سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 3

حقائق الفرقان
۳۲
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
انجن کے زور سے خود بخود کام کرتی ہے نہ تھکتی ہے نہ سست ہوتی ہے اسی طرح افعال حسنہ کا اس
سے سرزد ہونا ۔ اسے نبی کہتے ہیں ۔ البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۵)
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔ جن پر انعام ہوا ۔ وہ نبی ۔ صدیق ۔ شہید اور صالح ہیں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه (۲)
مرزا نے دعوی مکالمہ الہیہ کا کیا۔ مگر اس دعوے کی بنا اس پر تھی کہ اللہ تعالیٰ اپنے صفات
میں الان كَمَا كَانَ ہے۔ پس اگر وہ پہلے کسی سے بولتا اور کلام کرتا تھا تو اب وہ کیوں نہیں بولتا
اور اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں دعا ہے کہ الہی ! انبیاء، صدیقوں،
شہداء اور صلحاء کی راہ عطا فرما اور ان راہوں میں ایک راہ مکالمہ کی بھی ہے۔ پس اگر ہم مکالمہ کے مدعی
ہیں تو کیا کفر کیا؟ بنی اسرائیل کو اس لئے عبادت عجل پر ملامت ہوئی ۔ أَلَمْ يَرَوْا أَنَّهُ لَا يُكَلِّمُهُمْ وَلَا
يَهْدِيهِمْ سَبِيلًا (الاعراف: ۱۴۹) کہ ان کا معبودان سے بات نہیں کرتا اور ان کو ہدایت نہیں فرماتا۔
پس اس وقت کیوں مسلمان مکالمات الہیہ سے انکار کرتے ہیں؟
( مرقات الیقین فی حیات نور الدین ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۴۹)
خدا کا کسی کو نعمت دینا اور بڑوں کسی سابق مزدوری اور کسی محنت کے اللہ تعالیٰ کا انعام اور
اکرام کرنا اس کی رحمت اور فضل کا نشان ہے جو باری تعالیٰ کی اعلیٰ درجہ کی صفت ہے۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۶۱)
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ۔ نہ ان لوگوں کی راہ جن پر تیرا غضب دنیا میں ہی آیا۔ اس سے
پہلی آیت میں جلب خیر کا ذکر ہو چکا اب دفع ضرر کی دعا تعلیم کی اور اس سے مراد یہودی ہیں
جنہوں نے غضب الہی حاصل کیا ۔ وہ کیا افعال تھے جن سے وہ مغضوب ہوئے اس سے سارا
قرآن بھرا ہوا ہے انشاء اللہ اپنے وقت پر ذکر ہوگا ۔
( البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۶٬۹۵)
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ میں منعم علیہ بن کر تیرا مغضوب نہ بنوں ۔ مغضوب کے دو

حقائق الفرقان
۳۳
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
علامات ہیں۔ (۱) علم ہو عمل نہ کرے۔ (۲) کسی سے بے جا عداوت رکھے۔ ضالین وہ بھولا بھٹکا
انسان جو کسی سے بے جا محبت کرے اور سچے علوم سے بے خبر ہو۔ پس انسان کو چاہیے کہ یہ دعا کرے کہ
اپنا منعم علیہ بنا لے مگر ان انعام کئے گیوں سے کہ جن پر تیرا نہ غضب کیا گیا ہو نہ وہ بھو۔
گیا ہو نہ وہ بھولے بھٹکے ۔
البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۰)
مَغْضُوب ۔ یہود۔ جن میں بے جا عداوت ہے اور علم پڑھ کر عمل نہیں کرتے۔
ضالِّينَ ۔ بہکے ہوئے ۔ نصاری۔ جنہوں نے اپنے نبی سے بے جا محبت کی اور علوم الہی کو سیکھنے
کی بجائے اپنی رائے کے تابع ہوئے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۲)
الضَّالِّينَ ۔ راستہ سے بہک جانے والے بے جا محبت کرنے والے۔ بے علم حضرت مسیح موعود
نے اس کے معنے گم ہو جانے والے کے کئے ہیں کیونکہ یہ لوگ آخر اس سلسلہ میں گم ہو جائیں گے اور
اس مضمون پر دلیل یہ آیت قرآنی ہے ۔ ضَلَلْنَا فِي الْأَرْضِ (السجدة : 11) ۔
-
البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۶ )
ضالِّينَ ۔ ان کے دو نشان ہیں ۔ 1۔ الٰہیات کا علم نہ ہو مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا
لا بابهم ( الكهف : ۶ - ۲ - کسی سے بے جا محبت جیسے نصاری۔ ضالین میں چونکہ شد و مد ہے
اس میں بتایا کہ ان کا زمانہ لمبا اور مضبوط ہوگا ۔ ( تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۵)
جب انسان منعم بن جائے اور اسے آسودگی ملے بلحاظ اپنے مال کے اپنی قوت کے اپنی اولاد
کے اپنی عزت و جبروت کے اپنے علم و معرفت کے تو پھر کبھی کبھی اعمال بد کا نتیجہ یہ ہو جاتا ہے کہ
غضب آ جاتا ہے۔ وہ اپنی آسودگی کو اپنی تدابیر کا نتیجہ سمجھ کر انہی تدابیر کو معبود بنا لیتا ہے اور
بُرے عملوں میں پڑ جاتا ہے۔ اس لئے دعا سکھائی گئی کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ *
(الفاتحة: ۷ )۔ میں منعم علیہ بن کر تیرا مغضوب نہ بنوں۔ ب نہ بنوں ۔ مغضوب کی دو علامات ہیں ۔ (۱) علم ہو عمل نہ
کرے ۔ (۲) کسی سے بے جا عداوت رکھے ۔ ضالین وہ بھولا بھٹ کا انسان جو کسی سے بے جا محبت
اہم مل جائیں گے زمین میں ۔ ۲۔ اس بات کا ان کو کچھ بھی علم نہیں ہے اور نہ ان کے باپ دادوں کو ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
الله له
سُوْرَةُ الْفَاتِحَة
کرے اور سچے علوم سے بے خبر ہو ۔ پس انسان کو چاہئے کہ یہ دعا کرے ۔ اپنا منعم علیہ بنا لے مگر ان
انعام کئے گیوں سے کہ جن پر تیرا نہ غضب کیا گیا ہو، نہ وہ بھولے بھٹکے۔
البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ صفحه ۱۰)
اس اُمت میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ، مَغْضُوب اور ضَال تینوں قسم کے لوگ موجود ہیں پس وہ
مسیح موعود علیہ السلام بھی موجود ہے جس نے ہم میں نازل ہونا تھا وہ مہدی معہود اور اس وقت
کا امام بھی ہے اور انہی میں موجود ہے ۔ وہ اختلافوں میں حکم ۔ ہم نے اس کی آیات بینات
کو دیکھا اور ہم گواہی دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ڈر کر ، جزا سزا، حشر اجساد، جنت و نار، اپنی
بے ثبات زندگی کو نصب العین رکھ کر اس کو امام مان لیا ہے۔ '
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۹ )
ہم نے تین دعائیں الحمد میں کی ہیں ۔ منعم علیہ بنیں ۔ مغضوب علیہم اور ضال نہ بنیں ۔
ہر سہ خدا نے قبول کی ہیں۔ انعام ان پر ہو ا جو متقی ہیں ۔ مغضوب بے ایمان ، منکر ہیں جن کو وعظ کرنا
نہ کرنا برابر ہو ۔ ضالین منافق لوگ ہیں ۔ ہر سہ کا ذکر الحمد میں ہے پھر ترتیب وار ہر سہ کا ذکر
-
ہے۔
سورہ بقرہ کے ابتدا میں ہے۔ یہ قرآن شریف کی ترتیب کا ایک نمونہ ہے۔
البدر جلد ۱۱ نمبر ۳۲ مورخه ۲۳ رمئی ۱۹۱۲ ء صفحه (۳)
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ سارے جہانوں کا رب ۔ عبادت کے لائق وہی ہے اسی کے لئے
سب محامد ہیں ۔ اس میں حکم ہے کہ عبادت اسی کی کی جائے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ کوتاہ نظر
لوگ اپنی نادانی سے کسی ادنی چیز میں اپنے زعم کے مطابق حسن یا احسان خیال کر کے اُسی کی پرستش
کرنے لگتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اُن کے عقیدہ باطل کی تردید فرماتا ہے کہ وہ اشیاء رب العالمین نہیں
ہیں سب جہانوں کی ربوبیت نہیں کر سکتے ، تم خود دیکھ رہے ہو ۔ پھر وہ عبادت و اعلیٰ محامد کے لائق
کیونکر ہو سکتے ہیں ۔ ماں کے پیٹ سے لے کر بچپن ، جوانی ، بڑھاپا، موت تک ہر حالت میں اور ۔ کر ،
ہر جگہ انسان اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا محتاج ہے بلکہ باپ کے جسم میں بلکہ عنصری حالت میں ۔ پھر

حقائق الفرقان
۳۵
سُورَةُ الْفَاتِحَة
بعد الموت جو حالات انسان پر وارد ہونے والے ہیں ان سب میں بھی اللہ تعالیٰ ہی کی ربوبیت کام
آوے گی ۔ لوگ پتھر ، مورت، تصویر، قبر، آدمی ، فرشتہ وغیرہ کیا کیا کی پرستش کرتے ہیں ۔ یہ سب
عبادت بے سود ہے کیونکہ یہ اشیاء رب العالمین نہیں بلکہ خود رب العالمین کی ربوبیت کے
ماتحت ہیں ۔ یہی دلائل الرحمن الرحيم - مالک یوم الدین میں مذکور ہیں ۔
نَعْبُدُ ۔ یہ ایک دعوی ہے کہ اے اللہ ! ہم تیری ہی فرمانبرداری کرتے ہیں اور کریں گے۔
ہمارے سب کام تیری ہی اطاعت کے لئے ہیں اور ہوں گے اور کسی کی پرستش ہم نہیں کرتے نہ کریں
گے۔ عبادت کے اصول یہ ہیں کہ جس کی عبادت کی جائے۔
اُس کے ساتھ کامل محبت ہو۔
اُس کے حضور اپنا کامل تذلیل ہو۔
کیا معنے اُس کے حضور میں کامل تواضع وانکسار کیا جائے جو اُس کا ارشاد ہو اُس کے مطابق
عملدرآمد ہو۔ ہر وقت اُسی پر بھروسہ ہو۔
نَسْتَعِينُ ۔ میں جتلایا گیا ہے کہ آدمی کو سست نہیں ہونا چاہئے بلکہ چست کام کرنے والا بننا
چاہئے ۔ شیطان انسان کو دھوکا دیتا ہے کہ تو کمزور ہے یہ دینی خدمت ادا نہیں کر سکتا اور وہ نہیں کر سکتا۔
کئی ایک نالائق عذر دل میں پیدا ہو جاتے ہیں کہ ہم معذور ہیں مسجد نہیں جا سکتے یا روزہ نہیں رکھ
سکتے یا نماز جمع کر لینی چاہیے۔ ایسے عذرات سے بچنا چاہئے ۔ چستی سے خدا کی عبادت اور فرمانبرداری
کی طرف متوجہ ہونا چاہئے ۔ نَعْبُدُ کا دعوی اور سستی میں بھلا کیا تعلق ۔
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ - سارا قرآن شریف صراط مستقیم سیدھی راہ دکھانے کے واسطے آیا ہے
صراط مستقیم وہی ہے جو نبیوں ، صدیقوں ، شہیدوں، صالحین کی راہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی راہ ، آپ کے صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کا تعامل ۔ وہ لوگ جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول کی
اطاعت ضروری نہیں ۔ ایسے لوگوں کو عملدرآمد کی توفیق نہیں ملتی ۔
الْمَغْضُوبِ اور الضَّال ۔ مَغْضُوب وہ قومیں ہیں جنہوں نے علم پڑھا پر اُس پر عمل نہ کیا اور

حقائق الفرقان
۳۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ضال وہ لوگ ہیں جنہوں نے دینی علم پڑھا ہی نہیں یا کسی سے بے جا محبت کی یا محبت میں غلو کیا۔
( البدر - کلام امیر حصہ دوم ۔ مورخہ ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۲۹)
انسان خدا کے غضب سے بچنے کے لئے ہر وقت دعا کرتا رہے ۔ وہ دعا جس کے پڑھنے
کے بغیر نماز نہیں ہوتی ، وہ ہے۔ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ (الفاتحة : ۷۶ ) یعنی ہم کو صراط مستقیم دکھا جو ان لوگوں کی راہ ہے
جن پر تیرا انعام ہوا۔ ان لوگوں کی راہ سے بچا جن پر تیرا غضب ہوا اور جو حق سے بیجا عداوت کرنے
والے ہیں اور نہ ان لوگوں کی راہ جو گمراہ ہو گئے ہیں۔ مُنْعَمُ عَلَيْہ گروہ کی شناخت کے لئے ایک
آسان اور سہل راہ ہے۔ انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات، احکام اور عملدرآمد اور ان کی زندگی کو ان کے
ثبوتوں اور آخر انجام کو دیکھو۔ پھر ان کے حالات پر نظر کرو جنہوں نے مخالفت کی ۔ غرض مامور من اللہ
لوگوں کا گروہ ایک نمونہ ہوتا ہے۔ اس خواہش کے پورا کرنے کے قواعد بتانے کے لئے جو ہر انسان
میں بطور حجت رکھی گئی ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ معزز ہو ۔ خدا تعالیٰ کے حضور معزز وہی ہو سکتا ہے جو
رب العالمین کا فرمانبردار ہو ۔ یہ ایک دائمی سنت ہے جس میں تخلف نہیں ہو سکتا۔
اب ہم لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ ہم غور کر کے دیکھیں کہ ہم لباس، عادات عداوت دوستی،
دشمنی ، غرض ہر رنج و راحت، ہر حرکت و سکون میں کس پر عمل درآمد کرتے ہیں۔ کیا فرمانبرداری کی راہ
ہے یا نفس پرستی کی ؟
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۱ صفحه ۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی