امن عالم کا خواب حقیقت میں ڈھالنے والے ہمہ گیر مشورے
خلیج کا بحران, حصہ 3
۳۴۳
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
پس قرآن کریم نے جب یہ فرمایا وَ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى تو اس کا مطلب
صرف تعاون نہیں ہے، یہ مطلب ہے کہ صرف نیکی پر اکٹھے ہوا کرو۔بدی پر تعاون نہ کیا کرولیکن
سیاسی دنیا کے تعاون اس بات پر ہوتے ہیں کہ نیکی یا بدی کی بحث ہی نہیں ہے ہمارے مشترکہ مفاد میں
جو بات ہوگی ہم اس پہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔پس یہ فیصلے ہیں جو دنیا میں ہو چکے
ہیں۔روس اور امریکہ کے درمیان یہ فیصلے ہو چکے ہیں اور چین کو اس وقت ایسی حالت میں ایک طرف
پھینکا گیا ہے۔کہ اس میں طاقت نہیں ہے کہ وہ دخل دے سکے اور ا بھی اس کو اقتصادی لحاظ سے کمزور کیا
جائے گا۔یہاں تک کہ وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے۔اگر یہ صورت حال اسی طرح جاری رہی تو اس
کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا ادارہ اور اس سے منسلک تمام ادارے سیکیورٹی کونسل وغیرہ صرف کمزور ملکوں
پر ظلم کے لئے استعمال کئے جائیں گے اور ان کے فائدے کے لئے استعمال ہو ہی نہیں سکتے صرف ان
کے فائدے کے لئے استعمال ہوں گے جوان قوموں کی غلامی کو تسلیم کر لیں اور ان کے پاؤں چائیں،
ان کے لئے اقوام متحدہ کا ادارہ دوستیں بھی لائے گا۔سہولتیں بھی پیدا کرے گا ان کو عزت کے خطابات
بھی دے گا اور ان کی طرف دوستی کے ہاتھ بھی بڑھائے گا۔ہر قسم کے فائدے جو ذلت اور رسوائی کے
نتیجے میں کمینگی سے حاصل ہو سکتے ہیں وہ تیسری دنیا کے ملکوں کو حاصل ہوسکیں گے لیکن عزت کے ساتھ
وقار کے ساتھ سر بلندی کے ساتھ اگر اس دنیا میں اس یونائیٹڈ نیشنز کے ساتھ وابستہ رہ کر کوئی قوم زندہ
رہنا چاہے تو اس کے کوئی امکان نہیں ہیں۔پس ایک حل اس کا یہ ہے کہ جس طرح پہلی جنگ کے بعد 1919ء میں لیگ آف نیشنز بنی
League of nations پھر دوسری جنگ کے بعد 1945 ء میں United Nations کا قیام
عمل میں آیا اس خوفناک یک طرفہ جنگ کے بعد تیسری دنیا کی ایک نئی یونائیٹڈ نیشنز کا قیام کیا جائے
اور اس میں صرف غریب اور بے بس ممالک اکھٹے ہوں وہ جو Neutrality کی تحریک چلی تھی کہ
نیوٹرل ممالک اکھٹے ہوں وہ بوسیدہ ہو چکی ہے۔اس کے اب کوئی معنی نہیں رہے اس میں جان ختم ہو چکی
ہے۔اب ایک نئی تحریک چلنی چاہئے جس میں ہندوستان اور پاکستان اور ایران اور عراق وغیرہ ایک بہت ہی
۳۴۴
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن اس میں مذہبی تعصبات
کو بیچ میں سے نکالنا ہوگا۔اس لئے ایک مشورہ میرا یہ بھی ہے کہ مسلمان ممالک اگر چہ آپس میں ایک دوسرے سے محبت
کے تعلق رکھیں خاص بھائی چارے کے نتیجے میں ذمہ داریاں ادا کریں لیکن مسلمان تشخص کو غیر مسلم
تشخص سے لڑا ئیں نہیں۔اگر Polarization یعنی یہ تقابل باقی رہا کہ مسلمان ایک طرف اور غیر
مسلم ایک طرف تو خواہ غیر مسلم کہتے وقت آپ دماغ میں صرف مغربی طاقتیں رکھتے ہوں لیکن جاپان
بھی غیر مسلم ہے، کوریا بھی غیر مسلم ہے، ویت نام بھی غیر مسلم ہے ہندوستان بھی غیر مسلم ہے۔غرضیکہ
دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں ہیں۔وہ مجھتی ہیں کہ پیغام ہمیں بھی پہنچ گیا ہے۔اس لئے نہایت ہی جاہلانہ
خود کشی والی پالیسی ہے کہ مسلمان کے تشخص کو غیر مسلم کے تشخص سے لڑاویں اور اس کے نتیجے میں کچھ
بھی حاصل نہ کریں اور جو کچھ حاصل ہے وہ کھو دیں۔پس دنیا میں تیسری دنیا کے اتحاد قائم ہو ہی نہیں
سکتے جب تک قرآن کریم کی تعلیم تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوی پر عمل نہ کیا جائے اور اس تعلیم
میں مذہبی اختلاف کا ذکر ہی کوئی موجود نہیں۔اس تعلیم کی رو سے مشرک سے بھی اتحاد ہوسکتا ہے یہودی
سے بھی ہو سکتا ہے ، عیسائی سے بھی ہو سکتا ہے، دہریہ سے بھی ہوسکتا ہے۔مذہب کا کوئی ذکر ہی نہیں
البر اور تقویٰ ہونا چاہئے۔ہراچھی بات پر تعاون کرو۔پس تعاون کے اصول کے اوپر ان قوموں کے ساتھ وسیع تر اتحاد پیدا کرنا اور اس کے نتیجے
میں ایک نئی United nations of poor nations کا قیام انتہائی ضروری ہے اب
ضرورت ہے کہ دنیا کی غریب قوموں کی ایک متوازی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے جس کے منشور میں
محض اسی حد تک اختیارات درج ہوں جس حد تک ان کے نفاذ کی اس انجمن کو طاقت ہو اور ہر ممبر ملک
کے لئے اس عہد نامہ پر دستخط کرنے ضروری ہوں کہ وہ اس ادارے سے منسلک رہتے ہوئے ہر حالت
میں عدل کی بالا دستی کو تسلیم کرے گا۔تیسری دنیا کے الجھے ہوئے معاملات اور قضیوں کو حل کرنے کے لئے اسی ادارہ کی سر پرستی
میں دوطرفہ گفت و شنید کا منصفانہ اور موثر نظام قائم کیا جائے اور کمزور قوموں میں اس رجحان کو تقویت
۳۴۵
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
دی جائے کہ کوئی فریق اپنے قضیوں کو حل کرنے کے لئے ترقی یافتہ قوموں کی طرف رجوع نہیں
کرے گا اور انہیں اپنے قضیے نبٹانے میں دخل کی اجازت نہیں دے گا۔مجلس اقوام متحدہ کے تضادات
جو موجودہ United Nations ہے اس میں کئی قسم کے اندرونی تضادات بھی ہیں۔ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ نئی انجمنوں میں ایسے تضادات پیدا نہ ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے
بیان کیا تھا کہ یہ عجیب ظالمانہ قانون ہے کہ اگر ساری دنیا میں امریکہ روس ، چین وغیرہ پانچ ملکوں میں
سے صرف ایک ملک کسی ملک پر ظلم کرنے کا فیصلہ کر لے تو جس پر چاہے اس پر حملہ کروا دے۔اس کے
لئے عالمی طاقتوں کو جوابی کاروائی کا کوئی حق حاصل نہیں ہو سکتا جب تک سیکیورٹی کونسل کے مستقل
ممالک میں سے ایک ملک اس بات پر قائم رہتا ہے کہ میں کسی کو اس ملک کے خلاف جوابی کارروائی کی
اجازت نہیں دوں گا۔اس کا نام ویٹو ہے۔یہ فیصلہ آج تک نہیں ہوا کہ یونائیٹڈ نیشنز یا سیکیورٹی کونسل کی حیثیت
کیا ہے؟ کیا یہ عدلیہ ہے؟ اگر یہ عدلیہ ہے تو پھر بین الاقوامی عدالت کی کیا ضرورت ہے اگر یہ
عدلیہ نہیں ہے تو جھگڑوں میں فیصلہ کرتے وقت یہ کیسا فیصلہ کر سکتے ہیں ؟ اور پھر عدلیہ نہ ہونے کی
وجہ سے اس فیصلے کو بزور نافذ کرنے کا اختیار بھی ان کو نہیں ہوسکتا اور اگر عدلیہ ہے تو ان کے عدل کا
اثر کہاں کہاں تک جائے گا ؟ وہ تو میں جو ان
کی ممبر نہیں ہیں ان پر بھی پڑے گا کہ نہیں؟ یہ ایک اور سوال
ہے جو اس کے نتیجے میں اٹھتا ہے۔۔پھر اگر یہ محض ایک مشاورتی ادارہ ہے تو فیصلوں کو بزور نافذ کرنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا
ایسی صورت میں محض اسی حد تک اخلاقی دباؤ کا ضابطہ طے ہونا چاہئے جس کا سب قوموں کے خلاف
برابر اطلاق ہو سکے۔اور اگر یہ محض تعاون کا ادارہ ہے تو تعاون کس طرح لیا جائے اور کون کون سے ذرائع اختیار
۳۴۶
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کئے جائیں اور اگر تعاون حاصل نہ ہو تو کیا کرنا چاہئے؟ یہ سب فیصلے ہونے والے ہیں۔اسی طرح اگر یہ محض فلاح و بہبود کے کاموں میں غریب قوموں کی مدد کرنے کا ادارہ ہے تو
اس پہلو سے بھی یہ حیثیت واضح اور معین ہونی چاہئے اور سیاست اور رنگ ونسل سے بالا رہ کر غریب
قوموں یا آفت زدہ علاقوں کی امداد کا ایسا لائحہ عمل تیار ہونا چاہئے جس کی رو سے اقوام متحدہ کی انتظامیہ
آزادنہ فیصلے کر سکے اور آزادانہ تنقید کی اہلیت بھی رکھتی ہو۔یہ سوال بھی لازماً طے ہونا چاہئے کہ اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کے فیصلوں
کے نفاذ کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ بڑی سے بڑی طاقت بھی اسے ماننے پر مجبور ہو۔جب تک ان
سوالات کا تسلی بخش جواب نہ ہو جس سے غریب اور کمزور قوموں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ملتی ہو یہ
ادارہ محض طاقتور قوموں کی اجارہ داری کا ایک پر فریب آلہ کار بنارہے گا۔ایک سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر یہ عدلیہ ہے تو یہ سوال اٹھے گا کہ ایک ایسا غریب ملک
جس کی حمایت میں نہ امریکہ ہو ، نہ روس ہو، نہ چین ہو، نہ فرانس ہو، نہ برطانیہ ہو اور اس کے حق میں اگر
اقوام متحدہ کوئی بڑا فیصلہ کر دیتی ہے یعنی دو تہائی کی اکثریت سے فیصلہ کر دیتی ہے کہ یہ مظلوم ملک ہے
اس کی حمایت ہونی چاہئے تو اس فیصلے کو نافذ کیسے کریں گے؟ وہ کیسی عدلیہ ہے جسے فیصلوں کو نافذ
کرنے والی طاقتوں کا تعاون نصیب نہ ہو ، اور تعاون حاصل کرنے کا قطعی ذریعہ اسے میسر نہ ہو۔اس کی مثال تو ویسی ہی ہے کہ جیسے ایک دفعہ جب امریکہ کے ریڈ انڈینز نے امریکہ کی
حکومت کے خلاف وہاں کی عدالت عالیہ میں اپیل کی اور یہ مسئلہ وہاں کی سپریم کورٹ کے سامنے رکھا
کہ بار بار امریکہ کی حکومت نے ہم سے معاہدے کئے اور بار باران کی خلاف ورزی کی۔بار بار
جھوٹےتحفظات دیئے اور بار بار وہ علاقے جن کے متعلق قطعی طور پر تحریری معاہدے تھے کہ یہ ہمارے
ہو چکے اور مزید ان میں دخل نہیں دیا جائے گا، دخل دے کر ہم سے خالی کروائے گئے۔اور ہمیں دھکیلتے
دھکیلتے یہ ایک ایسی حالت میں لے گئے ہیں کہ جہاں ہماری اب بقا ممکن نہیں رہی۔اب سوال زندہ رہنے
یا نہ زندہ رہنے کا ہو گیا ہے۔اس پر امریکہ کی سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔انہوں نے
۳۴۷
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
کہا بالکل صحیح شکایت ہے۔ان تمام معاملات میں جو ہمارے سامنے رکھے گئے ہیں حکومت نے غیر
منصفانہ طریق اختیار کیا ہے اور ریڈ انڈینز کا حق ہے کہ پرانے سب فیصلوں کو منسوخ کر کے ان کے
حقوق بحال کئے جائیں۔جب یہ فیصلہ ہوا تو امریکہ کے صدر نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ سر آنکھوں
پر لیکن اب عدالت عالیہ کو چاہئے کہ اس کو نافذ بھی کر دے۔تو بالکل وہی حیثیت آج یونائیٹڈ نیشنز کی ہے
ان پانچوں میں سے جن کو Permanent Members کہا جاتا ہے اگر ایک بھی چاہے کہ فیصلہ
نافذ نہیں ہوسکتا، تو نہیں ہوسکتا۔عجیب انصاف کا ادارہ ہے کہ جس کے خلاف بڑی طاقتیں سر جوڑ لیں اور ظلم پر اکٹھی ہو
جائیں تو وہاں ہر چیز نافذ ہو جائے گی لیکن جہاں یہ فیصلہ ہو کہ نافذ نہیں ہونے دینا تو وہاں دنیا کا کوئی
ملک الگ الگ یا سارے مل کر بھی کوشش کریں تو اس کے مقابل پر ایک ملک کھڑا ہوسکتا ہے اور کہ سکتا
ہے کہ فیصلہ نافذ نہیں ہوگا اور اگر اتفاق بھی کر جائے جیسا کہ فلسطین کے مسئلہ میں کئی ریزولیوشنز میں
پانچوں طاقتوں نے اتفاق بھی کر لیا کہ اسرائیل وہ علاقے خالی کر دے تو اگر وہ پانچوں اتفاق بھی
کر جائیں تب بھی فیصلہ نافذ نہیں ہو سکتا۔یہ عجیب قسم کا امن عالم کا ادارہ ہے اور عجیب قسم کی United
Nations ہے فیصلے کرنے کا اختیار ہے، فیصلے نافذ کرنے کا اختیار نہیں۔فیصلے نافذ کرنے کا اختیار
بڑی طاقتوں کو ہے اور بڑی طاقتوں کی مرہون منت تمام دنیا کی قومیں بنی ہوئی ہیں۔یہ ادارہ زندہ
رہنے کے لائق نہیں ہے۔یہ غلامی کو جاری رکھنے کا ادارہ ہے۔غلامی کے تحفظات کا ادارہ ہے۔آزادی
کے تحفظات کا ادارہ نہیں ہے۔اس لئے اگر آج تیسری دنیا کی قوموں نے اس ادارے کے خلاف علم بغاوت بلند نہ کیا یا یہ کہنا
چاہئے کہ ان کو انصاف کے نام پر تعاون پر مجبور نہ کیا اور اپنے قوانین بدلنے پر مجبور نہ کیا تو دنیا کی تو میں آزاد
نہیں ہوسکیں گی اور یہ ادارہ مزید خطرات لے کر دنیا کے سامنے آئے گا اور اسے بار بار بعض خوفناک مقاصد کو
حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔اس کی تفصیل میں جانے کی اس وقت ضرورت نہیں۔
اسرائیل کے لئے خصوصی مشورہ
۳۴۸
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اب میں آخری بات آپ کے سامنے یہ رکھنا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کو بھی آج مخاطب
ہوکر میں ایک مشورہ دے رہا ہوں۔عام طور پر مسلمانوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اسرائیل کا قیام
مغرب کی سازش کے نتیجے میں ، اسرائیل کی چالاکیوں کے نتیجے میں ہوا ہے یہ اپنی جگہ درست ہے
لیکن اگر خدا کی تقدیر یہ نہ چاہتی تو ایسا کبھی نہیں ہو سکتا تھا۔اس تقدیر کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ
کس تقدیر نے آج اسرائیل کا مسئلہ کھڑا کیا ہے اور اسی تقدیر کی طرف رجوع کرنے کی ضرورت ہے
کہ اس مسئلے کا کیا حل ہے۔پس میں قرآن اور حدیث پر بنارکھتے ہوئے اس مسئلے کو آج آپ کے
سامنے کھولنا چاہتا ہوں اور اسرائیل کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ آج امن عالم کا انحصار اسرائیل پر
ہے اور اسرائیل کے فیصلوں پر ہے اور یہی ہمیں قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے۔قرآن کریم میں سورہ اسراء جسے بنی اسرائیل بھی کہا جاتا ہے، اس میں اس مسئلے پر چند آیات
ہیں جو میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔آیت نمبر ۵ یعنی اگر بسم اللہ کو شمار کریں تو پانچ ورنہ چار فرماتی
ہے۔وَقَضَيْنَا إِلى بَنِي إِسْرَاوِيْلَ فِي الْكِتَبِ لَتُفْسِدُنَّ فِي الْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ وَلَتَعْدُنَ
عُلُوًّا كَبِيرًا (بنی اسرائیل :۵) کہ ہم نے بنی اسرائیل کے لئے مقدر کر دیا تھا کتاب میں یعنی غالباً
زبور مراد ہے یا تقدیر کی کتاب ہو سکتی ہے۔بہر حال ہم نے کتاب میں اسرائیل کے ضمن میں یہ تقدیر
بنادی تھی ، یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ لَتُفْسِدُنَ فِي الْأَرْضِ مَرَّتَيْنِ کہ تم یقیناً دو دفعہ زمین میں فساد
برپا کرو گے وَلَتَعْلُنَ عُلُوًّا كَبِيرًا اور بہت بڑی بغاوتیں کرو گے۔اگلی چھٹی آیت فرمائی ہے :
فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أَو لَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادَ النَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدِ فَجَاسُوا
خِللَ الذِيَارُ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا (بنی اسرائیل (۷) کہ جب پہلا وعدہ پورا ہونے کا وقت آیا
تو ہم نے تم پر ایسے بندے مبعوث فرما دیے جو بہت شدید جنگ کرنے والے بندے تھے۔ہمارے
بندے ایسے تھے جو نہایت سخت جنگجو تھے۔وہ تمہارے گھروں کے بیچ میں گھس گئے۔وَكَانَ وَعْدًا
۳۴۹
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
مَّفْعُولًا اور خدا کا وہ وعدہ پورا ہونا ہی تھا اس وعدے کو کوئی ٹال نہیں سکتا تھا کہ پہلی بغاوت تم کرو
اور تمہیں سزا ملے اور وہ سزا دے دی گئی۔ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ
وَامْدَدْنُكُمْ بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَجَعَلْنَكُمْ اَكْثَرَ نَفِيرًا (بنی اسرائیل ۷۰) پھر ہم نے
تمہیں دوبارہ ان پر ایک طاقت عطا کر دی ، غلبہ عطا فرما دیا اور ہم نے تمہاری مدد کی اسی ذریعے
سے، اموال کے ذریعے سے بھی اور اولاد کے ذریعے سے بھی اور پھر ہم نے تمہیں بڑھاتے ہوئے
ایک بڑی طاقت بنادیا۔اِنْ اَحْسَنتُمْ أَحْسَنُتُم لِأَنْفُسِكُمْ وَإِنْ أَسَأْتُمْ
فَلَهَا (بنی اسرائیل : ۸) لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اگر تم اب حسن سلوک کرو گے اور پہلی
بدیاں ترک کر دو گے تو دراصل اپنے سے ہی حسن سلوک کرنے والے ہو گے اور اگر تم نے پھر وہی
بدی اختیار کی جو پہلے کر چکے تھے تو پھر وہ بدی بھی تمہارے خلاف ہی پڑے گی یعنی عملاً تم اپنے سے
وہ بدی کرنے والے ہو گے۔فرمایا فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ (بنی اسرائیل (۸) پھر دوسری
دفعہ وعدہ پورا کرنے کا وقت بھی آگیا جیسا کہ دو وعدے کئے گئے تھے۔لِيَسُوا وُجُوهَكُمْ
کہ یہ تقدیر پوری ہو کہ تم پھر بدی کرو گے اور اس بدی کا مزا چکھو گے اور تمہارے چہرے رسوا اور
کالے کر دیئے جائیں گے: وَلِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوْهُ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيَتَبِرُوا مَا
عَلَوْا تَثْبِيرًا (بنی اسرائیل : ۸) تا کہ وہ دوبارہ مسجد میں داخل ہوں جس طرح پہلے داخل ہوئے
تھے اور اسے تباہ و برباد کر دیں۔( یہاں ہیکل سلیمانی مراد ہے) یہ دو وعدے تاریخ میں پورے ہو گئے ،
ایک تیسرا بھی ہے، اس کا بھی قرآن کریم کی اسی سورۃ میں ذکر ملتا ہے چنانچہ ) اگلی آیت یعنی نویں
آیت میں فرمایا: عسى رَبُّكُمْ اَنْ يَّرْحَمَكُمْ (بنی اسرائیل : ۹) کہ اس کے بعد پھر جب خدا
چاہے گا اور اگر خدا نے چاہا بلکہ عسی کا مطلب ہے۔ہوسکتا ہے عین ممکن ہے کہ خدا یہ چاہے۔اَنْ يَّرْحَمَكُمْ کہ ایک دفعہ پھر تم پر رحم فرمائے لیکن یا درکھنا جب تم پر رحم کیا جائے گا تو اس بات کو
نہ بھلانا وَ اِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا اگر تم نے پھر ان سب بدیوں کا اعادہ کیا اور تکرار کی تو ہم بھی ضرور
ان سزاؤں کا اعادہ کریں گے جن کے دو دفعہ تم ماضی میں مزے چکھ چکے ہو۔وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ
۳۵۰
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
لِلْكَفِرِيْنَ حَصِيرًا اس کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں پھر اور کوئی چوتھی حرکت ان کی طرف
سے نہیں ہوگی کیونکہ پھر جہنم کا ذکر ہے۔اس کے بعد دنیا کے معاملات طے اور ختم پھر آخری فیصلہ
قیامت کے بعد ہوگا اور جہنم کے ذریعے سزادی جائے گی۔پہلے دو وعدوں کے متعلق میں مختصر ابتا دوں کہ کس طرح ہوئے ، ایک وعدہ تو شروع ہوا
721 قبل مسیح میں جبکہ اسیرینز (Assyrians) نے یہود کی دومملکتوں میں سے شمالی مملکت کو
تاخت و تاراج کیا اور اس پر قبضہ کر لیا اور یہ سماریہ بستی سے تعلق رکھنے والی مملکت تھی جسے اسرائیل کہا
جاتا تھا۔پس 721 قبل مسیح میں یہ واقعہ شروع ہوا، مکمل نہیں ہوا۔اس کی تکمیل 597 قبل مسیح سے
شروع ہوئی اور 587 قبل مسیح میں پھر وہ دور اپنے درجہ کمال کو پہنچا یعنی وہ طاقت جس کو توڑنے کا آغاز
اسیر مینز سے ہوا تھا۔124 سال کے بعد دوسرا سلسلہ (اس کے توڑنے کا ) شروع ہوا اور اس دفعہ
بابلیوں میں سے نبو کد نضیر (Nebchadnezzar) نے یہودیوں کی بقیہ مملکت پر جسے جو دیا کہا
جاتا تھایا جو د Judah بھی کہتے ہیں اور جس میں یروشلم دارالخلافہ ہے اس پر حملہ کیا۔پس یا درکھیں کہ اس وعدے کے مطابق پہلا حملہ اسرائیل کو یعنی یہودیوں کی سلطنت کو ارض
کنعان میں توڑنے کے لئے ۷۲۱ قبل مسیح میں ہوا اور اسیرین نے اس کا آغاز کیا اور اس کی تکمیل کے
لئے دوسرا سلسلہ بنو کد نضیر نے ۵۹۷ قبل مسیح میں شروع کیا اور ۵۸۷ قبل مسیح میں مکمل کیا۔دونوں دفعہ
یہود کی طاقت کو شدید ضر میں لگائی گئیں لیکن دوسری دفعہ عملاً اسے بالکل ملیا میٹ اور نیست و نابود کر دیا
گیا۔بے شمار یہودیوں کو قیدی بنا کر نبو کر نفر ساتھ لے گیا اور اس میں حضرت حز قیل بھی ساتھ تھے
اور حضرت حزقیل کی کتاب سے پتا چلتا ہے کہ یہ سزا جو یہود کو لی تھی یہ اس لئے ملی تھی کہ ان کی کتاب
میں جو الہی محاورہ ہے وہ یہ ہے کہ ان دو بستیوں کی مثال دو کسی عورتوں کی طرح ہو گئی تھی جو اپنا جسم بیچتی
ہیں اور بے حیائی میں حد سے بڑھتی چلی جاتی ہیں اور غیروں
کو اپنا دوست بناتی ہیں اور خدا سے دوستی توڑ
رہی ہیں۔بہت ہی خوفناک نقشہ کھنچا گیا ہے اور فرمایا کہ پھر جیسی سزا مقدر تھی خدا نے ان سے پھر تعلق
تو ڑ لیا اور کہا اے
کسی عور تو ! جس کی تم ہو اسی کی ہور ہو۔چنانچہ واقعہ" نبوکدنفر نے ان کسبیوں کو اٹھا کر
۳۵۱
اپنے وطن سے جدا کر دیا اور ہیکل سلیمانی کی اینٹ سے اینٹ بجادی۔۸ مارچ ۱۹۹۱ء
اس کے بعد ۱ ۵۵ ق م یا ۳ ۵ میں اس کے لگ بھگ حضرت حزقیل نبی کی کوششوں
اہل فارس سے تعلقات کا ایک سلسلہ شروع ہوا تھا اور ھاروت ماروت کا جو ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے
یہ وہی زمانہ ہے اس کے نتیجے میں ان سے انہوں نے مدد حاصل کی۔اگر چہ یہ انقلاب بعد میں آیا لیکن
یہ حضرت حزقیل کے زمانے میں ہی شروع ہوا تھا۔چنانچہ نبو کد نضر کے دوسرے شدید حملے کے ۴۸
سال بعد یعنی اس حملے کے ۴۸ سال بعد جس میں اس نے یروشلم کی بستی اور فلسطین کو کلیہ تباہ برباد
کر دیا تھا۔اہل فارس کی مدد سے یہود کو دوبارہ ارض مقدس پر غلبہ نصیب ہوا اور یہ واقعہ ۵۳۹ قبل مسیح کا
ہے جبکہ سائرس (Syrus) بادشاہ کی مدد سے یہود کو واپس یروشلم میں لے جا کر آباد کر دیا گیا اور
اس کے بعد پھر ان
کو کئی سو سال تک وہاں رہنے کی توفیق ملی اور جیسا کہ بعض دوسری کتب میں پیشگوئی
کے رنگ میں یہ درج ہے کہ یہ دونوں شہر دوبارہ کیسی ہو جائیں گے اور دوبارہ گندگی اختیار کریں گے
اور پھر ان کو سزا ملے گی۔پس قرآن کریم نے جو نقشہ کھینچا ہے کہ مقدر تھا کہ دو دفعہ تم زمین میں فساد کرو دو دفعہ تم
بغاوت کر و بعینہ اسی طرح ہوا ہے پہلے فساد برپا کیا۔اس کے بعد دوسری قومیں آئیں پھر انہوں نے
ان کے خلاف بغاوت کی اور بغاوت کے بعد کچلے گئے ہیں۔چنانچہ دوسری دفعہ کے بعد جب سزا
کا سلسلہ شروع ہوا تو رومن بادشاہ Pompey نے ۶۳ قبل مسیح میں جودا Judah پر قبضہ کر لیا
اور پھر وہاں سے ان کی تباہی کا آغاز کیا لیکن اس کے باوجود ۱۳۲ بعد مسیح تک یہ تباہی مکمل نہیں ہوئی
۱۳۲ بعد مسیح میں Hadrian (ہیڈرین ) جو ایک بہت بڑا رومن Emperor ہے جس
کے متعلق کہا جاتا ہے کہ رومن بادشاہوں کی تاریخ میں غیر معمولی مقام رکھتا ہے۔یہ وہی بادشاہ ہے جس
کی سلطنت انگلستان سے لے کر افریقہ تک اور پھر دریائے فرات تک پھیلی ہوئی تھی اور انگلستان بھی
اس کو آنے کا موقعہ ملا۔یہاں شمال میں ایک دیوار ہے جس طرح دیوار چین بنائی گئی ہے۔بعض کہتے
ہیں کہ یہ کوئی 80 میل بعض کہتے ہیں 74-76 میل ہے۔یہ ایک بہت بڑی دیوار ہے جو آج تک
۳۵۲
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
قائم ہے یہ اسی Hadrian بادشاہ نے بنائی تھی۔پس جب یہودیوں نے وہاں دوبارہ بغاوت کی تو
اس بغاوت کو کچلنے کے لئے Hadrian بادشاہ نے اپنے اس جرنیل کو واپس بلا لیا جو انگلستان پر
حکومت کرتا تھا اور اس نے غالباً یہاں اپنا تسلط جمائے رکھا تھا۔بہت قابل جرنیل تھا اس کو بلا کر یہود
کو کچلنے کے لئے بھجوا دیا۔یہ واقعہ ۱۳۲ء کے لگ بھگ ہوا سو فیصدی تاریخ دان متفق نہیں لیتے
ہیں۔۱۳۲ء سے لے کر ۱۳۳ ۳۴ تک یہ معاملہ مکمل ہو گیا تھا اس نے ان کو ایسا خوفناک مزا چکھایا ہے
بغاوت کا کہ مورخین کہتے ہیں کہ 5لاکھ یہودیوں کو وہاں تہ تیغ کیا۔پہلے تو مجھے خیال آیا یہ ہو نہیں سکتا۔یہ غلطی ہوگی لیکن جب میں نے قرآن کریم کی پہلی پیشگوئی کو پڑھا کہ ہم تمہیں بہت اولا در یں گے
اور بہت برکت تمہارے نفوس میں دیں گے تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بالکل درست تاریخی واقعہ
ہے۔واقعہ اس زمانے کے لحاظ سے 5 لاکھ کے قریب یہودی وہاں ہلاک کئے گئے اور مسجد کو دوبارہ
نیست و نابود کر دیا گیا۔پس دو دفعہ ہیکل سلیمانی تعمیر ہوا اور دو دفعہ برباد ہوا۔یہ سب کچھ جب ہو چکا تو اس کے بعد
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ وَ اِنْ عُدْتُمْ عُدْنَا وَجَعَلْنَا جَهَنَّمَ
لِلْكَفِرِيْنَ حَصِيرًا ابھی بھی خدا تعالیٰ کو ہوسکتا ہے تم پر رحم آجائے یعنی یہ دو ہلاکتیں پوری
ہوگئیں۔دو پیشگوئیاں اپنے وقت پر پوری ہو کر ختم ہوئیں لیکن عَسَى رَبُّكُمْ أَنْ يَرْحَمَكُمْ یہ
کب ہونا ہے اور کس طرح ہونا ہے اس کے متعلق اسی سورت کے آخر پر یہ آیت ہے ، جو آنحضرت
کے زمانے کے مضمون سے تعلق رکھنے والی آیت ہے اور اسی مضمون میں گھری ہوئی یہ آیت ہے
جس کا مطلب ہے کہ یہ رحم کا واقعہ دور آخر میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے زمانے میں آپ کی امت
کے وقت میں ہونا تھا۔چنانچہ فرمایا: وَقُلْنَا مِنْ بَعْدِهِ لِبَنِي إِسْرَاءِ يْلَ اسْكُنُوا
الْأَرْضَ فَإِذَا جَاء وَعْدُ الْآخِرَةِ جِئْنَا بِكُمْ لَفِيقًا (بنی اسرائیل : ۱۰۵) کہ جب وہ
وعدہ آخر آئے گا جبکہ ساری دنیا سے تمہیں اکٹھا کر کے دوبارہ اس زمین پر لے کر آنا ہے تو اس وقت
خدا کی تقدیر ایسا انتظام کرے گی اور تم سب لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔یہ واقعہ پہلی دفعہ ہوا ہے۔
۳۵۳
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
گزشتہ تاریخوں میں یہود بار بار فلسطین پر بستے رہے لیکن ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ Diaspora
یعنی وہ سارا علاقہ جہاں یہود منتشر ہوئے تھے، ان تمام علاقوں سے دوبارہ اکٹھے کئے گئے ہوں۔یہ
تاریخ عالم کا پہلا واقعہ ہے۔پس دیکھیں قرآن کریم کی پیشگوئیاں کس صفائی اور کس حیرت انگیز شان کے ساتھ پوری
ہوئی ہیں اور آئندہ پوری ہوں گی۔پس یہود کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ ان پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کی تقدیر نے تم پر
رحم کھاتے ہوئے اور Nahtsi نائسی جرمنی میں تم پر مظالم کی جو حد ہوگئی تھی ان کے نتیجے میں یہ فیصلہ
کیا کہ بہت ہو چکی ، شاید اب تم نے سبق سیکھ لئے ہوں۔تمہیں معاف کر دیا گیا اور تمہیں دوبارہ وہاں
ایک غلبہ عطا کیا گیا۔اس غلبے کو توڑنے کی مسلمان حکومتوں کو طاقت نہیں ہوگی کیونکہ احادیث سے پتا
چلتا ہے کہ ایک فتنہ اٹھے گا جو عراق اور شام کے درمیان سے اس چھوٹے سے سمندر کے رستے سے نکلے
گا اور اس کا سارا پانی پی جائے گا جو اسرائیل میں واقع ہے، بحیرہ طبر یہ اس کا نام ہے جس کا حدیث میں
ذکر ہے۔یہ اسرائیل کے علاقے میں ایک چھوٹا سا سمندر ہے جس میں سے دریائے Jordan ہوکر
گزرتا ہے۔فرمایا: وہاں بہت بڑا لشکر جمع ہو گا اور وہ نکلے گا اور بہت بڑی طاقت ہے جو یلغار کرے
گی۔پس اگر اسرائیل نے پچھلی دو تاریخی ہلاکتوں سے سبق حاصل نہ کیا اور تلخ تجربوں سے سبق حاصل
نہ کیا تو تمام دنیا کے امن کو درہم برہم کرنے کے لئے اسرائیل سے فتنہ اٹھے گا اور یہ مقدر ہے اس کو دنیا
کی کوئی طاقت بدل نہیں سکتی۔پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم اسے تباہ کریں گے اور ہم ایسا انتظام کریں
گے کہ وہ اور ان کے ساتھ ساری طاقتیں جو ان کی مرد اور مددگار ہیں ان کے ٹکڑے ٹکڑے اڑادیں
اور ان کو عبرت کا نشان بنادیں۔آخری پیغام اس حدیث میں یہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان کے گلوں میں ایسی
گٹھلیاں نکالے گا اور ایسی بیماریاں پیدا کرے گا جن کے ساتھ وہ بڑے ہولناک طریق پر، بڑے وسیع
پیمانے پر ہلاک ہوں گے اور یہ وہی بیماری ہے Aids جس کا میں نے ذکر کیا تھا۔یہ جو میرا اندازہ ہے
یہ آنحضرت ﷺ کی حسب ذیل پیشگوئیوں پر مبنی ہے جو کہ حدیث میں تفصیل کے ساتھ ملتی ہیں۔الله
۳۵۴
۸ مارچ ۱۹۹۱ء
حضرت نواس بن سمعان بیان کرتے ہیں کہ ایک روز آنحضرت ﷺ نے دجال کا ذکر
فرمایا اور تفصیل سے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے فرمایا۔یہ حدیث تو بہت طویل ہے۔میں
اس میں سے صرف چند فقرے یہاں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ نے فرمایا :انہ خارج خلة بين
الشام والعراق کہ وہ شام اور عراق کے درمیان کے علاقے سے ظاہر ہوگا۔دائیں بائیں جدھر رخ
کرے گا قتل و غارت کا بازار گرم کرتا چلا جائے گا۔پھر فرمایا:۔اس میں ایسے ابر باراں کی سی تیزی ہوگی
جے پیچھے سے تیز ہوا دھکیل رہی ہو۔“ ( جیسے آج کل کے جیٹ (Jet ) ہوائی جہاز اڑتے ہیں )
پھر فرمایا:۔کہ ایسے ہی حالات میں اللہ تعالیٰ مسیح موعود کو مبعوث فرمائے گا اور انہیں بذریعہ
وحی یہ خبر دے گا کہ انی قد اخرجت عبادا لى لا يدان لاحد بقتالهم (مسلم کتاب الفتن حديث
66
نمبر : ۵۲۲۸) کہ میں نے اب کچھ ایسے لوگ بھی برپا کئے ہیں جن سے جنگ کی کسی میں طاقت نہیں۔“
پھر مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یا جوج ماجوج کو بر پا کرے گا اور وہ ہر بلندی سے تیزی کے
ساتھ پھلانگتے ہوئے گزر جائیں گے۔فرمایا:۔یا جوج ماجوج کی اس ٹڈی دل فوج کے اگلے حصے، فيمروا لهم على بحيرة طبرية
فيشربون ما فيها، بحیرہ طبریہ کے پاس سے گزریں گے اور اس کا سارا پانی پی جائیں گے اور جب
اس فوج کا آخری حصہ وہاں پہنچے گا تو کہے گا کہ یہاں
کبھی پانی ہوا کرتا تھا وہ اب کہاں گیا۔ان
روح فرسا حالات میں نبی اللہ سیح موعود علیہ السلام اور آپ کے ساتھی رضی اللہ عنہم اللہ کے حضور دعا ئیں
کریں گے اور اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو قبول فرمائے گا۔فیرسل الله تعالى عليهم النغف في
رقابهم اور یا جوج ماجوج کی گردنوں میں کیڑے پیدا کر دے گا۔(مسلم کتاب الفتن حدیث
نمبر ۵۲۲۸) جو بڑے پیمانے پر تیزی سے ان کی ہلاکت کا موجب بنیں گے۔پھر ایک دوسری حدیث میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ علیہ فرماتے ہیں۔لم تظهر
الفاحشة في قوم قط حتى يعلنوا بها الا فشافيهم الطاعون ولا وجاع التي لم تكن
مضت في اسلا فهم الذين مضوا (ابن ماجہ کتاب الفتن حدیث نمبر : ۴۰۰۹)