سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 2

حقائق الفرقان
۲۰
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
اسلام کے وقت کا مالک خدا ہے وہ اس کی آپ حفاظت اور نصرت کرے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه (۲)
یوم کا لفظ عربی زبان میں وسیع معنے رکھتا ہے منجملہ ان معنے کے یوم کے معنی وقت ہے۔
ول
سُنو ! محاوره عرب يَوْمَ وُلِدَ لِلْمَلِكِ وَلَدٌ يَكُونُ سُرُورٌ عَظِيمٌ وَيَوْمَ مَاتَ فُلَانٌ بَكَتْ عَلَيْهِ
الْفِرَقُ الْمُخْتَلِفَةُ حالانکہ لڑکے کا پیدا ہونا اور آدمی کا مرنا کبھی دن کو ہوتا ہے اور کبھی رات کو۔ پس
ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے معنے ہوئے ۔ مالک ہے وقتِ جزا کا ۔ ہر روز جس وقت کسی کو اپنے اعمال نیک
کے بدلے انعام اور بد اعمال کے بدلے سزا ملتی ہے اس وقت کا مالک باری تعالیٰ ہے بلکہ یوم
اتنے وقت کو کہتے ہیں کہ جس میں کوئی واقعہ گزرا ہو ۔ دیکھو یوم بعاث ۔ وَذَكِّرْهُمْ بِأَيْمِ
الله ابراهیم : (۶) ۔ ہمارے ملک میں دن ٹھیک ترجمہ یوم کا ہے۔ لوگ کہتے ہیں آج فلاں شخص
کے دن اچھے آئے ہیں اور فلاں شخص کے بڑے آئے ہیں ۔ پس یوم کا ترجمہ دن بھی کریں تو کوئی
عیب نہیں ۔
تصدیق براہین احمد براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۵)
بجائے لفظ وقت اور حین کے قرآن نے یوم کا لفظ مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ میں کیوں اختیار کیا ؟ سو
گزارش ہے کہ عرب لوگ کبھی رات کی طرف ان امور کو نسبت کرتے ہیں جن میں نقص اور عیب ہوتا
ہے۔ دیکھو شعر حماسہ کا۔
لَادَتْ هُنَالِكَ بِالْأَشْعَافِ عَالِمَةً أَنْ قَدْ أَطَاعَتْ بِلَيْلٍ أَمْرٍ غَادِيهَا "
اگر چه بعض اوقات کسی خاص مصلحت کے واسطے لیل کی طرف بھی بعض امور کو منسوب کرتے
ہیں مگر وہاں لیل کو خاص صفت سے موصوف کر لیتے ہیں یا اُسے مُعرف باللام بنا لیتے ہیں جیسے انا
ے جس وقت بادشاہ کے بیٹا پیدا ہو گا۔ عظیم خوشی ہوگی ۔ اور جس وقت فلاں فوت ہوگا۔ مختلف متعدد جماعتیں اس پر
روئیں گی۔ (ناشر) ۲ اور اُن کو یاد دلا ان کے دن (یعنی انعام اور انتقام کا زمانہ ) ۔ ( ناشر )
سے تو انہوں نے اسی وقت پہاڑوں کی چوٹیوں پر یہ جان کر پناہ لی کہ انہوں نے اپنے غلط کار اور گمراہ سردار کی
اطاعت کی ہے اور جن کی مخالفت نہیں کرنا چاہیے تھی ان کی مخالفت کر کے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

حقائق الفرقان
۲۱
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
انْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةٍ مُبْرَكَةٍ (الدخان : (۴) إِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ (القدر : ٢) وَ مِنَ الَّيْلِ
فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَكَ " (بنی اسراءیل: ۸۰)۔
اسی واسطے باری تعالیٰ فرماتا ہے ہم جو انصاف کرتے ہیں وہ بے نقص ہوتا ہے اس میں
حرف گیری کا موقع نہیں ہوتا۔ ہمارا انصاف اور ہماری سزا روزِ روشن کا معاملہ ہوتا ہے۔
یوم بمعنے وقت، دین، جزا وسزا
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۷)
اہل عرب بُرے کاموں کو اور جن کاموں کے نتائج بد ہوں ان کو رات سے منسوب کیا کرتے
ہیں اور اچھے کاموں پر یوم کا لفظ استعمال کرتے ہیں چونکہ اللہ تعالیٰ کی جزا سزا میں نتائج بد نہیں ہیں لہٰذا
یوم کا لفظ یہاں استعمال کیا۔
البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۷ )
مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - ۔۔۔۔ مسئلہ جزا وسزا - رحم پر مبنی ہے۔ اور اس سے تکمیل نفس مقصود ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۳۵)
اللہ تعالیٰ محامد کاملہ سے موصوف ہے اور صفاتِ کاملہ کا مقتضا ہے کہ وہ مؤثر ہوں ۔ مثلاً
فرمایا - الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ - کیا معنی؟ اللہ تعالیٰ میں
یہ صفات ہیں۔ پس جب اس میں یہ صفات ہیں اور اللہ تعالیٰ سوتا یا اُونگھتا نہیں تو اگر خلق پیدا نہ کرے
تو اس کے لئے حمد - ربوبیت ۔ رحمانیت - رحیمیت - مالکیت کیونکر ثابت ہو؟ کیا آنکھ ہو اور دیکھے نہیں
اور کان ہوں اور سنے نہیں ؟
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳)
پانچواں رکن ایمان کا جزاوسزا پر ایمان ہے۔ یہ ایک فطرتی اصل ہے اور انسان کی بناوٹ میں
داخل ہے کہ جزا اور بدلے کے لئے ہو شیار اور سزا سے مضائقہ کرتا ہے۔ کوئی نہیں چاہتا کہ محنت کا
بدلہ نہ ملے اور بچاؤ کا سامان نہ ہو۔ پس جب یہ فطرتی امر ہے تو اس کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایمان کا جزو
لے ہم نے اس کو نازل فرمایا ایک مبارک رات میں ۔ ۲ بے شک ہم نے اس کو شب قدر میں اتارا ہے۔
اور رات کے کچھ حصہ میں بیدار رہ کر قرآن نماز تہجد میں پڑھو۔ یہ تمہارے لئے زیادتی ہے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۲
سُورَةُ الْفَاتِحَة
رکھا ہے کہ جزا وسزا پر ایمان لاؤ ۔ اللہ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے۔ روزِ روشن کی طرح اس کی جزائیں جزا ئیں
سزائیں ہیں اور وہ مخفی نہ ہوں گی اور مالکانہ رنگ میں آئیں گی جیسے مالک اچھے کام پر انعام اور
برے کام پر سزا دیتا ہے۔ اِس حصہ پر ایمان لا کر انسان کامیاب ہو جاتا ہے مگر اس میں سستی اور
غفلت کرنے سے ناکام رہتا ہے اور قرب الہی کی راہوں سے دور چلا جاتا ہے۔
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ -
الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۱۴)
ترجمہ۔ (اے سب خوبیوں والے صاحب! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں حالانکہ ہم تجھی سے مدد
بھی چاہتے ہیں ۔
تفسیر کلام تین قسم کا ہوتا ہے (۱) عرضی نویس کسی قانون کے ناواقف کی طرف سے عرضی
لکھ دیتا ہے (۲) متکلم اپنے رنگ میں ادا کرتا ہے (۳) کبھی حاکم سمجھا دیتا ہے کہ اس قسم کی عرضی
لکھ دو۔ قرآن میں تینوں قسم کے کلام موجود ہیں ۔ پس إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ایک ایسی
عرضی ہے جسے حق سبحانہ نے خود سمجھایا ہے کہ ہمارے حضور یوں عرضی دو۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۴)
ا یا ضمیر ہے۔ واحد، تثنیہ، جمع مذکر اور مؤنث ، غائب ، مخاطب متکلم ، سب کے لئے آتی
ہے۔ فرق کے لئے اس کے ساتھ ه ها ، هما ، هم، هنّ، گ، کِ، كَمَا كُمْ، کن، ی، نا لگایا
جاتا ہے۔ یہاں پر یہ ضمیر خطاب ہے اور مخاطب اللہ ہے۔ عبادت کہتے ہیں اعلیٰ درجہ کی تعظیم کے ساتھ
لوازم عبودیت بجالانے کو۔ عبادت کے لئے چار چیزوں کی ضرورت ہے محبت ، خضوع ، کمال علم اور
کمال تصرف کا یقین ۔ یا بالفاظ دیگر یوں کہنا چاہیے کہ امید و بیم کے یقین اور جوش محبت کے ساتھ
خضوع کرنے کو عبادت کہتے ہیں۔ رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر ۔ جولائی ۱۹۰۶ صفحه ۲۲
جب ایسے کاملہ صفات سے متصف معبود کی ہستی پر آگاہی ہوتی ہے تو ایک سلیم القلب انسان
بے اختیار بول اُٹھتا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ ۔ خصوصیت کے ساتھ ایسی ہی ذات پاک ہر ایک قسم کی
عظمت اور پرستش کے قابل ہے ۔ اے مولی ! ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور چونکہ اس

حقائق الفرقان
۲۳
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
عالم کے ایک ایک ذرہ پر تیری ربوبیت کام کر رہی ہے اور تو ہی مرتبہ کمال تک پہنچانے والا ہے اس
لے إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ہم صرف تجھ ہی سے استعانت یعنی مدد اور دستگیری طلب کرتے ہیں ۔
بعض لوگ اس مقام پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اوّل مقدم ہونا چاہیے تھا
اور إِيَّاكَ نَعْبُدُ اس کے بعد کیونکہ عبادت کے لئے استعانت اللہ تعالیٰ سے اول طلب کرنی چاہیے۔
اس کا جواب یہ ہے کہ شرعی امور میں خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ انسان اول خدا تعالیٰ کے
عطا کردہ انعامات سے کام لے کر اس کا شکریہ ادا کرے تو پھر اللہ تعالیٰ اور انعامات عطا کرتا۔ نا ہے
چنانچہ یہ امر نبی کریم صلعم کی اس حدیث سے بھی ثابت ہوتا ہے جس میں یہ بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ اگر میرا بندہ میری طرف ایک بالشت بھر آوے تو میں ایک ہاتھ اس کی طرف آتا
ہوں اور اگر وہ ہاتھ بھر چل کر آوے تو باغ بھر چل کر آتا ہوں اور اگر چل کر آوے تو
میں دوڑ کر آتا ہوں ۔ اس کے علاوہ خود قرآن شریف نے اس مضمون کو لیا جہاں فرماتا ہے ان
شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ (ابراهيم: ۸ ) ۔
پھر ایک اور جگہ ہے وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى (محمد:۱۸) خدا تعالیٰ نے جو قوتیں
انسان کو دی ہیں ان سے تو اس نے ابھی کام لیا ہی نہیں تو اس کو اور زیادہ مانگنے کی کیا ضرورت پڑگئی؟
اور ایسی حالت میں کیوں خدا تعالیٰ اسے اور دیوے؟ ایسی صورت میں تو اگلا دیا ہو ابھی واپس لے لینا
چاہیے کیونکہ اس سے کام نہیں لیا گیا اور خدا داد نعمت کی قدر نہ کی گئی ۔ تو ايَّاكَ نَعْبُدُ کے یہ معنے ہیں کہ
انسان اعتراف کرتا ہے اور عمل کر کے دکھلاتا ہے کہ اے مولی ! جس قدر تو نے اپنے فضل سے عطا کیا
ہے اس سے تو کام لے رہا ہوں اور موجودہ نعمت کو زوال سے محفوظ رکھنے اور اس میں بڑھتی چاہنے
کے لئے تیری ذات پاک سے استعانت طلب کرتا ہوں ۔ گویا ان آیات کی ترتیب ایک طبعی
ترتیب ہے جس کے بدلنے سے لازم آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا موجودہ قانونِ قدرت ایک احسن اور
ابلغ نظام پر نہیں ہے۔
لے اگر تم شکر کرو گے تو میں (خود) تم کو اور زیادہ کردوں گا ۔ ( ناشر )
ے اور جو لوگ ہدایت پر ہیں ان کو اللہ نے اور بھی ہدایت دی ہے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۲۴
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
عبادت کے معنے ہیں عاجزی، انکساری سے فرمانبرداری کرنا۔ عبادت کے مفہوم میں اس نکتہ کو
ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ نماز اور روزہ اور دیگر معروفہ عبادات جس ہیئت اور طرز سے ادا کی جاتی ہیں اس
کے خلاف ہیئت اختیار کرنے سے ممکن نہیں کہ ان پر ثواب ملے یا رضائے الہی کا موجب ہوں اور
در حقیقت ثواب کا حق دار حکم بناتا ہے۔ مثلاً یہ روزہ جو کہ ہم رکھتے ہیں اگر ایک خاص وقت تک کھانے
پینے سے باز رہنے کا نام ہے تو ضرور ہے کہ ہم جمعہ کو یا عید کے دن بھی روزہ رکھ لیا کریں تو ثواب ملے
لیکن ان ایام میں روزہ رکھنے سے تو ثواب کے بجائے عذاب ہوتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
مطلق روزہ اپنی ذات سے عبادت نہیں ہے۔ اسی طرح اگر نماز به این بیت کہ ہم ادا کرتے ہیں اگر
عبادت ہے تو فجر کی دورکعت کے بجائے اگر تین یا چار پڑھ لیں تو بھی ثواب ہونا چاہیے بلکہ زیادہ ہونا
چاہیے کیونکہ محنت زیادہ ہوئی۔ وہی کلمات ہیں جن کی تکرار کثرت سے کی گئی ہے مگر ظاہر ہے کہ دو کے
بجائے ۴ تو در کنار صرف ایک رکن نماز ہی بڑھا دینے سے ساری نماز باطل ہو کر موجب عذاب ہو
جاتی ہے تو معلوم ہوا کہ نماز مطلق اپنی ذات سے عبادت نہیں ہے ۔ پھر ہم معاشرت کو دیکھتے ہیں کہ
وہی چہل پہل اور محبت اور پیار اور راز و نیاز کی باتیں اور معاشرت کے حرکات ہیں کہ جب انسان اپنی
منکوحہ بیوی سے معاشرت کرتا ہے تو ثواب پاتا ہے لیکن جب ایک نامحرم عورت سے کرتا ہے تو عذاب
کا مستحق ہے حالانکہ عورت ہونے میں تو بیوی اور نامحرم ایک ہی ہیں اور وہی حرکات ہیں۔ تو ان نظائر
سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز روزہ معاشرت اور دیگر عبادات شرعیہ مطلق اپنی ذات اور ہیئت کے لحاظ
سے ہر گز نہیں ہیں بلکہ اس لئے عبادت کا لفظ ان پر آتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے حکم سے کی جاتی ہیں اور
جب ان میں ایک ذراسی بات بھی اپنی طرف سے ملا دی جاوے تو پھر یہ عبادت نہیں رہتیں اور اسی
سے یہ بات خوب ظاہر ہو گئی کہ عبادت کے معنے اصل میں اطاعت کے ہی ہیں اور ہر قابلِ اطاعت
چونکہ تعظیم اور تعزیز کا مستحق ہوتا ہے اس لئے اس کے معنے عظمت اور عزت کے بھی ہیں۔
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا کلمہ خالص توحید کی طرف راہنمائی کرتا ہے کہ خدا تک پہنچنے کے واسطے صرف
خدا کو ہی ذریعہ بنا یا جاوے اور اس کلمہ کا قائل یہ اقرار کرتا ہے کہ وہ خدا شناسی کا مرحلہ طے کرنے

حقائق الفرقان
۲۵
سُورَةُ الْفَاتِحَة
کے واسطے کسی اور شے کو ذریعہ نہیں بناتا ، نہ کسی بہت کو ، نہ مخلوق کو ، نہ عقل کو ، نہ علم کو اوراپنی ہر ،
ایک احتیاج کے واسطے وہ خدا ہی کی طرف رجوع کرتا ہے۔
البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۹۵)
نماز میں ہر روز محبوب حقیقی جامع جمیع کمالات ، رحمن رحیم ، حضرت رب العلمين ، مالك
یوم الدین کی تعریف کر کے آپ پڑھا کرتے ہو۔ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے معنی ہیں ۔ تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور کریں گے۔ یہ دعوای
سب مسلمان رات دن کئی بار خداوند عالم سے کرتے ہیں۔ پیارے دیکھ! اِس دعوے میں ہم کس قدر
سچے ہیں؟ رات کو سور ہے چار پہرتین پہر سوتے رہے۔ صبح کو اٹھے پاخانے گئے ۔ وہاں سے آئے
باتیں کیں ۔ پھر کھانے کی فکر میں لگے۔ روٹی کھائی۔ پھر کچہری میں دنیا کمانے کو گئے ۔ پھر جو جو
کام وہاں ہم کرتے ہیں اس کو ہم ہی خوب جانتے ہیں ۔ پھر آئے۔ ہوا خواری۔ کوچہ گردی۔
سیر بازار ۔ گھر آئے بال بچہ میں لگ گئے ۔ لیاقت و استعداد پر الف لیلہ۔ فسانہ آزاد۔ کفارسیان
وغیرہ وغیرہ وغیرہ پڑھنے بیٹھ گئے ۔
بتاؤ یہی إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا مطلب ہے پھر اگر کوئی بہت بڑا نیک ہو ا تو پنجگانہ نماز بھی دربان میں
پڑھ لی ۔ پھر اس میں ریاء ، سُمعة ، سستی کاہلی ، تاخیر وقت ، نقصان سجود، رکوع، قومہ، جلسہ و قرأت
ہوتا ہے۔ جو منصف ہے اسے خوب جانتا ہے۔ بھلا پیارے ! یہی معنے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے ہوں
گے؟ نہیں نہیں !! بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کو ہر ایک کام میں اور بات میں رضامندی
جناب باری تعالیٰ کی مد نظر رکھنی چاہیے ۔ نوکری کریں مگر اس نیت پر کہ روپیہ حاصل کر کے
صلہ رحمی کریں گے ماں کو ، بہن کو ، بھائی ، بھانجا، بھتیجا وغیرہ کو دیں گے صلہ رحمی سے رب تعالیٰ
راضی ہوگا جہاں تک ہو سکا لوگوں کی بہتری میں کوشش کریں گے ۔ سوتے ہیں مگر اس نیت سے کہ
خواب سے طاقت کمانے کی حاصل ہوگی ۔ بدن کو صحت میں عبادت پر لگا ئیں گے ۔ وہ روزی جس
سے صلہ رحمی ہو اور آپ سوال، چوری، فریب، دغا، تمار وغیرہ وغیرہ سے آدمی بچے کمانے کی

حقائق الفرقان
۲۶
سُورَةُ الْفَاتِحَة
طاقت اُسے نیند سے حاصل ہوتی ہے اس واسطے سوتے ہیں ۔ لوگوں سے باتیں کرتے ہیں اس
خیال سے کہ باہم محبت بڑھے اتفاق پیدا ہو جو خداوند کریم کا حکم ہے۔ اسی طرح ہر ایک کام میں
رضا مندی مولی مقصود ہو اور وہی مد نظر رہے تو ايَّاكَ نَعْبُدُ کے معنے صحیح ہم پر صادق آویں اور
دعوای درست ہو ۔ اب چلو ايَّاكَ نَسْتَعِينُ اِس کے معنے ہیں تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں یہ بھی
دعوی ہے۔ سچا تب ہو جب ہر کام میں ہم کو یہی خیال رہے کہ اس کا انجام اور اتمام بدوں
رضا مندی حضرت حق سبحانه و تعالی اور اس کی عنایت کے نہیں ہو سکتا ۔ اے خدا! تو ہی محمد اور
معاون رہ ۔ دیکھو ! کبھی زمیندار کا شتکاری کرتا ہے۔ خرمن بناتا ہے۔ امیدوار ہے کہ دا نہ گھر لے
جاؤں ۔ خرمن کو آگ لگ جاتی ہے اور گناہ کی شامت وہ خرمن خاکستر کا انبار ہو جاتا ہے۔ اسی کا
رحم ہو کہ معاصی عفو ہو جاویں اور اس خرمن سے ہم نفع اٹھاویں۔ پس ضرور ہوا کہ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
میں ذات باری پر اعتمادر ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ رفروری ۱۹۰۲ صفحه (۲)
(و) ۔ عبادت نام ہے کامل درجے کی محبت ۔ کامل تعظیم اور اپنی طرف سے کامل تذلیل کا۔
(ز)۔ عبادت وہی ہے جو خود اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی معرفت بتائے باقی سب بیچ۔
( ه ) - وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں واؤ حالیہ ہے۔ تیری عبادت ہم اس وقت کر سکتے ہیں کہ تو ہی
توفیق دے۔
( تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۳۵ )
واؤ حالیہ ہے ہم تیری عبادت کرتے ہیں اس حال میں کہ تجھ سے مدد چاہتے ہیں کیونکہ
تیرے فضل کے سوائے عبادت کی توفیق بھی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۲)
اس اعتراض کے جواب میں کہ چوری قتل، ڈکیتی ، قمار بازی کے لئے یہی کلام ( إِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ۔ ناقل ) مسلمانوں اور ان کے ملانوں کا وظیفہ ہوا کرتا ہے فرمایا۔
چوری، ڈکیتی ، قمار بازی خدا کی عبادت نہیں اور نَسْتَعِينُ سے پہلے إِيَّاكَ نَعْبُدُ کا لفظ ہے
جس کے یہ معنے ہیں کہ تیرے ہی فرماں بردار ہوں یا ر ہیں اور نَسْتَعِينُ کے ما بعد اهْدِنَا الصِّرَاطَ

حقائق الفرقان
۲۷
الْمُسْتَقِيمَ - (الفاتحة : ٦ ) موجود ہے جس کے معنے ہیں دکھا ہمیں سیدھی راہ۔
سُورَةُ الْفَاتِحَة
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۷)
- اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ -
ترجمہ ۔ ہمیں وہ پاس والی سیدھی راہ چلا۔
تفسير الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - خط مستقیم اسے کہتے ہیں جو دو نقطوں کے درمیان چھوٹے سے
چھوٹا خط بیچ سکے۔ اس لئے اس کے معنے ہوئے بہت ہی اقرب راہ جو ہر ایک قسم کی افراط اور
تفریط سے پاک ہو۔
ہم کو سیدھی راہ یا قریب ترین راہ چلا۔
اھد کے معنے ہدایت کر ۔
البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۵)
ہدایت کے معنے قرآن شریف میں چار طرح پر آئے ہیں ۔
ا۔ قومی یا خواص طبعی ۔ کہ جس سے ہر ایک شئے اپنے اپنے فرضِ منصبی کو بجالا رہی ہے۔
قرآن شریف نے یہ معنے بیان کئے ہیں جہاں فرمایا۔ اعطی محلّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى (طه : ۵۰)
یعنی ہر ایک شے کو پیدا کر کے اس میں اس کے خواص رکھ دیئے ہیں ۔
۲۔ حق کی طرف بلانا - إِنَّكَ لَتَهْدِى إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ (الشوری: ۵۳) یعنی تو
خدا شناسی کی بہت اقرب راہ کی طرف بلاتا ہے۔
توفیق جیسے زَادَهُمْ هُدًى (محمد: ۱۸) ۔
۴- کامیاب با مراد کرنا جیسے فرمایا ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدْنَا لِهَذَا (الاعراف: ۴۴) خدا ہی کی
حمد ہے جس نے ہمیں یہ کامیابی عطا کی ۔ (البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۹۵)
اهْدِنَا ۔ چلا ہم کو ۔
جمع کا صیغہ ہے۔ مومن کو چاہیے کہ صرف اپنے واسطے دعا نہ کرے بلکہ دوسروں کو بھی ساتھ
ے ان کو اللہ نے اور بھی ہدایت دی ہے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۸
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
شامل کر لے۔ ہدایت عموماً چار ذرائع سے ہے ۔ ا۔ قوت دینا۔ فطری قوی بخشا۔ ۲۔ ایک نیکی کے
بعد دوسری نیکی کی توفیق دینا ۔ ۳۔ اس مقصد پر پہنچانا جو نیکی کے واسطے مقدر ہو ۔ ۴۔ راستہ بتلا
دینا۔
مُسْتَقِيمَ - اقرب راہ ۔ جو سب سے زیادہ نزدیک ہو ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه ۲) ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ رفروری ۱۹۰۹ صفحه ۲)
ا۔ ہدایت قومی فطری کا عطا کرنا ۔ اعطی محل شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى (طه: ۵۰ ) -
عطاء فہم (۳) انبیاء کی تعلیم سے بڑے بھلے راہوں کو دکھانا ۔ وَ هَدَيْنَهُ النَّجْدَيْنِ (البلد :) ۔ -
۳
۴۔ بہشت میں پہنچانا۔ چنانچہ جنتی کہیں گے کولا أَنْ هَدْنَا اللهُ (الاعراف: ۴۴) ۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۵)
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔ اِس کا یہ مطلب ہے کہ کوئی کام اِس دنیا میں بدوں کسی سبب
کے نہیں ہوتا ۔ ظاہری اندھیرے کے لئے سورج ، چاند ، چراغ ، برق وغیرہ کی روشنی چاہیے ،
سینے کو ہوائے سرما کے واسطے گرم کپڑا الگ چاہیے ۔ دوسرے دوست کے مطالب سمجھنے کو
خط و کتابت، پیغام چاہیے۔ دریا سے پار اترنے کو کشتی چاہیے شنائی حملہ وغیرہ چاہیے۔ پیاس کے
دور کرنے کو پانی ۔ ٹھوک کے لئے غذا۔ جلد پہنچنے کو ریل ۔ جلد خط بھیجنے کو تار کی خبر ۔ اسی طرح
دیکھتے جاؤ کوئی کام بڑوں سبب نہیں جن کاموں کو آپ بدوں سبب جانتے ہو وہ بھی حقیقت میں
سبب کے ساتھ پیوستہ ہیں ۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ سے یہ مطلب ہے کہ الہی کوئی کام بڑوں سبب واقعی نہیں ہوا کرتا اور ہم کو
کاموں کے اسباب ٹھیک ٹھیک معلوم نہیں اس لئے ہمارے کام نہیں ہوتے ۔ اگر بیماری کی صحت
کا ٹھیک سبب معلوم ہو تو ہمارے بیمار کیوں بیمار رہیں؟ اور اگر دفع افلاس کے واقعی اسباب معلوم
ا جس نے ہر ایک شے کو عطا فرمائی اس کی اصلی صورت ، پھر اس کی ضرورت کے رستے بنا دیئے۔ ۲۔ اور اس کو
دوراستے نہیں بتلا دیئے (نیکی اور بدی کے ) ۔ سے اگر اللہ ہم کو یہاں نہ پہنچاتا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۲۹
سُورَةُ الْفَاتِحَة
ہوں تو ہم کیوں مفلس رہیں؟ عزت کے اسباب دریافت ہو جاویں تو جلد تر ذی عزت ہو ر ہیں ۔
ذلت کے اسباب معلوم ہوں تو ان سے بچیں اور ذلیل نہ ہوں ۔ پادشاہ ہو جانے کے اسباب
دریافت ہوں تو پادشاہ بنیں ۔ غرض ہر وقت ہر آن میں ہم کو ضرور ہے کہ خدا وند کریم کی درگاہ میں
سوال کرتے رہیں کہ الہی فلانے کام میں سبب حقیقی کی راہنمائی فرما۔ فلانے میں راہنمائی کر
فلانے میں راہنمائی عطا کر۔ اگر ہر وقت کاموں کی ضرورت ہے تو ہر وقت اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ کی ضرورت بھی لگی ہوئی ہے۔ ہر صبح نماز کے بعد کئی بار اسی طرح اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ کیا ، ساری الحمد فکروں کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۸ فروری ۱۹۰۲ صفحه ۲)
مسلمانوں کو صراط مستقیم کی دعا مانگنے کی ضرورت
سوال ۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ سب لوگ جو مسلمان ہیں وہ تو خود صراط مستقیم پر ہیں ۔ اب ان کو
صراط مستقیم کی دعا مانگنے کی کیا ضرورت ہے۔
جواب میں حضرت نے فرمایا۔
اول تو یہ کہنا غلط ہے کہ سب مسلمان ہیں۔ مسلمان کہاں ہیں؟ چوریاں کرتے ہیں، زنا کرتے
ہیں اور ان باتوں کو پسند کرتے ہیں بلکہ ضروری و حلال جانتے ہیں ۔ جیل خانے ان سے بھرے
پڑے ہیں ۔ وحدت ملیہ اور غیرت دینیہ کا ان میں نام نہیں ۔ إِلَّا مَا شَاء الله - کیا یہ مسلمان ہیں؟
پھر کیا وہ مسلمان ہیں جو پورٹ بلیر میں اور گجپت کے قلعہ میں مقید ہیں ۔ یا وہ رنڈیاں جو
بازاروں میں پائی جاتی ہیں وہ مسلمان ہیں یا وہ عیاش جو صبح کو رنڈیاں پسند کرتے ہیں اور رات کو
بدکاری کرتے ہیں وہ مسلمان ہیں یا وہ امراء مسلمان ہیں جنہوں نے شریعت کا کوئی حکم اپنے واسطے
ضروری نہیں سمجھا کیا کسی نواب یا بادشاہ اسلام بلکہ مکہ شریف کے پاس کوئی بیت المال ہے اور اس میں
ان کا تصرف بے جا نہیں ۔ یا وہ لوگ مسلمان ہیں جو قبروں کے آگے سجدہ کرتے ہیں یا وہ عوام
مسلمان ہیں جنہوں نے کبھی نماز کا نام نہیں لیا یا وہ ملاں مسلمان ہیں جو مساجد میں بدکاری کرتے ہیں اور

حقائق الفرقان
۳۰
سُورَةُ الْفَاتِحَة
جنابت کے ساتھ امامت کرتے ہیں؟ یا عدالتوں کے وہ گواہ مسلمان ہیں جو قرآن شریف لے کر جھوٹی
قسم کھاتے ہیں ؟ یا وہ مقدمہ باز اور وکیل مسلمان ہیں جو خود ایسے گواہ بناتے ہیں؟ آہ! مسلمان کہاں
ہیں؟ ذرا قرآن شریف پڑھو! ذرا قرآن شریف پڑھو! اس میں مومنوں کی کیا نشانی لکھی ہے۔ انما
الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ أَيْتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَ عَلَى
رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (الانفال : (٣) ۔ : ۳) - ترجمہ - مومن تو وہ ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے تو ان کے
دل دھڑکتے ہیں اور جب اُن پر نشانات الہی پڑھے جائیں تو ان کا ایمان بڑھتا ہے اور وہ اپنے
رب پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ ایسا ہی دوسری جگہ لکھا ہے کہ ذکر الہی سے اُن کے رونگٹے کھڑے ہو
جاتے ہیں۔ پس غور کرو کہ ایسے لوگوں کو صراط مستقیم مانگنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟
دوم ۔ جیسا کہ دنیوی امور میں ترقی کی کوئی حد نہیں ایسا ہی دینی امور میں بھی ترقی کی کوئی حد
نہیں ۔ دنیوی مثال دیکھو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے وقت انسان پیادہ جاتا ہے۔ گھوڑے پر
سوار ہو کر جاتا ہے۔ پھر ہاتھی کی سواری ہے۔ پھر بیل گاڑی ، اگہ ، ٹم ٹم، فٹن ہے ۔ پھر بائیسکل ،
موٹر ، ٹریم ، ریل، جہاز ہے اور اب ایک نئی سواری ایروپلین ہے ابھی بس نہیں ۔ دیکھئے آگے کیا کچھ
ایجاد ہوتا ہے۔ یہ دنیوی راہوں کے طے کرنے کے ذرائع ہیں ۔ ایسا ہی دینی راہوں کے طے کرنے
واسطے بھی طریقے ہیں اور محامد الہیہ اور اس کی رضا کی راہوں کے علم میں ترقی کی حد نہیں ۔ علماء،
اولیاء، انبیاء جس قدر ترقی کرتے جاتے ہیں اسی قدر انشراح بڑھتا جاتا ہے۔ میں نے آج قرآن شریف
شروع کرنے سے قبل دعا کی ہے۔ ہر دفعہ جب میں قرآن شریف سناتا ہوں مجھے ایک نیا انشراح ہوتا
ہے اور ہر دور میں کچھ نئے علوم کھلتے ہیں ۔ ہمارے زمانے میں جولٹریچر تھا اس میں آج بہت فرق ہو
گیا ہے۔ الفاظ کا ہجا کرنے تک طریق بدل گیا ہے۔ ہر روز طریقہ تعلیم میں ایک نئی راہ نکلتی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک کو تو حکم ہوتا ہے کہ وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه : ۱۱۵ ) دعا
مانگ کہ اے رب ! میرا علم بڑھا۔ جب یہ دعا آپ کی ہے صلی اللہ علیہ وسلم تو ہم کون ہیں جو کامل
ہو چکے ؟ یہ سب صراط مستقیم ہے۔

حقائق الفرقان
۳۱
سُورَةُ الْفَاتِحَة
فطرت انسانی انسان کی منی کے ان کیڑوں میں جو کچھ بننے والے ہوتے ہیں تین صفات عجیبہ
پائے جاتے ہیں ۔
ا۔ چلنے میں انحراف نہیں کرتے ۔ ادھر ادھر نہیں ہوتے سیدھا چلتے ہیں۔
۲۔ پیچھے نہیں ہٹتے ۔
۔ ان کا ایک انتہائی مقصد ہوتا ہے کہ انڈے کے اندر گھس جائیں ۔ اس مقصد کو
نہیں چھوڑتے۔
ان ہر سہ باتوں کی ہم کو اب بھی ضرورت ہے۔ انسان کی ترقی اگر ہر آن جاری نہ رہے تو وہ
مرجاتا ہے۔ ہر آن دوران خون کے چلتا رہنے کی ضرورت ہے جو انسان کل تھا وہ آج نہیں ۔ ہر آن
جسم میں ایک تغیر ہے ۔ ہم بچے تھے، جوان ہوئے ، اب بوڑھے ہو گئے ۔ وہ جسم جو بچپن میں تھا وہ
کہاں ہے۔ اسی طرح ہر وقت علم میں بھی ترقی چاہئے ۔ کل والا علم آج کے واسطے بس نہیں اور اسی
طرح عمل میں ترقی ضروری ہے۔ (البدر ۔ کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹ تا ۳۱)
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ -
ترجمہ۔ جو تیرے مقبول بندوں کی ہے۔ ان کی راہ مت چلا جن پر تو خفا ہوا اور نہ ان کی جو سیدھی
راہ سے بھٹک گئے ۔
تفسیر - انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ جن پر تیرا انعام ہوا ۔ منعم علیہ کی تفسیر خود قرآن نے کر دی ہے ۔ مین
النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ (النساء:۷۰)۔
انسانی افعال کے چار ہی مراتب ہوا کرتے ہیں ۔ اوّل مطلق کام صلاحیت سے کرنا ۔ اسے
صالح کہتے ہیں ۔ دوسرے جب آقا یا حاکم سر پر کھڑا ہو تو وہ اِس کام کو اور بھی تیزی سے کرتے
ہیں تو اسے شہید کہتے ہیں۔ تیسرے ٹھیکہ کے طور پر کام کرنا جس میں انسان کو خود بخودہی ایک فکر
لگی ہوتی ہے کہ اس میں کوئی نقص نہ رہے اور بڑی دیانت سے کام لیتا ہے اسے صدیق کہتے
ہیں۔ چوتھے ایک کام میں اپنے آپ کو ایسا محو کرنا کہ وہ طبعی تقاضا ہو جاوے اور جیسے ایک مشین
اے نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین کے ساتھ ہے۔ ( ناشر )

·

آج 10 میں سے 10 باقی