اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حقیقت

خلیج کا بحران, حصہ 2

۲۷۳
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
یاسرعرفات کو بلایا گیا، انہوں نے کھلم کھلا تمام قوموں کے سامنے یہ اقرار کیا کہ میں تمام فلسطینی آزادی
کی تحریک کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہم اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کے زندہ
رہنے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔جب یہ اعلان کر دیا گیا تو اس کے چند دن کے بعد اسرائیل کی طرف
سے اس کے جواب میں یہ اعلان ہوا۔The only useful thing the Plo could do, said the
spokesman of the Israel foreign ministry, was to disappear
Palestine no longer existed and therefore there was no
point in it having a liberation movement۔انہوں نے اعلان کیا کہ فلسطین کے وجود کا معنی ہی کوئی نہیں یہ ختم ہو چکا ہے اس کی کوئی
حیثیت نہیں ہے اور ان کی وزارت خارجہ نے یہ اعلان کیا کہ یہ جو یاسر عرفات نے ہمیں تسلیم کیا ہے
اس کے جواب میں ہمارا رد عمل یہ ہے اور ہمارا فلسطینیوں کو مشورہ یہ ہے کہ وہ تحلیل ہو جائیں وہ ختم
ہو جائیں، کالعدم ہو جائیں ، ان کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔یہ وہ قوم ہے جس کے ظلم واستبداد سے
آنکھیں بند کر کے کمزور مظلوم فلسیطینیوں کو مسلسل نہایت ظالمانہ پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ان کی ساری زمینیں چھین لی گئی ہیں، ان کو ملک بدر کر دیا گیا ہے،ان پر آئے دن انتہائی ظالمانہ
کارروائیاں کی جاتی ہیں قتل عام کیا جاتا ہے۔بستیوں کی بستیاں منہدم کر دی جاتی ہیں اور وہ در بدر
پھر رہے ہیں ان کا کوئی وطن نہیں رہا۔40 لاکھ فلسطینی دنیا میں در بدر پھر رہا ہے اور ان کے وطن میں
یہود کا پودا لگا کر اور اس کے پاؤں جما کر ان کی تعداد میں دن بدن اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور کیا جارہا
ہے۔ان ساری کوششوں کے باوجود آج بھی فلسطین میں کل 25 لاکھ یہودی ہیں اور ابھی تک 15 لاکھ
فلسطینی وہاں موجود ہیں اور اس تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور آئندہ ان کے منصوبوں
میں یہ بات داخل ہے کہ جب مغربی کنارے کو ہم یہودیوں سے بھر لیں گے تو پھر مزید جگہ کے مطالبے
شروع کریں گے۔پس پہلے یہ مکان بڑھاتے ہیں پھر آبادی بڑھاتے ہیں پھر مکان بڑھاتے ہیں پھر

۲۷۴
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
آبادی بڑھاتے ہیں۔یہ ان کا طریق ہے اور وہ فلسطینی جو اس سرز مین پر سینکڑوں سال سے قابض
تھے۔وہیں پیدا ہوئے ، وہیں کی مٹی میں پہلے اور بنے اور بڑے ہوئے ان فلسطینیوں کو وہاں رہنے کا کوئی
حق نہیں کہتے ہیں تمہارا کوئی ملک نہیں ، تمہارا کوئی وجود نہیں ہم تمہیں تسلیم نہیں کرتے۔سوال یہ ہے کہ
ان سب باتوں کو دیکھتے ہوئے امریکہ کس برتے پر کس خیال سے ، کس حکمت عملی کے نتیجے میں
یہودیوں سے اپنے معاشقے کو قائم رکھے ہوئے ہے اور جس طرح ہمارے محاورے میں سانڈ چھوڑنا
کہتے ہیں اس طرح عربوں کے کھیتوں میں ایک سانڈ چھوڑا ہوا ہے۔عام کھیتوں میں جو سانڈ چھوڑے
جاتے ہیں وہ تو سبزیاں کھاتے ہیں ، یہ ایک ایسا سانڈ ہے جو خون پی کر پاتا ہے اور گوشت کھا کر
بڑھتا ہے اور کوئی اس کو روکنے والا نہیں۔ایک ریزولیوشن کی باتیں آپ نے بہت سنی ہیں کہ عراق جب تک اس ریزولیوشن پر عمل نہ
کرے ہم عراق کو مارتے چلے جائیں گے اور برباد کرتے چلے جائیں گے اور اس کو کویت سے نکالنے
کے باوجود بھی اس وقت تک ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ یہ امکان نہ مٹ جائے ،
یہ احتمال ہمیشہ کے لئے نہ مٹ جائے کہ بیسیوں سال تک کبھی عراق کی سرزمین سے کوئی شخص سر
اٹھا سکے۔اس کے مقابل پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں جب بھی سیکیورٹی کونسل
میں ریزولیوشنز پیش ہوئے کہ ان کا رروائیوں کو روکا جائے یا ان کا رخ موڑا جائے تو ہمیشہ امریکہ نے
ان ریزولیوشنز کو ویٹو کیا۔27 مرتبہ ایسا ہو چکا ہے کہ سیکیورٹی کونسل میں اسرائیل کو ظالم قرار دیتے
ہوئے اس سے مطالبہ کیا گیا کہ تم عرب علاقے خالی کرو اور ظلم سے ہاتھ کھینچو اور 27 مرتبہ United
States کے نمائندے نے اس کو ویٹو کر دیا اور United States کی ویٹو اکثر صورتوں میں
اکیلی تھی جب کہ دوسری ویٹو کی تاریخ کا میں نے مطالعہ کیا ہے اس میں اکثر صورتوں میں دوتین
دوسرے بھی شامل ہوتے ہیں لیکن باقی سب کے مقابل پر United States اکیلا اسرائیل کا
حمایتی بن کران ریزولیوشنز کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کرتا رہا۔پھر میں نے دیکھا کہ وہ ریزولیوشنز
کتے ہیں جن میں کچھ نہ کچھ اسرائیل کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل کو متوجہ کیا گیا کہ تم ظلم سے باز آؤ

۲۷۵
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
تو ان کی تعداد بھی ۲۷ بنتی ہے جو پاس ہوئے اور ان میں سے اکثر میں امریکہ نے Abstain کیا ہے
جن ریزولیوشنز کی زبان بہت زیادہ سخت تھی ان
کو تو پاس ہی نہیں ہونے دیا جن میں مذمت ہی کی گئی
تھی ، زبان بہت سخت نہیں تھی ان میں امریکہ الگ رہا اور ان کی تائید میں ووٹ نہیں ڈالا اور 242
جس کا ذکر آپ نے بہت سنا ہوا ہوگا وہ ریزولیوشن جس میں اسرائیل کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ 67 ء کی
ہتھیائی ہوئی اپنی زمینیں واپس کرو۔اس ریزولیوشن کو پاس کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایسی عبارت
داخل کر دی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کے حمایتیوں کے ہاتھ میں ایک ہتھیار آ گیا ہے کہ جس
طرح چاہیں اس ریزولیوشن کا مطلب نکال لیں۔صرف وہ ایک ریزولیوشن ہے جس پر امریکہ نے
اثبات کیا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ کیوں ہو رہا ہے عقل بھنا جاتی ہے کہ یہ قابل فہم بات
دکھائی نہیں دیتی۔کیوں آخر اس طرح ہوتا چلا جارہا ہے؟ کیا مقصد ہے امریکہ کا اسرائیل کی اس طرح۔پر زور حمایت کرنے کا ؟
اسرائیل کے خلاف مذمت کے جوریزولیوشنز سیکیورٹی کونسل میں پاس ہوتے رہے ان کے
مطالعہ سے ایک اور دلچسپ بات میرے سامنے یہ آئی کہ ان ریزولیوشنز کے رویے میں اور عراق کے
خلاف ریزولیوشنز کے رویے میں زمین آسمان کا ایک فرق ہے۔عراق کو سانس نہیں لینے دیا گیا۔موقعہ
ہی نہیں دیا گیا۔ایک طرف یہ ریزولیوشن پاس ہوا کہ Sanctions ہوں۔خوراک بند ہو جائے،
دوائیاں تک بند ہو جائیں، کوئی چیز کوئی پتا بھی داخل نہ ہو سکے اور Sanctions ابھی کچھ عرصہ جاری
ہوئی تھیں تو فیصلہ کر لیا گیا کہ اب اس پر حملہ کیا جائے۔امر واقعہ یہ ہے کہ Sanctions سے بہت
پہلے حملے کا منصوبہ
مکمل ہو چکا تھا۔Sanctions کا مطلب یہ تھا کہ حملے سے پہلے بھوک سے مارا جائے اور ضرورت کی
اشیاء کی نایابی کا عذاب دے کر مارا جائے۔یہاں تک کہ بعد میں بچوں کے دودھ پلانٹ پر بھی حملہ ہوا
تو یہ اس کا مقصد تھا۔اس رویے میں اور اس رویے میں جو اسرائیل کے عدم تعاون کے بعد سیکیورٹی
کونسل نے اختیار کیا زمین آسمان کا فرق ہے۔ان کے ریزولیوشنز کی زبان یہ بنتی ہے کہ دیکھو

۲۷۶
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اسرائیل ! ہم نے تمہیں فلاں فلاں وقت بھی کہا تھا کہ تم عرب علاقہ واپس کر دو اور تم اب تک اس میں
جمے ہوئے ہو ہم اس کو نہایت ہی غصے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ہم یہ بات پسند نہیں کرتے۔پھر
ریزولیوشن پاس ہوتا ہے کہ اے اسرائیل! ہم نے تمہیں کہا نہیں تھا کہ ہم برا منائیں گے اور ہم برا منا
رہے ہیں۔پھر ریزولیوشن پاس ہوتا ہے کہ ہم نے پہلے بھی دو دفعہ بتایا تھا کہ ہم بہت برا منا رہے ہیں
اور ہم ایسے اقدام کرنے پر مجبور ہونگے جس سے تم پر ثابت ہو جائے کہ ہم برا منا رہے ہیں اور پھر
ریز ولیوشن پاس ہوتا ہے کہ جس طرح ہم نے کہا تھا ہم اب مجبور ہو گئے ہیں تمہیں یہ بتانے پر کہ ہم
بہت ہی برا منا رہے ہیں۔اس کے سوا کوئی ریزولیوشن پاس نہیں ہوا۔یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے
ہمارے ہاں U۔P کے متعلق یہ لطیفہ ہے کہ وہاں لوگ ذرا لڑائی سے گھبراتے ہیں تو U۔Pوالے کو جب
کوئی مارے اور مارنے والا طاقتور ہو تو وہ اس کو کہتا ہے کہ اب کے مار۔اب مار کے دیکھے وہ دوبارہ
مارتا ہے تو کہتا ہے ”اب کے ماڑ پھر دبارہ مارتا ہے تو کہتا ہے ”اب کے مار‘ چنانچہ یہ لطیفہ تو شاید فرضی
ہوگا۔U۔P کے بڑے بڑے بہادر لوگ ہیں، جیالے ہیں، بڑے بڑے مقابلے انہوں نے دشمنوں
سے کئے ہیں مگر یہ لطیفہ United Nations کے حق میں ضرور صادق آتا ہے۔ہر دفعہ اسرائیل
مار پر ماردیتا چلا گیا ہے اور کھلم کھلا بغاوت کے رنگ میں کہتا رہا ہے تمہارے ریزولیوشنز کی حیثیت کیا
ہے۔ردی کا کاغذ ہے میں پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا۔میں پاؤں تلے روند دوں گا اور ہر
دفعہ United Nations کہتی ہے اب کی مار۔اب اگر تم نے ایسا کیا تو ہم بہت ہی برا منائیں
گے۔اب سوال یہ ہے کہ کیوں یہ پاگل پن ہو رہا ہے۔کوئی حد ہوتی ہے۔یہ نا قابل فہم باتیں
ہیں۔یقین نہیں آسکتا کہ دنیا میں یہ کچھ ہوسکتا ہے لیکن ہو رہا ہے۔اسرائیلی دہشت گردی کے بارہ میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل کتب کا مطالعہ مفید ہوگا۔1۔The Israeli Connection by Be jamin - llallahmi۔2۔Israeal's Fateful Decisions By Yohosharfal Karkahi۔3۔BY Way of Deception By Ex۔Director of Mosad۔4۔Making of Israel By James Cameron۔5۔Dispossessed By David Gilmour۔

۲۷۷
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اس United Nations کا فائدہ کیا ہے؟ میں تو یہ سوچتا ہوں اور عرب اور مسلمان
ممالک کو اگر وہ ہوشمند ہیں اور باقی دنیا کو بھی یہ سوچنا چاہئے کہ اس United Nations کا کیا
فائدہ ہے جو عملاً صرف ان بڑی قوموں کے مفاد میں فیصلے کرتی ہے جو بڑی قو میں یونائیٹڈ نیشنز پر
قابض ہو چکی ہیں اور یونائیٹڈ نیشنز کا دستور جن کو یہ طاقت دیتا ہے کہ جب چاہیں کسی کے خلاف ظلم
کریں اور ساری دنیا کی قوموں کو یہ طاقت نہ ہو کہ اس ظلم کے خلاف آواز ہی بلند کرسکیں۔اگر وہ آواز
بلند کرنے کی کوشش کریں تو اس کو ویٹو کر دیا جائے اور اپنے کسی چیلے سے جس طرح چاہیں کسی پر ظلم
کروائیں کسی دنیا کی طاقت نہ ہو کہ وہ اس کے خلاف آواز بلند کرے اور کلیۂ دنیا کی تقدیر ان کے ہاتھ
میں ہو۔یونائیٹڈ نیشنز کی یہ کیفیت ہے۔جب عربوں کے خلاف یا مسلمانوں کے خلاف فیصلے کرنے
ہوں تو انتہائی ظالمانہ فیصلے کئے جائیں اور جب ان کے حق کی بات ہو تو سوائے چند آوازیں نکالنے
کے اس کی اور کوئی بھی حیثیت نہیں۔بچپن میں مجھے مرغیاں پالنے کا شوق تھا میں نے دیکھا ہے کہ بعض مرغیاں ایسی بھی ہوتی ہیں
کہ بیٹیں پالنے والے کے صحن میں کرتی ہیں اور انڈے دوسرے کے صحن میں جا کر دیتی ہیں۔پس
United Nations کی مرغی تو ویسی ایک مرغی ہے۔سیٹیں کرنے کے لئے عربوں اور مسلمانوں
کے صحن رہ گئے ہیں اور انڈے دینے کے لئے اسرائیل اور مغرب کے صحن ہیں۔پس اگر یہی
یونائیٹڈ نیشنز کا تصور ہے اور یہی اس کے مقاصد ہیں تو دنیا کو سوچنا چاہئے۔چنانچہ اس بارہ میں میں بعد
میں انشاء اللہ جب دنیا کو عمومی مشورے دوں گا تو ان کو ایک مشورہ اس سلسلے میں بھی دوں گا۔مغربی دنیا کی اسلام سے گہری دشمنی
ایک ہی بات بالآخر سمجھ آتی ہے کہ مغربی دنیا در حقیقت اسلام سے گہری دشمنی رکھتی ہے
اور اس دشمنی کے پس منظر میں جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا تاریخی رقابتیں بھی ہیں اور اس دشمنی
کی وجہ ایک وہ خوف بھی ہے جو جاہل ملاں اسلام کے متعلق مغربی دنیا اور دوسری دنیا کے دلوں میں

۲۷۸
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
پیدا کرتا ہے۔اپنی جہالت سے اسلام کا ایک ایسا تصور پیش کرتا ہے جس سے دنیا خوف کھاتی ہے کہ
یہ لوگ اگر طاقت پائیں گے تو ہم پر جبر و تشدد کریں گے۔اس مسئلے کے متعلق بعد میں جب میں
مسلمانوں کو مشورہ دوں گا تو پھر اس ذکر کو چھیڑوں گا۔یہ میں آپ کو بتادینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کو
مسلمانوں کے پیچھے ڈال کر اگر ان کا یہ خیال ہے کہ مسلمانوں کی مدافعانہ طاقت کو توڑ دیں گے یا اس
طرح اسرائیل ان مظالم کو بھول جائے گا جو مغرب نے اسرائیل پر کئے ہوئے ہیں یا ان مظالم کا بدلہ
مسلمانوں سے لیتا رہے گا تو یہ ان کی سب سے بڑی حماقت ہے۔اسرائیل کے انتقام کی یاد داشت
بہت قوی ہے اور نہ مٹنے والی ہے اور اسرائیل کے احسان کی یادداشت اس طرح ہے جس طرح پانی
پر تحریر لکھی گئی ہو۔آپ کو اگر اسلامی تاریخ سے واقفیت ہو تو آپ یہ سن کر حیران ہوں گے
کہ 800 سال تک سپین پر مسلمانوں نے جو حکومت کی ہے اس تاریخ میں ایک واقعہ بھی کسی یہودی
پر ظلم کا آپ کو دکھائی نہیں دے گا۔مسلمانوں کی طاقت کے ادوار میں جب بھی آپ جس دور پر بھی نظر ڈالیں ، ایک دوسرے
پر ظلم تو آپ کو دکھائی دے گا اور وہ بھی اس وقت جب ملاں ایک فرقے کے ماننے والوں کو دوسرے
فرقوں کے ماننے والوں کے خلاف بھڑ کا تارہا لیکن یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف اسلام کی تاریخ
میں آپ کو کوئی مظالم دکھائی نہیں دیں گے۔تین ایسے قبائل ہیں جن کا تاریخ اسلام کے آغاز سے تعلق
الله
ہے۔جنہوں نے بار بار معاہدہ شکنی کی اور آنحضرت ﷺ اور مسلمانوں سے دھو کے کئے۔ان کے
خلاف جنگ کے دوران حملہ آوروں سے ملتے رہے ، ان تین قبائل کے خلاف بالآخر مسلمانوں کو
کارروائی کرنی پڑی۔وہ قبائل ہیں بنو قینقاع، بنونضیر ، بنو قریظہ۔جب 1947ء میں یونائیٹڈ نیشنز میں اسرائیل کے قیام پر بحث ہورہی تھی تو وہاں
اسرائیلیوں نے مسلمانوں کو طعن دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا حق ہے اور تمہیں تو ہمیں اپنے گھروں سے
نکالنے کی عادت ہے۔ہم آج تک نہیں بھولے جو تم نے بنوقریظہ اور بنونضیر اور بنو قینقاع سے کیا تھا ، تو
یہ عجیب یادداشت ہے کہ فرضی مظالم کی یادیں تو 1400 سال سے زندہ رکھے ہوئے ہیں اور حقیقی

۲۷۹
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
احسانات کی یادوں کو بھولتے چلے جارہے ہیں۔یہ عجیب قوم ہے کہ یہ بات بھول گئے ہیں کہ جب
از ابیلا اور فرڈینینڈ نے 1490ء میں یہودیوں کے پین سے انخلاء کا حکم دیا تو اس سے پہلے تقریباً 200
سال مسلسل سپین میں یہودیوں پر ظلم ہوتے رہے لیکن وہ ایسے ظلم تھے کہ ان کے نتیجے میں یہود نے پھر
بھی وہاں سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا۔بالآخر جبراً ان کو عیسائی بنایا گیا اور جب بڑی تعداد میں یہودی
عیسائی بن گئے تو پھر یہ تحریک شروع کی کہ یہ جھوٹے عیسائی ہیں دھوکہ دینے کے لئے عیسائی بنے
ہیں۔ابھی بھی بہت امیر ہو گئے ہیں اس لئے ان کی دولت چھینے کے لئے کوئی بہانہ تلاش کرو۔چنانچہ
اذا بیلا کو اور فرڈینینڈ کو اس وقت کے عیسائی پادریوں نے بار بار یہ تحریص کی اور لالچ دلائی کہ اس قوم کا
ایک ہی علاج ہے کہ ان کی عیسائیت پر اعتماد نہ کیا جائے اور ہمیں Inquisition کی اجازت دی
جاۓInquisition سے مراد ہے : وہ ٹارچر کرنے کے ذرائع جو عیسائی دنیا اپنے مخالفوں کے
خلاف استعمال کرتی تھی اور ان ذرائع سے نہایت ہی درد ناک مظالم غیر عیسائیوں پر کئے جاتے تھے
اور ان عیسائیوں پر کئے جاتے تھے جن کے دین پر شک ہو۔چنانچہ ایک لمبے عرصے تک یہ بحث جاری
رہی۔ازابیلا چونکہ یورپ سے ناراض تھی Sixtus IV تھا غالبا اس وقت ، اس سے کسی وجہ سے
ناراض تھی۔وہ اس کی مرضی کے کارڈینل مقرر نہیں کرتا تھا۔اس لئے اس نے اجازت نہیں دی کی پوپ
کی مقرر کردہ کوئی کمیٹی Inquisition کے کام سپین میں کرے۔بالآخر فرڈینینڈ کو عیسائی پادریوں نے
یہ لالچ دی کہ اگر تم اس کی اجازت دے دو تو یہود کے جتنے اموال چھینے جائیں گے یہ ہم تمہارے قبضے
میں دیں گے۔ہمیں صرف ظلموں کی اجازت دو، اموال تمہارے۔چنانچہ 1480ء سے
Inquisition شروع ہوئی۔Inquisition کی تاریخ حقیقتا اتنی دردناک ہے کہ شاید ہی کبھی انسانی تاریخ میں ایسے
درد ناک مظالم کی مثال آپ کو نظر آتی ہو جیسے اس زمانے میں یہودیوں پر عیسائیوں کی طرف سے کئے
گئے۔اس کے باوجود دل نہیں بھرا تو 1492ء میں ان کے انخلاء کا حکم جاری کر دیا گیا۔آپ کو یاد ہوگا کہ Black Death جو 1347 ء سے 1352 ء تک یورپ میں ہلاکت

۲۸۰
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
خیزی کرتی رہی۔Black Death یعنی طاعون کا وہ حملہ یورپ میں 1347 ء سے 1352 ء تک
بکثرت انسانی جانوں کی ہلاکت کا موجب بنا۔Black Death کے زمانے میں یورپ میں پہلے
ہی یہود پر مظالم کئے جارہے تھے اور فرانس میں سب سے زیادہ مظالم کئے گئے۔چنانچہ وہاں کے مظالم
کا تصور کریں کہ وہاں سے بھاگ کر انہوں نے پہلے فرانس میں اور پھر یورپ کے دیگر ممالک میں پناہ
لینے کی کوشش کی لیکن وہاں بھی ان
کو پناہ نہیں ملی اور ان پر مظالم جاری رہے۔پناہ اگر ملی تو فلسطین کی اسلامی حکومت نے دی ہے۔یہ ایک تاریخی واقعہ ہے اور دوبارہ بھی
Natsi مظالم کے زمانے میں پھر یہ فلسطین پناہ لینے گئے ہیں۔پس ساری اسلامی تاریخ میں ان کے
ساتھ احسان پر احسان کا سلوک کیا جاتا رہا۔ان کے علم و فضل نے مسلمانوں کی گودوں میں پرورش پائی
ہے اور ظلم ہوئے ہیں یور پینز کی طرف سے اور مغربی عیسائی قوموں کی طرف سے اور ان کا بدلہ یہ
مسلمانوں سے لے رہے ہیں۔یہ تصور ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ذہن میں ہے کہ اس
سے بہتر اور کیا سودا ہوگا۔یہودیوں کو مسلمانوں کے گلے ڈال دو اور ہمارے ظلموں کا انتقام مسلمانوں
سے لیں۔ایک ہی تیر سے دونوں مارے جائیں اس سے زیادہ اور کیا حکمت عملی کی پالیسی ہوسکتی
ہے۔لیکن وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ یہودی ظلم بھولنے والی قوم نہیں ہے۔ان کی سرشت کے خلاف
ہے یہ ناممکن ہے کہ مغرب سے یہ اپنے مظالم کا بدلہ نہ لیں۔وقت کی بات ہے آج یہ مسلمانوں کا خون
چوس کر طاقت حاصل کریں گے اور یہ طاقت ابھی اتنی بڑھ چکی ہے اور ایسی خوفناک ہو چکی ہے کہ ان
کے جرنیل کھلم کھلا کہہ رہے ہیں کہ ہم تو سوویٹ یونین سے ٹکر لیکر اس کو بھی شکست دینے کی طاقت
رکھتے ہیں جو ٹیکنیکل Know How جنگی ہتھیار بنانے کا ہے اس میں بہت سی شاخوں میں یہ امریکہ
سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ایٹم بم بناچکے ہیں دوسرے مہلک ہتھیار بناچکے ہیں یہ سب کچھ کیوں
ہورہا ہے۔کیوں یہ طاقت بڑھتی چلی جارہی ہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بڑی ہی جہالت ہوگی
اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان کے حملوں سے ڈر کر یہ ویسا کر رہے ہیں بہت بڑی بے وقوفی ہے مسلمان
حملوں سے ڈرنا کیا، جب بھی مسلمان بے چاروں نے ٹکر لی ہے ان کی طاقت کو تہس نہس کر دیا ہے

۲۸۱
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اور ہرحملہ آور کو ایسی ظالمانہ شکست دی ہے کہ اس سے سارے عالم اسلام کی گردن شرم سے جھک جاتی
رہی ہے۔ان کو مسلمانوں سے کیا خوف ہے؟ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ دنیا کی فتح کے منصوبے ہیں پہلے تیل
کی طاقت پر قبضہ کیا جائے گا۔ہر قدم کے بعد جب اس قدم کی یادداشت پھیکی پڑ جائے گی پھرا گلا قدم
اٹھے گا۔پھر اس کے بعد اگلا قدم اٹھے گا۔پھر اگلا قدم اٹھے گا۔اس لئے جب میں کہتا ہوں کہ ملتے
اور مدینے کو خطرہ ہے اور تو حید کو خطرہ ہے تو اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہے انہوں نے بالآخر
لازماً تیل کے چشموں پر قابض ہونا ہے یعنی نیت ان کی یہ ہے۔آگے خدا کی تقدیر اور رنگ دکھائے
اور ہماری دعائیں بارگاہ الہی میں قبول ہوں تو اور بات ہے ورنہ بظاہر جو منصوبہ ہے وہ یہی
ہے۔اس کے بعد یہ مغرب سے اپنے بدلے لیں گے اور ایسے ہولناک بدلے لیں گے کہ مغرب ان
کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔یہ جنگ کا بگل بجانے والی قوم ہے اور جنگ کا بگل David
Ben-Gurion بجاچکے ہیں۔تقریباً 4000 سال پہلے کی آواز ان کے کانوں میں گونج رہی ہے
کہ جنگ اور جنگ اور جنگ اور اس کے سوا تمہارے قیام کا اور کوئی مقصد نہیں ہے۔پس اگر امریکہ اور اس کے اتحادی اس خوش فہمی میں ہیں کہ وہ یہودیوں کو بھی پاگل بنارہے ہیں
اور مسلمانوں کو بھی پاگل بنارہے ہیں اور ایک کو دوسرے کے خلاف لڑا ر ہے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔دینام میں شکست کے نفسیاتی عوامل
امریکہ کے متعلق میں نے ایک یہ بھی بیان کیا تھا کہ بہت سے نفسیاتی عوامل ہیں جو امریکہ کو
اپنی بعض پرانی ناکامیوں کے داغ مٹانے کے لئے عراق کو ذلیل ورسوا کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔اس
سلسلے میں میں نے ویٹنام کا ذکر کیا تھا اور ویٹنام کے متعلق اب میں خلاصہ آپ کو بتا تا ہوں کہ وہاں
امریکہ کی خودی کو کس طرح تو ڑا گیا ہے اور کس طرح دنیا کی سب سے عظیم طاقت کے تکبر کو پارہ پارہ کیا
گیا ہے۔وینام کی جنگ کا آغاز 4 اگست 1964ء کو ہوا ہے اور عجیب اتفاق ہے یہ تو ارد ہے یا

۲۸۲
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
تقدیر کی کوئی بات ہے کہ وہ آغاز بھی ایک Storm سے ہوا تھا اس Storm کا نام امریکن مؤرخین
Tropic Storm کہتے ہیں۔واقعہ یہ ہوا کہ دو امریکن جہاز جب شمالی ویٹنام اور جنوبی ویتنام کی
جنگ جاری تھی اور اشتراکی ویٹنا میز ، جنوبی غیر اشترا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے تھے
تو امریکہ کو بہانے کی تلاش تھی کہ کسی طرح اس ملک میں دخل دے کر جنوبی ویٹنام کی حمایت میں شمالی
ویٹنام کو شکست دی جائے۔چنانچہ ان کا ایک جہاز جس کا نام Maddox تھاMaddox جہاز شمالی ویٹنام
کے سمندر کے اس حصے میں داخل ہو گیا جو در حقیقت ان کی اپنی حدود کا علاقہ تھا، جس پر ان کی بالا دستی
ہوتی ہے۔اس پر انہوں نے کچھ Petrol Boats بھیجیں تاکہ وہ اس جہاز پر حملہ کریں
اور انہوں نے حملے کی کوشش بھی کی مگر جہاز ان کو Destroy کر کے ان کے حملے سے نکل کر باہر چلا
گیا اور باہر ان کا ایک ساتھی Destroyer جن کا نام Turner Joy تھا، اس کو لے کر دوسرے یا
تیسرے دن واپس آگیا ان کا خیال تھا کہ اب جب ہم دوبارہ حملہ کریں گے تو ہمیں بہانہ ہاتھ آ جائے
گا لیکن اتفاق ایسا ہوا کہ Tropic Storm آ گیا اور Tropic Storm بھی جس طرح
Desert Storm ہوتے ہیں بہت ہی خطرناک چیز ہے اس کے متعلق لکھتے ہیں کہ ان کی ساری
Electronical Equipments Hay'Wiree ہوگئیں ، پاگل ہو گئیں ان کو پتہ ہی نہیں
لگتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔چنانچہ وہ کہتے یہ ہیں کہ انہوں نے واقعہ یہ سمجھا کہ ان پر حملہ ہو گیا ہے۔اب جاہلوں والی بات ہے۔طوفان آرہا ہے۔دکھائی دے رہا ہے اور اس سے یہ کس طرح سمجھ لیا کہ
حملہ ہو گیا ہے یعنی ویٹنام نے وہ طوفان چلایا تھا۔بہر حال بہانے جب تلاش کرنے ہوں تو اس طرح
کے بے وقوفوں والے بہانے تلاش کئے جاتے ہیں کہ انہوں نے کہا حملہ ہو گیا ہے اور انہوں نے
دھڑادھڑ ویٹنام کے علاقے پر بمباری شروع کر دی اور پھر اس بات پر قائم رہ گئے کہ چونکہ انہوں نے
حملہ کیا تھا، اس کی جوابی کارروائی کی ہے۔اس پر بڑی شدت کے ساتھ ویٹنام پر حملہ کیا گیا۔ہوائی حملہ
بھی کیا گیا اور ایک سال کے اندر اندر یعنی وہ 1964ء کا جو سال ہے وہ ختم ہونے سے پہلے پہلے
دولاکھ امریکی سپاہی ویٹنام کی سرزمین میں پہنچادیئے گئے تھے اور 1967ء میں یہ تعداد بڑھ کر

۲۸۳
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
5لاکھ 40 ہزار بن چکی تھی۔بمباری کا عالم یہ تھا کہ ساڑھے آٹھ سال تک مسلسل دن رات ویٹنام پر
بمباری کی گئی ہے اور ویٹنام پر کل بمباری 25 لاکھ ٹن کی گئی ہے یعنی جنگ عظیم کے 6 سال میں تمام
دنیا میں ، یورپ اور ایشیا اور افریقہ وغیرہ دوسری دنیا میں جتنی بمباری ہوئی ہے تقریباً اتنی ہی
بمباری صرف ایک ویٹنام پر اس ساڑھے آٹھ سال میں کی گئی جو فلوریڈا ریاست کے بمشکل برابر
ہے اور اپنی دنیا وی طاقت کے لحاظ سے فلوریڈا سے بہت پیچھے ہے۔نہ صنعت کی کوئی حالت، نہ
کوئی دوسری تجارتی طاقت اس کو حاصل ہے۔ایک غریب ملک ہے لیکن عظمت کردار دیکھیں کہ
ساڑھے آٹھ سال تک سر بلند کر کے امریکہ سے ٹکر لی ہے اس عرصے میں جنوبی ویٹنام میں ان کے
مرنے والے سپاہی اور شمالی ویٹنام میں مرنے والے سپاہی اور Civilians کی کل
تعداد 25 لاکھ تھی۔گویا سارے اسرائیل کا یہودی اگر ہلاک ہو جائے تو اتنی تعداد بنتی ہے
اور انہوں نے سرنہیں جھکایا۔امریکن تکبر کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اس ذلت اور رسوائی کے ساتھ
امریکہ کو پھر شکست تسلیم کرنی پڑی اور شکست تسلیم کرنے کا طریق بھی ایسا دلچسپ ہے کہ فرانس میں
جب Peace کا نفرنس ہو رہی تھی تو شمالی ویٹنام نے عارضی طور پر بھی جنگ بندی سے انکار کر دیا۔انہوں نے یہ اعلان کیا کہ ہاں ہم صلح کی باتیں بھی کریں گے اور لڑائی بھی جاری رکھیں گے چنانچہ یہ جو
سبق آج عراق کو دے رہے ہیں یہ انہوں نے ویٹنام سے سیکھا تھا کہ صلح کی باتیں بھی کریں گے
اور لڑائی بھی جاری رکھیں گے۔جنگوں کی تاریخ میں انتہائی خطر ناک مثال کا اضافہ
پس وہاں جو دنیا کی سب سے بڑی طاقت کا تکبر ٹوٹا ہے وہ اتنی ہولناک نفسیاتی شکست ہے
کہ کسی طرح وہ اس کا بدلہ چاہتے ہیں اور اپنی قوم کی خود اعتمادی کو بحال کرنا چاہتے ہیں لیکن امر واقعہ
یہ ہے کہ ٹوٹی ہوئی کمریں جڑا نہیں کرتیں اور باوجود اس کے کہ عراق پر بمباری کی رفتار کے لحاظ سے
ویٹنام کے مقابل پر 4 گنا زیادہ شدت کی جارہی ہے۔ابھی تک یہ دودنوں کی جنگ کہہ رہے تھے ،

۲۸۴
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
چھٹا ہفتہ ہو گیا ہے اور ابھی تک عراق کی کمر نہیں توڑ سکے۔امر واقعہ یہ ہے کہ یہ دنیا بدل چکی ہے۔یہ
زمانے وہ نہیں رہے۔اب انسان کی خودی کا تصور بلند ہو رہا ہے۔اس کو ہوش آ رہی ہے۔آزادی کی
لہریں چل رہی ہیں خدا کی تقدیر دنیا کے رجحانات تبدیل کر رہی ہے۔اب جھوٹے خداؤں کے دن نہیں رہے ان کی صفیں لپیٹنے کے دن آچکے ہیں اور ان کو یہ
دکھائی نہیں دے رہا۔ظلم پر ظلم کرتے چلے جارہے ہیں اور یہ نہیں سوچ رہے کہ ان کی کیا تصویر دنیا میں
بن رہی ہے اور آئندہ تاریخ میں کیا بنے گی۔آج یہ صدام حسین کو ہٹلر اور ظالم اور سفاک کے طور پر پیش
کر رہے ہیں۔اگر ساری باتیں بھی تسلیم کرلی جائیں تو ویٹنام میں انہوں نے جو مظالم کئے ہیں وہ
سارے مظالم صدام حسین کے مظالم کے مقابل پر اس طرح ہیں جس طرح رائی کے مقابل پر ایک
پہاڑ ہو۔صدام حسین کے جتنے فرضی مظالم جو بیان کئے جاتے ہیں اگر فرض کریں سارے بیچ ہوں تو
ان مظالم کے مقابل پر اُن کو کوئی بھی حیثیت نہیں جو امریکہ نے ساڑھے آٹھ سال تک ویٹنام پر کئے
ہیں اور کوئی حق نہیں تھا۔تمہارا کام کیا ہے کسی اور ملک پر جا کر بمباریاں شروع کر دینا اور اس ملک کے
ایک حصے کی لڑائی میں اس کا شریک بن کر دوسرے ملک کے انسانوں پر بر بریت کی انتہا کر دینا۔وہ
تفصیل اگر آپ پڑھیں تو آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔آپ کا سارا وجود کانپنے لگے۔اتنے
خوفناک مظالم ہیں لیکن اس سے بڑا ظلم یہ کہ آج تک یہ وینا میز کی کردارکشی کرتے چلے جارہے ہیں
اور کہتے ہیں کہ انہوں نے جن شہروں پر دوبارہ قبضہ کیا تو وہاں ہماری تائید کرنے والوں کو انہوں نے
اسی طرح ہلاک کیا، اس طرح ظلم کئے۔وہاں
سینکڑوں ہزاروں آدمیوں کی اکٹھی قبریں ہیں۔جنگ میں جو غداری کرتا ہے اور اتنی ظالمانہ جنگ اور یک طرفہ جنگ میں ، اس کے ساتھ
یہی سلوک ہونا چاہئے دنیا کا کونسا قانون ہے جو غدار کی جان کی ضمانت دیتا ہے اور یہ خود تسلیم کرتے
ہیں کہ ان لوگوں نے ان کی حمایت کی تھی۔پس ان مظالم کے نقشے کھینچتے ہیں اور وہ جو دوسرے مظالم
ساڑھے آٹھ سال تک یک طرفہ کرتے چلے گئے ان کا کوئی ذکر نہیں کرتے۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو
امریکہ کو خوفناک نفسیاتی بیماری لگ چکی ہے یہ آج دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی