خلیجی جنگ کی تازہ صورت حال

خلیج کا بحران, حصہ 3

۲۵۷
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
والے وہ لارڈ تھے ) جنہوں نے آغا ز کیا ہے اور جب انہوں نے اپنی مہم شروع کی اور فرانس کے دوسرے
بادشاہوں نے مل کر پہلی Crusade کا انتظام کیا تو انہوں نے کہا کہ اتنے عظیم مقصد کے لئے کوئی
صدقہ بھی تو دینا چاہئے۔چنانچہ Godfrey of Bouillon کو یہ خیال آیا کہ سب سے اچھا
صدقہ یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا انتقام لیا جائے اور تمام یہودیوں کو تہہ تیغ کر دیا جائے۔پس
جس طرح مسلمانوں میں قربانی کا رواج ہے کہ بڑی بڑی مصیبتوں پر یا امورمہمہ میں پیش قدمی کرتے
ہوئے پہلے کچھ صدقے دیتے ہیں اسی طرح اس عظیم مہم پر جانے سے پہلے انہوں نے نہ صرف یہ سوچا
بلکہ واقعہ فرانس میں اس طرح ظالمانہ قتل عام کروایا ہے یہود کا کہ اس طرح تاریخ میں کم ہی کسی نہتی
قوم پر ایسا ظلم ہوا ہوگا اور یہ صلیبی جنگ کا صدقہ تھا۔اس کے بعد سے یہ رواج بن گیا اور دوسوسال تک
کے صلیبی جنگوں کے عرصے میں ہر جنگ میں جانے سے پہلے یہود صدقہ کئے جاتے تھے۔تو جہاں تک
ظلم کا تعلق ہے وہ تو ظاہر ہے۔پھر رد بلاء کے طور پر بھی صدقہ دیا جاتا ہے اس میں بھی یہود کو ہی صدقہ کیا کرتے تھے۔چنانچہ آپ نے Black Death کا نام سنا ہوگا جو 1347 ء سے 1352 ء تک ( یعنی چودھویں
صدی کے وسط میں ) یورپ میں پھیلی تھی جو ایک نہایت ہی خوفناک طاعون کی وباتھی چین سے آئی
اور رفتہ رفتہ مشرقی یورپ سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچی۔اس وبا میں رد بلاء کے طور پر انہوں نے یہود کا
صدقہ شروع کیا اور بہت سی جھوٹی کہانیاں بھی ان کے خلاف گھڑی گئیں کہ یہ ان کی نحوست ہے
اور ساری بلاء جو ہم پر وارد ہو رہی ہے یہ یہود کی خباثت اور نحوست کی وجہ سے ہے اس لئے خدا تعالیٰ کو
خوش کرنے کے لئے اگر ہم نحوست کو تباہ کریں تو اس سے ہماری بلائیں ٹل جائیں گی۔چنانچہ آپ
حیران ہوں گے یہ سن کر کہ ان گنت تعداد ہے بیان نہیں کی جاسکتی معین اعداد و شمار نہیں کہ کتنی تعداد میں
یہود کو قتل کیا گیا یا زندہ اپنے گھروں میں آگ میں جلایا گیا جو موٹے اعداد وشمار ہیں وہ یہ ہیں کہ ساٹھ
بڑی بستیوں سے یعنی ساٹھ شہروں سے یہود کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔اور ایک سو چالیس چھوٹی بستیوں
سے یہود کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔یہ دوسرا انتقام ہے یہود سے عیسائی دنیا کا۔

۲۵۸
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
اور بہت سے تھے لیکن تیسرا بڑا انتقام Natsi جرمنی میں ان سے لیا گیا جس کے متعلق
اگر چه اعداد و شمار کو سب محقق قبول نہیں کرتے لیکن یہود کا یہی اصرار ہے کہ چھ ملین یہود وہاں گیس چیمبرز
میں مار دیئے گئے یا اور مظالم کا شکار ہوئے۔ساٹھ لاکھ اور یہ دس سال کے عرصے میں ایسا ہوا ہے۔تو
اتنے بھیا نک اتنے خوفناک مظالم تھے ، اس کا تقاضا یہ تھا کہ ان کو اپنا گھر دیا جائے یعنی یہ دلیل تھی
اور ان مظالم سے دوڑ دوڑ کر یہ مسلمانوں کی پناہ میں فلسطین جایا کرتے تھے۔یہ بھی تاریخ سے ثابت
ہے اور یہ بھی ثابت ہے کہ مسلمانوں نے اپنے عروج کے دور میں یہود پر مظالم نہیں کئے۔دودفعہ صرف
فلسطین پر ایسا قبضہ ہوا ہے جہاں جان، مال
کی مکمل حفاظت دی گئی ہے اور کسی یہودی کو یا کسی عیسائی کو
کوئی نقصان
نہیں پہنچایا گیا۔ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے میں اور ایک دفعہ سلطان صلاح الدین
ایوبی نے جب فلسطین پر قبضہ کیا ہے پس اس کے سوا محققین یہ لکھتے ہیں کہ ایک بھی واقعہ ایسا نہیں کہ
جب فلسطین پر کسی فوج کا جابرانہ قبضہ ہوا ہو اور قتل عام نہ کیا ہو۔چنانچہ Richard انگریز بادشاہ نے
جب (ایک دفعہ اس کا کچھ حصہ ) فتح کیا تو تمام یہود، مردوں ، عورتوں اور بچوں کو اور مسلمانوں کو ذبح
کروا دیا گیا کوئی نہیں چھوڑا گیا۔یہ اس قوم کی عدل کی ، انصاف کی اور رحم کی اور انسانی قدروں کی
تاریخ ہے جس نے یہود کو مجبور کیا اور Herzl کے دل میں خیال آیا کہ ہم امن میں نہیں ہیں۔پس
اگر امن میں نہیں تھے تو یہاں سے یا تو سارے بھاگتے لیکن یہ کیا علاج ہوا کہ سارا یورپ اسی طرح
اپنے قبضے میں بلکہ یہاں قبضہ بڑھا دیا گیا اور اس کے علاوہ مسلمانوں کے دل میں جابیٹھے۔پس یہ کوئی
علاج نہیں ہے۔یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے گدھے سے دولتی کھا کے کوئی اونٹ کی کونچیں کاٹ دے۔تو
مارے کوئی اور بدلہ کسی اور سے اتارا جائے۔یہ تو بہت بڑا ظلم ہے کوئی منطق اس میں نہیں ہے۔عیسائی
طاقتوں کے لئے میں سمجھتا ہوں ان فیصلوں میں ایک یہ بھی نفسیاتی پس منظر بن گیا ہے۔سوچنے کی بات
یہ ہے کہ کیوں بار بار یہود پر مظالم ہوئے۔معلوم ہوتا ہے ہر
ظلم کے نتیجے میں یہود کا چونکہ یہ تاریخی
مسلک ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ ، وہ ضرور بدلہ لیتے ہیں، اس لئے ایک تاریخی سلسلہ چلا آرہا ہے یہ
کمزور قوموں کی طرح چھپ کر مخفی تدبیروں کے ذریعے بدلے لیتے ہوں گے ورنہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ

۲۵۹
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
دو ہزار سال تک یہ اپنی تاریخ بھولے رہیں اور اپنا مزاج بالکل فطرت سے نوچ کر نکال دیں یہ ہوہی
نہیں سکتا۔چنانچہ وہ تاریخ ہمارے پاس محفوظ نہیں کہ کیا کرتے تھے۔یہ پتا ہے کچھ الزام ان پر ضرور
لگتے تھے اور ان پر ظلم کیا جاتا تھا۔پس وہ مظالم جوان پر کئے گئے ہیں وہ مغرب کو خوب یاد ہیں
اور مغرب ان کے مزاج سے واقف ہے شیکسپئر کا Sherlock ان کے انتقامی جذبے کی ہمیشہ کے
لئے ایک ادبی تصویر بنا بیٹھا ہے۔ایسے حالات میں ہوسکتا ہے کہ آغاز میں تو یہ خیال نہ آیا ہو لیکن رفتہ
رفتہ ان کی سوچوں میں یہ بات داخل ہو گئی ہو کہ یہود کا خطرہ اپنے سے اسلام کی دنیا کی طرف کیوں نہ
منتقل کر دیا جائے اور اس سے دو ہرا فائدہ حاصل ہوگا۔ایک وقت میں دو دشمن مارے جائیں گے۔ایک لطیفہ، ہے تو بے ہودہ سا مگر اسی قسم کے مزاج کا لطیفہ ہے کہ ایک لڑکی کے متعلق کہتے
ہیں کہ اس کے تین دعویدار تھے۔تین خواہش مند تھے اس سے شادی کرنے کے۔ان میں ایک زیادہ
ہوشیار تھا وہ خاموش بیٹھا ہوا تھا اور دو آپس میں خوب لڑتے مرتے تھے۔تو کسی نے اس سے پوچھا تم تو
بڑے ہوشیار ہوتم کوئی دلچسپی نہیں لے رہے اس نے کہا تم فکر نہ کرو۔میں ایک کو دوسرے سے لڑا رہا
ہوں اور نیت یہ ہے کہ وہ اس
کو قتل کر دے تو میں مقتول کے حق میں اس کے خلاف گواہ بن جاؤں تو ایک
قتل ہوگا دوسرا پھانسی چڑھے گا میدان میرے ہاتھ رہے گا۔یہ لطیفہ ویسے تو لطیفہ ہی ہے لیکن عملی دنیا
میں ایک بھیانک جرم کی صورت میں ہمارے سامنے ظاہر ہورہا ہے، کھیلا جارہا ہے۔اور آخری سازش یہی ہے کہ یہود کو ہمیشہ کے لئے مسلمانوں سے انتقام لینے کے لئے ان کو
دبانے کے لئے استعمال کرتے رہو اور یہود کا غصہ جو ہمارے خلاف ہے وہ مسلمانوں پر اتر تا رہے گا
لیکن جیسا کہ میں آئندہ بیان کروں گا یہ بڑی سخت بے وقوفی ہے مغرب کی وہ دھوکے میں ہیں، وہ دھوکا
کھائیں گے اور اس وقت ان کو پتہ لگے گا کہ ہم کیا غلطیاں کر بیٹھے ہیں۔جب یہود کلیہ ان کے ہاتھ
سے نکل چکے ہوں گے۔نصائح اور مشورے پیش کرنے کا وعدہ
آئندہ میں بعض مشورے دوں گا مغربی طاقتوں کو ، اس صورت حال میں ، اس گند سے نکلنے

۲۶۰
۱۵ فروری ۱۹۹۱ء
کے لئے جس میں مبتلا ہو بیٹھے ہیں اور واقعی دنیا میں قیام امن کے لئے کیا کرنا چاہئے ، اپنے اندر کیا
تبدیلیاں پیدا کرنی چاہئیں اور پھر یہود کو مشورہ دوں گا کہ تم اگر ان باتوں سے باز نہیں آؤ گے تو
قرآن کریم نے تمہارے لئے کونسا مقدر پیش کیا ہے اور اگر تم فائدہ نہیں اٹھاؤ گے ان نصیحتوں سے تو پھر تم
اس مقدر سے بچ نہیں سکتے۔اور تیسرا عربوں اور مسلمانوں کو مشورہ دوں گا انشاء اللہ کہ اس نئی بدلتی ہوئی دنیا میں تمہیں کیا
کردار ادا کرنا چاہئے۔کونسی غلطیاں کر بیٹھے ہو جن کا اعادہ نہیں ہونا چاہئے اور آئندہ کے لئے کیا لائحہ
عمل ہو۔اور چوتھا دنیا کی مختلف قوموں کو مشورہ دوں گا کہ کس طرح جھوٹے خداؤں سے آزادی کے
لئے ایک معقول اور پر امن جدوجہد کے لئے تیار ہو جاؤ۔یہ جاہلانہ جذباتی باتیں ہیں کہ انگریز سے
نفرت کرو، امریکہ سے نفرت کرو۔یہ ہیں ہی پاگلوں والی باتیں۔دنیا میں نفرت کبھی کامیاب ہو ہی نہیں
سکتی۔اعلیٰ اقدار کامیاب ہوتی ہیں۔محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سیرت کامیاب ہوا کرتی ہے اور وہ خلق عظیم کی سیرت
ہے۔مسلمان اگر اس سیرت کو اپنا لیں تو سب دنیا کے لئے ایک عظیم الشان نمونہ بنے گا اور وہ ایک
ایسی سیرت ہے جو مغلوب ہونے کے لئے پیدا نہیں کی گئی۔کوئی دنیا کی طاقت سیرت محمد پر غالب نہیں
آسکتی۔پس اس انصاف کی سیرت کی طرف لوٹو۔اس نمونے کو اختیار کرو۔تو پھر انشاء اللہ ساری دنیا
کے مسائل طے ہو سکتے ہیں اور وہ حقیقی انقلاب نو آ سکتا ہے جسے ہم اس دنیا میں خدا کی عطا کردہ ایک
جنت قرار دے سکتے ہیں۔اگر نہیں تو اسی طرح یہ لڑتے مرتے رہیں گے۔اسی طرح دنیا ابتلاؤں
اور فسادوں میں مبتلا رہے گی۔لیکن اب چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے باقی باتیں آئندہ جمعہ کو۔انشاء اللہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ

آج 10 میں سے 10 باقی