خلیجی جنگ میں مسلمان ملکوں کا طرز عمل
خلیج کا بحران
۱۸۵
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یکم فروری ۱۹۹۱ء
خلیجی جنگ میں مسلمان ملکوں کا طرز عمل
( خطبه جمعه فرموده ۰۱ فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔خوفناک غداریاں
اسلام کی تاریخ بہت سی خوفناک غداریوں سے داغدار ہے اور اگر آپ حضرت محمد مصطفی اے کے
دور کے ابتدائی حصے کو چھوڑ کر جس میں خلفائے راشدین کا دور اور کچھ بعد کا عرصہ شامل ہے، باقی تاریخ
کا مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہمیشہ مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے مسلمانوں ہی سے کچھ
غدار حاصل کئے گئے ہیں اور کبھی بھی اس کے بغیر ملت اسلامیہ کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکا۔اس تاریخ پر
نظر ڈالیں تو غداریوں کی تعریف میں موجودہ جنگ سیاہ ترین حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے
کیونکہ آج تک کبھی اتنی اسلامی مملکتوں نے مل کر ملت اسلامیہ کے مفاد کے خلاف ایسی ہولناک
سازش نہیں کی یا اس میں شریک نہیں ہوئے۔پس یہ جو موجودہ جنگ ہے اس کو اس دور میں آج کے
مبصرین ان مسلمان ممالک کو پاگل بنانے کے لئے جوان کے ساتھ شامل ہوئے جو کچھ چاہیں
کہیں۔لیکن کل مغربی دنیا کے محققین اور مؤرخین بھی یہی بات کہیں گے جو میں آج کہہ رہا ہوں کہ ان
مسلمان ممالک نے ان اسلامی مفاد کے ساتھ حد سے زیادہ غداری کی اور اسلام دشمن طاقتوں کے
ساتھ مل کر ایک ایسی ابھرتی ہوئی اسلامی مملکت کو تباہ کیا اور اس طرح ظلم کے ساتھ ملیا میٹ کرنے کی
کوشش کی۔ابھی تک تو ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ کوشش کی۔اللہ بہتر جانتا ہے کل کو کیا نتیجہ نکلے گا لیکن اگر
۱۸۶
یکم فروری ۱۹۹۱ء
خدانخواستہ یہ اس کوشش میں کامیاب ہو گئے تو کل کا مؤرخ یہی بات لکھے گا کہ جب انہوں نے کوشش
کی تو یہ مسلمان ممالک پوری طرح اسلام کے دشمنوں کے ساتھ مل کر ایک عظیم اسلامی مملکت کو تباہ
کرنے کے لئے شامل ہوئے اور ذرہ بھر بھی عدل یا رحم سے کام نہیں لیا اور ذرہ بھر بھی قومی حمیت کا
مظاہرہ نہیں کیا۔اس ضمن میں کچھ ممالک تو ایسے تھے جن سے مجھے یہی توقع تھی ، ان کے متعلق یہی احتمال
تھا کہ ایسا ہی کریں گے جن میں ایک سعودی عرب ہے اور ایک Egypt اس لئے کہ Egypt
پہلے ہی عالمی دباؤ کے نیچے آکر اور کچھ اپنا علاقہ واپس لینے کی خاطر اسرائیل کے ساتھ معاہدوں
میں جکڑا جا چکا ہے اور اس وقت مغربی طاقتیں مصر کو کلیڈ اپنا حصہ سمجھتی ہیں۔دوسرے
Saudi Arabia جس کی عالم اسلام سے غداریاں ایک تاریخی نوعیت رکھتی ہیں۔اس کا آغاز
ہی غداری کے نتیجے میں ہوا اس کا قیام ہی غداری کے نتیجے میں ہوا۔مسلسل انگریزی حکومت کا
نمائندہ رہا یا امریکن مفاد کا نمائندہ رہا اور اسلام کے دو مقدس ترین شہروں پر قابض ہونے کی وجہ سے
مذہب کا ایک جھوٹا سا دکھاوے کا لبادہ پہنے رکھا جس کے نتیجے میں بہت سی مسلمان مملکتیں اس
بدنصیب ملک کے رعب میں آئیں اور محض اس لئے اس سے محبت کرتی رہیں اور پیار کا تعلق رکھتی
رہیں کہ وہ اسے مکے اور مدینے کا یا دوسرے لفظوں میں محمد رسول
اللہ اور خدا کا نمائندہ سمجھتی تھیں۔امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کی وابستگی
