوا من بہر حال قائم نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بنیادی اصول کبھی کوئی دنیا میں
تبدیل نہیں کر سکا کہ نفرتیں نفرتوں کے بچے پیدا کرتی ہیں۔اس لئے یہ ابھی سے بیٹھے ہوئے منصوبے
بنارہے ہیں کہ کس طرح اس جنگ کے اختتام پر اس خطہ ارض میں جسے مشرق وسطی کا نام دیا جاتا ہے
امن کا قیام کریں گے۔یہ محض خواب و خیال کی جاہلانہ باتیں ہیں۔جہاں نفرتوں کے بیج اتنے گہرے
بودیئے گئے ہوں وہاں سے نفرتیں ہی اُگیں گی۔جہاں جنگ کے بیج بو دیئے گئے ہوں وہاں جنگیں ہی
اُگیں گی اور یہ ہو نہیں سکتا کہ نفرتوں کے نتیجہ میں محبتیں پیدا ہونی شروع ہو جا ئیں اور جنگ کے
نتیجے میں امن کی فصلیں کاٹنے لگو۔پس آج نہیں تو کل یہ دیکھیں گے کہ جو اقدامات یہ آج کر رہے
ہیں یہ ہمیشہ کے لئے دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں اور جو مجرم ہے خدا اس کو سزا دے گا کیونکہ
انسان تو بے اختیار ہے۔تعصب سے پاک تبصرہ
جماعت احمد یہ کسی قومی تعصب میں مبتلا ہو کر کسی خیال کا اظہار نہیں کرتی ، نہ تعصب میں مبتلا
ہو سکتی ہے کیونکہ ہمارے دل تو حید نے سیدھے کر دیئے ہیں۔کوئی کبھی ان میں نہیں چھوڑی۔ہماری وفا
توحید کے ساتھ ہے اور توحید جس کے دل میں جاگزیں ہو جائے اور گڑ جائے اس کے دل میں عصبیتیں
جگہ پاہی نہیں سکتیں۔یہ دو چیزیں ایک سینے میں اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔تو حید تو کل عالم کو اکٹھا کرنے والی طاقت ہے۔تو حید جس سینے میں سما جائے اس میں کوئی
عصبیت جگہ نہیں پاسکتی۔یہ ایک بنیادی غیر مبدل قانون ہے۔اسی لئے میں جماعت احمدیہ کی طرف
سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہمارے تبصروں میں خواہ کیسی ہی تلخی ہو وہ حق پر مبنی تبصرے ہوں گے اور آج
نہیں تو کل دنیا ہماری تائید کرے گی کہ ہاں تم نے حق کی صدا بلند کی تھی اور اس میں کوئی تعصب کا شائبہ
تک باقی نہیں تھا۔لیکن اس کے علاوہ بھی بعض باتیں ہیں جن کی وجہ سے طبیعتوں پر سخت انقباض بھی ہے اور

۱۸۱
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
بے قراری پائی جاتی ہے۔وہ ان کا متکبرانہ رویہ ہے۔خاص طور پر امریکہ کے صدر جب بات کرتے
ہیں عراق کے متعلق یا دوسری ان قوموں کے متعلق جوان سے تعاون نہ کر رہی ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے
دنیا میں ایک خدا اتر آیا ہے اور خدا بات کر رہا ہے اور جو موحد ہو وہ تکبر کے سامنے سر جھکا ہی نہیں
سکتا۔شرک کی مختلف قسمیں ہیں لیکن سب سے زیادہ مکروہ اور قابل نفرت شکل تکبر ہے۔پس تکبر کے
خلاف آواز بلند کرنا موحد کا اولین فریضہ ہے اور جماعت احمد یہ دنیا کے موحدین میں صف اول کی موحد
جماعت ہے بلکہ تو حید کی علمبردار جماعت ہے توحید کا جھنڈا آج جماعت احمدیہ کے ہاتھوں میں تھمایا
گیا ہے اس لئے ہم ہر شرک کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ہر تکبر کے خلاف آواز بلند کریں گے
اور دنیا کا کوئی خوف ہماری اس آواز کا گلا نہیں گھونٹ سکتا کیونکہ وہ مصنوعی خدا جو دنیا کی تقدیر پر قابض
ہونے کی کوشش کرتے ہیں ان کے سامنے سر جھکانا اور موحد ہونا بیک وقت ممکن ہی نہیں۔جب میں
ایسے تبصرے کرتا ہوں تو بعض احمدی مجھے لکھتے ہیں، ہیں ہیں ! ہمیں آپ
کی فکر پیدا ہوتی ہے آپ کیوں
ایسی باتیں کرتے ہیں۔میں ان کو یاد دلاتا ہوں کہ میں اس لئے ایسی باتیں کرتا ہوں کہ میرے آقا
و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بھی ایسی ہی باتیں کیا کرتے تھے۔جب آپ نے توحید
کے حق میں آواز بلند کی تو مکہ کیا تمام دنیا نے آپ کی مخالف تھی۔آپ کی منتیں کی گئیں۔آپ کو سمجھایا گیا
