اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حقیقت

خلیج کا بحران

۲۶۱
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حقیقت
خطبه جمعه فرموده ۲۲ فروری ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی خوش فہمی
میں نے گزشتہ خطبے میں ذکر کیا تھا کہ آئندہ انشاء اللہ دنیا کو مختلف پہلوؤں سے بعض مشورے
دوں گا جن کا آغاز امریکہ سے ہوگا۔امریکہ کوسب سے پہلا مشورہ تو میں یہ دیتا ہوں کہ وہ بیرونی نظر سے بھی اپنے آپ کو دیکھنے
کی کوشش کرے۔صدر بش اس وقت جس قسم کے ماحول میں گھرے ہوئے ہیں اور جیسی تعریفیں اپنے
اقدامات کی سن رہے ہیں ان
کو ذہنی طور پر نفسیاتی لحاظ سے یہ ہوش ہی نہیں ہے کہ وہ اپنے اقدامات
اور اپنی پالیسیوں
کا بیرونی نظر سے بھی جائزہ لے کر دیکھیں کہ دنیا میں ان کی کیا تصویر بن رہی ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا غلط نقطہ نظر
جہاں تک امریکہ کا اپنا خیال ہے، صدر بش کا اپنا خیال ہے وہ سمجھتے ہیں کہ میں نے اب
سب دنیا کو اپنی ایڑی کے پیچھے لگا لیا ہے اور اس سے وہ شکاریوں کا محاورہ Heel کرنا یاد آجاتا ہے
جب بندوق کے شکاری کتوں کی مدد سے شکار کو نکلتے ہیں تو کہتے کو ایڑی کے پیچھے لگانے کو Heel کرنا
کہتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے انگلستان کو بھی Heel کر لیا۔دوسرے اتحادیوں کو بھی Heel

۲۶۲
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
کر لیا اور جس شکار پر نکلتے ہیں ان Heel ہوئے ہوئے ساتھیوں کے بعد اور بھی کچھ جانور ہیں جو
اس شوق میں اور اس امید پر ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں کہ جب شکار ہوگا تو بچا کھچا ہمیں بھی ملے گا۔یہ صدر بش کا تصور ہے ان تمام اقدامات سے متعلق جواب تک کویت کے نام پر عراق اور مسلمان
دنیا کے خلاف کئے جاچکے ہیں لیکن ایک اور پہلو سے دیکھیں تو یہ بھی کہا جاسکتا ہے اور یقیناً یہ کہنا
زیادہ درست ہے کہ صدر بش سے زیادہ یا امریکہ سے زیادہ اسرائیل کو یہ حق ہے کہ یہ کہتے کہ ہم نے
سب دنیا کو Heel کر لیا ہے اور امریکہ بھی ہمارے پیچھے اسی طرح چل رہا ہے جس طرح شکاری
کے ساتھ کتے اس کی ایڑی کے پیچھے چلتے ہیں اور یہ تصویر زیادہ درست ہے اور دنیا اسی نظر سے
ان سارے حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔زاویہ نظر بدلنے سے چیز مختلف دکھائی دینے لگتی ہے۔ایک زاویہ امریکہ کا ہے،
ایک دوسرا زاویہ ہے۔میں اس کی چند مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔امریکہ اور روس کے
اتحادیوں کا خیال یہ ہے کہ اسرائیل ان کے تیل کے اور دیگر مفادات کا محافظ ہے اس لئے ہر قیمت پر
ہمیں اسرائیل کو راضی رکھنا چاہئے خواہ اس کے نتیجے میں ساری دنیا ناراض ہو۔اس کے برعکس اسرائیل
کا بھی ایک نظریہ ہے اور وہ نظریہ یہ ہے کہ اگر تمام ایشیا کی رائے عامہ ہمارے مخالف ہو جائے تو اس
کے باوجود ہمیں ایک مغربی ملک کا ساتھ زیادہ پسند ہوگا۔پس امریکہ یہ سمجھ رہا ہے اور امریکہ کے
اتحادی بھی کہ ان کو اسرائیل کی ضرورت ہے۔واقعہ اسرائیل کے نقطہ نگاہ سے اسرائیل کو مغرب کی
ضرورت ہے یہ کھیل کیوں اس طرح جاری ہے ؟ کس مقام تک، کس انتہا تک پہنچے گا؟ اس سلسلے میں
میں آپ کے سامنے بعض باتیں بعد میں رکھوں گا۔جہاں تک تیل کے مفادات کا تعلق ہے امر واقعہ یہ ہے کہ جس طرح گہری نظر سے
اسرائیل کے مزاج کے مطالعہ کا حق ہے یہ لوگ اس میں ناکام رہے ہیں۔اسرائیل کا مزاج ایسا ہے
کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ تیل کے اتنا قریب رہتے ہوئے وہ بالآخر تیل پر حملے کی کوشش نہ کرے۔تیل کا
محافظ اسرائیل کو بنانا ویسا ہی ہے جیسے پنجابی میں کہا جاتا ہے کہ۔دودھ دارا کھا بلا تے چھولیاں دارا کھا

۲۶۳
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
بکرا۔سادہ سی مثال ہے مگر اس میں بہت گہری حکمت ہے۔اگر چنوں کو بکروں کے سپرد کر دیا جائے
کہ ان کی حفاظت کریں یا دودھ کو بلوں کے سپر د کر دیا جائے تو اس سے بڑی حماقت نہیں ہوسکتی۔پس
جن مفادات کی حفاظت اسرائیل کے سپرد کی جا رہی ہے ان مفادات کو سب سے زیادہ خطرہ اسرائیل
سے ہے اور آخر بات وہیں تک پہنچے گی اگر اس وقت دنیا نے ہوش نہ کی۔لیکن ان امور کا بھی بعد میں
نسبتاً تفصیل سے ذکر کروں گا۔نفرتیں مزید نفرتوں کو جنم دیتی ہیں
اسرائیل ایک اور بات اپنے مغربی اتحادیوں ، خصوصاً امریکہ کے کان میں یہ پھونک رہا ہے
کہ اس علاقے میں امن کے قیام کا صرف ایک ذریعہ ہے، ایک حل ہے اور وہ یہ ہے کہ یہاں ناصروں
اور صداموں کی پیداوار کو ختم کر دیا جائے۔جب تک اس علاقے میں ناصر پیدا ہوتے رہیں گے
اور صدام پیدا ہوتے رہیں گے کبھی اس علاقے کو امن نصیب نہیں ہوسکتا۔اس پیغام کا دوسرا مطلب یہ
ہے کہ عرب کے زندہ رہنے کی اور آزادی کی روح کو کچل دیا جائے اور فلسطین کی حمایت کے تصور کو کچل
دیا جائے اور یہ وہ نظریہ ہے جس کو مغرب عمل التسلیم کر چکا ہے اور یہ نہیں دیکھتا کہ حقیقت میں یہ مظالم
ناصروں اور صداموں کی پیداوار نہیں بلکہ وہ مظالم کی پیداوار ہیں۔ایک ناصر کو مٹانے کے لئے جو
مظالم انہوں نے مصر پر اور دیگر مسلمان ممالک پر کئے تھے آج صدام اُن کی پیداوار ہے اور نفرت کے
نتیجے میں ہمیشہ نفرت اگتی ہے اور کبھی نیم کے درخت کو میٹھے پھل نہیں لگا کرتے۔پس بالکل الٹ قصہ
ہے جب تک آپ عربوں سے نا انصافی کرتے رہیں گے عربوں پر مظالم توڑتے رہیں گے ایک کے
بعد دوسرا ناصر اور ایک کے بعد دوسرا صدام پیدا ہوتا رہے گا اور یہ تقدیر الہی ہے جس کا رخ آپ نہیں
بدل سکتے۔آپ نے عراق پر اب تک جو بمباری کی ہے وہ اتنی ہولناک اور اتنی خوفناک ہے کہ جنگ
عظیم کی بمباریاں اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔جنگ عظیم میں 4 سالوں میں تمام دنیا میں جتنے بم برسائے گئے وہ ۲۷لا کھٹن تھے اور صرف

۲۶۴
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
عراق پر ایک مہینے سے کچھ زائد ، پانچ ہفتوں میں جتنے بم گرائے گئے ہیں وہ ۱/۲۔۱ ( ڈیڑھ لاکھ ٹن
ہیں۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ کتنی شدت کے ساتھ یہاں مظالم کی بوچھاڑ کی جارہی ہے۔انسانی فطرت کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔یہ بم صدا میت کو مٹا نہیں رہے بلکہ لاکھوں نوجوانوں کے
دل میں خواہ وہ عرب ہوں یا غیر عرب مسلمان ہوں مزید صدام پیدا کرنے کی تمنا پیدا کر رہے ہیں۔بہت سی ایسی نوجوان نسلیں ہیں جو آج ان حالات کو دیکھ رہی ہیں اور ان کے رد عمل میں ان کے دل
فیصلہ کر چکے ہیں کہ ہم نے کل کیا کرنا ہے۔پس بموں کی بوچھاڑ سے یہ اگر میٹھے پھلوں کی توقع رکھیں تو
اس سے بڑی جہالت ہو نہیں سکتی۔نفرتیں ہمیشہ نفرتوں کو پیدا کرتی ہیں۔نفرت کی وجہ کیا ہے؟ جب تک وہاں نہیں پہنچیں گے۔کون سی نفرتیں ہیں جنہوں نے
ناصراور صدام پیدا کئے جب تک ان کا کھوج نہیں لگائیں گے اور ان کی بیخ کنی کی کوشش نہیں کریں
گے اس علاقے کو امن نصیب نہیں ہوسکتا۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے اور حقائق اس بات کے گواہ ہیں ، دراصل اسرائیل کا قیام
ہی تمام نفرتوں کا آغاز ہے، تمام نفرتوں کی جڑ ہے اور اسرائیل کے قیام کے تصور میں جنگیں شامل ہیں
اور یہ بات جو میں کہہ رہا ہوں یہ اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا بلکہ David Ben Gurion جو
اسرائیل کے بانی مبانی ہیں، ان کا یہ دعویٰ ہے میں اس کا اقتباس پڑھ کر سناتا ہوں۔Making
of Israel میں صفحہ 55 پر Games Cameron لکھتے ہیں:۔"For Ben-Gurion the word,state,had now no
meaning other than an instrument of war"
اسرائیل کے حصول کے بعد Ben-Gurion کے تصور میں اب ریاست کے کوئی اور معنی
نہیں رہے سوائے جنگ کے "I can think of no other meaning now,he said
یعنی Ben-Gorion نے کہا
"I feel that the wisdom of isreal now is that to wage

۲۶۵
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
war,that and nothing else,that and only that"
میں یقین رکھتا ہوں کہ اب اسرائیل کی حکمت اور اس کی عقل کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ جنگیں
کرے اور اس کے سوا اور کوئی خلاصہ نہیں جنگ اور جنگ اور جنگ۔اس عبارت کو پڑھ کر مجھے Colerigde کی دوسطریں یاد آگئیں جو اس نے اپنی مشہور نظم
Kubla Khan میں Kubla Khan کے متعلق لکھیں۔Kubla Khan کا ذکر کرتے
ہوئے وہ لکھتا ہے۔And amid this tumult kubla heard from far ancestral
voices prophesying war!
اس غلغلے میں ، اس شور اور ہنگامے میں Kubla نے دور سے آتی ہوئی اپنے آباؤ اجداد کی آواز سنی جو
جنگ کی پیشگوئی کر رہی تھی۔Kubla نے وہ آواز سنی یا نہیں سنی لیکن David-ben Gurion نے یقیناً
Zion Hill سے بلند ہوتی ہوئی یہ آواز سنی ہے کہ اسرائیل ! آج کے بعد تمہارے قیام کا مقصد صرف
ایک ہے اور صرف ایک ہے اور صرف ایک ہے کہ جنگیں کرتے چلے جاؤ اور تمام دنیا کو جنگ میں
جھونکتے چلے جاؤ۔اس کے بغیر اسرائیل کا اور کوئی مفہوم نہیں ہے۔پس اس اسرائیل کی تائید میں
امریکہ اور اس کے اتحادی اپنے آپ کو خواہ کسی دھوکے میں مبتلا رکھیں اس اسرائیل کی تائید کے بعد کسی
امن کا تصور ممکن ہی نہیں ہے۔یہ اسرائیل کی سرشت میں داخل ہے ان کی تعریف میں داخل ہے کہ اب
ساری دنیا کو ہمیشہ جنگوں میں جھونکنا ہے اور کیوں جھونکنا ہے؟ اس سلسلہ میں میں آخر پر اس راز سے
پردہ اٹھاؤں گا اگر چہ یہ کوئی خاص بڑا راز بھی نہیں۔اسرائیل کی جنگی تیاریوں کا جہاں تک تعلق ہے ، اب تک دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کرتے
رہے ہیں کہ عراق دنیا کے لئے اتنا بڑا خطرہ ہے کہ وہ ہٹلر ہے، وہ Natsism کی ایک نئی نمود ہے
نئی شکل میں Natsiism ظاہر ہوا ہے حالانکہ عراق کا یہ حال ہے کہ خود ایک مغربی مبصر نے لکھا کہ

۲۶۶
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اس کو تم ہٹلر کہہ رہے ہو جو آٹھ سال تک ایران جیسے ملک پر قبضہ نہیں کر سکا اور ہٹلر نے آناً فاناً سارے
یورپ میں تہلکہ مچا دیا تھا۔اس سے تمہاری روحیں کا نپتی تھیں, وہ برلن سے اٹھا ہے اور لینن گراڈ کے
دورازے کھٹکھٹا رہا تھا اور ادھر اس کے راکٹ تمہارے لندن شہر پر برس رہے تھے اور تم کس منہ سے
صدام کو ہٹلر کہہ رہے ہو جس کے اوپر تمہارے راکٹ برس رہے ہیں کیسا جاہلانہ تصور ہے۔ایک سکڈ
میزائیل بھی نہیں بنا سکتا۔گن رہے ہیں کہ کتنی باقی رہ گئی ہیں اور جو پیوند اس پر لگایا تھا تا کہ اس کی
Range بڑھ جائے وہ ایسا بے ہودہ سا بنا ہوا ہے بیچارہ جس طرح ہمارے لو ہارے تر خانے کام
ہوتے ہیں کہ اس پر یہ گرے ہوئے پر مذاق اڑا رہے تھے کہ یہ تو حال ہے عراق کا ، ہم سے جنگ کی
باتیں کرتا ہے Scud Missile میں صحیح طریق پر ایک تھوڑے سے ٹکڑے کا اضافہ بھی نہیں کر سکتا یہ
ہٹلر ہے اور اسرائیل کے ایک جرنیل نے یہ دعوی کیا بلکہ یہ کہتا ہے کئی جرنیل یہ دعوے کر چکے ہیں۔"Israel Generals have often boasted that they could
take on all the arab armies at the same time and still
destroy them, and the chief of staff has even claimed that
he could defeat the armed forces of the Soviet Union۔"
(Dispossessed, the ordeal of the palestinians,
Page:224 by David Gilmour)۔David Gilmour اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ اسرائیلی جرنیل بارہا یہ دعوے کر چکے
ہیں کہ اگر تمام عرب کی متحدہ قوت سے بھی ہم ٹکرا ئیں اور بیک وقت ٹکرائیں تو ہم ان تمام کو پارہ پارہ
کر سکتے ہیں اور عرب متحدہ قوت کی کیا حیثیت ہے۔اگر سوویت یونین بھی ہم سے ٹکر لے تو یہ طاقت
ہے کہ ہم سوویت یو نین کو شکست دے دیں۔پس ایک خیالی فرضی ہٹلر کو Destroy کرنے کے لئے تباہ کرنے کے لئے ایک حقیقی ہٹلر کو
یہ پال رہے ہیں اور کیسے اندھے ہیں ، کیسے بصیرت سے عاری لوگ ہیں کہ ان
کو یہ پتہ نہیں کہ ہٹلر کا یہ

۲۶۷
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
نام صدام کو اور فلسطین کو خود اسرائیلیوں نے دیا ہوا ہے۔ہٹلر کے نام
پر یہ ہٹلر پال رہے ہیں اور ابھی
آئندہ اگر یہ سمجھے نہیں تو ان کی آنے والی تاریخ بتائے گی کہ اسرائیل کے کیا ارادے ہیں اور ان کے
ساتھ خوداسرائیل کیا سلوک کرنے والا ہے۔اس پس منظر میں جب مسلمان یہ دیکھتے ہیں کہ اسرائیل ظلم پر ظلم کرتا چلا جارہا ہے اور اس کی
حمایت پر حمایت ہوتی چلی جارہی ہے تو وہ حیران رہ جاتے ہیں ان
کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم سے ہو کیا رہا
ہے؟ اسرائیل کی طرف سے بار بار مسلمانوں کے Terrorism کے ذکر ہوئے ہیں اور ساری مغربی
دنیا میں آپ کی آنکھیں یہ پڑھتے پڑھتے تھک چکی ہوں گی کہ مسلمان Terrorist ہیں اور مسلمان
فلسطینی
Terrorist اور مسلمان Terrorist اور مسلمان Terrorist اور
Terrorist ہیں اور فلاں Terrorist اسلام اور Terrorism کو یک جان ، ایک قالب بنا کر
دکھایا گیا ہے۔ایک ہی جان اور ایک ہی وجود کے دو نام ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اسرائیل Terrorist کا
بانی مبانی ہے اس سلسلے میں گزشتہ خطبے میں میں نے شاید چند مثالیں پیش کی تھیں۔اب میں بہت مختصر ا آپ کو
بتاتا ہوں کہ اسرائیل کی طرف سے Terrorism کے جو خوفناک واقعات ہو چکے ہیں۔ان پر آج تک
عربوں کی تباہ شدہ بستیاں دیر یاسین، یافہ طیبہ، مغربی بیروت ، صابرا اور شانیلا کے کھنڈرات گواہ ہیں۔اتنے
ہولناک مظالم ان بستیوں پر کئے گئے کہ مردوں،عورتوں ، بوڑھوں ، بچوں کو دن دھاڑے آنکھوں میں
آنکھیں ڈال کر ذبح کیا گیا اور بڑے ظلم اور سفا کی کے ساتھ نیزوں میں پرویا گیا اور دوسرے طریقوں
سے ہلاک کیا گیا اور ایک ذی روح کو وہاں زندہ نہیں چھوڑا گیا۔ہزار ہا اگر نہیں تو سینکڑوں ایسی بستیاں
ہیں جنہیں کلیۂ خاک سے ملا دیا گیا۔کوئی ایک عمارت بھی کھڑی نہیں چھوڑی گئی۔صرف 77ء کے
ایک حملے کے دوران اڑھائی لاکھ فلسطینی بے گھر کئے گئے اور یہ سارے امور ایسے ہیں جن کے متعلق
مغرب خاموش ہے اور آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔پس عرب ہوں یا دوسرے مسلمان ہوں، وہ حیرت سے دیکھتے ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ کیوں
ایک طرف سے ظلموں کے انبار کھڑے کئے جارہے ہیں ،طوفان مچائے جارہے ہیں اور مقابل پر کوئی

۲۶۸
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
جس نہیں ہے۔کوئی ایسا انسان نہیں ہے جو انصاف کے ساتھ اسرائیل کو مخاطب کر کے کہے کہ آج تم
نے انسانی ظلموں کی تاریخ میں ایسے ابواب کا اضافہ کیا ہے جس سے انسانی ظلموں کی تاریخ کو شرم آتی
ہے لیکن ان سب ظلموں سے چشم پوشی ہوتی چلی جارہی ہے۔اس کی بہت سی مثالیں ساتھ ہیں لیکن
وقت کی رعایت سے میں ان
کو پڑھ نہیں سکتا۔اگر موقعہ ہوا تو بعد میں چھپ جائیں گی۔وحشت و بربریت کی تاریخ میں اسرائیل کی طرف سے جو سیاہ ترین باب ہے اس کا اضافہ
1982ء میں ہوا۔انہوں نے لبنان پر حملے کا ایک منصوبہ بنایا، جس کا نام رکھا تھا Operation
peace for Galilee یعنی گیلیلی کی بستی کے لئے امن کے تحفظ کا منصوبہ۔اس ضمن میں
David Gilmour اپنی کتاب Dispossessed میں جو نقشہ کھینچتے ہیں اس کا خلاصہ یہ ہے
کہ اسرائیل نے گیلیلی سے متعلق جو یہ منصوبہ بنایا، امر واقعہ یہ ہے کہ یہ اس منصوبے کے لئے یہ بہانہ
پیش کرتے ہیں کہ ہم نے اپنے تحفظ کے لئے لبنان کے جنوب سے فلسطینیوں کے حملے کی روک تھام
کی خاطر اور ان کے مسلسل حملوں سے تنگ آکر یہ منصوبہ بنایا۔مصنف لکھتا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ جولائی
1981ء میں فلسطینیوں کا اور اسرائیلیوں کا ایک امن کا معاہدہ ہوا Gilmour لکھتا ہے کہ جولائی
1981ء سے لے کرمئی 1982 ء تک جب اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا ہے اس وقت تک فلسطینیوں
سے اس معاہدے کی ایک بھی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔اس تمام عرصہ میں کسی فلسطینی نے اسرائیل پر
لبنان سے کوئی حملہ نہیں کیا دوسرے وہ کہتا ہے کہ گلیل کو لبنان کی طرف سے کبھی بھی کوئی خطرہ در پیش
نہیں ہوا۔تیسرے وہ کہتا ہے کہ 1982ء سے بہت پہلے وہ ان کے حوالوں سے ثابت کرتا ہے کہ یہ
منصوبہ تیار تھا اس لئے بعد میں جو فرضی بہانے گھڑ رہے ہیں ان کی اس لحاظ سے بھی کوئی حقیقت نہیں
کہ ان بہانوں کی جو تاریخیں ہیں ان سے بہت پہلے ثابت شدہ حقیقت ہے کہ یہ منصوبہ بنا چکے تھے۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ 1982ء میں جبکہ بیروت پر بمباری شروع کی گئی تو وہ بمباری اتنی
خوفناک تھی کہ دن رات ان کی تو ہیں بیروت سے باہر مسلسل ان پر گولے برسا رہی تھیں اور سمندر سے
ان کے جہاز جن پر بہت ہی خوفناک تو پہیں تھیں ان تو پوں سے ان پر آگ برسا رہے تھے۔دن رات

۲۶۹
نبیلی
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
مسلسل مکانوں پر مکان منہدم ہوتے چلے جارہے تھے اور لوگ مرتے چلے جارہے تھے اور کوئی شخص
نہیں تھا کوئی آواز نہیں تھی دنیا میں جو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اٹھتی ہو مغرب بھی خاموش تھا
اور بدقسمتی کی انتہا یہ ہے کہ خود عرب بھی خاموش تھے اور اس وقت تک اسرائیل کا اس قدر رعب پیدا
ہو چکا تھا اور اس کے Terror سے اتنے خوف زدہ تھے کہ کسی عرب ملک نے اس کے خلاف آواز نہیں
اٹھائی اور بمباری کے نتیجے میں چودہ ہزار آدمی وہاں مرے اور بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے
اور لا تعداد انسان بے گھر ہو گئے۔یہ 1982ء کی اس بمباری کا خلاصہ ہے جو بعض اخباروں نے شائع کیا ہے آپ نے شاید
سنا ہوگا کہ جنگ عظیم کے آخر پر جب جرمنوں نے انگلینڈ پر اور تحکیم پر 2۔V راکٹ چھوڑے تھے
اور اس کے ذریعے بمباری کی تھی تو اس دور کو اس جنگ کا سب سے زیادہ ہولناک اور دردناک دور
بیان کیا جاتا ہے انگلستان کی طرف سے بار بار مختلف وقتوں میں مختلف سالوں میں ٹیلی ویژنز پر اور
دوسرے پرو پیگنڈے کے ذریعہ 2-V کی اس بمباری کے تذکرے چلتے رہتے ہیں اور اسے بھولنے
نہیں دیا جاتا لیکن آپ حیران ہوں گے کہ اس 2-V کی بمباری کے نتیجے میں سارے انگلستان
اور سارے تحکیم میں کل ساڑھے سات ہزار اموات ہوئی تھیں اور صرف بیروت میں اس بمباری کے
نتیجے میں چودہ ہزار اموات ہو چکی تھیں۔یہ سارے Terrorism کے واقعات ہیں جو کسی کھاتے
میں شمار نہیں ہوتے اور کوئی مغربی طاقت ان
کا نوٹس نہیں لیتی اور اسرائیل کے خلاف اس بارہ میں کوئی
آواز بلند نہیں کرتی۔اسرائیل کے وعدوں کی حیثیت
جہاں تک اسرائیل کے وعدوں
کا تعلق ہے یہ کہا جاتا ہے کہ اگر تم اسرائیل سے صلح کر لو تو
اسرائیل سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں یہ سب جھوٹ ہے اور اتنا بڑا جھوٹ ہے کہ اس کی مثال دنیا میں
دکھائی نہیں دیتی۔میں اعداد و شمار سے یہ بات ثابت کرتا ہوں کہ اسرائیل کے وعدوں
کا اتنا اعتبار بھی

۲۷۰
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
نہیں جتنا دنیا کے سارے جھوٹوں کے مل کر کئے ہوئے وعدوں کا اعتبار کیا جاسکتا ہے۔امر واقعہ یہ ہے
کہ 1967ء کی جو جنگ عربوں پر ٹھونسی گئی۔یعنی وہ جارحانہ جنگ جس کے نتیجے میں عربوں کا ایک
بہت وسیع علاقہ اسرائیل نے ہتھیا لیا اس جنگ سے پہلے اسرائیل نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہم عربوں کی
زمین کا ایک فٹ قبضہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور ساری مغربی طاقتوں کو یقین دلا دیا تھا کہ ہماری
نیت ہی قبضہ کرنے کی نہیں ہے ہم تو صرف فلسطینیوں کو ذرا مزہ چکھانے کے لئے ایسا کر رہے ہیں کہ
اگر تم ہم پر حملوں سے باز نہ آئے اور تمہارے حمایتی اسی طرح جرات کرتے رہے تو ہم اس قسم کی
سزا دیں گے۔یہ مقصد ہے صرف چنانچہ Levi Eshkol ہیں جنہوں نے 1967ء کی جنگ سے
پہلے اسرائیل کی طرف سے یہ اعلان کیا تھا۔یہ پرائم منسٹر تھے۔کہتے ہیں۔Israel, said the prime minister, had no intenion of
annexing even one foot of arab territory۔ایک فٹ بھی Arab Territory کا ہم نہیں لینا چاہتے یہ اسرائیل کے پرائم منسٹر کا
اعلان تھا اس جنگ کے بعد آج تک جتنا رقبہ عربوں کا انہوں نے اپنے قبضہ میں کیا ہے اگر اس کو فٹوں
میں بیان کریں تو وہ ۷۳ ٹریلین فٹ بنتے ہیں۔Billions کی باتیں تو آپ سن چکے ہیں۔ایک ہزار ملین کا ایک بلین بنتا ہے، ایک ہزار
بلین کا ایک ٹریلین بنتا ہے تو ایک فٹ کے بدلے یہ سے ٹریلین یعنی ۷۳ ہزار بلین Feet عرب
رقیہپر قابض ہو چکے ہیں۔اس پر مجھے یاد آیا کہ ایک مغربی مصنف نے اسرائیل کی انتقامی کاروائیوں
پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے یہ بات تو سمجھ آجاتی ہے کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے
بدلے دانت ، ان کی مذہبی تعلیم ہے ایک آنکھ کے بدلے ایک آنکھ تو سمجھ میں آنے والی بات ہے لیکن
ایک آنکھ کے بدلے 20 آنکھیں یا اس سے زیادہ کی سمجھ مجھے نہیں آتی۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس مصنف
نے اسرائیل کے رد عمل کے اعداد و شمار نہیں نکالے۔اس وقت اسرائیل کا مذہب ایک کے بدلے 20
آنکھیں نہیں۔بلکہ ایک آنکھ کے بدلے 20 ہزار یا 20 لاکھ آنکھیں ہیں اور جہاں تک وعدوں کا تعلق

۲۷۱
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
ہے وہ منفی صورت میں ایک کے بدلے Trillions کی اعداد و شمار میں وعدہ خلافی کی جاتی ہے۔یہ
کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے ابھی بات سنئے جب انہوں نے لبنان پر 82ء میں حملہ کیا جس کا میں مختصراً
ذکر کر چکا ہوں تو اس حملے سے پہلے انہوں نے اسی طرح یہ اعلان کیا کہ ہم لبنان کی ایک انچ زمین بھی
قبضے میں نہیں لینا چاہتے اور جب لبنان پر قابض ہو کر انتہائی مظالم کر کے ایک لمبے عرصہ تک اور بھی
ایسے مظالم کئے جن کا میں نے ذکر نہیں کیا ، آخر لبنان چھوڑا تو دریائے لتانی Litani Riverکے
جنوب کا وہ سارا حصہ قبضے میں کر لیا جو شروع سے ہی اسرائیل کے منصوبے میں شامل تھا اور اس رقبے کا
انچوں میں رقبہ 8 ٹریلین 830 بلین مربع انچ بنتا ہے۔تو جب وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک فٹ بھی نہیں لینا
چاہتے۔تو مراد ہوتی ہے ہم 73 ٹریلین لینا چاہتے ہیں اور جب وہ کہتے ہیں۔ہم ایک انچ بھی نہیں لینا
چاہتے تو مراد اس سے ہوتی ہے کہ 8 ٹریلین 830 بلین ( مربع انچ ) زمین ہم لینا چاہتے ہیں اس پر
مجھے خیال آیا کہ ان کی تاریخ کا حساب لگا کر دیکھیں کہ جب تو رات میں یہ تعلیم نازل ہوتی تھی کہ آنکھ
کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت تو اس وقت سے اب تک کتنا وقت گزر چکا ہے۔سیکنڈز میں
کر کے دیکھیں تو پھر اندازہ ہو گا ان کی نفسیات کا کہ ہر سیکنڈ یہ اس انتقام کی کارروائی کے جذبے میں کتنا
اضافہ کرتے چلے جارہے ہیں تو میں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ تو رات کی تعلیم کے نزول سے لے کر آج
تک تقریباً جو میں نے اندازہ لگایا ہے سالوں کو سیکنڈز میں تبدیل کر کے۔6 ٹریلین 244 بلین 128
ملین سیکنڈ بنتے ہیں اب آپ اندازہ کریں کہ حضرت موسیٰ" کے زمانے سے آج تک 6 ٹریلین 244
بلین اور 128 ملین سیکنڈ کا عرصہ گذرا ہے اس عرصہ میں ان کی وعدہ خلافیوں کی نسبت کتنی بڑھ چکی ہے
ایک سیکنڈ کی رفتار سے بھی کئی گنا زیادہ رفتار سے یہ جھوٹ بول رہے ہیں اور اسی نسبت سے ان کی
انتقام کی تمنائیں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔لبنان کے اوپر ظلم و ستم کی جو بارش برسائی گئی اس کے متعلق صرف ایک اقتباس میں ایک
مغربی مبصر کا آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہاں اس وقت کینیڈین ایمبیسڈر Theodore)
(Argand تھے۔انہوں نے اس بمباری پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بمباری کو دیکھ کر 1944ء

۲۷۲
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
کی برلن کی بمباری یوں معلوم ہوتا تھا جیسا ایک Tea Party ہورہی ہو یعنی اگر بمباری یہ ہے تو
برلن پر جو نہایت خوفناک بمباری 1944ء میں کی گئی تھی وہ اس کے مقابل پر ایک Tea Party
کی حیثیت رکھتی تھی۔بعض مبصرین نے بہت عمدہ تجزیہ کیا۔وہ لکھتے ہیں کہ یہ محض PLO کے قتل عام کا منصوبہ نہیں
تھا بلکہ فلسطین کی خودی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کا منصوبہ تھا اور خودDr۔Nanum Goldman جو
Zionism کے بانی مبانی ہیں اور سالہا سال تک World Jewish Congress اور
World Zoinist organization کے صدر رہے ہیں، وہ لکھتے ہیں کہ:۔The apparent aims is to liquidate, the palestinan people
جو بھی ہمارے منصوبے تھے ان کا کھلا کھلا مقصد یہی تھا کہ فلسطینیوں کو تحلیل کر دیا جائے ان کو صفحہ ہستی
سے ناپید کر دیا جائے۔فلسطین کے خلاف اور فلسطینیوں کے خلاف اس قوم نے جو ظالمانہ رویہ اختیار کئے رکھا ہے
اس میں فلسطینی لیڈرشپ کی کردار کشی نے بھی بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے۔چنانچہ ایک مغربی مبصر
لکھتے ہیں کہ یہ ہمیشہ فلسطینیوں کی کردار کشی کرتے چلے جارہے ہیں یہاں تک کہ فلسطینیوں کو مخاطب
بھی اس طرح کرتے ہیں کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ فلسطینی کا نام لیا گیا ہواور کوئی تحقیر کا اور تذلیل کا لفظ
استعمال نہ کیا گیا ہو۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ بعض دفعہ یہ کہنے کی بجائے کہ فلسطینیوں نے ایسا کیا ، کہتے
ہیں Terrorists یہ کرتے ہیں۔Animals یہ کیا کرتے ہیں۔Bastards ایک گندی گالی ہے وہ
یہ کیا کرتے ہیں اور بیروت میں عرفات کو ہٹلر کے Banker میں بیٹھا ہوا عرفات بیان کرتے
ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک یہ فلسطینیوں سے نفرت کی وجہ یہ بیان کیا کرتے تھے کہ فلسطینی ہمارے وجود کو
تسلیم نہیں کرتے تو ہم ان کے وجود کو کیوں تسلیم کریں ہم کس سے بات کریں ان سے بات کریں کہ جو
کہتے ہیں کہ تمہیں سمندر میں پھینک دیا جائے۔لمبے عرصے کی کوششوں اور نا کامیوں کے بعد آخر یاسر
عرفات نے ان کا یہ عذر دور کرنے کی کوشش کی اور یونائیٹڈ نیشنز کے اس اجلاس میں جس میں

آج 10 میں سے 10 باقی