سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 13

حقائق الفرقان
الده
سُورَةُ آل عِمْرَان
جواب دیا اگر ہم لڑنا جانتے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ ہو لیتے یہ لوگ اُس دن بہ نسبت ایمان کے کفر کے
بہت قریب ہوئے وہ اپنے منہ سے وہ وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں اور اللہ خوب جانتا ہے
جو کچھ وہ چھپاتے ہیں۔
تفسیر - قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ - اللہ تعالیٰ کی راہ میں ۔ اعلاء کلمۃ اللہ میں ۔ اللہ کے بندوں کی عزت
اور وقعت کے لئے دشمنان دین ۔ دشمنان قرآن کریم ۔ نبی کریم کے دشمنوں ۔ آپ کے جانشینوں کے
دشمنوں سے مقابلہ کرو مگر اس راہ سے جس راہ سے وہ مقابلہ کرتے ہیں۔ وہ اگر تلوار اور تیر سے کام لیں تو
تم بھی تلوار اور تیر سے کام لولیکن اگر وہ تدابیر سے کام لیتے ہیں تو تم بھی تدابیر ہی سے مقابلہ کرو ورنہ اگر
اس راہ سے مقابلہ نہیں کرتے تو یہ اعتداء ہوگا اور اللہ تعالیٰ اعتداء کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔
غرض جو راہ دشمن اختیار کرے اسی قسم کی راہ اختیار کرو۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء صفحہ ۶)
آواد فعُوا ۔ دفع کرود شمن کو۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۷ ۴۴)
۱۷۲ - يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللهِ وَفَضْلٍ وَ أَنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ
الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمه خوش وقت ہوتے ہیں اور اللہ کے فضل و انعام کی بشارت پاتے ہیں اور یہ کہ اللہ ضائع
نہیں کرتا مومنوں کا ثواب۔
تفسیر - يَسْتَبْشِرُونَ ۔ وہ اس بشارت کے منتظر ہیں کہ ہمارے خلف بادشاہ ہوں گے اور پھر ان پر
نہ یہ خوف رہے گا نہ ان پر کوئی حزن طاری ہو گا بلکہ مظفر و منصور ہوں گے۔
۱۷۴ - الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوهُمْ
فَزَادَهُمْ إِيْمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ ۔
ترجمہ۔ جن لوگوں نے کہا کہ مکہ والے لوگوں نے جتھا کیا ہے تمہارے ( مقابلہ کے ) لئے تم ان سے
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)

حقائق الفرقان
۱۴۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
ڈرو اس بات نے ( ایمان داروں کا ایمان بڑھا دیا اور وہ کہہ اٹھے کہ اللہ ہم کو بس ہے اور کیا ہی اچھا
وکیل ہے۔
تفسیر - إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ ۔ سپہ سالا رفوج اُحد کہ گیا تھا کہ آئندہ سال ہم سال ہم تم سے
لڑائی کریں گے ۔ پھر انہوں نے کچھ آدمی بھیجے تا مومنوں کو ڈرائیں مگر مسلمانوں نے سن کر کچھ
پرواہ نہ کی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)
الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَ
قَالُوا حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ (ال عمران : ۱۷۴) وہ جنہیں منافقوں نے ام منافقوں نے اطلاع دی کہ دشمنوں
نے تمہارے مقابلہ میں بڑی فوج جمع کی ہے اب ان سے تمہیں ڈرنا چاہیے لیکن یہ بات سن کر ان کے
ایمان بڑھ گئے اور کہنے لگے اللہ ہمارے لئے بس ہے اور بہت اچھا کارساز ہے۔ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ
خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا و رِئَاءَ النَّاسِ (الانفال : ۴۸) ان لوگوں کی طرح نہ ہو جو اپنے گھروں
سے گھمنڈ کے طور پر اور لوگوں کو دکھانے کے لئے نکلے ۔
بدر میں دشمن نہ آیا اور مسلمان تجارت کر کے مال حاصل کر کے لوٹے ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴، ۲۵)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)
١٧٦ - إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَنُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَ خَافُونِ إِنْ
كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۔
ترجمہ ۔ وہ شخص جس نے آکر خبر دی وہ شیطان ہے وہ اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو ایمان دارو! تم ان
سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو جب تم مومن ہو۔
تفسير - ذيكم الشيطن ۔ وہ خبر اڑانے والا شیطان تھا۔
يُخَوِّفُ أَوْلِيَاء ۔ اس کا اثر اسی کے دوستوں پر پڑتا ہے۔
-
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)

حقائق الفرقان
۱۴۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
۱۷۸، ۱۷۹ - إِنَّ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْإِيْمَانِ لَنْ يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا ۚ وَلَهُمْ
عَذَابٌ أَلِيمٌ - وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ خَيْرٌ لَّا نُفُسِهِمْ ۔
إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ لِيَزْدَادُوا إِثْمًا وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ۔
-
ترجمہ۔ جنہوں نے خرید احق پوشی کو ایمان کے بدلے وہ دین الہی کو کچھ بھی ضرر نہ پہنچا سکیں گے اور
ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے۔ کافر یہ گمان نہ کریں کہ یہ مہلت جو اُن کو ملتی ہے اُن کے لئے
مفید ہے بات یہ ہے کہ ہم مہلت تو دیتے ہیں اُن کو نتیجہ یہ ہے کہ وہ بدی میں بڑھتے ہیں اور اُن کے
لئے عذاب ہے ذلیل کرنے والا ۔
تفسیر۔ پس اسباب ذلت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ماننے کی باتوں کو چھوڑ کر ان کا انکار
کرتے جائیں حتی کہ سب صداقتوں کے منکر ہو جائیں جو خدا نے اپنے فضل و کرم سے ان پر
انبیاء کے ذریعے ظاہر کیں اور اللہ کی نافرمانی میں بڑھتے جائیں ۔
( تشحیذ الا ذہان جلد ۶ نمبر ۱۰ ماه اکتوبر ۱۹۱۱ ء صفحه ۳۹۴) ۱۹ صفحه ۳۹۴)
۱۸۲ - لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ
سَنَكْتُبُ مَا قَالُوا وَقَتْلَهُمُ الْأَنْبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٌّ وَ نَقُولُ ذُوقُوا عَذَابَ
الْحَرِيقِ -
ترجمہ۔ اللہ نے سن لی ہے بات اُن لوگوں کی جو کہتے ہیں اللہ فقیر ہے اور ہم مالدار ہیں ۔ ہم اس بات
کو محفوظ اور نوٹ کر لیں گے جو انہوں نے کہا اور نبیوں کے مارنے کا قصد ۔ اور کہیں گے ہم کہ چکھو
جلانے والا عذاب ۔
تفسیر - لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ (ال عمران: ۱۸۲) اللہ نے سنی :
بات ان کی جنہوں نے کہا کہ اللہ محتاج ہے اور ہم دولت مند ہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۱۸۰)
ہر مومن کے کچھ دشمن بھی ہوتے ہیں۔ مومن کا دل صاف ہوتا ہے۔ اس کے دل میں کپٹ نہیں

حقائق الفرقان
الد ٧
سُورَةُ آل عِمْرَان
ہوتی ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے دشمن مدینہ کی اطراف میں آپ کے دشمنوں کو اُکساتے
رہتے ۔ فرمایا کہ جلد بازی نہ کریں وہ لوگ ۔ ہم ان کو عذاب عظیم دیں گے۔ تیرے منکر گمان نہ کریں
کہ ان کو جو مہلت دی گئی ہے وہ ان کے لئے مفید ہے۔ مہلت سے بعض لوگ بدی میں اور ترقی کرتے
ہیں۔ یہاں بھی بعض لوگ منافقانہ طرز اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جس سے ملے اُسی کی سی باتیں کرنے
لگے ۔ ہم کو ایسے لوگوں کی خبر ہو جاتی ہے۔ ایسے منافق لوگ انجام کار ذلیل ہوا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ یہ مال
جس کا یہ بخل کرتے ہیں۔ اللہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے۔ بعض لوگ بہت ۔ بہت سے چندوں کی تحریکیں
سن کر یہ کہہ دیتے ہیں کہ ان کا اگر خدا سے تعلق ہوتا تو یہ مانگتے ہی کیوں ۔
سَنَكْتُبُ کے معنی سَنَحْفَظ ہیں ۔ ہندوؤں میں ایک قربانی ہوتی تھی جس میں آدمی کو جلاتے یا
جانور کو جلاتے ہیں ۔ اب اس کی بجائے گھی ، شکر ، چاول وغیرہ چیزیں جلاتے ہیں ۔۔۔ دنیا کا بڑا حصہ
لوگوں نے دھو کہ میں ضائع کیا۔ خدا تعالیٰ تم کو فہم عطا کرے اور جھوٹ ، حرص، تکبر سے بچائے۔ محبتیں
پیدا کرے۔ مسلمان بڑی فضولیاں کرتے ہیں ۔ اپنی طاقتوں سے بڑھ کر کام نہ کرو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)
یعنی کافر ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں ۔ کیا معنی؟ ہم ان کی بات کو
محفوظ رکھیں گے؟
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸۰)
۱۸۴ - الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ إِلَيْنَا إِلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّى يَأْتِيَنَا
بِقُرْبَانِ تَأْكُلُهُ النَّارُ قُلْ قَدْ جَاءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِي بِالْبَيِّنَتِ وَ بِالَّذِي
قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ -
ترجمہ یہودی جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم سے اقرار لے رکھا ہے کہ ہم کسی رسول کو نہ مانیں جب
تک وہ سوختنی قربانی کر کے ہم کو نہ دکھائے تم کہہ دو کہ لا چکے تمہارے پاس مجھ سے پہلے بہت رسول
کھلی کھلی نشانیاں اور یہ فرمائش بھی جو تم نے کی پھر تم نے ان سے کیوں لڑائی کی اور ان کے مارنے کا
کیوں ارادہ کیا جب تم سچے ہو۔

حقائق الفرقان
۱۴۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
تفسیر - تاكله النار - یہودیوں اور ہندوؤں میں اب بھی قربانی آگ میں ڈالتے ہیں۔ پس
انہوں نے کہا ہم اس نبی کو مانیں گے جو سوختنی قربانیوں کا حکم لائے۔
تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷)
وہ جنہوں نے کہا کہ ہم رسول کی بات نہیں مانیں گے جب تک ہمارے پاس ایسی قربانی نہ
لائے جسے آگ کھا جاتی ( سوختنی قربانی) تو کہہ مجھ سے پہلے رسول بینات لے کر اور تمہاری مانگی
ہوئی چیز ( سوختنی قربانی) کو بھی لے کر آئے پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا اگر تم صادق ہو؟
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۰، ۱۸۱)
اللہ تعالیٰ کے مرسل و مامور اپنے اعداء کے سامنے نا کام ہو کر نہیں مرتے اور نہ ہلاک ہوتے اور
نہ مارے جاتے ہیں۔ مامورین کے ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے جس کا ذکر فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ اِنْ
كنتُم صدقين۔ میں ہے مگر یہ مقاتلہ و مقابلہ کرنے والے ناکام و نامراد مرتے ہیں اور مامور
لوگ اللہ کے فضل سے مظفر و مظفر و منصور اور کامیاب : در اور کامیاب ہو کر دنیا سے جاتے ہیں ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۷، ۲۲۸)
۱۸۸ - وَإِذْ أَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا
تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَ اشْتَرَوُا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَبِئْسَ مَا
ودر
-
يشترون -
ترجمہ اور (اے پیغمبر ! اہل کتاب کو وہ وقت کیوں نہیں یاد دلاتے ) جب اللہ نے اہل کتاب سے
قول و قرار لیا کہ یہ کتاب جو تم کو دی گئی ہے ) لوگوں سے اس کا مطلب صاف صاف بیان کر دینا اور اس
کی کسی بات ) کو چھپانا مت مگر انہوں نے (اس قول کی کچھ بھی پروا نہ کی ) اور اس کو اپنے پسِ پشت
پھینک دیا اور اُس کے عوض میں تھوڑے سے دام (یعنی دنیاوی فائدے ) حاصل کئے سو ( کیا ہی ) برا
(سودا) ہے جو یہ لوگ لے رہیں ہیں ۔

حقائق الفرقان
۱۵۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
تفسیر - وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَ ۔ اور جب
لیا اللہ نے پختہ اقرار کتاب والوں سے کہ اس کو بیان کرو گے لوگوں کے پاس اور نہ چھپاؤ گے۔
( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۶ حاشیه )
۱۹۲ - الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَ يَتَفَكَّرُونَ فِي
خَلْقِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا ۚ سُبْحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ
النار -
ترجمہ۔ جو کھڑے اور بیٹھے اور پڑے پڑے کروٹوں پر اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمان اور زمین کی
ساخت میں غور کرتے ( اور بے اختیار بول اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار تو نے (اس کارخانہ
عالم کو) بے فائدہ ( تو ) نہیں بنایا تیری ذات پاک ہے تو ہم کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو۔
تفسیر۔ فرشتوں پر ایمان بہت ضروری ہے ایک فرشتہ کی تحریک کو انسان مانتا ہے تو پھر اور ملائکہ
سے اس کا تعلق ہوتا ہے۔
جب انسان ملائکہ کی لعنت کے نیچے آتا ہے تو اس کا نشان یہ ہے کہ أَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ (المائدة : ٢٠)
کا شان نزول بنتا ہے۔
میں نے تجربہ کیا ہے کہ جو لوگ فسق اختیار کرتے ہیں ان کی سمجھ میں پاک باتیں آتی ہی نہیں چنانچہ
مردار خوار، خنزیر خوار ما أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ الله (البقرۃ: ۱۷۴) ایسی تمام قوموں کا یہی حال ہے۔
مسلمان مردار ، سور نہیں کھاتے پھر بھی ان میں مجرم ہوتے ہیں اس کی وجہ اکل الباطل جس سے
نیکی کی توفیق نہیں ملتی۔ انسان کو چاہیے کہ ہر وقت خدا کو یاد رکھے اور دُعا میں لگا ر ہے جیسا کہ اس رکوع
میں الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ : يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا اور رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا سے ظاہر ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۲)
ذکر الہی اور تفکر بھی علم صحیح کا باعث ہے چنانچہ فرمایا لايَتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ
لے اور تم تو اکثر نا فرمان ہی ہو۔ (ناشر) کے وہ چیز جو اللہ کے سواکسی اور کے نام سے پکاری جائے ۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۵۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (ال عمران : ۱۹۲) یعنی
نشان ہیں دانشمندوں کے لئے جو یاد رکھتے ہیں ۔ اللہ کو کھڑے اور بیٹھے اور لیٹے لیٹے اور تفکر کرتے
ہیں آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں ۔ دیانند نے بھی لکھا ہے کہ رشی لوگوں کو مراقبوں ، سمادھوں وغیرہ
سے یہ سچے علوم حاصل ہوتے ہیں ۔ غرض وہ تمام سچے علوم قرآن کریم میں مذکور ہیں جو انسان کی
فلاح دنیوی واخروی کے لئے ضروری ہیں ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۸٬۳۰۷)
۱۹۴ - رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِى لِلْإِيمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيَّاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ -
ترجمہ ۔ اور اے ہمارے پروردگار ! ہم نے ایک منادی کرنے والے ( یعنی پیغمبر ) کو سنا کہ ایمان کی
منادی کر رہے تھے کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ تو ہم ایمان لے آئے پس اے پروردگار ! ہم کو
ہمارے قصور معاف فرما اور ہم ( پر ) سے ہمارے گناہ دور کر اور نیک بندوں کے ساتھ ہماری موت ہو۔
تفسیر كَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنا۔ یہ جب ہوگا کہ گناہ گناہ کی حد تک نہ پہنچے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)
١٩٦ - فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا يُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْكُمْ مِنْ ذَكَرٍ
أَوْ أُنثى بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ ۚ فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَ أُوذُوا
فِي سَبِيلِي وَقَتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَّاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتِ
تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ -
ترجمہ اُن کو (یوں ) جواب دیا کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو اکارت نہیں ہونے دوں گا مرد
ہو یا عورت تم ایک دوسرے کی جنس ہو تو جن لوگوں نے ہمارے لئے (اپنے) دیس چھوڑے اور (ہماری
ہی وجہ سے ) اپنے گھروں سے نکالے اور ستائے گئے اور لڑے اور مارے گئے ہم ان کی خطاؤں کو اُن
( کے نامۂ اعمال میں ) سے ضرور محو کر دیں گے اور اُن کو ایسے باغوں میں لے جائیں اور داخل کریں گے

حقائق الفرقان
۱۵۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
جن کے نیچے نہریں ( پڑی ) بہہ رہی ہیں اللہ کے ہاں سے ( یہ اُن کے کئے کا ) بدلہ ( ہے ) اور اچھا بدلہ تو
اللہ ہی کے ہاں ہے۔
وو
تفسیر فَالَّذِينَ هَاجَرُوا وَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَوْذُوا فِي سَبِيلِي وَقُتَلُوا وَقُتِلُوا لَا كَفِّرَنَ
عَنْهُمْ سَيِّاتِهِمْ وَلَأُدْخِلَنَّهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهُرُ (ال عمران : (۱۹۶) جوالاً جو لوگ اپنے
گھر سے نکالے گئے اور انہوں نے ہجرت کی اس واسطے وہ مہاجر بنے اور ان سے لوگوں نے لڑائیاں
کیں جیسے بدر میں اور اُحد میں ۔ ان کے سب گناہ ہم معاف کرتے ہیں اور ہم ان کو بہشت میں
پہنچاویں گے۔“ اس آیت کو خوب یا درکھو میری سمجھ میں یہ آیت صحابہ کے دشمنوں کا خوب مقابلہ
کرتی ہے۔ قاتَلُوا کے معنے لڑائی ہی درست ہیں۔ مرنے مارنے کا ذکر نہیں ہے آگے آتا ہے۔ ثواباً
مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الثَّوَابِ (ال عمران : ۱۹۶) یعنی ابوبکر ، عمر ، عثمان وغیرہ کو اور بھی
بہت کچھ دیں گے۔ خلافت دیں گے حکومت اور بادشاہی دیں گے۔
البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۴ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۴۳)
أنِّي لَا أَضِيعُ عَمَلَ عَامِل ۔ یہ وہ عامل مراد نہیں جو تعویز دھاگہ کرتے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)
۲۰۱ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُونَ -
ترجمہ مسلمانو! برداشت کرو اور دوسرے کو صبر کی تعلیم دو اور دشمن کے مقابل میں تیار رہو اور
اللہ سے ڈرو تا کہ (آخر کار ) تم اپنی مراد کو پہنچو۔
تفسیر - اصْبِرُوا وَصَابِرُوا ۔ صبر کرو بھی اور سکھاؤ بھی۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحه ۲
صَابِرُوا ۔ دوسروں کو صبر سکھاؤ۔
رابطوا ۔ ایک نماز کے بعد دوسری کی تیاری بھی رابطہ کہلاتی ہے۔
۷۲)
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه متمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۴۷)

آج 10 میں سے 10 باقی