عالم اسلام اور تیسری دنیا کے لئے نصائح

خلیج کا بحران

۲۹۱
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
عالم اسلام اور تیسری دنیا کے لئے نصائح
خطبه جمعه فرموده یکم مارچ ۱۹۹۱ء به مقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔خلیجی جنگ کی صورت حال اور پس منظر
جب خلیجی جنگوں کا آغاز ہوا تو مغربی پروپیگنڈے کے اثر کے نیچے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ
Natsi جرمنی کا زمانہ لوٹ آیا ہے اور پھر ہٹلر اور گوبلز پیدا ہو چکے ہیں اور ان کو مٹانے کے لئے
چرچل اور روز ویلٹ اور سٹالن نے بھی نئے جنم لے لئے ہیں۔یہ تصویر اتنی بھیا نک تھی کہ ساری دنیا
اس کو دیکھ کر لرزہ براندام تھی۔اب جبکہ جنگ ختم ہو چکی ہے تو منظر تو وہی ہے لیکن اس کی ایک اور
تصویر ابھری ہے۔حالات تو وہی ہیں حقیقت میں تو تبدیلی نہیں آئی لیکن حقیقت اور طرح سے دکھائی
دینے لگی ہے۔مجھے تو اس جنگ کے اختتام پر وہ مشہور سپینش طنزیہ ، مزاحیہ کردار یاد آ گیا ہے جسے
Don Duixot کہتے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ وہ مسخره ، Knight فرضی جن بھوت اور د یو بنالیتا تھا اور بڑے بڑے
Knights اپنے تصور میں ہی پیدا کر لیا کرتا تھا اور پھر بہت ڈپٹ کر ان پر حملہ آور ہوتا تھا۔اسی قسم کی
ایک کہانی اس کی ونڈمل (Windmill) سے لڑائی کی بیان کی گئی ہے۔اگر اس کہانی کو موجودہ حالات
پر چسپاں کرنے کے لئے کچھ تبدیلی کی جائے تو یوں بنے گی کہ Don Duixot اپنے جرنل سانچو
پنز و کے ساتھ اپنے ٹو اور گدھے پر سوار کہیں جارہے تھے تو رستے میں ایک ونڈ مل نظر آئی ہون چکی

۲۹۲
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
اس پر Don Duixot نے اپنی ساتھی کو بتایا کہ یہ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور اور خوفناک دیو ہے
اور آؤ ہم دونوں مل کر اس پر حملہ کرتے ہیں۔چنانچہ انہوں نے ڈپٹ کر اور للکار کر اس پر حملہ کیا
اور تبدیل شدہ کہانی پھر یوں بنے گی کہ ونڈمل کو بری طرح شکست دی ،اس کے پر خچے اڑا دئیے اس کو
پارہ پارہ کر کے پھر انہوں نے فخر سے یہ اعلان کرنا شروع کر دیا کہ آج دنیا کے سب سے بڑے نائٹ
نے دنیا کے سب سے بڑے دیو کو شکست فاش دے دی ہے۔پس دیکھیں حقیقت وہی رہتی
ہے۔وقت بدلنے سے منظر کیسے تبدیل ہو جاتے ہیں اسی طرح زاویہ بدلنے سے بھی مناظر تبدیل
ہو جاتے ہیں۔اگر امریکہ کے زاویے سے اس صورتحال کو دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوگا جیسے شکاری
اصطلاح میں Heel کرنا کہا جاتا ہے کہ کتے کو اپنی ایڑی کے پیچھے لگا لینا۔امریکہ کے زاویہ نگاہ سے
یہ منظر دکھائی دے گا کہ امریکہ نے انگریزوں کو بھی Heel کرلیا اور فرانس کو بھی Heel کرلیا
اور روس کو بھی Heel کرلیا، جرمنی کو بھی Heel کرلیا غرضیکہ بہت سے اتحادیوں کو
Heel کیا اور اس کے پیچھے پیچھے اور غول بیابانی بھی اکٹھا ہوا اور سب ایک شکار کی لالچ میں اس
Heel کر نیوالے شکاری کے پیچھے لگ گئے کہ کب وہ شکار مارا جائے اور اپنی اپنی توفیق اور رتبے کے
مطابق اس کے حصے بخرے کریں اور اس میں سے کچھ اپنے لئے حاصل کر سکیں۔یہ جولشکر روانہ ہوا ہے شکاریوں کا اور اس کے Heel ہوئے ساتھیوں کا ، اس کے منہ سے
کویت کویت کویت کویت کی آوازیں آرہی ہیں اور جو پیچھے لگے ہوئے ہیں وہ اپنے دانت تیز
کر رہے ہیں کہ کب ہمیں کویت کے نام پر عراق کے شکار کا موقع ملے گا بہر حال ایک زاویہ نگاہ یہ ہے
اور اگر اسرائیل کے زاویہ نگاہ سے دیکھا جائے تو اسرائیل یہ سمجھتا ہوگا اور حق بجانب ہوگا یہ
سمجھنے میں کہ اس نے امریکہ اور اس کے تمام ساتھیوں کو بیل کر لیا ہے اور اسرائیل کے پیچھے پیچھے وہ دیگر
جنگلی مخلوقات بھی ساتھ چل رہی ہیں جن کو یہ علم نہیں کہ یہ وہ شکاری ہے جو رفتہ رفتہ پلٹ پلٹ کر ایک
ایک Heel ہوئے جانور کا شکار کرے گا اور پھر سب مل کر اس کا گوشت اڑائیں گے۔تو ایک یہ بھی

۲۹۳
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
زاویہ نگاہ ہے حالانکہ حقیقت وہی رہتی ہے جس طرح چاہیں اس
کی تعبیر کر لیں۔یہ فیصلہ تو بہر حال آنے والا وقت کرے گا کہ کس نے کس کو Heel کیا ہے۔آوازوں کے
لحاظ سے بھی دماغ عجیب عجیب کرشمے دکھاتا ہے۔ایک ہی آواز کے مختلف معنی لئے جاتے
ہیں۔ایک آواز دنیا یہ سن رہی ہے کہ عراق کے جوڑ جوڑ توڑنے کا ارادہ اس لئے ہے کہ کبھی بھی عراق
آئندہ کو بیت پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے۔گویا سارا مقصود کائنات کو بیت ہے اور ہر دوسرے ملک
پر ہر دوسرے ملک کو حملے کرنے کی کھلی چھٹی ہے لیکن کو بیت پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی
جاسکتی۔پس کویت کویت کی آوازوں کا ایک یہ مطلب ہے جو دنیا کو سنائی دے رہا ہے اگر اسی آواز کو
اسرائیل کے کانوں سے سنا جائے تو وہاں یہ آواز سنائی دے گی کہ عراق کے اسی لئے ٹکڑے ٹکڑے
کئے جارہے ہیں اور اس لئے اس کا جوڑ جوڑ تو ڑا جا رہا ہے کہ یہ کبھی اسرائیل پر حملہ کرنے کا خواب
بھی نہ دیکھ سکے اور صرف یہی نہیں بلکہ دنیا میں کوئی ملک بھی کبھی اسرائیل کو ٹیڑھی نظر سے دیکھنے کی
جرأت نہ کرے۔تو دیکھئے آواز وہی ہے لیکن مختلف کانوں میں مختلف شکلوں پر پڑ رہی ہے اور
مختلف دماغ اس کی مختلف تعبیر میں کر رہے ہیں۔ایک اور پہلو یہ قابل ذکر ہے کہ شائستگی اور تہذیب اور نرمی اور پیار صرف انسانوں کا حصہ
نہیں بلکہ گوشت خور جانور بھی ایک تہذیب رکھتے ہیں۔ایک نرمی اور پیار رکھتے ہیں۔جب تک وہ
شکار پر نہ جھپٹیں یا جب تک کسی دشمن کا مقابلہ نہ کریں ان کے پاؤں کے تلوے گداز اور نرم ہوتے ہیں
اور مخمل کی طرح ہوتے ہیں۔ان کے جبڑے نرم نرم ہونٹوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہوتے ہیں، ان کے
دانت نرم نرم ہونٹوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ آپس میں محبت اور پیار سے رہتے ہیں بلکہ
دوسرے جانوروں کو بھی بری نظر سے نہیں دیکھتے لیکن وہ وقت جب شکار کا وقت آتا ہے، جب دشمن پر
جھپٹنے کا وقت آتا ہے۔انہی نرم نرم مخملیں پاؤں سے خوفناک پنجے نمودار ہو جاتے ہیں اور انہی نرم
ہونٹوں کے پیچھے سے وہ ہولناک کچلیاں نکل آتی ہیں جو کسی جانور پر رحم نہیں جانتیں۔پس اس
صورتحال کا بھی جائزہ لینا چاہئے کہ وہ کون سے وقت ہوتے ہیں جب انسان پہچانے جاتے ہیں۔

۲۹۴
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ایک اردو شاعر نے بہت اچھی بات کہی جب یہ کہا کہ
اک ذراسی بات پر برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
مگر مغربی دنیا کے عرب دوستوں کے متعلق حسرت سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ ذرا سی بات تو
در کنار۔عالم اسلام پر قیامت بھی ٹوٹ پڑے تو ان کے برسوں کے یارانے نہیں جاتے اور ان سے
دوست پہچانے نہیں جاتے۔یہ ہے خلاصہ اس پس منظر کا جس کی روشنی میں میں آپ کے سامنے کچھ
دوسرے امور رکھنا چاہتا ہوں جن کا زیادہ تر تعلق مختلف قوموں کو مشورے دینے سے ہے۔لا دین سیاست کے تین بنیادی اصول
قدیم سے لا مذہب سیاست کے تین اصول رہے ہیں جو مشرق اور مغرب میں برابر
ہیں، ہمشترک ہیں۔یہ نہیں کہہ سکتے یہ مغربی سیاست کے اصول ہیں یا مشرقی سیاست کے اصول
ہیں۔کل کے ہیں یا آج کے۔ہمیشہ سے یہی اصول چلے آرہے ہیں یعنی سیاست اگر لا مذہب اور بے
دین ہو تو پہلا اصول یہ ہے کہ
قوم، وطن یا گروہ کا مفاد جب بھی عدل کے مفاد سے ٹکرائے تو قوم، گروہ اور وطن کے مفاد
کو عدل کے مفاد پر لا ز ما ترجیح دو اور فوقیت دو۔خواہ عدل کو اس کے نتیجے میں پارہ پارہ کرنا پڑے۔قرآن کریم کا اصول سیاست اس سے بالکل مختلف ہے اور برعکس ہے جو یہ ہے
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى اَلَّا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوْا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوَى
(المائدہ:۹) کہ اے مسلمانو! تمہاری سیاست اور طرح کی سیاست ہے یہ الہی فرمان کے تابع
سیاست ہے اور اس کا بنیادی اہل اصول یہ ہے کہ کسی قوم کی شدید دشمنی بھی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ
کرے کہ اس سے نا انصافی کا سلوک کرو۔ہمیشہ عدل پر قائم رہو کیونکہ عدل تقویٰ کے قریب تر ہے۔دوسرا اصول سیاست یعنی بے دین سیاست کا اصول یہ ہے کہ اگر طاقت ہو تو مفادات کو

۲۹۵
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
طاقت کے زور سے ضرور حاصل کرو۔کیونکہ "Might is Right" طاقت ہی صداقت ہے اس
کے سواد نیا میں صداقت کی اور کوئی تعریف نہیں۔قرآن کریم اس کے برعکس ایک مختلف اصول پیش فرماتا ہے جو یہ ہے
لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ (الانفال :۴۳) یعنی وہی
ہلاک کیا جائے جس کی ہلاکت پر کھلی کھلی صداقت گواہ ہو اور وہی زندہ رکھا جائے جس کے حق میں
کھلی کھلی صداقت گواہی دے۔پس اسلام کا اصول Might is Right کے برعکس
Right is might بنتا ہے۔تیسرا اصول جو لا دینی سیاست کا بنیادی حصہ ہے وہ یہ ہے کہ مقصد کے حصول کے لئے
بے دریغ جھوٹا پروپیگنڈا کرو۔یہ نہ صرف جائز ہے بلکہ جتنا زیادہ فریب اور مطمع کاری سے کام لیا جائے
اتناہی زیادہ بہتر اور قوم کے مفاد میں ہے۔پس دشمن کو صرف میدان جنگ میں شکست نہ دو بلکہ جھوٹے
پروپیگنڈے کے ذریعے اس کو نظریات اور اصولوں کی دنیا میں شکست خوردہ بنا کے دکھاؤ۔ازل سے جب سے سیاست کا تاریخ میں ذکر ملتا ہے یہی تینوں اصول ہمیشہ ہر جگہ کارفرما
دکھائی دیں گے سوائے ان استثنائی ادوار کے جب سیاست بعض شرفاء کے ہاتھ میں چلی گئی ہو جو دینی
اور اخلاقی اقدار کی قدر کرتے ہوں۔یا جب مذہب کی دنیا میں خدا تعالیٰ نے دنیاوی طاقت بھی عطا
کر دی ہو۔قرآن کریم اس اصول کے بالکل بر عکس یہ اصول پیش فرماتا ہے : فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ
:
مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الرُّورِ (الحج: ۳۱) پھر دوسری جگہ فرمایا: وَإِذَا قُلْتُهُ
فَاعْدِلُوْا وَلَوْ كَانَ ذَا قُرْبى (الانعام : ۱۵۳) لفظوں کی لڑائی میں بھی لفظوں کے جہاد میں بھی
تمہیں سچائی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔سچائی کا دامن ہاتھ سے چھوڑ نا اور جھوٹ کو قبول کرنا، یہ
شرک کی طرح نا پاک اور نجس ہے۔فرمایاوَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوا بات بھی کرو تو عدل کے ساتھ کرو
لَوْ كَانَ ذَا قُر بی خواہ تمہاری بات کا نقصان تمہارے قریبی کو پہنچتا ہو اس کی کچھ پرواہ نہ کرو۔

اسلامی دنیا کا سب سے بڑا المیہ
۲۹۶
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
آج کی اسلامی دنیا کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ خدا اور دین محمد کے نام پر جہاد کا اعلان
کرتے ہیں لیکن سیاست کی تینوں شرائط لادینی سیاست سے اخذ کر لی ہیں اور قرآن کریم کی اس
غالب سیاست کو چھوڑ دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس دور میں اب تک جتنی دفعہ مسلمان اپنے اور اسلام
کے دشمنوں سے ٹکرائے ہیں الا ماشاء اللہ معمولی اتفاق کے سوا ہر دفعہ نہایت ہی ذلت ناک
اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حالانکہ قرآن کریم میں خدا تعالی کا یہ کھلا کھلا بلکہ اٹل وعدہ تھا
کہ اِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ (الحج: ٢٠) که خبر دار! میری خاطر ، میرے نام پر جہاد کے
لئے نکلنے والوسنو ! تم کمزور ہومگر میں کمزور نہیں ہوں۔میں تم سے وعدہ کرتا ہوں اور یہ وعدہ اٹل ہے
اِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِیر ان کمزور اور دنیا کی نظر میں نہایت حقیر لوگوں کو جو خدا کی خاطر جہاد
پر نکلے ہیں ضرور خدا کی نصرت عطا ہوگی اور ان کو اپنے غیروں پر غالب کیا جائے گا۔یہ سوال آج مسلمان ذہن کو جھنجوڑ رہا ہے اور اسی لئے میں نے اس کو بہت اہمیت دی
تا کہ مشرق سے مغرب تک کے دکھے ہوئے مسلمان دلوں کو سمجھاؤں کہ یہ شکست اسلام کی شکست
نہیں ہے بلکہ یہ شکست ان مسلمانوں کی ہے جنہوں نے اسلام کے اصولوں کو ترک کر کے شکست خوردہ
اصولوں کو اپنالیا۔پس یہ جنگ حق اور باطل کی جنگ نہیں رہی یہ طاقت اور کمزوری کی جنگ بن گئی۔نہ خدا اس طرف رہا نہ خدا اس طرف رہا اور جب طاقت اور کمزوری کی جنگ بن جائے تو طاقت
لازماً جیتی ہے اور اسی کا مطلب ہے "Might is Right"۔پس خلیج کی جنگ کے اس دردناک واقعہ میں ہمارے لئے بہت گہرے سبق ہیں اور سب
سے بڑا سبق یہ ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اعلیٰ پائیدار اور نا قابل تسخیر اصولوں کی طرف لازماً لوٹنا ہوگا۔اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے حق میں یہ وعدہ پورا نہیں ہوگا کہ ارض کے اوپر خدا کے پاک بندوں
کی حکومت لکھی جاچکی ہے۔الارض یعنی فلسطین کی زمین ہو یا ساری دنیا مراد ہو جب تک

۲۹۷
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
عباد الصلحین پیدا نہیں ہوتے اور قرآن کریم کے پاکیزہ ہمیشہ زندہ رہنے والے، ہمیشہ غالب
آنے والے اصولوں پر عمل نہیں کرتے اس وقت تک ان کے مقدر میں کوئی دنیاوی فتح بھی نہیں
لکھی جائے گی۔پس مسلمانوں کے دلوں پر جو ظلم پر ظلم کی آری چلائی جارہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ گویا
حق اتحادیوں کے ساتھ تھا اور حق کو جھوٹ اور باطل پر فتح ہوئی ہے یہ ہرگز درست نہیں۔یہ حق اور باطل کی جنگ نہیں
اس ضمن میں ایک اور بات آپ کے علم میں آنی چاہئے کہ ایک امریکن جرنیل بار بار یہ
کہتے رہے کہ ہم سارے سفید ٹوپیوں والے ہیں اور عراق اور عراق کے ساتھی سارے کالی ٹوپیوں
والے ہیں۔مغربی ناولوں کا ایک جاہلانہ تصور ہے کہ جو ان کے لڑا کا پستول کے اچھے ماہر ہوں وہ
سفید ٹوپیاں پہنا کرتے ہیں اور جو بد معاش ان کے مقابل پر ہوں جن پر وہ غالب آتے ہوں وہ
کالی ٹوپیاں پہنتے ہیں امر واقعہ یہ ہے کہ یہ سفید اور کالے کی جنگ نہیں تھی۔اس دعوے کو ثابت کرنے
کے لئے یہ کہا جاتا ہے کہ صدام حسین اتنا ظالم اور سفاک ہے کہ اس نے کردوں کو گیس کا عذاب
دے کر مارا اور پھر کر دوں کے گاؤں کے گاؤں بمباری کے ذریعے ملیا میٹ کر دئیے۔اگر یہ بات
درست ہے اور غالباً درست ہے تو ایک ایسا بھیانک جرم ہے جس کے لئے جو ظلم کرنے والا ہے وہ
خدا کے حضور جواب دہ ہوگا اور تاریخ کے سامنے بھی جواب دہ ہوگا مگر یہ ساری تصویر
نہیں ہے دیکھنا
یہ ہے کہ جرم صدام حسین کو کن قوموں نے سکھایا تھا اور کیسے سکھایا تھا۔1920ء کی بات ہے کہ انگریزوں کی یہ پالیسی تھی کہ کردوں کوعراقیوں کا غلام بنا دیا جائے
جب کر دوں نے اس کے خلاف آواز بلند کی تو 1920ء میں سب سے پہلے برطانیہ کی حکومت نے
نہتے اور کمزور کر دوں پر گیس کے بم برسائے اور نہایت دردناک طریق پر ہزار ہا کا قتل عام کیا۔اس
کے بعد مسلسل انگریزوں نے کردوں کو عراق کا غلام بنانے کی خاطر سالہا سال تک ان غریبوں کے

۲۹۸
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
دیہات پر بمباری کی چنانچہ اس بمباری کا ایسا اثر اس زمانے کے ان لڑنے والوں پر بھی پڑا جن کے
ذریعے بمباری کی جارہی تھی۔ایسا اثر پڑا کہ ایک برطانوی ایر فورس کے بہت بڑے افسر نے احتجاج
کے طور پر استعفیٰ دے دیا (1922ء کی بات ہے ) کہ یہ ظلم میں برداشت نہیں کر سکتا ایسا خوفناک ظلم
تو ڑا جارہا ہے کر دوں پر کہ میری حد برداشت سے باہر ہے۔پھر یہ کہا جاتا ہے کہ ایران میں بھی صدر صدام نے انہی جرائم کا ارتکاب کیا اور کثرت کے
ساتھ ایرانیوں کو گیس کا عذاب دے کر مارا اور ان کی شہری آبادیوں پر بمباری کی۔امر واقعہ یہ ہے کہ
اس دور میں بھی گیس بنانے کے سامان مغرب نے ان کو مہیا کئے اور دور مار تو ہیں بھی مغرب نے مہیا
کیں اور سب سے زیادہ مالی امداد کرنے والے سعودی عرب اور کویتی تھے اور امریکہ مسلسل ان کی
حمایت میں کھڑا رہا ہے۔پس یہ درست ہے کہ صدام نے انسانیت کے خلاف جو جرائم کئے ہیں وہ ان کے لئے
جواب دہ ہے مگر یہ درست نہیں کہ صرف صدام ہی نے جو جرائم کئے ہیں اور بھی بہت سے جرم
کرنے والے ہیں اور وہ اتحادی جو اس وقت پاک باز اور معصوم بنا کر پیش کئے جارہے ہیں ان کے
اندر بڑے بڑے ظالم اور سفاک موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ جب ان کو ضرورت پیش آئی جرم کی
حمایت کی اور سفا کی کا دل بڑھایا۔پس یہ جنگ سچ اور جھوٹ کی جنگ نہیں ہے۔مسلمانوں کی دل شکستگی کا علاج
مسلمان نوجوان خصوصیت سے سخت دل شکستہ ہیں اور جو اطلاعیں مجھے دنیا سے مل رہی ہیں
بعض نوجوان بچوں اور عورتوں ، لڑکیوں وغیرہ کا یہ حال ہے کہ ان فلموں کو دیکھ دیکھ کر جو عراق پر
توڑے جارہے ہیں رو رو کر انہوں نے اپنی زندگی اجیرن بنارکھی ہے۔خود انگلستان میں ہی بعض بچے
اور بعض بچیاں مجھے ملنے آئے۔درد کی شدت سے ان سے بات نہیں ہوتی تھی۔بات کرتے کرتے
ہچکیاں بندھ گئیں کہ ہمیں بتائیں یہ کیا ہورہا ہے۔کیوں ہمارا خدا ان کی مددکو نہیں آرہا؟ ان کو میں

سمجھانا چاہتا ہوں کہ
۲۹۹
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
اول تو یہ کہ جب خود خدا کے بندے تو حید کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیں اور اسلام کے پاکیزہ
اصولوں کو اپنانے کی بجائے دشمنوں کے ناپاک اصولوں کو اپنالیں تو خدا نہ ادھر رہتا ہے نہ ادھر رہتا ہے
اور یہ حق و باطل کی جنگ نہیں رہتی۔دوسرے یہ کہ جہاں تک دنیا وی جنگوں کا تعلق بھی ہے اس شکست کے ساتھ وقت ٹھہر تو
نہیں گیا۔تاریخ تو جاری وساری ہے ابھی چند دن گزرے ہیں۔تاریخ اپنے رخ اولتی بدلتی رہتی ہے۔وقت پلٹ جاتے ہیں اور آج کچھ ہے تو کل کچھ ہو جاتا ہے۔بعض قوموں نے سینکڑوں سال تک
جبر واستبداد کی حالت میں زندگی گزاری اور پھر خدا نے ان کو اپنے دشمنوں پر فتح عطا فرمائی۔پس خدا کے وقت کے مطابق سوچ پیدا کریں۔اپنے وقت کے مطابق عجلت سے کام
نہ لیں۔دنیا کی تاریخ ایک جاری وساری سلسلہ ہے جو ہمیشہ ایک حال پر قائم نہیں رہا کرتا۔آپ کے
دل کی تسلی کے لئے میں آپ کو تاریخ میں کچھ پیچھے لے جاتا ہوں 1919ء میں جو کچھ یورپ میں
ہور ہا تھا اس کی یاد آپ کو دلاتا ہوں یہ وہ سال ہے جبکہ جیتی ہوئی اتحادی طاقتیں جرمنوں کی تقدیر کا
فیصلہ کرنے کے لئے ورسائے Versalles میں اکٹھی ہوئی تھیں وہ سال انگلستان کے الیکشن کا
سال بھی تھا۔لائیڈ جارج وزیر اعظم نے یہاں سے روانہ ہونے سے پہلے یہ بیان دیا کہ میں جرمن
لیموں Lemon کو اس سختی سے نچوڑوں گا کہ اس کے بیجوں سے چر چرانے کی آواز آئے اور ہائے
ہائے کی صدائیں اٹھنے لگیں۔اس ارادے کے ساتھ یہ ورسائے کے لئے روانہ ہوئے۔مبصر لکھتا ہے
کہ ورسائے پہنچ کر جب انہوں نے فرانسیسی نمائندوں کے انتظامی ارادوں پر اطلاع پائی تو وہ سمجھے
کہ میرے ارادے تو ان کے مقابل پر بخشش اور حلم کا نمونہ تھے۔فرانسیسی نمائندوں میں ایسی خوفناک
انتقامی کارروائیوں کے جذبات تھے کہ گویا ہر جرمن کو ملیا میٹ کرنے کا فیصلہ تھا۔بہر حال آپس میں
افہام و تفہیم کے ذریعے کچھ ایسے فیصلے کئے گئے جن کے نتیجے میں اس بات کو لازمی بنادیا گیا کہ آئندہ
کبھی جرمن قوم کسی اور قوم کے خلاف ہتھیار نہ اٹھا سکے۔وہی تصویر ہے جو آج عراق کی صورت میں
ان کے ارادوں کی شکل میں آپ کو دکھائی دیتی ہے لیکن کچھ عرصے کے بعد اس بات کو مزید یقینی

یکم مارچ ۱۹۹۱ء
بنانے کے لئے 1928ء میں امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ اور فرانس کے وزیر اعظم نے مل کر
سیکرٹری آف سٹیٹ کا نام Mr۔Frank Kellog) تھا انہوں نے یورپ میں پندرہ مغربی
ممالک کی ایک کا نفرنس بلائی جس کا عنوان یہ تھا کہ جنگ کو Out Law کر دیا جائے یعنی ایسا
مفرور مجرم قرار دیدیا جائے جس کے قتل کا سب کو حق ہے۔عملاً یہ اعلان تھا کہ ہم اب جنگ کو ہمیشہ
کے لئے دفنا دیں گے پندرہ ملکوں کے نمائندے اکٹھے تھے جس ہال میں یہ تقریب منعقد ہوئی وہاں
جب سب سے پہلے جرمن نمائندہ اپنا سنہری قلم لے کر دستخط کرنے لگا تو سارا ہال تالیوں کی گونج
سے لرزنے لگا کسے خبر تھی کہ اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد یعنی 1928 ء کو گیارہ سال بمشکل
گزریں گے کہ وہی مردہ دوبارہ زندہ ہو جائے گا اور ایک ملک یا ایک وزیر اعظم کو تاخت و تاراج
نہیں کرے گا بلکہ اس کی ہیبت سے مشرق سے و مغرب تک قوموں کے ایوان لرزنے لگیں گے
اور بموں کے دھماکوں سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے گی۔پس دیکھو آنا فانا یعنی تاریخ کے
نقطہ نگاہ سے چند سال آنا فانا کی بات ہوا کرتی ہے، آنا فانا کیسے مناظر بدل گئے۔خدا زندہ ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔انسانی نسلیں آتی ہیں اور گزرجایا کرتی ہیں۔اس لئے
میں یہ نہیں کہتا کہ تم تاریخ کے ان اتفاقات پر بھروسہ رکھو میں یہ کہتا ہوں کہ تاریخ کے اس ادلنے بدلنے
کے مضمون کو پیش نظر رکھو اور مایوس نہ ہو لیکن بھروسہ خدا پر رکھو جو دائی ہے اور جس پر دنیا کی کوئی طاقت
غالب نہیں آسکتی۔وہ دنیا کی اور کائنات کی ہر طاقت کو مغلوب کر سکتا ہے۔اس کے ہاتھ میں ان
طاقتوں کی کوئی بھی حیثیت نہیں۔پس اگر تم مظلوم اور مجبور ہو اور درد سے کراہ رہے ہو تو اس درد کو
دعاؤں میں خدا کے حضور پیش کرو۔میں یقین دلاتا ہوں کہ تمہاری ہر شکست اس طریق پر فتح میں
تبدیل ہو جائے گی۔اتحادی طاقتوں کو مشورہ
میں اتحادی فوجوں کو یہ مشورہ دیتا ہوں اور اتحادی ملکوں کے سربراہوں کو بھی یہ مشورہ دیتا
ہوں کہ اگر آپ کو بنی نوع انسان کی بھلائی مقصود ہے۔اگر واقعی آپ دائگی امن چاہتے ہیں تو آپ کی

۳۰۱
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
سیاست کے اصول تو بار بار پٹ چکے ہیں اور کبھی بھی دنیا میں امن قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔اس لئے خدا کے لئے اب تو عبرت حاصل کرو اور اسلام کے سیاست کے ان اصولوں کو اپناؤ جو تقویٰ
کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔جن کی جڑیں تقویٰ میں ہیں جو تقویٰ کے پانی سے پلتے ہیں اور تقویٰ کی
طاقت سے نشونما پاتے ہیں۔اگر تم اسلام کے ان تین اصولوں کو اپنا لوجن کا میں ذکر کر چکا ہوں تو یہی
ایک ذریعہ ہے کہ جس سے دنیا کو دائگی امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے۔اگر ایسا نہ کرو گے تو جبر واستبداد
کی طاقتیں خواہ مغربی ہوں یا مشرقی ، ناگا ساکی اور ہیروشیما پر ایٹم بم گرانے والا امریکہ ہو یا انڈونیشیا
میں بربریت کی نئی حیرت انگیز مثالیں اور نہایت دردناک مثالیں قائم کرنے والا جاپان ہو، میں یقین
دلاتا ہوں کہ اگر ان کی نیتیں وہی رہیں جو ہمیشہ سے سیاستدانوں کی نیتیں چلی آئی ہیں اور اخلاق کی
بجائے خود غرضی پر ان کی بنا ہوئی تو کبھی دنیا کو امن عطا نہیں کر سکتے۔دنیا کی طاقتور قوموں کے لئے
ضروری ہے کہ پہلے اپنی نیتوں کے جنگلوں میں چھپے ہوئے بھیٹریوں کو ہلاک کریں۔اگر ایسا نہیں کریں
گے تو صدام کی ایلیٹ فورس کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن کی ضمانت نہیں ہوسکتی ،تمام عراق کے ٹکڑے
ٹکڑے بھی کر دیں تب بھی دنیا میں امن کی کوئی ضمانت نہیں ہو سکتی۔انسان کو ہلاک کرنے کے لئے
اس کی نیتوں میں بھیڑیے چھپے ہوئے ہیں۔جب تک نیتوں میں پوشیدہ بھیڑیوں کو انسان ہلاک نہیں
کرتا اور عدل پر قائم ہونے کے عہد نہیں کرتا اس وقت تک دنیا کو ہرگز امن کی کوئی ضمانت نہیں دی
جاسکتی۔مسلمان ممالک اسلام کا نظام عدل رائج کریں
لیکن یہاں ایک بہت ہی اہم سوال اٹھتا ہے کہ جب تک قرآن کا پیش کردہ نظام عدل
اسلامی دنیا خود قبول نہ کرے اور اپنے اپنے ملکوں میں اسلام کا نظام عدل جاری کر کے نہ دکھائے
اور اپنے نظریات کو عادلانہ نہ بنائے اس وقت تک وہ دنیا کو کیسے اسلام کے عدل کی طرف بلاسکتی ہے۔یہ ناممکن ہے جب تک عالم اسلام خود عدل پر قائم نہیں ہوتا یعنی قرآن کے تصور عدل پر قائم نہیں ہوتا،

۳۰۲
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
نہ عالم اسلام دنیا کو عدل عطا کر سکتا ہے نہ دنیا سے عدل کی توقع رکھ سکتا ہے۔اس ضمن میں ہم دیکھتے
ہیں کہ عالم اسلام میں نہایت ہی خوفناک ایسی باتیں رائج ہیں جو اسلام کے ساتھ بے وفائی کا حکم
رکھتی ہیں اور بجائے اس کے کہ اسلام کی عادلانہ تعلیم کو سمجھیں اور قبول کریں ، اسلام کو دنیا کے سامنے
ایک ایسے مذہب کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جس کا عدل کے ساتھ کوئی دُور کا بھی تعلق نہیں۔اس میں
سب سے بڑا قصور ملاں اور سیاستدان کا ہے ان دونوں کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں اسلام کے نظام
عدل کو تباہ کیا جا رہا ہے تین ایسے نظریات اسلام کی طرف منسوب کر کے پیش کئے جار ہے ہیں کہ جن
کے نتیجے میں بیرونی دنیا میں اسلام کی تصویر ظالمانہ طور پر مسخ ہو کر پیش ہورہی ہے اور ہر اسلامی ملک
سے بھی امن اٹھتا چلا جارہا ہے۔پہلا نظریہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ تلوار کا استعمال نظریات کی تشہیر میں نہ صرف جائز بلکہ ضروری
ہے اور تلوار کے زور سے نظریات کو تبدیل کر دینے کا نام اسلامی جہاد ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا
ہے کہ یہ حق صرف مسلمانوں کو ہے۔عیسائیوں یا یہود یا ہندوؤں یا بدھوں
کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی مسلمان
کے نظریے کو بزور تبدیل کریں لیکن خدا نے یہ حق سارے کا سارا مسلمانوں کے سپر دکر رکھا ہے۔کیسا
غیر عادلانہ، کیسا جاہلانہ تصور ہے لیکن اسے اسلام کے نام پر ساری دنیا میں پھیلایا جارہا ہے۔پھر دوسرا جزو اس کا یہ ہے کہ اگر کوئی غیر مسلم مسلمان ہو جائے تو کسی کا حق نہیں کہ اسے
موت کی سزا دے۔تمام دنیا میں جہاں کوئی چاہے اپنے دین کو چھوڑ چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوتا
رہے دنیا کے کسی مذہب کے ماننے والوں کو حق نہیں کہ اسے موت کی سزا دیں لیکن اگر کوئی مسلمان
دوسرا مذہب اختیار کرلے تو دنیا کے ہر مسلمان کا حق ہے کہ اس کی گردن اڑا دے۔یہ اسلام کا دوسرا
منصفانہ اصول ہے جو اسلام کے علمبر دار خدا اور قرآن کے نام پر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔تیسرا اصول یہ ہے کہ مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ شریعت اسلامیہ کو زبردستی ان شہریوں پر
بھی نافذ کریں جو اسلام پر ایمان نہیں لاتے لیکن دوسرے مذاہب کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی اپنی شریعت
مسلمانوں پر نافذ کریں۔چنانچہ اس نظریہ عدل کی رو سے یہود کو بھی یہ حق نہیں کہ مسلمانوں سے طالمود

آج 10 میں سے 10 باقی