امن عالم کا خواب حقیقت میں ڈھالنے والے ہمہ گیر مشورے

خلیج کا بحران

۳۱۹
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
امن عالم کے خواب کو حقیقت میں ڈھالنے والے
ہمہ گیر مشورے
( خطبه جمعه فرموده ۱۸ مارچ ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔انتہائی ہولناک مظالم کی ایک اور داستان
خلیج کی جنگ جس کا آغاز 16 جنوری کو ہوا۔26 فروری کو ایک نہایت ہی ہولناک رات
کو اختتام پذیر ہوئی۔یہ ایک ایسی خوفناک مصائب کی رات تھی کہ جس کی کوئی مثال جدید انسانی جنگوں
کی تاریخ میں دکھائی نہیں دیتی۔اس قدر بمباری عراق کی واپس اپنے ملک جاتی ہوئی فوجوں پر کی گئی
ہے اور اس قدر بمباری رات بھر بغداد شہر پر کی گئی کہ جہاں تک میں نے جنگی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے
کسی اور ملک میں کسی اور جنگ میں
کبھی ایسی خوفناک ظالمانہ یک طرفہ شدید بمباری نہیں کی گئی جو
فوجیں کو یت چھوڑ کر واپس بصرہ کی طرف جارہی تھیں ان کے متعلق مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح
انہیں بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ ساری سڑک کویت سے بصرہ تک لاشوں سے اٹی پڑی تھی اور ٹوٹے
بکھرے ہوئے گاڑیوں کے موٹروں کے ، بکتر بند گاڑیوں کے اور دوسرے کئی قسم کی Transport
کے ٹوٹے ہوئے پرزے ہر طرف بکھرے پڑے تھے اور تباہی کا ایسا خوفناک منظر تھا کہ جسے انسان
برداشت نہیں کر سکتا۔یہ مغربی مبصرین کا تبصرہ ہے اور بمباری کے متعلق یا عراق میں بغداد پر بمباری

۳۲۰
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کے متعلق بھی جو مبصر وہاں تبصرہ کر رہا تھا اس کی اپنی آواز بار بار کانپ جاتی تھی اور وہ کہتا تھا کہ تصور میں
بھی نہیں آسکتا کہ آج رات کیسی ہولناک بمباری ہو رہی ہے۔میں نے اس کے متعلق پہلے بھی کہا تھا کہ اور باتوں کے علاوہ دراصل یہ ویٹنام کی ذلت کا
بھوت ہے جو احساس کمتری بن کر امریکہ پر سوار ہے اور کسی طرح اس بھوت کو وہ ہمیشہ کے لئے نکالنا
چاہتے ہیں۔پس وہ رات ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ایک خاص بدمستی کی رات تھی جس میں عراقیوں کے
خون کی شراب پی کر وہ ویٹنام کا غم غلط کرنا چاہتے تھے۔میرا یہ تاثر اس طرح درست ثابت ہوتا ہے کہ
اس جنگ کے بعد صدر بش نے جو تبصرہ کیا وہ بعینہ یہی تبصرہ ہے۔انہوں نے اعلان کیا:۔By God we have kicked the vietnam syndrome once
and for all۔(Harrisburg patriot News, Mar۔2, 1991, U۔S۔A)
کہ خدا کی قسم ! ہم نے ویٹنام کے احساس کمتری کو جو ایک اندرونی بیماری بن کر ہماری جان کو
لگ چکا تھا ہمیشہ کے لئے ٹھڈے مار کر باہر نکال دیا ہے۔لیکن اصل واقعہ یہ نہیں ہے جو وہ سمجھ رہے ہیں
، اصل واقعہ یہ ہے کہ ایک انتہائی ہولناک ظلموں کی داستان کا ہوا تھا جو دراصل ان کے پیچھے پڑا ہوا
تھا اور ویسی ہی ایک اور ظلموں کی داستان کا ایک اور ہوا انہوں نے پیدا کر دیا ہے پس اب ایک ہوے کا
مسئلہ نہیں۔اب دو ہوؤں کا مسئلہ ہے دو بھوت ہیں جو ہمیشہ امریکہ پر سوار رہیں گے ایک ویٹنام کا
بھوت اور ایک عراق پر ظلم و ستم کا بھوت۔ان کو یہ ہوا اس لئے دکھائی نہیں دے رہا کہ ان کے ہاں اس مسئلہ کا تجزیہ اس سے بالکل
مختلف ہے جو تجزیہ دنیا کی نظر میں ہے۔دنیا ویٹنام کو اس طرح نہیں دیکھتی کہ وہاں 54 ہزار امریکن
ہلاک ہوئے اور ان کی لاشیں واپس اپنے وطن پہنچائی گئیں۔دنیا و بینام کے قصے کو اس طرح دیکھتی ہے
کہ 25 لاکھ ویٹنا می وہاں ہلاک ہوئے اور ہزار ہا شہر اور بستیاں خاک میں مل گئیں۔تو زاویے کی نظر
سے مختلف صورتیں دکھائی دے رہی ہیں۔مختلف مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔پس جس ویٹنام سے وہ

۳۲۱
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
بھاگنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے خیال میں ایسے ویٹنام سے بھاگے جہاں 54 ہزار امریکن موت کے
گھاٹ اتارے گئے۔اس کے مقابل پر عراق میں ان
کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا۔لیکن امر واقعہ یہ ہے
کہ تاریخ اس نظر سے نہیں دیکھتی۔تاریخ نے ویٹنام کو ہمیشہ اس نظر سے دیکھا ہے اور ہمیشہ اسی نظر سے
دیکھتی رہے گی کہ امریکن قوم نے اس جدید زمانے میں تہذیب کا لبادہ اوڑھ کر ناحق ایک نہایت کمزور
اور غریب ملک پر حملہ کیا اور ساڑھے آٹھ سال تک ان پر مظالم برساتے رہے۔ایسے ایسے خوفناک بم
برسائے گئے کہ دیہات کے دیہات، علاقوں کے علاقے بنجر ہو گئے۔پس ویٹنام کی یاد کو وہ کبھی بھلا نہیں
سکتے کیونکہ کبھی دنیا انکو بھلانے نہیں دے گی اور اب اس پر عراق کے ظلم و ستم کا اضافہ ہو چکا ہے۔Mr۔Tom King جو برٹش گورنمنٹ کے سیکرٹری آف ڈیفنس ہیں انہوں نے پارلیمنٹ
میں اس بربادی کا خلاصہ ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ ہم نے اس مختصر عرصے میں عراق کے تین ہزار
قصبات کو خاک میں ملا دیا ہے۔اب آپ اندازہ کریں کہ جہاں یہ دعوے کئے جاتے تھے کہ عراق کے
مظلوموں کو ہم ایک ظالم اور سفاک کے چنگل سے نکالنے کی خاطر یہ جنگ کر رہے ہیں ، وہاں انہوں
نے تین ہزار عراقی قصبوں اور شہروں کو تہ خاک کر دیا ہے اور جو باقی تفصیلات ہیں ان کے ذکر کی یہاں
ضرورت نہیں کہ کتنے ان کے سپاہی مارے گئے یا دوسری قسم کے کتنے ہتھیاروں کا نقصان ہوالیکن اس
تھوڑے سے عرصہ میں تین ہزار شہروں کا مٹی میں مل جانا یہ ایک ایسا واقعہ ہے کہ تاریخ میں کبھی اس
تھوڑے سے عرصے میں کسی قوم پر اتنی آفات نہیں توڑی گئیں جتنی عراق پر ان ظالموں نے توڑی ہیں
اور اس کے باوجود فتح کے شادیانے بجا ر ہے ہیں۔حیرت ہے، ذلت اور رسوائی کی حد ہے، یہ ایسی
ہی بات ہے جیسے کسی امریکن بچے کی لڑائی جاپان کے انو کی‘ سے کرا دی جائے اور وہ اس کو مار مار
کے ہلاک کر دے اور پھر نعرے لگائے کہ دیکھو جاپان کو امریکہ پر فتح حاصل ہوگئی۔تمھیں تو میں اکٹھی
ہوئی ہیں دنیا کی تمام طاقتوں نے مل کر عراق کے خلاف ایکا کیا ہوا ہے اور ہر قسم کے جدید ہتھیاروں
میں ہر میدان میں سبقت تھی، ہر میدان میں بالا دستی تھی اور جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا ان کے
ہاتھ پاؤں کاٹ کر ، دانت نکال کر ، پنجے کاٹ کر کہنا چاہئے جس طرح جانور کے پنجے کاٹے جاتے ہیں،

۳۲۲
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
پھر ان کو مارا گیا ہے۔اس پر اب فخر کیا جا رہا ہے کہ کتنی عبرتناک شکست دی ہے۔بہر حال یہ باتیں
تو ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔اس کے مستقبل میں جو نہایت خوفناک نتائج نکلنے والے ہیں ان سے
متعلق جیسا کہ میں گزشتہ خطبہ میں مشورہ دے رہا تھا، میں چند اور مشورے عربوں کو بھی دوسرے
مسلمانوں کو بھی اور تمام دنیا کی خصوصاً تیسری دنیا کی قوموں کو بھی دینا چاہتا ہوں۔عرب اقوام کے لئے چند قیمتی مشورے
عربوں کو فوری طور پر اپنے اندرونی مسائل حل کرنے چاہئیں اور اس اندرونی مسائل کے
دائرے میں میں ایران کو بھی شامل کرتا ہوں۔کیونکہ تین ایسے مسائل ہیں جو کہ اگر فوری طور پر حل نہ
کئے گئے تو عربوں کو فلسطین کے مسئلے میں کبھی اتفاق نصیب نہیں ہو سکے گا۔ایران کی عربوں کے ساتھ ایک تاریخی رقابت چلی آرہی ہے جس کے نتیجے میں سعودی
عرب اور کویت عراق کی مدد پر مجبور ہو گئے تھے۔اور باوجود اس کے کہ اندرونی طور پر اختلافات تھے
لیکن وہ کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے کہ ایران ان کے قریب آکر بیٹھ جائے۔دوسرا شیعہ سنی اختلاف کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے میں بھی سعودی عرب حد سے زیادہ الرجک
ہے۔وہ شیعہ فروغ کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتا۔تیسرا مسئلہ کردوں کا مسئلہ ہے۔جہاں تک
دشمن کی حکمت عملی کا تعلق ہے۔اسرائیل سب سے زیادہ اس بات کا خواہشمند ہے کہ یہ تینوں مسائل
بھڑک اٹھیں۔چنانچہ جنگ ابھی دم تو ڑ رہی تھی کہ وہاں عراق کے جنوب میں شیعہ بغاوت کروادی گئی
اور شیعہ بغاوت کے نتیجے میں ایران عرب، رقابت کا مسئلہ خود بخود جاگ جانا تھا۔چنانچہ شیعہ علماء نے
ایران کی طرف رجوع کیا اور ان سے مدد چاہی۔غالباً سعودی عرب نے اس موقع پر بہت شدید دباؤ
ڈالا ہے ( کوئی خبر تو باہر نہیں نکی لیکن منطقی نتیجہ یہ نکلتا ہے ) اور امریکہ کو اس یہودی سازش کا آلہ کار بننے
سے روک دیا ہے۔ورنہ یہ معاملہ یہاں رکنے والا نہیں تھا اور یہ بھی ممکن ہے کہ ایران نے عقل سے کام
لیا ہو۔اسی علاقے میں اگلی خوفناک جنگوں کی بنیاد ڈال دی جاتی۔تا ہم دشمن کی طرف سے یہ کوشش

۳۲۳
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ابھی تک جاری ہے اور اگر یہ کامیاب ہوگئی تو اسی کے نتیجے میں دشمنوں کو دو اہم مقصد حاصل ہو جائیں
گے۔اول ایران عرب رقابتیں بڑھنی شروع ہونگی اور دوم شیعہ سنی فساد بھڑک اٹھیں گے اور اب یہ
دونوں افتراق پھر دوسرے کئی قسم کے جھگڑوں حتی کہ جنگوں پر بھی منتج ہو سکتے ہیں۔کر دوں کو بھی اسی وقت انگیخت کیا گیا ہے۔کردوں کا مسئلہ اس لئے آگے نہیں بڑھا کہ
مغربی قو میں بظاہر انصاف کے نام پر بات کرتی ہیں۔لیکن فی الحقیقت محض اپنے ذاتی مقاصد دیکھتی
ہیں۔اس موقعہ پر کردوں کا مسئلہ چھیڑنا ان کے مفاد میں نہیں تھا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کرد مسئلے کا تعلق
صرف عراق سے نہیں ہے۔کرد مسئلے کا تعلق چار قوموں سے ہے۔ایرانیوں سے ،ہترکوں سے اور
روسیوں سے اور عراقیوں سے۔پس اگر انصاف کے نام پر عراق کے خلاف کردوں کو ابھارتے اور
ان کی مدد کرتے تو لازماً ترکی کے خلاف بھی ابھارنا پڑتا تھا ورنہ ان کا انصاف کا بھرم ٹوٹ جاتا اور یہ
دعویٰ جھوٹا ثابت ہو جاتا اور کر دوں کو انگیخت کرنے کے نتیجے میں ویسے بھی تمام کردوں کے اندر آزادی
کی نئی رو چلتی اور مسائل صرف عراق کے لئے پیدا نہیں ہونے تھے بلکہ ایران کے لئے ، ترکی کے لئے
اور روس کے لئے بھی پیدا ہونے تھے پس اس وقت خدا کی تقدیر نے وقتی طور پر ان مسائل کو ٹال دیا
لیکن نہایت ضروری ہے کہ یہ تمام مسلمانوں قومیں جن کا ان مسائل سے تعلق ہے، فوری طور پر
آپس میں سر جوڑیں اور ان مسائل کو مستقل طور پر حل کر لیں۔ورنہ یہ ایک ایسی تلوار کے طور پر ان کے
سروں پر لٹکتے رہیں گے جو ایسی تار سے لٹکی ہوئی ہوگی جس کا ایک کنارہ مغربی طاقتوں کی انگلیوں میں
پکڑا ہوا ہے یا الجھا ہوا ہے تا کہ جب چاہیں اس کو گرا کر سروں کو زخمی کریں ، جب چاہیں اتار کر
سر سے لے کر دل تک چیرتے چلے جائیں۔ان مسائل کے استعمال کا یہ خوفناک احتمال ہمیشہ ان کے
سر پر لٹکا رہے گا اور یہی حال دیگر دنیا کے مسائل کا ہے مغربی طاقتیں ہمیشہ بعض موجود مسائل کو جب
چاہیں چھیڑتی ہیں اور استعمال کرتی ہیں اور اس طرح تیسری دنیا کی قومیں ایک دوسرے سے لڑ کر
ایک دوسرے کو ہلاک کرنے کا موجب بنتی ہیں۔ایک اور اہم مشورہ ان کے لئے یہ ہے کہ بظاہر یہ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ ڈال

۳۲۴
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
رہا ہے کہ وہ اردن کا مغربی کنارہ خالی کر دے۔لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ سب قصہ ہے۔ایک ڈرامہ
کھیلا جارہا ہے۔اگر امریکہ اس بات میں مخلص ہوتا کہ اسرائیل اردن کا مغربی کنارہ خالی کر دے تو
صدام حسین کی یہ پہلے دن کی پیش کش قبول کر لیتا کہ ان دونوں مسائل کو ایک دوسرے سے باندھ لو
میں کو یت خالی کرتا ہوں تم اسرائیل سے عربوں کے مقبوضہ علاقے خالی کرالو۔خون کا ایک قطرہ بہے
بغیر یہ سارے مسائل حل ہو جانے تھے۔پھر اس تیزی سے اسرائیل وہاں یہودی بستیاں تعمیر کر رہا ہے اور جو روپیہ اسرائیل کو اس
وقت مغربی طاقتوں کی طرف سے دیا گیا ہے اس روپے کا اکثر استعمال اردن کے مغربی کنارے کے
علاقے میں روس کے یہودی مہاجرین کو آباد کرانا ہے۔اس لئے عقلاً کوئی وجہ سمجھ ہی نہیں آتی کہ ایسا
واقعہ ہو جائے کہ امریکہ اس دباؤ میں سنجیدہ ہو اور اسرائیل اس بات کو مان جائے۔ایک خطرہ ہے کہ اس
کو ایک طرف رکھ کر شام کو یہ مجبور کیا جائے کہ مصر کی طرح تم باہمی دوطرفہ سمجھوتے کے ذریعے اسرائیل
سے صلح کر لو۔اگر یہ ہوا تو فلسطینیوں کا عربوں میں نگہداشت کرنے والا اور ان کے سر پر ہاتھ رکھنے والا
سوائے عراق اور اردن کے کوئی نہیں رہے گا۔عراق کا جو حال ہو چکا ہے وہ آپ دیکھ رہے ہیں۔اردن
میں پہلے ہی اتنی طاقت نہیں ہے بلکہ یہ ہوسکتا ہے کہ اسرائیل اردن سے ایسی چھیڑ چھاڑ جاری رکھے کہ
اس کو بہانہ مل جائے کہ اردن نے چونکہ ہمارے خلاف جارحیت کا نمونہ دکھایا ہے یا ہمارے دشمنوں کی
حمایت کی ہے اس لئے ہم اس کو بھی اپنے قبضے میں لے لیں تو اس نقطہ نگاہ سے مشرق وسطی کی تین
قوموں ایران، عراق اور اردن کا اتحاد نہایت ضروری ہے اور اس کے علاوہ دیگر عرب قوموں سے ان
کی مفاہمت بہت ضروری ہے۔تا کہ یہ تین نظر کے ایک طرف نہ رہیں بلکہ کسی نہ کسی حد تک دیگر عرب
قوموں کی حمایت بھی ان کو حاصل ہو۔ایک اور مسئلہ جو اب اٹھایا جائے گا وہ سعودی عرب کے اور کویت کے تیل سے ان عرب
ملکوں کو خیرات دینے کا مسئلہ ہے جو تیل کی دولت سے خالی ہیں۔یہ انتہائی خوفناک خود کشی ہوگی اگر
ان ملکوں نے اس طریق پر سعودی عرب اور کویت کی امداد کو قبول کر لیا کہ گویا وہ حق دار تو نہیں ہیں

۳۲۵
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
لیکن خیرات کے طور پر ان کی جھولی میں بھیک ڈالی جارہی ہے۔تو اس کے نتیجے میں فلسطین کے مسئلے
کے حل ہونے کے جو باقی امکانات رہتے ہیں وہ بھی ہمیشہ کے لئے مٹ جائیں گے۔اس لئے
اس مسئلے پر عربوں کو یہ موقف اختیار کرنا چاہئے کہ عربوں کو خدا تعالیٰ نے جو تیل کی دولت دی ہے
وہ سب کی مشتر کہ دولت ہے اور ایسا فارمولہ طے کرنا چاہئے کہ اس مشترک دولت کی حفاظت بھی
مشترک طور پر ہو اور اس کی تقسیم بھی منصفانہ ہو۔البتہ جن ملکوں میں یہ دولت دریافت ہوئی ہے ان
کو پانچواں حصہ (جیسا کہ اسلامی قانون خزائن کے متعلق ہے ) یا فقہاء کے نزدیک اختلاف ہوں گے،
کچھ نہ کچھ حصہ زائد دے دیا جائے۔مگر مشتر کہ دولت کے اصول کو منوانا ضروری ہے اور اس پر قائم رہنا
ضروری ہے ، اس کے بعد ان کو جو کچھ ملے گا وہ عزت نفس قربان کر کے نہیں ملے گا بلکہ اپنا حق سمجھتے
ہوئے ملے اور امر واقعہ یہی ہے کہ سارا عالم عرب ایک عالم تھا جسے مغربی طاقتوں نے توڑا ہے اور
اپنے وعدے توڑتے ہوئے تو ڑا ہے ورنہ پہلی جنگ عظیم کے معا بعد واضح اور قطعی وعدہ انگریزی
حکومت کی طرف سے تھا کہ ہم ایک متحد آزاد عرب کو پیچھے چھوڑ کر جائیں گے اور وہ متحد آزا د عرب
کا وعدہ ان کے حق میں ابھی تک پورا نہیں ہوا۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت سارے عرب کی
دولت مشتر که دولت تسلیم کر لی گئی تھی اور اسی اصول کو پکڑ کر اسے مضبوطی سے تھام لینا چاہئے اور
اس گفت و شنید کو ان خطوط پر آگے بڑھانا چاہئے۔اقتصادی دولت مشترکہ کی ضرورت
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس تمام خطے کی ایک اقتصادی دولت مشتر کہ بنی چاہئے۔اس سے پہلے صدر ناصر نے جو ایک عرب کا تصور پیش کیا تھا وہ سیاسی وحدت کا تصور تھا۔ضروری نہیں
ہوا کرتا کہ سیاسی وحدت کا تصور پہلے ہو اور اقتصادی اور دوسری وحدتوں کا تصور بعد میں آئے جب
سیاسی وحدت کے تصور کو پہلے رکھا جاتا ہے تو باقی وحدتوں کو بعض دفعہ شدید نقصان پہنچتا ہے۔اس لئے
یورپ کی کامن مارکیٹ بناتے ہوئے یہاں کے ذی شعور لیڈروں نے پہلے اقتصادی تعاون کی بات

۳۲۶
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
چلائی اور تھوڑے تھوڑے حصوں میں اقتصادی تعاون کے مقاصد کو حاصل کرنے کے بعد رفتہ رفتہ
سیاسی وحدت کی طرف قدم اٹھایا ہے۔Pan Arabism کی تحریک جس کا میں نے ذکر کیا ہے دراصل اس کا آغا ز صدر جمال
ناصر سے بہت پہلے جمال الدین افغانی نے کیا تھا اور یہ انہیں کا فلسفہ ہے جس کو اپنا کر بعد میں یہ
تحریکات آگے بڑھیں پس جمال الدین افغانی کا یہ تصور کہ عرب کو متحد ہو جانا چاہئے بلکہ عالم اسلام کو
متحد ہو جانا چاہئے ، ایک ایسا تصور ہے جو اس شکل میں مسلمانوں کو قبول ہی نہیں ہو سکتا۔نہ قرآن کریم
نے تمام مسلمانوں کے ایک حکومت کے اندر اکٹھے ہونے کا کہیں کوئی تصویر پیش کیا ہے۔اس شکل میں تو
عرب وحدت بھی حاصل ہونا ناممکن ہے سوائے اس کے کہ مختلف قدموں اور مراحل میں حاصل کرنے
کی کوشش کی جائے۔پس سب سے اہم قدم اقتصادی وحدت کا ہے جس میں مشترکہ لائحہ عمل ہوں مشترکہ منصو بے
بنائے جائیں اور اس سارے خطے کو خصوصیت کے ساتھ خوراک میں خود کفیل بنانے کے منصوبے ہوں
اور انڈسٹری میں یعنی صنعت و حرفت میں خود کفیل بنانے کے منصوبے ہوں تب ان ممالک کی آزادی کی
کوئی ضمانت دی جاسکے گی۔تیسری دنیا کے لئے خطرہ
اس ضمن میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اقتصادی آزادی کا تعلق صرف اس خطے سے نہیں
ہے بلکہ تمام تیسری دنیا کی قوموں کے ساتھ ہے اور ان کے لئے ایک شدید خطرہ درپیش ہے جس کو
ابھی سے پوری طرح سمجھنا چاہئے اور اس کے لئے انسدادی کاروائیاں کرنی نہایت ضروری ہیں۔Neo Imperialism یعنی جدید استعماریت کا ہے۔روس کے ساتھ صلح ہونے کے بعد وہ مشرقی دنیا جو اشترا کی نظریات کی حامل تھی وہ اپنے
نظریات کو نج کر کے تیزی کے ساتھ پرانے زمانے کی طرف لوٹ رہی ہے اور اب نئے مقابلے

۳۲۷
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
استعماریت کے لحاظ سے ہوں گے۔جب روس نے موجودہ مشکلات سے سنبھالا لے لیا اور ان پر جب
عبور پالیا تو اس کے بعد روس کے لئے اقتصادی مقابلے کے لئے ان سے منڈیاں چھینے کا مسئلہ سب
سے اہم مسئلہ بن جائے گا۔جرمنی ایک نئی اقتصادی قوت کے طور پر ابھرے گا اور مشرقی یورپ کے اور
بہت سے ممالک جرمنی کے ساتھ اس معاملے میں اتحاد کریں گے اور ان سب کی اجتماعی اقتصادی
پیداوارنٹی منڈیوں کی متقاضی ہوگی۔پس تیسری دنیا کے تمام ممالک کے لئے ہولناک خطرات در پیش
ہیں۔یورپ بھی جاگ رہا ہے اور امریکہ بھی جاگ رہا ہے اور ان سب کے مجموعی مقاصد تیسری دنیا پر
اس طریق پر مکمل اقتصادی قبضہ کرنے کے ہیں کہ جس کے بعد صرف سسک سسک کر دم لینے والی
زندگی باقی رہ جائے گی۔عزت کے ساتھ دو وقت کی روٹی کھا کر زندہ رہنے کا تیسری دنیا کی قوموں کے
لئے کوئی سوال باقی نہیں رہے گا۔افریقہ کے بعض ممالک ہیں جو ابھی اس حالت کو پہنچ چکے ہیں کہ
جہاں ان کے لئے سانس لینا بھی دوبھر ہورہا ہے۔اقتصادی تعاون اور با ہمی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت
پس اقتصادی تعاون کی مختلف منڈیاں بنی ضروری ہیں۔مثلاً پاکستان اور ہندوستان اور
بنگلہ دیش اور سری لنکا ، یہ ایک ایسا خطہ ہے جس میں قدرتی طور پر اقتصادی تعاون کی منڈی بنانے کا
امکان موجود ہے اور یہ بھی ممکن ہے اگر ان کے اندرونی مسائل حل ہوں۔اگر اندرونی مسائل حل نہ
ہوں تو یہ نہ اقتصادی منڈیاں بن سکتی ہیں نہ موجودہ تکلیف دہ صورتحال کا کوئی دوسرا حل ممکن ہے موجودہ
تکلیف دہ صورتحال سے مراد وہ صورتحال ہے جو میرے ذہن میں ہے کہ جس کے نتیجے میں آپ جب
اس پر مزید غور کریں گے تو آپ یہ دیکھ کر حیران ہوں گے کہ ہمیشہ کے لئے تیسری دنیا کے ان ممالک کا
اپنی مصیبتوں سے نجات پانے کا ہر رستہ مسدود ہوا پڑا ہے۔ان کے لئے کوئی نجات کی راہ نہیں ہے
اور آنکھیں بند کر کے یہ اسی ناقابل فہم طرز فکر پر قائم ہیں، اس قسم کے مسائل کو حل کرنے کی ان کی
کوششیں ہیں جن کے اندر حل ہونے کی کوئی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ایسے بند رستے ہیں جن سے آگے

۳۲۸
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
گزرا جاہی نہیں سکتا۔چنانچہ وہ مسائل یہ ہیں۔مثلاً کشمیر کا مسئلہ ہے۔کشمیر کے مسئلے کے نتیجے میں
ہندوستان اور پاکستان میں جو رقابتیں پیدا ہو چکی ہیں۔ان رقابتوں کے نتیجے میں یہ اتنی بڑی فوج
پالنے پر مجبور ہیں کہ جس کے بعد دنیا کا کوئی ملک اقتصادی طور پر آزادی سے زندہ نہیں رہ سکتا۔ساتھ
فیصدی سے زائد جس قوم کی اجتماعی دولت فوج پالنے پر خرچ ہورہی ہواس کے حصے میں دنیا میں وقار کی
زندگی ہے ہی نہیں ، اس کے لئے مقدر ہی نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جو اقتصادی لحاظ سے اپنی طاقت
سے بڑھ کر دفاع پر خرچ کرتا ہے اسے بھیک مانگنا لازم ہے اس کی بقاء کے لئے ضروری ہے کہ وہ
اقتصادی لحاظ سے بھی دنیا سے بھیک مانگے اور فوجی طاقت کو قائم رکھنے کے لئے بھی دنیا سے بھیک
مانگے۔پس ہندوستان اور پاکستان کو بھکاری بنے کی جو لعنت ملی ہوئی ہے یا اس لعنت میں وہ مبتلا ہیں
کہ مشرق و مغرب جہاں بھی توفیق ملے وہ ہاتھ پھیلا کر پہنچ جاتے ہیں کہ ہمیں کچھ بھیک دو۔تو اس کی
بنیادی وجہ آپس کے یہ اختلافات ہیں۔آخری قضیئے میں اس کے سوا کوئی صورت نہیں بنتی۔پس مسئلہ کشمیر اور اس قسم کے دیگر مسائل کو حل کرنے کے نتیجے میں ان علاقوں میں انقلاب
بر پا ہو سکتا ہے اور اس کے علاوہ کچھ اور بھی چیزیں ہیں جن پر عملدرآمد ضروری ہے ، صرف ہندوستان
اور پاکستان کے لئے ہی نہیں باقی مشرقی دنیا کے لئے بھی خواہ وہ ایشیا کی ہو یا افریقہ کی ہو، اسی طرح
جنوبی امریکہ میں بھی ایسے ہی مسائل ہیں ، ہر جگہ یہی مصیبت ہے کہ علاقائی اختلافات کے نتیجے میں
عدم اطمینان ہے ، عدم اعتماد ہے اور ہر جگہ تیسری دنیا کے غریب ملک اپنی خود حفاظتی کے لئے اتنا زیادہ
خرچ کر رہے ہیں کہ امیر ملک اس کا دسواں حصہ بھی نہیں کر رہے۔جن کو توفیق ہے وہ تو ۳ فیصد سے
۴ فیصد کی بات کرتے ہیں۔۴ سے ۵ کی اور جب ۷ فیصد خرچ پہنچ جائے تو اس پر خوفناک بخشیں شروع
ہو جاتی ہیں اتنا زیادہ دفاع پر خرچ ہورہا ہے ، ہم برداشت نہیں کر سکتے اور غریب ملکوں کی عیاشی
دیکھیں کہ ساٹھ ساٹھ ستر ستر فیصد خرچ کر رہے ہیں اور اس کے باوجود یہ کافی نہیں سمجھا جاتا۔چنانچہ فوجی امداد مانگی جاتی ہے۔

۳۲۹
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
خود کفالت کی ضرورت
اقتصادی امداد نے ان کو بھکاری بنا دیا اور بھکاری بننے کے بعد ان کی اقتصادی حالت
سدھر سکتی ہی نہیں۔ہر ملک کا یہی حال ہے کیونکہ جس شخص کو جھوٹے معیار زندگی کے ساتھ چمٹ جانے
کی عادت پڑ گئی ہو۔جس شخص کو اپنے جھوٹے معیار زندگی کی بھیک مانگ کر قائم رکھنے کی عادت پڑ چکی
ہو، وہ نفسیاتی لحاظ سے اس قابل ہو ہی نہیں سکتا کہ اقتصادی طور پر اس میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ خود
کوشش کر کے اپنے حالات کو بہتر کرے۔بالکل یہی حال قوموں کا ہوا کرتا ہے۔آپ نے کبھی مانگنے
والے انسانوں کو خوشحال نہیں دیکھا ہوگا۔مانگنے والے انسان مانگتے ہیں۔کھاتے ہیں پھر بھی برے حال
میں رہتے ہیں ہمیشہ ترستے ہی ان کی زندگیاں گزرتی ہیں اور وہ لوگ جو قناعت کرتے ہیں وہ اس کے
مقابل پر بعض دفعہ نہایت غریبانہ حالت سے ترقی کرتے کرتے بڑے مالدار بن جاتے ہیں۔پس تیسری دنیا کی قومیں بدقسمتی سے ایک اور لعنت کا شکار ہیں اور وہ ہے ، قناعت کا فقدان
عزت نفس کا فقدان ہاتھ پھیلانے کی گندی عادت اور اس عادت کے نتیجے میں معیار زندگی کا جھوٹا
ہو جانا آپ نے دیکھا ہو گا بعض دفعہ امیر آدمی بھی ہوٹلوں پر اس طرح خرچ نہیں کرتا جس طرح ایک
مانگنے والا بھکاری بعض دفعہ خرچ کر دیتا ہے۔اس کے نزدیک دولت کی قدر ہی کوئی نہیں ہوتی۔پیسے مانگے اچھا کھا لیا اور چھٹی ہوئی اور اگلے وقت کے لئے خدا تعالیٰ پھر ہاتھ سلامت رکھے تو
مانگنے کے لئے کافی ہیں۔بالکل یہی نفسیات ان قوموں کی ہو جایا کرتی ہے۔ایک جھوٹا فرضی معیار
زندگی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور دیکھنے میں خوشحال دکھائی دیتے ہیں۔حالانکہ ان کی
خوشحالی مانگے کی خوشحالی ہے پس اس خوشحالی کی وجہ سے دھو کے میں مبتلا رہتے ہیں غربت کی تنگی ان کو
مجبور کرسکتی تھی کہ وہ اقتصادی لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور اس کے لئے محنت کریں اور کوشش
کریں وہ تنگی صرف وہاں محسوس ہوتی ہے جہاں قوم کا طبقہ بے بس ہے اور جہاں صاحب اختیار طبقہ
ہے وہاں محسوس نہیں ہوتی یعنی ایسی قومیں دو حصوں میں بٹی ہوئی ہیں ایک بہت ہی محدود طبقہ ہے جو

۳۳۰
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
بالائی طبقہ کہلا تا ہے وہ غریب کی زندگی سے بالکل بے حس ہے اور اس کو پتا ہی نہیں کہ غریب ان کی
آنکھوں کے نیچے کیسے بد حالی میں زندگی گزار رہا ہے۔پس جہاں تکلیف محسوس ہوتی ہے وہاں اختیار
کوئی نہیں ، وہاں قوم کی پالیسیاں نہیں بنائی جاتیں اور جہاں پالیسی بنانے والے دماغ ہیں، حکمت عملی
طے کرنے والے سر ہیں وہاں تکلیف کا احساس نہیں پہنچتا۔پس ایک گہری اعصابی بیماری ہے جس
طرح ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جائے تو نچلے دھڑ کا اوپر کے دھڑ سے واسطہ نہیں رہتا۔پاؤں جل بھی
جائیں تو دماغ کو پتا نہیں لگتا۔پس یہ ہولناک بیماری ہے جو بھیک مانگنے کے نتیجے میں تیسری دنیا کے
ملکوں کو لاحق ہو چکی۔ہے۔فوجی امداد کی لعنت
اس کے بعد فوجی امداد کی بات آپ دیکھ لیجئے۔زیادہ مہنگے ہتھیار جب آپ خریدیں گے تو وہ
اقتصادی حالت جس کا پہلے ذکر گزرا ہے وہ اور بھی زیادہ بدتر ہوتی چلی جائے گی اور یہی ہورہا ہے
اور چونکہ آپ زیادہ نہیں خرید سکتے اس لئے مانگنے پر مجبور ہیں۔جب آپ ہتھیار دوسری قوموں سے
مانگتے ہیں تو ہتھیاروں کے ساتھ ان کے فوجی تربیت دینے والے بھی آتے ہیں یا آپ کے فوجی
تربیت حاصل کرنے کے لئے ان کے ملکوں میں بھی جاتے ہیں اور جتنا بھی غیر قوموں کا جاسوسی کا نظام
تیسری دنیا میں موجود ہے اس کا سب سے بڑا ذمہ دار یہی فیکٹر (Facter) یہی صورتحال ہے کہ
ہتھیار مانگنے کے نتیجہ میں اپنی فوج کو دوسرے ملکوں کے تابع فرمان بنانے کے احتمالات پیدا کر دیتے
ہیں اور جہاں تک میں نے تفصیل سے فوجی امداد دینے والی قوموں اور فوجی امداد لینے والی قوموں
کے حالات کا جائزہ لیا ہے خود ان کے مصنفین کھلم کھلا اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ جہاں جہاں بھی
فوجی امداد دی گئی ہے وہاں وہاں فوجوں میں اپنے غلام بنالئے گئے ہیں اور کثرت کے ساتھ یہ واقعہ
دنیا کے ہر ایسے ملک میں ہو رہا ہے جہاں فوجی امداد پہنچ رہی ہے۔اب اس حصے میں سب سے زیادہ
خطر ناک بات یہ ہے کہ صرف امریکہ ہی نہیں ہے جو فوجی امداد کے ذریعے دوسرے ملکوں کو غلام بنارہا

آج 10 میں سے 10 باقی