اسرائیل کے قیام کا پس منظر اور اس کی حقیقت

خلیج کا بحران, حصہ 3

۲۸۵
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
پر ایک اور بات کا خوفناک اضافہ ہوا ہے۔ایک ایسی جنگ کی مثال قائم کی گئی ہے جس کی کوئی نظیر ساری
دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔یعنی کرائے کی جنگوں کی باتیں تو آپ نے سنی ہوں گی مگر اتنی وسیع
پیمانے پر ، اتنی خوفناک کرائے کی جنگ کبھی دنیا کی تاریخ میں نہیں لڑی گئی۔ویٹنام کی جنگ میں امریکہ کے کردار کا کم سے کم ایک اچھا پہلو یہ تھا کہ لوگوں کے سامنے
کشکول لے کر نہیں گیا تھا کہ ہمیں اس جنگ کے پیسے دو ایک سو بیس بلین ساڑھے آٹھ سال تک ظلم
برسانے کا خرچ امریکہ نے خود برداشت کیا ہے۔120 بلین بہت بڑی رقم ہے لیکن موجودہ جنگ
ساری کی ساری مانگے کے پیسوں سے لڑی جارہی ہے۔اب ایسی جنگ کی مثال اگر اس دنیا میں قائم
کر دی جائے کہ تم کسی سے پیسے لے کر لڑو۔دنیا کے امن کی پھر کیا ضمانت باقی رہے گی۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ غریب قوموں کا امن امیر قوموں کے ہاتھ میں تھما دیا جائے گا اور جب چاہیں جہاں
چاہیں دنیا کی امیر قومیں کرائے کے ٹولے کر، کرائے کے سپاہی لے کر غریب قوموں پر مظالم ڈھاتی
رہیں۔یہ پیغام ہے جو دنیا کو دیا جا رہا ہے اور مزید ایک اور ایسی حرص اس جنگ کے ساتھ شامل ہے کہ
اس کے نتیجے جب رفتہ رفتہ ظاہر ہوں گے تو آپ حیران ہوں گے کہ کس طرح یورپ کی دوسری قوموں
میں بھی اس سے تحریک پیدا ہوگی کہ اگر جنگ کا یہی مطلب ہے تو کیوں نہ ہم بھی ہاتھ رنگ لیں۔عراق
اور کویت پر اس جنگ میں جو تمام تباہی وارد کی گئی ہے اس کے پیسے انہوں نے وصول کئے ہیں اور اس
تباہی کے نتیجے میں نقصان پورا کرنے کے اس سے کئی گنا زیادہ پیسے ان سے وصول کریں گے۔پس
ہلاک کرنے کے بھی پیسے اور دوبارہ زندہ کرنے کے بھی پیسے اور دوبارہ زندہ کرنے کے پیسے ہلاک
کرنے کے پیسوں سے بہت زیادہ کرائے کے قاتل کو کم دیا جاتا ہے لیکن سرجن کو زیادہ دیا جاتا ہے تو یہ
دونوں کردار انہوں نے اپنی ذات میں اکٹھے کرلئے ہیں یہ ہے دنیا کا سب سے بڑا خطرہ آج کے بعد
ایک نیا انداز فکر پیدا ہوا ہے اور بڑھتا چلا جائے گا اگر اس کی روک تھام نہ کی گئی۔کسی غریب قوم کو
مروانے کے لئے کسی امیر قوم نے پیسے دیئے تو مروایا جائے گا اور پھر بعد میں اس قوم کی تعمیر نو
کے لئے
بھی اسی کو جرمانے ڈالے جائیں گے اور دونوں کے فائدے ان
کو پہنچیں گے۔

ارض بغداد اور کھوپڑیوں کے مینار
۲۸۶
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
آخر پر میں آپ کو عراق کی سرزمین سے متعلق یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ بڑی مظلوم سرزمین ہے
اور بڑے بڑے سفا کا نہ خوفناک ڈرامے اس سرزمین پر کھیلے گئے ہیں۔میں نے سوچا کہ اس سرزمین کو
کیا نام دیا جائے تو مجھے خیال آیا کہ اسے موت اور کھوپڑیوں کے میناروں کی سرزمین کہا جاسکتا ہے۔تاریخ میں سب سے پہلے اسیر یوں Assyrians نے عراقی علاقے پر قابض ہو کر اتنے مظالم اس
علاقے میں بسنے والی قوموں پر کئے تھے کہ 200 سال تک ان مظالم سے یہ سارا علاقہ کانپتا رہا
اور سسکتا رہا۔879 ( قبل مسیح) میں، اسیرین کے دور استبداد کے آغاز میں وہاں کے فاتح بادشاہ نے
اپنے محل کے سامنے ایک مینار تعمیر کیا، اس مینار پر یہ عبارت کندہ تھی کہ میں کھا لیں کھنچوانے والا بادشاہ
ہوں جس شخص نے مجھ سے ٹکر لی ہے میں نے اس کی کھال کھنچوا دی اور یہ مینار جوتم دیکھ رہے ہو اس پر
ساری انسانی کھا لیں منڈھی ہوئی ہیں اور اس مینار کی چوٹی پر تم جو پنجر دیکھ رہے ہو نیزے پر گڑھا ہوا وہ
بھی انسانی پنجر ہے اور اس مینار کے اندر بھی انسان زندہ چنے گئے تھے پس میں وہ بادشاہ ہوں جو کھالیں
کھنچوانے والا اور ہلاکت کا بادشاہ ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ دعوی تھا کہ میں یہ سب کچھ نیکی کی
خاطر کر رہا ہوں اور دراصل اسیر نیز Assyrians کی جنگ نیکی اور بدی کی جنگ ہے ہم نیکیوں کے
نمائندہ ہیں اور باقی سب دنیا بدیوں کی نمائندہ ہے۔میں نہیں جانتا صدر بش نے اس تاریخ کا مطالعہ کیا ہے یا نہیں لیکن عراق میں وہ جو کچھ
کر رہے ہیں وہ ویساہی ایک تمثیلی مینار بنانے کی باتیں سوچ رہے ہیں جس پر یہی عبارت کندہ ہوگی کہ
ہم سرتوڑنے والے ، خودیوں کو برباد کر دینے والے عزت نفس کو مٹاڈالنے والے اور پاؤں تلے
روندنے والے بادشاہ ہیں جس شخص نے ہمارے خلاف کوئی آواز بلند کی اور سر اٹھانے کی جرات کی ہم
اس کی کمر توڑیں گے اور ان کی کھوپڑیوں سے ویسا ہی مینار بلند کریں گے جیسے عراق کی تاریخ میں اس
سے پہلے بلند ہوتے رہے ہیں۔

۲۸۷
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اس کے بعد دوسرا مینار جو عراق میں بنایا گیا وہ 1258ء میں ہلاکو خان نے کھوپڑیوں سے
بنایا اور پھر تیسرا مینار 1401ء میں تیمور لنگ نے بغداد میں کھڑا کیا اور وہ بھی واقعہ انسانی کھوپڑیوں
سے بنایا گیا تھا۔جدید انسانی تاریخ کا انتہائی نازک وقت
پس یہ کیسی مظلوم سرزمین ہے جہاں ایک دفعہ نہیں ، دودفعہ نہیں ، اس سے بھی پہلے تین دفعہ
انسانی لاشوں اور جلدوں اور کھوپڑیوں سے مینار تعمیر کئے گئے ہیں تا کہ کسی جابر کے سامنے دنیا کو سرتسلیم
خم کرنے پر مجبور کر دیا جائے۔پس آج جو کچھ عراق میں ہو رہا ہے یہ انہیں باتوں کا اعادہ ہے میں نہیں
جانتا کہ آئندہ کیا ہوگا۔میں نہیں جانتا کہ خدا کی تقدیر کب ان کے تکبر کا سر توڑنے کا فیصلہ کرے گی لیکن
یہ میں جانتا ہوں کہ لازماً خدا کی تقدیر اس تکبر کا سر توڑے گی لیکن یہ بات میں امریکہ کو یقین دلاتا ہوں
کہ وہ کمر جو تمہاری ویتنام میں تو ڑ دی گئی تھی ، عراق کے مظالم کے نتیجے میں یہ کمر اب جڑ نہیں سکتی۔بظاہر تم نے وہاں بھی کھوپڑیوں کا ایک مینار بلند کرنے کی کوشش کی تھی مگر 25 لاکھ ٹن بارود سے جتنی
زمین کھودی جاسکتی ہے۔جتنے گہرے کنویں کھودے جا سکتے ہیں اتنے گہرے قعر مذلت میں ہمیشہ کے
لئے تمہارا نام دفن ہو چکا۔آئندہ تاریخ میں یہ باتیں زیادہ اجاگر ہوتی چلی جائیں گی۔یہ مظالم کے داغ
جو تمہارے چہرے پر لگے ہیں آج تمہارے رعب کی وجہ سے اور تمہارے ظلم وستم کے دبدبے کے نتیجے
میں یہ نمایاں کر کے دنیا کو دکھانے کے لئے کسی کے پاس طاقت ہو یا نہ ہو مگر تاریخ بالآخر وقت کے
ساتھ ساتھ ان کو زیادہ نمایاں کرتی چلی جائیگی۔یہ سیاہیاں زیادہ گہری ہوتی چلی جائیں گی۔پس
دوسری نظر سے بھی تو اپنے آپ
کو دیکھو باہر تمہاری کیا تصویر بن رہی ہیں اور آئندہ تمہاری کیا تصویریں
بننے والی ہیں اور جن مقاصد کو لیکر تم اُٹھے ہو اُن کے بالکل برعکس کارروائیاں کررہے ہو۔امن کی
بجائے ہمیشہ کے لئے دنیا کو جنگ میں جھونکنے کے فیصلے کر چکے ہو۔لیکن اگر امریکہ ان باتوں کو سمجھنے پر آمادہ نہیں جیسا کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے۔اس وقت

۲۸۸
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
اپنے تکبر کے نشے میں اتنی بلند پروازی ہے کہ اپنے ہی بنائے ہوئے فرضی ظلموں کے مینار کی چوٹیوں
پر بیٹھے ہوئے دنیا کا ملاحظہ کر رہے ہیں تو پھر آئندہ کیا ہوگا اور خدا کی تقدیر ان کو کیا دکھائے گی۔اُس
کے متعلق میں انشاء اللہ آئندہ خطبے میں کچھ بیان کروں گا اور یہود کو بھی مشورہ دوں گا اور مسلمانوں کو بھی
اور باقی دنیا کو بھی۔آج کا وقت جدید انسانی تاریخ میں انتہائی نازک وقت ہے۔ابھی وقت ہے کہ ہم
اس ظلم اور استبداد کے دھارے کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ابھی معاملہ اتنا زیادہ ہاتھ سے نہیں نکلا اور میں
یقین رکھتا ہوں کہ اگر ان مشوروں کو قبول کر لیا گیا جو میں قرآنی تعلیم کے نتیجے میں، اُس کی مطابقت میں
دنیا کے سامنے پیش کرتا ہوں
تو انشاء اللہ اس ظلم کے دھارے کا رخ ہم واپس موڑنے میں کامیاب
ہو جائیں گے لیکن ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ ہماری حیثیت صرف عاجز دعا گو
بندوں کی حیثیت ہے اور ہماری دعائیں لازماً وہ کام کر سکتی ہیں جو ہماری ظاہری کوششیں بظاہر نہیں
کرسکتیں۔بظاہر کیا؟ فی الحقیقت بھی نہیں کر سکتیں۔ہماری کوششوں کی کوئی حیثیت نہیں اتنی بھی نہیں
ہے کہ ہم جو امریکہ کو ایسے الفاظ میں مخاطب کر رہے ہیں ، اس سے ان کے وجود کا ایک بال بھی کانپے یا
ہلے یا اس میں جنبش محسوس ہو ، اس کے باوجود میں جانتا ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ یہ مقدر ہے کہ
دنیا کے آخر پر اگر دنیا کی تاریخ کا رخ موڑنا ہے تو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی
دعاؤں نے موڑنا ہے اور محمد رسول اللہ ﷺ کے عشاق کی دعاؤں نے موڑنا ہے اور خدا کے عاجز
بندوں کی پچھلی ہوئی دعاؤں نے موڑنا ہے۔خطبہ الہامیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
یہ لکھتے ہیں کہ یہ مقدر تھا اور ہے اور ایسا ضرور ہوگا۔آپ فرماتے ہیں جب مسیح کی روح آستانہ
الوہیت میں پچھلے گی اور راتوں کو اس کے سینے سے درد ناک آواز میں اٹھیں گی تو خدا کی قسم دنیا کی
بڑی بڑی طاقتیں اس طرح پگھلنے لگیں گی جیسے برف دھوپ میں پچھلتی ہے اور اس طرح ان طاقتوں
کے ہلاک ہونے کے دن آئیں گے اور ان کے تکبر کے ٹوٹنے کے دن آئیں گے۔(خطبہ الہامیہ
روحانی خزائن جلد نمبر ۱۶ صفحه : ۳۱۷، ۳۱۸)
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو آج نہیں لیکن مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روح
جماعت احمدیہ میں زندہ ہے۔پس اے مسیح موعود کی روح کو اپنے سینوں میں لئے ہوئے احمد یو!

۲۸۹
۲۲ فروری ۱۹۹۱ء
خدا کے حضور راتوں کو اٹھو اور اس طرح پگھلو اور دردناک کراہ کے ساتھ اور دردناک چیخوں اور
سکیوں کے ساتھ خدا کے حضور گریہ وزاری کرو اور یقین رکھو کہ جب تمہاری روحیں خدا کے آستانے
پر پگھلیں گی تو دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے پگھلنے کے دن آجائیں گے اور یہ وہ تقدیر ہے جسے کوئی
دنیا کی طاقت تبدیل نہیں کر سکتی۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا :۔حضرت مولوی جلال الدین صاحب شمس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر
صلاح الدین صاحب کچھ عرصہ پہلے امریکہ میں عارضہ قلب سے وفات پاگئے۔بہت ہی مخلص اور
فدائی انسان تھے۔ان کا سارا خاندان ہی دین کی خدمت میں قربانی کرنے والا ہے مگر شمس صاحب
نے جو روایتیں قائم کی ہیں وہ تو انمٹ ہیں۔یہ بچہ صلاح الدین جب پیدا ہوا تھا تو اس کے تھوڑے
عرصے بعد یا اس سے پہلے ہی مولوی جلال الدین صاحب شمس غیر ملکوں میں فریضہ تبلیغ کے لئے روانہ
ہو چکے تھے۔انگلستان میں بہت عرصہ رہے جب واپس گئے تو اس بچے کی عمر 11 ،12 سال کی تھی
اور سٹیشن سے جب مولوی صاحب کو گھر لایا جارہا تھا اور ٹانگے میں ان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا تو مولوی
صاحب نے کہا کہ صلاح الدین کہاں ہے۔میرا دل چاہتا ہے میں اپنے بچے کو دیکھوں ، اس پر کسی نے
کہا کہ مولوی صاحب صلاح الدین آپ کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے، اس کو دیکھیں۔یہ قربانی کرنے والے
احمدی ہیں جن کی اولاد میں اب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آگے پھر دین میں جت رہی ہیں۔پھر آگے انشاء
اللہ ان کی اولادیں جتی رہیں گی۔تو مولوی منیر الدین صاحب شمس نے مجھے توجہ دلائی کہ اگر کسی کا حق
ہے جنازہ غائب کا تو پھر میرے بھائی کا تو بدرجہ اولی حق ہے میں نے اسے تسلیم کیا۔عام طور پر تو جب
کوئی حاضر جنازے آتے ہیں تو ہم دوسرے جنازے ساتھ ملالیا کرتے ہیں مگر جس رنگ میں مجھے
تحریک ہوئی ہے۔میں نے اس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے کہ آج جمعہ کے بعد اور عصر کے بعد مولوی
جلال الدین صاحب شمس مرحوم مغفور کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر صلاح الدین کی نماز جنازہ غائب
بھی پڑھائی جائے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی