سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ
حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 50
حقائق الفرقان
۶۲۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
معاہدہ کو اس انصاف کے ساتھ لکھے جس میں ضرورت کے وقت تمسک میں نقص نہ نکلے اور تمسک نویس
کو تمسک کے لکھنے میں کبھی انکار نہ ہوا کرے کیونکہ کا تب کو اللہ تعالیٰ نے فضل سے ایسا کام سکھایا۔
پس چاہیے کہ تمسکات کو لکھے اور لکھا وے وہ جس نے دینا ہو ۔ اور ضرور ہے کہ لکھاتے ہوئے لکھانے
والا اللہ سے ڈرتا رہے اور ذرہ بھی اس میں کمی و نقص نہ کرے اور اگر لکھانے والا کم عقل اور بچہ اور
لکھانے کے قابل نہیں تو اس کا سربراہ انصاف و عدل کے ساتھ لکھاوے اور اپنے معاملات پر دو مرد
گواہ بنالیا کرو۔ اگر دو مرد گواہ نہ مل سکیں تو ایک مرد اور دو عورتیں ۔ دو کا فائدہ یہ ہے کہ اگر ایک ان میں
سے کچھ بھول گئی تو دوسری اسے یاد دلائے گی اور گواہ بلانے پر انکار نہ کریں اور ایسے سست نہ بنیو کہ
تھوڑا یا بہتا میعادی معاملہ لکھنے میں چھوڑ دو۔ اللہ تعالیٰ کے یہاں پر انصاف کی باتیں ہیں اور جہاں
گواہی کی ضرورت پڑے گی وہاں یہ باتیں بڑی مفید پڑیں گی اور ایسی تدابیروں سے باہمی بدگمانیاں
جاتی رہیں گی ۔ ہاں دستی لین دین اور نقدی کی تجارت میں تحریر نہ ہونے سے گناہ بھی نہیں ۔ مگر ہر ایک
سودے میں گواہوں کا پاس ہونا تو ضرور چاہیے (اگر اس پر عمل ہوتا تو چوری کی چیزیں لینے میں پولیس
کی گرفتاری سے بہت کچھ امن ہو جاتا اور یادر ہے کہ کا تب اور گواہ کو ان کا ہرجانہ دو۔ اگر نہ دو گے تو
بدکار بنو گے۔ خدا کا ڈر رکھو ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں آرام کی باتیں سکھاتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر شئے کو جانتا ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۶ تا ۲۲۷)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ ۔ جہاد میں ضرورت ہے روپیہ کی اور روپیہ کا حصول بعض کے
نزدیک شود پر منحصر ہے۔ فرمایا کہ جو شود لیتا ہے وہ اللہ سے جنگ کرتا ہے۔ ہاں لین دین کے معاملے
میں کافی احتیاط ضروری ہے۔
كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ ۔ یعنی کا تب کی تحریر عدالت سے وابستہ ہو اور قانون سلطنت کے ٹھیک
مطابق ہو۔ ہم نے ایک دفعہ پانسور و پیر دیا اور جائیداد کی رجسٹری نہ کرائی۔ چنانچہ وہ روپیہ بھی واپس
نہ ملا ۔ حضرت صاحب نے فرمایا نور الدین نے دو گناہ کئے ۔ ایک تو یہ کہ اللہ کے حکم کے مطابق وہ
رجسٹری داخل خارج نہ کرائی ۔ دوم اپنے تساہل سے دوسرے کو گناہ کرنے کا موقع دیا۔ انہیں شاید
حقائق الفرقان
۶۲۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
۵۰۰ روپیہ کی فکر ہے اور مجھے اس بات کی کہ یہی ۵۰۰ روپیہ گناہ کا کفارہ ہو جائے کسی اور شامت میں
مبتلا نہ ہوں ۔
کئی لوگ اس غلطی میں گرفتار ہیں کہ وہ لکھوانے میں اور قانون سلطنت کے مطابق رجسٹری وغیرہ
کرانے میں تساہل کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اجی یہ ہمارے اپنے ہیں یا بڑے بزرگ ہیں ان کی
نسبت کیا خطرہ ہے۔ مگر آخر اس حکم کی خلاف ورزی کا نتیجہ اٹھاتے ہیں۔
كَمَا عَلَّمَهُ اللهُ - كَمَا کے معنے ہیں کیونکہ
علمه الله صحیح فرمایا۔ کیونکہ اللہ ہی نے دماغ دیا۔ اسی نے فہم دیا۔ اسی نے آنکھیں دیں۔
کوئی کا تب کتابت نہیں کر سکتا مگر اللہ کے فضل سے ۔ اس لئے اپنی طرف منسوب فرمایا۔
بالْحَقِّ ۔ یعنی لکھواتے لکھواتے پیچ دار باتیں نہ لکھوائے۔
أَنْ تَضِلَّ إِحْل لَهُمَا فَتُذَكِّرَ احْدُ لَهُمَا الْأخْرى - لاہور میں ایک شخص نے میری تقریر سن کر
مجھ سے کہا کیا یہ باتیں آپ کی مجھے لفظ بلفظ یادر ہیں گی۔ میں نے سادگی سے کہا۔ نہیں ۔ اس پر وہ بولا ۔
تب یہ حدیثیں وغیرہ سب نا معتبر ہیں کیونکہ جب دس منٹ کے بعد کوئی کلام لفظ بلفظ یاد نہیں رہ سکتا تو
پھر دوسو سال کے بعد وہ باتیں کیسے یاد رہ سکتی ہیں ۔ حدیثیں تو تمام دوسو سال کے بعد مرتب ہوئی
ہیں ۔ میں نے اسے جواب دیا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ایک بھول جائے تو دوسرا یاد کرائے۔ اس
اصول کے مطابق ہم حدیثوں کے قدر مشترک کو لے لیتے ہیں۔
فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَلا تَكْتُبُوهَا ۔ تم پر گناہ نہیں جو نہ لکھوا سکو ۔ اس سے معلوم ہوا کہ لکھنا
بہر حال بہتر ہے ۔ یہ اس کلمہ سے خوب ملتا ہے فَلا جُنَاحَ عَلَيْهِ أَنْ تَطَوَّفَ بِهِمَا (البقرة:۱۵۹)
اس میں طواف واجب ہے۔
وَ أَشْهِدُوا إِذَا تَبَايَعْتُم - شافعی دکاندار معمولی سودوں میں بھی آس پاس کے دکانوں کے
لوگوں کو گواہ کر لیتے ہیں یا کم از کم علی مذہب ابی حنیفہ کہہ کر اعلان کر دیتے ہیں ۔
اے تو اس پر کچھ گناہ نہیں اگر دونوں کے درمیان طواف کرے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۲۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
لا يُضَار - کاتب کو حق کتابت ضرور دینا چاہیے ۔ گواہوں کو بھی حرجانہ حسب حیثیت ان کو
دینا چاہیے۔
وَاتَّقُوا اللهَ ۔ اللہ کو سپر بناؤ۔ اس کا تقوی اختیار کرو۔ اللہ علم دے گا۔ یہ تجربہ شدہ بات ہے کہ
تقوی کا نتیجہ سچے علوم کا ملنا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۱)
نیکی اور بدی کی شناخت کا انحصار ہے قرآن شریف کے علم پر اور وہ منحصر ہے سچے تقوی اور سعی
پر۔ چنانچہ فرمایا۔ وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ - الحکم جلد ۶ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۲ء صفحہ ۷ )
تعلیم النبی کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنا یہ قانون ٹھہرا دیا ہے وَاتَّقُوا اللَّهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ
الحکم جلد ۷ نمبر ۲ مورخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۱۲)
خدا کی راہوں کا علم انسان کو تقوی کے ذریعہ سے حاصل ہوتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے
وَاتَّقُوا اللَّهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ تم تقوی اختیار کرو۔ اللہ تم کو علم عطا کرے گا جس سے تم اس کی
رضا مندی کی راہ پر چل سکو گے۔ تقوی یہی ہے کہ انسان بالکل خدا کا ہو جاوے۔ اس کا اُٹھنا بیٹھنا،
چلنا پھرنا، کھانا پینا ہر ایک حرکت و سکون خدا کے لئے ہو ۔ جب وہ ہمہ تن اپنے وجود اور ارادوں کو خدا
کے لئے بنادے گا تو پھر خدا بھی اس کا بن جاوے گا۔ مَنْ كَانَ لِلَّهِ كَانَ اللهُ لَهُ !
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱۴ )
علوم جو قرآن مجید میں بیان ہوئے ہیں درس تدریس سے آہی نہیں سکتے بلکہ وہ تقوی اور
محض تقوی سے ملتے ہیں ۔ وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ اگر محض درس تدریس سے آ سکتے تو پھر
قرآن مجید میں مَثَلُ الَّذِينَ حُمِلُوا التَّوْرَةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ (الجمعة: ٢) کیوں
ہوتا ؟
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ارمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ )
ابتدا ہی میں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کو ان لوگوں کے لئے ہدایت نامہ قرار دیا ہے جو متقی
ے جو اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ اس کا ہو جاتا ہے۔ ۲۔ ان لوگوں کی مثال جن پر توریت لا دی گئی ہے پھر انہوں نے
اس کو اٹھایا ہے ( ان کی مثال ) ایسی ہے جیسے ایک گدھا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۲۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں ۔ دوسرے مقام پر علوم قرآن کی تحصیل کی راہ بھی تقوی ہی قرار دیا ہے۔ جیسے فرمایا وَ اتَّقُوا اللهَ وَ
يُعَلِّمُكُمُ الله (البقرة: ۲۸۳) یعنی تقوی اختیار کرو اللہ تعالی تمہارا معلم ہوجا۔
ہو جائے گا ۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۱۶ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۴ صفحه ۸)
وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة : ۲۸۳) اصل معلم علوم حقہ کا تو خدا تعالیٰ ہی ہے اور اس
کی راہ ہے تقوی الله ۔ جب اس طریق پر انسان تقوی اختیار کرے تو علوم حقہ کے دروازے
اس پر کھلیں گے اور وہ إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا (فاطر : ۲۹) میں داخل ہوگا۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ ء صفحہ ۴)
۲۸۴ - وَإِنْ كُنْتُمْ عَلَى سَفَرٍ وَ لَمْ تَجِدُوا كَاتِبًا فَرِهِنَّ مَقْبُوضَةٌ فَإِنْ
امِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُودِ الَّذِي اوْتُمِنَ أَمَانَتَهُ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ وَلَا
تَكْتُمُوا الشَّهَادَةَ وَمَنْ يَكْتُبُهَا فَإِنَّةَ اثْمٌ قَلْبُهُ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اور اگر تم سفر میں ہو اور نہ پاؤ لکھنے والا تو قبضہ گرو کا ( ہونا چاہئے ) پس اگر اعتبار کرے تم میں
کا ایک دوسرے پر تو اُس کو ادا کر دینا چاہئے جس پر اعتبار کیا گیا ہے دوسرے کی امانت اور چاہیے کہ
ڈرے اللہ سے جو اس کا رب ہے اور تم گواہی نہ چھپاؤ اور جس نے اس کو چھپایا تو بے شک اس کا دل
گنہگار ہے اور اللہ تمہارے کرتوتوں کو سب جانتا ہے۔
تفسیر۔ اگر کہیں ایسے سفر میں لین دین کرو جہاں تم کو کا تب نہ مل سکے تو رہن سے کام لو مگر ضرور
ہے کہ مرہون چیز کا قبضہ کر لیا کرو۔ اور اگر ایسے معاملات میں ایک کو دوسرے کی امانت و دیانت پر
یقین ہو تو امین کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف کر کے امانت دار کے حقوق کو پورا کر دے اور گواہی کومت
چھپاؤ۔ گواہی کا چھپانے والا دل کا بڑا بدکار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔
( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۷)
ا
اس کے سوائے نہیں کہ اللہ کے بندوں میں علم والے تو و میں علم والے تو وہی ہیں جو اللہ سے ڈرتے ہیں ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۲۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۸۵ - لِلهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ
تُخْفُوهُ يُحَاسِبُكُم بِهِ اللهُ فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ ۔ اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اگر چہ تم ظاہر کرو جو کچھ تمہارے دلوں میں
ہے یا اس کو چھپاؤ اللہ تم سے حساب لے گا اُس کا پھر بخشے گا جسے چاہے گا اور عذاب دے گا جسے
چاہے گا اور اللہ ہر شئے پر قادر ہے۔
I
تفسیر - یہ سورۃ بقرۃ کا خاتمہ ہے۔ وہ بات جو میں نے ابتدا میں بیان کی تھی اس کا اس میں بھی پتہ جو نے
لگتا ہے کہ اصل غرض اس سورۃ کریمہ کی اعلانِ جہاد ہے چنانچہ فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ
(البقرۃ: ۲۸۷) میں اس مطلب کو ظاہر کر کے ختم کر دیا۔ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں بتایا کہ بعض منعم علیہم
مغضوب بھی بن جاتے ہیں چنانچہ وہ بنی اسرائیل جن کی نسبت فرمایا أَذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ
عَلَيْكُم (البقرة: ۴۸) انہی کی نسبت بَاءُو بِغَضَبٍ مِنَ الله " (البقرۃ: ۶۲) فرمایا کہ منعم علیہم کی کیا
صفات ہیں اور مغضوب علیہم اور ضالین کا انجام کیا ہے؟ پھر منعم علیہم میں سے ابراہیم اور اسباط کا ذکر کیا۔
پھر جہاد کے لئے آیات فرمائیں اور قَاتِلُوا میں اس کی تصریح کر دی۔ چونکہ جنگوں میں جوش کے
لئے شراب اور خرچ کے لئے میسر کا طریق تھا اس لئے اس کی نسبت احکام صادر فرمائے اور لڑائی میں
بعض بیوہ ہوئیں ، بعض بتائی۔ کچھ خانگی تنازعات پیش آئے ۔ اس لئے ان کے بارے میں ضروری
احکام بتا دیئے۔ پھر بتا دیا کہ تم ایسے نہ بننا جیسے موسی کے ساتھی تھے اور نہ ایسے جیسے طالوت و داؤد کے
زمانے میں بعض ہوئے ۔ اسی ضمن میں انفاق کی تاکید فرمائی اور بتایا کیوں دے؟ کیا دے؟ کہاں
سے دے؟ کس طرح دے؟ پھر اسی سورۃ میں توحید، نماز ، روزہ ، حج ، زکوۃ اور تمام انسانی فضائل و
رذائل کا بیان فرمادیا۔ گویا یہ سورۃ ایک جامع سورۃ ہے۔ اب اخیر میں بیان فرما یا لِلَّهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا
لے تو ہماری مدد کر کا فرقوم کے مقابلہ میں۔ ۲۔ تم میرے ان انعاموں کو یاد کرو جو میں نے تم پر کئے تھے۔
سے وہ اللہ کے غضب میں آگئے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۳۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
في الْأَرْضِ ۔ ان تمام ملکوں پر ایک وقت آتا ہے کہ حکومت الہیہ ہو جاوے گی ۔ يُحَاسِبُكُم بِهِ الله -
دوسرے مقام پر فرمایا اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ (الانبیاء:۲) محاسبہ کا بھی ایک دن ہوتا ہے۔
فَيَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ - من میں عموم ضروری نہیں ۔ معرفہ بھی ہوتا ہے۔ یہاں بتا دیا ہے کہ مغفرت
ان کو ہوگی جو يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ (البقرة: (۵) کے مصداق ہیں ۔ کیونکہ وہی مفلحون ہیں
اور عذاب ان کو ہوگا جو اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمُ يْهِمْ وَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرُهُمْ (البقرة :)
کے مورد ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ رمتی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۲،۵۱)
اس سورۃ میں بہت سی باتیں خدا تعالیٰ نے لوگوں کو سنائی ہیں۔ پہلے یہ بتایا کہ یہ کتاب تمہارے
لئے ہلاکت نہیں بلکہ ہدایت ہے۔ ایمان لاؤ۔ نمازیں ٹھیک کرو۔ اللہ کی راہ میں دو۔ منافق نہ بنو۔
خدا کے تم پر بہت سے احسان ہیں۔ اگر وہ ناراض ہوگا تو پھر تمہارا نہ کوئی سفارشی ہوگا نہ ناصر و مددگار ۔
نہ جرمانہ دے کر چھوٹ سکو گے۔ پھر فرماتا ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جن پر ہم انعام کرتے ہیں مگر وہ
اپنی بد عملیوں کی وجہ سے اپنے آپ کو بارگاہ ایزدی سے بہت دور لے جاتے ہیں ۔ یہ بیان کر کے
ایک اور گروہ کا ذکر کیا جو اللہ کا فرمانبردار ہے۔ اس ضمن میں جناب الہی نے فرمایا کہ تم متوجہ الی اللہ
رہو۔ یک جہتی حاصل کرو۔ پھر حج کے احکام ، روزے کے احکام ، گھر کے معاملات کے متعلق ضروری
مسئلے بتاتے ہوئے صدقہ و خیرات کی طرف متوجہ کیا۔ لین دین کے مسائل بیان کئے ۔ بیاج اور سود
سے منع کیا۔ پھر فرمایا۔ تم سمجھتے بھی ہو۔ زمین و آسمان میں ہماری سلطنت ہے۔ تم ہماری شریعت کی
خلاف ورزی کر کے سکھ نہیں پاسکتے ۔ دیکھو ! ہم جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اسے خوب جانتے
ہیں اور اس کا حساب تم سے لیں گے۔ بہت سے لوگ ہیں جن کو روپیہ مل جائے وہ تیس مار خاں بن
بیٹھتے ہیں ان کو واضح رہے کہ حساب ہوگا اور ضرور ہوگا۔
ذرا تم اپنے اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو کہ اٹھارہ برس کے بعد ہی سے سہی ، آج تک
اے انسانوں کا حساب قریب ہو گیا ہے۔ کے لوگ مانتے ہیں اس کلام کو جو تیری طرف اتارا گیا۔ سے بے شک
جن لوگوں نے حق کو چھپایا برابر ہے ان پر کیا ڈرایا تو نے انہیں یا نہ ڈرایا تو نے انہیں۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۶۳۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
اپنے نفس کے عیش و آرام کے لئے کس قدر کوششیں کی ہیں اور اپنے بیوی بچوں کے لئے کیسی کیسی
مصائب جھیلی ہیں اور خدا کو کہاں تک راضی کیا۔ سوچو! اپنے ذاتی و دنیاوی مقاصد کے
حصول کے لئے کتنی کوششیں کرتے ہو اور اس کے مقابلہ میں الہی احکام کی نگہداشت کس حد تک
کرتے ہو۔ (ایک مخلص لڑکا پنکھا کر رہا تھا ۔ ما کر رہا تھا اسے فرمایا چھوڑ دو اس طرح سننے میں حرج ہوتا ہے
۔
ایسی باتوں کا مجھے خیال تک نہیں ہوتا اور میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ خدا کے فضل سے تمہارے
سلام کا ۔ تمہاری نذر و نیاز کا ۔ تمہاری ا۔ تمہاری تعظیم کا ہرگز محتاج نہیں ۔ میری تو یہ حالت ہے کہ میں جمعہ
کے لئے نہا رہا تھا۔ نفس کا محاسبہ کرنے لگا اور اِس خیال میں ایسا محو ہوا کہ بہت وقت گزر گیا آخر
میری بیوی نے مجھے آواز دی کہ نماز کا وقت تنگ ہوتا جاتا ہے۔ وقت کا یہ حال اور ہم ہیں کہ ننگ
دھڑنگ بیٹھے ہیں ۔ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ
يُحَاسِبُكُم بِهِ الله (البقرۃ: ۲۸۵) کا مطالعہ کر رہے ہیں ۔ اگر میری بیوی مجھے یاد نہ دلاتی تو ممکن تھا
اسی حالت میں شام ہو جاتی ) ۔
غرض تم لوگ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی باتیں جانتا ہے اور ایک دن تمہارا
حساب ہو گا خود حساب دینا ہی ایک خطرناک معاملہ ہے پاس کرنا اور ناکام رہنا تو دوسری بات
ہے۔ جو تقوی کی راہ پر چلا اسے بخش دے گا اور جو گمراہ ہیں ان کو عذاب ہوگا ۔
الفضل جلد نمبر ۲ مورخه ۲۵ جون ۱۹۱۳ ء صفحه ۱۵)
۲۸۶ - أَمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَ
مَلَكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَ
أَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ -
ترجمہ ۔ ایمان لا یا رسول جو کچھ اس پر اترا اس کے رب کی طرف سے اور سب ایمان دار ایمان
لائے سب ہی نے مانا اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور اس کے پیغمبروں کو ہم جدا
نہیں سمجھتے کسی کو اس کے پیغمبروں میں سے اور ایمانداروں نے کہا ہم نے سنا اور جان لیا تیری بخشش
حقائق الفرقان
۶۳۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
چاہتے ہیں اے ہمارے رب اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔
تفسیر رسول ایمان لایا اس پر جو اتارا گیا اس کی طرف اس کے رب سے اور مومن بھی سب
کے سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر۔ (نورالدین ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶۲)
اور اس کی کتابوں کو اور اس کے پیغمبروں کو ہم جدا نہیں سمجھتے کسی کو اس کے پیغمبروں میں سے اور
ایمان داروں نے کہا ہم نے سنا اور جان لیا تیری بخشش چاہتے ہیں اے ہمارے رب ! اور تیری ہی
طرف لوٹنا ہے۔
اللہ اس ذات سے مراد ہے جو تمام عیبوں اور نقصوں اور بدیوں سے منزہ ۔ تمام خوبیوں اور
کمالات کی جامع اور ہر طرح کی نیکیوں سے متصف ہے۔
چونکہ ایک معمولی بزرگ سے تعلق اس بات کی تحریک کرتا ہے کہ میں بھی نیک بن جاؤں تو پھر
جس کا تعلق ایسی ذات سے ہو گا وہ کیوں نہ پاک بنے گا۔ ایمان باللہ کا یہی فائدہ ہے۔
وَمَلَئِكته ۔ بارہا بتا چکا ہوں کہ انسان کو جب نیک تحریک ہو تو اسی وقت کرے کیونکہ وہی وقت
اس نیکی کے کرنے کا ہوتا ہے۔ اگر ذرا بھی سستی کی جاوے تو نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔ اَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ
الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ (الانفال: ۲۵)
جب ایک فرشتے کی تحریک مانی جاوے تو پھر آہستہ آہستہ بہت فرشتوں سے تعلق پیدا ہوتا ہے
اور بالآخران تمام کے سردار جبرائیل سے اور اس کے ذریعہ سے وہ علوم اترتے ہیں جن کا تعلق قلب
سے ہے اور میکائیل کے ذریعے وہ علوم جن کا تعلق دماغ سے ہے۔ ان سردارانِ ملائک سے تعلق
بڑے لوگوں کا ہوتا ہے جو ان سے کم ہیں وہ کتب الہیہ پڑھیں۔ پھر ایک وہ ہیں جو پڑھنا بھی نہیں
جانتے۔ ان کے لئے رسل ہیں۔
غُفْرَانَكَ رَبَّنَا - انسان جزع فزع میں بے صبری سے شہوت و حرص کے سبب حضرت حق سبحانہ
کے فیضان سے رک جاتا ہے۔ اس واسطے استغفار کا حکم دیا۔ تمام لوگوں پر ایک وقت قبض وکسل
اے اللہ آڑے آجاتا ہے آدمی اور اس کے دل کے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۳۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
کا آتا ہے اس کے دُور کرنے کے لئے یہ حکمی علاج ہے۔ فقہاء آئمہ میں سے ایک امام کا یہ مذہب
ہے جو مجھے بھی پسند ہے کہ اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسْلِ کی دعا واجب ہے آجکل
مسلمان یا تو عجز میں گرفتار ہیں یا کسل میں ۔ عجز کہتے ہیں اسباب مہیا نہ کرنے کو اور کسل کہتے ہیں
اسباب مہیّا شدہ سے کام نہ لینے کو ۔ ان کو چاہیے کہ وہ کسل چھوڑ دیں جس کے اسباب میں سے
ایک کبر و غرور خود پسندی بھی ہے۔
(ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه (۵۲)
ہمارا رسول اور دوسرے مومن تو اس طریق پر چلتے ہیں کہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں۔ فرشتوں کی
نیک تحریکیں مانتے ہیں اور تفرقہ نہیں کرتے یعنی یوں نہیں کہ کسی کو مان لیا اور کسی کو نہ مانا۔ پھر
ان کی گفتار ۔ ان کے کردار سے کیا نکلتا ہے (قَالُوا کے معنے ۔ بتایا۔ زبان سے یا اپنے کاموں سے )
سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا یعنی ثابت کرتے ہیں نہ صرف وہ اپنی زبان بلکہ اپنے اعمال سے دکھاتے ہیں کہ
باتیں سنیں اور ہم فرمانبردار ہیں۔ تیری مغفرت طلب کرتے ہیں۔ تیرے حضور ہم نے جانا ہے۔
اے مولا! تو ہی ہمیں طاقت عطا فرما اور ہمارے نسیان و خطا کا مؤاخذہ نہ کر۔ ہم پر وہ بوجھ نہ رکھ جو
ہم سے برداشت نہ ہو سکیں۔ یہ دعا مومنوں کی ہے تم بھی مانگا کرو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا۔ ہر وقت
جناب الہی سے مغفرت طلب کرتے رہو اور اسی کو اپنا والی و ناصر جانو۔ بعض آدمی ایسے ہیں کہ ان کو
سمجھانے والے کے سمجھانے کی برداشت نہیں۔ وہ اپنے خیالات کے اندر ایسے منہمک ہوتے ہیں کہ
کسی کی پرواہ نہیں کرتے۔ اسی قسم کی بے پرواہی اور تکبر کا نتیجہ ہے کہ کفار نے تمہاری سلطنتیں لے
لیں اگر تم پورے طور سے خدا کی بادشاہت اپنے او پر مان لیتے اور مومن بنتے تو کفار کے قبضہ میں
نہ آتے ۔ اللہ بڑا بے پرواہ ہے۔ اسے فرمانبرداری پسند ہے۔ خدا تعالیٰ آسودگی بخشے تو متکبر نہ
بنو۔ لوگوں کا حال تو یہ ہے کہ دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ نیک سلوک نہیں کرتے حالانکہ ان کے
اپنے گھر بیٹیاں ہیں جو دوسرے گھروں میں جانے والی ہیں ۔ جو سلوک تم نہیں چاہتے کہ ہم بیٹیاں ہیں جو دوسرے بھروں میں جانے وا
سے ہو وہ غیروں سے کیوں کرو ؟ اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہو اور خدا کے فرمانبردار بننے کی کوشش
حقائق الفرقان
کرو۔ اللہ تمہیں توفیق بخشے ۔
۶۳۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
الفضل جلد نمبر ۲ مورخه ۲۵ جون ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵)
۲۸۷ - لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا
حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۚ وَاعْفُ
عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ -
ترجمہ ۔ اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق جس نے جو کمایا وہ اس کو ملے گا
اور جس نے ( جو بُرا کیا اُس کا بدلہ ) وہی پائے گا۔ اے ہمارے رب ! نہ پکڑ ہم کو اگر ہم بھول
جائیں یا چوک جائیں ۔ اے ہمارے رب ! نہ رکھ ہم پر بھاری بوجھ جیسا تو نے رکھا تھا ان پر جو ہم
سے پہلے تھے ۔ اے ہمارے رب ! ہم سے نہ اٹھوا اتنا بوجھ جس کی ہم میں برداشت نہیں اور درگزر
فرما ہم سے اور بخش دے ہمیں اور ہمارے عیب ڈھانپ دے اور ہم پر رحم کر، تو ہمارا صاح صاحب اور
حامی ہے تو ہماری مدد کر کا فرقوم کے مقابلہ میں ۔
تفسیر قرآن شریف چونکہ حکیم خدا کی کتاب ہے اور وہ انسانی قوئی اور انسانی ضرورتوں
کے علم پر حاوی ہے اس لئے وہ ایک اصل کو تو قائم رکھتا ہے۔ ضمنی امور کو اس حد تک جہاں تک انسان کی
جائز ضروریات کا تعلق ہے چھوڑ دیتا ہے۔ یا یہ کہو کہ وہ کوئی حکم ایسا پیش نہیں کرتا جو انسانی طاقتوں سے
بالاتر ہو اور وہ اس کی تعمیل ہی نہیں کر سکتا۔ چنانچہ صاف فرمایا۔
لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: ۲۸۷)
مجھے اس موقع پر قرآن کریم کی عظمت اور کمال کے سامنے روح میں ایک وجد محسوس ہوتا ہے اور اس
کے منجانب اللہ ہونے پر یہی زبردست دلیل نظر آتی ہے۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷)
لے اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۶۳۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا - اللہ تکلیف نہیں دیتا کسی شخص کو مگر جو اس کی گنجائش ہے۔
( فصل الخطاب المقدمه
الخطاب المقدمه اهل الكتاب لکتاب حصہ دوم ۔ صفحه ۳۱۵ حاشیه )
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا - عیسائی کہتے ہیں کہ شریعت کا نزول ہمارے عجز کے ثبوت کے
لئے ہے۔ ایسے ہی کئی اور لوگ ہیں جن کا یہ عقیدہ ہے کہ شریعت پر عمل نا ممکن ہے۔ اس لئے فرمایا کہ
ہم کوئی حکم ایسا نہیں دیتے جو انسان کی مقدرت ، وسعت، استطاعت کے مطابق نہ ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه (۵۲)
یہ فخر عیسائیوں کو بے شک ہے کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کو ایسی شریعت ملی ہے جس کو کوئی
انسان بجالا سکتا ہی نہیں۔ اگر چہ تعجب ہے کہ پھر وہ شریعت کا نزول ہی کیوں مانتے ہیں سرے سے کہہ
دیتے شریعت آئی ہی نہیں اور نہ اس کی کوئی ضرورت تھی کیونکہ انسان اس کی بجا آوری اور تعمیل سے بجا اور سے
قاصر ہے لیکن اسلام ہاں ! پاک و بے عیب اسلام ایسی شرمناک اور قابل مضحکہ بات کو روا نہیں رکھتا
وه لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة : ۲۸۷) کی پاک ہدایت دیتا ہے ۔ پھر میں کیوں ایک
طرفۃ العین کے لئے بھی یہ روا رکھوں کہ اسلام میں کوئی حکم ایسا بھی ہے جس کی تعمیل ناممکن ہے۔ یہ خوبی
اور عظمت اسلام کی ہی ہے کہ اس کے جمیع احکام اس قسم کے ہیں کہ ہر ایک انسان ان سے اپنی
استطاعت و طاقت کے موافق اپنی حالت اور حیثیت کے لحاظ سے یکساں فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ مثلاً
ایک شخص ہے وہ بیمار ہے اٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتا وہ بیٹھ کر حتی کہ اشاروں سے بھی پڑھ سکتا ہے۔ اس کا
ثواب ایک مستعد تندرست آدمی کی نماز سے کم نہیں ہو گا نہ اس نماز میں کوئی سقم واقع ہو سکتا ہے۔ ایک
شخص استطاعت حج کی نہیں رکھتا۔ حج نہ کرنے سے اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا اسی طرح پر تفقہ فی
الدین کی بھی مختلف صورتیں ہیں ہر شخص اتنا وقت اور فراغت نہیں رکھتا کہ وہ اس کام میں لگار ہے۔ دنیا
میں تقسیم محنت کا اصول صاف طور پر ہدایت دیتا ہے کہ مختلف اشخاص مختلف کام کریں۔ انسان کی تمدنی
زندگی کی ضروریات کا تکفل ہوگا ۔ اسی طرح اسی اصول کی بنا پر حکم ہوا کہ
مَا كَانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي
حقائق الفرقان
۶۳۶
سُورَةُ الْبَقَرَة
الدِّينِ وَلِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ (التوبة : ١٢٢)
یعنی یہ امر تو ہو ہی نہیں سکتا کہ کل مومن علوم حقہ کی تعلیم اور اشاعت میں نکل کھڑے ہوں ۔اس
لئے ایسا ہونا چاہئے کہ ہر طبقہ اور گروہ میں سے ایک ایک آدمی ایسا ہو جو علوم دین حاصل کرے اور پھر
اپنی قوم میں واپس جا کر ان کو حقائق دین سے آگاہ کرے تا کہ ان میں خوف وخشیت پیدا ہو۔
الحکم جلد ۸ نمبرے مورخہ ۲۴ فروری ۱۹۰۴ صفحه (۴)
وہ تمہاری فطرتوں کا خالق ہے اور فطرت کا صحیح اور کامل علم رکھتا ہے۔ اس خالق الفطرت نے تمہیں
کوئی ایسا حکم نہیں دیا جو تم نہ کر سکو بلکہ وہ احکام دیئے ہیں جو تمہاری طاقت اور مقدرت کے نیچے ہیں۔
چنانچہ وہ فرماتا ہے لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ( البقرة : ۲۸۷) انسان کی تمکن ، وسعت اور فعل
اور ترک فعل کی جو مقدرت اسے حاصل ہے۔ اسی وسعت ممکن کے ساتھ ہم حکم کرتے ہیں ایسی کوئی
بات نہیں کہتے جو کہ طاقت سے باہر ہو۔ یہ بالکل جھوٹ ہوگا اگر کہہ دو کہ فلاں امر و حکم ہماری طاقت
سے باہر ہے کیونکہ یہ آیت قرآنی شہادت ہے۔ (الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳۲ مورخه ۲۱، ۲۸ جون ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۶)
لَهَا مَا كَسَبَتْ ۔ جو کچھ عمل کرے اس کا فائدہ بھی اسی عامل کے لئے ہے۔
وَ عَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ - ہر مصیبت کی جڑ انسان کی نافرمانی ہوتی ہے۔ مَا أَصَابَكُمْ مِّنْ
مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ أَيْدِيكُمْ (الشوری: ۳۱) پھر بھی بعض گستاخ لوگ اپنے دکھوں کو خدا کے
ذمے لگاتے ہیں۔
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا - حدیث میں آیا ہے۔ اس دعا کا نتیجہ تھا کہ نسیان پر مواخذہ نہیں ہوتا۔ خطا کی
مثال یہ ہے کہ بندوق ماریں ہرنی کو اور لگ جائے انسان کو ۔
اصرا - اصر کیا چیز ہے۔ اصر کے معنے غفلت کرنے کی وجہ سے کئی انسان شریر ہو گئے ۔
پھر اسی اصر کے معنے نہ سمجھنے سے تقدیر کے مسئلے میں غلطی لگی ۔ اصر کے معنے ہیں ایسے فعل کا ارتکاب
جس کے بعد انسان سست و کاہل ہو جائے ۔ اصر کہتے ہیں گرد ڈالنے کو۔ حَبْسُ الشَّئ۔ اصر نام
لے تم پر جو کچھ مصیبت پڑتی ہے وہ تمہاری ہی بداعمالیوں کی وجہ سے ہے۔ (ناشر)