امن عالم کا خواب حقیقت میں ڈھالنے والے ہمہ گیر مشورے

خلیج کا بحران, حصہ 4

۳۵۵
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
یعنی اگر کوئی قوم جنسی بے حیائی میں مبتلا ہو جائے اور اس کی نمائش کرے تو اس میں ایک قسم
کی طاعون کی بیماری پھیل جاتی ہے جو ان سے پہلوں میں
کبھی نہیں پھیلی۔یہ وہ حدیث ہے خصوصیت
کے ساتھ Aids کی بیماری کی طرف کھلے کھلے لفظوں میں اشارہ کر رہی ہے اور یہ Aids وہ بیماری
ہے جسے ایک قسم کی طاعون کہا جاتا ہے اور یہ وہ بیماری ہے جس کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ اس سے پہلے
کبھی دنیا میں نہیں پھیلی۔دلچسپ بات ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد کو بھی خدا تعالیٰ نے ایک نئی قسم
کی طاعون پھیلنے کی خبر دی تھی۔یہ ۱۳ مارچ ۱۹۰۷ء کا الہام ہے۔فرماتے ہیں۔یورپ اور دوسرے عیسائی ملکوں میں ایک قسم کی طاعون پھیلے گی جو بہت ہی سخت
ہوگی ( تذکر صفحہ:۵۹۵)
پس ایک یہ ہلاکت ہے جو آج نہیں تو کل مقدر ہے۔اگر ان قوموں نے اپنی اصلاح نہ کی
تو ان کی بداعمالیوں کے نہایت خوفناک نتائج نکلیں گے۔اس موقعہ پر یہ وضاحت ضروری ہے کہ انذاری یعنی ڈرانے والی پیشگوئیاں ہمیشہ مشروط
ہوتی ہیں خواہ ظاہری لفظوں میں شرط کا ذکر ہو یا نہ ہو۔اس کی واضح مثال حضرت یونس کے واقعہ میں ملتی
ہے کہ ایک قطعی پیشگوئی ان
کی قوم کی تو بہ اور گریہ وزاری سے ٹل گئی۔پس اسرائیل کی تباہی یا بقا کا فیصلہ اگر چہ آسمان پر ہوگا لیکن اگر یہود کے معتدل مزاج
اور امن پسند عناصر، انتہاء پسند صیہونیوں پر غلبہ حاصل کرلیں اور ان کی سرشت میں داخل بہیمانہ انتقام
پسندی کے پہنچے کاٹ دیں اور بحیثیت قوم یہود یہ انقلابی فیصلہ کرلیں کہ مسلمان ہوں یا عیسائی
ہر دوسری قوم سے انصاف بلکہ احسان کا معاملہ کریں گے تو میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ جیسا کہ۔قرآن کریم میں وعدہ ہے اللہ تعالیٰ ان سے احسان کا سلوک فرمائے گا اور مسلمان بھی ان کے ساتھ
عدل واحسان کا سلوک کریں گے انہیں یا درکھنا چاہئے کہ ملاں کی سرشت اسلام کی سرشت نہیں۔قرآن اور اسوۂ نبوی ﷺ نے جو سرشت مسلمان
کو بخشی ہے اس میں انتقام نہیں بلکہ عفوا ور بخشش اور

۳۵۶
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
رحم کا جذ بہ غالب ہے۔مغربی عیسائی قوم کے لئے ایک نصیحت
عیسائی مغربی قوموں
کو بھی میں خلوص دل سے یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ قرآن اور احادیث میں
مندرج پیشگوئیوں میں آپ کے لئے جن عبرتناک سزاؤں کا ذکر ملتا ہے انہیں حقارت اور استہزاء کی
نظر سے نہ دیکھیں آسمانی نوشتے کبھی زمینی چالاکیوں سے ٹالے نہیں جاسکتے اگر ٹالے جاسکتے ہیں تو سچی
تو بہ اور استغفار اور پاک تبدیلی سے اگر ایسا ہوتو اللہ تعالیٰ کی مغفرت جو اس کے غضب پر حاوی ہے ہر
مقدر سزا کو ٹالنے یا کالعدم کرنے پر قادر ہے۔پس ضروری ہے کہ اپنی سیاسی اور اقتصادی اور اخلاقی اور معاشرتی طرز فکر میں بنیادی تبدیلی
پیدا کریں۔ہر میدان میں بلا استثناء عدل کے تقاضوں کو قومی اور نسلی مفادات کے تقاضوں پر غالب
کریں۔غریب اور کمزور قوموں سے حسن سلوک کریں۔اگر اسلام قبول نہیں کر سکتے تو کم سے کم تو رات
اور انجیل کی پاکیزہ تعلیم ہی کی طرف لوٹیں اور اپنی تہذیب کو ہر لحظہ بڑھتی ہوئی بے حیائی سے پاک
کریں۔اگر آپ ایسا کریں تو آپ کی تقدیر شر، تقدیر خیر میں بدل جائے گی اور اہل اسلام اور دوسرے
بنی نوع انسان کے ساتھ مل کر آپ کو ایک نظام نو کی تعمیر کی تو فیق ملے گی اور انسان کا امن عالم کا خواب
حقیقت میں ڈھل جائیگا۔اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو نظام کہنہ تو بہر حال مٹایا جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی بہت سی
قوموں کی عظمتیں بھی مٹادی جائیں گی اور ہمیشہ کیلئے ان کی جاہ وحشمت خاک میں مل جائے گی مگر
میری تو یہی تمنا اور یہی دعا ہے کہ نظام جہان
نو ، تباہ شدہ قوموں کے کھنڈرات پر نہیں بلکہ تبدیل شدہ اور
اصلاح پذیر قوموں کی آب و گل سے تعمیر کیا جائے۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے، ہمیں تو ہمارے خدا نے پہلے ہی بتادیا ہے کہ تم کمزور ہو۔چودہ سو
سال پہلے محمد رسول اللہ ﷺ نے یہ نصیحت فرما دی تھی کہ خدا نے اتنی بڑی بڑی قو میں آئندہ نکالنی ہیں

۳۵۷
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کہ دنیا میں کسی انسان کو ان کے مقابلے کی طاقت نہیں ہوگی اس لئے دنیاوی ہتھیاروں سے ان کے
مقابلے کی کوشش کا خیال بھی دل میں نہ لانا۔یہ مسلم کی کتاب الفتن کی حدیث ہے ہر شخص اس میں
مطالعہ کر سکتا ہے۔فرمایا! دعا کے ذریعے ہوگا جو کچھ ہو گا۔خدا کی تقدید ان کو مارے گی اور خدا کی تقدیر
یہ فیصلہ اس وقت کرے گی جب یہ طاقتور قومیں دنیا سے بدی کا فیصلہ کریں گی چونکہ خدا نے دنیا کو نہتا
کر رکھا ہے مجبور کر رکھا ہے اور ایک طرف طاقتوں کو بدی کا موقع عطا کر دیا ہے اس لئے لازماً اپنے
کمزور بندوں کی حفاظت کی ذمہ داری خدا تعالیٰ پر ہوگی۔پس اس کی آسمانی تائید کو حاصل کرنے کا ایک ہی طریق ہے کہ خدا سے تعلق جوڑا جائے اور
جس حد تک ممکن ہوا اپنے نفوس کی اصلاح کی جائے۔اسلام کے نام پر آئندہ کبھی کوئی بدی اختیار نہ کی
جاۓ۔Terrorism کا تصور ہی مسلمانوں کی لغت سے نکل جانا چاہئے۔شرارتیں کرنا اور دوسروں کو
دکھ دے کر بعض مسائل کو زندہ رکھنا یہ جاہلانہ باتیں ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خود امن میں
آجاؤ۔خود اپنے تعلقات کو درست کر لو۔غیر قوموں سے اپنے تعلقات کو درست کرو اور صبر کے ساتھ
انتظار کرو پھر دیکھو کہ کس طرح خدا کی تقدیر دنیا کی ہر دوسری قوم کی تدبیر پر غالب آجائے گی۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا!
آج خطبہ گزشتہ دو خطبوں سے بھی زیادہ لمبا ہو گیا ہے کیونکہ میں اس کو ختم کرنا چاہتا تھا۔یہ ایک مجبوری تھی جو اس مضمون کو زیر بحث لایا گیا ہے ورنہ دل یہی چاہتا ہے کہ واپس اپنے پہلے مضمون
کی طرف جلد لوٹیں یعنی یہ کہ عبادت کیا ہے اور اس کی کیا لذتیں ہیں، یہ لذت کس طرح حاصل کی جاتی
ہے۔سورہ فاتحہ کیا سبق دیتی ہے۔تو میں یہ فیصلہ کر کے آج آیا تھا کہ چاہے جتنی دیر ہو جائے اس
مضمون سے آج پیچھا چھڑا لینا ہے اور دوبارہ اپنے دائمی مضمون کی طرف یعنی جہادا کبر کی طرف لوٹنا ہے
تو انشاء اللہ آئندہ خطبے سے پھر وہی نماز کا مضمون شروع ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی