امن عالم کا خواب حقیقت میں ڈھالنے والے ہمہ گیر مشورے

خلیج کا بحران, حصہ 2

۳۳۱
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ہے بلکہ اسرائیل بھی امریکہ کے دست راست کے طور پر یہی کام کر رہا ہے جہاں امریکہ براہ راست
نہیں دے سکتا تو اسرائیل کے سپر د کر دیتا ہے اور بعض ایسی جگہیں ہیں جہاں دونوں مل کر اپنے اپنے
دائرے میں غلامی کی دوہری زنجیریں پہنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔یادر ہے کہ مغربی ممالک کے فرسودہ اسلحہ کی مارکیٹ ہمیشہ تیسری دنیا کے ملک بنے رہتے ہیں
اور جب بھی ہتھیاروں کی کوئی جدید کھیپ تیار ہوتی ہے تو پرانی کھیپ کو کھپانے کے لئے نئی منڈیاں
ڈھونڈنی پڑتی ہیں جس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بعض غریب ملکوں میں سروں کی فصلیں پک کر
کاٹے جانے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں کیونکہ غریب ممالک کے آپس کے اختلافات ان ہتھیاروں کی
مارکیٹ پیدا کرتے ہیں۔ابھی تو صرف امریکہ کے زائد اسلحہ کی کچھ ڈھیریاں ختم ہوئی ہیں۔روس کے
اسلحہ کے پہاڑ بھی ابھی فروخت کے لئے باقی ہیں اور دیگر مغربی ممالک کا بھی اس تجارت میں شامل
ہو جانا ہر گز بعید از قیاس نہیں۔جب میں یہ کہتا ہوں کہ ملٹری ایڈز (Aid) اور Aids میں مشابہت ہے تو یہ ایک لطیفے کی
بات نہیں ایک بڑی گہری حقیقت ہے۔Aids کی بیماری جس سے دنیا آج بہت ہی زیادہ خوفزدہ ہے
اور جس کے متعلق بعض پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ 98-1997 ء تک یہ بڑے پیمانے پر مغربی
عیسائی قوموں کو ہلاک کرے گی۔اس کی تفصیل میں جانے کی اس وقت ضرورت نہیں لیکن میں الگ
بعض مواقع پر ذکر کر چکا ہوں۔Aids کی بیماری کا تعارف یہ ہے کہ Aids بیماری کے جراثیم انسان
کے خون کے اندر نظام دفاعی میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور نظام دفاع پر قبضہ کر لیتے ہیں۔پس جس
نظام دفاع کو خدا تعالیٰ نے بیماریوں پر قابو پانے کے لئے بنایا تھا وہ خود بیماریوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے
اور اپنے خلاف وہ حرکت کر نہیں سکتا پس ملٹری ایڈ بالکل اسی Aids کے مشابہ ہے۔وہاں غیر قومیں ہمار
ے غریب ملکوں کے نظام دفاع پر قبضہ کرتی ہیں اور سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ اس کا پورا احساس
نہیں ہے۔یعنی صحت مند حصوں کو بھی احساس نہیں ہے۔ہمارے ہاں ( ہمارے ہاں سے مراد صرف
پاکستان
نہیں بلکہ تیسری دنیا کے سب ممالک ہیں انٹیلی جنس کی آنکھیں اندرونی انقلابات کے خطروں

۳۳۲
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کی طرف لگی رہتی ہیں۔چنانچہ Counter insurgency measures لئے جاتے ہیں۔ایسی
تنظیمیں بنائی جاتی ہیں جو اندرونی بغاوت کے خلاف ہمیشہ مستعد رہیں گی اور Counter
Insurgency کے داؤ سیکھنے کے لئے اکثر صورتوں میں امریکہ کی طرف رجوع کیا جاتا ہے
اور بہت سی صورتوں میں اسرائیل کی طرف بھی رجوع کیا جاتا ہے اب آپ دیکھ لیں کہ سری لنکا میں
اسرائیل نے ان کو Counter Insurgency کے طریق سکھائے اور باغیوں کو بھی بغاوت کے
طریق اسرائیل نے ہی سکھائے۔اسی طرح لائبیریا میں اسرائیل نے ان کو بغاوت کا مقابلہ کرنے کے
طریق سکھائے اور اب مبصرین یہ لکھ رہے ہیں کہ اسرائیل نے لائبیریا کے سربراہ کی حفاظت اتنی عمدگی
سے کی کہ بغاوت کی اطلاع تک وہاں نہیں پہنچنے دی اور اس طرح مکمل طور پر ان
کا گھیراؤ کیا ہوا تھا۔ایسے ملکوں کی List بہت لمبی ہے۔بہت سے اور افریقن ممالک ہیں اور بعض دوسرے
ایشیائی ممالک ہیں جن میں صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ اسرائیل بھی ان کو بغاوت کے خلاف طریق کار
سکھانے میں سب سے زیادہ پیش پیش ہے اور خطرہ ان سے ہی ہے جو طریق کا رسکھانے آتے ہیں۔ان غریب ملکوں پر ان کی فوجوں کے ذریعے قبضے کئے جاتے ہیں۔پس اگر کوئی ضرورت ہے تو ایسے جاسوسی نظام کی ضرورت ہے جو اس بات کا جائزہ لے کہ
مغربی طاقتوں سے یا غیر مغربی طاقتوں سے خواہ کوئی بھی ہوں جہاں جہاں فوج کے روابط ہوئے ہیں
وہاں کس قسم کا زہر پیچھے چھوڑا گیا ہے۔کس قسم کے رابطے پیدا کئے گئے ہیں اور وہ رابطہ کرنے والے
جو فوجی ہیں وہ زیر نظر رہنے چاہئیں اور خطرات باہر سے آنے والے ہیں۔اندر سے پیدا ہونے
والے خطرات کم ہیں۔اگر بیرونی خطرات کا آپ مقابلہ کر لیں تو اندرونی خطرات کی کوئی حیثیت
نہیں رہتی اندرونی خطرات بھی پیدا ہوتے ہیں مگر ہمیشہ ظلم کی صورت میں۔ورنہ ناممکن ہے کہ
اندرونی طور پر ہماری اپنی فوجوں کو اپنے شہریوں سے کوئی خطرہ لاحق ہو۔یا اپنی سیاست کو اپنے
شہریوں سے خطرہ لاحق ہو۔پس یہ دوسرا پہلو ہے جس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے باہر کی قو میں یعنی ترقی یافتہ قومیں

۳۳۳
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
ہمیشہ شور مچاتی ہیں کہ آمریت کا خاتمہ ہونا چاہئے مگر تیسری دنیا کو اپنا غلام بنانے کے لئے وہاں ان کو
آمریت ہی موافق آتی ہے کیونکہ جہاں آمریت ہو وہاں اندرونی خطرات پیدا ہو جاتے ہیں
اوراندرونی خطرات سے بچنے کے لئے بیرونی سہارے ڈھونڈ نے پڑتے ہیں اور بیرونی سہارے جس
طرح میں نے بیان کیا اس طرح ملتے ہیں۔پھر جب تک مرضی کے مطابق کام کیا جائے اس وقت تک
یہ بیرونی سہارے ساتھ دیتے ہیں ، جب مرضی کے خلاف بات کی جائے تو یہ سہارے خود بخو دٹوٹ
جاتے ہیں۔یہ وہ لعنت ہے جس کا تیسری دنیا شکار ہے اور اب وقت ہے کہ ہوش سے کام لے۔اب
جبکہ استعماریت کا ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے اور شدید خطرے لاحق ہیں۔اپنی قومی آزادی کی حفاظت کیلئے
عزت نفس کی حفاظت کیلئے اور قوموں کی برادری میں وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے امکانات پیدا کرنے
کی خاطر ضروری ہے کہ ان سب امور پر بڑا گہرا غور کیا جائے اور تیزی کے ساتھ اقدامات کئے جائیں۔بیرونی امداد کے نقصانات
خلاصہ یہ کہ امیر ملکوں سے موجودہ طرز پر امداد حاصل کرنے کے یہ نقصانات ہیں۔اول : امداد دینے والا ملک امداد لینے والے کو ذلیل اور رسوا کر کے امداد یتا ہے
اور متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے یہاں تک کہ اگر امداد لینے والا ملک آزادی ضمیر کے حق کو بھی استعمال
کرے تو اسے امداد بند کر دئیے جانے کی دھمکی دی جاتی ہے جیسا کہ صدر بش نے حال ہی میں شاہ
حسین اور اردن سے سلوک کیا۔دوم :۔امداد کے ساتھ Strings یعنی ایسی شرطیں منسلک کر دی جاتی ہیں جس سے قومی
آزادی پر حرف آتا ہے۔سوم:۔امداد کے ساتھ سودی قرضے کا بھی ایک بڑا حصہ شامل ہوتا ہے اور بالعموم بہت
بڑی بڑی اجرتیں پانے والے غیر ملکی ماہرین بھی اس کھاتے میں بھجوائے جاتے ہیں جو امداد کا ایک بڑا
حصہ کھا جاتے ہیں۔

۳۳۴
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اکثر افریقہ اور ایشیا میں یہ تلخ تجربہ بھی ہوا ہے کہ امداد کے نام پر پہلی Generation کی
مشینری مہنگے داموں فروخت کر دی جاتی ہے اور اکثر ایسے کارخانے جدید ٹیکنالوجی والے کارخانوں کا
مقابلہ نہیں کر سکتے۔علاوہ ازیں اور بھی بہت سے عوارض ہیں جو تیسری دنیا کے ممالک کی انڈسٹری کو
لگے رہتے ہیں جس سے قرضے اتارنے کی صلاحیت کم ہوتی چلی جاتی ہے اور قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا
جاتا ہے۔تقریباً تمام جنوبی امریکہ اس وقت قرضے کی زنجیروں میں جکڑا جا چکا ہے اور امریکہ یا دیگر امیر
ملکوں سے امداد پانے والا ایک ملک بھی میں نے نہیں دیکھا جس کا قرضوں
کا بوجھ ہلکا ہورہا ہو یہ تو دن
بدن بڑھنے والا بوجھ ہے یہاں تک کہ کثیر قومی آمد قرضوں کا سودا اتارنے پر ہی صرف ہو جاتی ہے۔پس امداد لینے والے اور امداد مانگنے والے ملکوں کو کبھی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوتے
دیکھا نہیں گیا۔امداد دینے کے بعد رسوا کن رویہ اور اختلاف کی صورت میں امداد بند کرنے کے طعنے
اقتصادیات کے علاوہ قومی کردار کو بھی تباہ کر دیتے ہیں۔پس صرف غیرت ہی کا نہیں بلکہ اور بھی بہت سے دور رس مفادات کا شدید تقاضا ہے کہ
بڑے بڑے امداد دینے والے ملکوں کی امداد شکریہ کے ساتھ رد کر دی جائے اور وہ مسلمان ممالک جن کو
خدا تعالیٰ نے تیل کی دولت عطا فرمائی ہے ان کو غیر مسلم ممالک کو ساتھ ملا کر جو وَتَعَاوَنُوا
عَلَى الْبِرِّ (المائدہ :۳) پر تیار ہوں۔اسلامی اصول کے تابع ایک نیا امدادی نظام جاری کریں جس میں
اولیت اس بات کو دی جائے کہ تیسری دنیا کے وہ غریب ممالک جن پر ہر وقت فاقے اور قحط کی تلوار
لٹکی رہتی ہے ان کو جلد تر خوراک میں خود کفیل بنایا جائے یا اقتصادی لحاظ سے اتنا مضبوط کیا جائے کہ
اپنے لئے باہر سے خوراک خریدنے کی اہلیت پیدا ہو جائے۔قحط زدہ افریقن ممالک کی طرف دنیا کا
موجودہ رویہ انتہائی ذلیل بھی ہے اور غیر موثر بھی۔ملکوں میں قحط اچانک آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کی
طرح نمودار نہیں ہوا کرتے کئی سال پہلے سے اقتصادی ماہرین کو علم ہوتا ہے کہ کہاں کب بھوک پڑنے
والی ہے پس بڑی بے حسی کے ساتھ انتظار کیا جاتا ہے کہ کب تو میں بھوک سے نڈھال ہو جا ئیں تو
ان
کو کچھ خوراک مہیا کرنے کے ساتھ انہیں غلامی کے شکنجوں میں جکڑنے کے لئے سیاسی اور نظریاتی

۳۳۵
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
سودے بھی کر لئے جائیں۔پس قرآنی شرطوں کے مطابق آزاد کرنے والی امداد کا نظام جاری کرنا چاہیے نہ کہ غلام
بنانے والی امداد کا تیل کے ممالک اگر خدا کی خاطر اور بنی نوع انسان کی خاطر اپنی تیل کی آمد کوزکوۃ یعنی
اڑھائی فیصد 2۔5 اس مقصد کے لیے الگ کر دیں تو اکثر غریب ممالک سے بھوک کی لعنت مٹائی
جاسکتی ہے۔اس ضمن میں جاپان کو بھی ساتھ شامل کرنے کی ضرورت ہے۔تیسری دنیا کے ملکوں کو
کھل کر جاپان سے یہ بات طے کرنی چاہئے کہ تم تیسری دنیا میں رہنا چاہتے ہو یا اپنے آپ کو ایک
مغربی ملک شمار کرنے لگے ہو۔اگر تیسری دنیا میں رہنا چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ تیسری
دنیا کے مسائل طے کرنے میں ، خصوصاً اقتصادی مسائل طے کرنے میں بھر پور تعاون کرو بلکہ راہنمائی
کرو اور قائدانہ کردار ادا کرو۔ورنہ نہ تم ہمارے رہو گے نہ سفید فام قوموں میں شمار کئے جاؤ گے۔مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت
اگر ہم اندرونی مسائل کے مضمون کی طرف لوٹتے ہوئے بات شروع کریں تو کشمیر کے سلسلے
میں میں سمجھتا ہوں کہ تین حل ایسے ہیں جن پر غور ہونا چاہئے۔موجودہ صورتحال تو ہر گز قابل قبول نہیں
ہے۔اگر یہ صورتحال مزید جاری رہی تو دونوں ملک تباہ ہو جائیں گے۔اس مسئلے کا ایک حل تو یہ ہے کہ
آزاد کشمیر اور جموں اور کشمیر کو پہلے یہ موقعہ دیا جائے کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ تم تینوں مل کر اکٹھا رہنا چاہتے
ہو یا آزاد کشمیر پاکستان کے ساتھ مل جائے اور جموں ہندوستان کے ساتھ مل جائے اور وادی کشمیر الگ
ہو جائے دوسرا حل یہ ہو سکتا ہے کہ وادی کشمیر ا لگ آزاد ہو اور یہ دونوں ملک الگ الگ آزادہوں۔جس
کو ہم آزاد کشمیر کہتے ہیں الگ آزاد ہو اور تیسری صورت یہ ہے کہ وہ تینوں مل کر ایک ملک بنا ئیں۔پس
تین امکان ہوئے آزاد کشمیر الگ ملک جموں الگ ملک اور وادی کشمیرا الگ ملک۔دوسری صورت تینوں کا ایک ملک اور تیسری صورت یہ کہ آزاد کشمیر پاکستان کے ساتھ مل
جائے۔جموں ہندوستان کے ساتھ ملجائے اور کشمیر ایک الگ ریاست کے طور پر نیا وجود حاصل کرے

۳۳۶
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
یہ موقع تفصیلی بحث کا تو نہیں ہے۔یہ فیصلہ تو ان قوموں نے خود کرنا ہے۔ان کا وہی حق ہے لیکن میں
جہاں تک سمجھا ہوں، یہ تیسر اصل جو ہے یہ زیادہ موزوں رہے گا اور علاقے میں امن کے لئے بہت بہتر
ثابت ہوگا۔کیونکہ آزاد کشمیر کے لوگ ہم مزاج ہیں اور ایک ہی جیسے مزاج کے لوگ ہیں جن کا وادی کے
کشمیریوں سے مختلف مزاج ہے۔وادی کے کشمیریوں کا ایک الگ مزاج اور ایک الگ تشخص ہے
اور جموں کے لوگوں کا ایک بالکل جدا گانہ تشخص ہے اور مذہبی لحاظ سے بھی وہ ہندوستان کے قریب
تر ہیں۔پس اگر استحکام چاہئے تو غالبا یہ عمل سب سے اچھا رہے گا لیکن اس شرط کے ساتھ وہاں آزادی
ہونی چاہئے کہ آزاد ملک اس بات کی ضمانت دے کہ کسی طاقتور ملک کے ساتھ الگ سمجھوتے کر کے
ہندوستان اور پاکستان کے امن کے لئے خطرہ نہیں بن سکے گا۔اس کے لئے آپس میں سمجھوتے سے
باتیں طے کی جاسکتی ہیں۔اگر یہ نہ کیا گیا اور اسی طرح سکھوں کے ساتھ صلح نہ کی گئی اور دیگر اندرونی
مسائل طے نہ کئے گئے تو علاقے میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔پاکستان کے لئے دردمندانہ نصیحت
اور پاکستان کے اندر جو درست ہونے والے توازن ہیں مثلاً سندھی، پنجابی ، پٹھان وغیرہ
وغیرہ پھر مذہبی اختلافات ہیں یہ سارے مسائل ہیں جو بارود کی طرح ہیں یا آتش فشاں پہاڑ کی طرح
ہیں کسی وقت بھی پھٹ سکتے ہیں اور یہی وہ مسائل ہیں جن سے دیگر قومیں فائدہ اٹھایا کرتی ہیں۔پس
پیشتر اس کے کہ دیگر قوموں کو فائدے کا موقع ملے آپ اپنے ملک کی اندرونی حالت کو درست
کریں۔ہمسایوں کے ساتھ بھی تعلقات درست کریں۔اور اس کے نتیجے میں آپ کو سب سے
بڑا فائدہ یہ پہنچے گا کہ توجہ اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کی طرف ہو جائے گی۔آپس میں اشتراک عمل
کے ساتھ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَی کی روح کے ساتھ مذہب کو بیچ میں لائے بغیر ہر
اچھی چیز پر دوسری قوم کے ساتھ تعاون کے امکانات پیدا ہو جائیں گے اور فوج کا خرچ کم ہو جائے گا
اور فوج کا خرچ جتنا کم ہوگا اور اقتصادیات جتنا ترقی کرے گی اتنے ہی امکانات پیدا ہوں گے کہ

۳۳۷
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
غریب کی حالت بہتر ہو جائے۔امر واقعہ یہ ہے کہ میں نے امکانات کہا ہے اس لئے کہ غریب کی حالت بہتر کرنے کے لئے
یہ ساری چیزیں کافی نہیں جب تک اوپر کے طبقے کی سوچ صحت مند نہ ہو۔اگر اوپر کے طبقے کی سوچ
بیمار ہے اور بے حسی ہے اور بے حیائی ہے اور عظیم الشان ہوٹل بنتے چلے جارہے ہیں اور ریسٹورانٹ
کے بعد ریسٹورانٹ پیدا ہورہا ہے اور ایک سوسائٹی ہے جو سر شام سے شروع ہو کر رات گئے تک ان
ریسٹورانٹس کے چکر لگاتی ہے اور ہوٹلوں کے چکر لگاتی ہے اور عیش وعشرت میں مبتلا رہتی ہے اور لاہور
چمک رہا ہوتا ہے کراچی جگمگا رہا ہوتا ہے اگر یہی رجحان جاری رہا اور کسی کی نظر اس طرف نہ گئی کہ ان
روشنیوں کے نیچے ایسے ظالم اندھیرے ہیں کہ ان اندھیروں میں تھوڑی دیر بھی آپ جھانکیں تو ان کے
اندر کلبلاتی ہوئی انسانیت کی ایسی دردناک شکلیں نظر آئیں گی کہ اس سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے
ہیں۔ایک چھوٹی سی مثال میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔میری بیٹی عزیزہ فائزہ جب قادیان جلسے پر
گئی تو واپسی پر اناری اسٹیشن پر گاڑی پکڑنے لگی دو بچے بھی ساتھ تھے۔کھانے کے لئے چیزیں نکالیں
تو وہاں چھوٹے چھوٹے غریب بھوکے بچوں کا ایک ہجوم آگیا اور وہ کہتی تھی کہ صاف نظر آتا تھا کہ
بھوکے ہیں۔صرف پیشہ ور بھکاری نہیں ہیں۔چنانچہ اس نے وہ کھانا ان میں تقسیم کیا پھر اس کے بعد
قادیان سے جو دوستوں نے تجھے دیئے ہوئے تھے، کھانے پینے کی چیزیں وغیرہ ، وہ نکالیں ، وہ تقسیم
کیں اور جو بات میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں وہ یہ نہیں کہ اس نے تقسیم کیں یہ تو ہر انسان جس
کے سینے میں انسانی دل دھڑک رہا ہو وہ یہی کرے گا لیکن جو خاص بات قابل توجہ ہے وہ یہ ہے کہ ان
غریبوں میں بھی انسانیت کا اعلیٰ معیار پایا جاتا ہے۔انسانیت ان غریب ملکوں میں چھوٹی سطح پر زیادہ
ملتی ہے بہ نسبت اونچی سطح کے۔اس نے بتایا کہ جب سب کچھ تقسیم ہو کے ختم ہو گیا تو میرے پاس ایک
کوکا کولا کا ایک ٹن (Tin) تھا ، میں نے کہا وہ بھی ان کو پلاؤں تو ایک بڑی بچی کو دے دیا۔اس نے
ایک گھونٹ پیا اور پھر ایک ایک بچے کو ایک ایک گھونٹ پلاتی تھی اور گھونٹ پلانے کے بعد اس طرح
اس کے چہرے پر طمانیت آتی تھی جس طرح ماں بھو کے بچے کو دودھ پلا کر تسکین حاصل کرتی ہے

۳۳۸
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اور مسکرا کے ان کی طرف دیکھتی تھی کہ دیکھیں کیسا مزا آیا اور بچوں کی قطار لگ گئی ایک کے بعد ایک کو کا
کولا کا ایک گھونٹ پیتا تھا اور سمجھتا تھا اس کو آب حیات مل گیا ہے۔اس کے بعد جب گاڑی چلنے لگی تو
پولیس کے روکنے کے باوجود، دھکے کھانے کے بعد باوجود یہ بچے اتنا ممنون احسان تھے کہ گاڑی کے
ساتھ دوڑتے چلے جاتے تھے اور سلام کرتے چلے جاتے تھے یہاں تک کہ نظر سے اوجھل ہو گئے۔جب وہ مجھ سے واقعہ بیان کر رہی تھی ، اس وقت میں نے سوچا کہ میں نہیں کہہ سکتا کہ میں اپنی اس بچی کو
زیادہ پیار سے دیکھ رہا ہوں یا وہ بھوکے بچے جنہوں نے احسان کے بعد اس کو پیار سے دیکھا تھا اور
میں نے سوچا کہ زندگی میں بعض ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب انسانی قدریں خونی رشتوں پر غالب
آجایا کرتی ہیں اور انسانی تاریخ میں سب سے بڑا انسانی تعلقات کے خونی رشتوں پر غالب آنے کا
دور حضرت اقدس محمد اللہ کے عہد میں آیا بلا شبہ وہ ایک ایسا دور تھا کہ ہر خونی رشتہ ثانوی حیثیت
اختیار کر گیا تھا اور انسانی قدروں کو عظمت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اتنا بلند کر دیا تھا کہ
مکارم الاخلاق پر آپ کا قدم تھا۔وہ دور ہے جسے واپس لانے کی ضرورت ہے یہ انسانی قدریں ہیں جو
تیسری دنیا کو بچائیں گی۔یہ قدریں تو آپ کے قدموں کے نیچے پامال ہو رہی ہیں اور خدا کی تقدیر
بڑی قوموں کیقدموں کے نیچے آپ کو پامال کرتی چلی جارہی ہے۔کیوں خدا کی تقدیر کے اس اشارے
کو آپ
نہیں سمجھتے۔مجھے افسوس ہے کہ یہ دونوں ملک کشمیر کی جنت اپنانے کی لالچ میں اپنے ملکوں کے
غرباء کو جہنم میں جھونکے ہوئے ہیں
پس تیسری دنیا میں جتنے دوسرے چاہیں دل اختیار کر لیں جب تک عزت نفس کو زندہ نہیں کیا
جاتا ، جب تک وقار کو زندہ نہیں کیا جاتا جب تک احسان کے جذبوں کو زندہ نہیں کیا جاتا ، جب تک تمام
انسانی قدروں کی حفاظت کا عہد نہیں کیا جاتا اس عہد کو پورا کرنے کے سامان نہیں کئے جاتے ،اس
وقت تک تیسری دنیا کی تقدیر بدل نہیں سکتی اور تیسری دنیا آزاد نہیں ہو سکتی۔پس ترقی یافتہ قومیں جن کو پہلی دنیا کہا جاتا ہے، نہ صرف آزاد ہیں بلکہ آپ کو غلام بنانے
کے لئے پہلے سے زیادہ مستعد اور تیار ہو رہی ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اقتصادی قدم

۳۳۹
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اس رخ پر ہے کہ اس کے بعد یہ چاہیں نہ چاہیں یہ ان قدموں کے ذریعہ تیسری دنیا کی غریب قوموں کو
مزید پامال کرنے پر مجبور ہوتی چلی جائیں گی۔کیونکہ یہ اپنا معیار نہیں گزار ہیں اور ان کی سیاسی طاقتوں
میں یہ استطاعت ہی نہیں ہے کہ اپنی قوم کو معیار گرانے کے مشورے دیں۔جو پارٹی ایسا کرے گی یہ
پارٹی انتخاب ہار جائے گی۔اس لئے یہ ایسے غلیظ پھندے میں جکڑے جاچکے ہیں کہ ظلم پر ظلم کرنے پر
اب مجبور ہو چکے ہیں۔اس لئے اپنے دفاع کے لئے تیسری دنیا کی قوموں
کو خود اٹھنا ہوگا اس کے بغیر نہ
ان
کو اپنی فوجوں سے آزادی ہو سکتی ہے نہ اپنی بداخلاقیوں سے آزادی ہوسکتی ہے ، نہ ان سب لعنتوں
سے آزادی مل سکتی ہے جن کا میں نے ذکر کیا ہے اور جب تو میں ان بیماریوں کا شکار ہوں تو پھر یہ شکوہ
کیا کہ ہم مر رہے ہیں اور گدھیں ہمارے پاس آکر بیٹھی ہماری موت کا انتظار کر رہی ہیں۔مارنے کے لئے آپ کے جسم کے اندر بیماری پیدا ہوتی ہے اور وہ بیماری جراثیم کو دعوت دیتی
ہے۔جراثیم سے بھی بیماری پیدا ہوتی ہے۔مگر یہ حقیقت ہے کہ صحت مند جسم کو جراثیم کچھ نہیں کہہ سکتے۔پس بیماری کا آغا ز اندر سے ہوتا ہے نہ کہ باہر سے جب جسموں کی دفاع کی طاقت ختم ہو جائے تو پھر
جراثیم وہاں پہنچتے ہیں اور جسموں پر قبضہ پالیتے ہیں اور جب ان کا قبضہ مکمل ہو جاتا ہے تو پھر یہ جسم لازماً
موت کے منہ میں جاسوتے ہیں اور پھر گدھوں کا آنا اور ان کی بوٹیاں نوچنا اور ان کی ہڈیاں بھنبھوڑ نا یہ
ایک قدرتی عمل ہے جس نے بعد میں لازماً آنا ہے امر واقعہ یہ ہے کہ یہ تقدیر ہے جس سے کوئی دنیا کی
طاقت آپ
کو بچا نہیں سکتی اگر آج آپ خود فیصلہ نہ کریں۔پس پیشتر اس کے کہ اس کنارے تک پہنچ جائیں اور پھر آپ کی لاشیں خواہ کھلے میدان میں
عبرت کا نشان بن کر پڑی رہیں یا قبروں میں دفن کی جائیں اور اگر آج آپ یہ فیصلہ کر لیں کہ حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کے بیان فرمودہ اخلاق کو اور بیان فرمودہ تعلیم کو اپنا لائحہ عمل بنالیں گے اور انسانی
قدروں کی حفاظت کریں گے اور کھوئی ہوئی قدروں کو دوبارہ نافذ کریں گے تو غیروں کی ذلت آمیز
غلامی سے نجات کا صرف یہ طریق ہے اس کے سوا کوئی طریق نہیں۔ہے۔

۳۴۰
تیل پیدا کرنے والے ممالک
کی نئی تنظیم کی ضرورت
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اسی طرح یہ ضروری ہے کہ بعض تیل پیدا کرنے والے ملک بھی ایک نئی او پیک (Opec)
کی بنیاد ڈالیں یعنی ایسی او پیک جس میں امریکہ کے وفادار غلاموں کو شامل نہ کیا جائے۔امریکہ سے
تعاون کرنے والے بے شک شامل کئے جائیں کیونکہ ہمارا اصول یہ ہے ہی نہیں کہ مخالفت کی خاطر
کوئی اتحاد قائم کئے جائیں۔قرآن نے کہیں اس کا ذکر نہیں فرمایا۔اتحاد نیکی پر ہونا چاہئے مگر کسی ملک کا
اگر بڑی طاقتوں کے ساتھ بے اصولی پر اتحاد ہو چکا ہو اور ان کا یہ اتحاد قیام عدل کے لئے خطرہ
بن جائے تو اس کے نتیجے میں غریب ممالک کے مفادات قربان کر دیئے جاتے ہیں پس لازم ہے کہ
تیل پیدا کرنے والے بعض ممالک اپنے دفاع کی خاطر نیا اتحاد کریں۔مثلاً ایران ہے عراق ہے۔نائیجیریا انڈونیشیا ملائیشیا، سبا وغیرہ ہیں اسی طرح جن دوسرے ملکوں میں جہاں کسی حد تک تیل ملتا ہے
وہ آپس میں اکٹھے ہو کر اپنی ایک او پیک بنائیں اور اگر یہ مشترکہ طور پر اپنی Policies طے کریں گے
تو ان کے اوپر اس طرح ظلم کے ساتھ مغربی دنیا کی Policies کو مسلطا نہیں کیا جاسکتا جس طرح
عراق پر مسلط کر کے اسے غیر منصفانہ طرز عمل پر مجبور کر دیا گیا۔سعودی عرب اور کویت وغیرہ کچھ
عرصے تک اپنی زیادہ تیل کی قوت کے نتیجے میں اس نئی او پیک کو کچھ مجبور کر سکتے ہیں مگر اپنی دھن اور
اصولوں پر اگر یہ قائم رہیں تو تھوڑی دیر کے بعد دباؤ کا یہ کھیل ختم ہو جائے گا۔پھر آپ دیکھیں گے کہ
اس کے بہت مفید نتائج ظاہر ہوں گے۔تیسری دنیا کے وہ ممالک جن میں تیل نہیں ہے ان کو بھی اپنی ایک متحدہ بے تیل کے ملکوں کی
انجمن بنانی چاہئے کیونکہ جب بھی دنیا میں کسی قسم کے فسادات ہوتے ہیں ، ہنگامے ہوتے ہیں۔جنگیں
ہوتی ہیں تو یہی بیچارے ممالک ہیں جو غریب سب سے زیادہ نقصان اٹھاتے ہیں پس اپنے تحفظات
کے لئے ان کو اکٹھے ہو جانا چاہئے اور تیل والے ملکوں سے کچھ لمبے سمجھوتے کرنے چاہئیں تا کہ گزشتہ
تجارب کی روشنی میں آئندہ کے احتمالات سے بچنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش ہو سکے۔

۳۴۱
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
افرادی قوت مہیا کرنے والے ممالک کے مزدوروں کے تحفظ کی ضرورت
اس ضمن میں ایک اور چھوٹا سا اتحاد قائم کرنا بھی ضروری ہے وہ ممالک جو تیل پیدا کرنے
والے ممالک کو مزدور مہیا کرتے ہیں انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ ان کے مزدوروں کو اس طرح ذلیل
اور رسوا کیا جاتا ہے اور ایسا ظالمانہ سلوک ان سے ہوتا ہے اور ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا کہ اس کے
نتیجے میں قومی غیرت کچلی جاتی ہے اور قوم کے اندر ایک بے حیائی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔مجھے تو
جانے کا موقعہ نہیں ملا مگر بعض مسافروں نے گلف میں کام کرنے والے بعض مزدوروں نے اس سلوک
کے جو قصے سنائے ہیں جو ہوائی اڈوں پر اترتے ہی ان سے شروع ہو جاتا ہے اس کا سننا ہی ایک
با غیرت شخص کے لئے ناقابل برداشت ہے۔مثلاً ہوائی اڈوں پر جب پاکستانی جہاز پہنچتے ہیں تو مقامی
سپاہی ڈنڈے ہاتھوں میں پکڑے ہوئے ہوٹیاں اٹھائی ہوئی۔ان کے ٹخنوں پر مارتے ہیں کہ یوں
سیدھے ہو ، یہاں کھڑے ہو، ایسے قطار بناؤ اور ایسا ذلت آمیز سلوک ان سے ہوتا ہے کہ جس طرح
گائے بھینسوں کو ظالم ممالک میں ہانکا جاتا ہے۔جو ترقی یافتہ ممالک ہیں ان میں تو گائے بھینس کی بھی
اس سے زیادہ عزت کی جاتی ہے تو یہ کب تک برداشت کریں گے؟ غلاموں کی طرح ان سے سلوک
اور پھر ان کی کمائیوں کا کوئی تحفظ نہیں یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ وہ غریب مزدوری کرنے جاتے ہیں اور وہ
مزدوری کے نتیجے میں ساری عمر کی کمائیاں لاکھ دو لاکھ جو کماتے ہیں ، اگر ان کا مالک ناراض ہو جائے
اور فیصلہ کر لے کہ ان کا حق نہیں دوں گا تو معاہدہ اس قسم کا ہوا ہوتا ہے کہ اس کے اختیار میں ہے کہ نہ
دے اگر عدالت میں جائیں بھی تو وہاں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی تو نوکر رکھنے والا اگر ظالم
اور سفاک ہواور اس کو یقین ہو کہ میں جو چاہوں کرلوں
گا تو نوکر کو غلام سے بھی زیادہ ذلت نصیب ہوتی
ہے پس ان ممالک کو ہندوستان، پاکستان فلپائن وغیرہ یا جن جن ممالک سے لوگ آتے ہیں وہاں
اکٹھے ہو کر یہ فیصلے کرنے چاہئیں کہ ہم اپنے مزدوروں کو عزت اور وقار کا تحفظ دیں گے اور اگر ان کی حق
تلفی کی گئی یا ان سے بدسلوکی کی گئی تو سب مزدور مہیا کرنے والے ممالک مل کر آجر ممالک پر دباؤ ڈال

۳۴۲
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کر اپنے مزدوروں کے حق دلوائیں گے۔اسی طرح توازن پیدا ہو جائیں گے اور توازن کے نتیجے میں
امن پیدا ہوتا ہے کیونکہ توازن ہی عدل کا دوسرا نام ہے جس کو قرآن کریم نے میزان بھی قرار دیا ہے۔پس امن بڑی قوموں کے طاقتور بادشاہوں یا ڈکٹیٹروں یا صدروں کے تحکمات سے تو قائم نہیں ہوا
کرتا۔امن تو لا ز ما توازن کے نتیجے میں قائم ہوگا اور توازن عدل سے پیدا ہوتا ہے بلکہ ایک ہی چیز کے
دو نام ہیں۔پس تمام عالمی سیاست میں نئے توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس عہد کی ضرورت
ہے کہ ہماری ہرا نجمن ہمارا ہر اتحاد عدل کی بالا دستی کے اصول پر قائم ہوگا۔پس یہ جتنی انجمنوں کا میں نے ذکر کیا ہے ان میں یہ بنیادی شرط ہونی چاہئیے کہ ہر شامل
ہونے والا ملک یہ عہد کرے کہ میں عدل کی بالادستی کو تسلیم کرتا ہوں ، اپنے مفادات کی بالا دستی کو تسلیم
نہیں کرتا اور پھر ایسے انتظام ہونے چاہئیں کہ عدل کی بالا دستی کا واقعی کوئی نہ کوئی ذریعہ پیدا کیا جائے
اور جو عدل کا احترام نہیں کرتا اس کو اس نظام سے الگ کر دیا جائے۔تیسری دنیا کے لئے ایک نئی یونائیٹڈ نیشنز کی ضرورت
پس ایک اور بڑی اہم بات ہے کہ خلیج کی جنگ اور اس کے دوران ہونے والے واقعات
نے تیسری قوموں کو ایک اور سبق بھی دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے یعنی
جہاں تک تیسری دنیا کے مفادات کا تعلق ہے اقوام متحدہ کا نظام بالکل بوسیدہ اور ردی کی ٹوکری میں
پھینکنے کے لائق بن چکا ہے جب تک روس کے ساتھ امریکہ کی مخالفت تھی یا رقابت تھی اس وقت تک
اقوام متحدہ کے نظام میں غریب ملکوں
کو تباہ کرنے کی ایسی صلاحیت موجود نہیں تھی کیونکہ امریکہ بھی ویٹو
کر کے کسی غریب ملک کی حفاظت کر سکتا تھا اور روس بھی ویٹو کر کے کسی غریب ملک کی حفاظت کر سکتا
تھا فیصلہ صرف اس بات پر ہوتا تھا کہ امریکہ کا دوست غریب ملک ہے یا روس کا دوست غریب ملک
ہے۔اب تو ساری دنیا میں کسی غریب ملک کو سہارا دینے کے لئے کوئی باقی نہیں رہا۔اتفاق نیکی پر
نہیں ہوا ا تفاق بدی پر ہو چکا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی