سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 2

حقائق الفرقان
۴۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
کے معنے لھذا کے ہیں یعنی اس کا لام دوری کے لئے نہیں بلکہ تاکید کے لئے ہے جیسا کہ قرآن مجید
میں آیا ہے ذَلِكَ نَتْلُوهُ عَلَيْكَ (آل عمران : ۵۹) ( ترجمہ ) : یہ وہ ہے جو کہ ہم تیرے پر پڑھتے
ہیں اور پھر فرما یا إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ (آل عمران : ۶۳ ) ( بے شک یہ حق بیان ہے ) تو
پہلے قرآن مجید یا ایک سورۃ یا ایک واقعہ کے لئے ذلك لانا اور پھر اسی کے لئے وہاں پر ہی ھذا
لانا صاف دکھاتا ہے تا ہے کہ ان دونوں کے ایک ہی معنے ہیں ورنہ ایک چیز ایک ہی وقت میں بعید
اور قریب کس طرح ہو سکتی ۔ اور ایک دوسری آیت کریمہ میں قرآن مجید کے لئے ھذا بھی آیا
ہے جیسا فرما يا هذَا كِتَبُ أَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ (الانعام: (۹۳) یہ کامل کتاب ہے جو ہم نے تیری طرف
اُتاری ہے۔ تو اس سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ ذلِكَ ، هذا کے معنوں میں ہے اور فراء نے کہا ہے
کہ ذلک دوری کے لئے ہے لیکن دوری اکثر تو مکانی ہوتی ہے اور کبھی مرتبہ کے لحاظ سے ہوتی ہے اور
یہاں پر بھی مرتبہ کے لحاظ سے ہے یعنی وہ عظیم الشان کتاب جو کہ اپنی عظمت اور رفعت کے لحاظ
سے نوع انسان سے بہت دور اور ارفع ہے جیسا کہ حضرت یوسف کی نسبت عزیز مصر کی بی بی کا
قول نقل ہے فَذلِكُنَّ الَّذِي لَمْتُنَنِي فِيهِ ( يوسف : ۳۳) ( یہ وہ عظیم الشان شخص ہے کہ جس کی نسبت
تم مجھے ملامت کرتی ہو ) ۔ رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد نمبر ۳۔ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۰۲، ۱۰۳)
ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ - پس ایک کتاب ہے جس میں کوئی ہلاکت کی راہ نہیں یا شک و شبہ کی
گنجائش نہیں۔ ریب کے دو معنے ہیں شک و شبہ اور ہلاکت۔ اور دونوں ہی یہاں خوب لگتے ہیں۔
قرآن کریم میں شک و شبہ نہیں ۔ بالکل درست ہے۔ اس کی ساری ہی تعلیم یقینیات پر مبنی ہے کتنی اور
خیالی نہیں ۔ یا آجکل کی اصطلاح میں یوں سمجھ لو کہ قرآن مجید میں تھیوریاں نہیں بلکہ بصائر ہیں ۔ وہ
يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ ( بنی اسراءیل : ۱۰) ہے ۔ پھر قرآن مجید میں ہلاکت کی راہ نہیں۔ یہ بھی سچ
ہے کیونکہ اس میں تو شفاء للناس ہے۔ البدر جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ (۴)
لَا رَيْبَ فِيهِ (البقرة: (٣) ۔ ریب کے دو ترجمہ ہیں (۱) ہلاکت (۲) شک و شبہ۔ اور دونوں
درست ہیں۔ تعلیمات الہیہ میں کوئی تعلیم ایسی نہیں جس سے ہلاکت کی راہ پیدا ہو بلکہ قرآن کے بیان

حقائق الفرقان
۵۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
ا
رو به جور
سے یہ یقینا ثابت ہوتا ہے کہ وہ یقینا شفاء للناس ہے اور اس کے عملدرآمد سے میں علی وجہ البصیرت
کہتا ہوں کہ اس پر عمل کرنے سے انسان فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ٣٩) کا
مصداق ہو سکتا ہے۔ ہاں اس تعلیم کی خلاف ورزی سے غلطی میں مبتلا ہو جاتا ہے اور بڑے بڑے
نقصان اس کو اٹھانے پڑتے ہیں۔ جہاں تک میری نظر جاتی ہے اور میں نے غور کیا ہے یہ بالکل امر
واقعی ہے۔ ہو سکتا ہے تمہارے علوم، تجربے اور معلومات میں وسعت ہو۔ ہوسکتا ہے میرے بیان
میں کمزوری ہو ۔ ہو سکتا ہے تمہیں ایک واقعہ معلوم ہو اور مجھے نہ ہو مگر یہ بات کہ میری عمر بڑی ہو چکی
ہے اور قوی ضعیف ہو چکے ہیں اگر چہ میرے کان ، زبان وہ طاقت نہ رکھتے ہوں مگر یہ یقینی بات
ہے کہ قرآن مجید پر عمل انسان کو خوف وحزن سے نکال دیتا ہے۔ میں نے اپنی تمام عمر میں تجربہ کیا
ہے اور جہاں تک میں قرآن کریم کی تعلیم کو سمجھتا ہوں انسان خوف وحزن سے بچ جاتا ہے۔
میرے دوست بے شک کہہ دیں کہ کیا میں کبھی غمگین ہوا ہوں یا انہوں نے مجھے کسی خوف سے
روتے دیکھا ہے۔ وہ برسوں سے میرے پاس رہتے ہیں ۔ انہوں نے مجھے خوف اور حزن میں نہیں
دیکھا پس اگر تم خوف وحزن سے بچنا چاہو اور اس کا علاج کرنا چاہو تو قرآن کریم کی اتباع سے ہوتا
ہے مگر ایک شرط سے۔ وہ یہ ہے کہ علم صحیح ہو اور اس کے ساتھ عمل ہو۔ علم بدون عمل کے کچھ فائدہ
نہیں دیتا۔ مثلاً یہاں کنواں ہے کوئی شخص جو اس کا علم صحیح رکھتا ہے وہ اس میں نہیں گرے گا۔
مسلمانوں کو یہ صحیح علم ہے کہ قرآن مجید کی تعلیم کے ذریعہ وہ خوف وحزن سے محفوظ رکھے گئے لیکن
جب تک عمل نہ ہو کچھ فائدہ نہیں ۔
البدر جلد ۱۲ نمبر ۳ مورخہ ۱۸ جولائی ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷ )
الم - ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ (البقرة: (۳۲) ۔ یہ سورت جس کا نام اللہ ہے۔ وہ کتاب
ہے ( جس کے اُتارنے کا موسیٰ علیہ السّلام کی کتاب استثناء کے باب ۱۸ میں وعدہ ہو چکا ) اِس میں
شک وریب کی جگہ نہیں ۔
المسیح
ایک عیسائی کے تین سوال اور اُن کے جوابات - تصنیف حضرت خلیفتہ المسیح الاول - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ (۸)
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں دُعا مانگی گئی تھی کہ ہمیں راہ ہدایت دکھا۔ یہاں منعم علیہم
ے اُسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ نمکین ہوگا۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۵۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
گروہ کا دوسرا نام مشتقی رکھ کر فرمایا کہ یہ کتاب ان دعا مانگنے والوں کے لئے موجبِ موجب ہدایت ہے جو
انْعَمْتَ کے مورد بننا چاہتے ہیں یا بن چکے یا آئندہ بنیں گے سب کے لئے راہنمائی کا قانون ہے۔
حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے انسان خواہ کیسا متقی ہو جائے قرآن مجید میں اس کی آئندہ ترقی
کے لئے سامان موجود ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه ۳)
میں نے دنیا کی بہت سی کتابیں پڑھی ہیں اور بہت ہی پڑھی ہیں مگر ایسی کتاب دنیا کی دلربا
راحت بخش ، لذت دینے والی ، جس کا نتیجہ دکھ نہ ہو نہیں دیکھی جس کو بار بار پڑھتے ہوئے، مطالعہ
کرتے ہوئے اور اس پر فکر کرنے سے جی نہ اکتائے، طبیعت نہ بھر جائے اور یا بدخو دل اکتا جائے
اور اسے چھوڑ نہ دینا پڑا ہو۔ میں پھر تم کو یقین دلاتا ہوں کہ میری عمر، میری مطالعہ پسند طبیعت ، کتابوں
کا شوق اس امر کو ایک بصیرت اور کافی تجربہ کی بنا پر کہنے کے لئے جرات دلاتے ہیں کہ ہرگز ہرگز کوئی
کتاب ایسی موجود نہیں ہے اگر ہے تو وہ ایک ہی کتاب ہے۔ وہ کونسی کتاب؟
ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ
کیا پیارا نام ہے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب نہیں ہے کہ اس
کو جتنی مرتبہ پڑھو جس قدر پڑھو اور جتنا اس پر غور کرواسی قدر لطف اور راحت بڑھتی جاوے گی
طبیعت اُکتانے کے بجائے چاہے گی کہ اور وقت اسی پر صرف کرو۔ عمل کرنے کے لئے کم از کم کے لئے کم
جوش پیدا ہوتا ہے اور دل میں ایمان ، یقین اور عرفان کی لہریں اُٹھتی ہیں ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۲ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۴ء صفحه ۱۶)
کلمہ طیبہ ا - الم - ٢ - ذَلِكَ الْكِتَبُ - ٣ - لَا رَيْبَ فِيهِ - ۴- هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ۔ چار جملے ہیں ۔
چوتھا جملہ مطلب و غایت کو ادا کرتا ہے اور تیسرا جملہ سروپ کو۔ دوسرا جملہ مادہ کتاب کو توان
مشاہدات ثلاثہ سے یہ پتا لگا کہ پہلا جملہ اس کتاب کے متکلم و مصنف کا پتہ دیتا ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۳۱)
متقی کو عجیب در عجیب حواس ملتے ہیں اور ذات پاک سے اس کے خاص تعلقات تعلقات ہوتے ہیں۔

حقائق الفرقان
۵۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
قرآن مجید میں أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ بھی متقیوں کے لئے آیا ہے یعنی اگر مظفر و منصور فتح مند
ہونا ہو تو بھی متقی بنو۔
البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۸)
ذَلِكَ الْكِتَبُ بِهِ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کا جواب ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ایک ہی کتاب دیکھی لکھی، پڑھی، پڑھائی سنی اور سنائی ۔
اس کے سوائے آپ نے کوئی اور کتاب نہ نہ د دیکھی۔ یہود و نصاری کو کہا گیا تھا۔ تھا۔ فَأْتُوا بِكِتَابِ
(الصافات: ۱۵۸) مگر کوئی نہ لایا۔ البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱)
ہدایت اُن لوگوں کا حصہ ہے جو گناہ آلود زندگی سے بچنے والے ہوں ۔ پھر ایمان بالغیب رکھیں
دعاؤں میں لگے رہیں اور کچھ صدقہ خیرات بھی کریں۔ ( تشحید الاذہان جلدے نمبر ۳۔ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۳۷ )
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - انعمت علیہم میں دعا مانگی گئی تھی کہ ہمیں راہ ہدایت دکھا۔ یہاں منعم
علیهم ۔۔۔۔۔ گروہ کا دوسرا نام متقی رکھ کر فرمایا کہ یہ کتاب ان دعا مانگنے والوں کے لئے موجب ہدایت
ہے۔ جو انعمت کے مورد بننا چاہتے ہیں یا بن چکے یا آئندہ بنیں گے سب کے لئے رہنمائی کا قانون
ہے۔ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے انسان خواہ کیسا متقی ہو جائے ۔ قرآن مجید میں اس کی آئندہ
ترقی کے لئے سامان موجود ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - نور ہے متقیوں کے لئے ۔ یہی مروی ہے ابن مسعود اور ابن عباس
رض
اور اور بہت سے صحابہؓ سے ۔ اور قرآن مجید میں آیا ہے۔ وَ اتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً
الله
(الاعراف: ۱۵۸) (اس نور کی اتباع کرو جو کہ اس کے ساتھ اُتارا گیا ہے ) اور فرمایا قَدْ جَاءَكُم مِّنَ
نُورٌ وَ كِتَبٌ مُّبِينٌ (المائدة: ۱۶) (ضرور اللہ کی طرف سے تمہارے پاس ایک نور یعنی بیان
کرنے والی کتاب آئی ہے ) ۔ ( رسالت تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر ۳ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۱۶)
خداوند کریم نے متقی کی اپنی کتاب میں یہ تفسیر فرمائی ہے۔ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ
الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَ النَّبِيِّنَ وَأتَى الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنَى وَ الْمَسْكِينَ وَ
ابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ وَ أَقَامَ الصَّلوةَ وَ الَى الزَّکٰوةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا

حقائق الفرقان
۵۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
روپوور
عَهَدُوا ۚ وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ حِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ
الْمُتَّقُونَ ۔ (البقرة: ۱۷۸) (لیکن نیکی اس کی ہے جو کہ اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور فرشتوں اور
کتابوں اور نبیوں پر ایمان لائے اور باوجود مال کی محبت کے پھر بھی مال دے قرابت والوں اور
یتیموں ، مسکینوں، مسافروں کو اور گردنوں میں ۔ اور جب عہد کرتے ہیں تو اس کو پورا کرنے والے
ہوتے ہیں اور سختی اور تکلیف میں اور جنگ کے وقت صبر کرنے والے ہوتے ہیں ۔ انہیں لوگوں نے
صدق دکھایا اور تقوی اختیار کیا ہے ) اور دوسرے مقام پر فرمایا ہے وَ الَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ
به أُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ (الزمر: ۳۴) ( اور جو سچائی لا یا اور اس کی تصدیق کی وہی متقی ہیں )
اور فرمایا : أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَ
الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ - وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ
ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا
وَهُمْ يَعْلَمُونَ ۔ (آل عمران : ۱۳۴ تا ۱۳۶ ) ( جو تیار کیا گیا ہے ان متقیوں کے لئے جو خرچ کرتے ہیں
خوشی اور تکلیف میں اور غصہ کو کھاتے اور لوگوں سے معاف کرتے ہیں اور اللہ مخلصوں سے محبت کرتا
ہے اور جو کہ جب کوئی بے حیائی کرتے ہیں یا اپنی جانوں پر کوئی ظلم کرتے ہیں تو معا اللہ کو یاد کرتے
ہیں پھر اس س ۔ سے مغفرت مانگتے ہیں اپنے گناہوں کی اور اللہ کے سوا اور کون ہے گناہوں ے گناہوں کی مغفرت
کرنے والا ۔ اور کئے ہوئے پر جان کر اصرار نہیں کرتے ) اور ایک اور مقام پر الَّذِينَ اتَّقَوْا کے بعد
فرمایا ہے الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الصَّبِرِينَ وَ
الصُّدِقِينَ وَالْقُنِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ (ال عمران: ۱۸،۱۷) ( جو کہتے ہیں
اے ہمارے رب ! ہم ایمان لائے ہیں پس ہمارے گناہ معاف کر اور ہم کو آگ کے عذاب سے بچا۔
اور صبر کرنے والے اور سچ بولنے والے اور عبادت بجالانے والے اور خرچ کرنے والے اور
سحریوں کے وقت استغفار کرنے والے ) پھر ایک اور محل پر ذِكْرًا لِلْمُتَّقِينَ (الانبیاء :۴۹) کے
بعد فر ما یا الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ بِالْغَيْبِ وَهُمْ مِّنَ السَّاعَةِ مُشْفِقُونَ (الانبياء:۵۰) ( جو غیب

حقائق الفرقان
ولد
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس گھڑی سے خوف کرنے والے ہیں) پھر ایک جگہ ان
الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّتٍ وَعُيُونٍ ۔۔۔۔ الخ کے بعد فرمایا - إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَلِكَ مُحْسِنِينَ - كَانُوا
قَلِيلًا مِّنَ الَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ - وَ بِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ وَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَ
الْمَحْرُومِ - (الذاریات: ۱۷ تا ۲۰ ) ( بے شک وہ اس سے پہلے مخلص تھے۔ رات سے بہت تھوڑا آنکھ
لگاتے تھے اور سحریوں کے اوقات مغفرت مانگتے تھے اور ان کے مالوں میں مانگنے والوں اور نہ مانگنے
والوں کا حصہ تھا اور تقوی کے آثار جو قرآن مجید نے بیان فرمائے ہیں اور وہ یہ ہیں۔ تقوی سے انسان
اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو جاتا ہے ۔ فرمایا اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ ( التوبة: ۴) (بے شک اللہ متقیوں سے
محبت کرتا ہے اللہ متقی کا ولی ہوتا ہے۔ فرمایا وَاللهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ (الجاثية: ۲۰) ( اور اللہ متقیوں کا
سر پرست ہوتا ہے ) ۔ اللہ ان کے ساتھ ہوتا ہے ۔ فرمایا اَنَّ اللهَ مَعَ الْمُتَّقِينَ (البقرة: ۱۹۵)
(بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہوتا ہے ) متقی کی اللہ قبول کرتا ہے فرمایا إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ
مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة : ۲۸ ) ( اللہ تو متقیوں ہی سے قبول کیا کرتا ہے ) عاقبت اور آخرت اور اچھا
انجام مشتقی کے لئے ہوتا ہے فرمایا وَ الْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف: ۱۲۹) (بے شک انجام یا نیک نامی
متقیوں کے لئے ہے ) وَ الْآخِرَةُ عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُتَّقِينَ (الزخرف:۳۶) (اور آخرت اللہ کے
نزدیک متقیوں کے لئے ہے ) وَ إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ لَحُسْنَ مَاب (ص : ۵۰) (بے شک متقیوں کے
لئے اچھا انجام ہے ) مشقی کو اللہ ہر ایک تنگی سے کوئی نہ کوئی مخلصی دے دیتا ہے۔ فرمایا وَ مَنْ يَتَّقِ
اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ( الطلاق (الطلاق : ۳ ) ( جو اللہ سے ڈر کر اس کی نافرمانی سے بچتا ہے تو خدا اس
کے لئے خلاصی کی راہ نکال دیتا ہے ) متقی کو اللہ ایسی راہوں سے رزق دیتا ہے کہ اس کو خیال
تک نہیں ہوتا ۔ متقی کو اللہ ایسا امتیازی نشان دیتا ہے کہ اہلِ دُنیا سے اس کو ممتاز کر دیتا ہے ۔
فرما یا اِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَكُمْ فُرْقَانًا (الانفال: ۳۰) ( اگر تم تقومی کرو گے تو اللہ تمہارے لئے
ابہ الامتیاز بنا دے گا اللہ علیم متقی کا معلم ہوتا ہے۔ فرمایا وَ اتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة: ۲۰۳)
لے بے شک متقی لوگ باغوں اور چشموں میں رہیں گے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
سُورَةُ الْبَقَرَة
اللہ سے تقوی کرو اور اللہ تم کو تعلیم دے گا ) متقی کو جنت ملتی ہے اور جو چاہے گا وہی اس کو دیا
جائے گا۔ فرمایا۔ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ - جَنَّتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ
لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ كَذلِكَ يَجْزِى اللهُ الْمُتَّقِينَ - (النحل: ۳۱، ۳۲) (متقیوں کا گھر کیا ہی
عمدہ ہے! اور وہ عدن کے جنت ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے۔ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ان
کے لئے ان میں وہ سب کچھ مہیا ہوگا جو کہ وہ چاہیں گے۔ اللہ اسی طرح متقیوں کو جزا دے گا )
رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۳ ستمبر ۱۹۰۶ء صفحه ۱۱۷ تا ۱۱۹)
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔
ترجمہ ۔ جو لوگ اللہ کو مانتے ہیں بے دیکھے یا تنہائی میں اور ٹھیک نماز پڑھا کرتے ہیں اور ہمارے
دیتے ہوئے میں سے کچھ دیا کرتے ہیں۔
تفسیر - الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ متنی کون لوگ ہیں جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔
غیب الغیب تو اللہ کی ذات ہے پھر مابعد الموت کے حالات۔ پھر ملائکہ، رسول اور اس کی کتابیں اسی
میں شامل ہیں ۔ رسول بحیثیت انسان ہونے کے تو غیب نہیں مگر بحیثیت رسول ہونے کے اس کی ذات
غیب میں داخل ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
يُؤْمِنُونَ ایمان لاتے ہیں ۔ ایمان کہتے ہیں ماننے کو۔ اس طرح سے ماننا کہ جو دل کی بات
ہے وہ دل سے مانی جاوے۔ جو ہاتھ سے ماننے کی ہے وہ ہاتھ سے مانی جاوے۔ غرض اس طرح
زبان ، آنکھ، کان اور ہر ایک اعضاء سے جو بات حسب فرمودہ الہی ماننے کی ہے وہ مانی جاوے۔
اعضاء سے اس طرح مانا کرتے ہیں کہ اس بات یا امر کو عملاً کر کے دکھلا دیا جاوے۔
الْغَيْبُ ۔ اس سے مراد اللہ تعالیٰ بھی ہے کیونکہ وہ ایک نہاں در نہاں ہستی ہے جو ان آنکھوں
سے نہیں دیکھی جاتی ان ہاتھوں سے نہیں ٹٹولی جاتی ۔ ان کانوں سے اس کی آواز نہیں سنی جاتی ۔ یہ اس
کی صفت ہے منجملہ اور صفات کے۔
اس کے معنے تنہائی کے بھی ہیں جیسے فرمایا۔ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ بِالْغَيْبِ (الملك: ١٣) یعنی
لے جو لوگ تنہائی میں یا بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۵۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
ایمان داری کی یہ نشانی ہے کہ عالم تنہائی میں جب اس کے پاس کوئی نہیں ہوتا نہ کوئی رشتہ دار، نہ
برادری ، نه قوم ، نہ شاہی چوکیدار وغیرہ تو اس وقت جن جرائم کو وہ کر سکتا ہے ان کو اس لئے نہیں کرتا کہ
خدا کی ہستی پر اُسے یقین ہے اور وہ جانتا ہے کہ اگر کوئی اور نہیں دیکھتا تو خدا کی ذات پاک دیکھ رہی
ہے۔ ایسے عالم تنہائی میں گناہوں سے بچنا دراصل ایمان کا ثبوت ہے اور اس کا پتہ ماہِ رمضان میں
بھی خوب ملتا ہے جبکہ ایک شخص اپنے گھر کے اندر کوٹھڑی میں بیٹھا ہے پینے کے لئے سرد پانی، کھانے
کے لئے نعمتیں اور شہوانی ضرورتوں کے لئے بیوی موجود ہے۔ کوئی اُسے دیکھنے والا نہیں دل بھی للچاتا
ہے مگر پھر خدا تعالیٰ کے خوف سے وہ پر ہیز کرتا ہے۔ اکثر لوگ جب اپنے محلہ یا شہر کو چھوڑ کر دوسرے
ممالک میں چلے جاتے ہیں تو شرارتوں اور بدکاریوں میں دلیر ہو جاتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے
کہ اپنے مقام پر ان کو برادری اور قوم وغیرہ کا ڈر ہوتا ہے جب وہ نہ ہوئے تو پھر کھلم کھلا وہ جو چاہتے
ہیں کرتے ہیں ۔ اگر ان کا ایمان اللہ تعالیٰ کی مقتدر ہستی پر ہوتا تو وہ جہاں رہتے گناہ سے بچتے۔ یہ
ایک لطیف حقیقت يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ سے معلوم ہوتی ہے۔
گھا
وہ تقوی جو کہ ہر ایک کامیابی اور فلاح کی جڑ ہے اس کا ابتداء کیوں يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ سے شروع
ہوتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر ایک کامیابی خواہ دنیا کی ہو خواہ دین کی ، اس کا اصل اصول
ایمان بالغیب ہی ہے اور اسی کے ذریعے سے انجام کار بڑے بڑے علوم اور بار یک دربار یک اسرار
کا پتہ لگتا ہے۔ مثال کے طور پر دیکھو کہ اگر ایک لڑکا ابتدائی قاعدہ شروع کرتے وقت اگر الف کو الف
نہ مانے اور استاد سے کہے کہ تم اسے الف کیوں کہتے ہو؟ کچھ اور نام لو تو کیا وہ کچھ ترقی کر سکتا ہے۔
ہر گز نہیں۔ بہر حال اُسے ماننا پڑے گا کہ جو کچھ استاد کہتا ہے وہ ٹھیک ہے تو ہی ترقی کرے گا۔
پھر جس قدر علوم ریاضی ، اقلیدس، الجبرا اور جغرافیہ طبعی وغیرہ ہیں ان میں جب تک اوّل
اوّل کچھ باتیں فرضی طور پر نہ مان لی جاویں تو آگے انسان چل ہی نہیں سکتا۔ ابتدا میں جب وہ کچھ
مان کر آگے چلتا ہے تو پھر بڑے بڑے علوم وفنونِ حقہ کا دروازہ اس پر گھل جاتا ہے۔
محکمہ پولیس جب کسی مقدمہ کا سراغ لگاتا ہے تو وہ بعض اوقات شریر لوگوں کی بات پر بھی اعتبار

حقائق الفرقان
۵۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
کر لیتا ہے اور پھر ان فرضی باتوں کے ذریعے سے مقدمات کی اصل حقیقت کو پالیتا ہے۔ غرضیکہ دیکھا
جاتا ہے کہ اکثر فرضی باتوں کو مان کر انسان بڑے بڑے علوم حاصل کر لیتا ہے۔ اسی طرح اگر دہر یہ
طبع لوگ اللہ تعالیٰ کو فرضی مان کر ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے مطابق کام کریں تو دیکھ
لیں کہ کیا کیا نتائج نکلتے ہیں اور وہ لوگ جن کو براہ راست مکالمہ الہیہ کا شرف حاصل نہیں ہے ان
کے لئے اللہ تعالیٰ ابھی غیب میں ہی ہے اگر وہ بھی فرض کر کے اللہ تعالیٰ سے دعائیں شروع
کر دیویں تو نتائج حسنہ پالیویں گے۔
ایمان بالغیب کی حقیقت کو حضرت احمد مرسل یزدانی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی
کتاب آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۳۳۶ میں اور اپنی دوسری مقدس تالیفات میں بھی دکھایا ہے
وہاں دیکھ لیا جاوے کہ انسانی نجات کے واسطے کس قدر ضرورت ایمان بالغیب کی ہے اور اگر یہ نہ ہو تو
پھر دنیا میں کوئی بھی ایسا عمل ہر گز نہیں ہے کہ جس کے ذریعے سے انسان انعامات الہی کا مستحق ہو سکے
کیونکہ جیسے انسان دور سے ایک دھواں دیکھ کر یہ گمان کرتا ہے کہ وہاں آگ ہو گی اور اس وقت اس کا
ایک ظنی علم ہوتا ہے جب تک وہ اس دھوئیں کی طرف قدم بڑھا کر نہ چلے اور اس آگ میں ہاتھ ڈال کر نہ
دیکھ لیوے تب تک یقینی علم کا مرتبہ نہیں حاصل کر سکتا۔ دراصل ایسی علمی حالت کا نام ایمان ہے۔ اسی
طرح بعض قرائین مرتبہ سے اس کو ایک ظنی علم خدا کی ہستی کا پیدا ہوتا ہے وہ اس کے دل میں ایک سے کو
جوش اس ہستی کا یقینی علم حاصل کرنے کے لئے پیدا کرتا ہے جو کہ اس کی ترقیات کا موجب ہوتا ہے۔
ظنی امور سے یقینی امور کی طرف آنے کے لئے چونکہ انسان کو ضرور کچھ نہ کچھ محنت کرنی پڑتی
ہے اور اس کے دل میں ایک اضطراب ہوتا ہے اس لئے متقی کی دوسری صفت یہ فرمائی يُقِيمُونَ الصَّلوةَ
وہ نماز کو قائم کرتے ہیں۔
البدر جلد ۲ نمبر ۱، ۲ مورخه ۲۳، ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۵)
ایمان کیا ہے خداوند تعالیٰ نے فرمایا ہے إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ
يَرْتَابُوا وَ جَهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَئِكَ هُمُ الصُّدِقُونَ (الحجرات:١٦)
مومن تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور پھر شک میں نہ پڑے اور اللہ کی راہ میں

حقائق الفرقان
۵۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
مال و جان سے کوشش کی۔ بے شک وہی سچے ہیں۔ اور فرمایا فَلَا وَ رَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ
فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ( النساء : ٦٦ )
تیرے رب کی قسم ہے کبھی مومن نہ ہوں گے جب تک کہ تجھے حکم نہ بنائیں ان امور میں کہ جن
میں ان کے مابین نزاع ہو اور پھر تیرے فیصلہ میں کسی قسم کی اپنے جی میں تنگی نہ پائیں اور پورے
طور پر تسلیم کر لیں۔ اور فرما یا إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَإِذَا كَانُوا مَعَهُ عَلَى أَمْرٍ
جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا حَتَّى يَسْتَأْذِنُوهُ ( النور : (۶۳) مومن تو وہی ہیں جو کہ اللہ اور اس کے
رسول پر ایمان لاتے ہیں اور جب کسی ایسے اہم امر پر اس کے ساتھ ہوں جو لوگوں کو جمع کرتا
ہے تو اذن لینے کے سوا نہیں جاتے ۔ اور فرمایا إِنَّمَا يُؤْمِنُ بِايْتِنَا الَّذِينَ إِذَا ذُكِّرُوا بِهَا خَرُّوا سُجَّدًا
وَ سَبَّحُوا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ - تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمُ
خَوْفًا وَطَمَعًا وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ (السجدة : ۱۶، ۱۷) ہماری آیتوں پر تو وہی ایمان
لاتے ہیں کہ جب ان کو ان کے ساتھ نصیحت ( یا یاددہانی) کی جاتی ہے تو سجدہ میں گر پڑتے ہیں
اور اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے تسبیح کہتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے ان کے پہلو بستروں سے جُدا
رہتے ہیں اور خوف و امید سے اپنے رب کو یاد کرتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے سے خرچ
کرتے ہیں ۔ اور فرمایا۔ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ
لَهُمُ الْخِيَرَةُ (الاحزاب : ۳۷) کسی مومن مرد اور مومن عورت کو اختیار نہیں جبکہ اللہ اور رسول کسی
امر میں فیصلہ کر دیں۔ اور فرمایا۔ اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ
بَيْنَهُمْ أَنْ يَقُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ( النور : (۵۲) موم مومن لوگ جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف
فیصلہ کے لئے بلائے جاتے ہیں تو اُن کا یہی قول ہوتا ہے کہ ہم نے سنا۔ قبول کیا اور اطاعت کی ۔ اور
فرمایا آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَ الْكِتٰبِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَ الْكِتٰبِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ
قبل (النساء: ۱۳۷) اللہ اور اس کے رسول اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو کہ اللہ نے اپنے رسول پر
اتاری ہے اور اس کتاب پر جو کہ اس سے پہلے اُتاری ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا

حقائق الفرقان
۵۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ
تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ (النساء : ۶۰) اے ایمان والو! اللہ کی فرمانبرداری کرو اور رسول کی
فرمانبرداری کرو اور اپنے میں سے حکومت والوں کی اور اگر کسی شئے میں تمہارا تنازع ہو جائے تو اس کو
اللہ اور اس کے رسول کی طرف پھیرو ۔ اگر تم اللہ اور آخر آنے والے دن ( یا وقت ) پر ایمان
رکھتے ہو۔ اور فرمایا ۔ لا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَاةَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ
(المجادلة: ۲۳) تم کوئی لوگ نہ پاؤ گے جو کہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتے ہوں اور پھر
ان سے محبت اور دوستی رکھتے ہوں جو کہ اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہوں ۔ اور فرمایا۔
وَلَوْ كَانُوا يُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَ النَّبِيِّ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَا اتَّخَذُوهُمْ أَوْلِيَاء (المائدة: ۸۲) اور اگر یہ
اللہ اور آخری دن پر اور اس پر جو اللہ نے اتارا جو اللہ نے اتارا ہے ایمان رکھتے تو پھر ان سے کبھی دوستی نہ
لگاتے ۔ اور فرمایا۔ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَالَّذِينَ اوَوْا وَ نَصَرُوا نَصَرُوا أوليك
هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا (الانفال : ۷۵) اور جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں انہوں نے
مجاہدہ کیا اور جگہ دی اور مدد کی ۔ وہی پکے مومن ہیں ۔ اور فرمایا - إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ
(الحجرات:۱۱) مومن تو بھائی ہی ہیں نہ اور کچھ ۔ اور فرمایا ۔ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبُوا إِنْ كُنْتُمُ
مؤْمِنِينَ (البقرۃ: ۲۷۹) اور چھوڑ دو جو سود باقی رہا ہے اگر تم مؤمن ہو۔ اور فرمایا۔ وَلَا تَهِنُوا وَلَا
تَحْزَنُوا وَ اَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۴۰) اور نہ سست ہو اور نہ ہم نام ہو اور نہ غم ناک ہو اور
تم ہی ٹھیک ٹھیک غالب آنے والے ہوا اگر تم مؤمن ہو۔ اور فرمایا۔ وَ الَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ
(البقرة: ۱۶۶) اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ سے سخت محبت رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اور
فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ (التوبة: (۱۱) اور جو ایمان لاتے ہیں وہ اللہ کی
راہ پر جنگ کرتے ہیں ۔ اور فرمایا - فَأَوْفُوا الْكَيْلَ وَالْمِيزَانَ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَ
لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (الاعراف: ۸۶) اور
پیمانہ اور تر از وکو پورا کرو (پور اما پو اور پورا تولو) اور لوگوں کی چیزوں میں نقصان مت ڈالو اور زمین میں

حقائق الفرقان
۶۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
اصلاح کے بعد فسادمت ڈالو۔ یہ بہتر ہے تمہارے لئے اگر تم مومن ہو۔ اور فرمایا۔
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَ أَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَ أَطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ - إِنَّمَا
الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَ إِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ أَيْتُهُ زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا
وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ (الانفال: ۲ تا ۴)
پس اللہ سے ڈرو اور اپنے درمیانی تعلقات کی اصلاح کرو اور اللہ اور رسول کی اطاعت کرو اگر تم مومن
ہو۔ مومن تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر ہوتا ہے تو اُن کے دل ڈر جاتے ہیں اور ان کو اس کی آیتیں سنائی
جاتی ہیں تو وہ اُن کے ایمان کو بڑھاتی ہیں اور وہ اپنے رب پر ہی سہارا رکھتے ہیں اور جو نمازیں قائم
کرتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے سے کچھ خرچ کرتے ہیں۔ اور فرمایا ۔ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَيَعْلَمُونَ
أَنَّهُ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّهِمُ (البقرة: (۲۷) لیکن جو لوگ ایمان لاتے ہیں پس وہ جانتے ہیں کہ وہ ان
کے رب کی طرف سے حق ہے۔
اور حدیثوں کے لحاظ سے ایمان کی تعریف یہ ہے حدیث میں آیا ہے کہ حضرت جبرائیل نے
آنحضرت سے دریافت کیا کہ ایمان کیا ہے؟ تو حضور علیہ السّلام نے فرمایا کہ ایمان یہ ہے کہ تو اللہ اور
اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کی ملاقات اور اس کے رسولوں اور آخری دن پر ایمان
لائے ۔ اور ایک دوسری روایت میں آیا ہے کہ آخرت میں اُٹھائے جانے پر اور اس پر ایمان لاؤ کہ
اچھائی اور برائی کا اندازہ اللہ کی طرف سے ہے تو جبرائیل نے کہا صَدَقْتَ (آپ نے سچ فرمایا) یہ
حدیث بخاری ، مسلم ، ابن ماجہ میں ہے۔ اور فرمایا ہے تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہو سکتا جب تک
کہ میں اس کو اپنے والد اور اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ پیارا نہ ہوں ۔ یہ حدیث بخاری میں ہے
اور ابن خزیمہ میں اس پر زیادہ یہ بھی آیا ہے کہ اپنے اہل و عیال اور مال سے ۔ اور بخاری میں
ایک اور حدیث میں فرمایا ہے تم سے کوئی مومن نہیں ہوتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے
وہ پسند نہ کرے جو کہ وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے ۔ اور شعب الایمان میں ایک حدیث میں ہے ۔ اور شعب الایا
فرمایا ہے اُس شخص کا ایمان نہیں جس کے لئے امانت نہیں ۔ اور حضرت عبداللہ بن عباس نے کا

·

آج 10 میں سے 10 باقی