بش کے" نظام جہان نو" کی حقیقت

خلیج کا بحران, حصہ 2

۲۱۹
۸ فروری ۱۹۹۱ء
رخصت کا بگل بجایا اور اس ملک کو اس طرح چھوڑ کر چلے گئے۔یہ بھی ایک بہت ہی ظالمانہ کارروائی
تھی۔جس کا سب سے زیادہ نقصان فلسطینیوں کو پہنچا۔بہر حال مفادات کی یہ دو جنگیں ہیں جو مفادات
کے نام پر لڑی گئیں اور آج کی تیسری جنگ بھی مفادات کی جنگ ہے جس میں یہود بھی ایک کردار
کے طور پر کھیل میں شامل ہیں اگر چہ یہود کو پس منظر میں رکھا گیا ہے اور امریکہ نے یہود کی نمائندگی
لے لی ہے۔یہودی توسیع پسندی کی جنگیں
دوسری قسم کی جنگیں مشرق وسطی میں یہود کی توسیع پسندی کی جنگیں کہلا سکتی ہیں۔1948ء1949ء میں جو تو سیع پسندی کی لڑائیاں ہوئیں اس میں سارا الزام فلسطینیوں پر عائد کیا
جاتا ہے اور اردگرد کی مسلمان حکومتوں پر عائد کیا جاتا ہے کہ وہ حملے کرتی تھیں اس لئے یہود کو جوابی
کارروائی کرنی پڑتی تھی اور مجبوراً اپنا علاقہ وسیع تر کرنا پڑا لیکن اس کے بعد 1956ء میں جو یہود نے
جارحانہ جنگ لڑی ہے یا اسرائیل نے جارحانہ جنگ لڑی ہے اس کا کسی قسم کا کوئی جواز نہیں۔وہ خالصۂ
توسیع پسندی کی جنگ تھی اور انتہائی ہولناک جنگ تھی چند دن کے اندراندر انہوں نے مصر اور شام
اور اردن کی طاقتوں کو کچل کے رکھ دیا اور اپنے علاقے کو اتنا وسیع کرلیا کہ جو علاقہ ان کو مینڈیٹ نے
عطا کیا تھا اس سے کئی گناہ زیادہ بڑھ چکا تھا۔خلاصہ میں آپ کے سامنے یہودی علاقے کی توسیع کا
معاملہ رکھتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ کس حد تک یہود نے اپنے علاقے میں توسیع کی ہے
اور کرتے چلے جارہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔1937ء کی غالبا بات ہے کہ انگریزوں نے 18 ء کے بالفور ریزولیوشن کو پیش نظر رکھتے
ہوئے اعداد وشمار میں پہلی دفعہ یہ بات کی کہ یہود کی حکومت کو کتنا علاقہ دینا چاہئے۔چنانچہ اس فیصلے کی
رو سے پانچ ہزار کلومیٹر کا علاقہ یہود کو دیا جانا چاہئے تھا 1947ء کے آخر میں جو فیصلہ یونائیٹڈ نیشنز نے
کیا اس میں 5000 کی بجائے ہیں ہزار کلومیٹر کا رقبہ ان کو دیا گیا تھا۔کچھ رقبہ دوسال کے عرصہ میں

۲۲۰
۸ فروری ۱۹۹۱ء
بڑھ گیا جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں اور 1956 ء کی جنگ کے آخر پر یہود کے قبضے میں اٹھاسی ہزار
کلومیٹر کا رقبہ ہو چکا تھا۔اس سے آپ اندازہ کریں کہ جو بات پانچ ہزار سے شروع ہوئی تھی کہاں
تک پہنچی ہے۔آخری جنگ جو اس علاقے میں موجودہ جنگ سے پہلے لڑی گئی وہ یوم کیبور کی جنگ
کہلاتی ہے۔یوم کیبور کی جنگ کو یہ مسلمانوں کی طرف سے عرب ممالک کی طرف سے جارحانہ
جنگ قرار دیتے ہیں۔حالانکہ یہ بات درست نہیں۔واقعہ یہ ہے کہ 1967ء کی جنگ شاید میں
57ء کی کہہ چکا ہوں اگر کہا ہے تو غلط ہے 67 ء کی جنگ جو 56ء کی جنگ کے گیارہ سال بعدلڑی
گئی تھی۔یہ یہود کی جارحانہ جنگ تھی جس کے نتیجے میں یہ سارا علاقہ ان کے قبضے میں آیا جس کا میں
ذکر کر چکا ہوں۔اٹھاسی ہزار کلومیٹر سے زیادہ رقبہ۔اس کے بعد 1973ء میں یوم کیبور کی جنگ
ہوئی یوم کیبور یہود کا ایک مقدس دن ہے۔اس دن اچانک اسرائیل پر شام اور اردن کی طرف سے
مشترکہ طور پر حملہ کیا گیا بیان کیا جاتا ہے کہ یہ جنگ خالصہ عربوں کی جارحانہ جنگ تھی جس میں یہود
بالکل بے قصور تھے یہ بات درست نہیں۔وجہ یہ ہے کہ 1967ء کی جنگ کے بعد یونائیٹڈ نیشنز نے
اور یونائیٹڈ نیشنز کی سیکیورٹی کونسل نے ایک ریزولیوشن پاس کیا جس کا نمبر ہے 242 اس ریزولیوشن
کے نتیجے میں انہوں نے اسرائیل کی جارحانہ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ طور پر حکم دیا کہ
اسرائیل اپنی فوجوں کو ان تمام علاقوں سے پیچھے ہٹالے جو اس جنگ کے نتیجے میں اس کے ہاتھ میں
آئے ہیں اور ساتھ ہی یہ شوشہ بھی اس ریزولیوشن میں چھوڑ دیا گیا جس طرح British اور
Western Diplomacy کا طریق ہے کہ جب اس فیصلے پر عملدآمد کا وقت ہو تو کچھ اور بحشیں
ساتھ چھڑ جائیں اس میں شوشہ بھی ساتھ رکھا گیا کہ اس علاقے کی سب حکومتوں کا حق ہے کہ ان کے
امن کا تحفظ ہواور ان کی ایسی شکل ہو جغرافیائی طور پر کہ گویا ان کے امن کو خطرہ نہ پیش آئے۔مطلب یہ تھا کہ اس بہانے جب بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کا وقت آئے گا تو یہ کہا جائے گا کہ یہود کی
بقا کا تقاضا ہے یا اسرائیل کی بقا کا تقاضا ہے کہ علاقے میں اتنار دو بدل کرو اور ترمیم کر دمگر اس کے
کسی پہلو پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔

۲۲۱
۸ فروری ۱۹۹۱ء
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یونائیٹڈ نیشنز کے فیصلے کو نافذ کرنے کے لئے امریکہ
اور اس کے تمام Alliese کو یہ حق حاصل ہے کہ عراق پر حملہ کر دیں تو جن کا اپنا علاقہ تھا ( یہ کویت
تو ان کا اپنا علاقہ نہیں تھا جس کی خاطر یہ حملہ کیا گیا ہے ) جن قوموں کا اپنا علاقہ تھا وہ سالہا سال تک
صبر کرتی رہیں، یونائیٹڈ نیشنز کے فیصلے پر کسی نے عملدرآمد نہیں کروایا۔ان کا حق تھا کہ اس علاقے کو
لینے کی خاطر وہ فوجی کارروائی کریں۔پس اس کو جارحانہ کارروائی کہنا جارحیت ہے بڑا ظلم ہے یہ
ایک مظلوم ، کمزور قوم کی ایک کوشش تھی کہ یونائیٹڈ نیشنز کے فیصلے پر اگر کوئی اور عملدرآمد نہیں کرواتا
تو ہم خود کوشش کر دیکھیں۔پس یہ ہے وہاں کی جنگوں کی تاریخ اور اس میں یہ سب تو میں اب تک جو
رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں وہ آپ کے سامنے ہے۔موجودہ جنگ میں جو باتیں کھل کر سامنے آئی ہیں ان کی تفصیل میں جانے کا وقت نہیں مگر
آپ
کی یادداشت میں وہ تازہ ہوں گی۔خلاصہ ان سب باتوں
کا یہ نکلتا ہے۔( مقاصد کے متعلق میں
بعد میں بات کروں گا لیکن خلاصہ اس کا یہ ہے کہ ) اسرائیل کو اس تمام پس منظر کی روشنی میں معلوم
ہوتا ہے کہ یہ قو میں یہ حق دیتی ہیں کہ وہ جب چاہے ، جس ملک کے خلاف چاہے جارحانہ کارروائی
کرے اور جارحانہ کاروائی کے نتیجے میں جو علاقے وہ ہتھیائے گا اس کے متعلق اگر یونائیٹڈ نیشنز یا
سیکیورٹی کونسل فیصلہ بھی کر دیں گی کہ ان علاقوں سے دستبردار ہو جائے تو اسرائیل کو حق حاصل ہے کہ
دستبردار نہ ہو اور کسی دوسرے ملک کو یہ حق حاصل نہیں خواہ وہ مظلوم ملک ہو کہ یونائیٹڈ نیشنز کے
اس فیصلے کی تعمیل میں اسرائیل سے وہ علاقہ چھینے کی کوشش کرے۔یہ تحفظ حاصل ہے۔اس دوران
ایک بات کا میں نے ذکر نہیں کیا کہ 1947 ء سے لے کر 49 ء تک اسرائیل نے جدید دور میں
متشددانہ کارروائیاں یعنی Terrorist کارروائیوں کا آغاز کیا
اور Menachem Begin اس کے موجود ہیں اور ان Terrorist کارروائیوں
کے نتیجے میں ایک برٹش ڈپٹی گورنر تھے غالباً وہ بھی قتل کئے گئے۔کنگ ڈیور ڈ ہوٹل کو بارود سے اڑا دیا گیا
جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد آدمی مرے اور بے شمار تباہی پھیلی۔فلسطینیوں پر حملہ کیا گیا جس کے
نتیجے میں تین ہزار فلسطینی مرد عورتیں اور بچے ذبح کئے گئے اور بار بار انگریزی حکومت سے بھی تصادم کیا

۲۲۲
۸ فروری ۱۹۹۱ء
گیا وجہ یہ تھی کہ اس وقت Labour حکومت تھی اور لیبر حکومت کے MR۔Bavin جوفارن
سیکرٹری تھے وہ اس بات کے قائل تھے کہ مسلمان مظلوم ہیں اور یہود زیادتی کر رہے ہیں چنانچہ
انہوں نے ہر کوشش کی کہ یہود کا ناجائز داخلہ فلسطین میں بند کیا جائے۔چنانچہ ایک جہاز جس میں چار
ہزار سے زائد یہود مہاجرین خلاف قانون فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،مسٹر بیون
کے حکم پر انگریزی فوج نے اس کا تعاقب کیا ، اور اس جہاز کو پکڑا اور واپس جرمنی پہنچا دیا۔اس پر تمام
جرنلسٹ دنیا نے اتنا شدید احتجاج کیا اور بیون کو گالیاں دیں کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔ایک حکومت
کے سپر دامانت کی گئی ہے کہ اس علاقے کو امانتاً اپنے پاس رکھو اور امانت کی شرائط میں یہ بات داخل کی
گئی ہے کہ اس سے زیادہ باہر سے یہود اس میں داخل نہیں ہوں گے اور اس پر عمل کر وانے کے نتیجے میں
جور د عمل دکھایا جاتا ہے برٹش جرنلزم کی طرف سے وہ حیرت انگیز ہے۔ایک صاحب جنہوں نے کتاب لکھی ہے "Making of Israel"(مینگ آف
اسرائیل) ان کا نام James Cameron کچھ ہے وہ یہ لکھتے ہیں کہ اتنا بھیا نک ظلم ! آپ
سوچیں کہ ان چار ہزار یہودیوں کو جرمنی کی بد بخت اور ظالم زمین میں واپس کیا گیا ہے اور وہ بد بخت
اور ظالم زمین میں 1947ء میں واپس کیا گیا ہے جنگ کے خاتمے کے تین سال بعد۔اگر وہ ایسی ہی
ظالم اور بد بخت زمین اس وقت بھی تھی جب کہ نائسی Nahtsi شکست کھا چکے تھے اور جرمنی کا ملبہ
بن چکا تھا جب ان پر انگریز اور امریکن اور فرانسیسی تسلط جما چکے تھے تو پھر اس کے بعد یہود کو وہاں
رہنے کا کیا حق ہے۔بہر حال اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے جرنلسٹ بھی ان کے ساتھ تھے اور جو ساری
مغربی رائے عامہ تھی وہ یہود کا تحفظ کر رہی تھی تو Terrorism ٹیررازم کی ایجاد دراصل یہود
لے اسرائیلی دہشت گردی کے بارہ میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید ہوگا۔1۔The Israeli Connection by Be jamin - llallahmi۔2۔Israeal's Fateful Decisions By Yohosharfal Karkahi۔3۔BY Way of Deception By Ex۔Director of Mosad۔4۔Making of Israel By James Cameron۔5۔Dispossessed By David Gilmour۔

۲۲۳
۸ فروری ۱۹۹۱ء
سے ہوئی ہے۔تو اس تاریخی پس منظر میں گویا کہ ایک حق یہود کا یہ بھی تسلیم کر لیا گیا کہ یہود کو اجازت
ہے کہ وہ Terrorist کارروائیاں کریں اور اس کا نام ہم یہودی ٹیررازم نہیں رکھیں گے لیکن
مسلمان حکومتوں کو اپنے سیاسی مفادات کی خاطر کسی قسم کی Terrorist کارروائی کی اجازت
نہیں اگر کر یں گے تو ہم صرف ان کو ہی نہیں بلکہ اسلام کو بدنام کریں گے اور کہیں گے
Islamic Terrorism ہے اور جو حقوق ان کے تسلیم کئے ہوئے نظر آتے ہیں وہ میں آپ کو
پوائنٹس کے طور پر بتا تا ہوں۔سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو رد کرنے کا حق ہے یہود کو اور یونائیٹڈ نیشنز کے تمام
فیصلوں کو تحقیر کی نظر سے دیکھنے اور اس طرح رد کرنے کا حق ہے جس طرح ایک پرزے کو پھاڑ کر ردی
کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے۔اور کسی ملک کا حق نہیں ہے کہ یہود کی مذمت کرے اس بارے
میں۔یہود کو حق حاصل ہے کہ اپنی بقاء کے نام پر دوسرے ملکوں کے جغرافیے تبدیل کرے اور یہود کو حق
ہے کہ وہ ایٹم بم بنائے اور ایٹم بموں کا ذخیرہ جمع کرے اور Mass Destruction کے ہتھیار
مثلاً کیمیکل وار فیئر کے اور بیالوجیکل وار فیئر کے کیمیاوی ہلاکتوں کے اور جراثیم کی ہلاکتوں کے ہتھیار
تیار کرے اور کسی کو حق نہیں کہ اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنائے لیکن کسی مسلمان ملک کو یہ حق حاصل
نہیں۔یہ خلاصہ ہے اس تاریخی جدو جہد کا جس کا ذکر میں نے آپ کے سامنے کیا ہے۔بش کا امن کا خواب
یہ بات قطعی ہے کہ اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی ہے آج تک نہ آئندہ کی جائے گی۔یہود کے یہ حقوق قائم رکھے جائیں گے اور مسلمانوں کی ان معاملات میں حق تلفی ایک مستقل پالیسی کا
حصہ ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔اس کی روشنی میں ہم دیکھتے ہیں کہ صدر بش کا New
World Order کا خواب کیا ہو سکتا ہے؟ کیونکہ جب تک اس خواب کو نہ سمجھیں ہم ان کو صحیح
مشورہ بھی نہیں دے سکتے۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے اس جارحانہ تاریخی پس منظر کے نتیجے میں

۲۲۴
۸ فروری ۱۹۹۱ء
بش کا امن کا خواب دراصل امن کا خواب نہیں بلکہ موت وارد کرنے کا خواب ہے بعض لوگ غلطی سے
موت کو امن سمجھ لیتے ہیں۔جس طرح میں نے وہ بیمار گھوڑے کی مثال کئی دفعہ بیان کی ہے۔ایک گھوڑا بہت بیمار تھا جو بادشاہ کو بہت پیارا تھا بہت تڑپ رہا تھا۔بادشاہ نے کہا کہ جو
اس کی موت کی خبر مجھے پہنچائے گا اس کو میں قتل کروادوں گا۔وہ خدا کی تقدیر چلنی تھی وہ بے چارہ
مر گیا۔ایک آدمی کو پکڑ کے بادشاہ کو خبر دینے کے لئے بھجوایا اس کو مجبور کیا کہ تم نہیں جاؤ گے تو ہم
ماریں گے ، بادشاہ کے ہاتھ سے مارا جانا زیادہ بہتر ہے۔وہ سمجھدار آدمی تھا اس نے جا کر بادشاہ کو
کہا کہ مبارک ہو آپ کا گھوڑا پوری طرح امن میں آگیا ہے بادشاہ بہت خوش ہوا کہ اچھا بتاؤ کہ
کس طرح امن میں آگیا ہے اس نے کہا اس طرح کہ پہلے تو اس کی چھاتی کی گڑگڑاہٹ کی آواز
میل میل تک سنائی دیتی تھی اب تو میں قریب بھی گیا ہوں تو کوئی آواز نہیں آرہی تھی۔اس کی دل کی
دھڑکن سے لگتا تھا دھرتی دھڑک رہی ہے زمین دھڑک رہی ہے اب میں نے کان لگا کے دیکھا بالکل
آواز ہی کوئی نہیں تھی۔بڑے امن اور سکون سے لیٹا ہوا ہے تو اس نے کہا کہ پھر یہ کیوں نہیں کہتے
بد بخت ! کہ مر گیا ہے۔اس نے کہا حضور کہہ رہے ہیں میں تو نہیں کہہ سکتا۔تو قصہ یہ ہے کہ جو امن کا خواب صدر بش مشرقی وسطی اور مسلمانوں کے ممالک کے لئے
دیکھ رہے ہیں اس کی تعبیر موت ہے خواب خواہ امن کے نام پر ہو اس کے سوا اس کی کوئی حقیقت
نہیں ہے اور جہاں تک میں نے سوچا ہے وہ خواب یہ ہے کہ تیل کے امیر ملک سعودی عرب اور
شیخ ڈم ریاستوں وغیرہ کو آمادہ کیا جائے گا کہ وہ بھیک کے طور پر اپنی تیل کی آمد کا ایک حصہ ان
عرب ممالک میں تقسیم کریں جو تیل کی دولت سے محروم ہیں یا بہت تھوڑا تیل رکھتے ہیں اور اس کے
نتیجے میں جس طرح American Aid کے ذریعہ تیسری دنیا کے ملکوں کو غلام بنایا جاتا ہے
عرب ملکوں کو بعض عرب ملکوں کا غلام بنا دیا جائے اور اس کے نتیجے میں جو Strings ایڈز
(Aids) کے ساتھ وابستہ ہوا کرتی ہیں اسی قسم کی سٹرنگز اس مالی امداد کے ساتھ بھی لگا دی جائیں۔امریکہ کی مالی امداد جسے American Aids کہا جاتا ہے ہمیشہ بعض سیاسی مصالح کی شرائط

۲۲۵
۸ فروری ۱۹۹۱ء
رکھتی ہیں جو امریکہ کے مفاد میں ہوتی ہیں اس ایڈ کے ساتھ بھی کچھ شرائط ہیں جو اسرائیل کے مفاد
میں ہوں گی اور مغرب کے عمومی مفاد میں۔وہ شرائط یہ ہوں گی کہ یونائیٹیڈ نیشنز میں جھگڑا نہیں لے
کے جانا بلکہ یونائیٹڈ نیشنز سے باہر امریکن سرپرستی میں یہود کے ساتھ معاملات طے کرو اور یہ ضمانت
دو کہ آئندہ کبھی اس علاقے میں تم کسی قسم کی جنگ کی جرات نہیں کرو گے۔اس بات کی ضمانت دو کہ
جہاں یہود ایٹمی اسلحہ بناتا رہے گا اور Mass Destruction کے دوسرے ہتھیار تیار کرتا رہے گا
تم میں سے کبھی کوئی ایٹمی اسلحہ بنانے اور Mass Destruction کے ہتھیار بنانے کے خواب
بھی نہیں دیکھے گا۔یہ دو بنیادی نقوش ہیں اس امن کی خواب کے جو صدر بش نے دیکھی ہے اور آپ کل
دیکھیں گے کہ اسی طرح ہوگا۔اس خواب کے بعض اور حصے بھی ہیں۔وہ ہوسکتا ہے پورے ہوں یا نہ
ہوں۔ایک حصہ یہود کو بعض اقدامات پر مجبور کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔مراد یہ ہے کہ یہود کو یہ کہیں
گے، یہود کہنا غلط ہے یہود میں سے بعض بہت شریف النفس آج ایسے یہود بھی ہیں جو اسرائیل کے
شدید مخالف ہیں اور ان کی پالیسیوں کو رد کرتے ہیں اور ان کو دنیا کے لئے ہی نہیں بلکہ خود یہود کے
لئے بھی نقصان دہ سمجھتے ہیں۔پس جب میں لفظ یہود کہتا ہوں تو ہرگز مراد نہیں کہ یہود قوم کو بحیثیت
مجموعی مردود کر رہا ہوں، میری مراد اسرائیل سے ہی ہوتی ہے۔بہر حال اسرائیل پر وہ یہ دباؤ ڈالنے کی
کوشش کریں گے یعنی خیال ہے ان کا یہ گمان ہے ، خواب ہے کہ وہ کلیہ گولان ہائیٹ کا علاقہ خالی
کردے اور Jordon کے مغربی کنارے کا علاقہ خالی کر دے اس کے نتیجے میں وہ وہاں صلح کروالیں
گے۔یہ بات قطعی ہے کہ گولان ہائیٹ کا پورا علاقہ اسرائیل کسی قیمت پر خالی نہیں کرے گا اور یہ بات
قطعی ہے میرے نزدیک کہ Jordon کے مغربی کنارے پر جو یہود کا تسلط ہے وہ اس کو ختم نہیں
کرے گا لیکن اس کے باوجود ان کے تمام Allies یعنی تمام عرب مسلمان Allies ان کی
کارروائیوں سے راضی ہوں گے اور جس سمجھوتے کا میں نے ذکر کیا ہے اس میں شامل ہو جائیں گے
وجہ یہ ہے کہ مغربی اردن پر یہود کے تسلط کا نقصان صرف فلسطینیوں کو اور شرق اردن کو ہے

کا بحران
۲۲۶
۸ فروری ۱۹۹۱ء
اور فلسطینیوں اور شرق اردن کی خاطر امریکہ یہود کو ناراض کر لے یہ ہو ہی نہیں سکتا اور دوسرا اس لئے کہ
وہاں باہر سے مزید یہود لاکر آباد کروانے کا منصوبہ ایک بڑا دیرینہ منصوبہ ہے جس پر بہت حد تک
عملدرآمد ہو چکا ہے اور مستقل یہودی آبادیاں قائم کر لی گئی ہیں اس لئے بھی اگر امریکہ چاہے تو بھی
اسرائیلی اس علاقے کو خالی کرنے پر آمادہ نہیں ہوں گے۔امریکہ اور اسرائیل کے باہمی تعلقات کی نوعیت
اور اب تک جو اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ظاہر ہوئے ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ
صدر بش کی مجال نہیں ہے کہ اسرائیل کو ناراض کرنے کی جرات کریں۔جب اسرائیل پر سکڈز کا حملہ
ہوا تو صدر بش نے بار بار اسرائیل کے پریذیڈنٹ کو فون کئے اور منت سماجت کی اور اپنے چوٹی کے
صاحب اختیار نمائندے وہاں بھجوائے اس بات پر اسرائیل کو آمادہ کرنے کے لئے کہ فوری طور پر اپنا
انتقام نہ لو اس واقعہ سے ان کے تعلقات کی نوعیت سب دنیا پر ظاہر ہو جاتی ہے۔چند سکڈز کے نتیجے
میں دو بوڑھی عورتیں مری ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ دو تین سو سے زیادہ لوگ زخمی نہیں ہوئے اس کو
نہایت ہی ہولناک ، یک طرفہ جارحانہ کارروائی قرار دیا گیا جبکہ اس سے پہلے اسرائیل نے عراق
کے ایٹمی توانائی کے پلانٹ کو بغیر کسی نوٹس کے اپنے ہوائی جہازوں کے ذریعے بمبارڈ
Bombard کر کے کلیہ برباد کر دیا اور اس حملے کو کسی نے جارحانہ حملہ قرار نہیں دیا۔گویا اسرائیل کو
تو یہ حق ہے اور یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ تم جارحانہ کارروائی کرو اور دوسروں کے ملکوں میں جاکے بمباری
کرو، نہ یونائیٹڈ نیشنز کو اعتراض کا اختیار ہے نہ کسی اور ملک کو اور جس پر بمباری کی جاتی ہے اس کو
جوابی کاروائی کا بھی اختیار نہیں۔پس اگر اور کچھ نہیں تو سکڈ میزائل کے حملے کو عراق کی جوابی کارروائی
قرار دیا جا سکتا ہے اور دیا جانا چاہئے کیونکہ یہ بات بھی اب تسلیم کر لی گئی ہے کہ جوابی کارروائی کا فوراً
ہونا ضروری نہیں۔چنانچہ اس مسئلے پر ذرا تھوڑا سا اور غور کریں تو اسرائیل اور امریکن تعلقات خوب
کھل کر نظر کے سامنے آجاتے ہیں۔

۲۲۷
۸ فروری ۱۹۹۱ء
صدر بش نے بار بار فون پر رابطے کئے منتیں کیں بڑے نرم لہجے میں درخواستیں کیں کہ کوئی
فوری کارروائی اس کے رد عمل کے نتیجے میں نہ کرنا۔بعد میں اپنے نمائندہ بھیجے جن کے ذریعے
گفت و شنید ہوئی اور آخری نتیجہ یہ نکلا کہ اگر تم کوئی فوری کاروائی نہ کرو تو ہم تمہاری طرف سے
زیادہ سے زیادہ انتقام لینے کی کوشش کریں گے اور جو Civilians پر بمباریاں ہوئی ہیں اور لاکھوں
معصوم شہید ہوئے ہیں اور جن کے گھر برباد کئے گئے ، یہ دراصل اسرائیل کی انتقامی کارروائی
Allies نے اپنے ذمے قبول کی تھی اور اسی پر عملدرآمد ہوا ہے۔دوسرا پہلو یہ تھا کہ اس کے علاوہ ہم تمہیں نوبلین ڈالر بطور اقتصادی مدد کے دیں گے آپ
اندازہ کریں نوبلین ڈالر کی رقم تو ایک دولت کا پہاڑ ہے اور کس چیز کے بدلے اس چیز کے بدلے کہ وہ
انتقامی کارروائی سے باز آجائے؟ نہیں۔بار بار اس کو یقین دلایا گیا ہے کہ یہ صرف وقتی طور پر انتقامی
کارروائی ٹالنے کی خاطر کیا جارہا ہے۔اس کے بعد تمہیں حق حاصل ہے کہ جب چاہو ، جس طرح چاہو
جس زمانے میں چاہو تم اس جارحیت کا بدلہ لو۔اسی لئے میں نے کہا تھا کہ اسرائیل کا یہ حق تسلیم کیا
جاچکا ہے کہ وہ جارحانہ کارروائیاں کرے اور کوئی ملک اس کے خلاف مدافعانہ کارروائی بھی نہ کرے
اور اگر وہ مدافعانہ کا روائی کرے گا تو اس کے خلاف ساری دنیا کی طاقتیں جارحانہ کارروائی بھی کریں
گی اور اسرائیل کا جارحانہ کارروائی کا حق باقی رہے گا اور وہ کب اور کس طرح پورا ہوتا ہے یہ ابھی
دیکھنے والی بات ہے۔تو یہ ہے New World Order جس کا خواب صدر بش نے دیکھا ہے اور جس
کے متعلق وہ یہ کہتے ہیں کہ اس سے دنیا میں ہمیشہ کے لئے امن کی ضمانت ہو جائے گی۔اس خواب
کے کچھ اور حصے بھی ہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ اسرائیل تو کسی قیمت پر بھی مغربی علاقہ
خالی نہیں کرے گا لیکن مجھے یہ خطرہ ہے کہ مشرقی علاقے پر قبضہ کرنے کی داغ بیل ڈالی جا چکی ہے۔مجبوری کے تحت شاہ حسین ہیں جو نیوٹرل رہے اور انہوں نے صرف یہ قصور کیا ہے کہ دو تین دن پہلے
اپنی پریس کانفرنس میں یا تقریر میں اس بات پر سخت اظہار افسوس کیا ہے کہ اتحادیوں نے معصوم

۲۲۸
۸ فروری ۱۹۹۱ء
عراقی شہریوں
کو تباہ و برباد کیا اور بڑا بھاری ظلم کیا۔ان
کا یہ تبصرہ خود مغربی اتحادیوں کے اعلانات کے
نتیجے میں ہے جو انہوں نے فوجی حالات کے متعلق خود خبر نامے جاری کئے ہیں ان سے یہ تصویر قائم
ہوتی ہے یعنی اگر ہر ایک منٹ پر ایک جہاز بمباری کرنے کیلئے اٹھ رہا ہو اور یہ تسلیم کرتے ہوں کہ
عراق میں اتنی بمباری کی جاچکی ہے جو آج تک دنیا کی تاریخ میں کسی جنگ میں اس طرح نہیں کی گئی
اور ویت نام اس کے مقابل پر کچھ حیثیت ہی نہیں رکھتا۔اس کے بعد یہ کسی ملک کا نتیجہ نکالنا کہ
لاکھوں Civilions یعنی شہری اس سے متاثر ہوئے ہونگے یہ صدر بش کے نزدیک امریکہ کی بھی
ہتک ہے اور اسرائیل کی بھی گستاخی ہے اور وہ ان کو متنبہ کرتے ہیں شاہ حسین کو کہ خبر دار منہ سنبھال کر
بات کرو تمہیں پتا نہیں کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ تمہیں کس نے حق دیا ہے اس قسم کی تنقید کرنے کا؟
خواب کے مندز پہلو بھی تو ہوتے ہیں۔کچھ تو انہوں نے امن کے خواب کی تعبیر موت دیکھی ہوئی
ہے۔کچھ خواب کے اندازی پہلو بھی ہیں اور انذاری پہلو میں میرے نزدیک یہ بات داخل ہے کہ
شرق اردن کے اوپر حملے کا بہانہ بنایا جائے گا اور یہودی حکومت کو دریا کے اس کنارے پر ہی نہیں
دوسرے کنارے کی طرف بھی ممتد کر دیا جائے گا۔یہ جو میرا اندازہ ہے اس کے پیچھے بہت سے تاریخی رجحانات ہیں جن کا میں ذکر کر چکا ہوں
شروع دن سے آج تک یہودی مسلسل وسعت پذیر ہیں یعنی توسیع پسندی کی پالیسی محض تعداد
بڑھانے کے لحاظ سے نہیں بلکہ رقبہ بڑھانے کے لحاظ سے بھی ہے اور جو آغاز میں یہود نے اسرائیل کا
خواب دیکھا تھا وہ خواب یہ تھا کہ تمام دنیا کے مظلوم علاقوں سے یہود کو اکٹھا کر کے یہود کی ایک آزاد
مملکت میں جمع کر دیا جائے۔اس وقت آبادی کی نسبت یہ ہے کہ یعنی تفصیل تو میں نہیں بتاؤں گا دوتین
ملکوں کی آبادی بتا تا ہوں۔اسرائیل میں اس وقت یہودی چھپیں لاکھ ہیں اس کے علاوہ امریکہ میں پچاس لاکھ یہودی
ہے اور روس میں چھپیس لاکھ بیان کئے جاتے ہیں اس وقت روسی یہودیوں کو بلا کر اسرائیل میں آباد
کرنے کا پروگرام شروع ہے جس کے پایہ تکمیل تک پہنچنے تک پچیس لاکھ مزید یہودی یعنی موجودہ

۲۲۹
۸ فروری ۱۹۹۱ء
تعداد سے دگنے اس ملک میں آباد کئے جائیں گے۔اس کے لئے زمین بھی پھر اور چاہئے۔یہ ظاہری
اور طبعی بات ہے تو جتنی زمین اس وقت ان کے پاس ہے اس سے کافی تعداد میں زیادہ زمین ہوتب
جا کر یہ خواب پورا ہوسکتا ہے۔پھر امریکہ کے یہودیوں کے انتقال کا پروگرام بھی ساتھ ساتھ جاری
ہے اور یورپ کے دوسرے یہودیوں کے انتقال کا پروگرام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔صدر بش کے خواب کا انذاری پہلو
اس
ضمن میں بعض باتیں میں آئندہ خطبے میں آپ کے سامنے رکھوں گا مگر مختصراً یہ بتادینا
چاہتا ہوں کہ اسرائیل کے قیام کے مقاصد کی اولین وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ مغربی ملکوں میں یہود محفوظ
نہیں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ یہود کو یک طرفہ ظلم کا نشانہ بنائے رکھا ہے۔اگر یہی مقصد تھا اسرائیل
کے قیام کا تو جتنے مغربی ممالک میں یہود ہیں جب تک ان کے لئے فلسطین کے گردو پیش جگہ نہ بنالی
جائے اس وقت تک یہ خواب پورا نہیں ہوتا اور موجودہ رجحان یہی بتا رہا ہے کہ اس طرح یہ آگے بڑھ
رہے ہیں۔تو صدر بش کے خواب میں غالباً انذاری پہلو یہ بھی داخل ہے کہ شرق اردن کے دوسرے
حصے پر بھی قبضہ کر لیا جائے اور بعد میں یہ خواب کس طرح آگے بڑھے گا اور دنیا کو کس حد تک اپنی
لپیٹ میں لے گا وہ لمبی باتیں ہیں مختصر میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کے بعد باریوں کی بات ہے۔جب تک مسلمان طاقتیں ایک کے بعد دوسری تباہ و برباد نہ ہوجائیں اس وقت تک صدر
بش کے امن کا یہ خواب پورا نہیں ہوسکتا۔پس اس کے بعد کس کی باری ہے یہ نہیں میں کہ سکتا۔پاکستان کی ہے یا شام کی ہے۔پاکستان بھی نیوکلیئر طاقت بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔بن چکا ہے
یا نہیں۔یہ ایک متنازعہ فیہ مسئلہ ہے لیکن پاکستان کو تباہ کروانے کے لئے کئی ذرائع موجود ہیں۔کشمیر کا
مسئلہ ہے سکھوں کا مسئلہ ہے۔ہندوستان کو انگیخت کیا جاسکتا ہے۔چھٹی دی جاسکتی ہے دفاعی امداد
اور اقتصادی امداد روک کر اس طرح بے کار اور نہتہ کیا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کی طاقت کے جواب
کی پاکستان میں طاقت نہ رہے۔کئی قسم کے منصوبے ہو سکتے ہیں لیکن خطرہ ضرور ہے شام کو لازماً

۲۳۰
۸ فروری ۱۹۹۱ء
خطرہ ہے کیونکہ شام ایک بہت بڑی طاقت بنا ہوا ہے اور شام کی بڑی سخت بے وقوفی اور غلطی ہے کہ
وہ سمجھتا ہے کہ اس وقت اتحادیوں کے ساتھ شامل ہونے کے نتیجے میں آئندہ شام محفوظ ہو چکا ہے
جب تک اسرائیل موجود ہے شام محفوظ نہیں ہے۔اور پھر ایران کو خطرہ ہے اور پھر ترکی Turky کو خطرہ ہے اور ایران اور Turky کے متعلق
میں سمجھتا ہوں کہ یہ خواب اس طرح پورا کیا جائے گا کہ ترکی اور ایران کے درمیان آپس میں مخاصمت جو
پہلے بھی ہے بڑھائی جائے گی اور اس کے نتیجہ میں کسی وقت آئندہ ان دونوں مسلمان ملکوں کے درمیان
اسی طرح لڑائی کروائی جائے گی جس طرح خود امریکنوں نے اور اتحادیوں
کی مخفی تائید کے نتیجے میں میں
سمجھتا ہوں کہ عراق کو انگیخت کیا گیا تھا کہ وہ ایران پر حملہ کرے اور امریکہ کے اتحادی عرب ممالک نے
اس کی ہر طرح مدد کی اور امریکہ کے اتحادی مغربی ممالک نے عراق کو مسلح کرنے میں اور اس کے
Mass Destruction کے ہتھیار بنانے کے سلسلہ میں پوری مدد کی۔تو خواب کا جو پس منظر ہے
وہ یہ ہے کہ خواب جس سمت میں آگے بڑھے گی اور پھیلے گی وہ سمت بھی اس پس منظر کے نتیجے میں ہمیں
دکھائی دینے لگی ہے اور خواب آخر پر اس طرح پوری ہوگی کہ پہلے جس طرح ایک مسلمان طاقت کو
دوسری مسلمان طاقت کو برباد کرنے کے لئے استعمال کیا گیا اور طاقتور بنایا گیا پھر اس بنائی ہوئی
طاقت کو برباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور دوسرے مسلمان ممالک کو اس میں شامل کیا گیا۔اس کا
اگلا قدم کیا ہوگا؟ اسی طرح جو بچی کچھی مسلمان حکومتیں ہیں ان کو یکے بعد دیگرے بر باد کیا جائے گا۔سیہ وہ موت کا خواب ہے جو صدر بش نے دیکھا ہے اور جسے وہ Peace کا خواب کہتے ہیں۔مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہاتھ
عراقیوں اور دیگر فلسطینیوں وغیرہ مسلمان مظلوموں یعنی عرب مسلمانوں کے خون سے
جس طرح یہ ہاتھ رنگے جاچکے ہیں اس پر مجھے Mecbetth کی چند لائنیں یاد آگئیں۔Lady Mecbetth جس نے اپنے خاوند کو بادشاہ کوقتل کرنے پر آمادہ کیا تھا اور اس کے خاوند

·

آج 10 میں سے 10 باقی