خلیجی جنگ کی تازہ صورت حال

خلیج کا بحران, حصہ 2

۲۴۵
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
لارڈ سڈنم ( Lord Sydenham) انہوں نے Balfour کا جواب دیتے ہوئے کہا۔""۔۔۔۔the Harm done by dumping down an alien
population upon an Arab country-Arab all around in the
hinterland-may never be remedied۔۔۔what we have done
is, by concessions, not to the Jewish people but to a Zionist
extreme section, to start a running sore in the East, and no
one can tell how far that sore will extend۔"(The origins
of Evolution of The palestine problem
(1917-1988 Page:29) pub۔by:United Nations, New york, 1990)
66
" کہتے ہیں کہ ہرگز ایسا نہ کرو ہمیں کوئی حق نہیں ہے کہ اجنبی لوگوں کو عربوں کے دل میں
مسلط کر دیں ، ایسے علاقے میں جہاں اردگرد چاروں طرف عرب آبادیاں ہی ہیں اور اگر ایسا تم کرو
گے تو عملاً وہاں ایک ایسا ناسور پیدا کر دو گے جس ناسور کی جڑوں کے متعلق ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کہ
کہاں کہاں پھیلیں گی اور
کتنی کتنی دور جا ئیں گی۔“
پس انگریزی قوم میں انصاف اس وقت بھی تھا ، اب بھی ہے۔چنانچہ آج بھی ان کے
بڑے بڑے دانشور اس مسئلے پر بڑی جرات کیسا تھ اپنی دیانتدارانہ رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے سازشیں بہت گہری ہیں اور بہت حد تک یہ یہودی چنگل میں
آچکے ہیں آج امریکہ ذمہ دار ہے لیکن اس زمانہ میں امریکہ میں بھی انصاف تھا۔چنانچہ صدر
Wood Ward Wilson نے 1918ء میں جو اصول پیش کئے اس میں انہوں نے یہ اصول
پیش کیا تھا کہ
امریکہ اس اصول کو ہمیشہ سر بلند رکھے گا اور اس میں کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہونے
دے گا کہ جس علاقے کے متعلق کوئی فیصلہ کیا جارہا ہے اس علاقے کی اکثریت کا اول

۲۴۶
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
حق ہے کہ وہ اپنی تقدیر کے فیصلے میں شامل ہو۔اگر وہ نہیں مانتے تو کسی کا دنیا میں حق
نہیں ہے کہ وہاں اس پر فیصلے کو ٹھونسا جائے۔“
اس وقت امریکہ کی یہ حالت تھی چنانچہ ایک King-Crane کمیشن انہوں نے
1919ء میں بھجوایا اس King-Crane کمیشن نے بھی بڑی وضاحت کے ساتھ ، بہت ہی
منصفانہ رپورٹ پیش کی اور اس میں یہ لکھا کہ ہم آپ کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ بہت بڑی طاقت کے
استعمال اور بہت بڑے خون خرابے کے بغیر اسرائیل کو وہاں نافذ نہیں کیا جاسکتا اور کیوں ایسا کیا
جائے اس لئے کہ دو ہزار سال پہلے یہ لوگ یہاں آباد تھے وہ لکھتے ہیں کہ :۔اگر یہ دلیل تسلیم کر لی جائے تو دنیا سے پھر عقل ،انصاف سب کچھ مٹ جائے گا۔یہ دلیل ایسی لغو ہے کہ اس کو زیر غور ہی نہیں لانا چاہئے۔“
کجاوہ زمانہ اور کجا یہ زمانہ کہ مکمل امریکی طاقت پوری کی پوری یہود کے ہاتھوں میں
کٹھ پتلی کی
طرح کھیل رہی ہے ، نہ کوئی انصاف ، نہ کوئی عقل، نہ کوئی اخلاقی قدریں، کچھ بھی باقی نہیں رہا تو
مسلمانوں کا قصور اس میں یہ ہے کہ ان کو اپنے مفاد کے لئے بیدار مغزی کے ساتھ حالات کا جائزہ لینا
چاہئے تھا اور ان حالات میں جس طرح یہود اپنا اثر بڑھا رہے تھے ان کو بھی اپنے اثر ونفوذ کو استعمال
کرنا چاہئے تھا مگر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے انکار کے بعد ان میں کوئی
ایسی لیڈرشپ ہی نہیں رہی جو ساری امت مسلمہ کے مسائل پر غور کرے اور ان کو ایک زندہ جسم کے
طور پر، ایک دماغ اور ایک دل سے منسلک رکھ کر آگے چلائے۔جہاں تک Reasons کا تعلق ہے کہ مقاصد کیا ہیں؟ کیوں یہ جنگ لڑی جارہی ہے؟
اس کے متعلق سوشلسٹ سٹینڈرڈ Socialist Standard اپنی نومبر 1990ء کی اشاعت میں
رقمطراز ہے کہ سنڈے ٹائمنز نے اس بات
کو تسلیم کر لیا ہے کہ مقاصد خود غرضانہ ہیں چنانچہ وہ کہتا ہے۔The Reason why we will shortly have to go to war
with Iraq is not to free Kuwait

۲۴۷
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کہتا ہے، بالکل جھوٹ ہے، کویت شویت کا جو بہانہ ہے کہ اس کی آزادی کی خاطر ہم مرے
جارہے ہیں یہ سب بالکل بکواس ہے۔Though that is to be Desired ہاں ہو جائے
تو بڑا اچھا ہے، کیوں نہیں Though that is to be Desired,or to Defend
Saudi Arabia, Though that is Important نہ ہی ہم اس غرض سے گئے ہیں
وہاں یا جارہے ہیں کہ سعودی عرب کی حفاظت کریں اگر چہ یہ بھی ایک اہم بات ہے۔“
It is because President Sadam is a menace to
vital western interests in the Gulf, above all the free flow of
oil at market prices, which is essential to wests prosperity۔(Socilaist Standard) London, November, 1990۔که در حقیقت مغرب کے ان تیل کے چشموں پر جو خلیج میں بہتے ہیں حقوق ہیں اور ہم
ان حقوق کی حفاظت کی خاطر جارہے ہیں اور یہ خطرہ مول نہیں لے سکتے کہ صدام حسین ان کی قیمتوں
کے اتار چڑھاؤ سے کھیلئے لیکن در حقیقت یہ پورا اعتراف نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ ان مقاصد
میں اسرائیل کو عراق کے خطرے سے ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنا اور اسرائیل پر سے Threat یہ دھمکی
دور کر دینا ہمیشہ کے لئے کہ کوئی مسلمان ملک اس کو چیلنج کر سکتا ہے ، یہ ایک سب سے بڑا مقصد تھا
اور ویسے اس مقصد کا تیل کے ساتھ ایک گہرا تعلق ہے کیونکہ اسرائیل کے قیام کی غرض میں ایک غرض
یہ بھی شامل تھی کہ مسلمان ممالک کے اوپر ایک پہریدار بٹھا دیا جائے جو جب بھی ضرورت پڑے
ان کی گوشمالی کر سکے۔جب وہ مسلمان ممالک بات نہ مانیں تو پھر ان کو سبق سکھانے والا ایک
نمائندہ موجود رہے۔جنگ کے نتیجہ میں ہونے والا نفع و نقصان
اب میں آپ کو جنگ کے نفع و نقصان کا بتاتا ہوں 8905 بلین ڈالر خرچ ہو چکا ہے اس میں

۲۴۸
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
سے 30 بلین ڈالر فی یوم ایک بلین ڈالر کے حساب سے خرچ ہو رہا ہے آج تمہیں دن ہو چکے ہیں اور
و بلین بتایا جاتا ہے کہ جنگ سے پہلے امریکہ کا خرچ ہو چکا تھا ، 2 بلین جنگ سے پہلے انگریزوں کا خرچ
ہو چکا تھا ان کا جو ر و ز خرچ ہو رہا ہے اس کا کوئی شمار معین ابھی معلوم نہیں ہوا وہ اس کے علاوہ ہے۔اس کے علاوہ دوسرے ممالک کو خریدنے پر جو انہوں نے خرچ کیا ہے وہ بھی جنگ کے
اخراجات میں شامل ہے۔مصر کے 21 بلین قرضے معاف کئے گئے ہیں اس سے آپ اندازہ کر سکتے
ہیں کہ انہوں نے ملت اسلامیہ کے مفاد بیچنے کے لئے کتنی قیمت وصول کی ہے۔اسرائیل کو ۱۳ بلین
اب تک اس غیر معمولی صبر دکھانے کے نتیجے میں انعام کے طور پر دیا اور شاباش کے طور پر دیا گیا ہے کہ
تمہارے چند سو جو زخمی ہوئے ہیں سکڑ سے ان کے نتیجے میں تم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم فوری انتقام
نہیں لیں گے اور جب تم سب کچھ اپنا کر بیٹھو گے۔عراق کو پارہ پارہ کر دو گے پھر ہم آئیں گے کسی دن
اور اپنی مرضی سے دل کھول کر انتقام لیں گے۔یہ اتنا حیرت انگیز صبر کا مظاہرہ ہے کہ اس کے نتیجے میں
ہم تمہیں اور باتوں کے علاوہ ( جنگی ہتھیار بھی بہت دیئے گئے ) 13 بلین ڈالرتحفہ دیتے ہیں۔روس کے متعلق العربیہ یا العرب ہے اخبار اس نے بیان دیا ہے (انگلستان سے شائع ہوتا
ہے ) کہ 3 بلین روس کو سعودی عرب نے دیا ہے، ایک بلین کو بیت نے دیا ہے، متفرق اس کے علاوہ
ہیں ،ترکی اور شام پر کچھ اخراجات انہوں نے کئے ہیں کچھ آئندہ ان کے ساتھ جنگ کے بعد وعدے
ہیں جن کا ہمیں علم نہیں ہو سکا۔اس خرچ کے علاوہ جو ہولناک تباہی ہوئی ہے۔کویت اور عراق میں جائیدادوں کی تباہی اس
کے متعلق بیان کیا جاتا ہے، مبصرین نے جو جائزے لئے ہیں ، پچاس بلین ڈالرصرف کو یت کو از سر
لے اسرائیلی دہشت گردی کے بارہ میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید ہوگا۔1۔The Israeli Connection by Be jamin - llallahmi۔2۔Israeal's Fateful Decisions By Yohosharfal Karkahi۔3۔BY Way of Deception By Ex۔Director of Mosad۔4۔Making of Israel By James Cameron۔5۔Dispossessed By David Gilmour۔

۲۴۹
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
نو تعمیر کرنے پر لگے گا اور یہ اندازہ آج سے پانچ ، سات دن پہلے کا ہے اور اندازہ لگانے والوں نے
اندازہ لگایا ہے کہ عراق پر اس سے کم سے کم دس گنا زیادہ خرچ ہو گا اور جس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ سو
بلین ڈالر عراق کو اپنے آپ کو بحال کرنے کے لئے درکار ہو گا۔تو جنگ پر جو اخراجات ہورہے ہیں یا
رشوت پر ہورہے ہیں ان کے علاوہ یہ اخراجات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔اس کے علاوہ جو جانوں کی تلفی ہوئی ہے اور کثرت کے ساتھ بنی نوع انسان کو تکلیف پہنچی
ہے وہ سب اس کے سوا ہے۔تیسری دنیا کو جو اقتصادی نقصان پہنچا ہے وہ بھی سردست 200 بلین کا
اندازہ لگایا گیا ہے جو مبصرین کہتے ہیں کہ آگے زیادہ ہو گا کم نہیں ہوگا یعنی اب تک 200 بلین کا
نقصان تیسری دنیا کے غریب ملکوں کو ہو چکا ہے۔اب یہ جو حصہ ہے اس سلسلے میں ایک نقصان فضا میں آلودگی کا نقصان ہے اور سمندر میں
آلودگی کا نقصان ہے جو سمندر میں آلودگی شروع ہوئی تو ایک امریکن جرنیل نے اعتراف کیا اور فخر سے
اعتراف کیا کہ ہم نے تیل کے چشموں پر کامیابی سے Hit ہٹ کیا ہے اور تیل بہنا شروع ہو گیا ہے
اور دوسرے دن ہی وہ ساری کہانی بدل گئی اور کثرت سے پھر بار بار عراق پر الزام لگا کر عراق کو متہم کیا
گیا کہ یہ ایسی ظالم قوم ہے کہ پرندوں تک کو نہیں چھوڑا انہوں نے ظلم میں اور وہ جو Coots
اور Cormorant اور کچھ اور مرغابیوں قسم کے جانور، بعض تو ایسے تھے جو بار بار وہی دکھاتے تھے
تیل میں ڈوبے ہوئے اور یہ ظاہر کرتے تھے کہ اس سے ان لوگوں کی ، صدام حسین کی سفا کی ثابت
ہوتی ہے کہ کس طرح انہوں نے چھوٹے چھوٹے جانوروں تک کو بھی اپنے ظلم سے الگ نہیں رہنے
دیا، باہر نہیں رکھا۔اس نقصان کے مقابل پر جس سے یہ اپنی انسانی ہمدردی اور زندگی سے ہمدردی
ثابت کرتے ہیں دنیا پر ان کا دنیا کی تکلیفوں سے متعلق جو رویہ ہے وہ میں آپ پر ظاہر کرنا چاہتا ہوں
کیونکہ یہ سب دجل ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لفظ دجال میں اس
زمانے کی ساری تاریخ اپنی تمام تفاصیل سے بیان فرما دی۔ایسا خوفناک دجل ہے کہ آپ حیران ہوں گے یہ سن کر کہ سالہا سال سے افریقہ بھوک کا

۲۵۰
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
شکار ہے اور لکھوکھا کی تعداد میں چھوٹے چھوٹے بچے ،عورتیں ، بوڑھے مرد ، جوان ، سب پنجر
بن بن کر دکھ اٹھا اٹھا کر مرتے چلے جارہے ہیں اور ان کی طرف ان کی کوئی توجہ نہیں۔اب جنگی
اخراجات کا آپ نے اندازہ سن لیا ہے۔ساڑھے پانچ سواس کی تعمیر نو پر خرچ اور اس سے پہلے
سوبلین کے قریب دوسرے اخراجات اور 200 بلین دنیا کے نقصانات تو یہ ساری بات مل کر بالآخر
ہزار بلین کا نسخہ ہے اس کے مقابل پر آج بچھپیں ملین افریقن بھوک کے نتیجے میں مرنے کے لئے تیار
بیٹھا ہے اور یہ یونائیٹڈ نیشنز کا تخمینہ ہے۔اگر ایک افریقن کو خوراک مہیا کرنے پر روزانہ دوڈالر خرچ
آئیں تو پچپیس ملین افریقن کو ایک سال کے لئے بھوک سے بچانے کے لئے صرف تقریباً ڈیڑھ بلین
ڈالر چاہئے ایک بلین چھیاسٹھ لاکھ کچھ چاہئے۔تو آپ اندازہ کریں کہ وہ لوگ جو چھپیں ملین انسانوں پر
رحم نہیں کھاتے جو عراق کے سولہ ملین انسانوں پر دولت کے پہاڑ خرچ کر کےموت برسارہے ہیں۔ان کو ہمدردی ہے تو دو مرغابیوں سے ہے اور شور مچایا ہوا ہے کہ یہ چند مرغابیاں مر جائیں گی محض
جھوٹ محض فسادانسانی ہمدردی کا کوئی شائبہ بھی ان کے اندر ہوتا تو پہلے انسانی جانوں کی قدر کرتے۔دنیا میں بھوک سے مرنے والے غریب افریقنوں کی اور دیگر قوموں کی فکر کرتے اور اقتصادی عدم
توازن کو دور کرنے کی کوشش کرتے اس سے آپ کو پتہ لگے گا کہ ایک بلین ہوتا کیا ہے۔پچپیس ملین کا
مطلب ہے اڑھائی کروڑ۔اڑھائی کروڑ انسان پورا ایک سال عزت کے ساتھ روٹی کھا سکتا ہے تقریباً
ڈیڑھ بلین میں اور یہ ایک بلین روزانہ جو یہ موت برسانے پر خرچ کر رہے ہیں اور ایک بلین نو مہینے
زندگی بخشنے کے لئے خرچ نہیں کر سکتے اور وہ بھی پچپیس ملین آدمیوں کی زندگی۔مجھے اس پر یاد آ گیا وہ قصہ۔ایک دفعہ چرچل نے جارج لائیڈ کے پاس ایڈورڈ گرے کی
سفارش کرتے ہوئے ان کی تائید میں کہا کہ آپ ان کی پوری بات نہیں سمجھ رہے۔ان کا کوئی قصور تھا وہ
ناراض تھے بڑے سخت گرم تھے ان کے خلاف تو چرچل نے کہا کہ دیکھیں وہ ایسا انسان ہے ایڈورڈ
گرے کہ اگر کوئی Natsi اس کے پاس آئے اور کہے کہ تم اگر اس پر دستخط کر دو جو میں تجویز پیش کرتا
ہوں تو اس کے بدلے میں تمہاری سب بات مان لوں گا، یہ کروں گا، وہ کروں گا تمہاری جان بخشی

۲۵۱
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
ہوگی۔جو کچھ بھی ہے اس نے بیان کیا مجھے Exact یاد نہیں لیکن بہت بڑھا کر بتایا کہ اس کی انگلستان
سے وفا اور محبت کا اندازہ کریں کہ اگر وہ Natsi یہ پیشکش کرے تو وہ یہ جواب دے گا کہ میں اصولوں
کے سودے نہیں کر سکتا۔میں یہاں ان شرطوں پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں۔لائیڈ جارج نے فوراً
چرچل کو جواب دیا کہ میں ان کو GREY (گرے کو سمجھتا ہوں اگر Natsi سمجھدار ہو اور وہ یہ
شرطیں پیش کرنے کی بجائے یہ شرطیں پیش کرے کہ اگر تم یہاں دستخط کر دو۔ہماری مرضی کے مطابق تو
بہتر ورنہ جو تم نے گلہریاں پالی ہوئی ہیں میں ان کو مار دوں
گا تو وہ فورا دستخط کر دے گا۔چنانچہ لکھتا ہے
Once during the war when we were rather dissatisfied
with the vigour of Sir Edward Grey's policy, I, apologizing
for him said to Mr۔Lloyd George, who was hot,'Well,
anyhow, we know that if the Germans were here and said
to Grey, 'If you don't sign that Treaty,we will shoot you at
once, "he would certainly reply, "It would be most improper
for a British minister to Yield to a threat۔That sort of thing
is not done۔" But Lioyd George rejoined, that's not what
the Germans would say to him۔They would say,lf you don't
sign this Treaty, we will scrag all your squirrels at
Fallodon۔" that would break him down۔Arthur Balfour had
no squirrels۔Great Contemporaries Page240۔By:The Rt۔Hon Winston
S۔Churchill,C۔H۔,M۔P۔Thronton۔Brother North Ltd
یعنی توازن بگڑے ہوئے ہیں اور بڑی دیر سے بگڑے ہوئے ہیں۔کتوں کی خاطر انسانوں

۲۵۲
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کو ذلیل کیا جا سکتا ہے اور انسانوں کی خاطر اپنے مفادات کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔پس یہ ذمہ داری اور ارتکاب جرم میں پورے شریک ہیں۔اگر آج حساب نہیں لیا جائے گا
تو کل لا زماً ان کا حساب لیا جائے گا۔جو فوائد یا نقصانات ہوئے ہیں۔نقصانات تو میں نے بیان کر دیئے ہیں لیکن کچھ اور بھی
نقصانات ہیں اور فوائد بھی ہیں بعض عراق کو تو یہ فائدہ پہنچا ہے کہ اس نے ایک بڑی طاقت کا تکبر تو ڑا
ہے اور جنگ میں جانے کی وجوہات میں ایک یہ بھی وجہ بیان کی جاتی ہے بعض قابل مبصرین کی
طرف سے کہ در اصل صدر بش اور امریکہ کو ویت نام کمپلیکس کھا گیا ہے۔ویت نام میں بھی ایسا ہی
ایک واقعہ گزر چکا تھا۔ویت نام میں امریکنوں نے اتنی بمباری کی ہے کہ عراق سے پہلے کہیں اتنی
خوفناک بمباری نہیں ہوئی تھی اور دیہات کے دیہات صاف کر دئیے۔اس قدر زندگی تلف کی ہے
اس قدر ا قتصادیات کو برباد کیا گیا ہے کہ یک طرفہ ایسا ظلم انسانی تاریخ میں کم دکھائی دیتا ہے کہ
پورے بڑے وسیع ملک پہ ہو رہا ہو لیکن اس کے باوجود اس قوم کی عظمت کردار کو تو ڑ نہیں سکے۔ان کا سر
نہیں جھکا سکے۔وہ قوم مرتی چلی گئی ہے اور لڑتی چلی گئی ہے لیکن امریکہ کی خدائی کے سامنے
اس نے سجدہ نہیں کیا۔نتیجہ یہ نکلا کہ بالآخر ان کا عزم ٹوٹا ہے۔ان کا تکبر ٹوٹا اور اپنا مقصد حاصل کئے بغیر ان کو
ویت نام خالی کرنا پڑا۔وہ جو ویت نام کی باتیں آپ سنتے ہیں ان میں بعض دفعہ اکثر لوگوں کو غلط نہی
ہوتی ہے کہ شاید American Public Opinion رائے عامہ انسانی ہمدردی کی وجہ سے
اپنی حکومت کے پیچھے پڑی ہے کہ اتنی جانیں تم نے وہاں تلف کر دیں اب دوبارہ نہ کرنا ، ہرگز یہ بات
نہیں ہے۔ویت نام میں ایک کروڑ آدمی مر جائیں American Public Opinion
کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔اتنی بھی نہیں ہوگی جتنی مرغابیاں مرنے سے ان کو ہوتی ہے لیکن امریکن
جانوں کی تلفی اور امریکن تکبر کو چیلنج کرنا یہ ان کے لئے ایک ایسا روحانی عذاب بنا ہوا ہے جو یہ مضم
نہیں کر سکتے تھے۔

جنگ کا نفسیاتی پس منظر
۲۵۳
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
پس اس جنگ کی وجوہات میں یہ نفسیاتی پس منظر بھی ہے۔امریکہ کو جو اپنا تکبر کچلا ہوا
دکھائی دیتا رہا ہے آج تک یہ ان کا زخم ہرا ہے۔آج تک یہ جلن سینے میں لئے پھرتے ہیں۔تو ویت
نام کا انتقام عراق سے لینا چاہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا ہم عزم تو ڑ دیں گے اور پھر ہمیں ٹھنڈ
پڑے گی لیکن اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ آج ایک مہینہ گزر چکا ہے آج تک تو یہ عزم نہیں توڑ سکے اور
جتنی صدام نے باتیں کی تھیں وہ سچی نکلتی رہی ہیں۔جو انہوں نے بدارا دے دکھائے تھے یا تکبر کی
باتیں کی تھیں وہ سب جھوٹی نکلتی رہی ہیں۔مجھے یاد ہے صدر بش نے یا ان میں سے کسی ان کے ساتھی نے یہ کہا تھا کہ ویت نام کی کیا
باتیں کرتے ہو۔اس کو ویت نام نہیں بننے دیا جائے گا۔"It will not be years, it will not be months, it will not be
weeks, it will be days۔"
کہ یہ جنگ سالوں جاری نہیں رہے گی مہینوں جاری نہیں رہے گی، ہفتے جاری نہیں رہے
گی ، دنوں کی بات ہے اور اس کے بعد ہم نے صدر بش کو یہ کہتے ہوئے سنا۔It will not be Days it will be weeks running in to
months۔"
تو آج کا دن وہ ہے جس کے بعد Runing in to months والی بات ہو جائے
گی لیکن اس اگلی بات نے پہلی بات کو جھٹلایا ہے اور صدر صدام جو باتیں کہتے رہے انہوں نے شروع
میں یہ کہا تھا کہ شروع میں تمہارا پلہ غالب ہو گا تم جو مرضی کرو، جتنا مرضی بم برسا لینا ہم پر ، آخر پر جب
ہم اٹھیں گے تو پھر ہم اپنا انتقام لیں گے اب اس موڑ پر پہنچ کر یہ انتقام سے ڈرے بیٹھے ہیں، کیونکہ
سا را عراق بھی نعوذ باللہ ہلاک ہو جائے تو American Public opinion پر کوئی اثر نہیں

۲۵۴
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
پڑے گا لیکن ہزار لاشیں وہاں سے امریکہ پہنچیں گی تو American Public opinion جو
ہے وہ ڈانواں ڈول ہوگی اور اس پہ زلزلہ طاری ہو جائے گا۔پس اس لئے یہ امن کی کوششیں ہیں اور
اس پہلو سے صدر صدام نے جو حکمت عملی استعمال کی ہے بڑی عمدہ اور غالب حکمت عملی ہے۔دعا
کرتے رہنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر جھوٹے خدا نافذ نہ ہونے دے۔دنیا میں سب سے بڑا دکھ تو حید کے زخم لگنے کا دکھ ہے۔اگر اسی طرح جھوٹے خداؤں کو
خدائی کی اجازت ملتی رہی تو خدائے واحد کی عبادت کرنے والے کون آئیں گے اور کہاں رہیں گے
اس دنیا میں تو پھر نہیں رہ سکتے پس سب سے بڑا خطرہ تو حید کو ہے، خانہ کعبہ کو ہے۔خانہ کعبہ کی عظمت کو
ہے محمد مصطفی کے خدا کی وحدت کو ، تو حید کو خطرہ ہے ، خطرہ ان کے نام کو ہے۔تو حید کو تو انشاء اللہ
کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔لیکن خدا کی غیرت بھڑ کانے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھی
اسی قسم کی التجائیں کی تھیں کہ ، اے خدا! آج اس بدر کے میدان میں اگر تو نے ان مٹھی بھر عبادت
کرنے والوں کو جو میرے ساتھی اور میرے عاشق ہیں ان کو مرنے دیا تو لن تعبد فی الارض
ابداً “ اے میرے آقا! ان کے بعد پھر اور کوئی تیری کبھی عبادت نہیں کرے گا۔پس آج تو حید کی
عزت اور عظمت کا سوال ہے اور احمدی اس بات میں سینہ سپر ہیں۔اور کامل یقین کے ساتھ میں آپ کو
بتا تا ہوں کہ ساری دنیا کے احمدی ایک صف کے طور پر، ایک بدن کے عضو کی طرح ایک دوسرے سے
تعلق رکھتے ہوئے تو حید کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے آج بھی تیار ہیں۔کل بھی تیار
رہیں گے اور آئندہ بھی ہمیشہ تیار ہیں گے۔آپ کو یاد ہو گا حضرت
خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالے فرمایا کرتے تھے کہ اگلی صدی
توحید کی عظمت اور قیام اور نافذ کرنے کی صدی ہے اور یہ بالکل درست ہے تو حید کو جو خطرے
آج لاحق ہوئے ہیں، در پیش ہیں یہ ہمیں تیار کرنے کے لئے درپیش ہیں، ہمیں بتانے کے لئے کہ تم
کتنی بڑی عظیم ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہو اور کھڑے کئے گئے ہو۔

تاریخی پس منظر
۲۵۵
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
جو جنگی مقاصد ہیں اور نفسیاتی عوامل اس کے پیچھے ہیں ان
کا تاریخ سے بھی بڑا گہرا تعلق ہے
چونکہ میں چاہتا ہوں کہ آئندہ خطبے میں یہ بات ختم کر دوں اس لئے آج کا خطبہ تھوڑ اسا لمبا کرنا پڑے گا
ور نہ پھر یہ چوتھے خطبے تک بات چلی جائے گی۔ایک پس منظر اس موجودہ لڑائی کا یا اسرائیل کے قیام کا ایسا تاریخی پس منظر ہے جس کا تعلق
مسلمانوں اور عیسائیوں کی تاریخی جنگوں سے ہے۔آپ کو یاد ہوگا کہ صلیبی جنگیں جو 1095ء کے لگ
بھگ شروع ہوئیں اور 1190ء یا 1191ء میں سلطان صلاح الدین ایوبی نے فلسطین پر قبضہ کیا
ہے اس کے بعد پھر یہ چھڑ نہیں سکے۔یہ تقریبا دو سو سال تک جنگیں اسی طرح ہوتی رہی ہیں ان جنگوں
میں مسلمانوں نے پہل نہیں کی بلکہ یورپ کی قوموں نے آٹھ مرتبہ تمام طاقتوں نے مل مل کر عرب
مسلمانوں پر حملے کئے ہیں، کئی دفعہ ان کے پہلے بھاری ہوتے رہے
کئی دفعہ شکست کھاتے رہے لیکن
بالآخر مسلمان فلسطین کو ان کے ہاتھوں سے بچانے میں کامیاب ہو گئے۔اور وہ زخم آج تک ان کا ہرا
ہے اور وہ بھولے نہیں۔اور اس کا گہرا صدمہ ہے کہ اتنی بڑی یورپین طاقتیں مل مل کر بار بار حملے کرتی
رہیں۔Richard the Lion Hearted بھی گیا اور دوسرے فرانس کے بڑے بڑے جابر
بادشاہ بھی گئے۔جرمنی بھی شامل ہوا نجیم بھی شریک ہوالیکن انکی کچھ نہیں بنی ایک تو وہ زخم ہیں جن کے
دکھ ابھی تازہ ہیں اور کچھ عثمانی سلطنت کے ہاتھوں جو ان کو بار بارزک اٹھانی پڑی اور یورپ کے بہت
سے حصے پر وہ قابض رہے۔یہ جو حصہ ہے یہ بھی ان کے لئے ہمیشہ تکلیف کا موجب بنا رہا ہے
اور بنا رہے گا۔بہر حال خلاصہ یہی ہے کہ ایک لمبا دور ہے ان کی صلیبی جنگوں کا اور سلطنت عثمانیہ کے عروج
کا خصوصاً Solomon the Magnificent یعنی سلیمان اعظم کے زمانہ میں جس طرح
بار باران یورپین طاقتوں کو زک پہنچی ہے اس کی وجہ سے یہ لوگ مجبور ہوئے کہ اسلام کو اپنے لئے خطرہ

۲۵۶
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
سمجھیں اور ان کے نفسیاتی پس منظر میں ہمیشہ یہ بات پردے کے پیچھے لہراتی رہتی ہے کہ جس طرح
پہلے ایک دفعہ مسلمان ہماری جارحانہ کارروائیوں کو ( جارحانہ تو نہیں کہتے لیکن واقعہ یہی تھیں)
بڑی شدت سے رد کرتے رہے ہیں آئندہ کبھی ان کو یہ موقع نہ دیا جائے کہ اس طرح یہ اپنے مفادات
کی ہمارے خلاف حفاظت کرسکیں۔یورپ میں یہود پر ڈھائے جانے والے مظالم
ایک اور پس منظر بڑا دلچسپ اور گہرا اور بڑا دردناک ہے وہ یہ ہے کہ جب
Theodor Herzl نے پہلی دفعہ یہود کی ریاست قائم کرنے کا یعنی اسرائیلی ریاست قائم کرنے کا
منصوبہ پیش کیا تو اس نے جو وجہ پیش کی وہ یہ تھی کہ ہم پر ہزاروں سال سے ظلم ہورہے ہیں اور
خاص طور پر یورپ میں جو مظالم ہورہے تھے اور فرانس میں اس سے پہلے ایک واقعہ ظلم کا ہوا تھا
جب ایک یہودی کو ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔روفوس نام تھا غالبا اس کا اسی سلسلے میں
ہرزل Herzl فرانس پہنچا آسٹریا سے اور اتنا گہرا اس پر اس ظلم کا اثر ہوا کہ اس نے یہ تحریک شروع
کی تو وجہ یہ بیان کی گئی تھی فلسطین میں اسرائیل حکومت کے قیام کی کہ ہم پر یورپ میں مظالم ہوئے ہیں۔اس وقت کسی نے یہ نہیں سوچا کہ ظلم کہیں ہورہے ہیں اور انتقام کسی اور سے لیا جارہا ہے یہ کیا حکمت ہے
اور فلسطین میں جانے سے ان پر مظالم کا خاتمہ کس طرح ہو جائے گا، لیکن واقعہ یہ ہے اور اس بات میں
یہودی یقینا سچے ہیں کہ عیسائی مغربی دنیا نے یہود پر ایسے ایسے دردناک اور ایسے ہولناک مظالم کئے ہیں
کہ کم ہی دنیا کی تاریخ میں قوموں کی ایسی مثال ملتی ہو جن کو ہزار سال سے زائد عرصے تک اس طرح
بار بار مظالم کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہو۔اس ضمن میں میں چند امور آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یہ جو صلیبی جنگیں 1095ء میں شروع ہوئیں یہ فرانس سے شروع ہوئیں اور فرانس کے ایک
بڑے لارڈ (یہ مجھے یاد ہے کہ Bouillon ایک جگہ ہے فرانس میں،Bouillon سے تعلق رکھنے

·

آج 10 میں سے 10 باقی