سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۱)

حقائق الفرقان
سُورَةُ الْفَاتِحَةِ
تمہید
سُوْرَةُ الْفَاتِحَةِ مَكَّيَّةٌ
اس سورہ شریف کی بہت سی تفاسیر لوگوں نے لکھی ہیں ۔ ہمارے گھر میں اس سورۃ کی ایک قلمی
تفسیر بار یک لکھی ہوئی ساٹھ جزو کی تھی۔ حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام ) نے تین
66
مبسوط تفسیریں اس سورہ شریف پر لکھی ہیں جن میں سے ایک اُردو میں ہے اور کتاب برامین احمد یہ
میں ہے اور دو عربی زبان میں ہیں۔ ایک کا نام ” کرامات الصادقین ہے اور دوسری کا نام ” اعجازا" اعجز کا نام ” اعجاز المسیح ،،
ہے۔ وہ بڑا خوش قسمت ہوگا جس کو اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ وہ کم از کم ان تفاسیر کا مطالعہ کرے۔ کہ وہ کم از کم ان تفاسیر کا مطالعہ کرے
میں اس امر کی طرف تم کو خاص توجہ دلاتا ہوں ۔ جو عربی نہیں جانتے وہ کم از کم اُردو کو پڑھ لیں ۔
عبدہ مصری نے بھی ایک کتاب سورہ فاتحہ کی تفسیر میں الگ لکھی ہے اور ایک ضخیم کتاب سورۂ فاتحہ کی
تفسیر میں صدر الدین قنوی نے لکھی ہے۔
فاتحہ خلف الامام
بچپن سے لے کر اس بڑھاپے تک جو کچھ میں نے تحقیقات کی ہے اس سے یہی ثابت ہوتا ہے
کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے۔ (خواہ انسان الگ نماز پڑھتا ہو خواہ جماعت کے ساتھ کسی
امام کے پیچھے پڑھ رہا ہو ہر دو صورتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنی چاہیے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بھی یہی
عمل درآمد تھا۔ ایڈیٹر ) ۔
تعداد رکعات
چونکہ سورہ فاتحہ کا ہر رکعت میں پڑھنا ضروری ہے اس واسطے ایک مسلمان دن رات میں
سورۂ فاتحہ عموماً ۸۰ بار پڑھتا ہے یا کم از کم ۴۰ بار ۔ کیونکہ رکعات کی تفصیل یہ ہے۔

سُورَةُ الْفَاتِحَةِ
لد
۱۲
A
۱۳
ママ
۱۰
V
۶۲
حقائق الفرقان
۹
فجر : سنت ۲ - فرض ۲
ظهر : سنت ۴۔ فرض ۴- سنت ۴
عصر : سنت ۴- فرض ۴
مغرب : فرض ۳۔ سنت ۲ نفل ۲
عشاء : فرض ۴ سنت ۴ ۔ وتر ۳ نفل ۲
میزان پانچ نماز :
اشراق : ۲ ضحی : ۸
تهجد : ۸
کل میزان :
زوال : ٤ تحية الوضو : ٦ تحية المسجد : ٦
اگر اشراق اور اوابین کے نوافل انسان نہ پڑھ سکے اور ایسا ہی ظہر اور مغرب اور عشاء کے
نوافل بھی نہ پڑ نہ پڑھ سکے اور ظہر ، عصر اور عشاء کی سنتیں بجائے چار کے دو پڑھے تو تہجد ملا کر پھر بھی
۴۰ رکعتیں ہو جاتی ہیں۔
سنتوں کی تاکید
بڑے بڑے تجربہ کاروں کا قول ہے کہ جو لوگ مستحب کے ادا کرنے میں سستی کرتے ہیں
وہ رفتہ رفتہ سنتوں کے تارک ہو جاتے ہیں اور جو لوگ سنتوں کے تارک ہوتے ہیں وہ رفتہ رفتہ
فرائض سے غافل ہو جاتے ہیں اور فرائض سے غافل ہونے والے کے واسطے فتوای سخت ہے۔
ایک غلط فہمی کا ازالہ
حضرت صاحب ( مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام) کی عادت تھی کہ آپ فرض پڑھنے کے بعد

حقائق الفرقان
۱۰
سُورَةُ الْفَاتِحَةِ
فوراً اندرونِ خانہ چلے جاتے تھے اور ایسا ہی اکثر میں بھی کرتا ہوں ۔ اِس سے بعض نادان
بچوں کو بھی غالباً یہ عادت ہو گئی ہے کہ وہ فرض پڑھنے کے بعد فوراً مسجد سے چلے جاتے ہیں اور
ہمارا خیال ہے کہ پھر وہ سنتوں کی ادائیگی سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ ان کو یا د رکھنا چاہیے کہ
حضرت صاحب ( مرحوم و مغفور ) اندر جا کر سب سے پہلے سنتیں پڑھتے تھے اور ایسا ہی میں
بھی کرتا ہوں ۔ کوئی ہے جو حضرت صاحب کے اس عمل درآمد کے متعلق گواہی دے سکے؟
( اس پر صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جو حسب العادت مجلس درس میں تشریف فرما تھے کھڑے
ہوئے اور بآواز بلند کہا کہ بے شک حضرت صاحب کی ہمیشہ عادت تھی کہ آپ مسجد جانے سے پہلے گھر میں سنتیں
پڑھ لیا کرتے تھے اور باہر مسجد میں فرض ادا کر کے گھر میں آتے تو فوراً سنتیں پڑھنے کھڑے ہوتے اور نماز سنت
پڑھ کر پھر اور کوئی کام کرتے ۔ ان کے بعد صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی یہی شہادت دی اور ان کے بعد
حضرت میر ناصر نواب صاحب نے اور ان کے بعد صاحبزادہ میر محمد الحق صاحب نے اور پھر حضرت مرحوم کے
پرانے خادم حافظ حامد علی صاحب نے بھی اپنی عینی شہادت کا اظہار کیا ) ۔ (ایڈیٹر بدر )
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱)
وتر
وتر میں بعض لوگوں کو غلطی لگی ہے کہ وہ صرف ایک رکعت پڑھ لیتے ہیں۔ حضرت صاحب کا یہ
طریق نہ تھا بلکہ آپ دو رکعت پڑھ کر اور سلام پھیر کر پھر ایک رکعت پڑھتے تھے۔
الحمد متن کتاب ہے
ب ہے
شیخ محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ میں نے جتنی دفعہ الحمد شریف پڑھا ہے ہر دفعہ اس کے نئے
معنے میری سمجھ میں آئے ہیں۔ میں اگر چہ ایسا دعویٰ تو نہیں کر سکتا مگر میں نے بغور دیکھا ہے اور میرا اعتقاد
ہے کہ سارا قرآن مجید الحمد شریف کے اندر ہے۔ الحمد متن ہے اور قرآن شریف اس کی شرح ہے۔
الحمد میں شفا ہے
صحابہ کے زمانہ میں ایک شخص کو جو کسی گاؤں کا نمبر دار تھا سانپ نے ڈسا تھا صحابہ نے

حقائق الفرقان
11
سُورَةُ الْفَاتِحَةِ
الحمد شریف پڑھ کر اس کا علاج کیا تھا اور اُسے شفا ہوگئی تھی ۔ ایسا ہی ابن قیم نے لکھا ہے کہ جب
میں مکہ معظمہ میں تھا اور طبیب کی تلاش میرے واسطے مشکل تھی تو میں اکثر الحمد کے ذریعہ اپنی
بیماریوں کا علاج کر لیا کرتا تھا۔ ابن قیم کا میں بہ سبب اس کے علم کے معتقد ہوں اور اسے ایسا آدمی
جانتا ہوں جو لاکھوں میں ایک ہوتا ہے۔ میرا اپنا بھی تجربہ ہے کہ میں نے بہت سے بیماروں پر الحمد
کو پڑھا اور انہیں شفا ہوئی۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ سوچ سوچ کر الحمد کو نماز میں پڑھا کریں اور
اس سے فائدہ اُٹھائیں ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۱ ، ۲)
سورۃ فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے خواہ آدمی امام کے پیچھے ہو۔ دن کی نمازوں میں یا رات کی
نمازوں میں ۔ قرآن شریف کی کوئی آیت اس کے مخالف نہیں نہ کوئی حدیث اس کے مخالف ہے۔
( البدر جلد ۱۱ نمبر ۳۲ مورخه ۲۳ رمئی ۱۹۱۲ ء صفحه (۳)
الحمد أم القرآن ہے
یہ ایک سچی اور پکی بات ہے۔ الحمد شریف کے اندر تمام قرآن اللہ نے درج فرمایا ہے۔
الحمد شریف گو یا خلاصہ ہے قرآن مجید کا۔
اللہ تمام اسماء حسنیٰ کا جامع ہے
اللہ کے جس قدر نام ہیں اللہ کے ماتحت ہیں ، اللہ کا لفظ بیان فرما کر پھر صفات کاملہ کا بیان ہوتا
ہے۔ اس واسطے اللہ کے معنوں کے نیچے ایک تو یہ بات ہے کہ وہ ساری خوبیوں کا جامع ہے۔ جہاں
تنزیہ کا ذکر ہے وہاں اللہ کا ذکر لا کر یہ ذکر کرتا ہے کہ ہر عیب سے پاک ہے۔ ان دو باتوں کے بعد
فرماتا ہے ۔ لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ (حم السجدة : ۳۸)
چونکہ وہ سارے محامد کا جامع اور ہر قسم کے عیب و نقص سے منزہ ہے اس لئے اس کے سوا
کسی کی عبادت جائز نہیں ۔ پھر اللہ کی صفت صمد ہے۔ صد کے معنے خود ہی دوسرے مقام پر کھول کر
لے تم سجدہ کرو سورج کو نہ چاند کو اور سجدہ کرو اللہ ہی کو جس نے ان کو پیدا فرمایا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۲
سُورَةُ الْفَاتِحَةِ
بتائے ہیں۔ اَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۚ وَاللهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ ۔ (فاطر : ۱۶) تم سب محتاج ہو۔
غیر محتاج صرف اللہ کی ذات ہے۔
خلاصہ تمام کلام الہی کا کیا ہے
غرض اللہ کے لفظ کے جو معنی ہیں کہ ساری خوبیوں والا اور ساری برائیوں سے منزہ اور پاک،
معبود حقیقی ، اس کے سوا کسی دوسرے کی عبادت نا جائز ہے۔ یہ خلاصہ ہے تمام کلام الہی کا اور اسی کا ذکر
ہر رکوع بلکہ ہر آیت میں ہے۔
بعض کتابوں میں اللہ کا ذکر تک نہیں ہوتا
بخلاف اس کے دیگر کتا بیں ہیں کہ ان کے صفحے کے صفحے پڑھ جاؤ ، ان میں خدا کا نام تک نہ نکلے
گا۔ بائبل میں ایک کتاب ہے۔ اس میں اللہ کا ذکر ضمیر کے رنگ میں بھی نہیں حالانکہ اسے بھی کتب
مقدسہ میں سے سمجھتے ہیں۔ مگر قرآن مجید میں تو کوئی رکوع ایسا نہیں جہاں عظمت الہی کا ذکر
کا ذکر نہ ہو۔
الفضل جلد نمبر ۸ مورخه ۶ را گست ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
اس سورۃ شریف کا نام ام الکتاب اور سبع من المثانی بھی ہے۔ یہ سورۃ شریف ایک متن
ہے اور قرآن شریف اس کی تفسیر ہے۔
کلام کی تین اقسام ہیں۔ اول بعض نافہم اور نا خواندہ لوگ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں
کہ سر کار و دربار میں کس طرح اور کس مضمون کی درخواست دی جاوے تو اس لئے کوئی دوسرا شخص
جو دربار کے آداب اور قانون سے واقف ہو تو اگر وہ ایسی عرضی لکھ دیوے یا وہ مضمون بتلا دیوے
جس کی دربار میں شنوائی ہو سکے اور اگر چہ مدعا اور آرزو اسی سائل کا اپنا ہو تو ایسے بتلانے والے اور
لکھ دینے والے کو مجرم نہیں قرار دیا جاتا۔
دنیاوی گورنمنٹ جو کہ آسمانی گورنمنٹ کا ظل ہوتی ہے ان میں بھی ایسے قواعد ہوتے
لے اے لوگو تم سب فقیر ہو اللہ کی طرف اور اللہ ہی غنی اور بے پر وا تعریف کیا گیا ہے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۳
سُوْرَةُ الْفَاتِحَةِ
ہیں ۔ بعض فار میں (Forms) چھپی ہوئی ہوتی ہیں ان پر صرف سائل کے دستخط کرالیے جاتے
ہیں۔ اس کی مثال قرآن شریف میں یہ سورۃ ہے جو بطور عرضی کے ہم کو عطا ہوئی ۔ دوم جو لوگ
حکام کی پیشی میں بعہدہ سر رشتہ دار وغیرہ ہوتے ہیں وہ کوئی حکم با ضابطہ حاکم کی طرف سے
اجازت پا کر لکھ دیا کرتے ہیں وہ بھی اصلی حاکم کا حکم ہی سمجھا جاتا ہے۔ اس کی مثال قرآن شریف
میں یہ ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا (الزمر: ۵۴) سوم بعض اوقات خود حاکم اپنے پروانہ جات
سے براہ راست حکم سنا دیتا ہے اس کی مثال سارا قرآن کریم علی العموم ہے۔
کلام کی ان تین قسموں سے یہ امر بخوبی واضح ہوتا ہے کہ سورۃ فاتحہ میں اور قرآن میں
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اور دیگر دعاؤں وغیرہ کے الفاظ اس لحاظ سے محل اعتراض نہیں ہو سکتے
کہ جس حالت میں قرآن شریف خدائے پاک کا کلام ہے تو اس میں ایسی عبارتیں کیوں موجود
ہیں جو کہ بندوں کی زبانی ہونی چاہیے تھیں ۔ گویا اس طریق سے خدا تعالیٰ نے ایک ادب اور طریق
بارگاہ عالی میں دعا کرنے کا بتلا دیا ہے۔ البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۷ )
الحمد ایک جامع دعا ہے اور اس کا مقابلہ کوئی دعا نہیں کر سکتی نہ کسی مذہب نہ کسی احادیث کی
دعا ئیں ۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۳۴، ۴۳۵)
عمدہ دعا الحمد ہے اس میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ دونوں ترقی کے فقرے موجود ہیں۔
البدر جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه (۳)
ے کہہ دے اے میرے بندو! جو اپنے نفسوں پر خطا کر بیٹھے ہو ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۴
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
ا ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ترجمہ میں پڑھنا شروع کرتا ہوں اس کے نام کی مدد سے جس میں خوبیاں ہی خوبیاں ہیں جو
بے مانگے دینے والا ، سچی محنتوں کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔
تفسیر ۔ اللہ کی عظمت اور بڑائی سے شروع کرتا ہوں : کرتا ہوں جو بن مانگے دینے والا دینے والا اور سچی محنتوں پر عمدہ
نتائج مرتب کرنے والا ہے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ ۱ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸۷ )
با بہت سے معانی کے لئے آتی ہے اور یہاں پر استعانت کے لئے ہے ۔ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ
اور خصوصًا إِيَّاكَ نَسْتَعِین اس کے مؤیّد ہے ۔ استعانت کسی فعل میں ہوتی ہے۔ اس فعل میں
کچھ بحث کی گئی ہے لیکن چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو شروع میں اِقْرَأَ بِاسْمِ رَبِّكَ ك ارشاد ہوا
بہت
تھا۔ لہذا کتاب اللہ کے افتتاح کے وقت فعل قرأت (اقرأ) میں استعانت بہت موزوں ہے۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۱ ۔ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ (۳)
ب۔ استعانت کی ہے۔ اللہ کی مدد سے۔ بعض لوگوں نے غلطی کھائی ہے کہ کہا ہے کہ جس شے
سے استعانت کی جاتی ہے وہ ہتھیار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو ہتھیار بنانا بے ادبی میں داخل ہے۔ مگر ایسا
خیال درست نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے کہ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ اور ایسا ہی سورہ الحمد میں
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ آتا ہے۔ غرض استعانت جائز ہے۔
تمام کتب الہیہ ب سے شروع ہوتی ہیں ۔ شیخ محی الدین ابن عربی نے بھی ایسا لکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔ ب کے معنے ہیں ساتھ اور اس کا فعل خود قرآن شریف میں آیا ہے۔ کیونکہ سب سے پہلی
آیت جو آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی تھی وہ یہ ہے۔ اقر أَباسْمِ رَبِّكَ
اسم سمو کے معنے ہیں عظمت بلندی بزرگی ۔
( ضمیمه اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۲)
ہر ایک سچی اور آسمانی کتاب اگر اپنی اصلی زبان میں ہو تو اس کے ابتدا میں حرف ب ہی

حقائق الفرقان
۱۵
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
ہوگا۔ ب کے تین معنے یہاں ہو سکتے ہیں اول بسبب ۔ دوم ۔ ساتھ ۔ سوم قسم ۔ اسم کا لفظ سمو
سے نکلا ہے اور اس کے معنے بڑائی کے ہیں تو اب بسم کے معنے ہوئے۔ ہوئے۔ بسبب عظمت الہی۔ یا ساتھ
عظمت الہی کے۔ یا قسم ہے عظمت الہی کی۔ (البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ءصفحہ ۸۷ )
اسم نام کو کہتے ہیں ۔ اس میں زمانہ دراز سے بحث چلی آئی ہے کہ اس کا ماخذ اور اصل
سمو ہے جو بمعنی علو ہے یا وسم ہے جو بمعنی علامت ہے لیکن اب حضرت امام ہمام واجب الاتباع
اور مطاع نے ( جس کی نسبت مخبر صادق نے خبر دی تھی کہ وہ احکم الحاکمین کی طرف سے حکم عدل ہو
کر آئے گا ) یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ اسم وسم سے بنایا ہوا ہے اور وہ اپنے مسٹمی پر دال اور علامت
(رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۱۔ جولائی ۱۹۰۶ء صفحہ ۳)
ہوتا ہے۔
اللہ نام ہے اُس ذات کا جو کہ سب نقصوں سے پاک اور سب کمالات کی جامع ہے اور یہی
اس کے معنے ہیں ۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر ا ۔ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ ۴)
اللہ جامع جمیع صفات کا ملہ اور ہر ایک بدی سے منزہ ۔ ایسی ذات جس کی عبادت میں کوئی شامل
نہ کیا جاوے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸۷ )
اللہ سب خوبیوں کا جامع ۔ سب بدیوں سے منزہ ۔ معبود حقیقی ۔
عربی کے سوائے کسی دوسری زبان میں خدا تعالیٰ کے نام کے واسطے کوئی ایسا مفرد لفظ نہیں ہے جو
خاص اسی کے واسطے ہو اور کسی دوسرے پر اس کا اطلاق نہ پاسکے۔ انگریزی کا لفظ گاڈ (god) دیوی
دیوتا ۔سب پر بولا جاتا ہے اور لفظ لارڈ (Lord) تو بہت ہی عام ہے۔ سنسکرت کا لفظ اوم بھی مرکب
ہے غالباً آم سے نکلا ہے کیونکہ یہ عبادت میں اوم سے دعائیں مانگتے ہیں ۔ عبرانی کا ایل۔ الا سے نکلا
ہے اور یہوواہ یا ھو سے نکلا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ء صفحه (۲)
الرحمن ۔ اس کے معنے ہیں بن مانگے اور بے عوض رحمت کرنے والا جیسا کہ قرآن مجید کے
استعمال سے ثابت ہے۔ مثلاً فرماتا ہے ۔ الرَّحْمنُ - عَلَّمَ الْقُرْآنَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ - عَلَّمَهُ الْبَيَانَ "
(الرحمن : ۲ تا ۵)
رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر ۔ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۴)
اے رحمن نے قرآن سکھایا ہے۔ انسان کو پیدا کیا۔ اس کو بیان کرنا سکھایا۔( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۶
سُورَةُ الْفَاتِحَة
الرَّحْمنِ ۔ بلا کسی قسم کی کوشش اور استدعا کے انعام کرنے والی ذات ۔ بن مانگے دینے والا ۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۷ )
الرَّحْمنِ فضل کننده بلا مبادلہ۔ بلا محنت دینے والا۔
الرَّحِيمِ ـ کئے پر اپنے رحم سے پھل دینے والا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه (۲)
الرَّحِيمِ ۔ وہ ہے جو نیک اعتقاد اور نیک اعمال اور نیک اخلاق پر اور مانگنے سے رحمت
کرنے والا ہو۔ اس پر قرآن مجید کا استعمال شاہد ہے۔ مثلاً فرمایا - وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا
(الاحزاب: ۴۴)۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ا ۔ جولائی ۱۹۰۶ صفحہ ۴)
۲
الرَّحِيم - اللہ تعالیٰ جو اسباب یا ذرائع کسی نتیجہ کے حاصل کرنے کے واسطے بنائے ہیں۔ ان
کو عمل میں لانے سے وہ نتائج عطا کرنے والا ۔
انسان کی سچی محنتوں اور کوششوں پر ثمرات حسنہ مرتب کرنے والا ۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۷)
بِسْمِ اللهِ جَهْراً ( نماز میں ۔ مرتب) اور آہستہ پڑھنا ہر دو طرح جائز ہے۔ ہمارے
حضرت مولوی عبد الكريم صاحب (اللهُمَّ اغْفِرْهُ وَارْحَمه) جو شیلی طبیعت رکھتے تھے۔ بِسْمِ اللهِ
جهراً پڑھا کرتے تھے ۔ حضرت مرزا صاحب جهراً نہ پڑھتے تھے۔ ایسا ہی میں بھی آہستہ پڑھتا
ہوں ۔ صحابہ میں ہر دو قسم کے گروہ ہیں۔ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ کسی طرح کوئی پڑھے اس پر
جھگڑا نہ کرو۔ ایسا ہی آمین کا معاملہ ہے ہر دو طرح جائز ہے، بعض جگہ یہود اور عیسائیوں کو
مسلمانوں کا آمین پڑھنا برا لگتا تھا تو صحابہ خوب اونچی پڑھتے تھے۔ مجھے ہر دو طرح مزہ آتا ہے
کوئی اونچا پڑھے یا آہستہ پڑھے۔ یا
البدر جلد ۱۱ نمبر ۳۲ مورخه ۲۳ مئی ۱۹۱۲ ء صفحه (۳)
ے اور وہ ایمانداروں پر بڑا رحیم ہے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
٢ - الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
۱۷
سُورَةُ الْفَاتِحَة
ترجمہ ۔ سب تعریف اللہ ہی کی ہے جو آہستہ آہستہ سب جہانوں کو کمال کی طرف پہنچانے والا ۔
تفسیر ۔ الحمد - ال کے معنے ہیں سب ۔ وہ (اعلی شی ) سب قسم کی حمد ۔
رب پیدا کرنے والا ، ترقی دینے والا ۔ بتدریج کمال تک پہونچانے والا ۔
عالمین۔ سب جہان۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ء صفحه (۲)
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ( الفا الفاتحة: (٢) کے معنے جو : جو ہم نے بچپن سے سیکھے ہیں ۔
ا۔ وہ
بھی اسی طرح تعامل کے نیچے چلے آتے ہیں ۔ ان کے معنے ساری حمد تعریفیں ل کے معنے واسطے ،
اللہ معنے اللہ ، رب کے معنی پالنے والا، آل معنے سارے، عالمین معنے جہانوں یعنی ساری تعریفیں
اس اللہ کے لئے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے۔
الحکم جلد ۴ نمبر ۱۱، ۱۲ مورخه ۲۸ ر مارچ دے را پریل ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۹)
الْحَمْدُ لِلهِ ۔ ایسا پاک کلمہ ہے اور اس میں ایسے سمند ر حکمتِ الہی کے بھرے ہوئے ہیں کہ جن کا
خاتمہ ہی نہیں۔ میں بعض او میں بعض اوقات نماز میں اَلْحَمْدُ لِلهِ پڑھنے کے بعد ٹھہر جاتا ہوں۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ میں ان کے معانی میں غور و خوض کرتا ہو ا غرق ہو جاتا ہوں ۔ دیکھو! بعض وقت مجھے بھی سخت سے سخت
مشکلات اور تکالیف پہنچتی ہیں کہ ان سے جان جانے کا بھی اندیشہ ہوا ہے مگر میں نے جب قرآن شریف
کو شروع کیا ہے اور اس میں اول ہی اول الْحَمْدُ لِلهِ سے شروع ہوا ہے اور میں نے اس آیت پر غور کیا
ہے تو دل میں بسا اوقات جوش آیا ہے کہ بتاؤ تو سہی اب الْحَمْدُ لِلہ کا کیا مقام ہے؟ ان مصائب اور
دُکھوں کے سمندر میں کس طرح سے الْحَمْدُ لِلهِ کہو گے؟ اور ممکن ہے کہ کسی دوسرے مومن کے دل میں
بھی آیا ہو کیونکہ میرے دل میں ایسا بارہا آیا ہے تو اس کے واسطے میں نے غور سے دیکھا ہے کہ مصائب
اور مشکلات میں واقعی اللہ تعالیٰ کی ذات سات طرح سے الْحَمْدُ لِلهِ کہے جانے کے لائق ذات ہے
ه

حقائق الفرقان
۱۸
سُورَةُ الْفَاتِحَة
ہر بلاکیں قوم را حق داده است
زیر آن گنج کرم بنهاده است !
ا۔ اول تو اس لئے کہ مصائب اور شدائد کفارہ گناہ ہوتے ہیں ۔ سو یہ بھی اس کا فضل
ہے ورنہ قیامت میں خدا جانے ان کی سزا کیا ہے؟ اس دُنیا ہی میں بھگت کر نپٹ لیا۔
۲۔ اس لئے کہ ہر مصیبت سے بڑھ کر مصیبت ممکن ہے اس کا فضل ہے کہ اعلیٰ اور سخت مصیبت
سے بچالیا۔
مصائب دو قسم کے ہوتے ہیں دینی اور دُنیوی ۔ ممکن ہے کہ گناہ کی سزا میں انسان کی اولاد
مرتد ہو جاوے یا یہ خود ہی مرتد ہو جاوے۔ سو اس کا فضل ہے کہ اس نے دینی مصائب سے بچالیا اور
دنیوی مشکلات ہی پر اکتفا کر دیا۔
۴۔ مصائب شدائد پر صبر کرنے والوں کو اجر ملتے ہیں۔ چنانچہ حدیث شریف میں آیا کہ ہر
مصیبت پر انا لله و پر إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھ کر یہ دعا مانگو - اللَّهُمَّ أَجْرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفُ لِي
خَيْرًا مِنْهَا
اور قرآن شریف میں مشکلات اور مصائب پر صبر کرنے والوں کے واسطے تین طرح کے اجر کا وعدہ
ہے۔ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - أُولَئِكَ
عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرة: ۱۵۶ تا ۱۵۸) یعنی
مصائب پر صبر کرنے والوں اور انا للہ کہنے والوں کو تین طرح کے انعامات ملتے ہیں۔
- صلوات ہوتے ہیں ان پر اللہ کے ۔
ا ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے، اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔
اے اللہ میری مصیبت میں ( صبر پر ) مجھے اجر دے اور بدلے میں اس سے بہتر مجھے دے ۔ ( ناشر )
سے (اور اے پیارے محمد تو خوش خبری سنادے ان صابروں کو ۔ جن پر جب کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو وہ بول
اٹھتے ہیں ہم تو اللہ کے ( مال ) ہیں اور ہم تو ہر حال میں اُسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر
اُن کے رب کی نوازشیں اور رحمت ہیں اور یہی لوگ منزل مقصود کو پہنچے ہوئے ہیں۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۹
سُورَةُ الْفَاتِحَة
۶ ۔ رحمت ہوتی ہے ان پر اللہ کی ۔
ے۔ اور آخرکار ہدایت یافتہ ہو کر ان کا خاتمہ بالخیر ہو جاتا ہے۔
اب غور کرو ! جن مصائب کے وقت صبر کرنے والے انسان کو ان انعامات کا تصور آ جاوے
جو اس کو اللہ کی طرف رف ۔ سے عطا ا ہونے کا وعدہ ہے تو بھلا بھلا پھر وہ مصیبت ، مصیبت رہ سکتی ہے اور غم ،
غم رہتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ پس کیسا پاک کلمہ ہے الْحَمْدُ لِلهِ اور کیسی پاک تعلیم ہے وہ جو مسلمانوں
کو سکھائی گئی ہے۔ یہ نہایت ہی لطیف نکتہ معرفت ہے اور دل کو موہ لینے والی بات ۔ یہی وجہ
ہے کہ قرآن شریف اسی آیت سے شروع ہوا ہے اور رسول اکرم صلعم کے تمام خطبات کا ابتدا
بھی اسی سے ہوا ہے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۲، ۳)
رب ۔ کہتے ہیں پیدا کر کے کمال مطلوب تک پہنچانے والے کو۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۱ ۔ جولائی ۱۹۰۶ ء صفحہ ۱۲)
الْعَلَمِينَ ۔ جمع ہے عالم کی جو اسم آلہ ہے ۔ مَا يُعْلَمُ بِہ جس کے ذریعے سے علم آتا ہے۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۷ )
۴- مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ۔
ترجمہ جزا اور سزا کے وقت کا مالک ہے۔
تفسیر الملک ۔ یعنی وہ اپنی مخلوق کے ساتھ مالکانہ سلوک کرتا ہے۔
یوم الدین ۔ اہل عرب بُرے کاموں کو اور جن کاموں کے نتائج بد ہوں ان کو رات سے
منسوب کیا کرتے ہیں اور اچھے کاموں پر یوم کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کی جزا سزا میں
نتائج بد نہیں ہیں لہذا یوم کا لفظ یہاں استعمال کیا۔ (البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸۷ )
يَوْمِ - وقت
دین ۔ جزا سزا ۔ اسلام
جزا سزا کے وقت کا مالک خدا ہے اسی کے حکم سے کسی کو جزا یا سزا مل سکتی ہے۔ اب بھی اور
آئندہ بھی ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی