بش کے" نظام جہان نو" کی حقیقت

خلیج کا بحران, حصہ 3

۲۳۱
۸ فروری ۱۹۹۱ء
میک بیتھ نے بادشاہ کو جو غالباً سکاٹ لینڈ کا تھا بہر حال اس وقت کے بادشاہ کو قتل کیا اور سوتے کی
حالت میں قتل کیا۔اس کے بعد لیڈی میک بیتھ کو نفسیاتی ردعمل ہوا اور وہ بجھتی تھی کہ اصل قاتل میں
ہوں تو نفسیاتی بیماری کے نتیجے میں وہ ہر وقت ہاتھ دھوتی رہتی تھی کہ میرے ہاتھ سے خون کی بو
آ رہی ہے اس بو کے سلسلے میں وہ کہتی ہے:۔"Here is the smell of the blood still"
میں اتنی دفعہ ہاتھ دھو چکی ہوں اور خون کی بو جاتی ہی نہیں ہے۔ابھی بھی آ رہی ہے۔"All the perfumes of the Arabia will not sweeten this little hand"
عرب کی تمام خوشبوئیں مل کر بھی میرے اس چھوٹے سے ہاتھ کی بو کو مٹھاس میں تبدیل
نہیں کر سکیں گی۔یہ کڑوی خون کی بو آتی ہی رہے گی۔صدر بش کا معاملہ اس سے کچھ برعکس ہے مسلمان عرب خون سے جو ان کے ہاتھ رنگے
گئے ہیں میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کی کڑوی بو کبھی امریکہ اور اس کے ساتھیوں کا پیچھا نہیں
چھوڑے گی اور تمام دنیا کی پر فیومز بھی عرب خون کی اس بو کو مٹا نہیں سکیں گی اور اس کی کڑوی بو
کو مٹھاس میں تبدیل نہیں کر سکیں گی۔جہاں تک ان کی پیس کی خواب
کا تعلق ہے وہ بھی میں میک بیتھ
ہی سے میک بیتھ کی ایک Soliloquy یعنی وہ اونچی زبان میں اپنے دل کی حالت بیان کر رہا ہے
اس کے الفاظ میں پیش کرتا ہوں جو ان کی صورتحال پر صادق آتی ہے یہ Soliloquy۔وہ سونے
کی کوشش کرتا ہے اور نیند اڑ گئی ہے اس کے ضمیر پر ایک سوئے ہوئے بادشاہ کے قتل کا بوجھ اتنا زیادہ
ہے اور اس کا ضمیر اس قدر بے چین ہے کہ وہ اپنے آپ کو معاف نہیں کر سکتا چنانچہ اس کی راتوں کی
نیند اڑ جاتی ہے اس کیفیت کو بیان کرتے ہوئے وہ کہتا ہے :۔"Me thought I heard a voice cry sleep no more Mecbetth
Does murther sleep"
سکائش زبان میں Murder کو Murther لکھا جاتا تھا تو یہاں لفظ Murther ہے

۲۳۲
۸ فروری ۱۹۹۱ء
یعنی Murder۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کہتا ہے Me Thought میں سمجھتا ہوں۔میں سوچ رہا
ہوں کہ مجھے لگتا ہے۔مجھے گمان گزرتا ہے۔I heard a voice
Cry sleep no more کہ میں نے ایک شیخ سنی ہے جو یہ کہہ رہی تھی کہ اب کبھی
نہیں سونا ، اب کبھی نہیں سونا۔Mecbetth does murther sleep دیکھو میک بیتھ نے
نیند کو قتل کر دیا ہے چونکہ بادشاہ سویا ہوا تھا اس لئے اس حالت میں اس کو مارنا اس کے نفسیاتی دباؤ کے
تابع اس سے بہتر رنگ میں ظاہر نہیں کیا جا سکتا تھا کہ وہ سوچ رہا ہے کہ میں نے نیند کو ماردیا ہے۔جب
نیند کو مار دیا ہے تو پھر مجھے نیند کہاں سے آئے گی۔تو ایک لفظ کی تبدیلی سے امریکہ اور صدر بش کے
خواب پران سطور کا اطلاق ہوسکتا ہے۔میں یہ کہتا ہوں کہ۔"Me thought I heard a voice cry peace no more U۔S
Does murther peace"
مجھے محسوس ہورہا ہے کہ ایک چلانے والے کی آواز یہ سنائی دے رہی ہے کہ اب اس خطے میں یاد نیا میں
کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا اگر یہ خواب پوری ہو گئی اس شرط کے ساتھ میں کہہ رہا ہوں تو میں یہ آواز
سن رہا ہوں کہ اس خطے میں اب کبھی امن قائم نہیں ہو سکے گا یونائیٹڈ سٹیٹس نے امن کو ہمیشہ کیلئے قتل
کر دیا ہے۔اس کے نتیجے میں کیا ہو سکتا ہے ہم کیا کر سکتے ہیں ان قوموں کو کیا مشورے دیئے جاسکتے
ہیں کہ یہ ہلاکت کے قدم جو آگے بڑھا چکے ہیں ان کو کس طرح واپس کر لیں اس سلسلے میں انشاء اللہ
میں آئندہ خطبے میں آپ سے مخاطب ہوں گا۔میں چاہتا ہوں کہ جلد سے جلد اس مضمون کو ختم کروں
اور واپس اپنے اصلی اور حقیقی اور دائمی مضمون کی طرف آجاؤں یعنی احمد یوں
کو عبادتیں کس طرح کرنی
چاہئیں اور عبادتوں میں کس طرح لذت
پیدا کرنی چاہئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی