سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرٰنَ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 12

حقائق الفرقان
۱۳۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
قتل کیا جاوے تو تم پھر جاؤ گے اُلٹے پاؤں پر اور جو کوئی پھر جاوے گا اُلٹے پاؤں وہ نہ بگاڑ سکے گا
اللہ کا کچھ اور نزدیک ہے کہ اللہ ثواب دے گا شکر کرنے والوں کو ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۲۳ حاشیه )
جنگ اُحد میں نبی کریم ایک گھمسان میں تھے۔ کسی نے یہ غلط خبر اڑا دی کہ نبی کریم قتل ہو
گئے ۔ اتنے بڑے عظیم الشان شخص کے قتل کی خبر عین معرکہ جنگ میں ہوش اُڑا دینے والی ہونی ہی
تھی۔ بعض تو حیران رہ گئے بعض جان توڑ کر لڑے بعض نے ہمت ہار دی۔ اللہ جل شانہ ان کو فرماتا
ہے آخر محمد رسول اللہ رسول ہی ہیں ۔ اگلے رسول بھی مر چکے ۔ گو یہ مسلمہ بات ہے کہ نبی گھمسان میں
نہیں مارا جاتا مگر فرض کر لو کہ وہ فوت ہو گئے یا مارے گئے تو کیا وہ دین جو تم نے قبول کیا وہ چھوڑ دو
گے اور پھر اس بت پرستی کی طرف لوٹ جاؤ گے؟
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحه ۷۰)
مسیح کی وفات ۔۔۔ کوئی نیا مسئلہ نہیں ۔ جتنے رسول آئے سب ہی فوت ہوئے ۔ کسی نے اپنے
ج
سے پہلے نبی کی حیات کا دعولی نہیں کیا ۔ نبی کریم کی وفات پر یہ مسئلہ پیش آیا تو مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ :
قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ سے ابوبکر کی مشکل آسان ہو ہو گی گئی ۔ باوجود اس صاف اور سیدھی تو تعلیم
کے پھر بھی کوئی نہ مانے اور کہے کہ ہم نے جو کچھ سمجھنا تھا سمجھ لیا تو یہ لعنت کا نشان ہے ۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۱۴ مورخه ۲۸ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحه ۹)
۱۴۷۔ وَ كَأَيِّنْ مِنْ نَبِي قُتَلَ مَعَهُ رِبِيُّونَ كَثِيرٌ ۚ فَمَا وَ هَنُوا لِمَا
أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ وَمَا ضَعُفُوا وَ مَا اسْتَكَانُوا وَاللهُ يُحِبُّ الصَّبِرِينَ -
ترجمہ اور بہت سے نبی گزرے ہیں جن کے ساتھ ہو کر بہت سے امام سردار عامہ مومنین نے
لڑائی کی تو وہ سست نہ ہوئے بسبب اُس مصیبت کے جو پہنچی ان کو اللہ کی راہ میں اور نہ ضعف دکھایا
اور نہ ذلیل ہی ہوئے اور اللہ پسند کرتا ہے صابروں کو ۔
تفسير كائن من نبی ۔ یعنی کس قدر نبی ہیں۔ بہت ہیں ۔

حقائق الفرقان
۱۳۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
وَمَا اسْتَكَانُوا اسْتَكَانَ میں بحث ہے بعض اسے کون سے کہتے ہیں۔ میرا بھی یہی اعتقاد
ہے۔ بعض سکون سے مگر اس صورت میں اِسْتَكَنَ بنے گا۔ تو مطلب یہ ہوا کہ وہ ایک حالت
سے دوسری حالت میں نہیں ہوئے۔
ربي - امام ، نیک لوگ، جماعت ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۷۰)
۱۵۰ ۱۵۱ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا يَرُدُّوكُمْ عَلَى
اعْقَابِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَسِرِينَ - بَلِ اللهُ مَوْلَيكُمْ وَهُوَ خَيْرُ النَّصِرِينَ -
ترجمہ ۔ سنواے مومنو! اگر تم کہا مانو گے کافروں کا تو وہ تم کو پلٹا دیں گے تمہاری ایڑیوں پر ، پھر
ہو جاؤ گے تم نقصان اٹھانے والے ۔ بلکہ اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ ہی بہت اچھا مددگار ہے۔
تفسیر۔ انسان میں دو طرح کی طاقتیں ہیں۔ ایک وہ جو اس کے دخل و تصرف کے نیچے ہیں۔ ایک
وہ جن پر اس کا کچھ تصرف نہیں۔ نیکی کی راہ انسان دکھ، مصیبت کسی بزرگ کے کلمہ یا الہام سے سمجھ
لیتا ہے۔ نیکی سے روکنے کے اسباب بھی ہیں جن میں نفس، شیطان، معاندان حق شامل ہیں ۔
إِن تُطِيعُوا الَّذِينَ كَفَرُوا - تمام وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔ نفس سے لے کر خدا کے کھلے منکروں
تک ۔ اگر ان کا کہا مانو گے یا ان کی ترغیب کے آگے دب جاؤ گے تو چونکہ انسان ایک حد تک ٹھہرتا
نہیں اس لئے نتیجہ کیا ہوگا یہی کہ ایمان سے تم بعد میں پڑ جاؤ گے۔
بَلِ اللَّهُ مَوْلَكُمْ ۚ وَهُوَ خَيْرُ النَّصِرِينَ ۔ اگر مولی سے تعلق رکھو گے تو وہ دش تو وہ دشمنوں کے مقابلہ میں
تمہیں نصرت بخشے گا۔ چاہیے کیا ؟ یہ کہ کفار کے سامنے ایسے ہو کہ تمہارا رعب ان پر پڑ جائے اور جیسے
جونک پتھر پر کچھ اثر نہیں کر سکتی اسی طرح کفار کا تم پر کوئی اثر نہ پڑے ۔ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ
روبوو
م (الفتح : ۳۰) کی یہی تفسیر ہے۔
بيْنَهُم
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۰)
لے وہ کافروں پر بہت مؤثر ہیں ان سے متاثر نہیں ہوتے شدید و غالب ہیں اور آپس میں ایک دوسرے سے متاثر
ہوئے ہیں رحیم ہیں ۔

حقائق الفرقان
الله
سُورَةُ آل عِمْرَان
ردو او ۱۵۳ - وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللهُ وَعْدَ اللهُ وَعْدَةَ إِذْ تَحْشُونَهُمْ بِإِذْنِهِ حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ وَ
تَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَ عَصَيْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا أَرَبِّكُم مَّا تُحِبُّونَ مِنْكُمْ مَنْ
يُرِيدُ الدُّنْيَا وَ مِنْكُم مَّنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ وَ
لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ اور اللہ نے تم کو سچا کر دکھا یا اپنا وعدہ جب تم کاٹ رہے تھے اُن کو اس کے حکم سے یہاں تک
کہ تم خود پھسل گئے اور تم نے نامردی کی اور خلاف کیا تم نے رسول کے حکم میں بعد اُس کے کہ اللہ تم کو دکھا
چکا تھا جو چاہتے تھے۔ تم میں سے بعض تو دنیا چاہتے تھے اور بعض آخرت چاہتے تھے پھر تم کو اللہ نے
دشمنوں سے پھیر دیا تا کہ تمہارا امتحان لے اور بے شک بے شک اس نے تمہیں معاف کر دیا اور اللہ بڑا
فضل والا ہے والا ہے مومنوں پر۔
تفسیر - إِذَا فَشِلْتُمْ - اُحد کی پہاڑی میں جہاں جنگ تھی ۔ اُحد کے مشرق کی طرف کفار تھے۔
ایک درہ تھا پہاڑی پر ۔ آپ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پچاس آدمی مقرر کئے کہ فتح ہو یا شکست
ہو تم لوگوں نے یہاں سے بغیر میرے حکم کے نہیں ٹلنا ۔ مسلمانوں کو فتح ہوئی یہ سمجھے کہ اب کیا ضرورت
ہے وہاں سے مل آئے۔
فَشِلْتُمْ ۔ پھسل گئے ۔
تَنَازَعْتُمْ ۔ افسر نے کہا کہ ٹھہرو۔ دوسروں نے کہا اب کیا ضرورت ہے؟ بس یہ جھگڑا تھا۔
وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ ۔ قریب تھا کہ خمیازہ اٹھاتے مگر ہم نے درگذر کی ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحه ۷۰ )

حقائق الفرقان
۱۳۶
سُورَةُ آل عِمْرَان
۱۵۴ - إِذْ تُصْعِدُونَ وَلَا تَلُوْنَ عَلَى اَحَدٍ وَ الرَّسُولُ يَدْعُوكُمْ فِي أَخْرُكُمْ
فَأَثَابَكُمْ عَمَّا بِغَمْ لِكَيْلَا تَحْزَنُوا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا أَصَابَكُمْ وَاللَّهُ
خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ۔ جب تم چڑھائی کر رہے تھے اور کسی کی طرف مڑ کر بھی نہ دیکھتے تھے اور رسول تم کو بلا
رہا تھا تمہاری پچھلی صفوں میں تو تم کو غم پر غم پہنچا تا کہ تم نہ پچھتاؤ اس پر جو تمہارے ہاتھ سے جاتا
رہا ہے اور نہ اس مصیبت پر جو تم کو پہنچی اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب واقف ہے۔
تفسیر - غنا بغم - براغم ۔ دوم یہ کہ ایک غم کے بدلے جو تمہاری نافرمانی نے رسول کو
پہنچایا۔ تم کوبھی پھر غم ہوا۔ تکلیف اُٹھائی ۔ شکست کھائی۔
لِكَيْلا تَحْزَنُوا ۔ یہ سب کچھ یہیں بھگت گیا۔ اتنے میں ہی خیر گذری تا کہ تم غم نہ کرو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۰)
۱۵۵- ثُمَّ اَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ آمَنَةً نُّعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً
مِنْكُمْ وَطَائِفَةٌ قَدْ أَهَمَّتْهُمْ أَنْفُسُهُمْ يَظُنُّونَ بِاللَّهِ غَيْرَ الْحَقِّ ظَنَّ
الْجَاهِلِيَّةِ يَقُولُونَ هَلْ لَّنَا مِنَ الْأَمْرِ مِنْ شَيْءٍ قُلْ إِنَّ الْأَمْرَ كُلَّهُ لِلَّهِ
يُخْفُونَ فِي أَنْفُسِهِمْ مَّا لَا يُبْدُونَ لَكَ يَقُولُونَ لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ
شَيْءٌ مَّا قُتِلْنَا هُهُنَا قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ
الْقَتْلُ إِلَى مَضَاجِعِهِمْ وَ لِيَبْتَلِيَ اللهُ مَا فِي صُدُورِكُمْ وَلِيُمَحِّصَ مَا فِي
قُلُوبِكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ -
ترجمہ۔ پھر اللہ نے اتارا تم پر غم کے بعد اطمینان (یعنی) اونگھنا جوگھیر رہا تھا تمہاری ایک جماعت کو
اور ایک جماعت کو اپنی جانوں کی فکر پڑی تھی اور اللہ کے طرف ناحق بدگمانیاں کر رہے تھے جاہلیت
کے گمان ۔ کہتے تھے کیا ہمارے لئے اس حکومت میں کچھ بھی ہے تو کہہ سب اختیار اللہ ہی کا ہے وہ
منافق اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں جو تجھ سے ظاہر نہیں کرتے ، کہتے ہیں کہ اگر ہمارے اختیار میں کچھ

حقائق الفرقان
۱۳۷
سُورَةُ آل عِمْرَان
بھی ہوتا تو ہم یہاں مارے ہی نہ جاتے تو کہہ کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو نکل آتے وہ لوگ
جن پر قتل ثابت ہے اپنے گرنے کی جگہ کی طرف اور نتیجہ یہ ہے کہ اللہ امتحان لے جو کچھ تمہارے دلوں
میں ہے اور تمہارے دلوں کو پاک صاف کرے اور نتھار لے اور اللہ بخوبی جانتا ہے سینوں کے بھید ۔
تفسیر - لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَی ۔ اگر ہوتا ہمیں حکومت سے کچھ حصہ ۔
مَا قُتِلْنَا هُهُنَا ۔ یہ قُتِلْنَا قابلِ غور ہے۔ جو قتل ہو چکے ہیں وہ تو بول نہیں سکتے ۔ یہ وہی بات
ہے جو میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ ضمیر میں متکلم کی ہوں یا غائب کی یا مخاطب کی۔ اپنے مثل کے معنے
بھی رکھتی ہیں جیسے وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسى لَنْ تَصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ (البقرۃ: ۶۲) میں مخاطب وہ
نہیں جنہوں نے کہا کہ موسی ہم ایک کھانے پر صبر نہیں کر سکتے ۔
وَلِيَبْتَلِی ۔ تا ظاہر کرے ۔ قرآن میں ایک جگہ ایسا محاورہ ہے جہاں فرمایا یوم تبلی
السراير
شرابو (الطارق : ١٠)
لِيُمَحِّصَ ۔ خالص کر کے دکھا دے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحه ۷۰)
۱۵۶ - إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَنُ
بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَ لَقَدْ عَفَا اللهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ جو لوگ تم میں سے پیٹھ پھیر دیئے جماعتوں کے بھڑ جانے کے دن تو ان کے پاؤں پھسلا
دیئے تھے شیطان نے اُن کے بعض گناہ کے سبب سے اور اللہ نے اُن کو معاف کر دیا بے شک اللہ بڑا
قصوروں کا ڈھانپنے والا بردبار ہے۔
تفسیر - بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۔ یہ عجیب مسئلہ ہے کہ نیکی کی توفیق نہیں ملتی ۔ نماز میں لذت نہیں
آتی ۔ مصیبت پر مصیبت پڑتی رہتی ہے۔
لے اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم سے تو ایک ہی طرح کے کھانے پر نہیں رہا جاتا۔
ایک دن تمام بھید جانچے جائیں گے۔ (ناشر)

حقائق الفرقان
۱۳۸
سُورَةُ آل عِمْرَان
انسان پہلے خود ایک بدی کرتا ہے پھر اس بدی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ شیطان اس شخص کے ساتھ
دوستی پیدا کرتا ہے۔ پس یہ تعلق شیطان بَعْضِ مَا كَسَبُوا کا اثر ہے۔ قرآن نے اس مسئلہ کو کئی
رنگوں میں بیان کیا ہے۔ شیطان کسی کے پھسلانے کی اس وقت کوشش کرتا ہے جب وہ پہلے کسی بدی کا
ارتکاب کرے چنانچہ فرمایا فَلَمَّا زَاغُوا أَزَانَ اللهُ قُلُوبَهُمْ (الصف: 1) دوسری آیت وَ أَنَّهَا الَّذِينَ
فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلى رِجْسِهِمْ ) (التوبة: ۱۲۵) ہم نے بعض شخصوں کو دیکھا
ہے کہ ایک وقت تھوڑے سے گناہ کا کام بھی کئی پردوں میں چھپ کر کیا ہے پھر یہاں تک بڑھے
ہیں کہ عین سر بازار رنڈیوں کے ساتھ شطرنج کھیلتے دکھائی دیتے ہیں یا ٹمٹم پر سوار۔ ایک شخص اس
ابتلا میں پڑ گیا۔ اس کی ہدایت کا موجب یہ آیت ہوئی اَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ
قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ " (الحدید : ۱۷) برق کی طرح اس کے دل میں اثر کر گئی اور سب منہیات کو
چھوڑ دیا۔ انسان جب بدی کرتا ہے اور اس سے باز نہیں آتا تو پھر وہ بدی اس کی نظر میں بدی ہی
نہیں رہتی ۔ ایک شخص قرآن شریف میں کُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبة:119) پڑھ رہا تھا کہ اوپر
سے اس کا ایک دوست آیا اور کہا کہ فلاں نے مقدمہ دائر کر دیا۔ اس نے جواب دیا کہ تم بھی ایک
دعولی دائر کر دو ہم گواہوں کا انتظام خود کر لیں گے یعنی جھوٹے گواہ مہیا کر لیں گے۔ میں نے دیکھا
ہے کئی آدمی بے وجہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ اس جھوٹ بولنے سے نہ ان کی عزت کو کچھ فائدہ پہنچتا ہے
نہ مال میں زیادتی ہوتی ہے۔ ایک شاعر نے کیا خوب کہا ہے ع
صد بار اگر تو به شکستی باز آ
ه
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۱ )
ے پھر جب وہ کھی کی راہ چلے تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا بنا دیا۔ ۲۔ اور جن کے دلوں میں کمزوری ہے تو ان
کے گند پر گند بڑھا دیئے ۔ سے کیا وقت نہیں آیا ایمانداروں کے لئے اس بات کا کہ ان کے دل عاجزی کریں اللہ
کی یاد کرتے وقت ۔ ہے اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ ۔ (ناشر) ۵ اگر تو نے سینکڑوں مرتبہ بھی عہد تو بہ توڑا ہے
تو مایوس مت ہو ) دوبارہ آجا۔

حقائق الفرقان
۱۳۹
سُورَةُ آل عِمْرَان
۱۵۷ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا
ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزَّى لَوْ كَانُوا عِنْدَنَا مَا مَاتُوا وَ مَا قُتِلُوا
لِيَجْعَلَ اللهُ ذَلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ وَاللَّهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَاللَّهُ بِمَا
ورود کدو
تعملون بصير -
ترجمہ ۔ اے ایماندار و ا حق چھپانے والوں کی طرح نہ بنو وہ اپنے بھائیوں کی نسبت کہتے ہیں کہ جب
وہ سفر کو نکلیں یا وہ جہاد میں ہوں کاش وہ ہمارے پاس ہوتے تو نہ مرتے اور نہ مارے جاتے۔ نتیجہ یہ
ہو گا کہ اللہ اس (بات) کو ان کے دلوں میں حسرت بنا دے گا اور اللہ ہی چلا تا مارتا ہے اور اللہ
تمہارے کرتوتوں کو دیکھ رہا ہے۔
تفسیر مَا مَا تُوا وَ مَا قُتِلُوا۔ یہ کہنا حقیقت میں بڑی بھاری غلطی ہے کہ فلاں جگہ نہ جاتے تو یوں
نہ ہوتا۔
لِيَجْعَلَ الله ۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اللہ بنادے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۱ )
١٦٠ - فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ
لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ
فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ -
ترجمہ۔ اے پیارے محمد ! یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ تو اُن کو نرم دل ملا اور اگر تو سخت دل بدخو ہوتا
تو تیرے پاس سے ادھر اُدھر ہو جاتے تو تو اُن کو معاف کر دے اور اُن کی مغفرت چاہ اور کاموں میں
اُن سے مشورہ کر لیا کر پھر جب تو کسی کام کا پکا ارادہ کر لے تو پھر اللہ ہی پر بھروسہ کر۔ بے شک اللہ
دوست رکھتا ہے متوکلوں کو۔
تفسير - وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمر ۔ اور معاملات میں ان سے مشورہ کر۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)

حقائق الفرقان
۱۴۰
سُورَةُ آل عِمْرَان
بڑے بڑے ذی وجاہت اور فہیم لوگوں سے بھی کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو ان سے درشتی نہیں
چاہیے بلکہ بدستو رانہیں مشورہ میں شامل رکھنا چاہیے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۱ )
١٦١ - إِنْ يَنْصُرُكُمُ اللهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَ إِنْ يَخْذُ لَكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي
يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ اگر اللہ تمہاری مدد کرے گا تو پھر کوئی بھی تم پر غالب نہ آئے گا اور جو وہی تم کو چھوڑ دے تو پھر
تمہاری کون مدد کرے اس کے بعد اور مومنوں کو چاہئے کہ اللہ ہی پر بھروسہ رکھیں۔
تفسير - إن يَخْذُ لَكُمْ ۔ اگر وہ تمہیں چھوڑ دے گا ۔
( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷ )
۱۲۲ - وَمَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَغُلَّ وَمَنْ يَخْلُلُ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيمَةِ ثُمَّ
تُوَفَّى كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ -
ترجمہ۔ اور کسی نبی کی یہ شان نہیں کہ وہ خیانت اور چوری کرے اور جو کوئی خیانت اور چوری کرے گا
تو قیامت کے دن وہ چوری کی چیز لے آئے گا پھر ہر ایک شخص کو اس کی کمائی کا پورا پورا بدلا دیا جاوے
گا اور ان پر کچھ ظلم نہ ہوگا۔
تفسیر - وَمَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَغْلَ ۔ یہ جو تم نے پہاڑی کو چھوڑا تو کیا تم کو نبی پر اعتبار نہ تھا کہ وہ
تمہارے حصہ کی حفاظت نہ کریں گے؟
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۱ )
وَمَنْ يَخْلُلُ - جو لوگ خیانت کرتے ہیں ۔ ( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۴۷)
وام
۱۶۴ - هُمْ دَرَجَتْ عِنْدَ اللهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ -
ترجمہ وہ درجات ہیں اللہ کے نزدیک اور اللہ دیکھ رہا ہے اُن کے اعمال کو۔
تفسیر - هُمْ دَرَجت ۔ وہ انبیاء بڑے درجہ والے ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۱)

حقائق الفرقان
۱۴۱
سُورَةُ آل عِمْرَان
۱۶۵ - لَقَدْ مَنَّ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنْفُسِهِمُ
يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ
قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِينٍ -
ترجمہ۔ بے شک اللہ نے مومنوں پر احسان کیا یہ جو بھیج دیا اُن میں ایک رسول انہیں میں سے اور وہ
پڑھ کر سناتا ہے اُن کو اللہ کی آیتیں اور ان کو پاک صاف کرتا ہے اور کتاب پڑھاتا ہے اور
سمجھ کی باتیں سکھاتا ہے یقینا وہ اس سے پہلے صریح جہالت میں تھے۔
تفسير - يُزَكِّيهِمْ ۔ اپنی توجہ سے مرگی بنائے گئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۱)
یا د رکھو صرف علم تسلّی بخش نہیں ہو سکتا جب تک معلم نہ ہو ۔ بائیبل میں نصیحتوں کا انبار
موجود ہے اور عیسائی بھی بغل میں کتاب لئے پھرتے ہیں ۔ پھر اگر ایمان صرف کتابوں سے مل
جاتا تو کیا کمی تھی ۔ مگر نہیں ۔ ایسا نہیں ۔ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو بھیجتا ہے جو يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَ
يُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب کے مصداق ہوتے ہیں ۔
ان مزگی اور مطہر لوگوں کی توجہ ، انفاس اور روح میں ایک برکت اور جذب ہوتا ہے جو ان کے
ساتھ تعلق پیدا کرنے۔ پیدا کرنے سے انسان کے اندر تزکیہ کا کام شروع کرتا ہے۔ یا درکھو انسان خدا کے حضور نہیں
پہنچ سکتا جب تک کہ کوئی اس پر خدا کی آیتیں تلاوت کرنے والا اور پھر مزگی کرنے والا اور پھر علم اور عمل
کی قوت دینے والا نہ ہو۔ تلاوت تب مفید ہو سکتی ہے کہ علم ہو اور علم تب مفید ہو سکتا ہے جب عمل ہو اور
عمل تزکیہ سے پیدا ہوتا ہے اور علم معلم سے ملتا ہے۔ (احکم جلد ۵ نمبر ۴۳ مؤرخہ ۲۴ نومبر ۱۹۰۱ صفحہ ۸) ر
وعظ میں عبودیت کا رنگ ہو ۔ اللہ کی کتاب پڑھی جاوے۔ اس کی حقیقت بتائی جاوے اور
پھر اس کی تعلیم سے دل اس قسم کے پیدا ہوں جو اس تعلیم کے ساتھ مطہبر و پاک ہو جاویں۔ ایک بھی
ہزار لوگوں میں سے ایسا پیدا ہو جاوے تو غنیمت ہے بلکہ اکسیر احمر ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۰ مورخه ۳۰ دسمبر ۱۹۰۹ صفحه
(۲)

حقائق الفرقان
۱۴۲
سُورَةُ آل عِمْرَان
پہلے لوگوں کو احکام الہی سنائے جاویں۔ ان کو کتاب و حکمت سکھائی جاوے۔ پھر ان کا
تزکیہ ہو۔ تین مرتبے ہیں يَتْلُوا يُعَلِّمُهُمْ يُزَكِّيهِمْ - حدیث میں ان کو اسلام ، ایمان ،احسان
سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۴ مؤرخہ ۲۷ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۹)
١٦٦ - أو لَمَّا أَصَابَتْكُمْ مُّصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِثْلَيْهَا قُلْتُمْ أَنَّى هُذَا قُلْ
هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ کیا جب آ پڑی تم پر ایک مصیبت حالانکہ تم ان کو پہنچا چکے ہو دو چند اس سے تم کہنے لگے
یہ مصیبت ہم پر کہاں سے آ پڑی۔ جواب دو یہ تمہاری اپنی طرف سے ہے۔ بے شک اللہ ہر چیز کا
بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر۔ بہت سے لوگ ہیں کہ انہیں دنیا کے کاموں میں بہت تکلیف پہنچتی رہتی ہے مگر اس کام
کو چھوڑ نہیں دیتے لیکن اگر دین میں کچھ تکلیف پہنچے تو بہت جلدی بے دلی ظاہر کرتے ہیں ۔ میں
ایک بزرگ سے پڑھتا تھا جو ہمیشہ سے سفر میں رہتے۔ جب وہ کہیں جاتے مجھے بھی ساتھ جانا
پڑتا۔ ایک دفعہ کسی شخص کی بھینس چور لے گئے ۔ چوروں کا پتہ مل گیا۔ ہمارے استاد کو سفارش کے
لئے وہ لوگ جن کا نقصان ہوا تھا لے گئے ۔ وہاں جا کر انہوں نے بہت کچھ کہا مگر چور یہی کہتے کہ
بدلے کی دینی ہے اصل نہیں دیتے ۔ اور وہ گاؤں ایسا تھا کہ اس میں سب مال چوری ہی کا تھا۔
ہمارے دوست ایک اور طالب علم تھے جو اولاد میں سلطان باہو رحمتہ اللہ کے ۔۔۔۔۔۔ تھے انہوں نے
کہا ہم خود کچھ انتظام کرتے ہیں یہ لوگ مولویوں کی بات نہیں مانتے ۔ تم میرے ساتھ چلو وہاں جا
کر تم نے کہنا ۔ آج ۔ میں کہوں گا۔ نہیں کل ۔
چنانچہ ہم گئے اور ایسا ہی کیا۔ ایک نوجوان نے حیرت سے پوچھا کہ کیا بات ہے۔ میرے
دوست نے کہا یہ قریشی ہیں اور چلے ہیں تمہارے گھر اذان دینے۔ اس نے کہا خدا کے لئے ذرا ٹھہر
جاؤ اور وہ دڑتا ہوا گھر گیا کہ غضب ہو گیا۔ ستم ہو گیا۔ چنانچہ وہ لوگ ہمارے استاد کے پاس گئے اور گیاکہ
کہا کہ ہم بھینسیں لا دیتے ہیں خدا کے لئے ہمارے گھر اذان نہ کہنا۔آخرانہوں نے راز بتا یا کہ ان

حقائق الفرقان
۱۴۳
سُورَةُ آل عِمْرَان
لوگوں کا خیال ہے قریشیوں نے مسجد میں اذان دی تو وہ ایسی ویران ہوئی کہ نہ اس میں کوئی بھینس
باندھی جا سکتی ہے نہ گائے ۔ پس یہ اذان دے کر ہمارے گھر کو بھی مسجد یعنی ویران بنادیں گے۔ پس
وہ ڈرتے مارے بھینس لے آئے۔
میں نے دیکھا ہے کہ پیر خود بھی لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ کسی پر ناراض ہوں اور اتفاق سے
کوئی حادثہ پیش آ جائے تو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں مگر انبیاء ایسے نہیں ہوتے وہ توحید کا
جوش رکھتے ہیں اس لئے ہر نیک بات اللہ کی طرف منسوب کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ دُکھ اپنی
شامت اعمال کا نتیجہ ہیں ۔
یہ
يهِ قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ کی تفسیر ہے۔ اس میں بتایا ہے کہ مصیبت تمہاری نافرمانی کا
نتیجہ ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ کی شریعت کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو سز ا ملتی ہے۔ قرآن پہلے
سید و قریش کے گھر سے نکلا ( گواب اس نکلنے کے یہ معنے ہیں کہ نکل ہی گیا ) اور یہی لوگ اب قرآن
سے جاہل ہوتے جاتے ہیں حالانکہ ان کی بڑائی کی وجہ ہی یہی تھی کہ وہ قرآن شریف جانتے تھے۔
لوگوں نے قرآن شریف سے دین و دنیا کے فائدے اُٹھائے ہیں مگر پھر تو نیتوں میں فتور آ گیا۔ ایک
محلہ میں بہت سے حافظ رہتے تھے۔ والد صاحب نے کہا کہ جانتے ہو کہ یہ کیوں اتنے حافظ ہیں ۔
میں نے کہا فرمائیے ۔ کہا یہ لوگ کابل کی طرف تجارت کرتے ہیں اور وہاں حفاظ قرآن کے لئے
محصول تجارت معاف ہے۔ پس یہ حافظ بن جاتے ہیں۔ ایک اور حافظ قرآن شریف یاد کر رہے
تھے۔ میں نے پوچھا آپ قرآن کیوں یاد کرتے ہیں؟ کہا کہ قرآن شریف یاد کر کے کلکتہ جاؤں تو
دوسور و پیر لاؤں سندھ جاؤں تو ایک سو روپیہ ۔ سور پیہ۔
یہ تو پڑھنے والوں کا حال ہے اور جن کو پڑھنا چاہیے اور نہیں پڑھتے ان کا حال سنو کہ ایک بڑے
آدمی سے میں نے کہا۔ آپ پڑھتے کیوں نہیں ۔ تو وہ بڑے جوش میں آ کر کہنے لگا۔ کیوں ہم کوئی بندر
ہیں؟ سیکھتے تو بندر ہیں شیر نہیں سیکھتے۔ میں نے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں بھی ایک مثال پیش
کروں ۔ باز تو سیکھتے ہیں مگر کوے نہیں سیکھتے۔ یہ سن کر خاموش ہو گیا۔ ایسا فرقہ بھی ہے جو اپنے نیک اور

حقائق الفرقان
۱۴۴
سُورَةُ آل عِمْرَان
بد کام خدا سے منسوب کرتا ہے۔ تقدیر کے مسئلے کے سمجھنے میں غلطی کھائی ہے۔
میری والدہ اعوان قوم سے تھی۔ بڑی فہمیدہ عورت تھی ۔ وہ ہمیشہ ایک مثال دیا کرتی تھی جو آگ
کھاتا ہے انگارے ہگے گا یعنی جیسا کرے گا ویسا پائے گا ۔ وَ الْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى کے
معنے بتایا کرتیں کہ ہر نیک و بد عالم کا اندازہ خدا کی طرف سے ہو چکا ہے۔ جیسا کریں ویسا نتیجہ
پائیں ۔ قَدَّرَةً تَقْدِيرًا (الفرقان : ۳)
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)
قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِكُمْ - يوم حنين ، یوم احد ۔ صحابہ کی غلطی سے تکلیف پہنچی۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه سمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷)
١٦٧ - وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ فَبِإِذْنِ اللَّهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ -
ترجمہ ۔ اور دو جماعتوں کے ملنے کے دن جو کچھ تم کو پہنچا وہ اللہ کے حکم سے تھا کہ مومنوں کو
نشان لگاوے۔
تفسیر - الْتَقَى الْجَمعن ۔ اُحد کی جنگ میں ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲ )
فَبِإِذْنِ اللهِ ۔ جیل خانے میں جاتا ہے گورنمنٹ کے حکم سے مگر جاتا ہے اپنی بد عملی سے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷)
١٦٨ - وَ لِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ
ادْفَعُوا قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّا اتَّبَعْتُكُمْ هُمُ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ
لِلْإِيمَانِ يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِمْ مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا
يَكْتُمُونَ -
ترجمہ ۔ اور نشان لگا وے منافقوں کو اور اُن سے کہا گیا آؤ لڑو اللہ کی راہ میں یا ہٹا ہی دو انہوں نے
ے اس کا بخوبی اندازہ کر دیا ہے۔ (ناشر)

·

آج 10 میں سے 10 باقی