عالم اسلام اور تیسری دنیا کے لئے نصائح
خلیج کا بحران, حصہ 2
٣٠٣
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
میں بیان کردہ سلوک کریں اور ہنود کو بھی یہ حق نہیں کہ مسلمانوں سے منوسمرتی میں بیان کردہ اصولوں
کے مطابق سلوک کریں۔پس یہ تیسرا تصور عدل ہے۔یہ صرف تین مثالیں ہیں لیکن حقیقت میں آپ مزید جائزہ لیں تو بہت سے اور امور بھی ایسے
ہیں جن میں آج کے مولوی کا پیش کردہ تصور اسلام قرآن کریم کے واضح اور بین اصول عدل سے
متصادم ہے اور اسے رد کرنے کے مترادف ہے۔آج دنیا میں اسلام کے خلاف سب سے زیادہ
استعمال ہونے والا ہتھیار یہی وہ تین اصول ہیں جن کی فیکٹریاں مسلمان ملکوں میں لگائی گئی ہیں۔یہو دسب سے زیادہ کامیابی کے ساتھ ان تین اسلامی اصولوں کو یعنی نعوذ بالله من ذالك اسلامی
اصولوں کو مولویوں کے بنائے ہوئے اسلامی اصولوں کو کہنا چاہئے۔مغربی دنیا میں اور دوسری دنیا
میں پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان لوگوں سے تمہیں کس طرح امن نصیب ہوسکتا ہے ان لوگوں
سے ہمیں کس طرح امن نصیب ہو سکتا ہے جن کا انصاف کا تصور اور عدل کا تصور ہی پاگلوں والا تصور
ہے جس کے اندر کوئی عقل کا شائبہ بھی دکھائی نہیں دیتا۔مسلمانوں کے لئے اور حقوق غیروں کے لئے
اور حقوق،سارے حقوق دنیا میں راج کرنے کے مسلمانوں کو اور سب غیر ہر دوسرے حق سے محروم۔اگر نعوذ باللہ من ذالک یہ قرآنی اصول ہے تو لا زم ساری دنیا اس اصول سے متنفر ہوگی
اور مسلمانوں کو امن عالم کے لئے شدید خطرہ محسوس کرے گی۔پس صرف یہی کافی نہیں کہ غیروں سے ان زیادتیوں کے شکوے کئے جائیں جو مسلمان پر
کی جاتی ہیں۔اپنے پر بھی نظر ڈالنی چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ یہ زیادتیاں کیوں ہو رہی ہیں اور شاطر
دشمن کس طرح مسلمانوں کے خلاف خود مسلمانوں کے بنائے ہوئے ہتھیاروں کو استعمال کر رہا ہے
پس امر واقعہ یہی ہے کہ اسلامی ممالک میں اسلام کی طرف منسوب ہونے والے نہایت مہلک
ہتھیاروں کی فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں اور ملاں ان کا رخانوں کو چلا رہے ہیں اور بھاری تعداد میں دشمن
ممالک میں یہ دساور کو بھیجے جاتے ہیں اور ان کی برآمد ہوتی ہے اور پھر یہی ہتھیار عالم اسلام کے
خلاف استعمال کئے جاتے ہیں۔
۳۰۴
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
سلمان سیاست دانوں کا فرض
میں یہ سمجھتا ہوں کہ مسلمان سیاستدانوں کا بھی اس میں بہت بڑا قصور ہے۔انہوں نے خود
اسلام کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔دین ملاں کے سپرد کر بیٹھے اور یقین کر لیا کہ ملاں اسلام کی جو بھی
تصویر پیش کر رہا ہے وہی درست ہے لیکن ان کے ضمیر نے اور ان کی روشن خیالی نے اس تصویر کو رد کیا
ہے لیکن یہ جرأت نہیں رکھتے کہ ان نظریات کو غیر اسلامی سمجھتے ہوئے بھی ان کی مخالفت کر سکیں۔پس اس نفسیاتی الجھن نے تمام اسلامی ریاست کو مریض بنارکھا ہے دوغلا اور منافق بنا دیا ہے۔اپنے
عوام ان ملانوں کے سپرد کر دیئے ہیں جو ازمنہ وسطی کی سوچ رکھتے ہیں اور آنحضرت ﷺ کے روشن
زمانے سے روشنی حاصل نہیں کرتے اس لئے جب انہوں نے اپنے عوام کو ہی ان کے ہاتھ میں دے
دیا تو ان کی طاقت سے ڈر کر وہ کھلم کھلا یہ کہنے کی جرات نہیں رکھتے کہ یہ اصول غلط ہیں کیونکہ وہ خود بھی
ان
کو نعوذ باللہ اسلامی اصول سمجھ رہے ہیں۔پس اب وقت ہے کہ حکومتیں ہوش کریں اور عالم اسلام جو
دو نیم ہوا پڑا ہے، سیاست کی دنیا الگ ہے اور مذہبی سوچ کی دنیا الگ ہے اور ان دونوں کے درمیان
تصادم ہے۔یہ دوسرا خطر ناک پہلو ہے جس کے نتیجے میں عالم اسلام کو خود اپنی طرف سے بھی خطرہ ہے
اور اس خطرے کی بیخ کنی ضروری ہے بلکہ فوری ہے ورنہ ایک نئے جہان کا نظام نو بنانے میں مسلمان
کوئی کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔پس ضروری ہے کہ مسلمان حکومتیں واشگاف الفاظ میں یہ اعلان کریں
کہ قرآن کے نظام عدل سے ٹکرانے والا کوئی نظریہ اسلامی نہیں کہلا سکتا اس سے بڑی اور کسی دلیل کی
ضرورت نہیں ہے۔بار بار علماء کو چیلنج کریں کہ آؤ اور اس میدان میں ہم سے مقابلہ کر وہم اعلان کرتے
ہیں کہ قرآن کریم کا نظام عدل واضح اور بین اور غیر مبہم ہے اور عالمی ہے قومی نہیں ہے۔اگر عالمی نہ ہو تو
نظام عدل کہلا ہی نہیں سکتا۔بین الاقوامی ہے۔Absolute ہے پہلے اس بات پر بحث کرو کہ یہ ہے
کہ نہیں اور اگر ہے تو تمہیں ماننا پڑے گا کہ قرآن کریم کے نظام عدل سے ٹکرانے والا ہر نظریہ
غیر اسلامی ہے۔
۳۰۵
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
دوسرے اس اعلان کی ضرورت ہے کہ ہر وہ شخص جو قرآن کریم کی طرف غیر عادلانہ نظریہ
منسوب کرے گا وہ کلام الہی کی گستاخی کا مرتکب شمار ہوگا اور ساتھ ہی یہ اعلان کیا جائے کہ ہر وہ شخص جو
حدیث رسول کی طرف قرآن کریم کے خلاف نظریات منسوب کرنے کی کوشش کرے، وہ کلام رسول کی
گستاخی کا مرتکب شمار کیا جائے گا۔یہ ایک ہی لائحہ عمل ہے جو عالم اسلام کے اندرونی تضادات کو دور
کر سکتا ہے۔اگر آج کسی سیاستدان کے دماغ میں روشنی ہے اور وہ تقویٰ رکھتا ہے اور انصاف کا دامن
پکڑے ہوئے ہے۔اگر آج اس میں یہ جرات ہے کہ حق بات کر سکے اور حق طریق پر کر سکے، اگر آج
وہ اپنی قوم اور عالم اسلام سے محبت رکھتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اس میدان میں اسلام
کے حق میں جہاد کا آغاز کرے ورنہ یہ میدان نہ جیتا گیا تو کوئی اور میدان نہیں جیتا جائے گا۔اگر چہ ایک گونہ منافقت کے ذریعے مسائل ٹل رہے ہیں لیکن بلا ہمیشہ کے لئے سر سے اتر
نہیں گئی۔عالم اسلام میں ہم یہ واقعہ بار بار ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ جب بھی عالم اسلام کو کہیں سے
کوئی خطرہ در پیش ہو وہیں ملائیت کو فروغ ملنے لگتا ہے اور ملائیت دماغوں میں زیادہ سے زیادہ نفوذ
کرنے لگتی ہے اور اس وقت ایک انتہا پسند انقلاب کے خطرات سر پر منڈلانے لگتے ہیں اور یہ سلسلہ
جاری ہے اور بڑھتا چلا جارہا ہے۔اگر حکمت کے ساتھ بر وقت اس کا انسداد نہ کیا گیا اور عوام کی سوچ
میں اور سیاست کی سوچ میں مذہبی اور سیاسی نقطہ نگاہ سے یک جہتی پیدا نہ کی گئی تو اسلامی ممالک ہمیشہ
کمزور رہیں گے اور ہمیشہ اندرونی خطرات کی وجہ سے یہ زلزلوں میں مبتلا ر ہیں گے اور کبھی ان کو استحکام
نصیب نہیں ہوسکتا۔اس لئے دو ٹوک فیصلوں کی ضرورت ہے اور آج ان فیصلوں کی ضرورت ہے کیونکہ
وقت بڑی تیزی سے گزر رہا ہے اور ہم سے مزید رحم کا سلوک نہیں کرے گا۔رحم کا سلوک کتنی دفعہ ہمیں
سزا دے چکا ہے۔کتنی دفعہ ہمیں دنیا میں ذلیل اور رسوا کر چکا ہے اگر آج نہیں اٹھو گے تو پھر کبھی نہیں
اٹھ سکو گے اس لئے اٹھو اور یہ فیصلے کرو اور خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ فیصلے کرو کہ حق کے لئے حق نام کی
تلوار اٹھاؤ گے اور وہ نظریاتی جہاد شروع کرو گے جس کی قرآن کریم نہ صرف اجازت دیتا ہے بلکہ تم پر
اس جہاد کو واجب کر رہا ہے۔
۳۰۶
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
اسلامی ممالک کے لئے حقیقی خطرہ
یہی وہ خطرات ہیں جن کا میں نے ذکر کیا ہے ، جن کی وجہ سے کسی اسلامی ملک میں حقیقی
جمہوریت آہی نہیں سکتی۔اگر جمہور کی بات کریں تو جمہور کی تعلیم و تربیت کا کوئی مؤثر انتظام نہیں ہے۔نہ سیاسی سوچ میں ان کو شامل کیا جاتا ہے، نہ مذہبی سوچ میں ان کو شامل کیا جاتا ہے بلکہ حکمران طبقہ
ان کے نام پر ووٹ لے کر ابھر کر ایک نیا تشخص حاصل کر لیتا ہے۔پس ایسے ملک جہاں حکمران طبقے
اور عوام الناس میں سوچ اور مذہبی خیالات کی ہم آہنگی نہ ہو وہاں اگر جمہوریت آبھی جائے تو وہ آمر
پیدا کر سکتی ہے جمہوری حکمران پیدا نہیں کر سکتی اور دنیا میں بسا اوقات ایسے ہوتا ہے کہ جمہوری عمل کے
ذریعے آمر پیدا ہوتے ہیں اور اس سے زیادہ خطرہ یہ ہے کہ چونکہ مسلمان حکمرانوں کو ہمیشہ یہ خطرہ
دامن گیر رہتا ہے کہ ملائیت ہمارے عوام کو کہیں اس حد تک اسلام کے نام سے ہمارے خلاف نہ کر دے
کہ ہمارے خلاف کسی قسم کا انقلاب بر پا ہو جائے۔اس خطرے کے پیش نظر وہ ضرور آمر بننا شروع
ہو جاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ جبر کو اختیار کرنے لگتے ہیں اور چونکہ جن پر ظلم کیا جاتا ہے وہ عوام کی
نظر میں اسلام کے بچے ہمدرد ہوتے ہیں اس لئے دن بدن علماء کے حق میں اور سیاستدانوں کے خلاف
نفرت کے جذبات بڑھتے چلے جاتے ہیں۔وو
پس یہ ایک مسئلہ نہیں۔اس مسئلے کی کئی شاخیں ہیں اور ان سب مسائل کا ایک ہی علاج
ہے جو میں نے بیان کیا ہے کہ قرآن کے عدل کے نظام کو اس طرح مضبوطی سے پکڑ لیں جیسے
عروہ و ثقی“ پر ہاتھ ڈال دیا جاتا ہے جس کے لئے پھر ٹوٹنا مقدر نہ ہو۔یہی وہ خدا کی رسی ہے،
عدل کی رسی جسے محد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اقوام عالم میں امن پیدا کرنے کے لئے لڑکا یا تھا۔اس رسی کا دامن چھوڑ کر آپ کو دنیا میں کہیں امن نصیب نہیں ہوسکتا پس مضبوطی سے اس کڑے پر ہاتھ
ڈالیں اور تمام دنیا کو بھی جو امن کی متلاشی ہے اسی کڑے پر ہاتھ ڈالنے کے لئے دعوتیں دیں۔پھر ایک اور عجیب بات یہ ہے کہ جہاد کے دعاوی بھی کئے جاتے ہیں اور اعلان بھی کئے
۳۰۷
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
جاتے ہیں اور ساتھ ہی ملاں کے ان تین اصولوں کو تسلیم بھی نہیں کیا جاتا۔یہ سیاستدان کا دوسرا جرم
ہے۔جانتے بوجھتے ہوئے کہ اسلام کا نظام عدل اس قسم کی لڑائیوں کی تلقین نہیں کرتا جس قسم کی لڑائیوں
کو ملاں جہاد قرار دیتا ہے۔جب بھی کوئی ملکی خطرہ در پیش ہو اور سیاسی جنگ سامنے ہو تو خودملاں سے
کہہ کر اور اس کے ہم آواز ہو کر عوام کو جہاد کے نام پر بلانے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا ان قوموں
سے مزید متنفر ہو جاتی ہے اور دل میں یقین کر لیتی ہے کہ ان کے سیاست دان ظاہری طور پر تو یہی کہتے
ہیں کہ اسلام کے جہاد کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تلوار کے زور سے نظریات کو پھیلاؤ یا ہرلڑائی میں خدا
کا نام استعمال کرو مگر جب ضرورت پڑتی ہے تو ہمیشہ اسی تصور کا سہارا لیتے ہیں بار بار ہر جگہ ایسے ہوتا
ہے اور ہوتا چلا آیا ہے۔میں نے جہاں تک اسلامی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے آنحضرت ﷺ کے مقدس دور کے بعد
اگر مسلمان ملکوں کی لڑائیوں پر نظر ڈالیں تو آپ حیران ہوں گے کہ تمام لڑائیاں جہا د مقدس
تھیں۔ایک بھی لڑائی مسلمانوں نے نہیں لڑی خواہ وہ غیروں کے ساتھ لڑی ہو یا اپنوں کے ساتھ لڑی ہو۔خواہ وہ سنی سنی کے درمیان ہو یا شیعہ شیعہ کے درمیان ہو یا شیعہ سنی کے درمیان ہو جو اس وقت کے
علماء اور ان کے سیاستدانوں کے نظریوں کے مطابق جہاد مقدس نہ ہو۔عجیب بات ہے کہ مسلمانوں
کو جہاد کے سوا کوئی لڑائی پیش نہیں آتی۔ساری دنیا کی قو میں سیاسی لڑائیاں لڑتی ہیں۔ان کو ہر قسم کی
لڑائیوں کے سامنے کرنے پڑتے ہیں اور مسلمانوں کے لئے صرف جہاد ہی رہ گیا ہے اور اس جہاد کی
تاریخ میں بھاری حصہ مسلمانوں کا آپس میں ایک دوسرے سے لڑنے کا ہے اور ایک دوسرے کو جہاد
کے نام پر قتل وغارت کیا گیا ہے۔پس یہ تمسخر تو المیہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ایک دردناک المیہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔اب اس المیہ کو ختم ہونا چاہئے دنیا کی نظر سے دیکھیں تو اس زمانے کا سب سے بڑا تمسخریہ نظریہ ہے جو
میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں جسے اسلام کی طرف منسوب کیا جا رہا ہے اور اگر اندرونی مسلمان
کے دل کی نظر سے دیکھیں تو ایک انتہائی دردناک اور ہولناک المیہ ہے جو تیرہ سوسال سے ہمارا پیچھا
۳۰۸
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
نہیں چھوڑ رہا۔اس لئے اگر اپنی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو اپنے خیالات اور اپنے رجحانات اور اپنے
اعمال میں پاک تبدیلیاں پیدا کریں۔جب تک مسلمانوں کی سوچ میں انقلاب بر پا نہیں ہوتا اس
وقت تک وہ دنیا میں کوئی انقلاب بر پا کرنے کے اہل نہیں ہو سکتے۔بغیر تیاری کے جہاد کی بے معنی پکار
اور پھر ظلم پر ظلم یہ کہ اس جہاد کے نظریے پر یقین رکھتے ہوئے جہاد کی تیاری کوئی نہیں۔قرآن کریم نے تو یہ تعلیم دی تھی وَاَعِدُّوا لَهُمْ مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَّمِنْ
دج
رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُقَ اللهِ وَعَدُوَّكُمْ وَأَخَرِيْنَ مِنْ دُونِهِمْ
لَا تَعْلَمُوْنَهُمُ اللهُ يَعْلَمُهُمُ (الانفال: ۲۱) کہ اے مسلمانوں اپنی خود حفاظتی کے لئے تیار
رہو اور خوب تیاری کرو ہر ایسے دشمن کے خلاف جو تم پر کسی وقت بھی حملہ آور ہو سکتا ہے۔ہر قسم کے
میدان میں اپنے سواروں کے ذریعے اور پیدلوں کے ذریعے ان سے مقابلے کے لئے ایسے
تیار ہو جاؤ کہ ان پر دور دور تک تمہارا رعب پڑ جائے اور کسی کو جرات نہ ہو کہ ایسی تیار قوم پر حملے
کا تصور کر سکے۔وہ صرف تمہارے ہی دشمن نہیں بلکہ پہلے اللہ کے دشمن ہیں۔عدو اللهِ
وَعَدُوَّكُمْ پس تم تو اپنے دشمنوں سے غافل رہ سکتے ہو۔لیکن خدا اپنے دشمنوں سے غافل
نہیں رہا کرتا لَا تَعْلَمُونَهُمْ اللهُ يَعْلَمُهُمُ ایسے حال میں بھی کہ جب تم ان سے بے خبر
ہو گے خدا ان کو جانتا ہوگا۔پس اگر تم تیاری کا حکم تسلیم کر لو اور دل و جان سے اس پر عمل کرو تو خدا
تمہیں خوشخبری دیتا ہے کہ تمہاری غفلت کی حالت میں بھی پردہ پوشی سے کام لے گا اور تمہیں دشمن
کے حملوں سے محفوظ ر کھے گا۔یہ ہیں اسلامی جہاد کو تسلیم کرنے کے بعد اس پر عمل کا فیصلہ کرنے کے بعد مسلمانوں کی ذمہ
داریاں جو قرآن کریم نے بیان فرمائی ہیں ان پر کہاں عمل ہو رہا ہے۔حالت یہ ہے کہ جتنے مسلمان
ممالک ہیں یہ اسلحہ سازی میں ہر اس ملک کے محتاج ہیں جن کے خلاف مسلمان جہاد کا اعلان کرتے
۳۰۹
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ہیں۔جن مغربی یا مشرقی قوموں کو مشرک اور خدا سے دور اور خدا کے دشمن اور بت پرست اور ظالم
اور سفاک بنا کر پیش کیا جاتا ہے اور یہ حکم سنایا جاتا ہے کہ ان سے لڑنے کا تمہیں حکم دیا گیا ہے راکٹ
مانگنے کے لئے بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھائے جاتے ہیں اور سمندری اور ہوائی جنگی جہاز مانگنے کے
لئے بھی ان کی طرف دیکھا جاتا ہے، تو ہیں بھی ان سے مانگی جاتی ہیں۔ہر قسم کے راکٹ اور دوسرا
اسلحہ بھی ان سے طلب کیا جاتا ہے۔سادگی کی حد ہے۔کہتے ہیں
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
لیکن یہ سادگی پھر بھی قرین قیاس ہے۔سمجھ میں آجاتی ہے، بھولا پن ہے مگر تمہاری سادگی
جہالت کی انتہا ہے کہ جن کو دشمن قرار دیتے ہو ، جن کوللکارتے ہو اور کہتے ہو کہ ہمارے مذہب کی تلقین
ہے کہ تمہارے خون کا آخری قطرہ چوس جائیں انہی سے مخاطب ہو کے کہتے ہو کہ ہم نہتے ہیں۔ہمیں
ہتھیار تو دو کہ تمہاری گردنیں اڑائیں۔اس سے بڑی جہالت اور کیا ہوسکتی ہے۔پس اب ایک قوم کی
قوم نے اپنے مفادات کی خود کشی کا فیصلہ کر لیا ہو تو کون ہے جو ان کی مدد کو آئے گا اور کیسے کوئی ان کی مدد
کر سکے گا۔ایسی قوموں کی تو پھر خدا بھی مدد نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيْرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد:۱۲) ہرگز خدا تعالیٰ
کسی قوم کی امداد کا فیصلہ نہیں کرتا۔کسی قوم کی امداد کو نہیں آتا۔اس کے اندر تبدیلیاں پیدا نہیں کرتا
جتنى يُغَيِّرُ وا مَا بِأَنْفُسِهِمْ اس کے دونوں معنی ہیں یعنی یہاں تک
کہ وہ اپنے آپ
کو تبدیل کر لیں۔ایک اور آیت میں اس کا یہ مفہوم بیان کیا گیا ہے کہ وہ قو میں جو اپنی نعمتوں کو خود اپنے ہاتھ سے ضائع
نہ کر لیں ، ضائع کرنے کا فیصلہ نہ کریں اللہ تعالیٰ ان کی نعمتوں کو تبدیل نہیں کیا کرتا۔اس آیت کو
کھلا چھوڑا گیا ہے جس کا مطلب ہے دونوں معانی ہو سکتے ہیں کہ وہ قومیں جو اپنی نعمتوں کو تبدیل کرنے
میں جو خدا نے ان کو عطا کی تھیں پہل نہ کریں اللہ تعالیٰ بھی ان کی نعمتوں کی حفاظت فرمائے گا اور
دوسرا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ قومیں جو خود اپنی تقدیر بنانے میں کوشش نہ کریں اور اپنے حالات کو
۳۱۰
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں اللہ تعالیٰ کبھی ان
کو تبدیل نہیں کرے گا۔عالم اسلام کے لئے چند مشورے
پس عالم اسلام کو میرا مشورہ یہی ہے کہ پہلے اسلام کی طرف لوٹو اور اسلام کے دائمی
اور عالمی اصولوں کی طرف لوٹو، پھر تم دیکھو گے کہ خدا کی برکتیں کس طرح تم پر ہر طرف سے نازل
ہوتی ہیں۔دوسرا اہم مشورہ یہ ہے کہ علوم وفنون کی طرف توجہ کرو۔نعرہ بازیوں میں کتنی صدیاں تم نے
گزار دیں۔تم نعرے لگا کر اور شعر و شاعری کی دنیا میں ممولوں کو شہبازوں سے لڑاتے رہے اور ہمیشہ
شہباز تم پر جھپٹتے رہے اور کچھ بھی اپنا نہ بنا سکے۔دوسری قومیں علوم وفنون میں ترقی کرتی رہیں
اورسائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تم پر ہر پہلو سے فتح یاب ہوتی رہیں اور تم پر ہر پہلو سے فضیلت
لے جاتی رہیں۔اب ان سے مقابلے کی سوچ رہے ہو اور وہ آزمودہ ہتھیار جوان کے ہاتھ میں
تمہارے خلاف کارگر رہے ہیں ان کو اپنانے کی کوئی کوشش نہیں۔پس بہت ہی بڑی اہمیت کی بات یہ
ہے کہ علوم وفنون کی طرف توجہ دو اور مسلمان طالب علموں کے جذبات سے کھیل کر ، ان کو گلیوں میں
لڑا کر گالیاں دلوا کر ان کی اخلاقی تباہی کے سامان نہ کرو اور ان کی علمی تباہی کے سامان نہ کرو اور
پھر پولیس کے ذریعہ انہیں ڈنڈے پڑوا کر یا گولیاں چلا کر ان کی جسمانی تباہی کے سامان نہ کرو
اور ان کی عزتوں کی تباہی کے سامان نہ کرو۔اب تک تو تم یہی کھیل کھیل رہے ہو۔مسلمان نسلوں کو
جوش دلاتے ہواور پھر وہ بے چارے گلیوں میں نکلتے ہیں اسلام کی محبت کے نام پر ، پھر ان کو رسوا اور
ذلیل کیا جاتا ہے ان پر ڈنڈے برسائے جاتے ہیں۔ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں اور ان کو کچھ پتا
نہیں کہ ہم سے یہ کیوں ہو رہا ہے اس لئے جذبات سے کھیلنے کی بجائے ان کو حوصلہ دو ان کو سلیقہ دو۔ان
کو قتل کی تعلیم دوان
کو بتاؤ کہ اگر تم دنیا کی قوموں میں اپنا کوئی مقام بنانا چاہتے ہو تو علم وفضل کی دنیا
میں مقام بناؤ اور اس کے بغیر تمہیں دنیا میں تمہارا قابل عزت مقام عطا نہیں ہوسکتا۔
خودانحصاری کی ضرورت
۳۱۱
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
اقتصادی استحکام کا یہ حال ہے کہ سوائے چند تیل کے ملکوں کے جن کو تیل کی غیر معمولی
دولت حاصل ہے تمام مسلمان ممالک اور تمام تیسری دنیا کے ممالک ان امیر ملکوں کے سامنے دست
طلب دراز کئے بیٹھے ہیں جن کی زیادتیوں کے شکوے کئے جاتے ہیں۔جن کی غلامی کے خلاف اپنے
عوام کو نفرت کی تعلیم دی جاتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آکر ہمیں غلام بنالیا اور ایسی قو میں
ہیں کہ ان سے ہمیں بالاخر انتقام لینا ہے۔پس وہاں بھی تضادات پیدا کر دئیے جاتے ہیں۔انگریز کا
نام خود سعودی عرب میں لو یا کویت میں لو تو جو انگریز کی حمایت میں بولے گا وہ واجب القتل سمجھا
جاۓ گا۔امریکہ کا نام لینا گالی ہے لیکن ساری کی ساری قوم امریکنوں اور انگریزوں کے ہاتھ پر بکی
ہوئی ہے اور ان کی بیعت کر چکی ہے اور کسی کو کوئی ہوش نہیں۔پس جو غریب ممالک ہیں وہ بھکاری
بنادیئے گئے ہیں۔جو امیر ممالک ہیں وہ اپنی بقا کے لئے اپنے مخالفوں پر انحصار پر مجبور ہو چکے ہیں۔پس کیسی مفلسی کا عالم ہے کہ امیر ہو یا غریب ہو وہ بھکاری کے طور پر اس دنیا میں زندہ رہ سکتا ہے
اور عزت اور آزادی کے ساتھ سانس نہیں لے سکتا۔پس سب سے بڑا خطرہ عالم اسلام کو اور تیسری دنیا کو ان کی نفسیاتی ذلتوں سے ہے وہ
کیوں نہیں سمجھتے ، بھکاری کبھی آزاد نہیں ہو سکتا۔اگر تم نے اپنے لئے بھکاری کی زندگی قبول کر لی ہے تو
ہمیشہ ذلیل ورسوار ہو گے۔غیر قوموں کے متعلق تو یہ کہہ سکتے ہو کہ ان کو اس کے خلاف کوئی تعلیم نہیں دی
گئی پر تم قیامت کے دن خدا اور محمد مصطفی ﷺ کو کیا جواب دو گے۔کیا قرآن کی یہ آیت تمہارے
خلاف گواہی نہیں دے گی کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( آل عمران : 1) اے محمد
مصطفی کے غلامو! تم دنیا کی بہترین امت تھے جو دنیا پر احسان کرنے کے لئے نکالی گئی تھی اور کیا
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی یہ نصیحت تمہارے خلاف گواہ بن کر نہیں کھڑی ہوگی کہ الید العلیا
خيــر مـن اليد السفلی ( بخاری کتاب الزکاۃ حدیث نمبر : ۱۳۳۸) کہ اوپر کا ہاتھ ، عطا کرنے والا ہاتھ
۳۱۲
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
ہمیشہ نیچے کے یعنی بھیک مانگنے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے پس اپنی خوبیاں تو تم نے خود غیروں کے
سپرد کر دیں۔منگتے ، بھکاری بن گئے اور فخر سے اپنی قوم کے سامنے تمہارے سیاستدان یہ اعلان کرتے
ہیں کہ امریکہ نے اتنی بھیک منظور کرلی ہے اور امریکہ نے جو بھیک نہیں دی تھی وہ سعودی عرب نے
منظور کر لی ہے۔اگر تمہاری رگوں میں بھیک کا خون دوڑ رہا ہے تو کس طرح قوموں کے سامنے سراٹھا
کر چلو گے۔شعروں کی دنیا میں بسنے کی عادت پڑی ہوئی ہے۔اقبال کی پرستش کی جاتی ہے جو یہ
کہتا ہے:
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر مغنیاں لہک لہک کر یہ کلام دنیا کو سناتی ہیں اور مسلمان سر دھنتا ہے
کہ ہاں اس رزق سے موت اچھی لیکن ہرموت سے ان کے لئے وہ رزق اچھا ہے جو غلامی کی
زنجیروں میں جکڑ دیتا ہے۔کوئی قربانی کی موت اپنے لئے قبول نہیں کر سکتے۔پرواز میں کوتاہی کی
باتیں تو دور کی باتیں رہ گئی ہیں اب تو ہر تہ دام دانے پر لپکنے کا نام پرواز کی بلندی قرار دیا جاتا ہے۔اس سیاستدان سے بڑھ کر اور کون اچھا سیاستدان ہوگا جو کشکول ہاتھ میں لے کر امریکہ کی طرف
گیا اور وہاں سے بھی مانگ لایا اور چین کی طرف گیا اور وہاں سے بھی مانگ لایا اور روس کی طرف گیا
اور وہاں سے بھی مانگ لایا۔یہ اعلیٰ سیاست کی کسوٹی ہے۔اعلیٰ سیاست کو پر کھنے کے معیار ہیں۔یہ
دینی سیاست تو نہیں یہ اسلامی سیاست تو نہیں۔یہ انسانی سیاست بھی نہیں۔یہ بے غیرتی کی سیاست
ہے۔اور واقعہ اقبال نے سچ کہا ہے کہ اس رزق سے موت اچھی ہے جس رزق سے تمہارے ہاتھ
اور پاؤں باندھے جاتے ہوں تم خود بھی ذلیل اور رسوا ہوئے اور جن قوموں نے تمہیں اپنا سر دار
چنا ان سب قوموں سے تم نے بے وفائی کی ، اپنے عوام سے بے وفائی کی۔ان کو بڑی طاقتوں کا غلام
بنانے کے تم ذمہ دار ہو، اے مسلمان سیاستدانوں! اور اے لیڈ رو! ہوش کرو اور توبہ کرو ورنہ کل تاریخ
کی عدالتوں میں تم مجرموں کے کٹہروں میں پیش کئے جاؤ گے۔لیکن اس سے بہت بڑھ کر خدا اور محمد
۳۱۳
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
مصطفی کی عدالت میں قیامت کے دن تم مجرموں کے کٹہروں میں کھڑے کئے جاؤ گے۔اس کا بہت بڑا نقصان یہ ہے کہ جن قوموں کو مانگنے کی عادت پڑ جائے وہ اقتصادی لحاظ
سے اپنی حالت بہتر بنا ہی نہیں سکتیں۔جو ایک فرد کی نفسیات ہوتی ہے وہی قوموں کی نفسیات بھی ہوا
کرتی ہے۔آپ اپنے گردو پیش خود دیکھ لیں کہ جن لوگوں کو مانگنے کی عادت ہو اور تن آسانی اور تنعم کی
عادت ہو وہ ہمیشہ مانگتے ہی دکھائی دیں گے تبھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے مانگنے
والوں کو قیامت کے دن اس حال میں دیکھا کہ چمڑیاں ہڈیوں سے چپکی ہوئی تھیں اور وہ گوشت نہیں
تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ مانگ کر تم اپنے گھر بھر نہیں سکتے۔منگتا خالی ہاتھ ہی رہتا ہے اور اسے اپنی
اقتصادیات کو بنانے کا عزم ہی عطا نہیں ہوتا ، وہ ہمت ہی عطا نہیں ہوتی۔پس جب تک اپنے پاؤں
پر کھڑے ہونے کا قو میں فیصلہ نہیں کرتیں اقتصادی لحاظ سے وہ نہ ترقی کر سکتی ہیں نہ کسی قسم کا استحکام
ان کو نصیب ہوسکتا ہے۔تیسری دنیا کے لئے کچھ نصائح
پس صرف مسلمانوں کے لئے نہیں مشرقی دنیا کے اور افریقہ کے اور دیگر ساؤتھ امریکہ کے
ممالک سے میں یہ درخواست کرتا ہوں کہ اب جو کچھ آپ دیکھ چکے ہیں اس کے نتیجے میں خدا کے لئے
ہوش کریں اور اپنی تقدیر بدلنے کا خود فیصلہ کریں۔بہت لمبازمانہ ذلتوں اور رسوائیوں کا ہو گیا ہے۔خدا کے لئے اس بھیانک خواب سے باہر آئیں جو آپ کے دشمنوں اور بڑی طاقتوں کے لئے تو نظام نو
کا ایک عجیب تصور ہے مگر تیسری دنیا کے غریب ممالک کے لئے اس سے زیادہ بھیا تک خواب ہو نہیں
سکتی۔پس اگر آپ نے نظام نو بنانا ہے اگر جہان نو تعمیر کرنا ہے تو اپنی خوا میں خود بنانی شروع کریں
اور خود ان کی تعبیریں کریں اور خود ان تعبیروں کو عمل کی دنیا میں ڈھالنے کے سلیقے سیکھیں۔کوئی قوم دنیا
میں اقتصادی ترقی کے بغیر آزاد نہیں ہو سکتی اور اقتصادی ترقی کا پہلا قدم خودی کی حفاظت میں ہے
اور عزت نفس کی حفاظت میں ہے اور یہ ہرگز ممکن نہیں جب تک تیسری دنیا کے ممالک میں سادہ زندگی
۳۱۴
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
کی تلقین نہ کی جائے اور سادہ زندگی کی رو نہ چلائی جائے۔مشکل یہ ہے کہ وہاں اونچے اور نیچے طبقے
کے درمیان تفریق بڑھتی چلی جا رہی ہے جبکہ جن ملکوں کو آپ سرمایہ دار ممالک کہتے ہیں ان میں
وہ تفریق کم ہوتی جارہی ہے اور طرز زندگی ایک دوسرے کے قریب آرہا ہے لیکن آپ ایشیا کے
غریب ممالک دیکھئے یا افریقہ کے غریب ممالک دیکھئے یا ساؤتھ امریکہ کے غریب ممالک دیکھئے
وہاں دن بدن نیچے کے طبقے کے اوپر کے طبقے کے بود و باش کی طرز میں فاصلے بڑھتے جارہے ہیں
اور خلیج زیادہ سے زیادہ بڑی ہو کر حائل ہوتی چلی جارہی ہے۔پس ضروری ہے کہ یہ طبقاتی تقسیم
سے پہلے نصیحت اور تلقین کے ذریعے دور کی جائے اور پھر قوانین کے ذریعے ان فاصلوں کو
کم کرنے کی کوشش کی جائے اور یہ تحریک اگر اوپر سے شروع ہوگی تو کامیاب ہوگی ورنہ ہرگز کامیاب
نہیں ہوسکتی۔ارباب حل و عقد یعنی جن کے ہاتھ میں اقتدار کی باگیں ہیں ان کو چاہئے کہ وہ
اوپر سے سادہ زندگی اختیار کرنے کی تحریک چلائیں اور سادہ زندگی اختیار کر کے عوام کو دکھا ئیں۔پس اقتصادی استحکام اور ترقی کے سلسلے میں یہ دوسرا اہم اصول پیش نظر رہنا چاہئے کہ
غریب ملکوں میں ایک پالیسی نہیں چلائی جاسکتی کہ معیار زندگی کو بڑھایا جائے بلکہ دو پالیسیاں چلانی
پڑیں گی غرباء کے معیار زندگی کو بڑھایا جائے اور زیادہ سے زیادہ دولت کا رخ اس طرف موڑا
جائے اور امراء کے معیار زندگی کو کم کیا جائے۔یاد رکھیں یہ نکتہ ایک بہت ہی گہرا نکتہ ہے کہ دولت کی
غیر منصفانہ تقسیم سے ہر گز اتنے نقصان نہیں پہنچتے جتنے دولت کے غیر منصفانہ خرچ سے پہنچتے ہیں۔وہ امیر لوگ جو اپنے روپے کو فیکٹریاں بنانے اور اقتصادی ترقی کے لئے ہمیشہ جتے رہتے ہیں اور خود
سادہ زندگی اختیار کرتے ہیں ان کے خلاف نفرت کی تحریکیں نہیں چل سکتیں کیونکہ وہ عملاً ملک کی
خدمت کر رہے ہیں لیکن وہ لوگ جو تھوڑا سکما کر بھی زیادہ خرچ کرنے کے عادی ہو جائیں ان کا سارا
اخلاقی نظام ہی تباہ ہو جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ دلوں میں وہ آگ بھڑ کانے کا موجب بنتے ہیں۔پس کارخانہ دار تو کم ہیں اور بڑے امیر تاجر بھی کم ہیں لیکن بھاری اکثریت ایسے تنعم پسند ملکوں کی
ان افسروں پر مشتمل ہوتی ہے جو رشوت لیتے ہیں اور رشوت کو عام کرتے ہیں اور ان سیاستدانوں پر