سُوْرَۃُ النِّسَآءِ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 2

حقائق الفرقان
۱۶۵
سُورَةُ النِّسَاء
دخل نہ دو اور یوں سمجھو کہ ( حصوں کا قرار داد اللہ کا ٹھہرایا ہوا ہے اللہ بے شک (سب کچھ) جانتا ہے
اور سب مصلحتوں سے واقف ہے۔ اور جو ( ترکہ) تمہاری بیبیاں چھوڑ مریں اگر اُن کی اولا د نہیں تو
اُن کے ترکے میں تمہارا آدھا۔ اور اگر اُن کی اولاد ہے تو اُن کے ترکے میں تمہارا چوتھائی ( مگر ) اُن
کی وصیت ( کی تعمیل ) اور ادائے قرض کے بعد، اور تم کچھ ( ترکہ ) چھوڑ مرو اور تمہاری کچھ اولاد نہ ہو تو
بیبیوں کا (حصہ چوتھائی ) اور اگر تمہاری اولاد ہو تو تمہارے ترکے میں سے بیبیوں کا آٹھواں ( حصہ اور
یہ حصے ) بھی تمہاری وصیت ( کی تعمیل ) اور ( ادائے) قرض کے بعد ( دئے جائیں ) اور اگر کسی مرد یا
عورت کی کی میراث میراث : ہو اور راس اس کا کا باپ پ بیٹا بیٹا ( یعنی اصل و فرع ) نہ ہو اور اس کے بھائی یا بہن ہوں ہوں تو تو اُن
میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ اور اگر ایک سے زیادہ ہوں تو ایک تہائی میں ( برابر کے ) سب شریک
( یہ حصے بھی ) میت کی وصیت ( کی تعمیل ) اور ( ادائے ) قرض کے بعد ( دیئے جائیں ) بشرطیکہ میت نے
(کسی کو) نقصان نہ پہنچانا چاہا ہو ( یہ ) فرمان الہی ہے اور اللہ (سب کچھ) جانتا ( اور لوگوں کی نافرمانیوں
پر ) برداشت کرتا ہے۔
تفسیر۔ یہ وہ رکوع ہے جس پر عمل مسلمانوں سے بہت کچھ اُٹھ گیا ہے۔ لڑکیوں کو حصہ نہیں دیا جاتا۔
افَتُؤْمِنُونَ بِبَعْضِ الْكِتٰبِ وَ تَكْفُرُونَ بِبَعْضٍ (البقرة : ۸۶) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو
وراثت نہیں دیتے ان کے لئے خِزْيٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيا (البقرۃ : ۸۲) ہے۔
وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَلِيمٌ ۔ تم حکیموں فلاسفروں عقل مندوں کی باتیں مانتے ہو پس علیم خدا کی
باتیں بھی مان لو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۷۳، ۷۴)
فَوقَ اثْنَتَيْنِ ۔ ترجمہ صحیح یہ ہے کہ دو یا دو سے زیادہ ۔
كللة - جس کا اصل و نسل نہ ہو۔
اخ او اخت ۔ یہ اس بہن بھائی کا حصہ ہے جو ماں کی طرف سے ہے۔
تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۷ ۴۴)
ے کیا تم کتاب کے بعض احکام پر ایمان لاتے ہو اور بعض احکام سے ' ن احکام سے انکار کرتے ہو۔
دنیا کی زندگی میں بھی ذلیل کیا جاوے۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۶۶
سُورَةُ النِّسَاء
-
۱۶، ۱۷ ۔ وَالَّتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِكُمْ فَاسْتَشْهِدُوا عَلَيْهِنَّ
ارْبَعَةً مِنْكُمْ فَإِنْ شَهِدُوا فَأَمْسِكُوهُنَّ فِي الْبُيُوتِ حَتَّى يَتَوَفَّهُنَّ الْمَوْتُ
أَوْ يَجْعَلَ اللهُ لَهُنَّ سَبِيلًا - وَ الَّذنِ يَأْتِينِهَا مِنْكُمْ فَأْذُوهُمَا ۚ فَإِنْ تَابَا وَ
أَصْلَحَا فَاعْرِضُوا عَنْهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيمًا -
ترجمہ۔ اور مسلمانو ! تمہاری عورتوں میں سے جو عورتیں بدکاری کی مرتکب ہوں تو ان ( کی بد فعلی )
پر اپنے لوگوں میں سے چار کی گواہی لوپس اگر گواہ ( اُن کی بدکاری کی ) تصدیق کریں تو ( سزا کے
طور پر ) ان (عورتوں) کو گھروں میں بند رکھو یہاں تک کہ موت اُن کا کام تمام کر دے یا اللہ ان
کے لئے کوئی (اور ) راستہ نکالے ۔ اور جو دو شخص تم لوگوں میں سے بدکاری کے مرتکب ہوں تو ان کو
مارو پیٹو۔ پھر اگر توبہ کریں اور اپنی حالت کی اصلاح کرلیں تو ان سے (اور زیادہ) تعرض نہ کرو۔
کیونکہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
تفسیر - أَوْ يَجْعَلَ اللهُ لَهُنَّ سَبِيلًا ۔ اس سے شاید یہ مدعا ہے کہ نیک ہو جائے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۴)
اس کا مطلب تو صاف تھا کہ شریر عورت کو بے وجہ سزا نہ دی جاوے بلکہ اس کی شرارت پر
چار گواہ گواہی دیں کہ یہ عورت شریر ہے تو اس کو قید کر دو ۔ جب تک خدا تعالیٰ کوئی راہ نہ نکالے اور
اگر میاں بیوی دونوں شرارت کا ارتکاب کریں تو دونوں کو سزادو اور اگر شرارت کرنے سے باز آ جاویں
اور سنوار کر لیں تو ان سے اعراض کر لو۔۔۔۔۔ یہ احکام سلطنت کے متعلق ہیں جن کو سزاؤں کا اختیار ہوتا
ہے اور وہی امر فَامْسِكُوهُنَّ کے مخاطب ہیں ۔ اس کے معنی ہیں بند کرو۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۹۵،۲۹۴)
١٨- إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوبُونَ
مِنْ قَرِيبٍ فَأُولَئِكَ يَتُوبُ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا -
ترجمہ ۔ اللہ تو بہ قبول کرتا ہی ہے (مگر) انہی لوگوں کی جو نادانی سے کوئی بری حرکت کر بیٹھے پھر

حقائق الفرقان
۱۶۷
سُورَةُ النِّسَاء
جلدی سے تو بہ کر لی تو اللہ بھی ایسوں کی توبہ قبول کر لیتا ہے اور اللہ سب کا حال جانتا ( اور دنیا اور
دین کی مصلحتوں سے ) واقف ہے۔
تفسير يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ - بدی کا ارتکاب جہل ہی سے ہوتا ہے۔ ایک مولوی صاحب
عورت کے معاملہ میں قید ہوئے تو ایک بزرگ نے انہیں گدھا گدھی کی شکل میں دیکھا میں نے کہا خواب
سچا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا (الجمعة: (1)
یا درکھو اللہ تعالیٰ بڑا رحیم کریم ہے۔ لاکھوں بار بھی خطا ہو جائے پھر بھی تو بہ کرے۔ جب انسان
کو اللہ پر ایمان ہو تو وہ ارتکاب معاصی سے بچتا ہے۔ جس قدر لوگ ارتکاب معاصی میں گرفتار ہیں ۔ وہ
کسی نہ کسی رنگ میں خدا پر یقین نہیں رکھتے ۔ ورنہ ایک بچے کے سامنے گناہ سے جھجک ہو اور خدا کے
سامنے نہ ہو۔ خود یہ انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ وہ ہلاکت سے بچتا ہے۔ انسان تو کجا ایک اونٹ
کو مہار کے ذریعے کوسوں لے جا سکتے ہیں مگر ایک گڑھے میں ڈالو تو نہیں گرے گا کیونکہ اسے ہلاکت کا
یقین ہوتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۴)
۲۰ - يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرُهَا ۖ وَلَا
تَعْضُلُوهُنَّ لِتَذْهَبُوا بِبَعْضِ مَا أَتَيْتُمُوهُنَّ إِلَّا أَنْ يَأْتِينَ بِفَاحِشَةٍ
مُبَيِّنَةٍ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ
يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا -
ترجمہ۔ مسلمانو ! تم کو روانہیں کہ عورتوں کو میراث ( میت ) سمجھ کر ز بر دستی اُن پر قبضہ کر لو اور جو کچھ
تم نے ان کو ( ترکہ شوہری میں سے ) دیا ہے اُس میں سے کچھ چھین لینے کی نیت سے ان کو (گھروں
میں ) قید نہ رکھو کہ دوسرے سے نکاح نہ کرنے پائیں ۔ ہاں اُن سے کوئی کھلی بدکاری سرزد ہو تو ( قید
رکھنے کا مضائقہ نہیں ) اور ان بیبیوں کے ساتھ حسن سلوک سے رہو سہو اور تم کو بی بی ( کسی وجہ سے )
نا پسند ہو تو عجب نہیں کہ تم کو ایک چیز نا پسند ہو اور اللہ اس میں بہت سی خیر و برکت دے ۔
لے جیسے ایک گدھا ہے جو کتابوں سے لدا ہے ۔ ( ناشر )

حقائق الفرقان
۱۶۸
سُورَةُ النِّسَاء
تفسیر - لا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا ۔ ایک عورت کا خاوند آیا کہ میری بیوی کو آتشک
ہو گیا ہے وہ بی بی بہت نیک تھی۔ مجھے یقین نہ آیا۔ آخر اس نے اقرار کیا کہ مجھے یہ خاوند پسند نہیں ۔اس
لئے بہانہ بنایا ہے۔
كرِهْتُمُوهُنَّ - عورت سے کوئی مکروہ امر دیکھو تو نیک برتاؤ کرو۔ اس میں تمہارے لئے
خیر کثیر ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۴)
لَا يَحِلُّ لَكُمْ أَنْ تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْهًا - حلال نہیں تم کو کہ میراث میں لے عورتیں زور سے ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۴۴ حاشیه )
تَرِثُوا النِّسَاءَ كَرْھا ۔ کہ عورتوں کو مشقت میں ڈالو ۔ اور خواہ مخواہ ان کو اپنی ورثہ سمجھنے لگو۔
( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۴۷، ۴۴۸)
وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ
خَيْرًا كَثِيرًا (النساء : ۲۰) اور گذران کرو عورتوں کے ساتھ معقول ( جو لوگوں میں پسند ہو ) پھر اگر وہ تم
کو نہ بھاویں تو تم کو نہ بھاوے ایک چیز اور اللہ رکھے اس میں بہت خوبی۔
ناظرین! منصفانہ طور پر اس آیت کے معنی میں غور کرو۔ تاکید معاشرت کے واسطے قرآن مذہبی طور
پر کیسے سخت اور لطیف طرز اختیار کرتا ہے۔ اس آیت میں فرمایا۔ اگر کسی باعث سے بی بی ناپسند اور
نا گوار ہو تب بھی سلوک ہی کرو۔ اس سلوک کے بدلے ہم تم کو بہت سی بھلائی دیں گے۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۶)
عورت مرد کے تعلق کی آپس میں ایسی خطرناک ذمہ داری ہوتی ہے کہ بعض اوقات معمولی
معمولی باتوں پر حسن و جمال کا خیال بھی نہیں رہتا اور عورتیں کسی نہ کسی نہج میں ناپسند ہو جاتی ہیں اور ان
کے کسی فعل سے کراہت پیدا ہوتے ہوتے کچھ اور کا اور ہی بن جاتا ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيْهِ خَيْرًا
كثيرا ۔ پس عزیز و ا تم دیکھو۔ اگر تم کو اپنی بیوی کی کوئی بات ناپسند ہو تو تم اس کے ساتھ پھر بھی عمدہ
سلوک ہی کرو۔ اللہ فرماتا ہے۔ ہم اس میں عمدگی اور خوبی ڈال دیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک بات

حقائق الفرقان
حقیقت میں عمدہ ہو اور تم کو بری معلوم ہوتی ہو۔
۱۶۹
سُورَةُ النِّسَاء
الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۵۔ مؤرخہ ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۶،۵)
وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۔ تم عورتوں کے ساتھ مہربانی اور محبت کا برتاؤ کرو۔ فان
كرِهْتُمُوهُنَّ اور اگر تمہیں ان کی کوئی بات نا پسند ہو تو تم ہماری سفارش کو مان لو اور یا درکھو کہ ہم ہر ایک
امر پر قادر ہیں ۔ ہم تمہیں بہتر سے بہتر بدلہ دیں گے۔
ایک لڑکے کی نسبت میں نے سنا کہ وہ اپنی بیوی سے بداخلاقی سے پیش آتا ہے۔ میرے
سسرال کا گھر ہمارے شہر میں ہمارے گھر سے دور تھا۔ بیوی تو میرے گھر ہی ہوتی تھی مگر میں اکثر
اپنے سسرال جایا کرتا تھا راستہ میں وہ لڑکا مجھے مل گیا۔ میں نے اس سے کہا کہ قرآن میں ایک نسخہ
لکھا ہے وہ میں تم کو بتانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے۔ وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ
فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللهُ فِيْهِ خَيْرًا كَثِيرًا ۔ اس کے دل پر ہماری اس نصیحت کا بجلی کی
طرح سے اثر ہوا۔ میں تاڑ گیا کہ اس پر خوب اثر ہو گیا ہے۔ مجھے کہنے لگا کہ مجھے ایک کام ہے۔
اجازت دیجئے ۔ وہاں سے سیدھا بیوی کے پاس گیا۔ اور اُس کو کہا کہ دیکھ تجھے معلوم ہے کہ میں تیرا کیسا
دشمن ہوں ۔ اُس نے کہا کہ ہاں مجھے معلوم ہے۔ اس لڑکے نے کہا کہ میں آج سے صرف نورالدین کی
نصیحت کو آزمانے کیلئے تیرے ساتھ سچی محبت کرتا ہوں۔ پھر اس نے اس سے جماع کیا۔ ایک بڑا
خوبصورت لڑکا پیدا ہوا ۔ پھر اور پیدا ہوا۔ پھر اور پیدا ہوا۔ پھر اور پیدا ہوا ۔
( بدر کلام امیر ۔ حصہ دوم مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۱۲ صفحه ۹۰)
وَ عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۔ جہاں تک ہو سکے ان سے بھلائی کرو ۔ تم ان سے نیکی کرو۔ پھر
اللہ تعالیٰ تم کو اس کے عوض بہتر سے بہتر اجر دے گا۔ چونکہ میرا مطالعہ بہت ہے۔ اور مرد عورتوں کو اکثر
درس دینے کا مجھے موقع ملا ہے اس لئے مرد اور عورتوں کی طبائع کا مجھے خوب علم ہے اور ان کی فطرت
سے خوب واقف ہوں۔ میرے خیال میں عورتیں چشم پوشی و ترس کی بہت مستحق ہیں۔
( بدر جلد ۱۳ نمبر ۹ مورخہ یکم مئی ۱۹۱۳ء صفحه (۹)

حقائق الفرقان
۱۷۰
سُورَةُ النِّسَاء
عورتوں سے پسندیدہ معاشرت رکھو۔ پس اگر تمہیں ناپسند ہوں تو قریب ہے کہ اگر کوئی بات
تم کو مکروہ لگے تو اللہ تعالیٰ اس میں بہت بہتری رکھ دے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۶۲)
فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيْهِ خَيْرًا كَثِيرًا (النساء : ٢٠)
اور اس کے پہلے ہے عَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ (النساء: ۲۰) مطلب یہ ہے عورت اگر مکروہ
ہے تو اس سے نیک سلوک کرتے رہو اس کا نعم البدل ہم دیں گے۔
یہ اللہ تعالیٰ قادر کریم کا وعدہ ہے۔ پس آپ گھبرائیں نہیں ۔ نیک سلوک بی بی سے کرنا ضروری
ہے۔ سلوک کرتے جاؤ تھکو نہیں اور ہرگز نہ تھکو۔ اس کے رشتہ دار شیعہ ہیں تو ہوا کریں ان سے
کیا تعلق ہے۔
آپ خلجان اور فکر نہ کریں خود کردہ را چہ علاج ۔
بہر حال آپ کا قصور ہے اس لیے آپ تو بہ استغفار لا إلهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ
الظَّلِمِينَ (الانبیاء: ۸۸) سے کام لیں ۔ اللہ تعالیٰ سے امداد ہوگی ۔ آپ جلدی نہ کرو اور ہرگز نہ
کرو۔ یہ ہے میرا مشورہ اس کو مان لو۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳۱ ۳۲ ۳۳ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۱۳ ءصفحہ ۱۰)
وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَ يَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ
خَيْرًا كَثِيرًا (النساء : ۲۰) ترجمہ۔ اور تم عورتوں سے اچھی طرح برتاؤ کروپس اگر تمہیں بری لگیں
تو سمجھ لو کہ ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم چیز تمہیں بری لگے اور اللہ اس میں خیر کثیر رکھ دے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۶،۲۹۵)
لے ان بیبیوں کے ساتھ حسن سلوک سے رہو سہو۔ ہے کوئی سچا معبود نہیں تیرے سوا۔ تیری پاک ذات بے عیب ہے
میں ہوں کمزور مصیبتوں میں پھنسا ہوا۔

حقائق الفرقان
۱۷۱
سُورَةُ النِّسَاء
۲۴- حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أمَّهُتُكُمْ وَبَنْتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمْتُكُمْ وَخُلْتُكُمُ
وَ بَنْتُ الْآخِ وَ بَنْتُ الْأُخْتِ وَأَمَّهُتُكُمُ الَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ مِّنَ
الرَّضَاعَةِ وَ أَمَّنْتُ نِسَائِكُمْ وَ رَبَّائِبُكُمُ الَّتِي فِي حُجُورِكُم مِّنْ نِّسَائِكُمُ الَّتِي
دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَ حَلَابِلُ
ابْنَا بِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَ أَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأَخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ
إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا -
ترجمہ ۔ مسلمانو تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری
خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری ( رضاعی ) مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا۔ اور تمہاری
دودھ شریک بہنیں اور تمہاری ساسیں ( یہ سب ) تم پر حرام ہیں اور جن بیبیوں کے ساتھ تم صحبت کر
چکے ہو ان کی پہلی لڑکیاں جو غالباً تمہاری گودوں میں پرورش پاتی ہیں ( تم پر حرام ہیں) لیکن اگر ان
بیبیوں کے ساتھ صحبت داری نہ کی ہو تو ( گیلٹر لڑکیوں کے ساتھ نکاح کر لینے سے ) تم پر کچھ گناہ
نہیں۔ اور تمہارے صلبی بیٹوں کی بیبیاں بھی تم پر حرام ہیں اور دو بہنوں کا ایک ساتھ ( نکاح میں ) رکھنا
بھی تم پر حرام ہے مگر جو ہو چکا ( سو ہو چکا ) بے شک اللہ معاف کرنے والا مہربان ہے۔
تفسیر۔ حرام کی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور بیٹیاں اور بہنیں اور پھوپھیاں اور خالائیں اور بھائی
کی بیٹیاں اور وہ تمہاری مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا۔ اور دودھ کی بہنیں ۔ اور تمہاری ساسیں
اور وہ لڑکیاں جو تمہاری گودوں میں ہیں ان عورتوں سے جن سے تم نے جماع کیا اور اگر تم تم نے ان سے
جماع نہیں کیا تو تم پر ان کے نکاح میں کوئی گناہ نہیں اور حرام کی گئیں تمہاری ان بیٹوں کی جوڑوئیں جو
تمہاری پشتوں سے ہیں اور حرام کیا گیا تم پر ایک ہی وقت میں دو حقیقی بہنوں سے نکاح کرنا۔ ہاں جو
گزر چکا اسلام سے پہلے تو اللہ غفور رحیم ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸)
ربا ببكم ۔ تمہاری بیوی کی لڑکیاں جو پہلے خاوند سے ہوں ۔
خاندانوں میں بعض موروثی بیماریاں ہوتی ہیں ۔ قریب کے رشتے اسی لئے منع ہیں مگر ان کی کوئی
روو

حقائق الفرقان
۱۷۲
سُورَةُ النِّسَاء
حد بھی چاہیے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے قرآن کریم کے ذریعے بتادی۔
أَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ - نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) نے فرمایا ہے کہ خالہ و
بھانجی، پھوپھی اور بھتیجی کو بھی جمع نہ کرو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۴)
۲۵ - وَ الْمُحْصَنْتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ كِتَبَ اللهِ
عَلَيْكُمْ وَ أُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَاءَ ذَلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوا بِأَمْوَالِكُمْ مُّحْصِنِينَ غَيْرَ
مُسْفِحِينَ فَمَا اسْتَمْتَعْتُم بِهِ مِنْهُنَّ فَأْتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً وَلَا جُنَاحَ
عَلَيْكُمْ فِيمَا تَرْضَيْتُمْ بِهِ مِنْ بَعْدِ الْفَرِيضَةِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا -
ترجمہ ۔ (اور حرام ہیں تم پر ) خاوند والی عورتیں مگر وہ جائز ہیں جو تمہاری مملوکہ ہو جائیں یہ اللہ کا
تحریری محفوظ حکم ہے تم پر اور ان کے علاوہ سب عورتیں تم پر حلال ہیں اس طرح کہ تم ان کو مہر دو قابو
میں لانے والے ہو نہ متعہ اور نیوگ کرنے والے شہوت رانی کے لئے ۔ پھر جن عورتوں سے تم نے
فائدہ اٹھا یا مہر ٹھہرا کر تو دے دو ان کو ان کے مہر جو ٹھہرایا تھا اور تم پر کچھ گناہ نہیں اس بات میں کہ جس
میں تم آپس میں راضی ہو جاؤ مہر ٹھہرانے کے بعد بے شک اللہ بڑا خبر دار بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر ۔ وَالْمُحْصَنَت ۔ وہ بی بی جو کسی دوسرے کی بیوی ہو۔ گویا وہ ایسی ہے جیسے کوئی قلعہ میں
ہوتا ہے۔
إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ - جنگی قیدیوں کا تعلق اپنے ملک سے قطع ہو جاتا ہے۔ وہ جنگ ایسا ہی
قطع تعلق کرتی ہے۔ جیسے کہ طلاق ۔ پس اس لئے یہ جائز ہیں ۔
غَيْرَ مُسْفِحِينَ - صرف مستی اتارنے کے لئے نہ ہوں۔
فَأْتُوهُنَّ اُجُورَهُنَّ - هندوستان میں لاکھوں کے مہر باندھے جاتے ہیں۔ میرا بھی ایک نکاح ہوا
جب مہر حد سے زیادہ بندھنے لگا۔ میں بول پڑا ۔ عورتوں میں شور مچ گیا۔ استاد بھی ناراض ہو گئے کہ
دولہا بولتا ہے مگر ہم نے ۵۰۰ سے زیادہ منظور نہ کیا۔

حقائق الفرقان
۱۷۳
سُورَةُ النِّسَاء
جناح کے لغوی معنی ہیں۔ جھکنا ۔ اسی لفظ سے گناہ نکلا ہے ۔ حج مبدل برگ اور حہ کا۔
ہمارے ملک میں فرق نہیں۔ میں نے اکثر پادریوں سے کہا۔ کسی نبی کے لئے جناح کا لفظ نکال دو ۔ وہ
نہیں نکال سکے۔ عربی میں خطاء، ذنب، عصیان ۔ ایسے اکیس لفظ ہیں جن کے معنے بالکل الگ
الگ ہیں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۲۲)
نکاح کی نسبت اللہ کریم فرماتا ہے کہ اس سے غرض صرف مستی کا مٹانا ہی نہ ہو بلکہ مُحْصِنِينَ
غَيْرَ مُسْفِحِينَ کو مد نظر رکھے اور ہر ایک بات میں اس خدا کے آگے جس کے ہاتھ میں مال ، جان،
اخلاق و عادات اور ہر ایک طرح کا آرام ہے بہت بہت استغفار کرے اور بے پرواہی سے کام نہ
لے خواہ وہ انتخاب لڑکوں کا ہو یا لڑکیوں کا کیونکہ بعد میں بڑے بڑے ابتلاؤں کا سامنا ہوا کرتا ہے۔
الحکم جلد ا ا نمبر ۳۵ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۵ )
٢٦- وَ مَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا أَنْ يَنْكِحَ الْمُحْصَنَتِ الْمُؤْمِنَتِ
فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِّنْ فَتَيْتِكُمُ الْمُؤْمِنَتِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيْمَانِكُمْ
بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَانْكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ
بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَتِ غَيْرَ مُسْفِحْتِ وَ لَا مُتَّخِذْتِ أَخْدَانٍ ۚ فَإِذَا أَحْصِنَ
فَإِنْ آتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنْتِ مِنَ الْعَذَابِ ذَلِكَ
لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ وَ أَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَّكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ
وو
الله غفور رحيم -
ترجمہ ۔ جس کو تم میں سے مالی طاقت اتنی نہ ہو کہ وہ حفاظت میں رہنے والی عزت دار اور ایمان والی
عورتوں سے نکاح کر سکے تو لونڈیوں ہی سے کر لے اپنی ایمان دار چھو کر یوں میں سے۔ اور اللہ خوب
جانتا ہے تمہارا ایمان تم آپس میں ایک ہی ہو تو اُن سے نکاح کرلوان کے مالکوں کی اجازت سے اور
اُن کو اُن کے مہر دے دو دستور کے مطابق حفاظت میں لانے کے لئے ) متعہ اور زنا اور نیوگ کرنے
والی نہ ہوں چوری کا نکاح اور چھپی دوستی کرنے والی نہ ہوں ۔ جب وہ قید نکاح میں آگئیں یا اسلام
لائیں اور فاحشہ کا وقوع ان سے ہو تو ان کو بیبیوں کی آدھی سزا ہو تو ان کو بیبیوں کی آدھی سزا دی جائے۔ یہ حکم اس کے لئے ہے جو تم

حقائق الفرقان
۱۷۴
سُورَةُ النِّسَاء
میں سے زنا میں مبتلا ہونے کا ڈر رکھتا ہو اور اگر تم صبر کرو تو وہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اللہ بڑا
ڈھانپنے والا سچی محنتوں کا بدلا دینے والا ہے۔
تفسير - أن يَنْكِحَ الْمُحْصَنَتِ - یعنی محرة - (آزاد عورت ۔ ناقل )
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵)
۲۷- يُرِيدُ اللهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمُ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ يَتُوبَ
عَلَيْكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ -
ترجمہ ۔ اللہ چاہتا ہے (کہ) تم سے کھول کھول کر بیان کر دے اور تم کو کامیابی کے راستوں پر
چلائے ان لوگوں کے رستے پر جو تم سے پہلے ہو چکے ہیں اور تم پر رجوع برحمت فرمائے اور اللہ بڑا
جاننے والا اور بڑا حکمت والا ہے۔
تفسیر ۔ اللہ تعالیٰ نے يُرِيدُ اللهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمُ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ يَتُوبَ
عَلَيْكُمْ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (النساء : ٢٧) الله : ۲۷) اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ پہلے نیک لوگوں کی
راہیں تم پر ظاہر کرے اور ان پر تجھے چلائے اور تم پر رجوع برحمت ہو۔ اللہ تعالیٰ کو سب علم ہے کہ پہلے
لوگوں کی کیا راہیں تھیں اور وہ اپنی حکمت کا ملہ سے اُنہیں تم پر کھولتا ہے۔
( بدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱)
يُرِيدُ اللهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمُ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمُ (النساء: ۲۷) ( یعنی اللہ تعالیٰ
چاہتا ہے کہ بیان کرے تمہارے آگے تمام ہدایت کی راہیں ان لوگوں کی جو گزر گئے ۔)
فرمایا۔ یہ دعوی کسی کتاب کا نہیں ہے سوائے قرآن شریف کے ۔ اللہ فرماتا ہے کوئی بھی ایسی راہ نہیں جو
کسی ملک کی بھلائی کے واسطے یا کسی قوم کی بھلائی کے متعلق پہلے لوگوں میں گزر چکی ہو اور ہم نے
قرآن میں بیان نہ کی ہو۔ میں نے کوشش کی ہے کہ کوئی راہ بتادے کہ جس سے اللہ راضی ہو جاوے
اور مخلوق کا بھلا ہو جس کو کسی بزرگ نے بتایا ہو اور وہ اتم طور پر قرآن میں بیان نہ ہو۔ خواہ وہ ارسطو کا
قول ہو، خواہ جالینوس نے بیان کیا ہو، خواہ زرتشت کا یا رام چندر کا یا کرشن جی کا یا بدھ فرمان ہو۔

حقائق الفرقان
۱۷۵
سُورَةُ النِّسَاء
غرضیکہ اللہ کو راضی کرنے کے لیے اور مخلوق پر شفقت کرنے کے لیے کوئی قانون نہیں جو قرآن میں
اتم طور پر اس کا بیان نہ ہو۔ میں تو بڑھا ہو گیا ہوں اور سب کو پوچھتا ہی رہا ہوں مگر کسی نے بیان نہیں
کیا ۔ اب تم لوگوں کا کام ہے تم کسی سے پوچھو۔ ایک شخص عزیز مرزا نے ایک مضمون لکھا تھا کہ میں نے
بدھ کی کتاب میں ایک فقرہ دیکھا ہے جو کسی مذہب میں نہیں ۔ ہمارے میر محمد اسحاق کو توفیق ملی،
انہوں نے اس کا ایسا لطیف جواب دیا کہ عزیز مرزا کو ماننا پڑا کہ میں نے غلطی کی ہے۔ میں نے
میر صاحب کے لیے بہت دعا کی۔ ایک دفعہ ایک شخص نے میرے سامنے کہا کہ خدا کی ایک صفت ہم
ہندوؤں میں ہے جو قرآن میں نہیں ہے۔ میں نے کہا وہ کیا ہے؟ اس نے کہا کہ ہم خدا کو باپ کہتے
ہیں۔ میں نے کہا کہ کیا یہ بڑی بات ہے، باپ کا تعلق بیٹے سے پچیس منٹ سے زیادہ نہ منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا جو
اوسط مدت امساک کی ہے اور اس عرصہ میں اس کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ میں کیا دے رہا ہوں ، لڑکا یا
لڑکی اور وہ اس بات سے بھی بے خبر ہوتا ہے کہ اچھا ہوگا یا برا۔ اس کے بعد پھر اس کو پتہ بھی نہیں ہوتا
کہ اس کی پرورش کون کر رہا ہے۔ کیا باپ کے تعلقات ربّ سے زیادہ ہو سکتے ہیں؟ رب کے ہم
ہر آن میں محتاج ہیں۔ وہ ہر وقت ہماری پرورش کرتا ہے۔ کھانا، پینا، روشنی ، ہوا، آگ، سب اسی کا
ہے۔ اندر سے نکلنے والی کار بن بھی اسی کی ہے۔ یہ سب رب کا فضل ہے نہ اب کا۔ مولوی عبدالکریم
نے ایک بحث میں کیا لطیفہ فرمایا ہے کہ برہمو خدا کو ماں کہتے ہیں ، آریہ باپ کہتے ہیں کیا اچھا ہو یہ
پہلے تم کو قرآن کا پورا علم ہو۔ (نور)
دونوں آپس میں بیاہ کر لیں۔ یہ میں نے اس واسطے کہا ہے کہ تب دوسروں سے ایسی تحدی کرو جب
الحکم جلد ۱۶ نمبر ۳۶ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳)
سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ ۔ وہ راہیں سکھائیں جن کے ذریعے وہ مقرب بارگاہ صمدی ہوئے ہیں ۔
يَتُوبَ عَلَيْكُمُ ۔ اللہ تم پر متوجہ ہے۔
وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ - انبیاء، اولیاء، علماء اور حکماء کی باتیں بھی اسی لئے مانی جاتی ہیں کہ ان میں
علم وحکمت ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۹۳ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵)

حقائق الفرقان
۱۷۶
سُورَةُ النِّسَاء
۲۸ - وَاللهُ يُرِيدُ ان أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَ يُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَاتِ
أَنْ تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا -
ترجمہ ۔ اور اللہ تو چاہتا ہے کہ مہربانی سے تم پر متوجہ ہو مگر خواہشات کے پیچھے پڑے ہوئے لوگ
چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے بہت دور جا پڑو۔
تفسير - يُرِيدُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُم - اللہ کسی کو پکڑ پکڑ کر تو نہیں بتا تا ۔ مگر انسان کو ایک طاقت
و مقدرت عطا کر دی ۔ اگر تم کسی اور کی طرف جھکو گے تو تمہاری جان و مال کو نقصان پہنچے گا ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵)
الشَّهَوَاتِ - ا۔ خواہش جماع ۲ طمع ۳- غضب ۴۔ بزدلی وجبن ۵- حرص ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸)
۲۹- يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا -
ترجمہ اللہ یہ بھی چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان کمزور ہی پیدا کیا گیا ہے۔
تفسیر - يُخَفِّفَ عَنْكُمْ ۔ دیکھو مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے معمولی لباس کافی ہے۔ مگر دیکھ لو
جب کسی برات میں جاتے ہیں تو کیسا قیمتی لباس پہن کر جاتے ہیں۔ ایک ہمارا دوست تھا۔ اس نے
میراثیوں کو آٹھ ہزار روپیہ دے دیا اسی طرح مرنا بھی دیکھ لو ۔ معمولی کفن ہے۔ شادی میں بھی یہی
حال ہے۔ لوگ اپنی رسوم کے ماتحت خواہ مخواہ اپنے اوپر بوجھ ڈالے ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
کہ لوگوں کی بتائی ہوئی راہ میں آرام و تخفیف نہیں مگر ہماری بتائی ہوئی راہ میں یہ بات ہے کہ کیونکر
لوگوں کو فطرت کا علم نہیں ۔ عیسائیوں نے اپنے خود ساختہ قواعد سے مجبور ہو کر کہہ دیا کہ شریعت صرف
اس لئے آئی تا انسان کو مجبور ثابت کرے۔
ہمارے زمانہ کے نوجوان سوسائٹی سوسائٹی پکارتے ہیں ان کو معلوم نہیں ۔ انگریز خودا پنی سوسائٹی
کی قیود سے کس قدر تنگ ہیں۔ ایک مولوی نے مجھ سے ذکر کیا۔ مجھے ایک جنٹلمین نے انگریزی
سوسائٹی میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ ایک برات کے موقعہ پر میرے ستر روپے ایک سوٹ پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی