سُوْرَۃُ النِّسَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۲)
حقائق الفرقان
۱۵۳
سُورَةُ النِّسَاء
سُورَةُ النِّسَاءِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ -
سورۂ نساء پڑھنا شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت رحم والا مہربان ہے۔
- يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا
زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَ
الْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا -
ترجمہ ۔ ۔ لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو تنِ واحد سے پیدا کیا اور اُس کی ( جنس سے )
اُس کی بی بی بنائی اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورت پھیلا دیئے اور جس اللہ کا واسطہ دے
دے کر تم اپنے کتنے کام نکال لیتے ہو آپس میں اُس اللہ کا اور رشتوں کا پاس ملحوظ رکھو کیونکہ اللہ تمہارا
نگران حال ہے۔
تفسیر۔ اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے جس نے تمہیں پیدا کیا ایک جی سے اور پیدا کیا اس کی جنس
سے اس کا جوڑا اور پھیلائے ان سے بہت مرد اور عورتیں اور ڈرو اللہ سے جس کے نام پر ایک
دوسرے سے سوال کرتے ہو اور بچو قطع رحم سے۔ بے شک اللہ تم پر نگران ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳)
اس سورہ شریف میں یہ ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ جب آرام کی زندگی عطا کرے تو کس طرح بسر کرنی
چاہیے۔ مومن لڑائیوں میں انتظامات نہیں کر سکتا ۔ امن کی حالت میں کرتا ہے اس لئے امن کی زندگی
بسر کرنے کے قاعدے و طریقے سکھاتا ہے۔
بڑا امن تکبر کے چھوڑنے سے پیدا ہوتا ہے کبرائیوں کے تمام شعبے چھوڑ دینے چاہئیں۔
شیطان کا پہلا گناہ جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے وہ بھی یہی ہے کہ آبی وَاسْتَكْبَرَ (البقرہ: ۳۵)
لے (ابلیس نے جو کافر تھا ) آدم کا انکار کر دیا اور اُسے اپنے سامنے ہیچ سمجھا۔
حقائق الفرقان
اولد
سُورَةُ النِّسَاء
قومیت کے خیال کو تقوی کی حد کے اندر لانا چاہیے۔ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ - جب تم ایک شخص کی اولاد ہو تو پھر کبریائی کس
لئے تقوی سے امن پیدا ہوتا ہے اور کبریائی سے فساد۔
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ (الحجرات : (۱۴) میں بتایا ہے کہ اللہ کے نزدیک معزز و مکرم
صاحب تقوای ہے نہ کہ اعلیٰ ذات والا ۔ وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِہ دوبارہ حکم تقوی کا دیتا ہے کہ
اُس اللہ کے متقی بنو جس کے حضور تم دعا کیا کرتے ہو۔ جس کے در پر جا کر مانگنا۔ اُس کے حکم کی خلاف
ورزی ٹھیک نہیں۔
وَالْأَرْحَامَ ۔ انبیاء نے عورتوں کے رشتہ کی یہاں تک قدر کی کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
نے صحابہ کو نصیحت کی کہ مصر کے قبطیوں کا خیال رکھنا ۔ وہ تمہارے رشتہ دار ہیں کیونکہ حضرت اسماعیل
کی ماں مصر کی تھی۔ پھر حضرت نبی کریم جب قربانی کرتے تو خدیجہ کی سہیلیوں کے ہاں بھی گوشت
بھجواتے ۔ رحموں کا بہت لحاظ رکھو ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحه ۷۳)
خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا ( النساء: ۲) کا لفظ ہے مگر اس مِنْ کے معنے سمجھنے کے لئے قرآن کریم میں
جا بجا ہدایت نامے موجود ہیں ۔ غور ور کرو خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ (فاطر : (فاطر : ۱۲) خَلَقَ لَكُمْ مِّنْ
انْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا (الروم: ۲۲)۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائیز ڈایڈیشن صفحہ ۱۴۳)
یہ ایک آیت شریف ہے جس سے ایک سورہ کا ابتداء ہوتا ہے اور ایسے خطبوں کے وقت اس کا
پڑھا جانا مسلمانوں میں مروج ہے وہ اس آیت کو ضرور پڑھتے ہیں وجہ یہ ہے کہ ساری سورۃ کی طرف
گو یا متوجہ کیا گیا ہے۔ جس میں میاں بیوی کے متعلق حقوق کو بیان کیا گیا ہے اور تفاول کے طور پر اس
کی ابتدا کو پڑھتے ہیں تا کہ سعادت مند لوگ ایسے تعلقات پیدا کرنے سے پہلے اور بعد ان امور پر
نگاہ کر لیا کریں جو اس سورۃ میں بیان ہوئے ہیں ۔
۳
لے بے شک تم میں زیادہ عزت دار اللہ کے نزدیک وہی ہے جو بڑا متقی ہو ۔ (ناشر) ہے جس نے تم کو پیدا کیا
مٹی سے (یعنی مجموعہ عناصر سے ) سے اس نے پیدا کر دیا تمہارے لئے تمہارے ہی میں سے بیبیوں کو۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۵۵
سُورَةُ النِّسَاء
وہ تعلق جو میاں بیوی میں پیدا ہوتا ہے بظاہر وہ ایک آن کی بات ہوتی ہے۔ ایک شخص کہتا ہے
کہ میں نے اپنی لڑکی دی۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ میں نے لی۔ بظاہر یہ ایک سیکنڈ کی بات ہے مگر اس ایک
بات سے ساری عمر کے لئے تعلقات کو وابستہ کیا جاتا ہے اور عظیم الشان ذمہ داریوں اور جواب دہیوں
کا جوا میاں بیوی کی گردن پر رکھا جاتا ہے ۔ اس لئے اس سورۃ کو یا تیهَا النَّاسُ سے شروع کیا
ہے۔ کوئی اس میں مخصوص نہیں ساری مخلوق کو مخاطب کیا ہے۔ مومن ، مقرب مخلص، اصحاب الیمین،
غرض کوئی ہوکسی کو الگ نہیں کیا بلکہ یا ایها الناس فرمایا۔ النَّاسُ جو انس سے تعلق رکھتا ہے وہ انسان
ہے۔ انسان جب اُنس سے تعلق رکھتا ہے تو سارے انسوں کا سرچشمہ میاں بیوی کا تعلق اور نکاح کا
اُنس ہے اس کے ساتھ اگر ایک اجنبی لڑکی پر فرائض کا بوجھ رکھا گیا ہے تو اجنبی لڑکے پر بھی اس کی
ذمہ داریوں کا ایک بوجھ رکھا گیا ہے اس لئے اس تعلق میں ہاں نازک تعلق میں جو بہت سی نئی
ذمہ داریوں اور فرائض کو پیدا کرتا ہے کامل انس کی ضرورت ہے جس کے بغیر اس بوجھ کا اُٹھانا بہت
ہی ناگوار اور تلخ ہو جاتا ہے لیکن جب وہ کامل انس ہو تو اس کی پاک رحمت اور فضل انسان کے
شامل حال ہو سکتے ہیں اور ہوتے ہیں ۔ غرض اس تعلق کی ابتدا اُنس سے ہونی چاہیے تا کہ دو
اجنبی وجود متحد في الإرادت ہو جائیں اس لئے یا یهَا النَّاسُ کہہ کر اس کو شروع فرمایا اور دوسری
آیت يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ سے شروع ہوتی ہے۔
لوگو! تقوی اختیار کرو۔
تقوای عظیم الشان نعمت اور فضل ہے جسے ملے ۔ انسان اپنی ضروریات زندگی میں کیسا
مضطرب اور بیقرار ہوتا ہے خصوصا رزق کے معاملہ میں لیکن متقی ایسی جگہ سے رزق پاتا ہے کہ کسی
کو تو کیا معلوم ہوتا ہے خود اس کے بھی وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا ۔ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ
لا يَحْتَسِبُ الطلاق : (۴) پھر انسان بسا اوقات بہت قسم کی تنگیوں میں مبتلا ہوتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ
متقی کو ہر تنگی سے نجات دیتا ہے جیسے فرما یا مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا (الطلاق : ٣)
:
لے اس کو وہاں سے رزق پہنچائے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔
جو شخص ڈرتا ہے اللہ سے تو اللہ پیدا کر دے گا اس کے لئے کوئی راہ نجات۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۵۶
سُورَةُ النِّسَاء
انسان کی سعادت اور نجات کا انحصار علوم الہیہ پر ہے کیونکہ جب تک کتاب اللہ کا علم ہی نہ ہو وہ نیکی
اور بدی اور احکام رب العالمین سے آگاہی اور اطلاع کیونکر پا سکتا ہے مگر تقوی ایک ایسی کلید ہے کہ
کتاب اللہ کے علوم کے دروازے اسی سے کھلتے ہیں اور خو اللہ تعالیٰ متقی کا علم ہو جاتا ہے وَاتَّقُوا
اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ الله انسان اپنے دشمنوں سے کس قدر حیران ہوتا اور اُن سے گھبراتا ہے لیکن مشتقی کو
↓
کیا خوف؟ اس کے دشمن ہلاک ہو جاتے ہیں۔
إِنْ تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَلَكُمْ فُرْقَانَا ۔ اللہ تعالیٰ سے دوری اور بعد ساری نامرادیوں کی
جڑ اور ناکامیوں کی اصل ہے مگر متقی کے ساتھ اللہ تعالیٰ ہوتا ہے۔ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ
الَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل : ۱۳۹) تقوای ایسی چیز ہے جو انسان کو اپنے مولی کا محبوب بناتی
ہے إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (التوبہ: ۴) تقوی کے باعث اللہ تعالی متقی کے لئے مکتفی ہو جاتا ہے اور
اس سے ولایت ولایت ملتی ہے وَ اللهُ وَلِيُّ المُتَّقِينَ (الجالية: الجاثية : ۲۰) پھر تقویٰ ایسی چیز ہے کہ دعاؤں کو
قبولیت کے لائق بنادیتا ہے۔ اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ المُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸) بلکہ اس کے ہر فعل
میں قبولیت ہوتی ہے۔
غرض تقوای جیسی چیز کی طرف توجہ دلائی ہے اور تقوای نام ہے اعتقادات صحیحہ، اقوالِ صادقہ
اعمال صالحہ ، علوم حقه ، اخلاق فاضلہ، ہمت بلند ، شجاعت ، استقلال، عفت ، حلم ، قناعت ،صبر کا،
حسن ظن بالله تواضع ، صادقوں کے ساتھ ہونے کا۔
پس یہ تقوی اپنے رب کا اختیار کرو۔ رَبَّكُمْ میں بتایا ہے کہ وہ تمہیں کمالات بخشنے والا ہے ۔
ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت تک پہنچانے والا ہے۔ اس کے متقی بنو۔
مخلوق کی نظر کا متقی نہیں۔ اگر انسان مخلوق کی نظر میں متقی بنتا ہے لیکن آسمان پر اس کا نام متقی نہیں
تو یاد رکھو اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا فتوی ہے مَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ (البقرۃ: ۹) ایک غلط خیال عام
لے اور اللہ سے ڈرتے رہو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے۔ ۲۔ اگر تم اللہ کو سپر بناؤ گے تو وہ
تمہارے لئے ہر ایک کام میں ایک کھلا فیصلہ دے گا۔ سے کچھ شک نہیں کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے اور ان
کے ساتھ جو اس کو دینے والے صاحب نظر نیکو کا رہیں ۔ کے بے شک اللہ پسند کرتا ہے متقیوں کو۔ ہے اور اللہ تو
متقیوں ہی کا دوست ہے ۔ کے اللہ تو متقیوں کی ہی نیاز قبول فرماتا ہے۔ کہ وہ ماننے والوں میں نہیں۔ (ناشر)
حقائق الفرقان
۱۵۷
سُورَةُ النِّسَاء
لوگوں میں پھیلا ہوا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کو بھی دور کروں اور وہ یہ ہے کہ لوگوں نے سمجھ رکھا ہے
که دین پر عمل درآمد کرنا انسان کی مقدرت سے باہر ہے اور یہ شریعت گویا کہنے کی ہے کرنے کی نہیں
اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔ یہ بدی عام پھیلی ہوئی ہے اور اس نے بہت بڑا حصہ مخلوق کا تباہ کیا ہے۔ دراصل
اس قسم کے حیلے شریروں نے اپنی بدیوں کو چھپانے کے لئے تراشے ہوئے ہیں۔ مگر میں یقیناً کہتا
ہوں کہ یہ بدی اور بدخیالی اللہ تعالیٰ پر سوء ظن سے پیدا ہوئی ہے کہ انسان کہلائے اور کہے کہ شریعت
کی پابندی نہیں کر سکتے اور فرائض اور سنن ادا نہیں ہو سکتے یہ بڑی بد قسمتی ہے۔ اسی ایک بدی نے ایک
قوم کو تباہ کر دیا اور اس نے شریعت کو نعوذ باللہ لعنت کہہ دیا۔ یعنی عیسائیوں کی قوم نے شریعت کو بالکل
الگ رکھ دیا۔ یہ شیطانی وسوسہ تھا اور شیطان ان پر غالب آیا۔ پس ایسی باتوں اور خیالوں سے پر ہیز
کرو۔ میں نے ایک ایسے ہی خطبہ میں یعنی نکاح کے خطبہ میں (جو اگلے روز مجھے پڑھنا پڑا اور اسی
طرح پر صادق امام کے حضور میں پڑھا)۔ اس امر پر زور دیا تھا ( اور یہ میرا ایمان ہے میرا دل چاہتا
ہے کہ اسی طرح ہو اور میں خدا تعالیٰ کے فضل اور تائید سے ایسا کرنا چاہتا ہوں )۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۴ ،۱۵)
پھر فرمایا خَلَقَكُم مِّنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ - اللہ تعالیٰ نے تم کو ایک جی سے بنایا اور اسی جنس سے
تمہاری بیوی بنائی اور پھر دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پیدا کیں۔ قرآن شریف سے عمدہ اور
نیک اولاد کا پیدا ہونا اللہ تعالیٰ کی رضا کا منطوق معلوم ہوتا ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کی دُعا کو دیکھو کہ خدا نے
اسے کیسا برومند کیا جس میں صد با نبی اور رسول آئے حتی کہ خاتم الرسل بھی اسی میں ہوئے۔ مگر یہ طیب
اور مبارک اولاد کس طرح سے حاصل ہو؟ اس کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ تقوی ہے۔ تقوی کے حصول کا یہ
ذریعہ ہے کہ انسان اپنے عقائد اور اعمال کا محاسبہ کرے اور اس امر کو ہمیشہ مد نظر رکھے اِنَّ اللهَ كَانَ
عَلَيْكُمْ رَقِيبًا جب تم یہ یاد رکھو گے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے حال کا نگران ہے۔ تو ہر قسم کی بے حیائی اور
بدکاری کی راہ سے جو تقوی سے ڈور پھینک دیتی ہے بچ سکو گے۔ دیکھو کسی عظیم الشان انسان کے
سامنے انسان بدی کے ارتکاب کا حوصلہ نہیں کر سکتا ۔ ہر ایک بدی کرنے والا اپنی اس بدی کو مخفی رکھنا
چاہتا ہے پھر جب خدا تعالیٰ کو رقیب اور بصیر مانے گا اور اس پر سچا ایمان لائے گا تو ایسے ارتکاب سے
حقائق الفرقان
۱۵۸
سُورَةُ النِّسَاء
بچ جائے گا۔ غرض تقوای ایسی نعمت ہے کہ متقی ذریت طیبہ بھی پالیتا ہے۔
الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مؤرخہ ۷ ارنومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۳)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تقوی اختیار کرو اور خدا تعالیٰ کے اس احسان کو یاد کرو کہ اس نے آدم کو پیدا
کیا اور اس سے بہت مخلوق پھیلائی اور حضرت ابراہیم علیہ السلام والبرکات پر اس کا خاص فضل ہوا۔
اور ابراہیم کو اس قدر اولا د دی گئی کہ اس کی قوم آج تک گنی نہیں جاتی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ خدا
نے ہمارے امام کو بھی آدم کہا ہے اور بَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا کی آیت ظاہر کرتی ہے کہ اس آدم کی
اولا د بھی دنیا میں اسی طرح پھیلنے والی ہے۔ میرا ایمان ہے کہ بڑے خوش قسمت وہ لوگ ہیں جن کے
تعلقات اس آدم کے ساتھ پیدا ہوں ۔ کیونکہ اس کی اولاد میں اس قسم کے رجال اور نساء پیدا ہونے
والے ہیں جو خدا تعالیٰ کے حضور میں خاص طور پر منتخب ہو کر اس کے مکالمات سے مشرف ہوں گے۔
مبارک ہیں وہ لوگ ۔ مگر یہ باتیں بھی پھر تقوی سے حاصل ہو سکتی ہیں اور تقوی ہی کے ذریعہ سے فائدہ
پہنچا سکتی ہیں۔ کیونکہ خدا کسی کا رشتہ دار نہیں ہے۔ مجھے سب سے بڑھ کر جوش اس بات کا ہے کہ میں
مسیح موعود کی بیوی، بچوں ۔ متعلقین اور قادیان میں رہنے والوں کے واسطے دعائیں کرتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ ان کو رِجَالًا كَثِيرًا اور تقوی اللہ والے کے مصداق بنائے ۔
( بدر جلد ۲ نمبر ۵۰ مورخه ۱۳ دسمبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۹)
وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ ۔ شادی کے بعد لڑکی کے تمام رشتہ دار تمہارے اور
تمہارے رشتہ دارلڑکی کے ہو گئے۔ البدر کلام امیر حصہ دوم مؤرخہ ۱۵ دسمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۹۰)
يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَہ ۔ یہ ایک سورۃ کا ابتداء ہے۔
اس سورۃ میں معاشرت کے اصولوں اور میاں بیوی کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ آیتیں نکاح کے
خطبوں میں پڑھی جاتی ہیں اور غرض یہی ہوتی ہے کہ تا ان حقوق کو مد نظر رکھا جاوے۔
اس سورۃ کو اللہ تعالیٰ نے یا يُّهَا النَّاسُ سے شروع کیا ہے۔ النَّاسُ جو انس سے تعلق رکھتا ہے تو
میاں بیوی کا تعلق اور نکاح کا تعلق بھی ایک انس ہی کو چاہتا ہے تا کہ دو اجنبی وجود متحد فی الا رادۃ ہو
جائیں۔ غرض فرمایا۔
حقائق الفرقان
۱۵۹
سُورَةُ النِّسَاء
لوگو! تقوی اختیار کرو۔ اپنے رب سے ڈرو۔ وہ رب جس نے تم کو ایک جی سے بنایا ہے اور اسی
جنس سے تمہاری بیوی بنائی اور پھر دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پیدا کیں۔
دو
خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا سے یہ مراد ہے کہ اسی جنس کی بیوی بنائی۔ اس آیت میں اتَّقُوا رَبَّكُم جو فرمایا ہے
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح کی اصل غرض تقوی ہونی چاہیے اور قرآن مجید سے یہی بات ثابت ہے۔
نکاح تو اس لئے ہے کہ انسان احصان اور عفت کے برکات کو حاصل کرے مگر عام طور پر لوگ اس
غرض کو مد نظر نہیں رکھتے بلکہ وہ دولتمندی حُسن و جمال اور جاہ و جلال کو دیکھتے ہیں مگر رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ ۔ بہت سے لوگ خط و خال میں محو ہوتے ہیں جن میں جلد تر
تغیر واقع ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کے قول کے موافق تو سات سال کے بعد وہ گوشت پوست ہی نہیں
رہتا مگر عام طور پر لوگ جانتے ہیں کہ عمر اور حوادث کے ماتحت خط و خال میں تغیر ہوتا رہتا ہے۔ اس
لئے یہ ایسی چیز نہیں جس پر انسان محو ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کی اصل غرض تقوی بیان
فرمائی ہے۔ دیندار ماں باپ کی اولاد دیندار ہو، پس تقومی کرو اور رحم کے فرائض کو پورا کرو۔ میں
تمہارے لئے نصیحتیں کرتا ہوں ۔ یہ تعلق بڑی ذمہ داری کا تعلق ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے
نکاح جو اغراض محب پر ہوتے ہیں اُن سے جو اولاد ہوتی ہے وہ ایسی نہیں ہوتی جو اس کی روح اور
زندگی کو بہشت کر کے دکھائے۔ ان ساری خوشیوں کے حصول کی جڑ تقوی ہے اور تقوی کے لئے یہ گر
ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رقیب ہونے پر ایمان ہو۔ چنانچہ فرمایا۔
إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا -
جب تم یہ یاد رکھو گے کہ اللہ تعالی تمہارے حال کا نگران ہے۔ تو ہر قسم کی بے حیائی اور بدکاری کی
راہ سے جو تقوی سے دور پھینک دیتی ہے بچو گے ۔ ( بدر جلدے نمبر ۹ مورخه ۵ مارچ ۱۹۰۸ صفحہ ۶)
وَأتُوا الْيَتَنَى أَمْوَالَهُمْ وَ لَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ وَلَا تَأْكُلُوا
أَمْوَالَهُمْ إِلَى أَمْوَالِكُمْ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا كَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اور یتیموں کے مال ان کے حوالے کرو اور مال طبیب کے بدلے مال حرام نہ لو اور ان کے مال
ہے ۔ تم دین دار عورت کی جستجو کرو۔
حقائق الفرقان
١٦٠
سُورَةُ النِّسَاء
اپنے مالوں میں ملا کر خرد برد نہ کرو کیونکہ یہ ( بہت ہی ) بڑا گناہ ہے۔
تفسیر۔ وَأَتُوا الْيَتَى أَمْوَالَهُمْ ۔ مظلوموں میں یتیم بڑا مظلوم ہے۔ ایک جگہ فرمایا ہے لا تقربوا
مَالَ الْيَتِيمِ (الانعام: ۱۵۳)
وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ ۔ ان کی عمدہ چیز اپنی کسی رڈی سے مت بدلاؤ۔
حُوبًا كَبِيرًا ۔ بھاری گناہ ۔
حرام خوری کی بہت قسمیں ہیں۔ جو نو کر اپنی نوکری نہیں کرتا وہ حرام خور ہے۔ جو طبیب راکھ کی
پڑیا بنا کر سونے کے نام سے دے وہ بھی حرام خور ۔ جو حرفے والے اپنے حرفے میں فریب کرے وہ
بھی حرام خور۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۳)
الْخَبِيثَ بِالطَّيِّب - جو مال اُن کا ہے وہ تمہارے لئے حرام اور خبیث ہے اور تمہارا اپنا
مال طیب ۔
تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷)
وَلَا تَتَبَدَّلُوا الْخَبِيثَ بِالطَّيِّب - اور امانت کی اچھی قیمتی چیزوں کے بدلہ میں خراب رڈی
چیزیں نہ دو یا حرام حلال کے بدلہ نہ لو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۲۲)
- وَإِنْ خِفْتُمُ اَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَثْنى فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِّنَ النِّسَاءِ
مَثْنَى وَثُلثَ وَ رُبعَ فَإِنْ خِفْتُمُ اَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً أَوْ مَا مَلَكَتْ
أَيْمَانُكُمْ ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا -
ترجمہ۔ اور اگر تم کو اس بات کا اندیشہ ہو کہ تم یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف قائم نہ رکھ سکو گے تو
اپنی مرضی کے مطابق دو دو اور تین تین اور چار چار عورتوں سے نکاح کر لو۔ پھر اگر تم کو اس بات کا اندیشہ
ہو کہ ( کئی بیبیوں میں ) برابری کے ساتھ برتاؤ نہ کر سکو گے تو (اس صورت میں ) ایک ہی بی بی کرنا یا وہ
جن کے مالک تمہارے ہاتھ ہیں نامنصفانہ برتاؤ سے بچنے کے لئے یہ تدبیر زیادہ تر قرین مصلحت ہے۔
اے یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
١٦١
سُورَةُ النِّسَاء
تفسیر - وَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تُقْسِطُوا فِي الْيَتَنى بعض وقت یتیم لڑکیوں پر یا ان لڑکیوں پر جو بیوی
کے ساتھ آتی ہیں ظلم ہو جاتا ہے۔اس سے بچنے کا طریق بتایا تام بتایا تا امن ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۳)
فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُم مِّنَ النِّسَاءِ - جو عورت تمہیں پسند آئے اُس سے نکاح کرو۔
فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا تَعْدِلُوا فَوَاحِدَةً ۔ اور اگر بے انصافی کا خوف ہو تو ایک ہی سے نکاح کرو۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸)
پس نکاح کرو جو تم کو خوش آویں عورتیں ، دو دو، تین تین ، چار چار ۔ پھر اگر ڈرو کہ برابر نہ
( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۳ حاشیه )
رکھو گے تو ایک ہے۔
فَانكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ ۔ اس آیت میں حکم دیا۔ بی بی کو قبل نکاح پسند کر لو پھر
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۶)
نکاح کرو۔
♡
و انوا النِّسَاءَ صَدُقَتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا
فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَرِيئًا
ترجمہ ۔ اور عورتوں کو ان کے مہر خوش دلی کے ساتھ دے دو پھر اگر وہ خوش دلی کے ساتھ اس میں
سے کچھ تم کو چھوڑ دیں تو اس کو ر چتا پچتا ( مزے سے ) کھاؤ۔
تفسير وأتُوا النِّسَاءَ صَدُ قُتِهِنَّ نِحْلَةً - مسلمان جب پہلے پہلے یہاں آئے تو ان کے پاس
روپیہ بہت تھا۔ وہ لاکھوں کا مہر باندھ دیتے تھے۔ مگر اب یہ حالت نہیں ۔ پس قدر کے مطابق مہر باندھو
اور دل سے ادا کرو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۳)
- وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاء أَمْوَالَكُمُ الَّتِي جَعَلَ اللَّهُ لَكُمْ قِيمًا وَارْزُقُوهُمُ
فِيهَا وَاكْسُوهُمْ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَعْرُوفًا -
ترجمہ ۔ اور مال جس کو اللہ نے تمہارے لئے ایک طرح کا سہارا بنایا ہے ان کے حوالے نہ کرو جو
کم عقل ہوں ہاں اس میں سے ان کے کھانے پہننے میں صرف کرو اور ان کو نرمی سے سمجھا دو۔
حقائق الفرقان
۱۶۲
سُورَةُ النِّسَاء
تفسیر - لا تُؤْتُوا السُّفَهَاء أَمْوَالَكُمُ ۔ کم عقلوں ۔ نشیب وفراز نہ سمجھنے والوں کو مال سپرد
نہ کرو۔
( نور الدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن۔ صفحہ ۲۲)
لَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمْ ۔ مال کمانا سہل ہے۔ پر خرچ کرنا بہت اہم ذمہ داری کا
کام ہے۔
عورتوں کی قوم بڑی کمزور ہوتی ہے۔ پس اموال ان کو نہ دے دو ۔ ایسا ہی لڑکوں کے حوالہ مال
نہ کیا کرو۔ کئی لڑکے فضول خرچ ہوتے ہیں ۔ صرف اس لئے کہ انہیں پیسے دے دیئے جاتے ہیں ۔
ہمیشہ چیز منگوا کر دینی چاہیے اس لئے محکمہ کورٹ آف وارڈ ز کا اصول اسلام ہی نے رکھا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۳)
وَابْتَلُوا الْيَثْنى حَتَّى إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ أَنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا
فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَلَا تَأْكُلُوهَا إِسْرَافًا وَ بِدَارًا أَنْ يَكْبَرُوا وَ مَنْ
كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَا كُلْ بِالْمَعْرُوفِ فَإِذَا دَفَعْتُمْ
إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا عَلَيْهِمْ وَكَفَى بِاللهِ حَسِيبًا -
ترجمہ ۔ اور یتیموں کو ( دنیا کے ) کا روبار میں لگائے رکھو یہاں تک کہ نکاح ( کی عمر ) کو پہنچیں
اس وقت اگر ان میں صلاحیت دیکھو تو اُن کے مال اُن کے حوالے کر دو اور ایسا نہ کرنا کہ اُن کے
بڑے ہونے کے اندیشہ سے فضول خرچی کر کے جلدی جلدی اُن کا مال کھا ( پی ) ڈالو ۔ اور جو ( ولی
یا سر پرست ) با مقدور ہوا سے بچا رہنا چاہئے اور جو حاجت مند ہو وہ دستور کے مطابق کھالے پھر
جب ان کے مال ان کے حوالے کرنے لگو تو گواہ کر لو اور اللہ تعالیٰ حساب لینے کے لئے کافی ہے۔
تفسیر ۔ حَتَّى إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ - قرآن شریف نے لڑکے یا لڑکیوں کے سن بلوغ کے متعلق کوئی
خاص حد مقرر نہیں فرمائی ۔ بلکہ یوں فرمایا ہے کہ حَتَّى إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ (النساء: ۷)۔ اس میں سر یہ
ہے کہ اس امر کا قرآن شریف کے نازل کرنے والے کو ہی اس وقت علم تھا کہ مختلف ممالک میں
ے یہاں تک کہ نکاح ( کی عمر ) کو پہنچیں۔ ( ناشر )
حقائق الفرقان
۱۶۳
سُورَةُ النِّسَاء
بوجه شدت گرمی مختلف حد بلوغ ہیں ۔ چنانچہ بعض ممالک میں بعض وقت ۲۶ یا ۲۷ برس تک پہنچ کر
لڑکے یا لڑکیاں بالغ ہوتے ہیں اور بعض ممالک میں دس بارہ چودہ برس ہی میں بالغ ہو جاتے
ہیں ۔ غرض اگر قرآن شریف کوئی حد مقرر کر دیتا تو اس وقت جبکہ ساری دنیا نفس واحد کا حکم رکھتی
ہے قابل اعتراض ٹھہرتا ہے ۔ سبحان اللہ کیا پاک تعلیم ہے۔ لڑکیاں عموماً حیض کے بعد اور لڑ کے
موئے ظہار پیدا ہونے کے بعد بالغ سمجھے جاتے ہیں۔
ا
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۹ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۴)
فَإِذَا دَفَعْتُمْ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ فَأَشْهِدُوا (النساء : ۷)۔ پھر جب ان یتیموں کے مال ان
کے سپرد کرنے لگو۔ تو گواہ ٹھہرالو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲)
ا - إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ
نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا -
ترجمہ ۔ جو لوگ ناحق یتیموں کے مال خورد برد کرتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں بس انگارے بھرتے
ہیں اور عنقریب ( مرے پیچھے ) دوزخ میں پڑیں گے۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا جو لوگ
یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۲)
حقائق الفرقان
۱۶۴
سُورَةُ النِّسَاء
۱۳۱۲ - يُوصِيكُمُ اللهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ فَإِنْ
كُن نِسَاءَ فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ ۚ وَ إِنْ كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا
النِّصْفُ وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَدٌ
فَإِن لَّمْ يَكُنْ لَهُ وَلَدٌ وَوَرِثَةَ أَبَاهُ فَلِأُمِّهِ الثُّلْتُ ۚ فَإِنْ كَانَ لَهُ إِخْوَةٌ
فَلِأُمِّهِ السُّدُسُ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِى بِهَا أَوْ دَيْنٍ آبَاؤُكُمْ وَابْنَاؤُكُمْ
لَا تَدْرُونَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ لَكُمْ نَفْعًا فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا
حَكِيمًا وَ لَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِنْ لَّمْ يَكُنْ لَهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِنْ كَانَ
لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَ
لَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ
الثمنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوْصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَ إِنْ كَانَ رَجُلٌ
يُورَثُ كَالَةَ أَوِ امْرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ فَإِنْ
كَانُوا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ فَهُمْ شُرَكَاءُ فِي الثُّلُثِ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوحَى بِهَا أَوْ
دَيْنِ غَيْرَ مُضَارِ وَصِيَّةً مِّنَ اللَّهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ -
ترجمہ ۔ ( مسلمانو!) تمہاری اولاد کے حصوں کے بارے میں اللہ تم سے کہہ رکھتا ہے کہ لڑکے کو
دولڑکیوں کے برابر حصہ (دیا کرو ) پھر اگر لڑکیاں ( دو یا دو سے زیادہ ہوں تو ترکے میں اُن کا حصہ دو
تہائی ہے اور اگر اکیلی ہو تو اس کو آدھا اور میت کے ماں باپ کو (یعنی) دونوں میں ہر ایک کو تر کے کا چھٹا
حصہ اس صورت میں کہ میت کی اولاد ہو اور اگر اس کی اولاد نہ ہو اور اس کے وارث ( صرف ) ماں باپ
ہوں تو اُس کی ماں کا حصہ ایک تہائی ( باقی باپ کا) پھر اگر ( ماں باپ کے علاوہ) میت کے (ایک سے
زیادہ) بھائی ( یا بہنیں ہوں تو ماں کا حصہ چھٹا ( مگر یہ حصے ) میت کی وصیت ( کی تعمیل ) اور ( ادائے )
قرض کے بعد ( دئے جائیں) تم اپنے باپ دادا یعنی اصول ) اور بیٹوں ( پوتوں یعنی فروع ) کو نہیں
جان سکتے کہ نفع رسانی کے اعتبار سے اُن میں کون ساتم میں سے زیادہ قریب ہے (پس اپنی رائے کو