اس ضمن میں میں نے بارہا بعض مسلمان ریاستوں کے نمائندوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ
تم بڑے دھو کے میں مبتلا ہو میں سعودی عرب کی تاریخ کو اچھی طرح جانتا ہوں وہابیت کی تاریخ سے
خوب واقف ہوں۔تم یہ سمجھتے ہو کہ مکے اور مدینے کے میناروں سے جو آواز میں بلند ہوتی ہیں یہ
اللہ اور رسول کی آواز میں ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ ان میناروں پر صرف لاؤڈ سپیکر لگے ہوئے ہیں
اور مائیکروفون واشنگٹن میں ہیں اور ان مائیکروفونز پر بولنے والا اسرائیل ہے کیونکہ یہ ایک واضح حقیقت
IAZ
یکم فروری ۱۹۹۱ء
ہے کسی لمبی چوڑی دلیل کی ضرورت نہیں کوئی انسان جو موجودہ حالات کا ذرا سا بھی علم رکھتا ہے یہ
دوٹوک بات خوب جانتا ہے کہ سعودی عرب کلیہ امریکہ کے قبضہ قدرت میں ہے اور امریکہ کلیہ
اسرائیلی اقتدار میں داخل ہو چکا ہے اور اسرائیلی اقتدار کو عملاً اپنی Policies میں قبول کر چکا ہے۔یہ
ظاہری صورت ہے جو نظر آتے ہوئے بھی مسلمان ممالک اس صورت سے اندھے رہے۔اس کی ایک
وجہ یہ بھی تھی کہ جماعت احمدیہ کو انتہائی جھوٹے اور غلیظ پرو پیگنڈے کا نشانہ بنایا گیا کہ جماعت احمدیہ
انگریز کی ایجنٹ ہے اس لئے جب مسلمان ممالک کے نمائندے ہم سے یہ بات سنتے تھے تو وہ سمجھتے
تھے شاید اپنے گلے سے بلا ٹال کر سعودی عرب پر پھینکتے ہیں اور اپنے انتقام لے رہے ہیں ورنہ اس
میں کوئی حقیقت نہیں۔اب دنیا کے سامنے یہ بات کھل کر آچکی ہے اور وہ سارے مولوی بھی جو ان سے
پیسے لے کر ، ان کا کھا کر احمدیوں کو کبھی یہودیوں کے ایجنٹ قرار دیتے تھے۔کبھی انگریزوں کا ایجنٹ
قرار دیتے تھے کھلے بندوں اب ان Saudians کو سعودی حکومت کے سر براہوں اور سارے
جوان کے ساتھ شامل ہیں ، وہابی علماء کو ، سب کو ملا کر یہودی ایجنٹ اور مغربی ایجنٹ قرار دے رہے ہیں
اور ان کے متعلق ایسی گندی زبان استعمال کر رہے ہیں کہ وہ تو ہمیں زیب نہیں دیتی لیکن جیسا کہ
پاکستان کی گلیوں میں اسی قسم کی گفتگو ہوتی ہے، ایسی ہی آواز میں بلند کی جاتی ہیں آپ جانتے ہی ہیں۔ایسی ہی آواز میں انگلستان میں بھی سعودیت کے خلاف بلند ہوئیں اور دوسرے ممالک کے متعلق بھی
یہی اطلاع آرہی ہے کہ اب تمام عالم اسلام ان کی حقیقت کو سمجھا ہے اس لئے ان سے کسی قسم کی غداری
پر تعجب کی کوئی گنجائش نہ تھی۔یقین تھا کہ یہی کریں گے یہی ان کا طریق ہے ، یہی ہمیشہ سے کرتے
چلے آئے ہیں لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ موجودہ دور میں بعض ایسے ممالک نے بھی اسلام کے مفاد سے
غداری کی ہے جن سے دور کی بھی توقع نہیں تھی اور اس میں بھی میں سمجھتا ہوں کہ امریکن دباؤ کے
علاوہ سعودی دباؤ بھی اور سعودی اثر بھی بہت حد تک شامل ہے اور کچھ غربت کی مجبوریاں ہیں جن کے
نتیجے میں بعض ملکوں نے اپنے ایمان نیچے ہیں۔جن ممالک سے کوئی دور کی بھی توقع نہیں تھی ان میں
ایک پاکستان ہے، ایک ترکی ہے اور ایک شام ہے۔
پاکستان ،ترکی اور شام کا طرز عمل
۱۸۸
یکم فروری ۱۹۹۱ء
پاکستان سے تو اس لئے مجھے توقع نہیں تھی کہ وہاں کی حکومت چاہے کتنی ہی امریکن نواز
کیوں نہ ہو میں بحیثیت پاکستانی جانتا ہوں کہ پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج کا مزاج یہ برداشت ہی
نہیں کرسکتا کہ مغربی طاقتوں کے ساتھ مل کر کسی مسلمان ملک پر حملہ کریں یا اس حملے کا جواز ثابت
کرنے کے لئے ان میں شامل ہو جائیں۔کسی قیمت پر پاکستانی مزاج اس بات کو قبول نہیں کر سکتا
لیکن اس کے باوجود موجودہ حکومت نے جب پوری طرح اس نہایت ہولناک اقدام کی تائید کی جو عراق
کے خلاف اتحاد کے نام پر کیا گیا ہے تو میں حیران رہ گیا کہ یہ کیا ہوا ہے اور کیسے ہوا ہے لیکن الحمد للہ کہ
دو تین دن پہلے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اسلم بیگ نے اس غلط فہمی کو تو دور کر دیا کہ فوج کی
تائید اس فیصلے میں شامل ہے چنانچہ انہوں نے کھلم کھلا اس سے بریت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ
ہم ہر گز اس فیصلے کو پسند نہیں کرتے۔یہ غلط فیصلہ ہے اور ملت اسلامیہ کے مفاد کے خلاف ہے۔جہاں تک Turkey کا تعلق ہے Turkey تو تمام دنیا میں مسلمان مفادات کے محافظ
کے طور پر صدیوں سے اتنا نیک نام پیدا کئے ہوئے ہے کہ اسی نام سے یورپ میں یہ جانا جاتا تھا اور
ترکی کی عثمانیہ حکومت سے مغربی طاقتیں بھی کانپتی تھیں اور جب بھی ترکی کا نام آتا تھا تو وہ سمجھتے تھے کہ
جب تک یہ سلطنت قائم ہے اسلام کی سرزمین میں نفوذ کا ہمارے لئے کوئی موقعہ پیدا نہیں ہوسکتا، کوئی
دور کا بھی امکان نہیں۔چنانچہ اتنی لمبی عظمت کی تاریخ کو ایک فیصلے سے اس طرح سیاہ اور بدزیب
بنادینا اور ایسے داغدار کر دینا یہ اتنی بڑی خود کشی ہے کہ تاریخ میں شاید اس کی کوئی مثال نظر نہ آئے۔ترکی
قوم پر ایسا داغ لگا دیا گیا ہے جو اب مٹ نہیں سکے گا۔سوائے اس کے کہ کوئی عظیم انقلاب بر پا ہو
اور پھر وہ اپنے خون سے اس داغ کو دھونے کی کوشش کریں۔جہاں تک Syria کا تعلق ہے اس کے لئے بھی کئی ایسی وجوہات تھیں جن کی بنا پر مجھے
Syria یعنی شام سے ایسی توقع نہیں تھی۔ایک تو حافظ الاسد کا اپنا گولان ہائیٹ (Height) کا علاقہ
۱۸۹
یکم فروری ۱۹۹۱ء
اسرائیل نے ہتھیایا ہوا ہے اور بڑی دیر سے ان کی اسرائیل سے مخاصمت اور لڑائی چلی آرہی ہے اور اس
تاریخی دور میں جب سے اسرائیل کا قیام ہوا ہے Syria نے اسرائیل کی مخالفت میں بڑی قربانیاں
پیش کی ہیں اور اپنے علاقے بھی گنوائے لیکن اپنے مؤقف کو تبدیل نہیں کیا۔اس کے علاوہ صدام کی جو
تصویر مغربی قومیں آج کھینچ رہی ہیں اس سے بہت زیادہ بھیانک اور بدصورت تصویر صدر حافظ الاسد
کی انہی قوموں نے کھینچ رکھی تھی اور اب تک وہی قائم ہے اس لئے بھی میں نہیں سوچ سکتا تھا کہ جب
مغربی قو میں ایک طرف صدر صدام کو گندی گالیاں دیں گی اور اس کی کردار کشی کر رہی ہوں گی تو صدر
حافظ الاسد کس طرح یہ سمجھیں گے کہ میں اس سے بچ کر ان کے ساتھ گلے مل سکتا ہوں لیکن ان کو یعنی
صدر بش کو اور صدر حافظ الاسد کو میں نے اکٹھے ایک صوفے پر بیٹھے دوستانہ باتیں کرتے ہوئے
ٹیلویژن پر دیکھا اور ان کی پالیسی کو یکسر اس طرح بدلتے دیکھا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے، کچھ سمجھ
نہیں آتی۔انسان ششدر رہ جاتا ہے کہ یہ کیا واقعہ ہوا ہے۔ایران کی مستحسن روش
ایران سے مجھے نہ توقع تھی ، نہ ہے نہ ہوگی کیونکہ ایران کے متعلق پہلے بھی میں بارہا
کھلم کھلا یہ اقرار کر چکا ہوں کہ مذہبی عقائد سے اختلاف کے باوجود ایرانی قوم اسلام کے معاملے
میں منافقت نہیں کرتی۔اسلام کی سچی عاشق ہے۔ان کا اسلام کا تصور غلط ہوسکتا ہے یہ تو ہوسکتا ہے
کہ شیعہ ازم میں بعض ایسے عقائد کے قائل ہوں جن سے ہم اتفاق نہیں کرتے۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ
اسلام کے تصور میں جہاں تک سیاست کا تصور ہے ان کے خیال میں بہت سی غلطیاں ہوں یعنی
اسلام کے سیاسی تصور میں ان کے خیال میں غلطیاں ہوں اور ہیں میرے نزدیک لیکن جان بوجھ کر
اسلام سے غداری کریں یہ ایرانی قوم سے ممکن نہیں ہے اور ان کی تاریخ بھی خدمت اسلام کی عظیم
کارناموں سے روشن ہے بلکہ جتنی علمی خدمت اسلام کی وسیع تر ایران نے کی ہے جس کا ایک حصہ
اب روس کے قبضے میں ہے اس خدمت کو اگر باقی اسلام کی خدمت کے مقابل پر رکھیں تو آپس میں
۱۹۰
یکم فروری ۱۹۹۱ء
تول کرنا بہت ہی مشکل ہوگا۔یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایران کی خدمت کسی طرح دوسری سب خدمتوں
سے پیچھے رہ گئی ہے۔الحمد للہ کہ ایران نے اپنی تو قعات کو پورا کیا اور باوجود اس کے کہ صدر صدام کی
حکومت سے ایرانی حکومت کا شدید اختلاف تھا۔آٹھ سال تک نہایت خوفناک خونی جنگ میں یہ
لوگ مبتلا رہے ہیں اور بہت ہی گہرے شکوے اور صدمے تھے۔اگر امیران ،عراق کے خلاف اٹھ
کھڑا ہوتا تو دنیا سمجھ سکتی تھی اور مورخ اس کو معاف بھی کر سکتا تھا کہ اتنی خوفناک جنگ کے بعد اگر
ایران نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے تو کوئی حرج نہیں ایسا ہو جایا کرتا ہے۔آخر
انسانی جذبات ہیں جو بعض باتوں سے مشتعل ہو کر پھر قابو میں نہیں آتے۔اس وقت انسان گہری
سوچوں میں نہیں پڑسکتا کہ اسلام کے تقاضے کیا ہیں ، ملت کے تقاضے کیا ہیں۔جذبات میں بہہ جاتا
ہے تو یہ باتیں سوچ کر ایک مؤرخ کہہ سکتا ہے کہ اس پہلو سے یہ قابل معافی ہے مگر ایران نے
اگر چہ ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ تو نہیں کیا لیکن اس ابتلاء میں پوری طرح نیوٹرل
(Neutral) رہتے ہوئے عراق کو عراق کی غلطی یاد کرائی اور مغربی طاقتوں کو ان کی غلطی یاد کروائی
گویا کہ انصاف پر قائم رہا۔اس پہلو سے ایران کا نام انشاء اللہ اسلام کی تاریخ میں ہمیشہ عزت سے
لیا جائے گا۔سعودی عرب اور مصر کا نا قابل معافی جرم
یہ تو مختصر تبصرہ ہے سیاسی طور پر اسلام سے وفاداری یا عدم وفاداری کا جہاں تک تعلق
ہے۔میں جب اسلام سے وفاداری یا عدم وفا داری کہہ رہا ہوں تو سیاسی معنوں میں کہہ رہا ہوں یعنی
ملت اسلامیہ سے وفاداری یا عدم وفاداری کی بات ہو رہی ہے لیکن اس ضمن میں ایک یہ بات اور بھی
بتانی چاہتا ہوں کہ ملت اسلامیہ میں دو ممالک ایسے تھے دو سلطنتیں ایسی تھیں جو مذہب کے لحاظ سے بھی
غیر معمولی مقام رکھتی تھیں۔اسلام کے مقدس مقامات کے محافظ کے طور پر اور اس کے مجاور اور نگران
پر سعودی عرب کو دنیائے اسلام میں ایک عظیم حیثیت حاصل ہے جس سے کوئی انکار نہیں کیا
کے طور پر
۱۹۱
یکم فروری ۱۹۹۱ء
جاسکتا یہ اس کی خوش نصیبی تھی کہ اتنی بڑی سعادت ، اتنی بڑی امانت اس کے سپرد ہوئی اور دوسری
طرف اسلامی علوم کا محافظ اور نگہدار مصر سمجھا جاتا تھا کیونکہ مصر کی جامعہ ازھر نے اسلامی علوم کی جو
خدمت کی ہے اس کی کوئی مثال کسی اور اسلامی ملک میں دکھائی نہیں دیتی اور اسلام کے آخری دور میں
علمی خدمت کے لحاظ سے جامعہ ازھر مصر کو جو پوزیشن حاصل ہے اس کا کوئی اور دنیا میں مقابلہ نہیں
کر سکتا پس ان دونوں سے اس پہلو سے کوئی دور کی بھی توقع نہیں رکھی جاسکتی تھی کہ یہ ملت اسلامیہ سے
غداری کریں گے۔چنانچہ ان کا حال دیکھ کر مجھے وہ ایک شعر یاد آ جاتا ہے جو بچپن میں سنا ہوا تھا اور اس
زمانے میں زیادہ اچھا لگا کرتا تھا مگر بعد میں درمیانہ سا لگنے لگا وہ یہ تھا کہ:
آگ دی صیاد نے جب آشیانے کو میرے
جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
کہ جب ظالم شکاری نے میرے گھونسلے کو جلایا تو جن پتوں پر میرا ٹھکا نہ تھا، میرا سر ہانہ تھا،
میرا تکیہ تھا وہی پتے ہل ہل کر اس میرے گھونسلے کی آگ کو ہوا دینے لگے۔تو علمی لحاظ سے اور نقدس
کے لحاظ سے جن دو ملکوں پر عالم اسلام کا تکیہ تھا جب دشمن نے عالم اسلام کے آشیانے کو آگ دی ہے تو
انہوں نے ہی اس آگ کو ہوادی ہے۔پس یہ ایسا جرم نہیں ہے جو کبھی بھی تاریخ میں معاف کیا جا سکے
گا۔اللہ تعالیٰ کی تقدیر کیا فیصلے کرتی ہے۔آج کرتی ہے یا کل کرتی ہے،اس دنیا میں کچھ دکھاتی ہے یا
ان کی سزا جزا کا معاملہ آخرت تک ملتوی کر دیتی ہے یہ تو اللہ تعالی مالک ہے وہی بہتر فیصلے کر سکتا ہے
لیکن جہاں تک دنیا کی سمجھ بوجھ کا تعلق ہے اس کے بداثرات کچھ تو ظاہر ہور ہے ہیں کچھ ایسے ہیں جو
مدتوں ہوتے رہیں گے اور صرف اس خطہ ارض میں محدود نہیں رہیں گے بلکہ بہت وسیع ہوں گے اور
بہت پھیل جائیں گے۔جنگ کے متعلق مغربی مبصرین کا محاکمہ
دوسرا پہلو اس جنگ کا یہ ہے کہ جس کو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں کہ اس جنگ کا
۱۹۲
یکم فروری ۱۹۹۱ء
مقصد کیا ہے۔کیوں ہو رہی ہے؟ اس کی نوعیت کیا ہے؟ جب تک ہم اس کو اچھی طرح سمجھ نہ لیں اس
وقت تک اس بارے میں ہم یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ عالم اسلام کا صحیح موقف کیا ہونا چاہئے یا دنیا کا
مؤقف کیا ہونا چاہئے۔United Nations کو اس بارہ میں کیا اصلاحی اقدامات کرنے
چاہئیں۔مرض کا جب تک تجزیہ ہی نہ ہو تشخیص ہی صحیح نہ ہو اس وقت تک صحیح علاج تجویز ہو ہی نہیں
سکتا۔اس لئے میں باقی خطبے میں مختصراً اس جنگ کی وجوہات کا اور اصل محرکات کا اور مقاصد کا تجزیہ
کرنے کی کوشش کروں گا تا کہ اس کی روشنی میں پھر آئندہ انشاء اللہ ایسی تجاویز پیش کروں گا
جوUnited Nations کیلئے بھی ہوں گی اور دنیا کی دوسری قوموں کے لئے بھی اور عالم اسلام
کے لئے بھی کہ احمد یہ نقطہ نگاہ سے بھی ان مسائل کا کیا حل ہے اور آئندہ دنیا میں امن قائم کرنے کے
لئے اگر سنجیدگی سے غور ہونا چاہئے تو کس پہلو سے، کس طریق پر غور ہونا چاہئے۔اس وقت تو ہم مغرب سے یہی آواز سن رہے ہیں اور صدر بش اس آواز کو سب سے زیادہ
زور سے اور شور کے ساتھ دنیا میں پیش کر رہے ہیں کہ یہ جنگ مذہبی جنگ نہیں ہے۔یہ جنگ کسی قسم
کے مفادات سے تعلق نہیں رکھتی یہ تیل کی جنگ نہیں ہے۔یہ ہمارے مفادات کی جنگ نہیں، یہ اسلام
کی جنگ نہیں ہے یہ یہودیت کی جنگ نہیں ہے یہ عیسائیت کی جنگ نہیں ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ
پھر یہ کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں یہ حق اور انصاف کی جنگ ہے، یہ سچ اور جھوٹ کی جنگ ہے، یہ نیکی اور بدی
کی جنگ ہے، یہ تمام دنیا کی جنگ ہے، ایک ظالم اور سفاک شخص صدام کے خلاف۔یہ وہ امریکی
نظریہ ہے جس کو اس کثرت کے ساتھ ریڈیو، ٹیلی ویژن ، اخبارات میں مشتہر کیا جارہا ہے کہ اکثر مغربی دنیا
اس
کو تسلیم کر بیٹھی ہے۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ واقعی یہی جنگ ہے لیکن بہت سے منصف مزاج اور گہری نظر
رکھنے والے مبصرین ہیں جو انکار کر رہے ہیں اور مغرب ہی کے مبصرین کی میں بات کر رہا ہوں۔ان میں
بڑے بڑے ماہر اور تجربہ کار سیاستدان بھی ہیں اور دانشور صحافی ہر قسم کے طبقے سے کچھ نہ کچھ آواز میں یہ
بلند ہورہی ہیں کہ یہ سب جھوٹ ہے۔یہ سب پروپیگنڈہ ہے اور ہمیں ہمارے ہی راہنما دھوکے دے
رہے ہیں اور کھلے کھلے دھوکے دے رہے ہیں۔یہ جنگ کچھ اور ہے۔Adward Heithجو
۱۹۳
یکم فروری ۱۹۹۱ء
انگلستان کے پرائم منسٹر رہ چکے ہیں اور اپنی بصیرت کے لحاظ سے اور بصارت کے لحاظ سے اور سیاسی
سوجھ بوجھ کے لحاظ سے اور سیاست کے وسیع تجربے کے لحاظ سے انگلستان کی عظیم ترین زندہ شخصیتوں
میں شامل ہوتے ہیں اور مسلسل ان کا یہی موقف رہا ہے کہ ہماری موجودہ سیاسی لیڈرشپ ہمیں سخت
دھوکا دے رہی ہے اور یہ جو نیک مقاصد کا اعلان کیا جا رہا ہے ہرگز یہ بات نہیں۔یہ جنگ انتہائی
خودغرضانہ اور ظالمانہ جنگ ہے اور احمقانہ جنگ ہے کیونکہ ان کے نزدیک بھی اس کے نہایت ہی
خوفناک بداثرات پیدا ہوں گے اور جنگ کے بعد کے حالات بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔بہر حال اس وقت میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کہ مغربی مفکرین کیا کیا کہہ رہے ہیں۔خلاصہ دوسری آواز یہ ہے کہ یہ تیل کی جنگ ہے یہ مفادات کی جنگ ہے یہ اسرائیل کے دفاع کی
جنگ ہے اسرائیلی مقاصد کو پورا کرنے کی جنگ ہے اور بعض یہ کہتے ہیں کہ یہ جنگ صدر بش کی اور
صدر صدام کی جنگ ہے اور ان کے نزدیک صدر بش نے اس مسئلے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنالیا ہے
اور اب ان کی عقل اور ان کے جذبات ان کے قابو میں نہیں رہے۔جب وہ بات کرتے ہیں تو ایسے
بے قابو ہو جاتے ہیں اور اس طرح بچوں کی طرح ایسے غلط محاورے استعمال کرتے ہیں کہ یہ لگتا ہی
نہیں
کہ کوئی عظیم قومی راہنما بات کر رہا ہے اس لئے وہ بڑے زور کے ساتھ اس مسلک کو پیش کرتے
ہیں کہ یہ جنگ در اصل صدر بش کی جنگ ہے جو صدر صدام سے شدید نفرت کرتے ہیں اور انہوں نے
امریکن تسلط کو قبول کرنے سے جو انکار کیا اور اس کے رعب میں آنے سے انکار کیا اس کے نتیجے میں
غضب بھڑ کا ہوا ہے جو قابو میں نہیں آرہا۔یہودی غلبہ کا قدیمی منصوبہ
اب ہم دیکھتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے کیونکہ جماعت احمدیہ کو تو جذباتی فیصلے نہیں کرنے
چاہئیں اور چونکہ ہم نے صرف اپنی ہی فکر نہیں کرنی بلکہ سب دنیا کی فکر کرنی ہے۔کمزور اور چھوٹے
اور بے طاقت ہونے کے باوجود کیونکہ ہم میں سے ہر ایک یہ یقین رکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس دنیا کی
۱۹۴
یکم فروری ۱۹۹۱ء
سرداری یعنی خدمت کے رنگ میں ہمارے سپرد فرمائی ہے۔ہمیں اس دنیا کا قائد بنایا گیا ہے اور قائد کا
معنی وہی ہے جو آنحضرت صلی علی نے بیان فرمایا کہ سید الـقـوم خـادمـهـم ( الجهاد لا بن المبارک
کتاب الجہاد حدیث نمبر : ۲۰۷) کہ قوم کا سردار اس کا خادم ہوا کرتا ہے۔یعنی سردار اور خادم دراصل
ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔اگر کوئی خدمت کرنا نہیں جانتا تو وہ سیادت کا حق نہیں رکھتا اور اگر وہ
کوئی سیادت پا جاتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ خدمت کرے۔پس ان معنوں میں میں قائد ہونے کی
بات کرتا ہوں اور کسی معنی میں نہیں۔پس ہم نے بنی نوع انسان کی خدمت کرنی ہے۔ان کو ان کے
صحیح اور غلط کی تمیز سکھانی ہے اور ان کو سمجھانے کی کوشش کرنی ہے کہ تمام بنی نوع انسان کا مفادکس
بات میں ہے۔کس چیز میں ان کی بھلائی ہے کس چیز میں ان کی برائی ہے۔اس نقطہ نگاہ سے میں
چاہتا ہوں کہ اس مسئلے کو خوب کھولوں اور پھر جہاں جہاں احمدی اس مسئلے کو سمجھ لیں وہاں پھر وہ اپنی
طاقت کے مطابق آواز اٹھائیں اور ماحول کی سوچ اور آراء کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔اس مسئلے کا آغاز دراصل پچھلی صدی کے آخر پر ہو چکا تھا۔جو جنگ آج نظر آ رہی ہے اس کی
جڑیں بہت گہری ہیں۔1897ء میں ایک صیہونی مقاصد کی کونسل قائم ہوئی جو یہود کے اس طبقے سے
تعلق رکھتی تھی جو حضرت داؤد کی بادشاہت کے قائل ہیں اور یہ ایمان رکھتے ہیں کہ تمام دنیا پر ایک دن
داؤدی حکومت ضرور قائم ہو کر رہے گی۔ان کو صیہونی یا اسرائیلی کہا جاتا ہے۔صیہونیوں کی ایک ورلڈ
کونسل قائم ہوئی اور اس نے اپنا ایک ڈیکلریشن ظاہر کیا۔اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔اسی سال یا اس سے کم و بیش کچھ آگے پیچھے کے عرصہ میں ایک یہودی Document یعنی مسودہ
پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے ظاہر ہوا جس کا نام تھا پروٹو کالز آف ایلڈرز آف زائن Protocolsof)
(Elders of Zion یعنی زائن ، وہی زائن (Zion) جس کا میں ذکر کر رہا ہوں یعنی اسرائیلی حکومت
، زائن ازم کے قیام کا مظہر یہ لفظ زائن ہے۔زائن وہ پہاڑ ہے جس کے اوپر کہتے ہیں حضرت داؤد سے
وعدہ کیا گیا تھا۔بہر حال جب زائن کہتے ہیں تو مراد اسرائیل ہے تو اسرائیل کے بڑے لوگ جو
Zionism کے قائل ہیں ان کے چوٹی کے راہنماؤں کی سکیم کہ ہم کس طرح دنیا پر اپنے تسلط کو قائم
۱۹۵
یکم فروری ۱۹۹۱ء
کریں گے اور اس کے لئے لائحہ عمل کیا ہو گا کن اصولوں پر ہم کام کریں گے۔کیا ہمارے مقاصد ہوں
گے۔کیا کیا طریق اختیار کئے جائیں گے وغیرہ وغیرہ یہ ایک چھوٹا سا رسالہ ہے جو مجھے اب تاریخ تو یاد
نہیں لیکن یہ یقینی طور پر یاد ہے کہ انیسویں صدی کے آخر پر 1897ء کے لگ بھگ پہلی مرتبہ یہ
Document ایک روسی عورت کے ہاتھ لگا جو دراصل ان Elders of zion ، جن کی یہ سکیم تھی
ان کے سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھی۔جرمنی میں یہ واقعہ ہوا ہے اور ان میں سے ایک کی
دوست بھی تھی چنانچہ ایک دفعہ وہ رات کو اپنے دوست کے گھر اس کا انتظار کر رہی تھی اور اس کو دیر
ہوگئی اس نے اس کی میز پر پڑی ہوئی کتابوں میں سے ایک مسوہ دیکھنے کے لئے ، دل بہلانے
کے لئے چن لیا اور یہی وہ مسودہ ہے جس کا نام ہے Protocol of Eleders of Zion اس
مسودے کو پڑھ کر وہ ایسی دہشت زدہ ہوئی اور اس میں دنیا کوفتح کرنے کا ایسا خوفناک منصوبہ تھا کہ وہ اس کو لے کر بھاگ گئی
اور روس چلی گئی اور پہلی مرتبہ اس کتاب کو روس میں شائع کیا گیا پھر 1905ء میں پہلی مرتبہ اس کا انگریزی
ترجمہ شائع ہوا۔تو بہر حال یہ وہی دور ہے کہ جب ایک طرف انہوں نے ایک مخفی منصوبہ تیار کیا
اور دوسری طرف ایک ظاہری منصوبے کا اعلان کیا اور یہ جو ظاہری منصوبہ ہے اس کے متعلق کوئی
Controversy نہیں ہے کوئی اختلاف نہیں ہے۔یہود کہتے ہیں کہ ہاں ہمارا منصوبہ تھا اور ہم نے
دنیا میں اس کو ظاہر کیا ہے۔وہ صرف اتنا تھا کہ حکومتوں کے تعلقات کے لحاظ سے، دوسرے اثرات کو
بڑھانے کے لحاظ سے ہم ایک منظم جدوجہد کریں گے جس کا مقصد یہ ہوگا کہ اسرائیل کو اپنا ایک الگ
گھر بطور ریاست کے مل جائے۔تو جو دوسرا منصوبہ تھا اس کا مقصد تھا کہ اسرائیل United
Nations کے ذریعے اور اس زمانے میں اگر چہ United Nations کا کوئی تصور بھی موجود
نہیں تھا لیگ آف نیشنز بھی نہیں تھیں ، اس کے باوجود اس منصوبے میں یہ سب کچھ ذکر موجود ہے
اور اس سکیم کے ذکر کے بعد وہ منصوبہ آخر یہ ارادہ ظاہر کرتا ہے کہ جب یہ ساری باتیں ہو جائیں
گی۔ہم United Nations قائم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے تو پھر ہم United
Nations پر قبضہ کریں گے اور United Nations پر قبضے کے ذریعے پھر ساری دنیا پر حکومت
١٩٦
یکم فروری ۱۹۹۱ء
ہوگی تو یہ United Nations پر قبضہ کرنے کا اور اس کے ذریعے پھر آگے دنیا پر حکومت کرنے کا
جو منصوبہ تھا اس میں بہت سالوں کا لگنا ایک طبعی امر تھا لیکن جس مرحلے کا اس میں ذکر ہے کہ ان ان
مراحل کو طے کر کے ہم بالآخر اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے وہ تمام مراحل اسی طرح وقتاً
فوقنا طے ہوتے رہے۔چنانچہ جب یہود نے اس منصوبے سے قطع تعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہماری
طرف منسوب کیا گیا ہے ہمارا منصوبہ نہیں ہے تو اس پر دنیا کے علماء اور سیاستدانوں اور دانشوروں نے
بڑی بڑی بحثیں اٹھا ئیں۔کئی عدالتوں میں اس پر مقدمہ بازیاں ہوئیں۔انگلستان کے ایک پروٹسٹنٹ
نے اس پر بہت تحقیق کی ہے اور اس نے ایک کتاب شائع کی جس کا نام ہے Water Flowing
Eastwards اس کتاب میں اس کے سارے پہلوؤں پر بحث ہے۔مجھے آج سے تقریباً 20 سال
پہلے اس کو پڑھنے کا موقع ملا تھا۔اس کے بعد کوئی دوست مانگ کر لے گئے اور پھر وہ ہاتھوں ہاتھ بکھر
کے پتا نہیں کہاں چلی گئی۔انگلستان سے میں نے کوشش کی ہے لیکن وہ دستیاب نہیں ہوتی کیونکہ اس
کتاب میں یہ بھی ذکر ہے کہ اس کتاب کو یہود فورا مارکیٹ سے غائب کر دیتے ہیں۔یہ درست ہے یا
غلط کہ یہود کرتے ہیں یا کوئی اور کرتا ہے مگر ہوضرور غائب جاتی ہے یہ تو ہمارا تجربہ ہے۔پس معین طور پر
الفاظ تو میں بیان نہیں کر سکتا لیکن جو بات میں بیان کرتا ہوں۔بنیادی طور پر مضمون کے لحاظ سے
درست ہے۔چنانچہ اس میں اس نے لکھا ہے جب انگلستان کے پرائم منسٹر، غالبا ڈ زرائیلی نام تھا، ان
سے یہ پوچھا گیا کہ آپ کے نزدیک یہ مسودہ جو یہود کی طرف منسوب کیا جاتا ہے واقعہ بڑے یہودی
آدمیوں کی تحریر ہے اور ان کا منصوبہ ہے یا ان کے خلاف محض ایک سازش ہے اور ان کو بدنام کرنے کی
کوشش ہے تو اس کا جواب ڈزرائیلی نے یہ دیا کہ میرے نزدیک صرف دوصورتیں ممکن ہیں یا تو یہ
منصو بہ واقعہ انہی لوگوں کا ہے جن کی طرف منسوب ہو رہا ہے کیونکہ اس کے بعد جتنے واقعات رونما
ہوئے ہیں وہ بعینہ اس منصوبے کے مطابق ہوئے ہیں اس لئے از خود کس طرح وہ واقعات رونما ہونے
لگے اور اسی ترتیب کے ساتھ ، اسی تفصیل کے ساتھ اور یا پھر یہ کسی نبی کی کتاب ہوگی جس نے خدا سے
علم پا کر اتنی زبر دست پیشگوئی کی ہوگی۔تو اس نے کہا میرے نزدیک تو دوہی صورتیں ہیں یا تو پر لے