کہ کیوں اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔آپ کو علم نہیں کہ کتنی کتنی خوفناک طاقتیں آپ کے خلاف
اکٹھی ہو گئی ہیں لیکن آپ نے ان کو یہی جواب دیا اور ہمیشہ یہ جواب دیا کہ تو حید کی راہ میں میں ہر قربانی
کے لئے تیار ہوں یہی میری زندگی کا مقصد ہے۔یہی میرے پیغام کی جان ہے۔یہی میرے مذہب
کی روح ہے اس لئے ہر دوسری چیز سے تم مجھے الگ کر سکتے ہومگر تو حید اور توحید کا پیغام پہنچانے سے
الگ نہیں کر سکتے۔آپ نے فرمایا کہ تم کیا کہتے ہو۔خدا کی قسم ! اگر سورج کو میرے دائیں ہاتھ پر لا کر
رکھ دو اور چاند کو میرے بائیں ہاتھ پر لا کر رکھ دو تب بھی میں ان کو رد کر دوں گا اور تو حید کا دامن کبھی نہیں
چھوڑوں گا۔پس مجھے کس بات سے ڈراتے ہیں۔امریکہ کی طاقت ہو یا یہود کی طاقت ہو یا انگریز کی

۱۸۲
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
طاقت ہو یا تمام دنیا کی اجتماعی طاقتیں ہوں اگر تو حید کی آواز بلند کرتے ہوئے پارہ پارہ بھی ہو جاؤں تو
خدا کی قسم میرے جسم کا ذرہ ذرہ یہ اعلان کرے گا کہ فزت برب الكعبه۔فزت برب الكعبه
میں خدائے کعبہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں کامیاب ہو گیا اور یہی وہ آواز ہے جو آج تمام دنیا کے
احمدیوں کے دلوں سے اور ان کے جسموں کے ذرے ذرے سے اٹھنی چاہئے۔تقدیر کا فیصلہ
کیا پروگرام ہیں؟ اور کن طاقتوں پر یہ بھروسہ کئے ہوئے ہیں۔Desert Storm کی
باتیں کرتے ہیں یعنی صحراؤں کا ایک طوفان ہے جو دشمن کو ہلاک اور ملیا میٹ کر دے گا۔یہ نہیں جانتے
کہ طوفانوں کی باگیں بھی خدا کے ہاتھ میں ہوتی ہیں۔میں نہیں جانتا کہ خدا کی تقدیر کیا فیصلہ کرے گی
مگر یہ ضرور جانتا ہوں کہ خدا کی تقدیر جو بھی فیصلہ کرے گی وہ بالآخر متکبروں کو ہلاک کرنے کا موجب
بنے گا آج نہیں تو کل یہ تکبر ملیامیٹ کئے جائیں گے کیونکہ وہ بادشاہت جو آسمان پر ہے اسی خدا کی
بادشاہت زمین پر ضرور قائم ہو کر رہے گی۔پس آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں آپ دیکھیں گے کہ یہ
تکبر دنیا سے مٹا دیا جائے گا اور طوفان ان پر الٹائے جائیں گے اور ایسے ایسے خوفناک
Storms خدا کی تقدیر ان پر چلائے گی کہ جن کے مقابل پر ان کی تمام اجتماعی طاقتیں بھی نا کام
اور پارہ پارہ ہو جائیں گی یہ نظام کہنہ مٹایا جائے گا۔آپ یا درکھیں اور اس بات پر قائم رہیں اور کبھی محونہ
ہونے دیں۔یہ اقوام قدیم جن کو آج اقوام متحدہ کہا جاتا ہے ان کے اطوار زندہ رہنے کے نہیں ہیں۔یہ
قو میں یادگار بن جائیں گی اور عبرتناک یادگار بن جائیں گی اور ان کے کھنڈرات سے ، آپ ہیں۔اے تو حید کے پرستارو! وہ آپ ہیں جونئی عمارتیں تعمیر کریں گے نئی اقوام متحدہ کی عظیم الشان فلک بوس
عمارتیں تعمیر کرنے والے تم ہو۔اے مسیح محمدی کے غلامو! جن کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے تم دیکھو گے۔آج نہیں تو کل دیکھو گے، اگر تم نہیں دیکھو گے تو تمہاری نسلیں دیکھیں گی۔اگر کل تمہاری نسلیں نہیں
دیکھیں گی تو پرسوں ان
کی نسلیں دیکھیں گی۔مگر یہ خدا کے منہ کی باتیں ہیں اور اس
کی تقدیر کی تحریریں

۱۸۳
۲۵ جنوری ۱۹۹۱ء
ہیں جنہیں دنیا میں کوئی مٹا نہیں سکتا۔آپ وہ مزدور ہیں جنہوں نے وہ نئی عمارتیں تعمیر کرنی ہیں۔نئی
اقوام متحدہ کی بنیادیں تو ڈالی جا چکی ہیں ، آسمان پر پڑ چکی ہیں ان کی عمارتوں کو آپ نے بلند کرنا ہے۔پس ان دو مقدس مزدوروں کو کبھی دل سے محو نہ کرنا جن کا نام ابراہیم اور اسماعیل تھا اور ہمیشہ یادرکھنا
اور اپنی نسلوں کو نصیحتیں کرتے چلے جانا کہ اے خدا کی راہ کے مزدورو! اسی تقویٰ اور سچائی اور خلوص کے
ساتھ ، اسی تو حید کے ساتھ وابستہ ہو کر اسے اپنے رگ و پے میں سرایت کرتے ہوئے تم اس عظیم الشان
تعمیر کے کام کو جاری رکھو گے ایک صدی بھی جاری رکھو گے، اگلی صدی بھی جاری رکھو گے یہانتک کہ یہ
عمارت پائیہ تکمیل کو پہنچے گی۔اس عمارت کی تکمیل کا سہرا جس کی بنیاد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام
نے ڈالی تھی۔جن کے ساتھ ان کے بیٹے اسماعیل نے مزدوری کی تھی خدا کی تقدیر میں ہمارے آقا
و مولا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے سر پر باندھا جا چکا ہے۔کوئی نہیں ہے جو اس تقدیر کو بدل سکے۔ہم تو
مزدور ہیں محمد مصطفیٰ " کے قدموں کے غلام، آپ کے خاک پا کے غلام ہیں۔پس آپ وفا کے ساتھ کام لیں اور نسلاً بعد نسل اپنی اولا د کو یہ نصیحت کرتے چلے جائیں کہ تم
خدا اور رسول کے مزدوروں کی طرح کام کرتے رہو گے ، کرتے رہو گے ، اپنے خون بھی بہاؤ گے
اور پسینے بھی بہاؤ گے اور کبھی بھی پیچھکو گے نہ ماندہ ہو گے یہاں تک کہ خدا کی تقدیر اپنے اس وعدے کو
پورا کر دے کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (القف:۱۰) کہ محمد مصطفی ﷺ کا دین اس لئے
دنیا میں بھیجا گیا تھا کہ تمام ادیان پر غالب آجائے اور ایک ہی جھنڈا ہو جومحمد رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا ہو
اور ایک ہی دین ہو جو خدا اور محمد کا دین ہو اور ایک ہی خدا کی بادشاہت دنیا میں قائم ہو خدا کرے کہ ہم
اپنی آنکھوں سے دیکھیں اگر نہ دیکھ سکیں تو ہماری اولا دیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور ہمیں یا درکھیں
اور اگر وہ بھی نہ دیکھ سکیں تو ان کی اولادیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ
ان دنیا کی آنکھوں سے آپ دیکھ سکیں یا نہ دیکھ سکیں۔میری روح کی آنکھیں آج ان واقعات کو دیکھ
رہی ہیں۔ان عظیم الشان تغیرات کو اس طرح دیکھ رہی ہیں جیسے میرے سامنے واقعہ ہورہے ہیں
اور ہمارے مرنے کے بعد ہماری روحوں کو آشنا کیا جائے گا اور خبریں دی جائیں گی کہ اے خدا کے غلام

۱۸۴
۲۵ / جنوری ۱۹۹۱ء
بندو! خدا سے عشق اور محبت کرنے والے بندو ! تمہاری روحیں ابدی سرور پائیں اور ابدی سکنیت حاصل
کریں کہ جن را ہوں میں تم نے قربانیاں دی تھیں وہ راہیں شاہراہیں بن چکی ہیں اور جن تعمیرات میں تم
نے اینٹ اور روڑے اور پتھر رکھے تھے وہ خدا کی توحید کی ایک عظیم الشان عمارت بن کر اپنی پائیہ
تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ہوگا اور ایسا ہی ہوگا اللہ کرے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اس رنگ میں خدمت
کی توفیق عطا ہو۔آمین۔گزشتہ جمعہ پر میں نے اعلان کیا تھا کہ جاپان اور جرمنی اور ماریشس کی جماعتیں براہ راست
اس خطبے کو سن رہی ہیں۔بعد میں مجھے بتایا گیا کہ نیو یارک امریکہ اور بریڈ فورڈیو کے اور ڈنمارک کی
جماعتیں بھی مواصلاتی ذریعے سے اس خطبے کو براہ راست سن رہی ہیں۔آج بھی مجھے بتایا گیا ہے کہ
ماریشس ،سویڈن۔مانچسٹر اور بریڈ فورڈ اور جرمنی اور جاپان کی جماعتیں۔جرمنی میں ہمبرگ اور
فرینکفرٹ شامل ہیں ان کی جماعتیں براہ راست اس خطبے کو سن رہی ہیں پچھلی دفعہ مجھے یاد نہیں رہا
تھا کہ جب یہ سن رہی ہیں تو ان کو براہ راست ” السلام علیکم کہہ دوں پس اپنی طرف سے بھی اور
تمام یو کے کے احمدیوں کی طرف سے میں آپ تمام احمدی بھائیوں
کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔دعاؤں پر زور دیں۔ہماری طاقتوں کی جان دعا ئیں ہیں اور جو بھی روحانی
انقلاب اب دنیا میں بر پا ہوگا وہ دعاؤں ہی کے ذریعے ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی