عالم اسلام اور تیسری دنیا کے لئے نصائح
خلیج کا بحران, حصہ 3
۳۱۵
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
مشتمل ہوتی ہے جن کی سیاست بھی اس طرح کھائی جاتی ہے جس طرح کسی چیز کو کیڑا کھا جاتا ہے۔ان کی سیاست بھی پیسہ کمانے کے لئے استعمال ہونے لگتی ہے۔ان کی سیاست بھی دھڑے بندیوں
کے لئے استعمال ہونے لگتی ہے۔ان کی سیاست بھی غریبوں پر رعب جمانے کے لئے اور اپنے
دشمنوں سے انتقام لینے کے لئے استعمال ہونے لگتی ہے گویا کہ سیاست کا رخ تمام تر ان امور کی
طرف پھر جاتا ہے جن کے لئے سیاست بنائی نہیں گئی تھی۔نتیجتا ملک کے اہم امور سے وہ غافل
ہو جاتے ہیں۔ان کے لئے سوچ کا وقت ہی نہیں رہتا۔ان کی سوچوں کی لہریں تمام تر مسلسل ایک ہی
طرف بہتی رہتی ہیں کہ کس طرح اپنا نفوذ قائم کریں، کس طرح اپنے دشمنوں سے بدلے لیں ،کس
طرح زیادہ سے زیادہ دولت اکٹھی کریں۔یہ سیاست کی زندگی چند دن کی تو ہے۔کل پتا نہیں کیا
ہونے والا ہے۔پھر جو کچھ کمانا ہے آج کمالو۔خواہ عزتیں بیچ دو، خواہ ووٹ بیچو، خواہ ووٹ خریدو۔ہر چیز جب سیاست میں جائز قرار دے دی جائے تو جو سیاستدان پیدا ہوں گے وہ قوم کے مفاد کی
حفاظت کیسے کر سکتے ہیں اور اس سارے رجحان میں سب سے زیادہ ظالمانہ کر دار مصنوعی معیار زندگی
ادا کرتا ہے۔جن قوموں میں اپنی اقتصادی توفیق سے بڑھ کر عیاشی کے رجحان پیدا ہو جائیں۔وہ قو میں بھکاری بن جاتی ہیں ان کی سیاست بھی داغدار ہو جاتی ہے، ان کی اقتصادیات بھی پارہ پارہ
ہو جاتی ہے ان کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔پس یہ صیحتیں کن پر اثر کریں گی ، کون سے کان ہوں گے جوان نصیحتوں کو سنیں گے، کون سے
دل ہوں گے جو ان نصیحتوں کو سن کر ہیجان پذیر ہوں گے اور ان میں حرکت پیدا ہوگی۔اگر تمام تر
سیاست اور اخلاق اور اقتصادیات کی بنیاد ہی متزلزل ہو۔اگر نظریات بگڑے ہوئے ہوں اگر نیتیں
گندی ہو چکی ہوں
تو دنیا میں کوئی صحیح نصیحت کسی پر نیک اثر نہیں دکھا سکتی۔اس لئے جس طرح میں نے
غیر قوموں کو نصیحت کی ہے کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کی حفاظت کرو۔تمہاری نیتوں میں شیطان
اور بھیڑ یئے شامل ہیں اور دنیا کی ہلاکت کا فیصلہ تمہاری نیتیں کرتی ہیں۔تمہاری سیاسی چالاکیاں تمہاری
نیتوں پر غالب نہیں آسکتیں بلکہ ان کی مد ہو جایا کرتی ہیں اسی طرح میں مسلمان ملکوں اور تیسری دنیا
۳۱۶
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
کے ملکوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا کے لئے اپنی نیتوں کو ٹولو۔اگر تم اس لئے بچپن سے
انجنیئر نگ کی
تعلیم حاصل کر رہے ہو کہ رشوت لینے کے بڑے مواقع ہاتھ آئیں گے اور بڑی بڑی کوٹھیاں بناؤ گے
اور ویسے محل تعمیر کرو گے جیسے ہمسائے یا کسی اور کے محل تم نے دیکھے تھے تو اس نیت کے ساتھ تم دنیا میں
کچھ بھی تعمیر نہیں کر سکتے۔اگر اس لئے ڈاکٹر بننا چاہتے ہو کہ زیادہ سے زیادہ رو پیدا کٹھا کر کے اپنے
لئے سونے کے انبار بناؤ گے اور بڑے بڑے عظیم الشان ہسپتال تعمیر کرو گے اور زیادہ سے زیادہ روپیہ
کھینچتے چلے جاؤ گے اور اپنی اولاد کے لئے دولتوں کے خزانے پیچھے چھوڑ جاؤ گے تو پھر تم خود بیمار ہو۔Physician Heal Thyself ایسے ڈاکٹر بننے سے بہتر ہے کہ تم خود مرجاؤ کیونکہ جو قوم کی
فلاح و بہبود کے لئے علم طب نہیں سیکھتا اس کے علم طب میں کوئی برکت نہیں ہوتی۔پس اگر سیاستدان بننے کے وقت تم نے یہ خواہیں دیکھیں یا اس سے پہلے یہ خوا میں دیکھی
تھیں کہ جس طرح فلاں سیاستدان نے اقتدار حاصل کیا، اس سے پہلے دو کوڑی کا چپڑاسی یا تھانیدار تھا
یا کچھ اور محکمے کا افسر تھا، استعفے دیئے اور سیاست میں آیا اور پھر اس طرح کروڑ پتی بن گیا اور اتنی عظمت
اور جبروت حاصل کی۔آؤ ہم بھی اس کے نمونے پر چلیں۔آؤ ہم بھی سیاست کے ذریعے وہ سب کچھ
حاصل
کریں تو پھر تم نے سیاست کی ہلاکت کا اسی دن فیصلہ کر لیا اور تم اگر کسی قوم کے راہنما ہوئے تو تم
پر یہ مثال صادق آئے گی کہ :
واذا كان الغراب هاد قوم
سيهديهم طريق الهالكين
کہ دیکھو جب کبھی بھی کوے قوم کی سرداری کیا کرتے ہیں تو ان کو ہلاکت کے رستوں کی
طرف لے جاتے ہیں۔پس نیتوں کی اصلاح کرو اور یہ فیصلے کرو کہ جو کچھ گزر چکا گزر چکا ، آئندہ سے تم قوم کی
سرداری کے حقوق ادا کرو گے، سرداری کے حقوق اس طرح ادا کرو جس طرح حضرت محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وعلی الہ وسلم نے تمام عالم کی سرداری کے حق ادا کئے تھے۔وہی ایک رستہ ہے سرداری کے حق ادا
۳۱۷
یکم مارچ ۱۹۹۱ء
کرنے کا اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں۔حضرت عمرؓ جب بستر علالت پر آخری گھڑیوں تک پہنچے
اور قریب تھا کہ دم تو ڑ دیں تو بڑی بے چینی اور بے قراری سے یہ دعا کر رہے تھے کہ اے خدا! اگر میری
کچھ نیکیاں ہیں تو بے شک ان کو چھوڑ دے میں ان کے بدلے کوئی اجر طلب نہیں کرتا مگر میری غلطیوں
پر پرسش نہ فرمانا۔مجھ میں یہ طاقت نہیں کہ میں اپنی غلطیوں کا حساب دے سکوں۔یہ وہ روح ہے جو
اسلامی سیاست کی روح ہے۔اس روح کی آج مسلمانوں کو بھی ضرورت ہے اور غیر مسلموں کو بھی
ضرورت ہے۔آج کے تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ سیاست کی اس روح کو زندہ کر دو۔تامرتی ہوئی
انسانیت زندہ ہو جائے۔یہ روح زندہ رہی تو جنگوں پر موت آجائے گی لیکن اگر یہ روح مرنے دی گئی
تو پھر جنگیں زندہ ہو گئیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت جنگوں کو موت کے گھاٹ اتار نہیں سکتی۔میری کوشش تو یہی تھی کہ تمام مضمون آج ہی ختم کر دوں لیکن چونکہ وقت بہت زیادہ ہو چکا
ہے اور ابھی بہت سے ایسے مشورے باقی ہیں جن کو مختصر بھی بیان کیا جائے تو وقت لیں گے اس لئے
میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ خطبے میں میں خدا تعالیٰ سے بھاری امید رکھتا ہوں کہ
یہ سلسلہ ختم ہوگا اور پھر ہم واپس جہادا کبر کی طرف لوٹیں گے یعنی ذکر الہی کے متعلق باتیں کریں گے۔دین کے اعلیٰ مفاہیم کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اور دین کی معرفت کی گہرائیوں تک غوطہ زنی کی کوشش
کریں گے تا کہ رمضان میں خوب دل اور نفوس کو پاک کر کے اخلاص کے ساتھ داخل ہوں اور زیادہ
سے زیادہ رمضان کی برکتوں سے اپنی جھولیاں بھر سکیں۔آمین