خلیجی جنگ میں مسلمان ملکوں کا طرز عمل

خلیج کا بحران, حصہ 2

۱۹۷
یکم رفروری ۱۹۹۱ء
درجے کے جھوٹوں کی ہے جنہوں نے منصوبہ بنایا اور اب انکار کر رہے ہیں اور یا پھر ایک بہت بزرگ
اور بچے کی کتاب ہے جس کو خدا نے بتایا تھا کہ آئندہ یہ واقعات ہوں گے۔یہودی منصوبہ ضرور نا کام ہوگا
آج ہم جس دور میں داخل ہوئے ہیں یہ اس کی تکمیل کے آخری مراحل کا دور ہے۔جب
روس اور امریکہ کے درمیان مفاہمتیں شروع ہوئیں اور برلن کی دیوار گرنی شروع ہوئی تو مجھے اس
وقت یہ منصو بہ یاد آیا۔اگر چہ میرے پاس موجود نہیں تھا کہ میں اپنی Memory، اپنی یادداشت کو
تازہ کر سکتا مگر اتنا مجھے یاد ہے کہ اس کے آخر پر یہی لکھا ہوا تھا کہ بالآخر ہم پھر ساری دنیا کو پہلے
تقسیم کریں گے اور پھر اکٹھا کر دیں گے اور اس وقت یہ ہوگا جب ہمارا United Nations پر
پوری طرح قبضہ ہو چکا ہوگا۔تو اس وقت سے میرا دل اس بات پر دھڑک رہا تھا کہ اب وہ خطرناک دن
آنے کا زمانہ معلوم ہوتا ہے آ گیا ہے لیکن اس خوف کے باوجود جواتنی بڑی بڑی علامتوں کے ظاہر
ہونے کے بعد ایک طبعی امر ہے مجھے ایک یہ بھی کامل یقین ہے کہ بالآخر یہ منصوبہ ضرور ناکام ہوگا
اور میرا یہ اعلان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کی بناء پر ہے 1901ء میں
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہوا کہ :
فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے کہ اس کو ہلاک کریں ( تذکرہ صفحہ: ۳۳۶)
اور 1905ء میں انگریزی میں یہ منصوبہ دنیا کے سامنے آیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ فری میسن
مسلط کئے جائیں گے۔پس اس زمانے میں جبکہ فری میسنز کا کسی کو تصور بھی نہ تھا۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ الہام ہونا یعنی ہندوستانی میں تو فری میسنری“ کا بہت کم لوگوں کو پتا تھا اور
پھر قادیان جیسے گاؤں میں اچانک یہ الہام ہو جانا حیرت انگیز بات ہے پس مجھے کامل یقین ہے کہ
بالآخر یہ منصوبہ ضرور ناکام ہوگا مگر نا کام ہونے سے پہلے دنیا میں نہایت ہی خطرناک زہر پھیل چکا
ہوگا۔بہت سے آتش فشاں پھٹ چکے ہوں گے اس کے نتیجے میں بہت سے زلازل واقعہ ہو چکے ہوں

۱۹۸
یکم فروری ۱۹۹۱ء
گے۔بہت سی تباہیاں آئیں گی۔بہت سی مصیبتوں میں تو میں مبتلا ہوں گی۔بہت بڑے خطر ناک دن
ہیں جن سے ہمیں گزرنا ہوگا کیونکہ اتنا بڑا منصوبہ اچانک خود بخو دنا کام نہیں ہوا کرتا۔پوری کوشش کے
بعد یہ منصوبہ اپنے سارے پر پرزے نکالے گا اور اس کی ناکامی کے لئے خدا کی تقدیر جو مدافعانہ کوشش
کرے گی وہ بہر حال غالب آئے گی لیکن اس دوران ہمیں ذہنی طور پر اس بات کے لئے تیار ہونا
چاہیے کہ بنی نوع انسان بہت بڑے بڑے ابتلاؤں میں سے گزریں گے اور انسان کو بڑی بڑی
مشکلات کا سامنا ہوگا اور اس میں سے کچھ حصہ لازماً احمدیوں کو بھی ملے گا کیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ قومی
عذابوں اور ابتلاؤں کے وقت بچوں کی جماعت کلیہ بچ جائے۔تکلیف میں کچھ نہ کچھ ضرور حصے دار
ہوتی ہے لیکن یہ سب کچھ ہو جانے کے بعد بالآخر اسلام کی ترقی اور فتح اور احمدیت کے غلبے کے دن
آئیں گے یہ وہ آخری تقدیر ہے جو لازماً ظاہر ہوگی اور وہی دراصل دنیا کا ” نظام نو“ ہے وہ نظام نو
نہیں ہے جو صدر بش کے دماغ میں ہے جسے وہ New World Order کے طور پر دنیا کے
سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں مگر اس مضمون کو سر دست چھوڑتے ہوئے میں وا پس وہاں آتا ہوں کہ
سب سے پہلے موجودہ حالات کی بنیاد 1897ء کے لگ بھگ رکھی گئی۔ظاہری طور پر تو بہر حال
1897ء میں رکھی گئی جب اسرائیل کی حکومت کے قیام کی کوششوں کا اعلان ہوا۔اس کے بعد دوسرا بڑا قدم 1917 ء میں ہمیں نظر آتا ہے جبکہ Balfour نے ، (بالفور یا
بیلفور جو بھی Pronunciation صحیح ہے ، جو انگلستان کے Foreign Secretory تھے،
انہوں نے ایک بہت امیر یہودی انسان کو جو یہودی کمیونٹی کا نمائندہ تھا ، Rothschild جو بعد میں
لارڈ (Lord ) بھی بن گیا یا اس وقت بھی شاید Lord ہی ہو ، Lord Rothschild کو ایک
خط لکھا جس میں کیبنٹ کے ایک فیصلے سے اس کو مطلع کیا اور یہ Document کے طور پر چھپا
ہوا موجود ہے کہ برطانوی حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ فلسطین میں
اسرائیلیوں کو گھر دینے کے مسئلے پر ہر طرح تعاون کریں گے اور ہر طرح آپ کا ساتھ دیں گے
اور ہاتھ بٹائیں گے۔یہ جو 16 17 18 19 تک کے عرصے میں پھیلا ہوا ہے۔یہ دور اسلام

۱۹۹
یکم فروری ۱۹۹۱ء
کے خلاف سازشوں کا ایک نہایت ہی خوفناک اور سنگین دور ہے اور ان سازشوں میں سب سے
زیادہ نمایاں حصہ اس وقت کی برطانوی حکومت نے لیا۔میں اس کی چند مثالیں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں۔اسلام کے خلاف سازشوں کا خوفناک دور
1897ء میں First World Zionist Congress نے جو ڈیکلریشن دیا اس کا
میں ذکر کر چکا ہوں جس کے اس وقت پریذیڈنٹ DR۔Theodor Herzl تھے اور اگست
1897ء میں یہ منصوبہ دنیا میں باقاعدہ شائع ہوا۔1917ء کو بالفور Balfour برٹش فارن سیکرٹری
نے راتھشیلڈ کو جو خط لکھا ہے اس کا میں ذکر کر چکا ہوں۔اس سے ایک سال پہلے 1916ء
میں MR۔Mc Mahon جو انگلستان کی حکومت کے نمائندہ تھے انہوں نے مکہ اور مدینہ اور ارض
حجاز کے گورنر شریف حسین صاحب کو ایک خط لکھا۔یہ شرق اردن کا خاندان تھا جو ترکی کی طرف سے
ارض حجاز پر ترکی کی نمائندگی کرتا تھا اور اس خاندان کے افراد کو شریف مکہ کے طور پر یعنی مکہ کے گورنر کے
لقب کے ساتھ وہاں گورنر بنایا جاتا تھا تو شریف مکہ کو Mc Mahon نے ایک خط لکھا جس کا خلاصہ
یہ ہے کہ اگر تم اس بات پر ہم سے اتفاق کرلو کہ ہم تمہیں ترکی کی ظالمانہ حکومت سے آزادی دلائیں
اور آزاد عرب ریاست کے قیام میں تمہاری مدد کریں تو اس کے بدلے تم ہمیں یہ یہ مراعات دو۔کچھ
علاقے A کے نام سے Mark کر کے نقشے میں ظاہر کئے گئے کچھ B کے نام سے اور کچھ فرانسیسی تسلط
کے علاقے بتائے گئے، کچھ انگریزی تسلط کے۔ان ساری شرائط کا خلاصہ یہ تھا کہ اس کے بعد ہمیشہ
کے لئے فارن پالیسی بنانے کا پورا اختیار انگلستان
کو ہوگا یا فرانس کو ہوگا اور تمہیں اپنے بیرونی معاملات
طے کرنے میں ان ان دائروں میں جن جن حکومتوں کا تسلط ہے ان کے مشورے اور اجازت کے بغیر
کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی یہاں تک کہ کوئی یورپین مبصر اور کوئی یورپین مشیر تم وہاں سے نہیں
بلا سکتے جب تک انگریزی تسلط کے علاقے میں انگریز سے اجازت نہ ملے یا فرانسیسی تسلط کے علاقے

۲۰۰
یکم فروری ۱۹۹۱ء
میں فرانس سے اجازت نہ ملے۔ادھر ان سے یہ گفت وشنید ہورہی تھی یعنی شریف مکہ سے اور ادھر وہابی
حکومت کے سربراہ یعنی سعودی خاندان سے ساز باز چل رہی تھی کہ اگر تم ہم سے یہ معاہدہ کرو کہ اس
علاقے پر ہمیشہ کے لئے انگریزی تسلط کو قبول کر لو گے اور انگریز کی مرضی کے بغیر کوئی فارن پالیسی طے
نہیں ہوگی اور ترکی کی حکومت کو تباہ کرنے میں ہمارا ساتھ دو گے اور بہت سی شرطیں تھیں تو ہم تمہاری مدد
کریں گے کہ تم ارض حجاز پر قابض ہو جاؤ اور تمہاری حکومت کی ہمیشہ حفاظت کا تم سے اقرار کریں گے
اور تمہیں تحفظ دیں گے کہ کبھی کوئی تمہیں میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔اور یہ معاہدہ ان کے ساتھ طے پا گیا
اور چند سالوں کے بعد باقاعدہ اسی طرح حملہ ہوا اور پھر انہوں نے شریف مکہ کو الگ کر دیا تو
1915ء،16، 17 کے زمانے میں ایک طرف شریف مکہ سے یہ باتیں ہورہی تھیں دوسری طرف
شریف مکہ کے مخالفین سے وہ باتیں ہو رہی تھیں اور تیسری طرف روس اور انگلستان اور فرانس ، ان
تینوں کا 1916ء میں عثمانی حکومت کا آپس میں بانٹنے پر ایک معاہدہ ہوا اور اس میں یہ باتیں طے
ہوئیں کہ جب ہم عثمانی حکومت کو ٹکڑے ٹکڑے کریں گے تو کون سا حصہ روس اپنے قبضے میں کرے گا
کون سا فرانس اپنے قبضے میں کرے گا کون سا انگریز اپنے قبضے میں کریں گے اور اس کے علاوہ ایک
Englo French Agreement ہوا جس میں عرب کی بندر باٹ کے متعلق انگریزوں اور
فرانسیسوں کا آپس کا معاہدہ تھا۔پس اس علاقے پر تین بڑی طاقتوں کا تسلط بطور منصوبے کے اس زمانے میں طے ہو چکا تھا
اور جہاں عرب
کا تعلق ہے۔یہاں روسی عمل دخل کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی تھی۔عرب علاقوں پر فرانس
اور انگلستان کی اجارہ داری تسلیم کی جا چکی تھی۔پس بعد میں جو جنگیں ہوئیں اور بعد میں ان دونوں
قوموں نے جو کردار یہاں ادا کیا ہے وہ اس پس منظر میں سمجھنا بڑا آسان ہو جاتا ہے۔پس اس پہلو
سے جب ہم موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرتے ہیں تو مقاصد کو سمجھنانسبتا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔دو حل طلب معمے
لیکن اس بات کو آگے بڑھانے سے پہلے ایک ایسی Mystery کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو

یکم فروری ۱۹۹۱ء ۲۰۱
ان مسائل سے گہرا تعلق رکھتی ہے دو ایسی باتیں ہیں جو عام طور پر انسان توقع نہیں رکھتا کہ ہوں گی لیکن
ہوئی ہیں ایک بات یہ ہے کہ مشرق وسطی دنیا کا امیر ترین علاقہ ہے اور دنیا کے سارے تیل کا ۶۰ فیصد
اس علاقے میں پیدا ہوتا ہے اس کے باوجود اپنی دفاع کی طاقت کے لحاظ سے دنیا کا کمزور ترین علاقہ
ہے اور انڈسٹریل Growth کے لحاظ سے دنیا کا کمزور ترین علاقہ ہے۔پس یہ کیا مسئلہ ہے کیا معمہ
ہے کہ جہاں دولتوں کے پہاڑ ہوں وہاں پہریدار کوئی نہ ہوں۔یہاں کسی بینک میں سونے کی کچھ
ڈلیاں بھی ہوں تو حفاظت کے بڑے پکے انتظام ہوا کرتے ہیں لیکن وہاں تو واقعہ سونوں کے پہاڑ پیدا
ہور ہے ہیں اور اس کے باوجود فوجی نقطہ نگاہ سے ایک خلاء کا علاقہ سمجھا جاتا ہے جو طاقت آپ دیکھ
رہے ہیں اس کی اس دولت سے در حقیقت کوئی نسبت نہیں ہے جو وہاں موجود ہے تو کیوں ایسا ہورہا
ہے کیوں اس علاقے کو کمزور رکھا گیا ہے جبکہ اسرائیل جو اس علاقے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جس میں
تیل کی دولت نہیں ہے۔اس کو غیر معمولی طور پر طاقت ور بنایا گیا ہے۔پس جہاں مال پڑا ہے وہ حصہ
کمزور ہے۔جہاں ڈاکے کا خطرہ ہے اس حصے کو طاقت دے دی گئی ہے۔ایک یہ معمہ ہے جو حل ہونے
والا ہے۔دوسرا معمہ یہ ہے کہ صدر صدام نے جب Linkage کی پیش کش کی تو Linkage کی
پیشکش کو کیوں رد کیا گیا جب ہم اس کا تجزیہ کرتے ہیں تو حیران ہو جاتے ہیں کہ کیوں اس پیش کش کو رد
کیا گیا ہے جب آپ اس کو پوری طرح سمجھ جائیں گے تو پھر آخری حل کیا ہونا چاہیئے ؟ وہ بات بھی
آپ
کو سمجھ آجائے گی۔امریکہ نے اور اس کے اتحادیوں نے مسلسل انکار کیا کہ کویت پر قبضے کا جہاں
تک تعلق ہے اس کا کوئی Linkage نہیں ہے۔صدر صدام حسین کہتے تھے کہ اس کا Link ہے
اور دونوں کو اکٹھا طے کرو۔اگر یہ Link تسلیم ہو جاتا تو اس کے نتیجے میں اس مسئلے کا یہ حل بنتا کہ صدر
صدام نے کویت کے علاقے میں جو جارحیت کی ہے اس علاقے کو چھوڑ کر اپنی جارحیت کے قدم کو
واپس لے لے اور یہود نے ، Zionists نے جو شرق اردن کے مغربی کنارے کو غصب کیا ہے
اور وہاں اس کے خلاف جارحانہ پیش قدمی کی ہے وہ اپنے قدموں کو وہاں سے واپس ہٹالے۔ایک

۲۰۲
یکم رفروری ۱۹۹۱ء
جارحیت کو کالعدم کرو، دوسری جارحیت کو کا لعدم کرو۔دونوں طرفیں برابر ہو جاتی ہیں اور انصاف قائم
ہو جاتا ہے یہ معاملہ آگے نہیں بڑھتا۔یہ دراصل مقصد تھا صدر صدام کا جو بار بار Linkageکےاوپر
زور دیتے چلے جارہے تھے۔دنیا کی بڑی طاقتوں نے جن کا اس مسئلے سے تعلق ہے اس کو کچھ اور رنگ
میں، عمد أغلط رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کیا اور دنیا کی رائے عامہ کو دھوکا دینے کی کوشش کی حالانکہ
صدر صدام کا مؤقف وہی تھا جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔جائز موقف کو غلط رنگ دینے کی کوشش
مغربی دنیا نے Linkage کو اس طرح عمد اغلط سمجھا کہ گویا صدر صدام یہ کہہ رہے ہیں کہ
چونکہ اسرائیل نے ہمارے ایک مسلمان بھائی ملک کے کچھ علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اس لئے اس غصے
میں میں نے بھی اپنے ایک مسلمان بھائی کے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اور دونوں ایک ہی جیسے معاملات
ہیں۔حالانکہ اس میں کوئی منطق نہیں ہے اور انہوں نے اسی وجہ سے اس Linkage کے مؤقف کا
مذاق اڑایا اور اس کو بالکل بودا اور بے معنی قرار دیا اور کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔سب دنیا جانتی ہے کہ
تیل کے جھگڑے کے نتیجے میں ، یعنی تیل کا جھگڑا ان معنوں میں کہ کویت کی تیل کی فروخت کی جو
پالیسی ہے اس سے عراق کو اختلاف تھا اور کچھ اور ایسے مسائل تھے تو تیل کے جھگڑوں کے نتیجے میں یا
کچھ اور جھگڑوں کے نتیجے میں عراق نے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں کو بیت پر قابض ہو جاؤں گا اور وہ جھگڑے
دراصل بہانے تھے۔مقصد یہ تھا کہ کویت کی تیل کی دولت پر قبضہ کرے تو کہتے ہیں اس میں
Linkage کہاں سے ہو گیا۔ان دونوں باتوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے حالانکہ جیسا کہ میں
بیان کر چکا ہوں بڑا گہرا تعلق ہے۔وہ کہتے تھے کہ اگر تم جارحیت کے خلاف ہو تو تم اس جارحیت کو
کا لعدم کرو جو پہلے اس علاقے پر ہو چکی ہے، میں بھی کا لعدم کر دیتا ہوں۔بات ختم ہو جائے گی لیکن اس
کی طرف آتے نہیں تھے۔تو کیوں نہیں آرہے تھے یہ آخر کیا وجہ ہے؟ اسرائیل سے کیوں اتنا گہرا تعلق
ہے؟ کیا رشتے داریاں ہیں؟ کیا اس کے مفادات کی غلامی کی ضرورت ہے؟ اور اس کے بدلے اتنی

۲۰۳
یکم فروری ۱۹۹۱ء
بڑی بڑی قیمتیں ادا کر رہے ہیں کہ انسان کے تصور میں بھی ان قیمتوں کی کمیت پوری طرح داخل نہیں
ہوتی۔مثلاً ایک بلین کی کمیت کیا ہے۔ہم جیسے عام غرباء تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ایک بلین
کتنی بڑی رقم
ہوتی ہے۔ایک بلین روپے بھی ہمارے لئے بہت ہیں لیکن ایک بلین ڈالر تو بہت بڑی رقم ہے۔اس
جنگ میں جو اعداد و شمار ظاہر ہوئے ہیں ، صرف امریکہ کا ایک بلین روزانہ خرچ ہورہا ہے ایک بلین
ڈالر کا مطلب ہے ایک ارب ڈالر اور جتنے دن یہ جنگ چلے گی یہ اسی طرح خرچ ہوتا چلا جائے گا اور اس
کے علاوہ انگریزوں کا خرچ ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ فرانسیسوں کا خرچ ہو رہا ہے۔اس سے پہلے ان کے
خرچ ہو چکے ہیں اور حالت ابھی سے یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ دنیا کے سامنے کشکول لے کر نکلنے پر مجبور
ہو گئے ہیں۔انگریز ڈپلومیسی میں امریکہ سے بہت بہتر ہے اور انگریز کی ڈپلومیسی میں صدیوں کی ٹریننگ کی
وجہ سے ایک نفاست پائی جاتی ہے۔اس لئے جب ہمارے فارن سیکرٹری صاحب جرمنی گئے تو وہاں
سے انہوں نے 7،6 سوملین کی جو Aid انکو دی اس کا اعلان کرتے وقت انہوں نے پہلا فقرہ ہی یہ کہا
کہ دیکھو بھٹی ! میں کوئی کشکول لے کر تو نہیں یہاں آیا تھا۔میرے ہاتھ میں تو کوئی کشکول نہیں تھا۔میرے دماغ میں تو Figure بھی کوئی نہیں تھی۔کوئی اعداد نہیں تھے کہ اتنی رقم میں وصول کروں گا۔یہ
جرمن بھائی ہمارے بڑے مہربان ہیں۔بہت اچھے لوگ ہیں۔اچھی قوم ہے۔انہوں نے دیکھا کہ
ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کی مشکل میں مدد دیں اور War Efforts میں ہم کچھ
حصہ ڈالیں تو ہم شکریے سے قبول کرتے ہیں۔ایڈور ڈھیتھ نے کل رات کو اسی بحث میں حصہ لیتے وقت کہا کہ تمہارے جھوٹ کی
اور مکاریوں کی حد ہوگئی ہے۔تم نے قوم کو ساری دنیا میں بے عزت کر دیا ہے۔کشکول ہاتھ میں پکڑ کے
تم بھاگے پھرتے ہو اس مصیبت میں پڑنے کی ضرورت کیا تھی جس کو سنبھال نہیں سکتے جس کے لئے
انگلستان کی عزت کو اور عظمت کو داغدار کر دیا ہے اور اب تم بھکاری بن گئے ہو۔امریکن اس کے مقابل
پر کورس (Coarse) یعنی اکھڑ قسم کے Politicians ہیں۔کوئیل صاحب یہاں تشریف لائے
ہوئے ہیں جو امریکہ کے وائس پریذیڈنٹ ہیں اور ان کی جو ذہنی اور سیاسی قابلیتیں ہیں ان کے اوپر

۲۰۴
یکم فروری ۱۹۹۱ء
امریکہ کا اخبار نویس ہمیشہ ہنستا رہتا ہے اور مذاق اڑاتا رہتا ہے اس حصے کا تو میرے ساتھ کوئی تعلق
نہیں۔ان کے آپس کے معاملات ہیں لیکن ان کو بات کرنے کا سلیقہ نہیں اور یہ نہیں پتا لگتا کہ میں کس
طرح بعض چیزوں پر پردے ڈالوں چنانچہ اپنے امریکہ کے مانگنے کو انہوں نے ایک اور نام دیا ہے۔جیسے ہمارے پنجاب میں مشہور ہے کہ بعض ڈنڈا فقیر ہوتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ یہ کہیں کہ
بھئی خدا کے واسطے کچھ بھیک ڈال دو۔بھو کے مررہے ہیں کچھ مدد کرو، رحم کرو، وہ ڈنڈا لے کر جاتے
ہیں کہ دیتے ہو تو دو ورنہ ہم لاٹھی سے سر پھاڑ دیں گے۔تو انہوں نے اپنا جو طریق کار پیش کیا ہے وہ
ڈنڈا فقیر والا ہے۔جب ان سے ایک اخباری نمائندے نے یا ٹیلی ویژن کے نمائندے نے سوال
کیا کہ بتائیے آپ دنیا سے کیا توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا توقع ! ہم نے تو اب فیصلے کر لئے ہیں کہ
فلاں سے اتنا وصول کرنا ہے فلاں سے اتنا وصول کرنا ہے فلاں سے اتنا وصول کرنا ہے اور ہم نے مانگنا
تو نہیں۔ہم ان
کو بتائیں گے کہ یہ تم نے دینا ہے تو اس نے کہا کہ جناب ! اگر وہ نہ دیں تو پھر کیا کریں
گے۔انہوں نے کہا نہ دیں گے تو پھر اتنا میں بتا دیتا ہوں کہ پھر امریکی تعلقات پر انحصار نہ رکھیں۔ایک
دبی ہوئی دھمکی تھی تو بہر حال اتنی بڑی قیمت دے رہے ہیں اور تمام عالم اسلام میں جو نام انہوں نے
پیدا کیا تھا یکسر اس کو مٹا بیٹھے ہیں۔قریب ہی کے زمانے میں ایک وقت تھا جب کہ پاکستان عملاً
امریکہ کا سیٹلائیٹ بن چکا تھا اور عوام الناس اس کو قبول کر چکے تھے۔ہر سیاست دان اپنے وقار
اور عظمت کے لئے امریکہ کی طرف دوڑتا تھا اور عوام میں اس کے خلاف رد عمل ہی ختم ہو چکا تھا۔اب
چند دنوں کے اندر اندر نفرت کی ایسی آگ بھڑ کی ہے کہ لفظ امریکن وہاں گالی بن گیا ہے اور اسی طرح
مسلمان ممالک سے برطانیہ نے اپنے تعلقات کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے اور بہت ہی لمبے عرصے سے
جو نیک نام پیدا کیا تھاوہ نام مٹا دیا ہے۔تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت
یہ اتنی بڑی قیمت کیوں دے رہے ہیں کیوں نہ Linkage کو تسلیم کر لیا کہ اسرائیل کو کہتے

۲۰۵
یکم فروری ۱۹۹۱ء
کہ تم فلاں علاقہ خالی کر دو اور عراق فلاں علاقہ خالی کر دے گا۔بات وہیں ختم ہو جائے گی۔اس لئے
ہمیں ان باتوں کا مزید تفصیل سے جائزہ لینا ہوگا کہ اس موجودہ لڑائی کے پس منظر میں کیا عوامل کام
کر رہے ہیں۔یہ جو الزام لگایا جاتا ہے کہ یہ ان کے مشترکہ مفادات ہیں جن کی خاطر یہ اس وقت عراق
کومٹانے پر تلے ہوئے ہیں اور کویت کی بحالی محض ایک بہانہ ہے۔اس کی بھی چھان بین کرنی ہوگی کہ
کیا پہلے مشترکہ یا غیر مشتر کہ علاقائی مفادات کی خاطر ان قوموں نے اسی قسم کا رد عمل دکھایا کہ نہیں۔دوسرا جو الزام ہے کہ یہود کی خاطر ایسا کیا جا رہا ہے اس کی چھان بین کرنی ہوگی کہ جب بھی
یہود اس علاقے میں مسلمان ریاستوں سے متصادم ہوئے ہیں یا اسرائیل کہنا چاہئے۔یہود میں تو بعض
ایسے فرقے بھی ہیں جو اسرائیل کے خلاف ہیں بعض بڑے بڑے شریف النفس ایسے لوگ بھی ہیں جو
اسرائیلی جارحیت کی کھل کر تنقید کرتے ہیں اور ان کی کاروائیوں کی کسی رنگ میں بھی تائید نہیں کرتے تو
یہود نہیں کہنا چاہئے ، اسرائیل کہنا چاہئے کہ اسرائیل کا جب بھی تصادم ہوا ہے ان قوموں نے اس میں
کیا کردار ادا کیا ہے اور کیوں اسرائیل کی ہر موقعہ پر تائید کی ہے اگر تائید کی ہے تو مذہبی تعصب اس میں
کارفرما ہے یا محض مفادات ہیں۔اسرائیل کے قیام کی غرض وغایت کیا ہے کیوں اس کو ہر بڑی سے
بڑی قیمت پر قائم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ سارے سوالات ہیں جن کا جواب انشاء اللہ آئندہ
خطبے میں پیش کروں گا اور جہاں سے اس تاریخ کی بحث کو چھوڑ رہا ہوں ، وہیں سے اٹھا کر آج تک کے
حالات رونما ہونے والے بڑے بڑے واقعات آپ کے سامنے پیش کروں گا تا کہ آپ کی یاد داشت
تازہ ہو جائے۔اسلامی حل پیش کرنے کی نوید
اس تجزیے کے بعد پھر اگلے خطبے میں اگر وقت ملایا اس کے بعد کے خطبے میں میں اسلامی
نقطہ نگاہ سے ان مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔کیونکہ آج وقت زیادہ ہو چکا ہے۔اس
لئے اس بحث کو ، اس خطاب کو سر دست یہاں ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ ہم بحیثیت

۲۰۶
یکم فروری ۱۹۹۱ء
غلامان محمد مصطفی ﷺ کو عالمی مسائل کا ایک ایسا حل پیش کرنے کی توفیق پائیں جس کی اندرونی طاقت
ایسی ہو کہ اگر وہ اس کو قبول کریں تو بنی نوع انسان کو امن کی ضمانت ملے اور اگر قبول نہ کریں تو جو چاہیں
کریں امن مہیا نہ کر سکیں۔صحیح حل کے اندر ایک یہ طاقت ہوا کرتی ہے جو سچائی کی طاقت ہے۔اگر کوئی
انسان کسی صحیح مشورے کو قبول کرے تو اس کا فائدہ ہوتا ہے اور اگر رد کر دے تو اس کا نقصان ہوتا ہے۔پس میں چونکہ اسلام کی نمائندگی میں بات کروں گا اس لئے یقین رکھتا ہوں کہ جوصل جماعت احمدیہ کی
طرف سے پیش کیا جائے گا وہ ایسا حل ہے کہ جس کو تخفیف کی نظر سے دیکھا ہی نہیں جاسکتا۔اگر قبول
کرو گے تو اپنے فائدے کے لئے قبول کرو گے اور بنی نوع انسان کے فائدے کے لئے بھی اور اگر رد
کرو گے تو جو چاہے کوششیں کرو، دنیا سے تم فساد کو رفع دفع نہیں کر سکتے اور ایک کوشش کے بعد دوسری
کوشش ناکام ہوتی چلی جائے گی اور ایک جنگ کے بعد دوسری جنگ سراٹھاتی چلی جائے گی اور ایک
بدامنی کے بعد دوسری بدامنی انسانی معاشرے کو خون آلود کرتی رہے گی اور انسان کے دل کے امن
اور سکون کو لوٹتی رہے گی۔یہ میں یقین رکھتا ہوں کہ چونکہ میں خدا کے فضل کے ساتھ اسلامی حل پیش
کروں گا اس لئے یہی صورت ہوگی۔ان کو یا قبول کرنا ہوگا اور فائدہ اٹھانا ہوگا یار د کرنا ہوگا اور نقصان
کی راہ اختیار کرنی ہوگی۔جماعت احمدیہ سے میری درخواست ہے کہ یہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ میری ذہنی اور قلبی
صلاحیتوں کو تقویٰ پر قائم رکھے تاکہ میں تقویٰ کے نور سے دیکھ کر ان مسائل کا کوئی ایسا حل تجویز
کر سکوں جن سے بنی نوع انسان کو امن کی ضمانت دی جا سکے۔

آج 10 میں سے 10 باقی