بش کے" نظام جہان نو" کی حقیقت

خلیج کا بحران

۲۰۷
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بش کے نظام جہان نو“ کی حقیقت
( خطبه جمعه فرموده ۰۸ فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔۸ فروری ۱۹۹۱ء
غالباً چھ ماہ پہلے یا کم و بیش اتنا عرصہ پہلے میں نے بغداد پر ہونے والے ہلاکو خاں کے حملے کا
ذکر کیا تھا اور متنبہ کیا تھا کہ اس قسم کی ہلاکت آفرینی کی تیاریاں کی جارہی ہیں، فیصلے ہو چکے ہیں اور مجھے
خطرہ ہے کہ اگر صدر صدام نے احتیاط سے قدم نہ اٹھائے تو ایسی خوفناک ہلاکت خیزی کی جنگ اس پر
ٹھونسی جائے گی کہ جس کے نتیجے میں ہلاکو خاں کی باتیں بھی خواب و خیال کی باتیں ہو جائیں گی۔خلیجی جنگ کی نوعیت
اس عرصے میں جو کچھ رونما ہوا ہے وہ اتنا ہولناک ہے اور اتنا دردناک ہے کہ اس کی جتنی
خبر میں اب تک دنیا کومل چکی ہیں انہی کے نتیجہ میں تمام عالم اسلام کے دل خون ہورہے ہیں لیکن جو
خبریں اب تک ظاہر ہو چکی ہیں وہ ان خبروں کا کوئی 20 واں 100 واں حصہ بھی نہیں جو رفتہ رفتہ
اس جنگ کے بعد ظاہر ہوں گی اور جن سے بعد میں پردے اٹھیں گے۔میرے اندازے کے مطابق
لکھوکھا شہری اور فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں اور بہت بڑی تباہی ہے سویلین آبادی کی جو ابھی تک
کسی شمار میں نہیں لائی جاسکی لیکن اس کے علاوہ فوجیوں کے خلاف جس قسم کی کارروائی ہے وہ جنگ کی
کیفیت نہیں بتاتی بلکہ اس طرح ہی ہے جیسے کسی ایک شخص کو باندھ کر رفتہ رفتہ اس کو Dismember

۲۰۸
۸ فروری ۱۹۹۱ء
کیا جائے۔اس کے اعضاء کاٹے جائیں، پہلے ناخن نوچے جائیں، پھر انگلیاں کاٹی جائیں ، پھر دانت
نکالے جائیں، پھر ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں اور اس کے بعد کہا جائے کہ اے بہادرو! اور شیر و! اب
اس شخص پر حملہ کر دو اور جب تک یہ یقین نہ ہو جائے کہ وہ اپنے ٹنڈے ہاتھوں سے ایک چیڑ بھی
نہیں مار سکے گا اس وقت تک بہادروں کو اس پر حملہ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔یہ خلاصہ ہے
میرے الفاظ میں اس موجودہ جنگ کا اور امریکی جرنیل جو اس وقت یہ جنگ لڑا رہے ہیں وہ عراق کے
سکڈ میزائلز وغیرہ کے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے اس قسم کے یہ حملے ایسے ہی ہیں جیسے
ایک ہاتھی پر مچھر بیٹھ جائے اور عملاً یہ ایک ہاتھی ہی کی نمائندگی کرنے والی طاقتیں ہیں اور اس کے
مقابل پر جس کو وہ نئے زمانے کا ہٹلر کہتے تھے اس کی حیثیت عملاً یہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ہمارے مقابل
پر ایک مچھر سے زیادہ نہیں۔تو جب تک یہ ہاتھی اور مچھر کی لڑائی جاری ہے اس وقت تک جہاں تک
میں سمجھتا ہوں اس صدی کا مسلمانوں کے خلاف سب سے زیادہ ہولناک اور خوفناک منصوبہ اپنے پائیہ
تعمیل کو پہنچ چکا ہوگا اور اس کے بعد پھر یہ نئی صدی میں داخل ہونے کے منصوبے بنا ئیں گے۔لیکن میرا کام جنگ کی خبروں پر تبصرہ کرنا نہیں اور جماعت احمدیہ کو مسلسل یہ بتانا مقصود نہیں
کہ اب جنگ میں کیا ہوا اور کل کیا ہوا تھا اور آئندہ کیا ہوگا۔میرا مقصد یہ ہے کہ اس جنگ کا پس منظر
آپ کے سامنے کھول کر رکھوں اور تاریخی پس منظر کی روشنی میں تمام دنیا کے احمدی اور ان کے ساتھ
دوسرے مسلمان بھائی جن تک وہ آواز پہنچا سکتے ہیں۔اس صورت حال کو اچھی طرح سمجھ لیں کہ ہو کیا
رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے اور مغربی قوموں نے اس میں آج تک کیا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ کیا
کریں گی اور اقوام متحدہ نے یا اس سے پہلے لیگ آف نیشنز League of Nations نے کیا
کردار ادا کیا تھا اور ان کے آپس میں کیا رابطے ہیں؟ اور یہود کے ساتھ ان کے کیا تعلقات
ہیں؟ اور کیوں وہ تعلقات ہیں؟ اس میں مسلمانوں کی غلطیوں کا کہاں تک دخل ہے؟ اور اس
سب تجزیے کے بعد میرا اراداہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے مطابق آپ کے سامنے وہ مشورے
رکھوں گا جو الگ الگ قوموں کو مخاطب کر کے دوں گا یعنی میرے نز دیک اس سارے مسئلے کو

۲۰۹
۸ فروری ۱۹۹۱ء
تشخيص۔اچھی طرح سمجھ لینے کے بعد پھر وہ Solution یا حل خود بخود ظاہر ہو جاتا ہے۔دراصل یہ مرض کی
ما ہے جوسب سے اہم اور بنیادی چیز ہے۔اگر تشخیص درست ہو تو علاج تلاش کرنا کوئی مشکل
کام نہیں رہتا۔پس یہود کو بھی مشورہ دوں گا، عیسائی قوموں کو بھی مشورہ دوں گا، مسلمانوں
کو بھی مشورہ
دوں گا اور تمام بنی نوع انسان کو بھی مشورہ دوں گا کہ آئندہ ان کو دائمی امن کی تلاش کے لئے کس قسم کی
منصفانہ کا روائیاں کرنی چاہئیں۔مسئلہ فلسطین کا تاریخی پس منظر
بہر حال اب میں مختصراً آپ کے سامنے اس مسئلے کو جس کو فلسطین کا مسئلہ کہا جاتا ہے یا آج
کل جسے ہم Gulf War کے نام سے یاد کرتے ہیں۔اس کا جو گہرا تاریخی پس منظر ہے اس کا
مختصر اذکر میں آپ کے سامنے کرتا ہوں۔بالفور (Balfour) نے ۱۹۱۷ء میں جو یہود سے وعدہ
کیا تھا اس کا میں ذکر کر چکا ہوں۔اس کے بعد ایک حیرت انگیز واقعہ ۱۹۲۰ء میں رونما ہوا جبکہ لیگ آف
نیشنز(League of Nations) نے ایک مینڈیٹ (Mandate) کے ذریعے انگریزوں کو
فلسطین کے علاقے کا نگران مقرر کیا اور اس مینڈیٹ میں یہ بات داخل کی کہ بالفور نے جو یہود سے
وعدہ کیا تھا اسے پورا کروانا اس نگران حکومت کا کام ہوگا۔اب دنیا کی تاریخ میں ایسا حیرت انگیز
نا انصافی کا کوئی واقعہ اس سے پہلے کم ہوا ہوگا جو نا انصافی با قاعدہ قوموں کی ملی بھگت سے ہوتی ہے۔لیگ آف نیشنز تو تمام دنیا کی نمائندہ تھی یعنی کہا یہ جاتا تھا کہ سب دنیا کی نمائندہ ہے اس کا یہ کام ہی
نہیں تھا کہ انگریزوں کے کسی وزیر نے جو کسی یہودی لارڈ کو خط لکھا ، راتھ چائلڈ یا راتھ شیلڈ
(Rothchild) نام ہے۔اس کا تلفظ مجھے یاد نہیں مگر وہ فرانس کا بہت بڑا Banker تھا اس کو
Mandate کے متعلق مختلف Sources ( ماخذ) نے مختلف سال بیان کئے ہیں۔20-1919 یہ مختلف
سال ہیں جو مختلف مستند کتب میں بیان ہیں۔تا ہم کتاب Arab-Israeli Issue جو غیر جانبدار حقائق پیش کرتے ہیں میں
ایک بہت اہم مقام رکھتی ہے۔Mandate کا سال 1920 بتاتی ہے۔بہر حال یہ 3 سال اس بارہ میں دور اثر اہم فیصلوں
کے سال سمجھے جاسکتے ہیں۔

۲۱۰
۸ فروری ۱۹۹۱ء
خط لکھا کہ ہماری کیبنٹ تم سے یہ وعدہ کرتی ہے، یہ سوچ رہی ہے۔اس کو لیگ آف نیشنز کا حصہ
بنالے اور لیگ آف نیشنز کو یہ اختیار کس نے دیا تھا کہ وہ دنیا کی قسمت بانٹتی پھرے اور جس قوم نے
وہ وعدہ کیا تھا ان کے سپر د ہی اس علاقے کی نگرانی کر دی کہ اب جس طرح چاہو اس کو نافذ العمل
کرو اس پر عمل کرواؤ۔ساتھ ہی ایک لاکھ یہود کو باہر سے لا کر آباد کرنے کا Mandate بھی دیا
چنانچہ اس پر عمل شروع ہوا اور ۷ ارمئی ۱۹۳۹ء کو اگلی جنگ سے پہلے انگریزوں نے ایک
White Paper شائع کیا۔اس وقت تک ایک لاکھ کی بجائے اس سے بہت زیادہ یہودی
اس علاقے میں آباد ہو چکے تھے۔۱۹۳۹ء کے White Paper کی رو سے انگریزوں نے اپنی سابقہ پالیسی میں ایک
تبدیلی پیدا کر لی اور اس وقت Chember Lane کی حکومت تھی۔چیمبر لین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اب جب کہ ہم دوسری جنگ کے کنارے پر کھڑے
ہیں اگر ہمارے لئے یہ فیصلہ کرنا پڑے کہ یہود کے خلاف فیصلہ کر کے ان کو دشمن بنا ئیں یا عربوں کے
خلاف فیصلہ کر کے ان کو دشمن بنا ئیں تو میری رائے یہ ہے کہ ہمیں یہود کے خلاف فیصلہ کرنا چاہئے ،
عربوں کے خلاف نہیں کرنا چاہئے کیونکہ جنگ عظیم ثانی سر پہ کھڑی تھی پہلا فیصلہ پہلی جنگ کے بعد کا
ہے۔دوسرا فیصلہ دوسری جنگ سے پہلے کا ہے اور یہ فیصلہ سیاست پر مبنی تھا حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔ہاں اس وائٹ پیپر (White Paper) میں با قاعدہ یہ اعلان کیا کہ انگریزی حکومت
فلسطین میں یہودی حکومت قائم کرنے کے حق میں نہیں ہے اور ہم یہود کا یہ حق تسلیم نہیں کرتے کہ
وہ فلسطین میں اپنی حکومت بنا ئیں۔ساتھ ہی پچھتر ہزار (75,000) مزید یہودیوں کو باہر سے لا کر
وہاں آباد کرنے کی اجازت دی گئی ایک لاکھ پر بات شروع ہوئی تھی جو 75,000 پرر کی۔اس وقت اگر یہ دیانتدار تھے اپنے فیصلے میں تو League of Nations کو یہ
مینڈیٹ واپس کر دینا چاہئے تھا کہ ہمارے فیصلے کے مطابق ۱۹۱۷ ء والے فیصلے کے مطابق اگر تم نے
ہمیں مختار بنایا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں تو اب حکومت اس فیصلے کے خلاف ہے اس لئے خود

۲۱۱
۸ فروری ۱۹۹۱ء
بخودمینڈیٹ ختم ہو جانا چاہئے۔لیکن اس کی بجائے ان کومزید کوٹہ عطا کیا گیا اور 46ء میں یہ کوٹہ بڑھا
کر ایک لا کھ کر دیا گیا۔1948ء میں جب یہ مینڈیٹ ختم ہوا تو یہود کی آبادی (85,000) پچاسی
ہزار سے بڑھ کر ، ہاں مینڈیٹ کے آغاز سے بھی پہلے یعنی 1919ء میں (مینڈیٹ تو 1922ء
کا ہے۔) اس وقت کی آبادی 85 ہزار بیان کی جاتی تھی ، اس میں بہت سے اختلافات ہیں بہت
لمبی چھان بین کرنی پڑی لیکن غالباً پچاسی ہزار کی آبادی درست ہے۔اور ۱۹۴۷ء تک جب
یونائیٹڈ نیشنز Nations United نے مینڈیٹ کے ختم ہونے کے قریب آکر یہ اعلان کیا کہ
فلسطین کی پارٹیشن کر دی جائے، تقسیم کر دی جائے اور ایک یہودی سٹیٹ قائم کر دی جائے
اور ایک مسلمان عرب سٹیٹ قائم کر دی جائے۔اس وقت تک یہ آبادی بڑھ کر سات لاکھ
ہو چکی تھی اور بعض اعداد و شمار کے مطابق اس وقت عربوں کی کل آبادی ہیں لاکھ تھی۔پس
نسبت ایک اور تین کی تھی۔سات لاکھ ہونا نہیں چاہئے تھا اگر مینڈیٹس کو دیکھا جائے تو اتنی
آبادی ہو ہی نہیں سکتی۔مزید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بہت بھاری تعداد میں یہود وہاں سمگل کئے جاتے
تھے اور برٹش حکومت کی بعض موقعوں پر جائز کوششوں کے باوجود کہ یہ سلسلہ بند ہو، یہ سلسلہ جاری رہا
اور جب بھی برٹش حکومت نے اس کو روکنے کی کوشش کی ،ان کے خلاف بغاوت ہوئی اور انتقامی
کارروائی یہود کی طرف سے کئی گئی بہر حال نسبت سات اور بیس کی بیان کی جاتی ہے۔جس پر یونائیٹڈ
نیشنز یہ فیصلہ کرنے بیٹھی کہ تقسیم کے نتیجے میں کتنا علاقہ یہود کو دیا جائے اور کتنا مسلمانوں کو۔فیصلہ یہ کیا
گیا کہ %56 رقبہ فلسطین کا یہود کے سپرد کر دیا جائے باقی %44 میں سے جو علاقہ یروشلم کا ہے وہ
بین الاقوامی نگرانی میں رہے کیونکہ مقامات مقدسہ ہیں جن کا تعلق یہود سے بھی ہے ، عیسائیوں سے بھی
ہے اور مسلمانوں سے بھی اور باقی جو بچا کھچا رقبہ تھا وہ عرب مسلمانوں کے سپردنہیں کیا گیا۔عرب
مسلمانوں
کو دینا تھا اس فیصلے میں یہ قطعی طور پر اعلان کیا گیا کہ دونوں علاقوں میں دونوں کی با قاعدہ
حکومت قائم کروانے کے سلسلے میں برٹش گورنمنٹ یونائیٹڈ نیشنز سے تعاون کرے۔اور ان کی قائم
کردہ نمائندہ کمیٹی اس کام کو انگریزی حکومت کے تعاون سے پائیہ تکمیل تک پہنچائے۔عملاً یہ ہوا کہ

۲۱۲
۸ فروری ۱۹۹۱ء
انگریزی حکومت نے تعاون کرنے سے کلیہ انکار کر دیا جس کے نتیجے میں جہاں تک مسلمان تھے ان کو
منظم کرنے والا کوئی نہیں تھا ان میں بے چینی تھی۔افراتفری تھی اور کوئی ایسا ادارہ نہیں تھا جو با قاعدہ ان
کی وہاں حکومت بنواتا اور جہاں تک یہود کا تعلق ہے یہاں دو قسم کے ادارے قائم ہوئے ایک تو
Menachem Begin کی قیادت میں 48ء سے پہلے سے ہی بہت مضبوط Terrorist
Organisation قائم کر دی گئی تھی جو انگریزوں کے خلاف بھی Terror استعمال کر رہی تھی
اور عربوں کے خلاف بھی Terror استعمال کر رہی تھی اور دوسرے ڈیوڈ مینگورین David Ben)
(Gurion کی قیادت میں امریکہ سے کثرت سے اسلحہ یہود کومہیا کیا جارہا تھا اور یہاں تین چار قسم کی
Organisations قائم کر دی گئی تھیں جو منظم طریق پر نہ صرف اپنے علاقے کا دفاع کریں
اور یہاں حکومت قائم کریں بلکہ اور بھی کچھ علاقہ عربوں سے ہتھیا لیں۔چنانچہ یہ جو 1948ء
سے 1949 ء تک کا ڈیڑھ سال کے قریب کا عرصہ ہے اس عرصے میں عربوں اور یہود کی جھڑپ ہوتی
رہی ، اس میں اردگرد کی عرب ریاستوں نے بھی حصہ لیا اور غیر رسمی جنگوں کا آغاز ہوا یعنی با قاعدہ
حکومتوں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف جنگ کا آغاز نہیں ہوا بلکہ وہ عربوں کی مدد کرتے رہے ہیں
لیکن اس کے بعد جب 1949ء میں سیز فائر ہوا ہے یعنی آپس میں Truce ہوئی اور صلح قائم کروائی
گئی تو %56 سے بڑھ کر یہود کے قبضہ میں %75 علاقہ جاچکا تھا۔یہ تو ہے یونائیٹڈ نیشنز کا کردار اور انگلستان کا کردار اور امریکہ کا کردار۔یہ بہت بڑی تفصیلات
ہیں جن کے سب حوالے میرے پاس ہیں لیکن میں اپنے خطبوں کو اسی بحث میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا
اور الجھانا نہیں چاہتا۔خلاصہ یہی ہے کہ عالمی سازش کے نتیجے میں جس میں لیگ آف نیشنز نے
اور یونائیٹڈ نیشنز نے بھر پور حصہ لیا اور سب سے اہم کردار انگلستان نے اور امریکہ نے ادا کیا یہود کی
ایک ایسی ریاست فلسطین میں قائم کر دی گئی جو انصاف کی کسوٹی پر کسی پہلو سے بھی قائم نہیں کی جاسکتی
تھی بین الاقوامی قوانین کی رو سے بین الاقوامی یونائیٹڈ نیشنز کی روایات اور چارٹر کے نتیجے میں اس کا
پہلا قدم ہی
نہیں اٹھایا جاسکتا تھا مگر اٹھایا گیا اور اس کے بعد پھر جنگوں کا آغاز شروع ہوتا ہے۔

ج کا بحران
مفادات کی جنگیں
۲۱۳
۸ فروری ۱۹۹۱ء
اس علاقے میں دو قسم کی جنگیں لڑی گئی ہیں۔یا دو قسم کی کارروائیاں کی گی ہیں۔ایک مغربی
مفادات کے تحفظ کی خاطر بین الاقوامی مفادات کے نام پر کارروائیاں کی گئیں۔کہا یہ گیا کہ یہ بین
الاقوامی مفادات ہیں جن کی خاطر ہم یہ کرتے ہیں اور کھلم کھلا مغربی تحفظات تھے۔ان میں سب سے
زیادہ اہم کردار انگلستان نے اور فرانس نے ادا کیا اور امریکہ ہمیشہ ان کے ساتھ شامل رہا۔مفادات کی
پہلی کارروائی ایران کے خلاف ہوئی ہے۔1950ء میں ایران کی پارلیمنٹ نے یہ فیصلہ کیا کہ ہمارے
تیل کی دولت سے متعلق جو بیرونی دنیا کی لالچ اور دخل اندازی کے ارادے ہیں ان کو پیش نظر رکھتے
ہوئے ایک فیصلہ ہم یہ کرتے ہیں کہ ایران کے شمالی حصے کے تیل کے چشموں پر روس کے دخل کی
پیشکش کو رد کر دیا جائے یعنی الفاظ پوری طرح شاید بات واضح نہیں کر سکے مراد یہ ہے کہ روس نے
ایک پیش کش کی تھی کہ جس طرح (British Iranian oil Company) برٹش ایرانین آئل
کمپنی کو تم نے اپنے جنوبی حصے میں تیل کے چشموں سے استفادے کی اجازت دی ہوئی ہے
اور تمہارے ساتھ سمجھوتے کے ساتھ وہ تمہاری خاطر بظاہر تیل نکال رہے ہیں اور اپنے فائدے
اٹھارہے ہیں ہمیں بھی اجازت دو۔تو انہوں نے کہا روس کو شمالی حصے میں دخل کی اجازت نہیں دی
جائے گی اور دوسرا یہ فیصلہ کیا کہ برٹش ایرینین آئل کمپنی سے ہم اپنے معاہدے کو وقتا فوقتا زیر نظر لاتے
رہیں گے اور آئندہ اس معاہدے پر نظر ثانی 1951ء میں ہوگی 50 ء کے اس فیصلے پر امریکہ میں فتح کے
خوب شادیانے بجائے گئے اور امریکی حکومت نے اس کو بڑا سراہا کیونکہ اس کی نظر اس وقت روس کے
خلاف فیصلے پر رہی لیکن 1951ء میں جب برٹش ایرانین آئل کمپنی کے ساتھ معاہدے پر نظر ثانی کا
مسئلہ پارلیمنٹ میں پیش ہو رہا تھا تو برٹش ایرانین آئل کمپنیکی اتنی بڑی طاقت تھی کہ امریکہ یا خود
انگریزوں کے وہم میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ ہماری مرضی کے خلاف اس معاہدے میں جو اسیر نین آئل
کمپنی اور حکومت کے درمیان تھا کوئی ردو بدل کر دیا جائے گا۔برٹش ایرانین آئل
کمپنی کی طاقت کا اندازہ

۲۱۴
۸ فروری ۱۹۹۱ء
آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ جو یہ رقم ٹیکس کے طور پر ایرانی حکومت کو دیتے تھے وہ تمام ایرانی بجٹ کا
نصف تھا اور جور تم وہ برٹش ایرانین آئل کمپنی کے مالک ٹیکس کے طور پر انگریزوں کو دیتے تھے وہ اس سے
بہت زیادہ رقم تھی اور جو منافع وہ خود رکھتے تھے وہ اس سے دس گنا زیادہ تھا یعنی کم از کم پانچ گنا ایران کی
کل اجتماعی دولت یہ برٹش آئل کمپنی سالا نہ کھا رہی تھی اس لئے یہ وہم بھی نہیں کر سکتے تھے کہ اس کے
خلاف کچھ ہو سکتا ہے۔چنانچہ جب اسمبلی کے سامنے یہ بحث پیش ہونے لگی تو ایرانی وزیر اعظم کو
انہوں نے خریدا ہوا تھا یا جس طرح بھی انہوں نے اس کو اپنے ساتھ رکھا ہوا تھا۔اس نے ایک رپورٹ
پیش کی جس کا خلاصہ یہ تھا کہبرٹش ایرانین آئل کمپنی کو قومیانے کا فیصلہ ایرانی مفاد کے سخت خلاف ہوگا
اس پر ایک دم پارلیمنٹ میں اس کی مخالفت کا شور اٹھا اور دوسرے دن یا تھوڑی دیر کے بعد ہی اسے نماز
پڑھتے ہوئے گولی ماردی گئی اور نئے وزیر اعظم کے طور پر ڈاکٹر مصدق کا انتخاب ہوا۔ڈاکٹر مصدق چونکہ
پوری طرح ایرانی مفادات کے وفادار تھے اس لئے اس وقت سے پھر جنگ کی گھنٹی بجادی گئی سب سے
پہلے تو انگریزوں نے امریکہ سے رابطہ پیدا کیا اور اس سے بھی پہلے انہوں نے ماریشس میں مقیم اپنے
ہوائی جہازوں کے ذریعے جو فوج منتقل کر دی جاتی ہے Air Borne Division اس کو حکم دیا کہ وہ
ایران پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہوں۔لیکن امریکہ نے سمجھایا کہ یہ طریق نہیں ہے اور طریق سے اس کو
طے کریں گے۔اس کے بعد امریکہ پر انہوں نے دباؤ ڈالا کہ ایک سازش تیار کی جائے جو برٹش ISI
اور امریکہ CIA مل کر کریں جسے مخفی طور پر منظور کر لیا گیا اور انگلستان میں ISI کے نمائندہ Mr۔Sun
Clare جو انگریزوں کی طرف سے ISI کے سربراہ تھے اور C۔I۔A کے نمائندہ Kim
Rosevelt ان کے درمیان ایک منصوبہ طے ہوا لیکن اس عرصے میں امریکہ نے اپنے اثر ورسوخ کو
استعمال کر کے تمام دنیا میں ایرانین آئل کا بائیکاٹ کر دیا چونکہ بجٹ کی کل آمد کا نصف آئل کمپنی سے ملا
کرتا تھا۔جب تیل کی فروخت بند ہوگئی تو بڑا شدید مالی بحران ایران میں پیدا ہوا۔ڈاکٹر مصدق نے
52ء کے وسط میں امریکہ کے صدر سے درخواست کی کہ عارضی طور پر ہمیں مالی مدد دی جائے تا کہ ہم اس
بحران
پر قابو پالیں بعد میں معاملہ طے ہو جائے گا تو ہم آپ کو پیسے واپس کر دیں گے تو امریکی صدر نے

۲۱۵
۸ فروری ۱۹۹۱ء
اس کا جواب دیا کہ یہ بات امریکن ٹیکس فیئر Tax Fare کے مفادات کے مخالف ہے کہ ایران جب
خود پیسے حاصل کر سکتا ہے تو ہم اپنے ٹیکس کے پیسے ان کی طرف منتقل کریں۔آپ کے پاس سیدھی سادی
راہ ہے برٹش ایرانین آئل کمپنی کی بات مان جائیں اور ان سے پیسے لے لیں وہ تو پیسے دینے کے لئے
تیار ہیں۔اس پر ڈاکٹر مصدق سمجھ گئے کہ ان
کی نیتیں ٹھیک نہیں ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتے تھے جب امریکی
صدر نے ڈاکٹر مصدق کو یہ جواب دیا ہے تو اس سے چار دن پہلے CIA اور ISI کی سکیم مکمل ہو کر امریکن
حکومت کی توثیق حاصل کر چکی تھی اور پریذیڈنٹ نے اس پر دستخط کر دیے تھے کہ ایران کے خلاف یہ
کارروائی کی جائے۔وہ کارروائی تو بہت لمبی چوڑی ہے لیکن خلاصہ اس کا یہ ہے کہ ایرانین پولیس
اور ایرانین فوج پر انہوں نے قبضہ کیا جو ان کا طریق ہے فوجی انقلاب بر پا کرنے کا اور مختلف اداروں
کے سربراہوں کو خرید لینا یا جس طرح بھی ہو اپنے ساتھ ملا لینا چنانچہ اس کام کو Kim Rose
Velt نے ادا کیا اور اسی کے بعد Kim Rose Velt کو امریکہ میں اتنا بڑا میڈل عطا کیا گیا ہے جو
شاذ ہی کسی ہیرو کو اس طرح عطا کیا جاتا ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ایران کے بادشاہ اور ایران کے وزیر اعظم کے درمیان آپس میں پہلے چپقلش
ہوئی اور اختیارات کی کھینچا تانی ہوئی۔ایران کے وزیر اعظم ڈاکٹر مصدق خود افواج کے سربراہ بن
گئے۔ایران کے وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا کہ پولیس کا سربراہ بھی میں ہی مقرر کروں گا اور فوج کا کمانڈر
انچیف تو خود بن گئے تھے جو چیف آف سٹاف کہنا چاہئے وہ بھی میں ہی مقرر کروں گا اور اس کی
نشاندہی بھی انہوں نے کر دی لیکن پولیس کے ہونے والے سربراہ نے فخریہ طور پر یہ ذکر کیا کہ جتنے بھی
برٹش ایجنٹس یہاں ایران میں موجود ہیں ان سب کی فہرست یہاں میرے پاس ہے۔دل پر ہاتھ مار
کے اس نے کہا اور دوسرے دن وہ قتل کر دیا گیا۔اور جب ڈاکٹر مصدق کو شاہ آف ایران نے آخر ڈسمس
کیا ( جب یہ تیاری مکمل ہو چکی تھی تو اس کے بعد ان کو معزول کیا گیا ) تو جو مظاہرے ان کے حق میں
ہوئے اس کے مقابل پر ایک باقاعدہ مقابل پر مظاہرہ کرنے والی فوج تیار کی گئی تھی عوام میں سے خرید
کر ان کو مسلح بھی کیا گیا تھا غالباً چھ ہزار ان کی تعداد تھی وہ چونکہ با قاعدہ مسلح تھے اور تربیت یافتہ تھے

۲۱۶
۸ فروری ۱۹۹۱ء
انہوں نے ان مظاہروں پر کسی حد تک قابو پایا لیکن وہ مظاہرے اتنے شدید تھے اور اتنے پھیل گئے کہ
جیسا کہ ایسے موقع پر پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ فوج پھر دخل دے گی۔دولاکھ فوج شاہ کی حمایت میں
میدان میں کود گئی اور پہلے سے فیصلے کے مطابق شاہ آف ایران کو جو امریکی اور انگلستانی غلامی کی ایک
کامل تصویر تھے ان کو ایران پر ہمیشہ کے لئے یا جب تک وہ بد انجام کو نہیں پہنچ گئے مسلط کر دیا گیا۔ایک یہ کارروائی ہے جو ہمیں اس پس منظر میں پیش نظر رکھنی چاہیے۔مصر کے خلاف کارروائی
دوسری کارروائی 1956ء میں ہوئی جب کہ Egypt کے صدر ناصر نے نہر سویز کو
قومیانے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلے کا پس منظر یہ ہے کہ اسوان ڈیم کے سلسلہ میں امریکہ نے صدر ناصر سے
کچھ وعدے کئے تھے کہ ہم اس کے پیسے مہیا کریں گے۔صدر ناصر کے رجحانات چونکہ روس کی طرف
تھے اور بار بار کے سمجھانے کے باوجود اسرائیل کے خلاف ان کے تشدد میں کمی نہیں آرہی تھی اس لئے
ان کو سبق دینے کے لئے امریکی حکومت نے وہ وعدہ واپس لے لیا۔اسوان ڈیم اس وقت تک مصر کی
زندگی کے لئے سب سے اہم منصوبہ بن چکا تھا کیونکہ مصر کی اقتصادی زندگی اور زرعی پیداوار کے لئے
اسوان ڈیم نے بہت ہی اہم کردار آئندہ ادا کرنا تھا اس کے بغیر مصر خوراک وغیرہ میں اور بہت سی
دوسری اقتصادی چیزوں میں خود کفیل نہیں ہوسکتا تھا اور منصوبہ اس حد تک آگے بڑھ چکا تھا کہ اس وقت
اس کا رو کنا مصر قبول نہیں کر سکتا تھا تو مصر نے اپنے Finance حاصل کرنے کے لئے یعنی اس کے
اخراجات پورے کرنے کی خاطر نہر سویز کو قومیالیا۔نہر سویز پر اس وقت تک انگریزوں اور فرانس کا
تسلط تھا کیونکہ اس کمپنی کے فیصلہ کن Shares ان کے پاس تھے۔چنانچہ پھر انگلستان نے اس کے
متعلق ایک منصوبہ بنایا تا کہ ناصر کو اور Egypt کو اس بات کی سزادی جائے کہ وہ ہمارے مفادات پر
حملہ کرے اور منصو بہ بڑا بھونڈا سا بچوں والا منصوبہ ہے لیکن تھا بہت خوفناک۔اسرائیل کو آمادہ کیا گیا
کہ وہ حملہ کرےEgypt پر اور نہر سویز تک پہنچ جائے اور چونکہ یہ اچا نک بغیر اطلاع کے حملہ ہوگا اور

۲۱۷
۸ فروری ۱۹۹۱ء
Egypt کے پاس کوئی ایسی دفاعی فوج نہیں تھی کہ اس حمل کا مقابلہ کر سکتا اس لئے یہ آنا فانا کامیاب
ہونے والا حملہ تھا۔اس کے بعد انگریز اور فرانسیسی دونوں اسرائیل کو اور Egypt کو حکم دیں گے کہ
دونوں اپنی اپنی فوجیں نہر سویز سے دور دور تک پیچھے ہٹالیں۔امن کی خاطر ہم دخل دینے لگے ہیں۔چنانچہ یہی ہوا۔آنا فانا اسرائیل کی فوجیں نہر سویز کے کنارے تک پہنچ گئیں اور دوسرے ہی دن
انگریزوں اور فرانسیسوں کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری ہوا کہ چونکہ تم دونوں تو میں وہاں لڑ رہی ہو
اور عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے اس لئے ہم حکم دیتے ہیں کہ دونوں اپنی اپنی فوجیں نہر سویز سے اتنی
اتنی دور ہٹا لو۔اسرائیل نے اس پر فورا عمل شروع کر دیا جیسا کہ فیصلہ تھا۔Egypt نے کہا کہ یہ ہمارا
ملک ہے ہماری نہر ہے۔ہم اپنے ملک سے کیوں فوجیں ہٹالیں۔یہ کونسی منطق ہے۔حملہ آور نے
ہٹا لیں بس کافی ہے۔اس پر پھر ان دونوں قوموں نے مل کر حملہ کیا۔یہ 56ء کا واقعہ ہے اور اس جنگ میں جو انگریزوں نے کردارادا کیا ہے۔اس پر Nutting
جو اس وقت فارن سیکرٹری تھے انہوں نے ایک کتاب لکھی اس جنگ کے حالات پر۔اس کتاب کے
مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ جو طرز عمل انگلستان نے صدر ناصر کے خلاف اور Egypt کے خلاف
اختیار کیا بعینہ وہی طرز عمل آج صدر بش صدر صدام اور عراق کے خلاف اختیار کئے ہوئے ہیں۔یوں لگتا ہے جس طرح یہ کاربن کاپی ہے ان حالات کی جواب رونما ہورہے ہیں۔اسی طرح صدر
ناصر کے خلاف کردار کشی کی بڑی خطرناک مہم چلائی گئی، اسی طرح یہ کہا گیا کہ ہم عالمی مفادات کے
تحفظ کی خاطر عالمی مفادات کی نمائندگی میں یہ کارروائی کر رہے ہیں۔جس طرح کی زبان صدر بش
نے صدام کے متعلق استعمال کی ہے کہ میں تو وہ گندے الفاظ پورے استعمال بھی نہیں کر سکتا لیکن یہ
تھا کہ لک کر کے اس کو مار کے، پیچھے سے لگ کر کے باہر نکالو۔جو کتاب میں بیان کر رہا ہوں اس کا
حوالہ میرے پاس ہے مگر اس وقت سامنے نہیں ہے بہر حال اس میں وہ لکھتے ہیں کہ مقصد اس جنگ کا
یہ تھا کہ To Kick Nasir out of his Perch یا ملتے جلتے الفاظ تھے کہ ناصر کو ٹھڈا مار
کے جس طرح وہ پرندے شاخ پر بیٹھے ہوتے ہیں کسی جگہ پر اس کے بیٹھنے والی جگہ سے اُڑا کر باہر

۲۱۸
۸ فروری ۱۹۹۱ء
مارو۔یہ جنگ کا اصل مقصد تھا ، یہ فیصلہ تھا جو فیصلہ ہو چکا تھا۔جس طرح اس وقت یہ کہا جا رہا ہے بعض
مبصرین کی طرف سے کہ دراصل یہ جنگ صدر بش کی انا کے کچلنے کے نتیجے میں پیدا ہورہی ہے۔اگر چہ یہ درست نہیں ہے۔صدر بش کی انا کا دخل ضرور ہے مگر مقصد ہرگز یہ نہیں تھا لیکن اس زمانے میں
Anthony Eden کے متعلق بھی ان کے اس وقت کے فارن سیکرٹری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ
Anthony Eden کے متعلق یہ تاثر پیدا ہوتا تھا کہ اس نے یہ جنگ ناصر کو اس جرم کی
سزادینے کے لئے شروع کی ہے کہ Egypt کے ایک کرنیل کی مجال کیا ہے کہ دولت عظمیٰ برطانیہ کے
وزیر اعظم کو Defy کرے اور اس کے مقابل پر اس طرح سر بلندی کا مظاہرہ کرے۔بالکل یہی
تجزیہ آج بش کے متعلق بعض مبصرین کی طرف سے پیش کیا جارہا ہے۔تو عملاً یہ ایک قسم کا 1956ء کی
جنگ کا اعادہ ہے۔تیل کے مفادات اب ہیں اس وقت سویز کے مفادات تھے اور یہودی شرکت کی
بجائے اب امریکن شرکت ہے۔پس اس جنگ میں دراصل وہی تین طاقتیں نمایاں ہیں جو پہلے تھیں۔انگلستان ، فرانس اور یہود لیکن فرق صرف یہ پڑا ہے کہ یہود کی نمائندگی امریکہ نے کی ہے اور وہ
پس منظر میں رہا ہے اسے پس منظر میں رکھا گیا ہے۔اب ایک عجیب بات یہ ہے کہ جب مینڈیٹ اختتام کو پہنچا۔یہ مینڈیٹ والا حصہ غالبا میں
بیان کر چکا ہوں اس لئے اس کو اس حصے کے ساتھ ملا کر سمجھنے کی کوشش کریں۔مینڈیٹ جب 48ء کو
اختتام کو پہنچا تو انگریزوں نے جس طرح وہاں سے انخلاء کیا اس کی کوئی مثال اور دکھائی نہیں دیتی۔جب انہوں نے ہندوستان کو چھوڑا ہے تو اس وقت با قاعدہ اس بات کی تسلی کر لی گئی تھی کہ با قاعدہ
Demarkation Line ہو۔وہ خطے جو دو ملکوں میں تبدیل ہونے والے ہیں ان کے درمیان
واضح تقسیم ہو با قاعدہ حکومتیں قائم ہوں لیکن انگلستان نے اپنے چھوڑنے کے آخری دن تک ایسی کوئی
کارروائی نہ خود کی ، نہ یونائیٹڈ نیشنز کو کرنے دی اور ساڑھے گیارہ بجے ان کے جہاز سب کچھ پیک
کر کے فلسطین سے رخصت ہونے کے لئے روانہ ہوئے اور مینڈیٹ کے عطا کردہ اختیارات کے
نتیجے میں برٹش تسلط کی جو حدود تھیں وہ سمندر میں جہاں تھیں مین بارہ بجے وہاں پہنچ کر انہوں نے

آج 10 میں سے 10 باقی