خلیجی جنگ کی تازہ صورت حال
خلیج کا بحران
۲۳۳
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خلیجی جنگ کی تازہ صورتحال
( خطبه جمعه فرموده ۱۵ / فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
پیشتر اس سے کہ خطبے کا اصل مضمون شروع کروں ایک دوامور کی میں اصلاح کرنی چاہتا
ہوں۔بعض دفعہ بہت دیر سے پڑھی ہوئی کتب کا مضمون تو ذہن میں یاد رہتا ہے لیکن اس کے سن
اشاعت وغیرہ اور اس قسم کے ناموں کی تفاصیل میں بعض دفعہ غلطیاں لگ جاتی ہیں تو خطبے کے بعد
بعض دفعہ باہر سے کچھ احمدی دوست تصحیح کروا دیتے ہیں اور بعض دفعہ مجھے خود خطبے کے بعد یاد آنا
شروع ہو جا تا ہے کہ غالبا یہ بات نہیں تھی ، یہ تھی۔اس پہلو سے دو باتوں میں تصحیح کر نی ضروری ہے۔ایک تو بہت ہی اہم ہے کیونکہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہام کے سال سے
تعلق رکھتی ہے۔الہام ہوا کہ:
میں نے یہ بیان کیا تھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ۱۹۰۵ء میں یہ
فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے ( تذکرہ صفحہ ۳۳۶)
لیکن یہ 1901ء کا الہام ہے۔میں نے یہ بھی بیان کیا تھا کہ انگریزی میں پہلی مرتبہ
1905ء میں Protocols of the elders of zion کتاب شائع ہوئی جس میں فری
میسن کے تسلط کا ایک منصوبہ ہے یا فری میسن یہود کے تسلط کے اس منصوبے میں ایک اہم کردار ادا
۲۳۴
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کرتے ہیں تو وہ 1905ء میں رشین زبان میں باقاعدہ کتاب کی صورت میں شائع ہوئی تھی۔ابھی
انگریزی میں شائع نہیں ہوئی تھی۔تو اس سے اور بھی زیادہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے الہام کو عظمت ملتی ہے اور عقلیں دنگ رہ جاتی ہیں۔کہ ابھی یہ کتاب روسی زبان میں آئی تھی اور
روس سے باہر کی دنیا کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ یہ منصوبہ کیا ہے؟ اور اللہ تعالیٰ نے اس سے چار سال
پہلے 1901ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاماً بتادیا کہ دنیا میں یہود کے تسلط کا کوئی
منصوبہ ہے جس میں فری میسن نے اہم کردار ادا کرنا ہے اور میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ تم پر اور تمہاری
جماعت پر فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے۔ایک اور غلطی اس میں تھی جو مجھے کسی نے توجہ تو نہیں دلائی نہ وقت ملا ہے کہ پورا وقت تحقیق
کرسکوں لیکن مجھے یہ غالب گمان خطبے کے بعد گذرا کہ وہ غلط کہہ گیا ہوں۔ایک بیان میں نے
ڈز رائیلی کی طرف منسوب کیا تھا، خطبے کے بعد مجھے خیال آیا کہ وہ تو انیسویں صدی کے غالباً تیسرے
حصے میں پہلے یہودی وزیر اعظم ہیں جو انگلستان میں وزیر اعظم کے منصب تک پہنچے تھے۔تو ان کا وہ
بیان ہو نہیں سکتا کیونکہ یہ بیان دینے والا بیسویں صدی کے کسی حصے میں بیان دے رہا ہوگا۔کیونکہ
بیان دینے والا یہ کہتا ہے کہ یہود کہتے ہیں اس کتاب سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لیکن کتاب میں جو منصو بہ بیان
ہوا ہے وہ منصوبہ اسی طرح کھلتا چلا جارہا ہے جیسا کہ کتاب میں بیان کیا گیا ہے تو اس لئے یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ
یہ کتاب منصو بہ بنانے والوں کی نہ ہو اور چونکہ وہ منصوبہ یہود کی مرضی کے مطابق بن رہا ہے اس لئے لازم و ہی
ہوگا تو مجھے یاد پڑتا ہے کہ اگر وہ نہیں تھے تو غالباً Henry Ford تھے۔Henry Fordامریکہ کے
پریذیڈنٹ بھی رہے ہیں اور فورڈ کمپنی کے وہ بانی مبانی ہیں اور ان کی ساری دولت رفاہ عامہ کے
کاموں وغیرہ پر خرچ ہوئی اور ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ یہودی دجل اور یہودی سازشوں کو بے
نقاب کرنے پر گزرا اور غالباً ایک فاؤنڈیشن بھی انہوں نے اس غرض سے قائم کی تھی بہر حال یہ ایک
ضمنی بات ہے اصل تبصرہ وہی تھا جو میں نے بیان کیا ہے اور آج اس کے بھی بہت مدت کے
بعد یعنی وہ بیان غالباً 1900 ء کے پہلے دور ہاکوں میں دیا گیا تھا۔1920ء کے قریب اس کے بعد
۲۳۵
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
آج قریبا ستر سال گزر چکے ہیں اور وہ منصو بہ بالکل اسی طرح جیسا کہ بیان کیا گیا تھا یا
تحریر میں موجود
ہے کھلتا چلا جارہا ہے۔اب جنگ کا جہاں تک تعلق ہے میں یہ بیان کر رہا تھا کہ اس جنگ کے پس منظر میں کیا
کیا باتیں ہیں ، کیوں ہورہی ہیں اور جب تک ہم اس کو تفصیل سے نہیں سمجھیں گے اس وقت تک
فی الحقیقت نئی دنیا کا نقشہ بنانے کے اہل نہیں بن سکتے۔ابھی تازہ صورت یہ ہے کہ امن کے قیام کی
کوششیں یک دم تیز کر دی گئی ہیں اور ان سے امریکہ کے دو مفادات وابستہ ہیں جس طرح فضائی حملے
کی مہم سے پہلے انہوں نے دنیا پر اثر یہ ڈالا کہ ہم بڑی معقول تجویز صدام حسین کے سامنے بار بار پیش
کرتے ہیں امن کے خواہاں ہیں، جنگ کے خواہاں نہیں لیکن دیکھو یہ رد کرتا چلا جارہا ہے۔اسی طرح دوسرے مرحلے میں جنگ داخل ہونے والی ہے جو بعض لحاظ سے اتحادیوں
کے لئے بہت ہی خطرناک ہے کیونکہ اگر چہ جس طرح کہ ان کو غیر معمولی مادی غلبہ حاصل ہے یہ
عراق کا زیادہ نقصان کر سکتے ہیں مگر ان کا جانی نقصان بہت زیادہ ہوگا پس اس مرحلے پر انہوں نے
بعینہ اسی مہم کا دوبارہ آغاز کیا جس سے دو فوائد حاصل کرنے تھے۔اول یہ ہے کہ اگر اس مرحلے پر صدام حسین اپنے نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے خوف
کھا جائیں اور عراق کی رائے عامہ ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور وہ کہیں کہ کافی ہلاکت ہوگئی ہے
بس کرو۔اب مان جاؤ۔اتنی سی بات ہے کہ کو بیت خالی کرنا ہے تو اس سے جو عراق کی طاقت کو پارہ پارہ
کرنے والا مقصد تھا وہ بھی حل ہو چکا اور کویت بھی خالی کروالیا گیا اور وہ امریکن جانیں بھی بچالی گئیں
جن کا سب سے زیادہ ان کو خطرہ ہے اور اس مرحلے پر بار بار بغداد کی طرف پیغامبر بھجوائے گئے خواہ وہ
پاکستان کے پیغامبر تھے اور بغداد کی طرف پیغام دینے کے لئے دوسرے ممالک کی طرف پیغامبر
بھجوائے گئے جن کا مقصد یہ تھا کہ مسئلے کو صرف اس شکل میں پیش کریں کہ کویت خالی کرنے کی بات
ہے ساری جنگ ختم ہو جائے گی اور سارا جھگڑا طے ہو جائے گا اس لئے اتنی سی بات کے او پر ضد نہ کرو
کافی نقصان اٹھا بیٹھے ہو۔
۲۳۶
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
لیکن اصل واقعہ یہ نہیں ہے۔میں نے پہلے بھی ایک دفعہ خطبے میں بیان کیا تھا یہ بالکل ایک
جھوٹ اور دجل ہے۔صدام حسین نے کبھی بھی کو یت خالی کرنے سے انکار نہیں کیا۔صدام حسین ہمیشہ
یہ موقف لیتے رہے ہیں کہ کویت پر میر احملہ جارحانہ ہے لیکن اسی قسم کے جارحانہ حملے پہلے اسرائیل کی
طرف سے مسلمان ممالک پر ہو چکے ہیں اور ان کا قبضہ موجود ہے اسی طرح باوجود اس کے کہ یونائیٹڈ
نیشنز اور سیکیورٹی کونسل نے بار بار ریزولیوشنز کے ذریعے اسرائیل کا قبضہ نا جائز قرار دیا ہے تو اگر تم
واقعی صلح چاہتے ہو تو اس بات پر گفت و شنید ہونی چاہئے صرف کویت کا مسئلہ نہیں ہے۔دونوں کو اکٹھا
دیکھو تا کہ کویت بھی خالی ہو اور دوسرے مقبوضہ علاقے بھی خالی ہوں اور یہ مسئلہ جو بڑی دیر سے ایک ظلم
کا موجب بنا ہوا ہے یہ ایک طرف سے حل ہو۔اس کو امریکہ اس شدت سے رد کر تا رہا ہے کہ جتنے بھی پیغامبر عراق کی طرف جاتے رہے یا
دوسرے ممالک کی طرف تا کہ وہ عراق پر زور ڈالیں۔ان کو سختی سے یہ ہدایت رہی ہے یہاں تک کہ
یونائیٹڈ نیشنز کے سیکرٹری جنرل کو ئیار کو بھی یہی ہدایت تھی کہ تم نے گفت و شنید نہیں کرنی اس مسئلے پر۔ان دونوں مسائل کو یعنی فلسطین کے مسئلے کو اور کویت کے مسئلے کو اکٹھا ایک میز پر زیر بحث ہی نہیں لانا
کیونکہ اگر وہ زیر بحث لے آئیں تو اس سے امریکہ کا دجل کھل جاتا ہے اور وہ عرب مسلمان ممالک جو
اس وقت امریکہ کے ساتھ ہیں ان کے لئے بڑی سخت نفسیاتی مشکل پیدا ہو جاتی ہے۔امریکہ انکار
کر رہا ہے کہ نہیں وہ خالی نہیں کرے گا اور تم خالی کرو یہ ایک ایسی کھلی کھلی دھاندلی اور زیادتی ہے کہ
مسلمان حکومتوں کے لئے بڑی مشکل بن جاتی ہے کہ پھر وہ اپنے ساتھ کو قائم رکھیں۔یہ الگ بات
ہے کہ جس وجہ سے وہ ساتھ ہے وہ وجہ ابھی رہے گی لیکن اس کے بعد میں بات کروں گا۔آج جو تازہ خبر آئی ہے صدر صدام حسین نے جس طرح پہلے عقل اور حکمت عملی میں بار بار
ان کو مات دی ہے ایک اور مات دے دی ہے ، اور وہ اس طرح کہ سیکیو رٹی کونسل کا اجلاس طلب
کروانے میں اس نے روس سے مدد مانگی اور دوسرے بعض ملکوں سے۔چنانچہ یہ وہ مان گئے چنانچہ
جو مسئلہ وہ میز پر لا نانہیں چاہتے تھے اب وہ سیکیورٹی کونسل کی میز پر آ گیا ہے اور صدام حسین نے کہا
۲۳۷
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
ہے کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ ہم کو بیت خالی کرنے کے لئے تیار ہیں سیکیورٹی کونسل ان سب مسائل کو
اکٹھا دیکھے اور پہلے یہ سمجھائے ہمیں کہ ریزولیوشن 242 پر کیوں عمل نہیں ہورہا جو سیکیورٹی کونسل کا
ریزولیوشن ہے جس میں کلیۂ سارا الزام سارا اتہام یہود پر ہے اور یہ جرم ثابت کیا گیا ہے کہ
انہوں نے جارحانہ جنگ کی تھی اور از راہ ستم وہ علاقے ہتھیائے ہیں ، تو اس مرحلے پر اس وقت
جنگ داخل ہوئی ہے۔جنگ کی ذمہ داری کا تعین
جہاں تک ذمہ داریوں کی تعیین کا تعلق ہے ہم کسی ایک پارٹی کو ذمہ دار قرار نہیں دے
سکتے۔یہ مضمون چونکہ کافی لمبا ہے مجھے ابھی اور وقت لگے گا اس کو سمجھانے میں لیکن میرا مقصد یہ ہے
کہ جنگ تو اللہ بہتر جانتا ہے کب کس حالت میں ختم ہو لیکن جنگ کے ساتھ مسائل ختم نہیں ہوں گے،
مسائل بڑھیں گے اور اس جنگ کے نتیجے میں پہلی بات جو ظا ہر ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ وَاَخْرَجَتِ
الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا (الزلزال :۲) کا مضمون دکھائی دے رہا ہے کہ نہ صرف مشرق وسطی سے تعلق
رکھنے والے مسائل زمین نے اگل دیئے ہیں بلکہ ساری دنیا میں جو ملتے جلتے مسائل ہیں وہ ظاہر
ہورہے ہیں اور دنیا کی نظر کے سامنے آرہے ہیں۔نئی دنیا کا نقشہ کیا ہوگا۔اس میں بڑی چھوٹی قوموں
کے تعلقات کیا ہوں گے۔یونائیٹڈ نیشنز کو کیا کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ یہ کردار ادا کر بھی سکتی ہے کہ
نہیں؟ یہ سارے مسائل ، اور بھی اس سے متعلق مسائل دنیا کے سامنے آرہے ہیں ، تیل کی دولت پر
کس کو تسلط ہے۔کس طرح اس کا استعمال ہونا چاہئے تو چاہے جنگ ہو یا نہ ہو، ختم ہو یا جاری رہے
میر امضمون بہر حال جاری رہے گا کیونکہ اس کا تعلق لمبے عالمی مسائل سے ہے۔جہاں تک جنگ کی ذمہ داری کا تعلق ہے میں سمجھتا ہوں صدام حسین صاحب پر لازماًیہ
ذمہ داری ضرور ہے کہ انہوں نے کویت پر حملہ کیا اور اس حملے میں بہت جلدی کی اور اس کے نتیجے میں
اپنی ساکھ کو بھی اور عراق کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا اور سب سے بڑا نقصان یہ کہ دشمن کے جال میں
۲۳۸
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
پھنسے کیونکہ اب جبکہ اس مسئلے پر بخشیں اٹھ رہی ہیں کہ کون ذمہ دار ہے؟ تو امریکہ کے، دانشور، اونچے
طبقے سے تعلق رکھنے والے صاحب علم لوگوں نے یہ کھل کے اعتراف کیا ہے کہ سب سے بڑی ذمہ داری
امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔پس امریکہ نے جو شرارت کی یہ اس شرارت میں پھنس گئے یہ ایک بہت بڑا
جرم ہے، اس لحاظ سے یہ بھی ذمہ دار ہیں۔امریکہ کے کردار کا جہاں تک تعلق ہے اس میں میں آپ کو بتاتا ہوں
کہ James Akins عراق میں امریکہ کے سابق سفیر کا بیان ہے۔An anonymous defence consultant, using the
pseudonym of Miles Ignotus ("unkhown, soldier") wrote an
article in Harper's to this effect۔Ignotus even developed a
plan to send U۔S forces to Saudi Arabia in numbers close
to those of early August, less than one week after the
invasion of Kuwait۔James Akins, former U۔S ambassador
to Iraq, has gone further۔He believes the U۔S :suckered"
Saddam Hussain into the invasion by instructing the
present U۔S Ambassador, April Glaspie, to Give him the
go-ahead۔A week before the invasion, Glaspie assured
Saddam that the U۔S would have "no position" on such an
act and treat it purely as an Arab to Arab affair۔(Canadian Ecunemical News Jan/Feb, 1991۔pg 3)
وہ لکھتے ہیں کہ ”جو موجودہ امریکی سفیر ایک خاتون ہیں اپریل گلا یسی (April Glaspie)
نام ہے ان کا ” مجھے کامل یقین ہے کہ امریکہ نے گلاسی کے ذریعہ صدام حسین کو کویت پر حملے کرنے
۲۳۹
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کے لئے انگیخت کیا اور یقین دلایا کہ یہ تمہارا اندرونی معاملہ ہو گا ہم اس میں دخل نہیں دیں گے۔جنرل مائیکل ڈوگن کا بیان ہے (Gen۔Michael Dugan) یہ جنرل مائیکل ڈوگن
ان کے چیف آف ایریسٹاف تھے جن کو فارغ کر دیا گیا ہے اور کس جرم میں فارغ کر دیا گیا وہ یہ تھا کہ
انہوں نے بعض جرنلسٹوں سے سوال وجواب کے دوران ان کو بتایا کہ امریکہ کا اصل مقصد یہ ہے کہ
صدام حسین, ان کے خاندان اور ان کے ساتھی سب کے سر قلم کئے جائیں اور ان پر حملہ کر کے اس
قصے کو اس قضیے کو نمٹایا جائے اور ایئر فورس اس مقصد کے لئے تیار ہے اور ساتھ یہ بھی بیان دیدیا کہ یہ
تجویز اسرائیل کی طرف سے آئی تھی، چنانچہ اخبار لکھتا ہے۔Defence Secretary Richard B۔Cheney dismissed
Air-Force Chief of Staff Gen۔Michael J۔Dugan last week for
showing "lack of judgement" in discussing contingency
plans for war against Iraq, including targeting Saddam
Hussein and his family and the decapitation of the Iraqi
leadership۔(Aviation Week & Space Technology / September 24, 1990)
But Dugan's biggest sin, in Cheney's eyes, was
references to Israel's contribution to the U۔S military
effort۔Dugan said that Isreal had supplied the U۔S with its
latest high-tech, superaccurate missiles, and that based
on Jerusalem's advice that Saddam is a "one-man
show, "the U۔S had devised a plan to decapitate the Iraqi
leadership beginning with Saddam, his family, his personal
۲۴۰
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
guard and his mistress۔Such targeting, Cheney was quick
to point out, not only is political dynamite but also " is
potentially a violation" of a 1981 Executive order signed by
President Ronald Reagan flatly banning any U۔S
involment in assassination۔( The Time October 1, 1990)
اب اتنے بڑے عہدیدار جو چیف آف ائیر سٹاف ہیں ان
کا یہ بیان ایک معنے رکھتا ہے کسی
غیر متعلق مبصر کا بیان نہیں ہے کہ دراصل صدر صدام حسین پر قاتلانہ حملہ کروانے کا منصوبہ تھا اور ان
کے خاندان پر اور دوسرے بڑے لوگوں پر اور اس ذریعے سے وہ مسئلہ حل کرنا چاہتے تھے۔اس کے متعلق امریکہ نے بہت سخت رد عمل دکھایا لیکن کوئی جواز ان کے پاس نہیں ہے اس
بیان کےخلاف۔واقعہ یہ ہے کہ اس سے پہلے صدر قذافی پر ایسا ہی حملہ کروا چکے تھے اور سب دنیا
جانتی ہے۔امریکی قانون صدر کو یہ اجازت نہیں دیتا کہ کسی غیر ملک میں
قتل کروائے اگر چہ قتل
کرواتے رہتے ہیں اور اس کا نام انہوں نے کورٹ آپریشنز (Covert Oprations) رکھا
ہوا ہے یعنی مخفی کا روائیاں مگر جب مخفی کارروائی ظاہر ہو جائے تو یہ ایک بہت بڑا جرم بن جاتا ہے اس
لئے یہاں یہ جرم بن چکا ہے اور امریکہ لازماً اس میں سب سے بڑا ذ مہ دار ہے۔تیسری بات اقوام متحدہ کے نام پر یہ کارروائی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بہت سے ملک
خریدے گئے ہیں۔بہت سے ملکوں پر سیاسی دباؤ ڈالا گیا ہے۔بہت سے ممالک کو آئندہ کی لالچیں دی
گئی ہیں اور ہے یہ سارا امریکن کھیل۔اس بارہ میں صدر صدام ہمیشہ سے یہی کہتے رہے ہیں کہ اس کا
نام یونائیٹڈ نیشنز رکھنا تمسخر ہے یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ۔عملاً اقوام متحدہ نہیں ہے بلکہ امریکہ ہے
لیکن حال ہی میں جو واقعہ ہوا ہے وہ یہ کہ یونائیٹڈ نیشنز کے سیکرٹری جنرل جب گفت وشنید کے لئے
صدام حسین کے پاس گئے تو انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ یہ تو ساری کارروائی دنیا کو دھوکا دینے
کے لئے امریکن کارروائی ہے۔اس کا نام یونائیٹڈ نیشنز رکھنا ہی غلط ہے تو ڈی کو ئیار نے کہا کہ جہاں
۲۴۱
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
تک میری ذات کا تعلق ہے میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں بالکل یہی ہوا ہے۔لیکن جہاں تک رسمی
پوزیشن لینے کا تعلق ہے میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ میں اس کا اقرار کرسکوں، اس بیان کو امریکہ
نے چھپانے کی کوشش کی کیونکہ جب انہوں نے واپس جا کے رپورٹ پیش کی تو اس رپورٹ میں یہ
اور ایسی اور باتیں بعض اعترافات شامل تھے، لیکن صدر صدام حسین نے اس کو Publicize کر دیا
ہے، کھول دیا ہے۔اور انگلستان کے بعض اخباروں میں چھپ چکی ہے جو میں نے پڑھی ہے۔تو اول ذمہ داری اس جنگ کی امریکہ پر عائد ہوتی ہے اگر چہ صدام کو استعمال کیا گیا ہے
اور صدام کی جہاں تک ذمہ داری ہے اس میں بعض ایسی وجوہات ہیں جن کے پیش نظر ہم اسے کسی حد
تک مجبور بھی قرار دے سکتے ہیں۔اتحادیوں کی ذمہ داری ظاہر ہے اور ظلم کی بات یہ ہے کہ اتحادیوں
نے اپنے مقاصد کی خاطر یہ کام کیا ہے اور تمام اتحادیوں کے کچھ ذاتی مقاصد اور منفعتیں تھیں جو اس
کے ساتھ وابستہ تھیں۔اسرائیل کی ذمہ داری یہ ہے کہ سارا منصوبہ اسرائیل کا ہے جیسا کہ میں پہلے اشارہ کر چکا
ہوں اور اسرائیل کی اس سے بڑی چال دنیا میں ہو ہی نہیں سکتی تھی کہ ایک بڑھتی ہوئی مسلمان طاقت
کو جو اس کے لئے حقیقی خطرہ بن سکتی تھی لڑائی کے دوران اس طرح برباد کرا دے کہ روپیہ مسلمان
حکومتوں کا استعمال ہو یا بعض اور اتحادیوں کا اور سپاہی امریکنوں اور انگریزوں کے اور عربوں کے
استعمال ہوں۔اور مقصد اسرائیل کا حاصل ہو اور ضمناً اس کو کچھ اور علاقوں پر قبضہ کرنے کے لئے
بہانہ بھی مل جائے اور بلین ڈالر منافع کے بھی ہاتھ آجائیں اور یہ حق بھی رہے کہ جب چاہوں میں
مرے مٹے (اگر خدانخواستہ عراق کا یہ حال ہو جائے تو مرے مٹے ) عراق پر اپنی مزید انتظامی
کارروائی پوری کروں۔تو جرم کا سب سے بڑا فائدہ اسرائیل کو پہنچا ہے اور سب سے زیادہ اس میں
وہ ذمہ دار قرار پاتا ہے۔یونائیٹڈ نیشنز بھی ذمہ دار ہے جب پاکستان میں اسمبلیوں میں ممبران کی خرید وفروخت
شروع ہوئی تھی تو اس وقت یہ اصطلاح سامنے آئی تھی کہ ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے۔ہارس ٹریڈنگ
۲۴۲
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
تو تھی لیکن یہ نہیں پتا لگتا تھا کہ یہ ہارس ٹریڈنگ کا نکتہ یعنی ممبران اسمبلی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے
خرید نا کہاں سے آیا ہے؟ اس کا نقطہ آغاز کیا ہے؟ کہاں سے یہ خیال آیا ؟ اب پتا چلا ہے کہ یہ امریکہ
کا ہی خیال ہے کیونکہ یونائیٹڈ نیشنز میں ووٹ خریدنے میں انہوں نے بڑی کھلی کھلی ہارس ٹریڈنگ
کی ہے اس لئے یونائیٹڈ نیشنز اگر ایسا ادارہ بن چکا ہے جسے دولت مند قومیں اپنی دولت کے برتے پر
خرید سکیں تو نہ صرف یہ ایک بہت بڑا بھیا نک جرم ہے بلکہ ایک خود کشی ہے اور اس ادارے کا اعتماد
ہمیشہ کے لئے اٹھ جاتا ہے۔تاریخی پس منظر اور مسلمانوں کی افسوسناک غفلت
اس کے علاوہ کچھ تاریخی پس منظر ہیں ان کو آپ کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہئے حکومت برطانیہ کا
کردار اور یہودی سازش جو اسرائیل کے قیام کے لئے کی گئی تھی اس کی تفاصیل میں دوبارہ جانے کی
ضرورت نہیں۔Dr۔Theodor Herzl نے 1897ء میں یہ منصوبہ بنایا تھا اور اس منصوبے
کے تحت بہت سے یہود سائنسدان اور دانشوروں کو مغربی طاقتوں میں نفوذ پیدا کرنے کے لئے مقرر کیا
گیا۔ان میں ایک کیمسٹ تھے جن کا نام ویزمن ہے۔وائز مین بھی میں نے شاید پڑھا تھا لیکن میں
نے چیک کیا ہے ، Pronunciation جرمن ہے وزڈمن Weizmann یہ کیمسٹری کے
بہت بڑے ماہر تھے پولینڈ کے باشندے ہیں جرمنی میں تعلیم حاصل کی اور انگلستان پچھلی جنگ عظیم
سے پہلے آگئے اور یہاں کسی یونیورسٹی میں پروفیسر ہوئے اور با قاعدہ انہوں نے صاحب اثر لوگوں
سے رابطے کئے اور سب سے زیادہ ان کا اثر Balfour پر ہوا۔اس کا انگریزی میں صحیح
Prononciation بھی بیلفور ہے میں پہلے متردد تھا اب میں آپ کو بتارہا ہوں۔تو
Mr۔Balfour جو جارج کی حکومت میں 15، 16، 17، 18 ء اس زمانے میں فارن منسٹرر ہے
ہیں ان پر انہوں نے سب سے زیادہ نفوذ کیا اور سب سے زیادہ سخت جدوجہد اسرائیل کے قیام کے
لئے Mr۔Balfour نے کی ہے۔پس برطانیہ بھی اس مسئلے میں ، اس موجودہ جنگ میں با قاعدہ ایک
۲۴۳
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
ذمہ دار قوم کے طور پر شمار ہوگا کیونکہ یہ مسئلہ فی ذاتہ بالکل ناجائز اور کچھ مسئلہ بننے کا حق ہی نہیں
رکھتا۔کسی کے ملک میں جا کر کسی اور قوم کو وہاں ٹھونس دو اور ان کی مرضی کے خلاف اور پھر خود اپنے
مینڈیٹس Mandates کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے
ہوئے ظلم پر ظلم کرتے چلے جاؤ اس کے لئے تو کوئی جو از کسی قسم کا نہیں ہے۔چونکہ سب سے بڑا کردار
انگریزی قوم نے اس میں دکھایا اس لئے انگریزی قوم ہمیشہ اس ذمہ داری میں شریک رہے گی لیکن ضمناً
میں آپ
کو یہ بتا دیتا ہوں کہ انگریزی قوم ساری کی ساری شروع میں اس کا رروائی میں شریک نہیں تھی۔( یہ جو پیچھے میں نے حوالے اقتباسات وغیرہ کا ذکر کیا ہے ان کے اصل حوالے لکھے ہوئے میرے
پاس سب موجود ہیں، یہ میں اس لئے پڑھ کر نہیں سنا رہا تھا کہ وقت بچے ،لیکن جب خطبہ چھپے گا تو
اس میں انشاء اللہ تعالیٰ یہ ساتھ دیدوں گا حوالے یا کیسٹ کے ساتھ بھی یہ بعد میں کسی اور کی طرف
سے بیان کئے جاسکتے ہیں )
تو وہ جو انگلستان میں 1917ء سے لے کر 18 ، 19 ،20 تک کی جدوجہد ہے ، اس
جد و جہد کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ مسلمانوں نے بھی بہت بڑی غفلت کا ثبوت دیا ہے جبکہ یہود
ہر طرف سازشوں کا جال پھیلا رہے تھے۔صاحب اثر لوگوں پر اثر انداز ہورہے تھے، مسلمان اس مسئلے
سے غافل تھے۔چنانچہ Lord Curzon جو Balfour کے بعد وزیر خارجہ بنے اور جنہوں نے
مسلمانوں کی حمایت کی ہے بڑے زور کے ساتھ انہوں نے بہت ہی حیرت انگیز باتوں کا انکشاف کیا
ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتی کہ یک طرفہ یہود لگے ہوئے ہیں، سازشوں کا جال پھیلا رہے ہیں، اور پوری
کوششیں کر رہے ہیں اور عرب یوں لگتا ہے جیسے چابی کے سوراخ سے Key Hole سے باہر سے
صرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور ان کو اجازت ہی نہیں دی جارہی کہ وہ داخل ہوں یا ان کو خود
ہوش نہیں ہے۔بہر حال یہ کہنا کہ ساری قوم اس منصوبے میں شامل تھی یہ درست نہیں ہے، Lord
Curzon نے بڑی شدت سے مخالفت کی ، وہ اس نکتے کی،اسرائیل کے قیام کی غرض وغایت کو
خوب اچھی طرح سمجھتے تھے۔وہ لکھتے ہیں کہ :۔
۲۴۴
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
بار بار مجھ پر یہ دباؤ ڈالا گیا کہ میں اسرائیل کا تاریخی تعلق فلسطین کی زمین سے قبول کرلوں
لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ بہت گہری سازش ہے بہت خطرناک سازش ہے بہت لمبا اثر دکھانے والی
سازش ہے۔ایک دفعہ اگر میں نے اس
کو تسلیم کر لیا تو پھر یہود کوروکنے کے لئے اور پابند رکھنے کے لئے
ہمارے پاس کوئی عذر نہیں رہے گا۔اپنی ساری پرانی تاریخ دہرا کر کہیں گے ہم نے وہاں یہ کیا تھا اسی
لئے آج ہمیں یہ حق ہے۔ہم نے فلاں زمانے میں یہ کیا تھا اس لئے آج ہمیں یہ حق ہے۔(The Origins & Evolution of the palestine Problem 1917-1989۔Pages 21-28)۔Published by Uno
چنانچہ آخر تک وہ Adamant رہے ہیں اس کے خلاف انہوں نے ہر ممکن کوشش کی مگر
لائیڈ جارج کی کیبنٹ اندر اندر یہود کے بعض مخفی منصوبوں کے نتیجے میں ، آہستہ آہستہ یہود کے دائرہ
اثر میں منتقل ہوتی رہی اور بالآخر انہوں نے پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ پاس کروالیا کہ یہود کو فلسطین میں
اس بنا پر دوبارہ قائم کیا جائے کہ ایک Historical Conection ہے وہ پہلا Phrase جس پر
بڑی سختی سے لارڈ کرزن نے اعتراض کیا تھا اس کو چالاکی سے بدل کر صرف یہ کر دیا گیا کہ
Historical Connection ہے اور اس کے علاوہ جو تحریر ہے وہ اب میں اس وقت پڑھ کر
نہیں سنا سکتا لیکن جب آپ پڑھیں گے تو حیران ہوں گے کہ بہت ہی شاطرانہ زبان استعمال کی گئی
ہے تا کہ یہود کے سارے مقاصد اس سے پورے ہو جائیں۔اگلا حصہ، جب یہ ہاؤس آف لارڈز میں پیش ہوا تو برٹش ہاؤس آف لارڈ ز کو یقیناً ہمیں
یہ حق دینا چاہئے کہ انہوں نے پورے انصاف کا مظاہرہ کیا اور انصاف کے علاوہ ایک بہت سخت تنبیہ
کی خود اپنی قوم کو کہ تم ایسی حرکت نہ کرو ورنہ یہ بہت ہی خطرناک ظلم ہوگا جس کے دور دور تک اور
بہت دیر تک اثرات جاری رہیں گے۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ کبھی یہ بداثر ختم ہو بھی سکیں گے کہ نہیں
چنانچہ ہاؤس آف لارڈز نے اس کو Reject کیا اور بعد میں ہاؤس آف کامنز House of
Commons میں اس کو دوبارہ پیش کر کے پاس کروا گیا۔ہاؤس آف لارڈز میں ایک ممبر تھے