سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ

حقائق الفرقان (جلد ۱), حصہ 49

حقائق الفرقان
ذلت سے بچا رہوں ۔
۶۱۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
غَنِيٌّ حَلِيمٌ ۔ اللہ کو اپنی ذات کے لئے صدقوں کی کچھ پرواہ نہیں ۔ وہ حلیم ہے اور الصَّدَقَةُ
تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۰ رمئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۰،۴۹)
۲۶۵ ۲۶۶ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَتِكُمُ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى
كَالَّذِي يُنْفِقُ مَالَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَمَثَلُهُ
كَمَثَلِ صَفْوَانِ عَلَيْهِ تُرَابٌ فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَكَهُ صَلْدًا لَا يَقْدِرُونَ عَلَى
شَيْءٍ مِّمَّا كَسَبُوا وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ - وَمَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ
أَمْوَالَهُمُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ وَ تَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ كَمَثَلِ جَنَّةِ بِرَبُوَةٍ
أَصَابَهَا وَابِلٌ فَأَتَتْ أَكُلَهَا ضِعْفَيْنِ فَإِنْ لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلٌ فَطَلٌّ وَاللَّهُ بِمَا
تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! اکارت نہ کرو اپنی خیرات احسان جتا کر اور ایذا دے کر اُس شخص کی
طرح جو خرچ کرتا ہے اپنا مال لوگوں کے دکھانے کو اور اللہ کو نہیں مانتا مانتا اور اور نہ نہ مرکر مر جینے کو تو اس کی
و
خیرات کی مثال ایسی ہے جیسی ایک ڈھلوان سل جس پر مٹی پڑی ہے پھر برسی اُس پر سخت بارش تو
چھوڑ گئی اُس کو یا ) وہ رہ گئی سپاٹ سل نہ ہاتھ لگے گا اُن کے کچھ اُس چیز سے جو کچھ بو یا انہوں نے
اور اللہ کامیاب نہیں کرتا قوم کا فرمنکر کو۔ اور اُن کی مثال جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال اللہ کو خوش
کرنے کے لئے اور اپنی نیت ثابت رکھ کر جیسے ایک باغ ہے دریا کی ترائی کی زمین کا جہاں بیچ جلد
اگ جاوے اس پر زور سے برسات برسی تو وہ باغ بڑا پھل دار ہو گیا اور اگر اُس پر زور سے بارش
نہ برسی تو اسے اوس اور تر شخ ( ہی بس ہے ) اور اللہ تمہارے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
تفسیر وابل - پورامینہ ۔
تَثْبِيتًا مِنْ أَنْفُسِهِم - کسی کے کہنے سننے سے نہ ہو۔ فوری جوش نہ ہو بلکہ دل کے پکے ارادے
سے ہو۔ پہلے بتا یا خرچ کیوں کرو۔ پھر بتا یا خرچ کس طرح کرو۔ ریا کے لئے نہ ہو۔ احسان نمائی اور

حقائق الفرقان
۶۱۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
تکلیف دہی نہ ہو۔ دلی محبت سے محض اللہ کی رضا مندی کے لئے ہو ۔ اب ایک دنیوی مثال دیتا ہے
کیونکہ اللہ اپنی پاک باتیں جو رسولوں کی زبان پر دنیا کو پہنچاتا ہے اس کے نمونے دنیا میں رکھے
ہوتے ہیں۔
ربوة ۔ اس کے معنے بعض مترجموں نے غلطی سے اونچی جگہ یا میرا کے کئے ہیں یہ غلط ہے۔ یہ
ربو سے ہے جس کے معنے ہیں بڑھنا۔ پس ربوہ اس زمین کو بولتے ہیں جس میں سے بیچ جلد نکل
آوے اور بہت کثرت سے پھولے پھلے ۔ پنجاب میں ایسی زمین کو دنیا میں بولتے ہیں اور پہاڑوں
کے قریب بجوہ۔
ضِعُفَيْنِ - معمولی سے بہت بڑھ چڑھ کر ۔ تثنیہ کبھی کثرت کے لئے بھی ہوتا ہے۔
حيى لَبَّيْكَ سَعْدَيْكَ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ (الملک : ۵)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه (۵۰)
خرچ کرنے کے یہاں بڑے مواقع ہیں ۔ مہمان خانہ ہے، لنگر خانہ ہے۔ کالج ہے۔ پھر بعض
لوگ آتے ہیں لیکن وہ بے خرچ ہوتے ہیں ان کو خرچ کی ضرورت پڑتی ہے اور بعض دولت مند بھی
آتے ہیں اور میں نے اکثر دفعہ لوگوں کو کہا ہے کہ وہ آ کر اپنا سامان وغیرہ میرے حوالہ کر کے رسید لے
لیا کریں کہ گم نہ ہوا کرے مگر وہ ایسا نہیں کرتے اور ان کا سامان گم ہو جاتا ہے اور امداد کی ضرورت اُن
کو آپڑتی ہے اور بعض ایسے ہیں کہ محض ابتغاء لوجہ اللہ یہاں رہتے ہیں ۔ پھر دو اخبار بھی ہیں اگر چہ ان
کے مہتمم اپنے فرائض کو کما حقہ بجا نہیں لاتے مگر تا ہم ان کا ہونا غنیمت ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
فَإِنْ لَّمْ يُصِبْهَا وَابِلْ فصل تو ان سب اخراجات کو مد نظر رکھنا اور ان موقعوں پر خرچ کرنا چاہیے۔
جو اہم امور ہیں وہاں اہم اور جو اس سے کم ہیں وہاں کم ۔ درجہ بدرجہ ہر ایک کا خیال رکھو۔
الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۴)
لے بار بار دیکھ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۶۱۵
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۶۷- اَيَوَدُّ اَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ مِّنْ نَّخِيلٍ وَ أَعْنَابٍ تَجْرِي مِنْ
تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ لَهُ فِيهَا مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ وَ أَصَابَهُ الْكِبَرُ وَ لَهُ ذُرِّيَّةٌ
ضُعَفَاءُ فَأَصَابَهَا اعْصَارٌ فِيهِ نَارُ فَاحْتَرَقَتْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ
الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ -
ترجمہ ۔ کیا تم میں سے کوئی یہ بات پسند کرتا ہے کہ اُس کا ایک باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا بہہ
رہی ہوں اس کے نیچے نہریں۔ باغ والے کو اُس باغ میں سب قسم کے پھل پھلا ری میسر ہوں اور
وہ بڑھا ہو جاوے اور اس کے چھوٹے چھوٹے ناتواں بچے ہوں پھر آپڑا اس باغ پر جھاڑوں کو
جلانے والا گرم ہوا کا جھونکا جس میں آگ تھی تو وہ باغ جل گیا۔ اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان
کرتا ہے تم سے آیتیں تا کہ تم غور کرو۔
تفسیر - آيَوَدُّ اَحَدُكُمْ ۔ اِس آیت میں تمام درختوں میں سے تخیل واعناب کا ذکر بالخصوص اس
لئے کیا ہے کہ یہ بہت اعلیٰ قسم کے درخت ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مومن کو کھجور کے
درخت سے تشبیہ دی ہے اس لئے کہ اس میں چند خاصیتیں ہیں ۔ اوّل تو یہ کہ اس کے پتے ہوا سے نہیں
جھڑتے ۔ مومن کو بھی ایسا ہی ہونا چاہیے کہ وہ قسم قسم کی مصیبتوں میں گھبرا نہ اُٹھے۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ مجھ پر بہت سی مصیبتیں یک لخت ٹوٹ پڑیں۔ میں جماعت کرانے لگا
الْحَمْدُ کے آل تک پہنچا تھا کہ حمد پڑھنے سے میری طبیعت نے مضائقہ کیا۔ میں نے اپنے دل سے
سوال کیا کہ تو ایک قوم کا امام ہو کر الحمد پڑھنے لگا ہے۔ کیا واقعی تیرا قلب شرح صدر سے اللہ کے
حضور میں شکر گزار ہے۔ اس وقت بہت اضطراب کا وقت تھا۔ ایک طرف یہ خیال کہ مقتدی منتظر ہیں
دوسری طرف یہ کہ اگر نہیں پڑھتا تو مقتدیوں کو ابتلا ہے اور اگر پڑھتا ہوں اور شرح صدر سے نہیں
پڑھتا ہوں تو یہ بھی ٹھیک نہیں۔ قربان جاؤں اپنے مولی کے۔ معااس نے میری دستگیری کی اور سمجھایا۔
ہم کوئی مصیبت بھیجتے ہیں اور اس پر اگر کوئی شخص صبر کرتا ہے تو ہم اسے بہتر سے بہتر بدلہ دیتے ہیں۔
پس ایک کوڑی ضائع کرنے سے پونڈ ملے تو رنج کی کونسی بات ہے۔ اب کیا معلوم کہ اس میں کس قدر

حقائق الفرقان
انعامات میرے لئے مخفی ہیں ۔
٦١٦
سُورَةُ الْبَقَرَة
پھر مصیبتیں گناہوں کا کفارہ ہیں ۔ گناہوں کے عوض میں جو سزا مجھے ملنی تھی وہ خدا جانے کس قدر
تکلیف دہ ہوتی ۔ پھر یہ مصیبت موجود جو ہے اس پر بھی شکر کا مقام ہے کہ خدا اس سے بڑھ بڑھ کر مجھے
مصیبتیں پہنچا سکتا ہے۔ میری ناک کٹ جاتی۔ میں بے عزت ہو جاتا۔ تباہ ہو جاتا۔ کوئی عضو ہی جاتا
رہتا۔ لڑکا ہی نا فرمان ہو جاتا تو کس قدر دکھ کا موجب ہوتا۔
پس جب اس نے مصیبت پر انا للہ پڑھنے والے کو نعم البدل دینے اور عام و خاص رحمتوں سے
ممتاز فرمانے کا وعدہ کیا ہے تو میں کیوں شرح صدر سے الحمد نہ پڑھوں ۔ اس کے بعد میں نے الحمد
پڑھی ۔ غرض مومن کو چاہیے کہ وہ مصیبتوں سے گھبرا نہ اُٹھے۔
پھر کھجور میں ایک اور خاصیت ہے کہ اس کے پھل سال بھر قائم رہتے ہیں۔ اسی طرح مومن ہر
حالت میں دوسرے کے لئے مفید بنتا ہے۔ اس کے لئے کوئی خاص موسم نہیں ۔ تیسری بات کھجور میں یہ
ہے کہ وہ غذا کا کام بھی دیتی ہے اور شربت کا بھی ۔ گٹھلی گھوڑوں کو دیتے ہیں مقوی ہوتی ہے۔ اس کی
لیف سے قسم قسم کی رسیاں اور باریک تاروں سے بستر بناتے ہیں۔ پتوں کی چٹائیاں، فرش اور
صندوق بنتے ہیں۔ شاخوں کی الماریاں۔ اس سے اتر کر انگور ہے اس کا منقہ بھی غذا اور شربت دونوں
کا کام دیتا ہے۔ پھر اس کے کے لیے پتے بھی مفید ہیں گو عام طور سے سے استعمال نہیں ہوتے۔ پھر وہ باغ بھی
ایسا ہو کہ اس میں نہریں بہتی ہوں ۔
مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ - سیب ۔ سنگترے ۔ فالسے ۔ کیلے وغیرھا۔ غرض اس باغ پر ساری عمر کا سر مایا
لگایا جا چکا ہے اور اب کوئی آرمان باقی نہیں ۔
اعصار ۔ اب اس پر کوئی بلا آ جاوے جو اسے دبوچ لے اور وہ جل جل کر خاک سیاہ ہو
جاوے تو کیسی بری بات ہے۔ اسی طرح کوئی خیرات تو کرتا ہے مگر وہ ان ہدایات کے مطابق نہیں کرتا
جو حق سبحانہ نے بتائے تو پھر سب خرچ اکارت جاوے گا ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه (۵۰)

حقائق الفرقان
۶۱۷
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۶۹-۲۶۸ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ وَ مِمَّا
أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ وَ لَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ وَ لَسْتُمْ
بِأَخِذِيهِ إِلَّا أَنْ تُغْمِضُوا فِيهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ الشَّيْطَنُ
يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ وَاللهُ يَعِدُكُمْ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًا وَ
اللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! تمہاری کمائی ہوئی چیزوں میں سے ستھری اور عمدہ چیزیں خرچ کرو
اور تمہارے لئے جو زمین میں سے اگائیں ( وہ بھی خرچ کرو ) اور خبیث یعنی بُری چیزوں کا ارادہ
نہ کرنا کہ دینے لگو اس سے ( فقیروں کو ) حالانکہ وہ بری چیزیں تم خود نہ لے سکو مگر لینے میں آنکھ
بند کر جاؤ تو ، اور جان لو کہ اللہ بے پرواہ ہے بڑا تعریف کیا گیا ہے ۔ شیطان تم کو ڈراتا ہے
تنگ دست ہو جانے سے اور حکم کرتا ہے تم کو بخیلی کا اور اللہ تم سے وعدہ فرماتا ہے اپنی بخشش کا اور
۔
برکت اور مال کا اور اللہ بڑی وسعت والا بڑا جاننے والا ہے ۔
تفسیر ایمان والو!!۔ والو! اپنی کمائی اور زمین کی عمدہ برکات سے جو ہم نے تمہارے لئے نکالے ہیں
اچھی اچھی چیزیں خدا کی راہ میں خرچ کرو۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۸)
وَلَا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ ۔ ایک قصہ یاد ہے کسی ملاں کے پاس لڑ کا دودھ لایا۔ اس نے کہا
تم تو کبھی نہیں لائے آج کیا بات ہے۔ اس نے کہا کتا اس میں منہ ڈال گیا تھا ۔
الشَّيْطَنُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ بعض وقت انسان کچھ دینا چاہتا ہے مگر دل میں طرح طرح کے
وسو سے اٹھتے ہیں کہ یہ یہ خرچ درپیش ہیں اگر اس طرح سخاوت کی تو پاس کچھ بھی نہ رہے گا۔ ان کے
متعلق فرماتا ہے کہ شیطان تو یہ کہتا ہے مگر خدا فرماتا ہے کہ جو تم خلوص قلبی سے خرچ کرو گے میں اسے
بڑھا دوں گا۔
فَحْشَاءِ ۔ بخل کو کہتے ہیں۔ یہاں یہی معنی ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ء صفحه (۵۰)

حقائق الفرقان
۶۱۸
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۷۰- يُؤْتِي الْحِكْمَةَ مَنْ يَشَاءُ وَ مَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا
كَثِيرًا وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُوا الْأَلْبَابِ -
ترجمہ ۔ پکی سمجھ دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جس کو پکی سمجھ مل گئی اس کو بڑی خیر و خوبی مل گئی اور
ان باتوں کو یاد نہیں کرتے اور نصیحت نہیں پکڑتے مگر سمجھ دار آدمی ہی ۔
تفسیر - يُؤْتِي الْحِكْمَةَ - حکمت کی یہی باتیں ہیں جو بیان ہوئیں بعض نادان طبابت کو حکمت
کہتے ہیں یہ غلط ہے۔
۲۷۲ - إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ
فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَّاتِكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ -
ترجمہ ۔ اگر تم خیرات میں ظاہر دو تو بھی اچھی بات ہے اور اگر اس کو چھپاؤ اور فقیروں کو دو تو یہ
تمہارے حق میں بہت ہی بہتر ہے۔ اور تمہارے گناہ تم سے دور کرے گا اور اللہ تمہارے کاموں سے
خبر دار ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۰)
تفسير - وَيُكَفِّرْ عَنْكُمْ مِنْ سَيَأْتِكُمْ - صدقہ ضرور رد بلا ہے۔ ایک شخص کو پھانسی کا حکم ہوا۔ راہ
میں اس نے کسی سے دو پیسے مانگے ۔ سپاہیوں نے لینے دیئے کہ آخری وقت ہے۔ معمولی بات پر کیا
منع کرنا۔ اس نے دو روٹیاں خریدیں اور آگے چل کر کسی مسکین محتاج کو دے دیں۔ اِدھر اس کے
گلے میں رسہ ڈالا گیا۔ ابھی تختہ نیچے سے کھینچا نہیں تھا کہ حکم آگیا کہ پھانسی ملتوی کر دو کچھ تحقیقات
باقی ہے۔ آخر الامر وہ رہا ہو گیا۔ دیکھا یہ دور وٹیاں آدمی کی جان بچا گئیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۰)
۲۷۴ - لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أَحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي
الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُم بِسِيهُمْ
ج
لَا يَسْتَلُونَ النَّاسَ الْحَافًا وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِهِ عَلِيمٌ -
ترجمہ - (خیرات دیا کرو ) ان تنگ دستوں کو جوڑ کے ہوئے ہیں اللہ کی راہ میں چل پھر نہیں سکتے ملک

حقائق الفرقان
۶۱۹
سُورَةُ الْبَقَرَة
میں جاہل آدمی ان کو سمجھے مال داران کو نہ مانگنے اور چھوڑ دینے کی وجہ سے۔ ان کے نشان سے (یا) ان
کی پیشانی سے پہچانتا ہے تو ان کو وہ لوگوں سے مانگتے نہیں سخت پیچھے پڑ کر تم کچھ بھی خرچ کرو کام کی
چیز تو بے شک اللہ اسے بخوبی جانتا ہے۔
تفسیر قرآن شریف یہ بتا کر کہ کہاں سے دے اور کس مال کو خرچ کرے اب یہ بتا تا ہے کہ
کس کس کو دے۔
-
لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ ۔ سو ان میں سے ایک تو وہ فقراء ہیں جو اعلاء کلمتہ اللہ میں ہر وقت مشغول
رہتے ہیں۔ جہا دستانی ہو یا لسانی اور اس وجہ سے وہ لا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ زمین میں
کمانے کے لئے جد وجہد نہیں کر سکتے ۔
۲۷۶
بِسِيهُمْ ۔ ان کی علامتوں سے شریعت نے قرائن کا بھی ایک علم رکھا ہے۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۰، ۵۱)
الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرَّبُوا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ
الشَّيْطَنُ مِنَ الْمَسِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرَّبُوا وَ أَحَلَّ اللَّهُ
الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرَّبُوا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَ
أمْرَةً إِلَى اللَّهِ وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِكَ أَصْحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ -
ترجمہ ۔ جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ کھڑے نہ ہو سکیں گے مگر اس طرح جس طرح وہ شخص کھڑا ہوتا ہے
جس کو خبطی بناد یا شیطان نے چھو کر یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے کہا تھا کہ سوداگری بھی تو سود ہی کے
جیسی ہے حالانکہ سوداگری کو اللہ نے حلال کیا اور سود کو حرام کیا تو جس کو اللہ کی نصیحت پہنچ چکی اور وہ باز
آ گیا ( سود کھانے سے ) تو جو آگے لے چکا تو وہ اسی کا ہے اور اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے اور جس
نے پھر سود لیا تو یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔
تفسیر - الَّذِينَ يَا كُلُونَ الرَّبوا - کمانے کی صورتوں میں سے ایک صورت کمانے کی جہاد کی بہت
بھاری دشمن ہے اور وہ سود ہے۔ ربوا کے بہت ہی خطرناک نتائج میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے

حقائق الفرقان
۶۲۰
سُورَةُ الْبَقَرَة
ہیں ۔ سود خواروں کے اخلاق ایسے خراب ہوتے ہیں کہ ایک شود خوار کے آگے میں نے ایک فقیر کے
لئے سفارش کی تو وہ کہنے لگے کہ پانچ روپے میں دے تو دوں گا مگر میرے پاس رہتے تو سو برس میں
شود در سود سے کا لاکھ ہو جاتا۔
لکھنو میں ایک سلطنت تھی وہ بھی محض سود سے تباہ ہوئی۔ پہلے ان کے مبلغات پرومیسری
نوٹوں کے بدلے میں گئے پھر وہ جنگ کرنے کے قابل نہ رہے اور آخر وہ وقت آیا کہ یہ سلطنت
برباد ہوگئی۔ میں نے چند مصنفین کی کتابوں میں پڑھا ہے کہ ربوا کے معنے حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر
بھی نہ کھلے ۔ تعجب کی بات ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہاں تک تو فرما دیا کہ فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللهِ وَ
رَسُولِه (البقرۃ: ۲۸۰) اور یہ نہ کھولا کہ ربوا کیا ہے۔ پھر سا ہو کار جاہل سے جاہل زمیندار سب
جانتے ہیں کہ سود کیا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۱)
كَمَا يَقُومُ ۔ جنگوں کو نہیں جاتا مگر خبطی کی طرح کیونکہ وہ اپنی اسامیوں کو نہیں مارے گا۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۵)
فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ ۔ (البقرة : ٢٧٦)
یعنی جب کوئی شخص قسم قسم کی بداعمالیوں اور بدذاتیوں اور خدا کی نافرمانیوں میں مصروف ہو
اور اس وقت اس کو خدا کا حکم پہنچے اور وہ خدا کی طرف سے وعظ و نصیحت کو سنے اور اس جگہ تو بہ کرے
اور سچی توبہ کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے گذشتہ قصوروں اور گذشتہ بدذاتیوں کو معاف کر دے گا اور جو
کچھ اس نے گذشتہ زمانہ میں کیا وہ سب اس کو معاف ہوگا ۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۳۰ نومبر و ۱۰ دسمبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۷)
۲۷۷ - يَمْحَقُ اللهُ الرَّبُوا وَ يُرْبِي الصَّدَقْتِ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ -
ترجمہ ۔ اللہ سود کو گھٹاتا ہے اور خیرات کو پالتا ہے اور اللہ نا خوش ہے دوست نہیں رکھتا ہے ہر
کا فر گنہگار کو ۔
لے تو خبر دار ہو جاؤ اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے کو ( طیار ہو جاؤ ) ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۶۲۱
سُورَةُ الْبَقَرَة
تفسير - يَمْحَقُ الله الربوا ۔ سود کو مٹاتا ہے اللہ ۔ کیونکہ اس کو منع کر دیا۔
وَ يُرْبِي الصَّدَقتِ ۔ اور صدقات کو بڑھاتا ہے اس طرح کہ ان کے دینے کا حکم دیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۱)
جیسا که قرآن شریف اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات طیبات اور تعامل اسلام سے پایا جاتا
ہے ہر قسم کے سود کو حرام بتاتے ہیں اور کسی صورت میں اس کے جواز کے قائل نہیں اور ہوں بھی کس
طرح جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَمْحَقُ الله الرّبوا ( البقرة : ۲۷۷) اللہ تعالیٰ نے ربا کے محق کرنے کا ارادہ
کیا ہے اور دوسری جگہ فرمایا الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرَّبُوا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ
الشَّيْطَنُ مِنَ الْمَسِ ( البقرة : ۲۷۶) یعنی وہ لوگ جو سود لیتے ہیں نہیں اٹھیں گے قیامت کے دن مگر
اس طرح جیسے شیطان نے مس کر کے انہیں دیوانہ بنادیا ہو۔ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
لَعَنَ رَسُولُ اللهِ أَكِلَ الرِّبَا وَمُوْ كِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ(مسلم كتاب المساقاة باب لعن أكل
الربا و مؤكله) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے کھلانے والے اور اس کے
گواہوں اور وثیقہ لکھنے والوں پر لعنت کی ہے۔ اس سے بڑھ کر اور تہدید کیا ہو اللہ تعالیٰ سود کو
حرب من اللہ ٹھہراتا ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ اس کو حرام ٹھہراتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم لعنت
بھیجتے ہیں تعامل اسلام میں کوئی اس کا مجوز نہیں ۔ پھر اس کے جواز کی کون سی دلیل شرعی ہو سکتی ہے
یہاں تک مشاہدہ صحیحہ میں بھی اس کے خلاف ہے۔
بڑے بڑے بنکوں کے دیوالے نکلتے آپ نے دیکھے نہیں تو اخبارات میں ضرور پڑھے
ہوں گے۔ یہ آفت اسی سود کی وجہ سے آتی ہے اور ایسے باریک در بار یک اسباب کے ذریعہ سے
آتی ہے کہ دوسرے اس کو نہیں سمجھ سکتے ۔
جن لوگوں نے سلطنت لکھنو کے زوال کے اسباب پر غور کی ہے وہ منجملہ اسباب کے ایک
وجہ سود بھی ٹھہراتے ہیں جو پرامیسری نوٹوں کے رنگ میں لکھنو کے اعیان سلطنت میں مروج
ہوا تھا اور آخران کو اپنے روپیہ کے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے وہ رنگ اختیار کرنا پڑا
جو سلطنت کی تباہی کا موجب ہوا ۔ غرض سود ہر حال میں قطعاً منع ہے ۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۲۳ ، ۲۴ مورخہ ۱۷، ۲۴ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۴)

حقائق الفرقان
۶۲۲
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۷۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبُوا إِنْ كُنْتُمُ
مُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سودلوگوں پر رہ گیا ہے وہ چھوڑ دو جب تم مومن ہو۔
تفسیر او ایمان والو! اللہ تعالیٰ کے عذاب سے جو اس کے نافرمانوں کے لئے مقرر ہے اپنے
آپ کو بچائے رکھو اور چھوڑ دو جو کچھ بیا جوں کا روپیہ تم کو لوگوں سے لینا ہے۔ اگر مومن ہو تو ایسے
ہی کام کرو۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۵)
۲۸۰ - فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ ۚ وَ إِنْ تُبْتُم
فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ پس اگر تم نے ایسا نہ کیا تو خبر دار ہو جاؤ اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے کو ( طیار ہو جاؤ ) اور
اگر تم تو بہ کرو تو اصل رقم تمہاری ہوئی نہ تو تم کسی کا نقصان کرونہ کوئی تمہارا نقصان کرے۔
تفسیر۔ اگر اس معاملہ میں تم نے فرمانبرداری نہ کی تو جان لو کہ تم سے جنگ کرنے کا حکم خدا اور اس
کے رسول سے لگ چکا ۔ اگر اللہ کی طرف توجہ رکھو تو تم کو اصل سرمایہ کے لینے کی اجازت ہے۔ ظالم نہ
بنو۔ و الا ظلم کی سزا بھگتو گے۔ اصل بھی نہ ملے گا ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۵)
۲۸۱ - وَ إِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلى مَيْسَرَةٍ وَ أَنْ تَصَدَّقُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ
كُنتُمْ تَعْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اگر کوئی تنگ دست غریب ہو تو اسے مہلت دینا چاہیے آسودہ حالی تک اور اگر بخش دو
تو بہت ہی اچھا ہے تمہارے حق میں جب تم سمجھو۔
تفسیر۔ اگر تمہارا مقروض مفلس ہے تو اسے آسودگی تک مہلت دو اور اگر قرضہ عفو کر دو تو
تمہارے حق میں بہت بھلا ہے اگر سمجھو۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۵)

حقائق الفرقان
۶۲۳
سُورَةُ الْبَقَرَة
۲۸۲ - وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللهِ ثُمَّ تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ
هُمْ لَا يُظْلَمُونَ -
ترجمہ ۔ اور اس دن سے ڈر جاؤ جس دن تم اللہ کے سامنے لوٹائے جاؤ گے تو ہر ایک شخص کو پورا پورا
ملے گا جو اس نے کمایا تھا ) کمایا تھا ( نیکی یا بدی سے ) اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا۔
تفسیر۔ ڈرتے رہو اس وقت سے کہ تمہارا معاملہ اللہ کے سامنے پیش ہو اور وہاں ہر جی اپنے کئے
کی سزا بھگتے اور وہاں کسی پر ظلم نہ ہوگا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۵)
وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللهِ - انسان کی فطرت میں جیسی محبت کی خواہش ہے ویسے ہی
دُکھوں میں اسے کسی راحت رساں ذریعہ کی آرزو ہے ۔ پس اس تقاضائے فطری کے ماتحت حضرت
حق سبحانہ فرماتے ہیں کہ تم جناب الہی میں ضرور حاضر کئے جاؤ گے۔ کیا تم نے اپنے بچاؤ کی کوئی تدبیر
کی ہے؟ ایک ادنی سفر میں بھی انسان اپنے اُترنے کے مقام اور ضروریات سفر کا انتظام کر لیتا ہے۔
پس کیا اس لمبے سفر کے لئے بھی کبھی کوئی فکر دامنگیر ہوئی ہے؟ انسان اپنی حالت پر غور کرے کہ جب وہ
تھوڑے مجمع میں اپنی ہتک گوارا نہیں کرتا تو کیا جہاں اولین و آخرین ہوں گے وہاں اپنی ہتک گوارا
کر لے گا؟ ہر گز نہیں ۔
لا يُظْلَمُونَ ۔ کسی قسم کی کمی نہ ہوگی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۱)
۲۸۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنِ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوهُ
وَلْيَكْتُبْ بَيْنَكُمْ كَاتِبٌ بِالْعَدْلِ وَلَا يَأْبَ كَاتِبٌ أَنْ يَكْتُبَ كَمَا عَلَمَهُ
اللهُ فَلْيَكْتُبُ وَلْيُمْلِلِ الَّذِى عَلَيْهِ الْحَقُّ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ وَلَا يَبْخَسُ مِنْهُ
شَيْئًا فَإِنْ كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ الْحَقُّ سَفِيهَا أَوْ ضَعِيفًا أَوْ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُمِلَّ
هُوَ فَلْيُمْلِلْ وَلِيُّهُ بِالْعَدْلِ وَاسْتَشْهِدُوا شَهِيدَيْنِ مِنْ رِجَالِكُمْ فَإِنْ
لَّمْ يَكُونَا رَجُلَيْنِ فَرَجُلٌ وَامْرَأَتْنِ مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ أَنْ تَضِلَّ

حقائق الفرقان
۶۲۴
سُورَةُ الْبَقَرَة
احد لَهُمَا فَتُذَكِّرَ احْدُهُمَا الْأُخْرَى وَلَا يَأْبَ الشُّهَدَاءُ إِذَا مَا دُعُوا وَلَا
تَسْتَمُوا أَنْ تَكْتُبُوهُ صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا إِلَى أَجَلِهِ ذَلِكُمْ أَقْسَطُ عِنْدَ اللَّهِ وَ أَقْوَمُ
لِلشَّهَادَةِ وَ أَدْنَى اَلَّا تَرْتَابُوا إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً حَاضِرَةً تُدِيرُونَهَا بَيْنَكُمُ
فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَلَّا تَكْتُبُوهَا وَأَشْهِدُوا إِذَا تَبَايَعْتُمْ وَ لَا يُضَارُ
كَاتِبٌ وَلَا شَهِيدُهُ وَ إِنْ تَفْعَلُوا فَإِنَّهُ فُسُوقَ بِكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَيُعَلِّمُكُمُ
اللهُ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! جب تم لین دین کیا کر و قرض کا ایک میعاد مقررہ تک تو اُسے لکھ لیا کرو اور
چاہیے کہ لکھ دے تم میں سے کوئی لکھنے والا انصاف سے اور انکار نہ کرے لکھنے والا لکھنے سے جیسا کہ
( یا کیونکہ ) اللہ نے اُس کو سکھایا تو اس کو چاہئے کہ لکھ دے اور لکھوا تا جاوے وہ شخص جس پر حق ہے
اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور کاٹ چھاٹ نہ کرے اُس میں سے کچھ ۔ پھر اگر وہ شخص
جس پر حق ہے کم عقل ہو یا ناتواں ہو یا وہ خود نہ لکھوا سکتا ہو تو اس کا ولی مختار انصاف سے لکھوا دے
اور دو گواہ ٹھہرا لیا کرو مردوں میں سے پھر اگر دو مرد نہ ہوں اسے پھر اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جن کو تم گواہوں
میں پسند کرو ( ٹھہرا دو ) اس وجہ سے کہ بھول جاوے ان میں سے کوئی تو یاد دلا دے اُس کو دوسری
اور انکار نہ کریں گواہ جب بلائے جائیں اور اس بات میں سُستی نہ کرو کہ لکھ لیا کرو اس کو چھوٹا ہو
معاملہ یا بڑا ایک میعاد تک یہ اللہ کے پاس بڑی منصفانہ کارروائی ہے اور بہت ٹھیک ہے گواہی کے
لئے اور معلوم ہوتا ہے تم کو شبہ نہ پڑے گا مگر ہاں موجودہ تجارت ہو جو تمہارے آپس میں لین دین
ہوا کرتا ہے تو تم پر کچھ گناہ نہیں جو اس کو نہ لکھو۔ اور گواہ تو کر ہی لیا کرو جب تم سودا کرو اور لکھنے والے
اور گواہ کو نقصان نہ پہنچایا جاوے اور اگر ایسا کرو گے تو یہ تمہارے لئے گناہ کی بات ہے اور اللہ سے
ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے اور اللہ ہی ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر او ایمان والو! ہر ایک معاملہ کو لکھ لیا کرو جس کے لئے کوئی میعادی معاہدہ ہو اور ہر ایک کو نہ
چاہیے کہ معاہدوں کو لکھا کرے بلکہ چاہیے کہ معاہدہ کو وہ شخص لکھے جو ایسے معاملوں کا لکھنے والا ہو اور

·

آج 10 میں سے 10 باقی