سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 2
حقائق الفرقان
۱۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
وَ اللهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ انسان نگرانی میں غلطی بھی کرتا ہے مگر اللہ تعالیٰ بہت عمدہ
نگران حال ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۵)
١ - الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ -
ترجمہ۔ جو لوگ کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم نے مانا ( تجھے اور تیری سب باتوں کو ) تو تو
ہمارے عیب ڈھانپ دے اور گناہ بخش دے اور ہم کو بچالے آگ کے عذاب سے۔
تفسیر - الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا متقی کی تعریف سورہ بقر میں ہے يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ
يقولون
وَمِمَّا رَزَقْتُهُمْ يُنْفِقُونَ (البقرۃ: ۴) یہ میرا تجربہ ہے کہ جو لوگ یہ تین صفتیں نہیں رکھتے ۔ یعنی غیب پر
ایمان ۔ دُعا مانگنے کی عادت۔ کچھ خدا کی راہ میں خرچ کرنا۔ وہ کبھی ہدایت نہیں پاتے۔ پھر لیس
البر (البقرۃ : ۱۷۸) میں اس کی تفصیل فرمائی ہے۔ اب یہاں بھی متقی کی کچھ صفتیں بیان کرتا ہے۔
اول تو یہ کہ وہ دُعا مانگتے رہتے ہیں۔ اپنی کمزوریوں کی حفاظت خدا سے چاہتے ہیں۔
استغفار تمام انبیاء کا اجماعی مسئلہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ میں ستر دفعہ استغفار
کرتا ہوں ۔ پس تم ان سے بڑھ کر نہیں ہو ، کہ استغفار سے مستغنی نہ ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۵)
الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا ۔ مومن کے چھ کام - ا۔ دُعا ٢- صَبْرٌ عَنِ الْمَعْصِيَتِ وَعَلَى
الطاعة ۳۔ راستبازی ۴- عبادت گزار ۵۔ کچھ اللہ کی راہ میں خرچ کرے ۶ ۔ استغفار
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۵)
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ۔ نار الحرب ۔ نار جہنم ، دونوں سے لڑائیوں کی ابتدا بھی نار سے ہوتی ہے اور
انتہاء بھی۔ پہلے غضب اُٹھتا ہے۔ وہ بھی آگ ہے۔ پھر لوگوں کو ساتھ ملانے کے لئے مہمان نوازی
کرتے ہیں۔ اس میں بھی آگ ہے۔ پھر توپ ، بندوق، تار پیڈو۔ یہ تو سب نے دیکھی۔ پس اسی
طرح انجام شریر کا نار جہنم ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۵)
کے مانتے ہیں بے دیکھے یا تنہائی میں اور ٹھیک نماز پڑھا کرتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ دیا کرتے
ہیں۔ ۲۔ نیکی یہی نہیں۔
حقائق الفرقان
۱۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
۱۸ - الصبِرِينَ وَ الصُّدِقِينَ وَالْقَنِتِينَ وَ الْمُنْفِقِينَ وَ الْمُسْتَغْفِرِينَ
بِالْأَسْحَارِ -
ترجمہ۔ نیکیوں پر ہمیشگی کرنے والے اور بدیوں سے بچنے والے اور ہر حال میں باوفا اور سیچ
بولنے والے اور مطیع فرمانبردار اور اللہ ہی کے لئے خرچ کرنے والے اور پچھلی ، اور پچھلی رات میں گناہ
بخشوانے والے ( کیا ہی اچھے لوگ ہیں ) ۔
تفسير الطبرين - متقی کی یہ صفت ہے کہ اس میں برداشت و تحمل ہوتا ہے اور یہ صبر کوئی ایسی چیز
نہیں جو انسانی قدرت سے باہر ہو اسی لئے لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: ۲۸۷) فرما چکا
ہے۔ ایک رئیس تھا اس کے حضور میں ایک شخص نے عرضی دی کہ حضور کی قوم کے ایک آدمی نے
مجھے گالی دی ہے۔ اسے بلایا گیا ۔ رئیس نے اُس ملزم کو بہت گالیاں دیں جو اس کی شان سے
بعید تھیں ۔ اخیر اس حاکم نے اس سے پوچھا تم نے اس آفیسر کی کیوں بے عزتی کی؟ تو وہ کہنے لگا
کہ اس نے مجھے گالی دی تھی پھر مجھ میں تاب حوصلہ نہ رہی ۔ رئیس نے کہا کہ صبر کی طاقت تو تجھ
میں ہے۔ دیکھو میں نے بھی تجھے گالیاں دیں اور تم چپکے ۔۔۔۔۔۔ سنا کئے ۔ اگر لوگ صبر کریں تو بہت
سی لڑائیوں کا خاتمہ ہو جاوے۔
صبر کے معنے ہیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں سے اپنے تئیں روکنا۔ غیظ و غضب سے، شہوت سے،
حرص و آز سے۔
الصُّدِقِينَ - راست باز الْقَنِتِينَ ۔ فرماں بردار
وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ ۔ لوگوں نے اس بات پر بحث کی ہے کہ تجد صرف رسول اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر فرض تھی یا دوسروں پر بھی ؟ اس آیت سے کم از کم یہ تو ثابت ہوتا ہے کہ
استغفار اسحار میں متقی کا فرض ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۵)
لے اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۵
سُورَةُ آل عِمْرَان
۱۹ - شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَ الْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا
بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ -
ترجمہ - اللہ گواہ ہے کہ کوئی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا اور فرشتے گواہ ہیں اور علم والے گواہ ہیں
کہ اللہ ہی سنبھالے ہوئے ہے سب کو انصاف سے کوئی سچا معبود نہیں مگر اللہ ہی وہ بڑا ز بر دست
حکمت والا ہے۔
تفسیر۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا ہے کہ اہل علم میری ہستی پر گواہی دیتے ہیں اور
میری وحدانیت پر بھی شہادت دیتے ہیں ۔ چونکہ بعض نادان و نابکار لوگ سائنس کے غلط استعمال
اور عدم تدبر کی وجہ سے خدا کی ہستی کا انکار بھی کرتے ہیں ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی غایت
حکمت سے اس آیت میں ایک لفظ رکھ دیا ہے جو ہمیشہ اس کی صداقت کو ظاہر کرتا رہے گا اور وہ
لفظ قائما بالقسط ہے کیا مطلب کہ وہ اہل علم جو صحیح علوم رکھتے ہوں اور قائم بالقسط ہو کر غور کریں۔
اس سے معلوم ہوا کہ دنیا کے سچے علوم کبھی بھی خدا تعالیٰ کی ہستی کے خلاف نہیں ہو سکتے ۔ اسی
لئے میں کہا کرتا ہوں اور یہ میرا مذہب ہے کہ جوں جوں سائنس ترقی کرے گا اور علوم بڑھیں گے
اسی قدر قرآن کریم کی صداقت جلوہ گر ہوگی ۔ غرض یہ تین آیات علم کی فضیلت پر میں خلاصہ پیش
کرتا ہوں اور ان تینوں میں صحیح علوم کے حاصل کرنے کی ترغیب بھی موجود ہے۔ پہلی آیت میں تو
خود دُعا ہی تعلیم کی ہے۔ دوسری میں رفع درجات کی خوشخبری ہے اور تیسری میں اللہ تعالیٰ قائما
بِالْقِسْطِ ۔۔۔۔۔ أُولُو الْعِلْمِ کی شہادت حقہ کا اپنی ہستی اور وحدانیت پر پیش کر کے بتاتا ہے۔ ھو
الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ ایسے قابِما بِالْقِسْطِ اہل علم جب اللہ تعالیٰ کی ہستی پر گواہ ہوں گے تو اللہ تعالیٰ جو
عزیز اور حکیم ہے ان کو بھی معز ز بنادے گا اور حکمت کے چشمے ان کے لبوں سے جاری ہو جائیں گے۔
الحکم جلد ۲۰ نمبر ۲۰ مورخه ۲۸ جون ۱۹۱۸ء صفحه ۴، ۵)
شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ (ال عمران : (١٩) اللہ جل شانہ فرماتا ہے ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ۔
لے اللہ گواہ ہے کہ کوئی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا۔
حقائق الفرقان
۱۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
اس لا إِلهَ إِلَّا الله کی گواہی اللہ نے دی ہے گواہی ہمیشہ چند آدمیوں کے سامنے دی جاتی ہے۔
جناب الہی کی گواہی کے ساتھ بھی تمام رسول تمام انبیاء اور تمام اولیاء سب کے سب گواہی دیتے ہیں کہ
اللہ نے ہم کو کہا ہے لا إِلهَ إِلَّا الله - حضرت موسیٰ کی گواہی ، حضرت نبی کریم کی گواہی سے قرآن شریف
بھرا پڑا ہے کہ اللہ نے ان کو فرمایا لا إِلهَ إِلَّا الله ۔ ہر فرد کے سامنے گواہی ضروری نہیں ہوتی ۔ میری
دانست میں اللہ کی ہستی اور نبیوں کی صداقت پر یہ بڑی بھاری دلیل ہے کہ تمام انبیاء تمام اولیاء
تمام مجددین سب کے سب متفق ہیں اس بات پر کہ لا الهَ إِلَّا الله معبود حقیقی خدا ہے اور اپنے
حسن و احسان علم و قدرت میں کامل ہے اور انسان بڑے آ اور انسان بڑے انکسار و تذلل کے نیچے ہے ۔ دس ، ہیں،
تیں، چالیس، پچاس جس بات کے گواہ ہوں وہ بات بھی قابل اعتماد ہوتی ہے۔ کیا حال ہے اس
گواہی کا جس کے لئے تمام صداقت کے عاشق صداقت کے محب اس بات پر متفق ہیں۔ اس
صداقت کے لئے کوئی بڑا تعلق کوئی بڑا ہی فضل حضرت محمد رسول اللہ پر اللہ کا ہے۔ دنیا میں ہزاروں
انبیاء آئے ان کی تعلیم کا نام و نشان بھی نظر نہیں آتا پتہ ہی نہیں لگتا۔ پھر ان کی کتابوں کی زبانیں ہی ایسی
پرانی ہیں کہ ان کے سمجھنے کے سب سامان مفقود ہو گئے ۔ مجھے کبھی کبھی تعجب آتا ہے۔ آر یہ مذہب پر کہ
دوارب برس سے وید ہیں ۔ ویدوں کی لغت کا نام لیتے ہیں تو دو چار ہزار برس سے بتاتے ہیں ۔ بھلا
دو ارب کی بات دو چار ہزار برس والے کو کیا معلوم ۔ یہ ایک فضل ہے ہم لوگوں پر ۔
( بدر جلد ۱۰ نمبر ۹، ۱۰ مورخه ۵ جنوری ۱۹۱۱ ء صفحه (۱۵)
شهد الله - یہ گواہی انبیاء نے دی ہے پھر ان کے متبعون نے سنی ہے۔ خود خدا بولا ہے اور اس
نے اپنی زبان سے فرمایا ہے کہ میں یگانہ معبود خلائق ہوں۔ میں خود بھی گواہ ہوں کہ اللہ نے اپنی
ذات کی نسبت گواہی دی۔ اس نے مجھے فرمایا مَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ فَقَدْ تَصِنْ تَصَانَ - تَصِنُ کے معنے
میں نہیں جانتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۵)
حقائق الفرقان
۱۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
٢٠ - إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ إِلَّا
مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ وَمَنْ يَكْفُرُ بِأَيْتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ
سَرِيعُ الْحِسَابِ -
ترجمہ۔ بے شک اللہ کے نزدیک وہی دین پسند ہے ( جو آدمی کو اللہ کا ) مطیع اور فرمانبردار بنائے
اور اہل کتاب نے جھگڑا بھی اُسی وقت کیا جب آچکا اُن کے پاس علم آپس کی ضد وحسد سے اور
جو چھپائے اللہ کے نشانات اور اُس کا انکار کرے تو بے شک اللہ بہت ہی جلد حساب لینے والا ہے۔
تفسیر - إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ ۔ میں نے دنیا کے بہت سے مذاہب کی کتابوں کو دیکھا
ہے ان کی الہامی کتابوں میں ان کے مذہب کا کوئی نام نہیں ۔ مگر اللہ نے ہمارے لئے جو دین پسند کیا
اس کا نام اسلام بتلایا اور فرمایا کہ وہ دین جو خدا کے حضور پسندیدہ ہے وہ یہی ہے کہ فرمانبرداری ہو۔
حضرت نوح آ گئے تو ہم تابعدار ہیں پھر ابراہیم آئے ہم فرمانبردار ہیں ۔ موسیٰ علیہ السلام کا دور ہے
ہم مطیع فرمان ہیں۔ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے ہم ان کے غلام ہیں ۔ پس یہی
سلامت روی کی راہ ہے۔ یہ نظارہ گورنمنٹ کی ظاہری سلطنت میں بھی نظر آتا ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر
جاتا ہے دوسرا آتا ہے۔ رعایا کو کسی خاص شخص سے وابستگی نہیں ۔ پس جو آیا اس کے وہ مطیع ہو جاتے
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جو نُؤْمِنُ بِمَا أُنْزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَةً (البقرة: ٩٢)
کہتے ہیں بہت ناپسند کیا ہے۔ مسلم وہی ہے جو سب انبیاء و اولیاء وخلفاء کا تابع فرمان ہو۔
إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ ۔ انہوں نے خلاف ورزی کی مگر اس کے بعد جب ان کے
پاس علم آچکا میرے عقیدہ کے مطابق خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ علیہ وسلم کا وجود ایک آیت تھا۔
زفرق تا بقدم هر کجا که می نگرم
ه
کرشمہ دامن دل می کشد که جا اینجاست
آپ کے اقوال ، آپ اقوال ، آپ کے افعال ، آپ کے پاس بیٹھنے والے، آپ کے دوست، آپ کے
اے ہم تو اس کلام کو جو ہم پر اتر چکا ہے مانتے ہیں اور جو اس کے سوا ہے اس کے منکر ہیں ۔ ۲۔ سر سے لیکر پاؤں
تک میں جہاں بھی دیکھتا ہوں ، جس کا جلوہ ہر مقام پر مجھ سے یہی کہتا ہے کہ اسی کو دیکھتے رہو کیونکہ اصل مقام حسن
یہی ہے ۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
آشنا ، آپ کے کارکن ، آپ کی تعلیم ، آپ کی کتاب ۔ ان سب کو جب میں دیکھتا ہوں تو زبان
بے اختیار بول اُٹھتی ہے کہ وہ ایک بے نظیر رسول تھا ۔ قوم کا ایک مدبر آیا۔ آپ فرما رہے تھے
امر بالمعروف کرو اور نہی عن المنکر ۔ وہ یہ بات سنتے ہی پھڑک اُٹھا۔ اس نے جا کر قوم کو کہا۔ کیا تم
پسندیدہ امور کرنا چاہتے ہو یا نہیں؟ وہ بولے ۔ ہاں ۔کیا تم ناپسندیدہ سے رکنا چاہتے ہو یا نہیں؟
کہنے لگے ۔ ہاں ۔ اس پر وہ بولا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین میں آ جاؤ کہ وہ بھی
یہی فرماتا ہے ۔ أَسْلَمْتُ وَجْهِی سپرد کر دیا ہے اپنی تمام توجہ کو ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۵)
اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جو دین کی توضیح اور تفسیر فرمائی ہے وہ یہ ہے اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ
الإِسْلامُ اللہ تعالیٰ کے حضور دین کی حقیقت اور ماہیت کیا ہے؟
الاسلام ۔ اپنی ساری قوتوں اور طاقتوں کے ساتھ اللہ کا فرماں بردار ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ کے
فرمان کو لے اور اس پر روح اور راستی سے عمل درآمد کرے۔ دین کے متعلق جبرائیل علیہ السلام نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور سوال کیا ہے اور آپؐ نے صحابہ کرام کو بلکہ ہم کو آگاہ کیا ہے کہ یہ
جبریل تھا۔ آتَاكُمْ لِيُعَلِّمَكُمْ دِينَكُمْ پس دین کی حقیقت اور اس کا صحیح اور سچا مفہوم وہ ہو گا جو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت بیان فرمایا۔ الا سلام کے معنے یہ ہیں سر رکھ دینا، جان سے،
دل سے ،اعضا سے، مال سے۔ غرض ہر پہلو اور ہر حالت میں اللہ تعالیٰ ہی کی فرمانبرداری کرنا۔
الحکم جلدے نمبر ۲ مؤرخہ ۱۷ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۱۴)
۲۱- فَإِنْ حَاجُوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيَ لِلَّهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ وَقُلْ لِلَّذِينَ
أوتُوا الْكِتٰبَ وَ الْأُمِّينَ وَاسْلَمْتُمْ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوا ۚ وَ إِنْ تَوَلَّوا
فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلغُ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ -
ترجمہ ۔ اس پر بھی اگر وہ تجھ سے جھگڑا کریں تو تو ان سے کہہ دے کہ میں نے اور میرے ساتھ
والوں نے تو اپنے کو اللہ کی راہ میں فدا کر دیا ہے اور دے ڈالا ہے اور اہل کتاب اور بے پڑھے لوگوں
حقائق الفرقان
۱۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
سے بھی پوچھ کہ کیا تم نے بھی اسلام کی حالت اور راہ اختیار کی پس اگر وہ مسلمان یعنی اللہ کے فدائی ہو
جائیں تو بے شک انہوں نے ہدایت پائی اور کامیاب ہو گئے اور اگر وہ پھر گئے تو تجھ پر تو صرف پہنچا
دینا ہے اور اللہ دیکھ رہا ہے بندوں کو ۔
تفسیر ۔ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ ۔ دیکھو! باطن کا حال کسی کو معلوم نہیں مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس
زور سے کہتے ہیں کہ اے یہودیو! اے نصرانیو! سنو کہ جیسا میں جان و دل سے خدا کا فرماں بردار
ہوں ایسا ہی میرے تابعدار فرمانبردار ہیں ۔ اگر ان میں کوئی ظالم و فاسق ہوتا جیسا کہ شیعہ سمجھتے
ہیں تو کیا آپ یہ دعوی سے کہہ سکتے ؟ اسی مضمون کی آیت سورۃ بقر میں بھی ہے بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ
لله (البقرۃ: ۱۱۳) اور پھر فرما یا نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ ۔ (البقرة : ۱۳۴ )
۲۲
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه (۵۶)
- إِنَّ ٢٢ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَ يَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ حَقٌّ حَقٌّ وَ وَ يَقْتُلُونَ
الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ -
ترجمہ۔ جو لوگ منکر ہوتے ہیں اللہ کی نشانیوں کے اور ناحق نبیوں کے قتل کے ارادے کرتے
ہیں اور ان لوگوں کے قتل کا جو انصاف کرنے کو کہتے ہیں ۔ تو مبارک باد دے دے ان کوٹیس دینے
والے عذاب کی ۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ - قرآن مجید کی ایک ایک آیت اللہ آیات ہے ۔ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود آپ آیت ہیں ۔ آپ کے ساتھی آیت ہیں۔
يَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ حَقٌّ ۔ پس آپ کے ساتھ جو مقابلہ کرتے ہیں وہ درحقیقت سب
انبیاء سے مقابلہ کرتے ہیں کیونکہ آپؐ کی نبوت میں تمام انبیاء کی نبوت کا ثبوت موجود ہے ۔
فَبَشِّرُهُمْ ۔ ایسا کھول کھول کر اس بات کو بیان کر کہ اس کا اثر ان کے چہروں پر ظاہر ہو
جاوے سورۃ بقر میں بھی یہی فرمایا ہے۔ ذلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ
حقائق الفرقان
۲۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
بِغَيْرِ الْحَقِّ (البقرة : ۶۲ ) میں - رۃ : ۶۲ ) میں اِس آیت کے یقیناً یہی معنی سمجھتا ہوں کہ نبی کریم کا مقابلہ گویا
سارے جہان کے نبیوں کا مقابلہ ہے اور ان کے قتل کی تجویزیں گویا تمام انبیاء کے قتل کے برابر
ہے بلکہ آجکل کے جو انصاف سے حکم کرنے والے ہیں یعنی صحابہ جن کی تعریف میں آیا ہے
وَأُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ اور يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ ان سب سے مقابلہ کی ٹھانی ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۶)
٢٣- أُولَئِكَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ مِّنْ
تصِرِينَ -
ترجمہ یہی لوگ ہیں جن کے دین دنیا کے سب کام اکارت گئے اور ان کا کوئی حامی اور مددگار نہیں ہے۔
تفسير أُولَئِكَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ ۔ ان کو کھول کر سنا دو کہ تمہاری تمام تجویزیں اور
منصوبہ بازیاں ناکام رہ جاویں گی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةً شَهْرٍ (صحیح بخاری
كتاب الن التیمم باب اوّل) پھر ان کے دشمنوں کا جو حشر ہوا وہ سب نے دیکھا۔ اس کے بعد ابو بکر کے مقابلہ
میں جو لوگ اُٹھے وہ بھی ناکام رہے۔ جب دنیا میں یہ حالت ہوئی تو بس آخرت میں بھی ضرور یہی ہوگا۔
وَمَا لَهُم مِّنْ تَصِرِينَ ۔ یہود کی قوم اس کا ثبوت موجود ہے۔ کسی ملک میں ان کو سر چھپانے
کو جگہ نہیں ملتی ۔ جہاں جاتے ہیں جلا وطن کئے جاتے ہیں ۔ کوئی آدمی ان کی پیٹھ بھرنے والا نہیں ۔
سورۃ بقر میں بھی اسی مضمون کی آیت آئی۔ دیکھو رکوع ۱۰ پاره اول - أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْحَيُوةَ
ه۔ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ فَلَا يُخَفِّفُ عَنْهُمُ الْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنْصَرُونَ (البقرة : ۸۷)
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶)
ے یہ ان کی حالت اس وجہ سے ہوئی کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کیا اور وہ ناحق نبیوں سے مقابلہ کرتے
تھے۔ ۲۔ اور علم والے گواہ ہیں کہ اللہ ہی سنبھالے ہوئے ہے سب کو انصاف سے۔ سے انصاف کرنے کو کہتے
ہیں۔ ۴۔ مجھے ایک ماہ کی مسافت کا رعب عطا کیا گیا ہے۔ ۵ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اس دنیا کی زندگی کو
آخرت سے ( بہتر سمجھ کر ) مول لے لیا تو ایسے لوگوں کی سز ا تخفیف اور کم نہیں ہو سکتی اور ان کا کوئی معاون اور
مددگار نہ ہوگا۔
حقائق الفرقان
۲۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
۲۴- أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُدْعَونَ إِلَى كِتٰبِ اللَّهِ
لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ وَهُمْ مُعْرِضُونَ ۔
ترجمہ کیا تو نے نہیں معلوم کیا اُن اہل کتاب کا حال جن کو کچھ ملا ہے حصہ کتاب کا جب وہ بلائے
جاتے ہیں کتاب اللہ کی طرف تا کہ وہ کتاب فیصلہ کرے اُن میں تو ایک فریق نے اُن میں سے منہ
موڑا اور وہ منہ موڑ نے والے ہی ہیں ۔
مورا
تفسیر - ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ - قصہ تو یہودیوں کا بیان ہورہا ہے مگر مسلمانوں کو اس ۔ الواس سے عبرت
لینی چاہیے۔ ان کی حالت بہت کمزور ہے۔ پہلی بات یہ کہ باہم محبت نہیں ۔ دوم یہ کہ عورتوں کے حقوق
کی طرف مطلق توجہ نہیں ۔ عورتوں کے اقربا کو جو حقوق دے رکھے ہیں وہ گالی کے طور پر استعمال
ہوتے ہیں۔ مثلاً سسرا، سسری ، سالا۔ پھر جس کی اُمید پر عورتوں کے حقوق وراثت چھینے ہیں ۔ کیا ان
کے انجام ام کی خبر ہے ہے؟ ؟ لا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا (النساء:۱۲) اللہ تعالیٰ فرما چکا ہے۔
پس ایک انسان کیا سمجھ سکتا ہے کہ یہ سررشتہ دار مجھے زیادہ فائدہ دے گا ؟ چوتھے خود غرضی و تکبر میں
بہت بڑھ گئے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۶ )
۲۵- ذلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لَنْ تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَتِ وَغَرَّهُمُ
فِي دِينِهِمْ مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ -
ترجمہ۔ اور ان کے منہ موڑنے کی وجہ یہ تھی کہ ( وہ اپنے زعم میں ) کہتے تھے اور سمجھتے تھے کہ ہم
کو ہرگز آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے چند روز اور اُن کو اُن کے دین میں دھوکہ دیا ہے اُن باتوں
نے جن باتوں کو انہوں نے خود بنالیا ہے۔
تفسیر ۔ غَرَّهُمْ فِي دِينِهِمْ مَا كَانُوا يَفْتَرُونَ ۔ بناوٹی قصوں جعلی روایتوں پر اعتبار ہے۔ یہ
عیب مسلمانوں میں بھی ہے اور اور اولیاء کرام ۔۔۔۔۔۔ کے متعلق اس اس قسم قسم کے کے اعتقاد اعتقاد تراش تر اثر رکھے ہیں
کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۶)
اے تم ۔۔۔۔۔۔ نہیں جان سکتے کہ نفع رسانی کے اعتبار سے ان میں کون ساتم میں سے زیادہ قریب ہے۔
حقائق الفرقان
۲۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
۲۷۔ قُلِ اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ
مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ۔ تو کہہ دے اے اللہ مالک الملک ! تو بادشاہی دے رہا ہے جس کو تو چاہتا ہے اور تو چھین رہا
ہے حکومت جس سے چاہتا ہے تو ہی عزت دے رہا جس کو چاہتا ہے اور تو ہی ذلیل کر رہا ہے جس کو چاہتا ہے
تیرے ہی قبضہ میں ہے سب بہتری اور خیر تو ہی ہر ایک چیز کا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر قُلِ اللهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ - خدا کے تمام وعدے اعمال کے ساتھ وابستہ ہیں اور اعمال کی
توفیق دعاؤں سے حاصل ہوتی ہے اس لئے دعا سکھائی ہے۔ قرآن کی دعائیں یا تو رَبِّ، رَبَّنَا سے
شروع ہوتی ہیں یا اللھم سے۔ عام دُعا جو ہر نماز میں مانگی جاتی ہے وہ بھی اللھم سے ہی شروع ہوتی
ہے ۔ اللَّهُمَّ صَلِ علی ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۶)
انسان چاہتا ہے کہ دنیا میں معزز اور محترم بنے لیکن حقیقی عزت اور سچی تکریم خدا تعالیٰ سے آتی
ہے وہی ہے جس کی یہ شان ہے تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ -
الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ء صفحه ۵) ۱۰ژمئی
۲۸ - تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَتُولِجُ النَّهَارِ فِي الَّيْلِ وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ
وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ -
ترجمہ تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور تو ہی لے جاتا ہے دن کو رات میں اور تو ہی بے جان
سے جان دار بنائے تو ہی جان دار سے بے جان بنائے اور روزی دے جن کو چاہے بے حساب ۔
تفسیر ۔ تُولِجُ اليْلَ فِي النَّهَارِ ۔ وہ چاہے تو جن کے گھر غموں کی اندھیری ہے وہاں آرام کا دن
چڑھا دے اور چاہے تو جہاں راحت کی روشنی ہے وہاں دکھوں کی تاریکی کر دے۔ وہ چاہے تو بروں
سے بھلے اور پھلوں سے برے بنادے۔ جسے چاہے عزت دے جسے چاہے ذلیل کرے ۔ یہ دُعا
-
حقائق الفرقان
۲۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
نبی کریم و صحابہ نے مانگی ۔ خدا نے ان کو عزت دی، نیک و ممتاز انسان بنا دیا۔
یہاں جہاد کے متعلق یہ ہدایت کی ہے کہ دُعا ضروری ہے۔ پھر افتراء نہ کرے۔ خدا تعالیٰ کا
صریح نافرمان نہ ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶)
۲۹- لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ وَمَنْ
يَفْعَلُ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَةً وَ
يُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَإِلَى اللَّهِ الْبَصِيرُ -
ترجمہ - کافروں کو ایمان دار لوگ اپنا دوست نہ بنا ئیں ایمان داروں کو چھوڑ کر اور جو ایسا کرے گا
تو اللہ کے یہاں وہ کسی شمار میں نہیں مگر جب اُن کے شر سے بچنا چاہو ( تو دنیوی معاملات رہنے دو )
اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
تفسیر۔ اب فرماتا ہے کہ لا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاء ۔ مومن کبھی کافروں کو اپنے
دلوں پر متصرف نہ مانے ۔ پارہ ۲۸ سورہ ممتحنہ میں اسے اور بھی کھول کر : بیان کیا ہے شروع سے
سورۃ کو پڑھ کر دیکھ لو۔
إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمُ ثقة - اسلام میں جتنے مسائل ہیں ان میں حفظ نفوس ، حفظ اموال ،
حفظ اعراض مقصود ہوتا ہے۔ یہاں بھی ایک گر بتا دیا۔
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶)
۳۱- يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ
سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَ بَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَاللَّهُ
رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ -
ترجمہ۔ (یاد رکھو ) اُس دن کو جس دن پائے گا ہر ایک شخص وہ بھلائی جو اُس نے کی ہے موجود اور
وہ برائی جو اُس نے کی ، اور ہر ایک جی آرزو کرے گا کہ کاش بُرائی میں ! ئی میں اور مجھ میں بعد بعید ہوتا اور تم کو
لے یعنی دور دراز فاصلہ ہوتا۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
الد
سُورَةُ آل عِمْرَان
اللہ ڈراتا ہے اپنی ذات پاک سے اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے۔
تفسیر - محضرًا - نتیجہ سامنے دیکھے گا۔ اس سے آگے وَ مَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ کے لئے مُحْضَرًا
نہیں فرمایا۔ یہ اس کی شان ستاری کا تقاضا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶)
۳۲- قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ
وجودشاه و دو دو
والله غفور رحيم -
ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ
ترجمہ (اے محمد) تم ان سے کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو (جیسا کہ میں اللہ کا
محبوب بنا ہوں ) تو تم میری چال چلو پوری پوری تو تم بھی اللہ کے محبوب بن جاؤ گے اور تمہارے گناہ
بخش دیئے جائیں گے اور اللہ غفور الرحیم ہے۔
تفسير - قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران۔ ۳۲) کہہ دے اگر تم
اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے پیار کرے گا ۔ استغفار بہت کرو۔
( بدر جلد ۱۴ نمبر ۵ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۱۳ ء صفحه ۴)
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ الله - راست باز آدمی کو سچائی میں کس قدر طاقت دی جاتی ہے اور کہ
راستی میں کتنی قوت ہوتی ہے اس کا اندازہ اس آیت سے ہو سکتا ہے۔ دیکھو محمد رسول اللہ کو ارشاد ہے کہ
اعلان کر دو۔ میں نے خدا کی فرمانبرداری کر کے یہ مقام حاصل کیا اب تم میرے پیچھے پیچھے چلو تم بھی
خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔ ہر شخص کی زندگی کا آرام اس بستی کے مقتدر کی مہربانی سے وابستہ ہوتا
ہے۔ پھر اس گاؤں کے نمبردار سے اوپر چلیں تو اس ضلع کے حاکم سے۔ پس اللہ جو رب ، رحمن ، رحیم اور
مالک ہے اس کے ساتھ تعلق کس قدر سکھوں کا موجب ہو سکتا ہے۔ یہاں تعلق کا وعدہ نہیں بلکہ فرمایا خدا
اپنا محبوب ہمیں بنا لے گا۔ خدا پرست دیکھ کر اسے تجربہ کرے ۔ کیا مجرب نسخہ ہے ! میں اکثر اوقات
اس آیت کو پڑھ کر بے اختیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا کرتا ہوں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۶)