سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲)
حقائق الفرقان
1
سُورَةُ آل عِمْرَان
سُوْرَةُ آل عِمْرَانَ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
میں پڑھنا شروع کرتا ہوں اُس کا نام لے کر جس میں خوبیاں ہی خوبیاں ہیں جو بے مانگے دینے والا
سچی محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ۔
۲ تا ۴- الم - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ - نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ
بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَ أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ -
ترجمہ - الله ۔ اللہ ہی سچا معبود ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ ہے سب کا تھامنے
والا ہے۔ اُس نے تجھ پر سچی کتاب اتاری ، تصدیق کرتی ہے اُس کی جو اس کے سامنے ہے اور اُسی نے
توریت اور انجیل اتاری۔
تفسیر۔ اس سورہ شریف کا بعینہ وہی مطلب ہے جو سورۂ بقر کا ہے۔ اس سورہ کا نام آل عمران ہے
یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو موسیٰ کے ساتھ بہت تشبیہ دی ہے اور موسی بھی
آل عمران ہی تھے۔ ایک جگہ صریح فرمایا ہے۔
1
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ١٦ )
اور یہ ایک آیت ایک ایسی سورۃ میں ہے جسے مسلمان اپنی اغراض کے لئے بطور وظیفہ پڑھتے ہیں۔
اسی آیت کے ساتھ فرمایا فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ (المزمل: ۱۸) صاف معلوم ہوتا ہے کہ
آل عمران سے تشبیہ دینے میں بہت زور دیا ہے چنانچہ اسی لئے موسیٰ علیہ السلام کا بیان قرآن مجید میں
لے ہم نے تمہاری طرف ویسا ہی رسول بھیجا ہے۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔
پس اگر تم نے بھی کفر کیا تو تم بھی کیسے بچو گے۔
حقائق الفرقان
۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
بار بار آیا ہے جس سے کم از کم میرے جیسا انسان نبی کریم کے حالات پیدائش سے لے کر موت تک
نکال سکتا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ سے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ کے حالات آپ کے اخلاق کیا
تھے؟ تو انہوں نے فرمایا كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنُ -
یہ سورۃ بھی اللہ سے شروع ہوتی ہے۔ ایک اور سورۃ احَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا (العنكبوت : ٣)
بھی اللہ سے شروع ہوتی ہے اور یہ سب مضامین میں ، مقاصد میں متحد ہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۳)
اس سورۃ میں کلام اللہ کے سمجھنے کے قواعد یہودیوں ، عیسائیوں سے مناظرہ جہاد کے احکام ہیں ۔
هُوَ الْحَی۔ عیسائیوں کے مقابلہ میں فرمایا کہ عیسی مر چکا ہے۔ کئی ایک ہی اللہ ہے۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۵)
سورۃ آل عمران میں پچھلی سورة کی آیت کرسی کا ایک ٹکڑا توحید کی یاد دہانی کے لئے رکھ دیا ہے۔
نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ - اُتاری تم پر جامع کمالات تحریر ۔
مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ - سورہ بقرہ میں بھی تین بار مُصَدِّقُ لِمَا مَعَهُمْ آیا ہے۔
لِمَا مَعَهُمْ کی بحث تو بہت دفعہ ہو چکی ہے یہاں لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ہے۔ يَدَيْهِ عربی زبان میں پیش یا
سامنے کی بات کو کہتے ہیں ۔ جیسے ایک مقام پر فرمایا ہوائیں آتی ہیں تو پہلے ایک ٹھنڈا جھونکا آتا ہے
بَيْنَ يَدَی رَحْمَتِهِ (الاعراف: ۵۸) چونکہ سورۂ بقرہ میں أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة :)
لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ - (البقرة: (۸)
۳
اور لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ۔ (البقرة : ۳۹) بہت سی پیشگوئیاں ہیں اس لئے یہ فرمایا يَحْزَنُونَ(البقرة
کہ ہم اس کے متعلق تو رات میں بھی فرما چکے ہیں ۔ چنانچہ لکھا ہے کہ جو اس نبی کی مخالفت کریں گے
ہلاک ہو جاویں گے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۳)
لے اس کی رحمت کے آگے آگے ۔ ۲ یہی لوگ نہال اور بامراد ہیں۔ سے ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
اسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہوگا اور نہ گذشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا ۔
حقائق الفرقان
سُورَةُ آل عِمْرَان
مِنْ قَبْلُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ اَنْزَلَ الْفُرْقَانَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَيْتِ اللَّهِ
لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ -
ترجمہ۔ اس کتاب سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور اتاراحق و ناحق میں فیصلہ، بے شک جنہوں
نے چھپا یا اللہ کی نشانیوں کو ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ بڑاز بردست ہے بدلا لینے والا ۔
تفسیر - هدی۔ ہدایت تھی کہ مقابلہ نہ کرنا ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔
انْزَلَ الْفُرْقَانَ ۔ معلوم ہوتا ہے اس وقت فرقان ہو چکا تھا۔ فرقان کے معنے قرآن شریف
نے خود کئے ہیں چنانچہ فرمایا ہے يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ (الانفال: ۴۲) وہی جنگ بدر جس میں
ا کا برانِ مکہ مارے گئے ۔
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۔ بعینہ وہی ترتیب ہے جو سورۃ بقر میں تھی۔ وہاں عذاب عظیم فرمایا یہاں
شدید عظمت کے ساتھ شدت کو بڑھ دیا۔
وَاللَّهُ عَزِيزٌ - وہ عزت والا ہے ۔ وَلِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ (المنفقون: ٩)
پس وہ اپنے رسول اور مومنوں کو ذلیل نہ کرے گا۔
ہیں۔
ذُو انْتِقَام ۔ وہ اے یہودیو! تمہاری شرارتوں کی ضرور سزا دے گا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۳)
هُدًى لِلنَّاسِ ۔ انجیل بھی بشارت دے چکی تھی نبوت محمد یہ کے بارے میں ۔ ھدی کے یہی معنی
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۵)
٦ - إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ۔
ترجمہ ۔ اللہ سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں ۔
تفسیر - إِنَّ اللهَ لَا يَخْفَى عَلَيْهِ ۔ کہا جا سکتا ہے کہ جو چیز ابھی نہیں ہوئی اس کی نسبت یہ کہاں سے
اطلاعیں آپ کے پاس پہنچیں۔ فرمایا اللہ پر کوئی چیز مخفی نہیں ۔ سَنُرِيهِمُ ايْتِنَا فِي الْآفَاقِ وَ فِي
اے جس دن دو جماعتوں نے باہم جنگ کیا ۔ ۲۔ حالانکہ اللہ ہی کی عزت ہے اور اس کے رسول کی اور ایمانداروں کی۔
حقائق الفرقان
لد
سُورَةُ آل عِمْرَان
انْفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمُ أَنَّهُ الْحَقُّ - ( حم السجدة: (۵۴)
:
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۳)
- هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ
الْحَكِيمُ -
-
ترجمہ (اللہ ) وہی ہے جو تمہاری صورت بناتا ہے ماں کے پیٹوں میں جیسی چاہتا ہے کوئی سچا معبود
نہیں مگر اللہ ہی سچا معبود ہے جوز بر دست حکمت والا ہے۔
تفسیر - هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ - فرمایا که انسان بار یک دربار یک کام کرتا ہے تو روشنی میں کرتا ہے مگر
ہم وہ ہیں کہ جتنا باریک کام ہے اندھیروں میں کرتے ہیں۔ مثلاً تمہاری صورتیں فِي ظُلُمَت ثَلث
پیٹ کے اندر رحیم پھر رحم کے اندر غشاء اس میں بناتے ہیں ۔ جب ہم اس کا علم رکھتے ہیں کیا آئندہ کا
علم کہ وہ بھی ایک طرح کی تاریکی میں ہے نہیں رکھ سکتے؟
لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۔ اگر غور کرو تو اس نتیجہ پر پہنچ جاؤ کہ ساری صفات کا ملہ سے موصوف تمام بدیوں
سے منزہ وہی معبودِ بے مثال ہے۔
الْحَكِيمُ ۔ اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں۔ پس اس کا کلام بھی پر از حکمت ہے۔ ایسا نہ ہو
کہ تم اپنی غلط نہی سے اس کی الٹی تاویلیں کرنے لگو۔ کوشش کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔
وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۔ (العنکبوت:۷۰) میں یہ سر بتایا ہے
کہ کلام البی کے سمجھنے کے لئے کچھ ہمت چاہیے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۳)
ے قریب ہی ہم ان کو چکھائیں گے بیرونی فتوحات میں اور فتح مکہ میں یہاں تک کہ ان پر کھل جائے گا واضح ہو پر
جائے گا ( کہ قرآن اور پیارے محمد کا کہنا ہی سچ ہے۔ ۲ اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے
میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے رستے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
♡
سُورَةُ آل عِمْرَان
۹۸ - هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ مِنْهُ أَيْتُ مُحْكَمْتُ هُنَّ أُمُّ
الْكِتٰبِ وَ آخَرُ مُتَشْبِهُتُ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ
مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللهُ
وَ الرَّسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبَّنَا ۚ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا
أولُوا الْأَلْبَابِ - رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ
رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ -
ترجمہ (اللہ ) وہی ذات پاک ہے جس نے تم پر کتاب اُتاری جس کی آیتیں مضبوط ہیں وہ اصل اور
جڑ ہیں اور کچھ اور آیتیں ہیں جن کے کئی کئی معنی ہیں تو جن کے دلوں میں کبھی ہے ( یعنی جو الٹی کھو پری
کے ہیں) وہ پیچھے پڑ جاتے ہیں ان آیتوں کے جو شبہ میں ڈالتی ہیں اور صاف طور پر سمجھ میں نہیں آتیں
فتنہ فساد پیدا کرنے کے ارادے سے اور اصل مطلب سمجھنے کے ارادے سے حالانکہ اس کا صحیح مطلب
اللہ ہی جانتا ہے اور جو لوگ پختہ ہیں علم میں ( وہ ہر ایک حکم کو اللہ ہی کی طرف سے مانتے ہیں) اور کہتے
ہیں کہ ہم نے اس کو مانا سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے اور اُسے یاد نہیں کرتے اور سمجھانے
سے بھی نہیں سمجھتے مگر عقلمند ہی لوگ۔ اے ہمارے رب ! تو ہمارے دلوں کو کجی اور بد سمجھی سے بچا اس
کے بعد کہ تو ہم کو سمجھ دے چکا اور عطا فر ما ہم کو خاص اپنے پاس کی رحمت تو ہی بڑا دینے والا ہے۔
تفسير هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ - اس نے تم پر جامع کمالات کتاب اُتاری جس میں بعض
آیات تو محکمات ہیں وہ ام الکتب ہوئیں اور باقی بعض متشابہات ۔ افسوس ! اللہ نے تو یہاں علم کے
حصول کا گر بتایا تھا۔ یہ نہیں کہ فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ (المؤمن : (۸۴) بلكه ۔۔۔ وَ اتَّقُوا
اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة : ۲۸۳) مگر یہ لوگ بجائے اس کے کہ اِس لطیف کتاب سے فائدہ
اُٹھاتے اور بھی جھگڑے میں پڑ گئے۔ محکمات متشابہات کا مسئلہ بہت صاف تھا مگر مسلمانوں کے اس
اے یہ لوگ خوش ہوئے اس پر جو ان کے پاس علم تھا۔ ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو
سکھاتا ہے ۔(ناشر)
حقائق الفرقان
سُورَةُ آل عِمْرَان
بارے میں کئی فریق ہو گئے ۔ کسی نے کہا کہ یہ محکم ہے کسی نے کہا کہ یہ متشابہ ہے کوئی تنزیہ کی آیتوں پر
ایسا جما بیٹھا ہے کہ خدا کو محض لا شیئے بنا دیا۔ علت العلل تو کہہ دیا۔ دوسری طرف تشبیہ والوں نے جو
زورد یا تو خدا تعالیٰ کا ایک جسم بنا دیا۔ میں نے ایک بڑے عالم سے پوچھا تھا کہ محکم و متشابہ آیت میں
امتیاز کیا ہے تو اس نے کہا کہ کچھ گڑ بڑ ہی ہے جس سے مجھے بہت صدمہ ہوا ۔
میں تو اس کو بہت سہل سمجھتا ہوں۔ میرے نزدیک ہر شخص کے لئے کوئی حصہ کسی متکلم کے کلام کا
محکم ہوتا ہے یعنی جو خوب طور سے سمجھ میں آ جاتا ہے اور کوئی حصہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کے معنے سمجھنے میں
دقتیں پیش آتی ہیں اور بوجہ اس کے مجمل رکھنے کے کئی معنے ہو سکتے ہیں۔ ہر شخص پر یہ حالت گزرتی
ہے۔ اللہ نے اس کے متعلق یہ راہ دکھائی ہے کہ جو آیات ایسی ہیں کہ جن کی خوب سمجھ آ جائے اور
تجربہ و عقل و مشاہدہ اس کے خلاف نہ ہو وہ تو محکم سمجھ لو۔ پھر وہ آیات جن کے معنے سمجھ میں نہیں آئے
ان کے معنے ایسے نہ کرے جوان محکم آیات کے خلاف ہوں ۔
ہر متکلم جس کے ساتھ مجھے وابستگی ہے وہ کون ؟ محد ثین ،صوفیاء کرام ،حکماء عظام، طبیعات
کے ماہر ان سب سے مجھے بہت محبت ہے۔ ان کے کلمات کو جب میں پڑھتا ہوں تو بعض تو فوراً
سمجھ میں آجاتے ہیں اور بعض وقت کلام کے سمجھنے میں دقت ہوتی ہے اسے میں متشابہ سمجھتا ہوں ۔
پھر جو محکمات ہیں ان کو کتاب کی جڑ سمجھ کر مصنف کے اصلی منشا کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کو حل کر
لیتا ہوں ۔ کئی ایسے کلام ہیں جو ایک وقت میرے لئے متشابہ تھے پھر دوسرے وقت محکم نظر آئے ۔
خلاصہ یہ ہے کہ بعض آیات خوب سمجھ میں آجاتی ہیں اور بعض کے معنے جلد نہیں کھلتے ۔ اس کے
لئے ایک گر بتایا ہے۔
اب فرماتا ہے کہ جن لوگوں کے دل میں کبھی ہے وہ انہی متشابہات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔
وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللہ اللہ کے سوا اس کی حقیقت کس کو معلوم ہے۔ یہاں وقف ہے۔
وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ ۔ اب فرماتا ہے جن کو یہ خواہش ہے کہ وہ راسخ فی العلم ہو جاویں وہ
ے اور جولوگ پختہ ہیں علم میں ۔ (ال عمران : ۸)
حقائق الفرقان
۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
محکموں کو معا مان لیتے اور متشابہ کا انکار نہیں کرتے بلکہ كُل مِنْ عِنْدِ رَبَّنَا کہتے ہیں ۔ یعنی دونوں
پروردگار کی طرف سے مانتے ہیں ۔ پس وہ متشابہ کے ایسے معنی نہیں کرتے جو محکم کے خلاف ہوں بلکہ
ہر جگہ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبَّنَا کا اصول پیش نظر رکھتے ہیں۔ کوئی آیت ہو اس کے خواہ کتنے معنے ہوں مگر
ایسے معنے نہ کرنے چاہئیں جو محکم کے خلاف ہوں ۔
دوسرا طریق دعا کا ہے وہ یوں بتایا کہ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا یعنی اے ہمارے
رب ! ہمیں کبھی سے بچالے۔ یعنی قرآن کے معنے اپنی خواہشوں کے مطابق نہ کریں۔
وَ هَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً - اپنی خاص رحمت سے ممتاز کر ۔ وہ رحمت کیا ہے۔
الرحمنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ (الرحمن: ۲، ۳)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۳، ۵۴)
ايت محکمت - ہر شخص کے لئے کام کا کوئی حصہ محکم ہے جو اچھی طرح سمجھ آ جاتا ہے اور کچھ
حصہ متشابہ جس میں کچھ شبہات ہیں ۔ پس اس متشابہ کو محکم کے تابع کرے اور متشابہ کے ایسے معنی
کرے جو محکم کے خلاف نہ ہوں (۱) وَوَجَدَكَ ضَالًا متشابہ ہے تو مَا ضَلَّ اسے حل کر دے گی۔
کلام الہی سمجھنے کا ایک طریق یہ ہے۔ دوسرا طریق دعا ہے۔ تیسرا قیامت سے ڈرنا۔
ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ اپنے مطلب کی حقیقت مراد ہے اس لئے ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ کی طرح یہ مقصد
بھی برا ہے۔
الا الله - یعنی اس کی اصل حقیقت دوسری آیات میں موجود ہے اور وہ آیات اللہ ہی کی ہیں اس
لئے اللہ ہی کے پاس حقیقت فرمائی۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۵)
١٠ - رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ۔
ترجمہ۔ اے ہمارے رب بے شک تو سب لوگوں کو اکٹھا کرنے والا ہے ایک دن جس میں کچھ بھی
شک نہیں ہے بے شک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
اے رحمن نے ۔ قرآن سکھایا ہے۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
A
سُورَةُ آل عِمْرَان
تفسیر - ربَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ ۔ پھر یہ سمجھے کہ جب معمولی مجلس میں ہتک گوارا نہیں کر سکتا تو
جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے وہاں کیونکر ذلت گوارا ہوگی ۔ پس مجھے کسی غلطی میں نہ ڈال کہ
قرآن کی کچھ مراد سمجھ کر میں عذاب میں گرفتار ہو جاؤں ۔
T
إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ - ایک وعدہ الہی تو یہ ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا (العنكبوت: ۷۰) بوت : ۷۰) دوسرا الرَّحْمنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ - (الرحمن: ۳،۲) اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ہم دُعا مانگنے والوں کو سمجھا دیں گے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۴)
11 - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِى عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللَّهِ
شَيْئًا وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ ۔
ترجمہ۔ البتہ جو کافر ہیں ان کو ہرگز نہیں بچائے گا مال و اولاد اللہ کے غضب سے کچھ بھی اور یہی
لوگ جہنم کی آگ سلگنے کے سبب ہیں ۔
۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِي عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ -
سورۂ بقر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ جو لوگ تعلیمات الہیہ کے منکر ہیں اول تو کلام الہی سنتے
نہیں اور جو سن بھی لیں تو اس پر غور نہیں کرتے بلکہ اس تعلیم کا وجود و عدم وجود برابر سمجھتے ہیں اور ان کے
لئے عذاب عظیم ہے۔ اب اس کی تشریح فرماتا ہے کہ لوگ اس خیال سے کافر ہیں کہ مسلمانوں میں
شامل ہونے کی وجہ سے ہمارے اموال میں نقصان ہوگا یا ہماری اولا د خطروں میں پڑے گی ۔ فرمایا۔
نہ مال کام آئے گا نہ ہی اولاد۔
-
وَ أُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ ۔ اس نار سے مراد دنیا میں نارالحرب سے ہے۔ چنانچہ كُلَّمَا أَوْقَدُوا
نَارًا لِلْحَرْبِ ( المائدة : ۶۵) میں نار کا ذکر ہے۔ پھر آیت اِن كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا
لے اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے رستے۔
۲ رحمن نے ۔ قرآن سکھایا ہے۔ ۳ جنگ کی آگ ۔ (ناشر) ۴ جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ ۔
حقائق الفرقان
۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ (البقرۃ: ۲۴) کے اخیر میں فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ (البقرۃ:۲۵)
موجود ہے۔ بس یہاں بھی وفود کا لفظ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس قسم کے سامان مجتمع ہوتے رہیں
گے کہ یہ جنگوں میں ہلاک ہو جاویں گے۔ یہ دنیا کی بات ہے آخرت میں کیا ہوگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۴)
۱۲ - كَدَابِ الِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَذَّبُوا بِايْتِنَا ۚ فَأَخَذَهُمُ اللهُ
بذُنُوبِهِمْ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔
ترجمہ (اُن کا حال ) فرعون والوں اور اُن سے پہلے جو لوگ تھے اُن کا سا حال ہے جنہوں نے ہماری
آیتوں کو جھٹلایا تو اللہ نے اُن کو اُن کے گناہوں کے سبب سے پکڑا اور اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔
تفسیر - كَدَابِ اللِ فِرْعَوْنَ ۔ جیسی فرعونی ایک چال چلے تو خدا بھی ان کے مقابلہ میں ایک چال
چلا اور پھر جو کچھ عاد و ثمود وغیرہ سے ہوا ۔ کیا ہوا ؟
فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِم - پکڑ لیا اللہ نے بدیوں کے سبب ۔
وَاللهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ اس عذاب کی وجہ بتادی ۔ عقاب عقب سے نکلا ہے۔
انسان جو نافرمانی کرتا ہے اس پر جو نتیجہ جناب الہی سے مرتب ہوتا ہے اسے عقاب کہتے ہیں۔
۱۳
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۴)
١٣ - قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَرُونَ إِلَى جَهَنَّمَ وَبِئْسَ الْمِهَادُ -
ترجمہ۔ (اے محمد) تو کہہ دے ان لوگوں کو جنہوں نے حق کو چھپا یا یا کافر ہو گئے کہ اب تم قریب
ہی مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف ہنکا لے جاؤ گے اور وہ بُری آرام گاہ ہے۔
تفسیر قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ ۔ سورہ بقر میں أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة:1) اور
فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ٣٩) وغیرہ سے: رہ سے جو امر بتا آیا ہے وہاں
ے اگر تم کو شک ہے (اللہ کے کلام میں ) اس کلام میں جو ہم نے اتارا اپنے بندے ( پیارے محمد ) پر تو لاؤ تو ایک
سورت اس کے جیسی ۔ ۲ تو بچو اس آگ سے جس کے سلگنے کا سبب آدمی اور پتھر ہیں۔ سے یہی لوگ نہال اور
با مراد ہیں ۔ ہے اس وقت جو جو شخص ان میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہو
گا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا۔
حقائق الفرقان
۱۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
اسے کھولتا ہے کہ اے کفار تم عنقریب مغلوب ہو گے اور یہ خطاب ہے مدینہ کے بے ایمانوں سے۔
مدینہ میں میں نے اس لئے کہا کہ بدر کا واقعہ اس آیت کے نزول سے پہلے ہو چکا ہے۔ چنانچہ آگے
آتا ہے۔
وَتُحْشَرُونَ إِلى جَهَنَّمَ - قیامت کے متعلق قرآن مجید اربعہ متناسبہ سے کام لیتا ہے مثلاً کوئی
چیز ایک روپیہ کی سیر ہے تو چار روپیہ کی چار سیر ہوگی ۔ جو نسبت پہلے کو دوسرے سے ہے وہی تیسرے کو
چوتھے سے ہے۔ وہاں مدینہ میں سات قو میں مسلمانوں کی دشمن تھیں۔
بنو قینقاع، بنو قریظہ ، بنو نضیر ، اوس ، خزرج میں باہمی عداوت تھی ۔ عیسائی ابوعا مر کے
ماتحت نواحی مدینہ میں غطفان اور مصر کا قبیلہ ۔ مکہ کے شریر لوگ جو تجارت کے بہانے سے کبھی
مدینہ کی مغرب کی طرف نکل جاتے۔ کبھی مشرق کی طرف سے اور قوموں کو مسلمانوں کے خلاف
اُکساتے پھرتے ۔ تجارت کے ذریعے ایسی پولیٹیکل چالیں چلی جاتی ہیں ۔ یہ سب نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف تھے انکی حالت کا نقشہ اور پھر ان کا انجام اس آیت میں ہے وظنوا
أَنَّهُمْ مَانِعَتُهُمْ حُصُونَهُمْ مِنَ اللَّهِ فَأَتْهُمُ اللَّهُ مِنْ حَيْثُ لَمْ يَحْتَسِبُوا (الحشر: ۳) اب دیکھئے
یہاں پیشگوئیاں دو ہیں سَتُغْلَبُونَ اور تُحْشَرُونَ إِلى جَهَنَّمَ - جب تُغْلَبُوْنَ دکھا دیا تو تُحْشَرُوْنَ
ضرور ہوگا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۴)
۱۴- قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ۖ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَ
أخْرَى كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأَى الْعَيْنِ وَاللَّهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ
يَشَاءُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الْأَبْصَارِ -
ترجمہ تحقیق ظاہر ہو چکی تمہارے لئے نشانی ان دو فوجوں میں جو آپس میں گتھ گئیں ایک فوج تو لڑتی تھی
اللہ کی راہ میں اور دوسری کا فر تھی مسلمان اپنے مقابل کفار کو دو چند دیکھتے تھے آنکھوں دیکھتے اور اللہ قوت
دیتا ہے اپنی مدد کی جس کو چاہتا ہے۔ بے شک اس میں عبرت کی جگہ ہے سمجھ دار آنکھ والوں کے لئے ۔
لے اور وہ یہ گمان کرتے تھے کہ ان کو بچالیں گے ان کے قلعے اللہ کے ہاتھ سے۔ تو ان پر اللہ ایسی جگہ سے آ گیا
( یعنی عذاب الہی ) جہاں ان کا گمان بھی نہ تھا۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
11
تفسير في سَبِيلِ اللهِ - اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے۔
سُورَةُ آل عِمْرَان
يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأَى الْعَيْنِ - کفار ایک ٹیلہ پر ۶۰۰ تھے اور مسلمان ۳۱۳۔ اور مومن کے
لئے تو یہ آیت ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرما چکا ہے ۔ فَإِن يَكُن مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ
وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفُ يَغْلِبُوا الْفَيْنِ (الانفال الانفال : (۶۷) تورات یسعیاہ ۲۱ باب ۱۵ آیت میں یہ
پیشگوئی لکھی ہے۔ اس اعتبار سے اہل کتاب کے لئے بھی بدر کا واقعہ آیت ہے۔
مَنْ يَشَاءُ ۔ یہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ من معرفہ بھی آتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ صفحه (۵۴)
۱۵- زينَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ
الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ
ذلِكَ مَتَاعُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۚ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْبَابِ -
ترجمہ۔ لوگوں کو پسند آ گئی اور مرغوب کی گئی ہے خواہشات کی محبت عورتیں ہوں بیٹے ہوں سونے
چاندی کے بڑے بڑے ڈھیر ہوں اور نشان لگے ہوئے عمدہ گھوڑے۔ وڑے ہوں اور بھولے بھالے
غریب جانور اور کھیتی ہو ( کیونکہ ) دنیا کی زندگی کے فائدے یہی کچھ سامان ہیں اور اللہ ہی کے پاس
اچھا ٹھکانا ہے۔
تفسیر زینَ لِلنَّاسِ ۔ یہ میں پہلے ایک موقعہ پہلے ایک موقعہ پر بیان کر چکا ہوں کہ زُيِّنَ کے دو فائ کے دو فاعل آتے
ہیں ۔ چنانچہ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ اَعْمَالَهُمْ (النمل: ۲۵) میں گندی باتوں کا مزین شیاطین کو بتایا ہے
اور حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ (الحجرات:۸) میں اللہ کو۔ ایک اور مقام پر فرمایا
كَذلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمُ (الانعام : ۱۰۹) اکثر لوگ اس کا ترجمہ غلط کرتے ہیں۔ اس کا
مطلب یہ ہے کہ تم کسی مذہب کے بزرگ کو برا نہ کہو ورنہ وہ تمہارے خدا کو گالیاں دیں گے۔ پھر فرمایا
لے اگر ہوں تم میں سے سو صابر وہ غالب آئیں گے دوسو پر اور اگر ہوں تم سے ہزار تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر
غالب آئیں گے۔ ۲۔ شیطان نے ان کے کام ان کو پسند کر دکھلائے ہیں ۔ سے اللہ نے تمہارے لئے ایمان پسند
فرمایا ہے اور اس کو عمدہ کر دکھایا ہے تمہارے دلوں میں ۔ ۴ اسی طرح ہم نے پسند کر دیئے ہیں ہر ایک جماعت کو
اُن کے کام ۔ (ناشر)
و
حقائق الفرقان
۱۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
دیکھو ہم ہر قوم کے لئے وہ کام جو اُن کو کرنا چاہیے کس خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں اور زین مجہول
رکھا ہے تا کہ حسب موقع محل دو طرفہ لگ سکے ۔
حُبُّ الشَّهَوَاتِ - ایک خواہش ہوتی ہے دوسرا اس خواہش کا پسند کرنا چنانچہ ان احببتُ حُبّ
الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّي (ص: ۳۳) کے معنے ہیں گھوڑوں کی محبت کو میں پسند کرتا ہوں۔
اس آیت میں عام انسانی فطرت کو بتایا ہے کہ کوئی جمال پر لٹو ہے، کوئی جلال پر کوئی آن پر،
کوئی اولاد پر کوئی سونے چاندی پر کوئی گھوڑوں پر مگر یہ سب ورلی زندگی کا سامان ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۴، ۵۵)
١٦- قُلْ أَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكُمْ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّتُ
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا وَ اَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَ
اللهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ -
ترجمہ (اے محمد) تو ان سے کہہ دے کیا میں تم کو بتا دوں اس سے بھی بہتر چیز ( وہ یہ ہے ) کہ
جنہوں نے اللہ کا خوف کیا اور اس کو سپر بنایا ان کے لئے اللہ کے یہاں عمدہ عمدہ باغ ہیں بہہ رہی ہیں
جن کے نیچے نہریں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور اُن کی صاف ستھری بیبیاں ہوں گی (اور سب سے
بڑھ کر یہ بات کہ ) اللہ ان سے خوش ہو گا اور اللہ دیکھ رہا ہے اپنے بندوں کو۔
تفسیر - أونَبِّئُكُمْ ۔ نبأ سے ہے جس کے معنے عظیم الشان بات۔
الَّذِينَ اتَّقَوا متقی بنا بڑی قربانی چاہتا ہے۔ امام غزالی نے مناظرہ میں ۵۶ کبیرہ گناہوں کو
لکھا ہے اور ایک جگہ یہ بتایا ہے کہ قطب کے دل سے جو آخری گناہ نکلتا ہے وہ کبر ہے۔
وَ رِضْوَانَ مِنَ اللَّهِ - وَ السَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهْجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ “ ( التوبة:١٠٠) کے
اخیر میں لکھا ہے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ جس عنہ نے جس سے معلوم ہوا مہاجرین و انصار کو رضوان
من اللہ کا سارٹفکیٹ مل گیا تھا۔
لے میں نے ذکر الہی کے لئے ( یعنی جہاد میں کام آنے کے واسطے ) ان سے محبت کی ہے۔ ۲۔ اور نیکیوں میں بڑھ
جانے والے اول مہاجرین اور انصار سے اللہ اُن سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