سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱)
حقائق الفرقان
۳۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
سُورَةُ الْبَقَرَةِ مَدَنِيَّةٌ
ا - بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
ترجمہ ۔ میں پڑھنا شروع کرتا ہوں اس سورۃ کو اس کے نام کی مدد سے جو تمام صفات کاملہ کا جامع ،
بلا درخواست دینے والا ، سچی محنتوں کا ضائع نہیں کرنے والا ہے۔
- الم -
تفسیر - مقطعات کی نسبت اس زمانہ میں اعد اعتراض ممکن تھا کیونکہ آزادی حد سے ؟ بڑھی ہوئی ہے
مگر اللہ تعالیٰ نے تمام متمدن قوموں ( جو انتظام مدائن کو خوب کر سکیں ) میں ان کا رواج دے کر انہیں
ملزم کر دیا۔ یورپ ، امریکہ کے لوگوں کے لئے تو یہ مسئلہ صاف ہے کیونکہ وہ اپنی قلموں ، دواتوں،
پنسلوں اور چھڑیوں، سلے ہوئے کپڑوں کو مقطعات کے نام سے وابستہ کرتے ہیں۔
ایف ۔ اے ، بی ۔ اے ، ایم۔ اے کو تو سب لوگ جانتے ہیں۔ ریلوں کے این۔
ڈبلیو ۔ آر کو بھی اکثر سمجھتے ہوں گے اور بعض خطابات اور قومی دکانوں کے مقطعات گو ذرا غور سے
معلوم ہوتے ہیں مگر مخفی نہیں ۔
عرب میں بھی ان مقطعات کا رواج تھا چنانچہ بالام ایک مشہور شاعر گذرا ہے ۔
الم کی تشریح دو عظیم الشان بزرگوں نے کی ہے جنہیں قرآن دانی میں کسی نے برا نہیں کہا وہ
عبداللہ بن عباس اور عبد اللہ بن مسعود تھے۔ انہوں نے بالا تفاق ایک معنے کئے ہیں ۔ صحابہ نے
ان معنوں کا انکار نہیں کیا اور نہ یہ کہا ہے کہ یہ احتیاط کے خلاف کرتے ہیں اس لئے میں اِن
معنوں کو اپنے فہم کے مطابق صحیح سمجھتا ہوں ۔
حقائق الفرقان
۳۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
پھر ان کے بعد ہمارے زمانہ میں امام نے بھی یہی معنے کئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ نے
ابن عباس وابن مسعود کی تقلید سے یہ معنے نہیں کئے بلکہ اپنے ذوق سے بیان کئے ۔ وہ معنے یہ ہیں کہ
آنَا اللهُ أَعْلَمُ میں اللہ بہت جاننے والا ہوں ۔ آنا کا پہلا حرف لے لیا۔ اللہ کا درمیانی حرف اور
اعْلَمُ کا آخری ۔
مجموعی حیثیت سے لوگوں نے طبع آزمائیاں کی ہیں اور دوسرے معانی بھی اپنے اپنے ذوق کے
مطابق بیان کئے ہیں چنانچہ ایک بزرگ نے لکھا ہے کہ یہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ اس سورۃ
میں آدم ، بنی اسرائیل اور ابراہیم کا قصہ آئے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۲ (۳)
الم ۔ اس قسم کے الفاظ قرآن شریف کی اکثر سورتوں میں آتے ہیں اور ان کا نام عربی
زبان میں حروف مقطعات ہیں اور دراصل یہ ایک مختصر نویسی کا ایک طریق ہے۔ انگریزی زبان
میں بھی اس کی نظیریں موجود ہیں جیسے ایم ۔ اے اور بی ۔ اے اور ایم ۔ ڈی وغیرہ ۔ ہر ایک محکمہ اور
دفتر کی اصطلاح اختصار الگ الگ ہے ۔ محد ثین نے اس سے کام لیا ہے چنانچہ بخاری کی بجائے
لفظ خ لکھتے ہیں ۔
طب میں بھی اس سے کام لیتے ہیں۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ کی جگہ بسملہ کہتے ہیں جس
سے مقصود ساری آیت ہوتی ہے۔ اسی طرح لاحول ۔
اسی طرح کا ایک الہام حضرت مسیح موعود کو ہوا تھا کہ ”’یلاش“ جس کے معنے ہیں یا من
لا شَرِيكَ لَهُ - غرض ان مقطعات میں باریک اشارات ہوتے ہیں۔ چونکہ ان کی تفصیل لمبی ہے اس
لئے درج نہیں کی جاتی ۔ حضرت اقدس نے براہین احمدیہ میں الم کے معنے آنَا اللهُ أَعْلَمُ کے کئے
البدر جلد ا نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۶ )
ہیں ۔
الم - انا الله اَعْلَمُ ۔ حضرت علی ، ابن عباس ، ابن مسعود، ابی ابن کعب رضی اللہ عنہم
ہر چہار نے بالا تفاق یہی معنی کئے ہیں۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۳۵)
حقائق الفرقان
۳۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
حروف مقطعات سے متعلق ایک اعتراض کا جواب دیتے ہوئے فرمایا۔)
اوّل ۔ اگر مقطعات کا استعمال معمے و چیستان اور پہیلی ہے اور اس لئے تم کو اس سے تنفر ہے تو
ایف۔اے اور پھر بی ۔اے کیوں ہوئے اور اس پر تمہارا فخر کیوں ہے؟ تم نے بی ۔ اے ہونے سے
دکھایا ہے کہ تم نے دھو کہ نہیں کھایا اور بی۔ اے وغیرہ تو مقطعات ہیں۔ مطلب تم نے خوب سمجھ لیا کہ
بی ۔ اے اگر معما نہیں تو اللہ کیوں لمعما ہے؟
-
دوم ۔ تمہارا منہ کالا کرنے کو اس وقت تمام دنیا کے مہذب ہلا د اور تعلیم یافتہ قوموں کی دکانوں،
مکانوں، چیزوں ، ناموں ، مہدوں ، ڈگریوں اور اعلیٰ عزت و عظمت کے خطابوں میں انہی
معمے و پیلی و مقطعات کا استعمال ہو رہا ہے ۔ لوگوں نے ہی عام طور پر اس کو قبول نہیں کیا بلکہ
گورنمنٹ نے اپنے محکموں، ریلوں ، سٹیشنوں کو بھی یہی ٹیکا لگایا ہے۔ فارن آفس کی تمام
تحریروں کا انہیں پر مدار ہے جو حکومت کی اصل کل ہے ۔ ڈی ۔ای ۔ وی ۔ دیانندی کا لج اِس
پہیلی سے زینت یافتہ ہے ۔ یونانی (1) اغطس - اگست ، ایلوس ، برس ، سال ،ایٹیکو
پرانے وغیرہ پندرہ کلمات کے اختصار پر بولا کرتے تھے (ل) لوئیس ۔ لوکس ۔ جگہ کے معنی میں ۔
(م) مجسٹریٹ ۔ مانو منٹ بمعنی یادگار پر بولتے ہیں ۔۔۔ اوم کا لفظ جو آ ۔ ارم کے مقطعات سے
بنا ہے۔ اپنے ابتدا اور انتہا سے قرآن کے مقطع اللہ کے الف پہلے حرف اور میم آخری
حرف کا شاہد ہے ۔۔۔۔۔ صحابہ کرام نے فرمایا ہے۔ (دیکھ یہ وہی اصحاب الرسول ہیں جن کی نسبت تو
نے بکواس کی ہے کہ اصحاب الرسول بھی زور لگا چکے مگر ۔۔۔۔۔۔ ابن جریر ۔ معالم التنزیل ۔ ابن کثیر ۔
تفسیر کبیر در منثور وغیرہ میں لکھا ہے علی المرتضیٰ ، ابن مسعود اور ناس من اکثر اصحاب النبی اور
ابن عباس رضوان اللہ علیہم کے نزدیک یہ تمام حروف جو سورتوں کے ابتدا میں آئے ہیں اسماء الہیہ
کے پہلے اجزا ہیں ۔ ابن جریر نے بہت بسط سے اس بحث کو بیان کیا ہے اور کہا ہے کہ قرآن کریم ہا
کھلی عربی میں ہے پس ممکن نہیں کہ اس میں ایسے الفاظ ہوں جو ہدایت عامہ کے لئے نہ ہوں پھر
اے بی ۔ اے کو بھی کوئی کوئی سمجھتا ہے اور اللہ کو بھی کوئی کوئی ۱۲ منہ
حقائق الفرقان
لد۔
سُورَةُ الْبَقَرَة
صحابہ و تابعین کی روایات کا بسط کیا ہے۔ آخر کہا ہے کہ ان مقطعات کو صحابہ کرام نے اسماء الہیہ کا
مجزا و مانا ہے اور بعض نے ان پر اسماء الہیہ کا اطلاق کیا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ ان سے ق اسماء
1
۲
V
سے قسم کی
گئی ہے ان کو اساء اسور، اسماء القرآن، مفتاح القرآن بھی کہتے ہیں ۔ آخرمجاہد کی روایت لی ہے
کہ یہ بامعنی الفاظ ہیں اور الربیع بن انس تابعی کا قول نقل کیا ہے کہ ان کے بہت معنی لینے
به
۹
چاہئیں اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ اسماء وافعال کے اجزا ہیں۔
ا
بالآخر الربیع بن انس کی روایت پر کہا ہے کہ یہ سب معانی صحیح ہیں اور ان میں تطبیق دی
ہے۔ میں کہتا ہوں بات کیسی آسان ہے کیونکہ ان حروف کا اسماء الہیہ کی جزو ہونا تو قول
حضرت علی المرتضی علیہ السلام کا ہے اور ابن مسعود اور بہت صحابہ اور ابن عباس کا ، رضوان اللہ علیہم
اجمعین ۔ پس یہ معنے اصل ہوئے اور جن لوگوں نے کہا کہ یہ اسماء الہیہ ہیں انہوں نے اصل بات
بیان کر دی کیونکہ آخر ان اسماء سے اسماء الہیہ ہی لئے گئے اور چونکہ اسماء الہیہ کے ساتھ قسم بھی
ہوتی ہے اس لئے یہ تیسرا قول بھی پہلا قول ہی ہوا۔ پھر چونکہ سورتوں کے نام ان کے ابتدائی
کلمات سے بھی لئے جاتے ہیں اسی واسطے فاتحة الکتاب کو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ اور
سورۃ اخلاص کو قُلْ هُوَ الله احد کہتے ہیں اور اسی لئے یہ حروف مفاتح السور اور اسماء السور ہوئے اور
چونکہ ہر ایک سورۃ کو قرآن کہتے ہیں جیسے آیا ہے اِنا سَمِعْنَا قُرْآنًا عَجَبًا (الجن : ۲) اور فرمایا ہے وَ
إِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ (الاعراف: ۲۰۵) اس لئے بعض نے ان کو اسماء القرآن بھی کہا
ہے۔ پس مجاہد کا قول کہ یہ حروف موضوع ہیں معانی کے لئے ۔ اور ربیع بن انس کا یہ قول کہ ان ۔
بہت معانی ہیں درست و صحیح ہے اور یہ تمام اقوال پہلے قول کے مؤید ہیں اور انہی معنوں کے قریب بلکہ وحی ہے اور یہ قول کے مؤید ہیں اور انہ
عین ہے وہ قول جوابن جریر میں ہے کہ الله کے معنی آنا الله اعلم ہیں ۔ پس جو معانی صحابہ کرام
نے کئے ہیں وہ بالکل صحیح ہوئے ۔ اول تو اس لئے کسی نے ان صحابہ کرام پر اعتراض نہیں کیا۔ نہ
لے ہم نے عجیب ہی قرآن سنا ہے ۔ ۲ے اور جب قرآن پڑھا جاوے تو اسے کان لگا کر سنو ۔ سے میں اللہ سب
سے زیادہ جاننے والا ہوں ۔ ( ناشر )
کے
حقائق الفرقان
رض
لدا
سُورَةُ الْبَقَرَة
دوسرے صحابہ نے اور نہ تابعین نے ۔ نہ پچھلے علماء نے اور اگر کسی نے ان کے علاوہ کہا ہے تو اس کا کہنا
صحیح ہے جیسا ہم نے دکھایا ہے۔ ابن جریر نے ان گل معانی بلکہ ان کے سوا اور معانی لے کر سب کو
جمع کرنے کو بہت پسند کیا ہے اور اپنے طور پر ان کو جمع کر کے بھی دکھایا ہے۔ ابن جریر کی یہ عبارت
بڑی قابل قدر ہے جو آخر مقطعات پر لکھی ہے إِنَّهُ عَزَّ ذِكُرُهُ أَرَادَ بِلَفْظِهِ الثَّلَالَةَ بِكُلِّ حَرْفٍ مِنْهُ
عَلَى مَعَانٍ كَثِيرَةٍ لَا عَلَى مَعْنَى وَاحِدٍ كَمَا قَالَ الرَّبِيعُ بْنُ أَنَسٍ وَإِنْ كَانَ الرَّبِيعُ قَدِ اقْتَصَرَ بِهِ
عَلَى مَعَانٍ ثَلَثَةٍ دُونَ مَا زَادَ عَلَيْهَا ۔ وَالصَّوَابُ فِي ذَلِكَ عِنْدِى أَنَّ كُلَّ حَرْفٍ مِنْهُ يَحْوِي مَا قَالَهُ
الرَّبِيعُ وَمَا قَالَهُ سَائِرُ الْمُفَسِّرِينَ وَاسْتَغْلَى شَيْئًا۔ ربیع کے تین معنی یہ ہیں ۔ اول اللہ میں
الف سے اللہ ۔ لام سے لطیف اور میم سے مجید ۔ دوم - الف سے اللہ تعالیٰ کے آلاء و انعامات اور لام
سے اس کا لطف اور میم سے اس کا مجد پھر الف سے ایک ۔ لام سے تیں ۔ میم سے چالیس عدد۔
ابن جریر کا منشاء یہ ہے کہ اگر کوئی اور معانی بھی لے لے ( جیسے کہا گیا ہے کہ الف سے قصہ آدم اور
لام سے حالات بنی اسرائیل اور میم سے قصہ ابراہیم مراد ہے ) جب بھی درست ہے۔ زمخشری اور
بیضاوی نے علوم قراءت وصرف کے بڑے بڑے ابواب کا پتہ ان سے لگایا ہے اور شاہ ولی اللہ نے
غیب غیر متعین کو متعین اس عالم میں مانا ہے اور مبرد اور دیگر محققین ، فراء وقطرب و شیخ الاسلام الامام
العلا مہ ابوالعباس ابن تیمیہ اور الشیخ الحافظ المجتهد ابوالحجاج المزی اور زمخشری کا قول ہے کہ یہ منکروں کو
ملزم کرنے کے لئے بھی بیان کئے گئے ہیں مثلاً مخالفوں کو تحدّی سے کہا گیا کہ الف حرف ہے جو گلے
سے نکلتا ہے اور لام درمیانی مخارج سے اور میم آخری مخرج ہونٹ سے ہے۔ پس جبکہ ان معمولی لفظوں
سے قرآن کریم بنا ہوا ہے تو تم اس کی مثل کیوں نہیں بنا سکتے ؟
ترجمه از مرتب ۔ اللہ تعالیٰ نے مقطعات میں جو حروف بیان فرمائے ہیں ان میں سے ہر حرف بہت سے معانی رکھتا
ہے ایک ہی معنی نہیں رکھتا۔ جیسے کہ ربیع بن انس بیان کرتے ہیں ۔ اگر چہ ربیع نے تین سے زائد ممکنہ معانی میں سے
صرف تین ہی بیان کئے ہیں اور اس سلسلہ میں میرے نزدیک درست رائے یہ ہے کہ جیسے کہ ربیع اور تمام مفسرین نے
بیان کیا ہے۔ ان میں سے ہر حرف متعدد معانی رکھتا ہے۔ البتہ الربیع نے بعض استثناء بھی بیان کئے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۴۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
اب ہم تینوں الزامی اور تینوں نقلی جوابوں سے فارغ ہو کر عقلی جواب دیتے ہیں۔ ناظرین! کیا
معجزہ قرآنی نہیں کہ مقطعات قرآن کریم پر مخالفانِ اسلام کا اعتراض ہو اور تمام دنیا کے مخالفان اسلام
اسلامیوں سے بڑھ چڑھ کر ان حروف مقطعہ کے استعمال میں مبتلا دکھائے جائیں؟ اور ہم نے تو
صحابہ کرام کے اقوال سے ان کے معانی کو ثابت کیا ہے مگر معترض لوگ آ۔ ارم کے معنی ملہمان وید
کے صحابہ سے بتائیں تو سہی ! دو ارب برس کی تصنیف کتاب کونسی ہے جس میں یہ معانی لکھے ہوئے ہیں
جو سندھیا ودھی بلکہ ستیارتھ کے پہلے ہی صفحہ میں لکھے ہیں اور پھر جب اسلام کی کتب میں یہ معانی
موجود ہیں تو ان پر اعتراض کیوں ہے؟ اور اس طرح اختصار سے کلام کرنا تو عربی علوم میں عام مروج
ہے بلکہ اس کے علاوہ کئی طریق سے اختصار کیا جاتا ہے مثلاً بَسْمَلُ حَمْدَلَ حَوْتَلَ رَجَعَ هَلَّلَ
اور مثلاً خود قرآن کریم کے آیات کے نشان پر طا مطلق اور ج جائز ۔ ص صلی کا اختصار ہے اور قرآنوں
کے اوپر ع رکوع کا چنانچہ الم اس طرح کے نشانوں میں اُو پر کا نشان پارہ کا یا سورۃ کا اور اوپر والا
اگر پارہ کا نشان ہے تو نیچے والا سورۃ کا اور اگر اوپر والا سورۃ کا ہے تو نیچے والا پارہ کا۔ درمیانی ہندسہ
آیات رکوع کا نشان ہے۔
علم قرآت میں فمی بشوق کے مقطعات سات منازل قرآت کا نشان ہے۔
علم حدیث میں نا۔ انا ۔ ح ۔ ت ۔ ن ۔ در ق م - خ - حدثنا - اخبرنا حول السند ۔
ترمذی۔ نسائی۔ ابوداؤد متفق علیہ مسلم و بخاری کے نشان ہوا کرتے ہیں ۔
علم فقہ میں صد با علامات ہوتی ہیں۔ ان کا ایک فقرہ ہے مسئلہ البئر جحط ۔ کنوئیں کے پانی میں
ایک خاص امر میں اختلاف پر لکھا ہے کہ اس وقت پانی نجس ہوا ہے یا برحال رہتا ہے یا طاہر و
پاک رہتا ہے۔
علم صرف میں سی سمع سمع کا نشان ، ک کرم ، ن نصر ض ضرب کا ،ف فتح يفتح کا نجو میں طعطف
کا نشان ، حد تعلق کا ، مف مفعول کا وغیرہ۔ کا،
لغت میں ۃ بلدۃ کا ، ج جمع کا ، کاف کسرہ عین ماضی ، فتح عین مضارع کا نشان ہے۔ طب میں
مکد من كل واحد کا نشان ہے جس کے معنی ہیں ہر ایک سے۔
حقائق الفرقان
لدالله
سُورَةُ الْبَقَرَة
عقلی جواب ۔ قبل اس کے کہ عقلی جواب بیان ہو ہمیں ضروری معلوم ہوتا ہے کہ عقلاء کی بعض
اصطلاحات بیان کی جاویں اور اس وقت ہم صرف ویدک معتقدوں اور اسلامی فلسفوں کی
اصطلاحات پر اکتفا کرتے ہیں۔ علت فاعلیہ یا فاعل کام کرنے والے کو کہتے ہیں۔ سنسکرت میں اس
کا نام نمت کا رن ہے۔ علت مادیہ۔ مادہ جس سے کوئی چیز بنتی ہے اس کو اُ پادان کا رن کہتے
ہیں ۔ علت صور یہ صورت ۔ شکل اور آلات وغیرہ کو سادھارن کا رن کہتے ہیں ۔ علت غاية اصل مقصود
کو پر یوجن کہتے ہیں مثلاً اس کتاب کا مصنف و منظم : ا مصنف و متکلم فاعل ہے اور اس کا نیمت کارن۔ مصنف کے
علوم وغیرہ اور اُپادان کا رن ہے اور اس کے آلات و اسباب مثلاً قلم و سیاہی کاغذ وغیرہ سادھارن
کا رن ہیں۔ اس کا اصل مقصود یعنی نافہموں کے سامنے صداقتوں کا اظہار اس کا پر یوجن ہے۔
دلائل کی چند اور اصطلاحیں
(1) الہی اقوال یا اچھے لوگوں کی بات سے سند لینا سمعی دلیل ہے اور اس کو سنسکرت میں شبد کہتے ہیں ۔
(۲) تشبیہ کو ایمان کہتے ہیں ۔ علت سے معلول کو سمجھنا لم کہلاتا اور معلول سے عدت کو سمجھنلان ہے۔
(۳) اور استقراء سے پتا لگانا تمثیل ہے اور ان سب کو انو مان کہتے ہیں۔
(۴) مشاہدات سے استدلال سنسکرت میں پر تیکش ہے حواس ظاہرہ سے استدلال ہو یا حواس باطنہ سے۔
دلائل میں پہلی دلیل شبد ہے اس سے ہم نے استدلال نقلی دلائل میں کیا ہے۔
دوسری دلیل ایمان یا تشبیہ ہے۔ اس دلیل سے ہم نے یوں کام لیا ہے کہ جس طرح مقطعات
تمہارے مقدس وید میں ہیں اسی طرح ہماری مقدس کتاب میں ہیں ۔ جس طرح وہاں اسماء الہیہ
لئے گئے ہیں اسی طرح یہاں لئے گئے ہیں فرق اتنا ہے کہ اسلامیوں کے پاس ایک قاعدہ ہے اور
تمہارے یہاں دھینگا دھانگی ہے کہ ”آ“ سے بہ آ “ سے یہ لو اور ا سے یہ اور ”م“ سے یہ مراد لو۔
،،
تیسری دلیل انومان سے ہم نے یوں کام لیا ہے کہ ہم نے استقراء کیا ہے کہ ہندو، سناتن،
آریہ، یورپ، امریکہ کے لوگ مقطعات کو اجزا کلمات تجویز کرتے ہیں ہیں تو ہم نے اسی استقراء سے
مقطعات قرآنیہ کو اجزاء کلمات طیبات لیا ہے۔
حقائق الفرقان
ママ
سُورَةُ الْبَقَرَة
اب چوتھی دلیل پر تیکش یوں ہے کہ کلمہ طیبہ - الله - ذَلِكَ الْكِتَبُ - لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى
لِلْمُتَّقِينَ چار جملے ہیں ۔ چوتھا جملہ مطلب وغایت کو ادا کرتا ہے اور تیسر ا جملہ سروپ کو ۔ دوسرا جملہ
ماده کتاب کو تو ب کو تو ان مشاہدات ثلاثہ سے یہ پتا یہ پتا لگا کہ پہلا جملہ اس کتاب کے متکلم ر متکلم و مصنف کا پتا
دیتا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحه ۳۲۵ تا ۳۳۱)
حروف مقطعات کے معنے
یہ حروف اسماء الہی کے ٹکڑے ہیں اور ان کے ساتھ اُن اسماء الہی کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے کہ
جن کی یہ مجزو ہوتے ہیں اور یہ دعوے ہم از خود نہیں کرتے بلکہ حضرت علی اور ابن مسعود اور
ابن عباس اور بہت سے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اور خیر التابعین فی التفسیر مجاہد اہد اور اور س سعید بن جبیر
اور قتادہ اور عکرمہ اور حسن اور ربیع بن انس اور سدی اور شعبی اور اخفش اور تابعین کی ایک بڑی
جماعت سے مروی ہے کہ ان حروف کے ساتھ اسماء الہیہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور یہ کہ یہ ان
اسماء الہی کے ابعاض اور اجزا ہیں اور ضحاک نے اس پر یہ استدلال کیا ہے کہ کلمہ کے بعض کو ذکر کر کے
پورا کلمہ مراد لینا یہ عربوں کی عادت میں داخل ہے اور اس کی تائید کے لئے اُس نے کچھ اشعار پیش کئے
ہیں بلکہ جو قرآن مجید کہ ہدایت اور شفا ہے اس میں بھی تم دیکھتے ہو کہ وقفوں کے رموز کے لئے حروف
لکھے ہوئے ہو ہیں مثلاً مطلق کا نشان ط ہے اور جائز کا نشان ج ہے اور رکوع کا نشان حاشیہ پر ع ہے۔
اسی طرح کتب احاد بیه احادیث میں نا ۔ انا۔ نباح رموز ہیں ا ہیں اور علم کلام میں ہذا خلف کے عوض ہف ہوتا ہے
اور کتب فقہ میں جحط وغیرہ رموز موجود ہیں اور کتب لغت میں لیں ۔ن_ض_ک_ف_ح
بابوں کے رموز ہیں اور ت ۔ ع ۔ ج ۔ بلدہ اور معروف اور جمع کے رموز ہیں اور کتب طب میں مکد
مِنْ كُلِّ وَاحِد کی رمز ہے۔ پس یہ سب رموز اس بات کے شاہد ناطق ہیں کہ یہ طریقہ اختصار عربوں
میں دائر اور سائر ہے بلکہ قرآن مجید اور احادیث میں بھی موجود ہے اور اس زمانہ میں تو قریباً ہر ایک قوم
میں اس کی اس قدر کثرت ہے کہ جس کے ثبوت پیش کرنے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی ۔
حقائق الفرقان
لد
سُورَةُ الْبَقَرَة
پس جبکہ یہ طریق اختصار زبان عرب بلکہ خود قرآن میں موجود ہے اور بہت سے جلیل القدر صحابہ اور
اہل علم تابعین اور ائمہ سے مروی ہے تو اب اس سے بے وجہ عدول کرنا اور محض احتمالات بے وجہ سے
ان کے معنوں میں اشتباہ پیدا کر کے ان کو متشابہات میں داخل کرنا درست نہیں اور بعض لوگ بعض
روایات کو بزعم خود ان معنوں کے مخالف تصور کرتے ہیں حالانکہ فی الحقیقت وہ انہی معنوں کی مؤید اور
مثبت ہیں نہ مخالف ۔ مثلاً حضرت ابن مسعود اور ابن عباس اور شعبی سے مروی ہے کہ یہ حروف
اسماء الہی ہیں ۔ تو اگر چہ بعض نے غلطی سے اِس روایت کو پہلی روایت کے خلاف خیال کیا ہے لیکن
فی الحقیقت یہ اس کی مؤید ہے کیونکہ دونوں روایتوں کا مطلب یہ ہے کہ ان حروف سے مراد اسماء الہی
ہے اگرچہ اس قدر فرق ہے کہ پہلی میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ یہ حروف اسماء الہی پر اِس لئے دلالت
کرتے ہیں کہ یہ ان کی مجزو ہیں اور دوسری روایت میں یہ نہیں بیان کیا گیا بلکہ جزو کا گل پر بلکہ بدل کا
مبدل منہ پر اطلاق کر کے انہی حروف کو اسماء بول دیا ہے اور یہ استعمال عام اور شائع ہے اور ان
دونوں روایتوں کے متحد المطلب ہونے پر یہ بڑا قرینہ ہے کہ قائل دونوں کے ایک ہی ہیں اور دوسری
کی عبارت ان معنوں کی متحمل ہے جو کہ پہلی کے معنی ہیں۔ اسی طرح بعض سے مروی ہے کہ یہ حروف
اسماء الہی ہیں تو یہ بھی مخالف نہیں بلکہ پہلی روایت کے مؤید ہے کیونکہ پہلی روایت کے مطابق ان سے
مراد اسماء الہی ہیں اور ظاہر ہے کہ اسماء الہی عموماً خدا کی صفت اور ثناء ہوتے ہیں۔ مثل رب العالمین،
الرحمن الرحيم، الرزاق ، ذوالقوة المتین وغیرہ کے ۔ پس یہ روایت بھی مؤید ہے نہ مخالف ۔ اسی
۔
طرح حضرت ابن عباس اور عکرمہ سے مروی ہے کہ یہ حروف قسم ہیں کہ جن کے ساتھ کے ساتھ قسم کھائی گئی
ہے تو یہ بھی مخالف نہیں بلکہ مؤید ہے کیونکہ قسم بھی اسماء الہی کے ساتھ کھانے کا حکم ہے۔ پھر بعض
مفسرین نے لکھا ہے کہ الم نام ہے سورۃ کا اور یہ وہ بات ہے کہ جس پر اکثر مفسرین کا اتفاق ہے
اور اکثر محققین نے اسی کو پسند کیا ہے اور خلیل اور سیو یہ جیسے جلیل القدر امام بھی اسی طرف گئے
ہیں اور اس پر ان احادیث سے استدلال کیا گیا ہے کہ جن میں کسی صورت کو ان حروف کے
ساتھ نامزد کر کے ذکر کیا گیا ہے جیسا صحیحین کی حدیث میں ہے کہ آنحضرت جمعہ کی صبح کی نماز میں
حقائق الفرقان
۴۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
الت سجدۃ اور ھل اٹی پڑھا کرتے تھے اور ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ لیں قرآن مجید کا دل ہے اور ایک دوسری میں آیا کہ آنحضرت نے ص میں سجدہ کیا۔ مجاہد نے کہا
کہ یہ سورتوں کے اوّل کے حکم میں ہیں یعنی جس طرح سورتوں کے اوّل سے ان سورتوں کو نامزد کیا جاتا
ہے جیسا کہا جاتا ہے سورۂ قُلْ يَأَيُّهَا الْكُفِرُونَ يَا قُلْ هُوَ اللهُ وَغَيْرَ هُمَا ۔ اسی طرح ان حرفوں سے
بھی ان سورتوں کو نامزد کیا جاتا ہے اور یہی قول ہے مجاہد اور حسن اور زید بن اسلم کا۔ تو یہ قول بھی مخالف
نہیں بلکہ مؤید ہے کیونکہ جب یہ مسلم بات ہے کہ سورتوں کا نام ان کے ابتداء کے ساتھ رکھا جاتا ہے
اور ان کے اوائل کے فی الحقیقت کچھ معنے بھی ضرور ہی ہوتے ہیں تو پھر یہ حروف جو سورتوں کے
اوائل میں ہیں اگر باوجود اسماء الہی کی طرف مشیر ہونے کے ان سورتوں کے نام بھی ہوں تو اس میں
کیا حرج ہے۔
پھر مجاہد سے مروی ہے کہ یہ قرآن مجید کے نام ہیں اور یہ بھی مخالف نہیں بلکہ مؤید ہے کیونکہ ہر
ایک سورۃ قرآن ہے تو جب یہ سورتوں کے نام ہوئے تو بالضرور قرآن مجید کے بھی نام ہوئے اور
جس طرح کہ سورتوں کے اسماء اور اسماء الہی کے اجزا ہونے میں کسی قسم کی منافات نہیں بلکہ دونوں ہو
سکتے ہیں اسی طرح اسماء قرآن مجید اور اسماء الہی کے اجزاء ہونے میں کوئی مخالفت نہیں اور نہ
اسماء قرآن مجید اور اسماء الہی ہونے میں کچھ نقص عائد ہو سکتا ہے۔
پھر مجاہد سے مروی ہے کہ حروف سورتوں کے مفاتیح ہیں اور چونکہ سورتیں بھی قرآن مجید ہیں لہذا
وہ مفاتیح القرآن بھی ہیں اور یہ بھی مخالف نہیں بلکہ مؤید ہے اس لئے کہ سورتوں کا افتتاح بھی تسبیح و تحمید
اور اسماء حسنیٰ کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ پس اگر باوجود ان کے اسماء الہی کی طرف مشیر ہونے کے
مفاتیح القرآن بھی ہوں تو کچھ حرج کی بات نہیں ہے اور پھر بعض کا قول ہے کہ یہ اسماء الہی اور افعال
سے ہیں اور یہ حضرت ابن عباس سے مروی ہے تو یہ بھی مخالف نہیں بلکہ مؤید ہے اس لئے کہ
اسماء الہی میں سے وہ بھی ہیں جو کہ افعال الہی پر دال ہیں ۔
پھر بعض نے کہا ہے کہ یہ معنے کے لئے یا بہت معانی کے لئے موضوع ہیں تو یہ بھی مخالف نہیں
حقائق الفرقان
۴۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
بلکہ مؤید ہے اور پہلا مجاہد ہی کا قول ہے اور مؤید اس وجہ سے ہے کہ مجاہد وغیرہ نے جو معنے بیان کئے
ہیں وہ وہی ہیں جو پہلے ہم بیان کر آئے ہیں اور ان کا مؤید ہونا ہم پہلے بیان کر آئے ہیں اور وضع
یہاں پر مجاز کو بھی شامل ہے کہ جس کو وضع نوعی کہتے ہیں اور اصل معنوں کی تائید اس دلیل عقلی سے بھی
ہوتی ہے جو کہ اس دور کے امام حضرت مسیح موعود اور مہدی مسعود علیہ السّلام نے بیان فرمائی ہے اور وہ
یہ ہے کہ ہر ایک واقعی شئی کے لئے چار علتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک علت مادی کہ جس میں وہ
شئی بننے کی استعداد اور قابلیت ہوتی ہے۔ دوم علت صوری کہ جس کے ساتھ وہ چیز موجود ہو جاتی
ہے۔ سوم علت غائی۔ اور یہ وہ غرض اور فائدہ ہے کہ جو اس شئے پر مرتب ہوتا ہے اور اسی کے لئے وہ
شئے بنائی جاتی ہے اور چہارم علت فاعلی ، اور یہ وہ ہے جو کہ اس شئے کو بنانے والی ہوتی ہے۔
تو یہاں پر علت مادی ذلِكَ الْكِتب ہے یعنی جو کہ اللہ کے علم میں ہے اور علت صوری لا ریب
فِيهِ ہے اور علت غالَى هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ہے۔ اب باقی رہی علت فاعلی تو یقینا ثابت ہوتا ہے کہ اس کا
بیان اللہ میں ہے۔ پس ثابت ہوا ا کہ الف ، ، لام ، میم میں اشارہ ہے اللہ ، لطیف ، معلم اور مرسل اور
منزل کتاب کی طرف یا آنا اللهُ اَعْلَمُ کی طرف یعنی میں ہوں بہت جاننے والا اللہ ۔ پس اس
دلیل عقلی سے بھی یہی ثابت ہے کہ ان حروف سے مراد اسماء الہی ہیں یا بالفاظ دیگر یوں کہنا چاہیے کہ
یہ اللہ علیم کے ان پروانوں پر اپنے خاص دستخط ہیں ۔
( رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۳ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۹۵ تا ۹۹ )
ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ۔
ترجمہ۔ یہ ایک کتاب ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں ۔ سیدھی راہ چلانے والی ہے اللہ سے
ڈرنے والوں کو۔
تفسیر۔ وہ الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ جو کہ سورۃ فاتحہ میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لوگوں کی طلب کی گئی تھی وہ بتلائی
جاتی ہے کہ اگر تم انعامات الہی سے بہرہ ور ہونا چاہتے ہو تو یہ ہدایت نامہ جو کہ تم کو دیا جاتا ہے اس پر
عمل کرو۔
البدر جلدا نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۹۶)
حقائق الفرقان
لد ٧
سُورَةُ الْبَقَرَة
ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ ۔ یہ وہ لکھی ہوئی چیز ہے۔ لکھی ہوئی اس لئے فرمایا کہ جب آیت
نازل ہوتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے اہتمام سے اپنے سامنے لکھا لیتے ۔ دوسری وجہ یہ کہ کتيبة
لشکر کو بھی کہتے ہیں اور جیسے لشکر بہت سے افراد کو اپنے اندر جمع رکھتا ہے اسی طرح یہ کتاب بہت سے
مضامین کو اپنے اندر لئے ہوئے ہے اور جیسے لشکروں سے دشمن بھاگتے ہیں ایسے ہی شبہات انسانیہ
اس کتاب کے لشکر سے بھاگ جاتے ہیں اسی لئے فرما یا لا ریب یعنی یہ ایک ایسی عظیم الشان کتاب
ہے جس کے عظیم الشان ہونے میں کچھ بھی شک نہیں یا جس میں کسی قسم کی کوئی شبہ والی بات نہیں۔
پھر ذَلِكَ الْكِتَبُ لا رَيْبَ میں جو فرمایا یہی ایک کتاب ہے تو اس سے ظاہر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی آنکھ نے اور کوئی ایسی کتاب نہیں دیکھی جس کو ”کتاب“ کہا جا سکے ۔ آپؐ کے زمانہ
میں یہی ایک کتاب تھی جو حقیقی معنوں میں کتاب کہلا سکے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ صفحه (۳)
ذلك الكتب ۔ یہی کتاب ہے کہ جس کے ہوتے ہوئے اور کوئی کتاب، کتاب کہلانے کی مستحق
نہیں ۔ اس کا ثبوت نبی کریم اور آپ کی جماعت نے اپنی عملی حالت سے یوں دیا ہے کہ جب
تک انہوں نے قرآن کی اشاعت نہیں کر لی تب تک کوئی دوسری کتاب بالکل نہیں لکھی ۔
نبی کریم نے اس کا ادب یہ کیا ہے کہ جن امور کے دلائل قرآن شریف نے بیان کئے ہیں ان
امور پر آپ نے کوئی سلسلہ دلائل کا بیان قطعا نہیں کیا۔
الكتب - مكتوب ( من الله ) ۔ حدیث میں ہے کہ جب جبرائیل قرآن شریف لاتے تو حریر پر
لکھا ہوا ہوتا اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کا تب موجود ہوتے تھے جب آیت نازل
ہوتی بڑی احتیاط سے اسی وقت لکھائی جاتی۔
لَا رَيْبَ - رَيْبَ کے معنے ہلاکت۔ یعنی کوئی ہلاکت اور شک نہیں عربی زبان میں ریب کا لفظ
جھوٹ پر بھی بولا جاتا ہے۔
( البدر جلد نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۶)
ذلِكَ الْكِتَبُ ۔۔۔۔۔ ابن عباس ، مجاہد ، سعید ، اخفش ، ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ یہاں پر اِس