سُوْرَۃُ النِّسَآءِ

حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 9

حقائق الفرقان
۲۴۹
سُورَةُ النِّسَاء
ہر ایک یہودی اور عیسائی اس پر ایمان لایا ہے اور لا رہا ہے اور لائے گا۔ امید ہے کہ اس قدر تصریح اس
آیت کی کافی سمجھی جاوے گی۔ اگر اس پر کوئی اور کلام ہو تو اس پر پھر نظر کی جاسکتی ہے۔
(الحکم جلد ۸ نمبر ۲۴٬۲۳ مؤرخہ ۱۷، ۲۴ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحہ ۱۳، ۱۴ )
۱۶۱ - فَبِظُلْمٍ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَتِ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَ
بصَدِّهِمْ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ كَثِيرًا -
ترجمہ ۔ پس یہودیوں کی شرارت کی وجہ سے ہم نے ان پر حرام کر دی پاکیزہ اور ستھری چیزیں جوان
کے لئے حلال تھیں اور اس سبب سے بھی کہ وہ اللہ کے رستے سے بہت روکتے تھے۔
تفسير - حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبت طیبات سے آدمی محروم ہو جاتا ہے جب وہ شا
سَبِيلِ الله سے روکے ۔ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِل کھانا شروع کر دے۔
وہ شرک پر کمر باندھے
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱)
۱۶۴ - إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَ النَّبِيِّنَ مِنْ بَعْدِهِ وَ
أَوْحَيْنَا إِلَى ابْراهِيمَ وَ اسْمَعِيلَ وَ اِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَ
أَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهُرُونَ وَسُلَيْمَنَ وَآتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا -
ترجمہ ۔ ہم نے تیری طرف وحی کی جیسے نوح کی (طرف) اور ہم نے وحی بھیجی ابراہیم اور اسماعیل
اور اسحق اور یعقوب اور اُن کی ( راست باز ) اولاد کی طرف اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون
اور سلیمان کی طرف اور ہم نے داؤ دکوز بور دی ۔
تفسیر ۔ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ۔ وحی کہتے ہیں جو جلدی سے کسی کو بات بتا دے ۔ وحی کی کئی قسمیں ہیں۔
ایک وہ جوز میں کوبھیجی گئی۔ بِانَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا (الزلزال:۶) پھر وہ جو شہد کی مکھی کو بھیجی جاتی ہے۔
پھر وہ جو حضرت موسی کی ماں کو بھیجی گئی۔ پھر اور وحی جو ان بزرگوں کو بھیجی گئی جو نبی نہ تھے۔ جیسے فرماتا
ہے۔ وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ (المائدة: ١١٢ ) ۔ (١) -
ے لوگوں کے مال ناجائز طور پر ۔ ۲۔ اس لئے کہ تیرے رب نے اس کو وحی کی۔ سے اور جب میں نے
حواریوں کے طرف وحی کی۔

حقائق الفرقان
۲۵۰
سُورَةُ النِّسَاء
یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ وحی ان معمولی وحیوں سے نہیں بلکہ یہ وہ ہے جو اولوالعزم رسولوں کی
طرف بھیجی جاتی رہی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱)
۱۶۵ - وَ رُسُلًا قَدْ قَصَصْنَهُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَ رُسُلًا لَّمْ نَقْصُصُهُمْ
عَلَيْكَ وَكَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا -
ترجمہ ۔ اور بہت سے رسول ہیں جن کا حال ہم بیان کر چکے تجھ سے پہلے ہی اور بہت سے رسول ہیں
جن کا حال نہیں سنایا ہم نے تجھ کو ، اور موسیٰ سے اللہ نے باتیں کیں صریح الفاظ میں ۔
تفسیر کلام کے لفظ کے ساتھ بھی جب تک تکلینا وغیرہ کا لفظ نہ ہو یا قرائن نہ ہوں تب تک اس
کے معنے بھی زبان سے کلام کرنے کے نہیں ہوتے جیسا کہ قرآن شریف میں ہے كَلَّمَ اللهُ مُوسی
تكليما (النساء : ۱۶۵) تکلیما کے لفظ نے یہاں اس امر کو صاف کیا ہے کہ ضرور مکالمہ ہی تھا۔
اس امر کے سمجھنے کے لئے کہ کون سا ایسا مقام ہوتا ہے کہ وہاں قال کا لفظ ہو اور اس کے معنے
کلام الہی کے ہوں ۔ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا اللہ تعالیٰ کا مخاطب کوئی اس کا برگزیدہ اور صاحب فضل
شخص ہے کہ نہیں؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ برگزیدوں سے ہی کلام کرتا ہے شریر اور بدکار اس کے خطاب
کے مستحق نہیں ہوتے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ مِنْهُمْ
مَنْ كَلَّمَ الله (البقرۃ: ۲۵۴) یہاں اس امر کی تخصیص ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ رسولوں یا رسول صفت
انسانوں سے ہی کلام کرتا ہے۔
البدر جلد ۴ نمبر ۶ مورخه ۱۸ / فروری ۱۹۰۵ صفحه ۷ )
۱۶۹، ۱۷۰ - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ ظَلَمُوا لَمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا
لِيَهْدِيَهُمْ طَرِيقًا - إِلَّا طَرِيقَ جَهَنَّمَ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا وَ كَانَ ذَلِكَ عَلَى
اللهِ يَسِيرًا -
ترجمہ ۔ بے شک جنہوں نے حق کو چھپایا اور شرک اور بے جا کام کیا تو اللہ ان کی مغفرت نہ کرے گا
اے یہ سب رسول ہیں ان میں سے ہم نے بعض کو بعض پر بزرگی دی اُن میں سے بعض تو ایسے ہیں کہ ان سے اللہ
نے باتیں کیں۔

حقائق الفرقان
۲۵۱
سُورَةُ النِّسَاء
اور ان کو راہ راست بھی نہ دکھائے گا۔ ہاں جہنم ہی کا راستہ دکھائے گا جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ پڑے
رہیں گے، اور یہ بات اللہ پر بہت سہل ہے۔
تفسیر۔ جولوگ منکر ہوئے اور حق دبا رکھا۔ ہر گز اللہ بخشنے والا نہیں ان کو اور نہ ان کو ملا وے راہ مگر
راہ دوزخ کی۔ پڑے رہیں اس میں ہمیشہ ۔ ( فصل الخطاب لمقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۳ حاشیه )
۱۷۱ - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمُ الرَّسُولُ بِالْحَقِّ مِنْ رَبِّكُمْ فَأْمِنُوا خَيْرًا
لَكُمْ وَ إِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ وَ كَانَ اللَّهُ عَلِيمًا
حَكِيمًا ۔
ترجمہ ۔اے لوگو! تمہارے پاس یہ رسول آیا بر حق سچا تمہارے رب کی طرف سے تو مان لو اس کو کہ
تمہارے لئے بہتر ہے، اور اگر اس کا انکار کرو گے تو اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے، اور
اللہ بخوبی جاننے والا حکمت والا ہے۔
تفسیر فَامِنُوا خَيْرًا لكم ۔ ایک شہد کی مکھی سے انسان بہت کچھ سبق سیکھ سکتا ہے ۔ وہ کیسی دانائی
سے گھر بناتی ، شہد بناتی، دانائی کو کام میں لاتی ہے۔ قناعت بھی حد درجے کی کرتی ہے۔ محنت و کسب
سے اپنے لئے کھانا مہیا کرتی ہے۔ بد بودار چیز پر بھی نہیں بیٹھتی۔ پھر اپنے امیر کی مطیع ہوتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱)
۱۷۲ - يَاَهْلَ الْكِتٰبِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللَّهِ إِلَّا الْحَقِّ
إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللهِ وَ كَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ وَ
رُوحَ مِنْهُ فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَلَا تَقُولُوا ثَلَثَةٌ انْتَهُوا خَيْرًا لَكُمْ إِنَّمَا
اللهُ الهُ وَاحِدٌ سُبْحَنَةً أَنْ يَكُونَ لَهُ وَلَدٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ
وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلًا -
ترجمہ ۔ اے کتاب والو! حد سے نہ گزر جاؤ اپنے اپنے طریقے میں اور نہ بولو اللہ کی نسبت مگر حق
بات سوائے اس ۔ سوائے اس کے نہیں عیسی مسیح مریم کے بیٹے صرف اللہ کے رسول اور اللہ کی ایک بات اور اللہ کی

حقائق الفرقان
۲۵۲
سُورَةُ النِّسَاء
ایک وحی ہیں جو مریم کی طرف اتاری گئی تو اللہ اور اس کے رسولوں کو مانو۔ اور نہ کہو اللہ تین ہیں۔ رک
رہو اور باز آجاؤ کہ تمہارا بھلا ہو اللہ تو بس ایک اکیلا ہی سچا معبود ہے پاک ذات ہے اس سے کہ اس کی
کوئی اولاد ہو ہاں سب کچھ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے اور اللہ ہی کارسازی کے لئے
بس ہے۔
تفسیر كَلِمَتُه - اس کے بارے میں ایک کلام آیا تھا مریم کی طرف کہ ایسا لڑکا ہوگا اور وہ
کلام مبشر اسی اللہ کی طرف سے نازل ہوا تھا (رُوحٌ مِنْهُ )۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللهِ وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ وَ رُوحُ مِنْهُ
فَأْمِنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِہ ۔ اس کے سوا نہیں کہ عیسی بن مریم اللہ کا بھیجا ہوا اور اس کا مخلوق ہے جو مریم کی
طرف ڈالا گیا اور اس کی روح ہے۔ پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔
( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۹ حاشیہ )
اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ عیسٰی ابن مریم اللہ کا رسول اور اس کا مخلوق ہے جو مریم کے پیٹ سے
پیدا ہوا اور اللہ کی طرف سے روح ہے۔ تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈ ! ز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۳)
ت
إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللهِ وَكَلِمَتُهُ الْقُهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ
(النساء : ۱۷۲)
عیسائیوں کا ثبوت ان آیات میں حسب تسلیم اہل اسلام کے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح
علیہ السلام کو اپنی روح فرمایا ہے اور اللہ تعالیٰ کی روح اللہ تعالیٰ سے کم نہیں بلکہ عین خدا ہے ۔
الجواب :- عیسائیو! اگر ایسے دلائل سے کام چلانا ہے تو پھر یوں کہو کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام بھی
خدا ہیں (معاذ اللہ ) کیونکہ قرآن مجید نے حضرت جبرائیل کی نسبت بھی اسی طرح روحنا
(ہماری روح) کا کلمہ بولا ہے جس طرح سوال کی پہلی آیت میں حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام کی نسبت
روحنا فرمایا۔ غور کرو اس آیت پر فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا

حقائق الفرقان
۲۵۳
سُورَةُ النِّسَاء
فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا - ( مریم : (۱۸) پس بنا لیا مریم نے اپنے اور لوگوں کے درمیان ایک پردہ
تو بھیج دیا ہم نے (اللہ فرماتا ہے ) اسی کی طرف اپنے روح کو تب بن گئی وہ روح ہمارا مریم کے
سامنے پورے آدمی کی شکل پر ۔ اگر اس میں کسی کو وہم پڑے کہ یہاں بھی حضرت مسیح مراد ہیں تو
اس کے ساتھ کی اور دو آیتیں پڑھ لے ۔ قَالَتْ اِنّي اَعُوذُ بِالرَّحْمَنِ مِنْكَ إِنْ كُنْتَ تَقِيًّا - قَالَ
إِنَّمَا أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلَمًا زَكِيًّا - ( مريم : ۱۹ ، ۲۰) تب کہا مریم نے میں الرحمٰن کی
حمایت چاہتی ہوں تیرے مقابلہ میں اگر تو خدا کا خوف کرنے والا ہو۔ کہا (اسے خدا کی روح
جبرائیل نے ) میں تو صرف تیرے رب کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ تجھے ایک اچھا
بچہ دے جاؤں (اس کی بشارت سے مراد ہے ) بلکہ چاہئے کہ حضرت سید نا آدم علیہ السلام کی
سانس بھی جس کی نسبت خدا نے روحی فرمایا ہے خدا ہو ۔ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِى
فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ - (الحجر : ۳۰) پس جب میں اسے (آدم کو ٹھیک درست کر دوں اور اس
میں اپنی روح ( سانس ) پھونک دوں تو اس کے لئے گر پڑیو سجدہ کرتے۔ بلکہ سب آدمیوں کی
ارواح خدا ہوں ۔ کیونکہ قرآن مجید میں نسل آدم کی نسبت آیا ہے کہ ان کی روح خدا کی روح ہے۔ ثم
جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلْلَةٍ مِّنْ مَّاءٍ مَّهِينٍ ثُمَّ سَولَهُ وَ نَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُوحِهِ - (السجده : ۹ ، ۱۰)
پھر بنائی اولاد آدم کی ایسے خلاصہ سے جو سیال اور کمزور ہے پھر ٹھیک درست کیا اور پھونک دی
اس میں ایک روح جو اللہ کی طرف سے آئی۔
اصل بات یہ ہے کہ جب کوئی کلام کسی شخص کے منہ سے کسی کو سنانے کے واسطے نکلتا ہے تو اس
وقت ایک شخص اس کلام کا سنانے والا ہوا کرتا ہے اور دوسرا اس کلام کا سننے والا بولنے والا اپنے کلام
کے ایک معنی رکھتا ہے اور اس کلام میں اس کی ایک معہود غرض ہے۔ وہ اسی معنے اور غرض کے واسطے
اس کلام کو بولتا ہے مگر سننے والا غالباً اس کلام کے معنی اور مطلب کو ایسے مذاق و اعتقاد پر ڈھالا کرتا
ہے جو معنی متکلم کے مذاق اور مشن کے مناسب نہیں ہوا کرتے ۔اسی واسطے بولنے والے کو اپنے
کلام کے معنی بتانے پڑتے ہیں یا لائق اور منصف سننے والوں کو اس متکلم کا مشن اور طرز ملحوظ رکھ کر

حقائق الفرقان
۲۵۴
سُورَةُ النِّسَاء
☆
متکلم کے کلام کے معنے کرنا چاہیے۔ مثلاً جب سیدنا نبی عرب صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا لفظ لا إله
الا اللہ یا بِسْمِ اللہ میں بولا تو اللہ تعالیٰ نے ہی جس کے الہام سے آپ نے یہ کلمہ توحید کا لوگوں کو
سنایا پھر آپ کو اپنے پاک الہام سے آگاہ فرمایا کہ تیرے مخاطب عید عیسائی ہیں جو مسیح کو خدا کا
بیٹا مانتے ہیں یا عرب کے مشرک جو فرشتوں کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں کہتے ہیں ۔ اللہ کے لفظ سے یقیناً وہ
ایسا اللہ سمجھیں گے جو کہ باپ ہو بیٹا ہو بیٹیاں رکھتا ہو یا تیرے مخاطب مجوسی ہوں گے جن کا یہ
اعتقاد ہے کہ خداوند یزداں کا ایک دوسرا جوڑی بھی ہے جو کہ شرکا خالق ہے اور جسے اہرمن کہتے
ہیں اور یزداں ایسا ہے جس کے ماتحت ہزاروں رب النوع آسمانی روشن ستارے کام کرتے
ہیں تو کہہ دے کہ میری مراد اللہ کے لفظ سے وہ چیز نہیں جسے تم اللہ کہتے ہو بلکہ اور چیز ہے ۔
جیسے فرمایا قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا
احَدٌ - (الاخلاص : ۲ تا ۵) ناظرین! ایسا ہی روح کا لفظ تھا اس لفظ کو جب عیسائیوں نے سنا تو لگے
اپنے مذاق واعتقاد پر اس کے معنے بنانے ۔ مگر ان کو مناسب تھا کہ قرآن کے مذاق اور مشن کو
دیکھتے اور اسی کے مطابق و مذاق پر قرآن میں روح کے معنے کرتے ۔ اگر ان سے اتنا نہ ہو سکا تو
کم سے کم وہ اتنا تو کرتے کہ عربی زبان کے مطابق قرآنی لفظ روح کے معنے لیتے ۔ کیونکہ قرآن کریم
عربی میں نازل ہوا۔ پس ہم ان کو بتاتے ہیں کہ قرآنی لفظ روح قرآن میں کن کن معنوں پر بولا
گیا ہے اور پھر بتاویں گے کہ عربی زبان میں اس لفظ کے اور کیا معنے ہیں ۔ اس بیان سے بہتوں کو
حیرت ہوگی کہ روح کی تحقیق میں لوگ کیسے کیسے غلطی میں پڑے ہیں اور بات کیسی صاف ہے۔
سنو ! اول روح کا لفظ کلام الہی پر بولا گیا ہے اور اسی واسطے قرآن مجید کو روح
کہا ہے ۔ ثبوت وَ كَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا الْكِتَبُ وَلَا
الإِيمَانُ - (الشورى : ۵۳) اور اسی طرح وحی کی ہم نے تیری طرف ایک روح ( قرآن ) اپنے حکم
سے۔ تجھے کیا خبر تھی کہ کتاب اور ایمان کیا ہوتا ہے۔ (۲) يُنَزِّلُ الْمَلِيلَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ
او مخاطب ! تو کہہ دے ! اصل بات تو یہ ہے کہ خود بخود ہستی جس کا نام اللہ ہے پوجنے کے لائق فرمانبرداری کا

حقائق الفرقان
۲۵۵
سُورَةُ النِّسَاء
يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ - (النحل: ۳) اتارتا ہے فرشتے روح
( کلام الہی ) کے ساتھ اپنے حکم سے اس پر جس پر اپنے بندوں سے چاہتا ہے اور اس کلام میں حکم
دیتا ہے کہ ان مشرکوں کو سنا دو کہ اللہ کے سوا دوسرا کوئی نہیں جو کاملہ صفات سے موصوف اور برائیوں
سے منزہ ہوا اور فرمانبرداری کا مستحق ۔ پس اس کے فرمانبردار بنے رہو ۔ (۳) يَسْتَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ
قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا - (بنی اسرائیل:۸۶) لوگ تجھ سے
پوچھتے ہیں کہ یہ قرآن کیا چیز ہے۔ تو کہہ دے قرآن روح ہے تیرے رب کی طرف سے اور تم
لوگ تو کم علم ہو کہ ایسی صریح بات نہیں سمجھتے ) دوسرا محاورہ روح ، جبرائیل کو کہا ہے کیونکہ وہ کلام
الہی کے لانے والے ہیں جیسے فرمایا (1) نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ عَلَى قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ
الْمُنْذِرِينَ - (الشعراء : ۱۹۴ ۱۹۵) روح الامین ( جبرائیل) اس قرآن کو تیرے دل پر لایا ہے تا کہ تو
نافرمانوں کو ان کی نافرمانی پر ڈرانے والا ہو ۔ (۲) فَاتَّخَذَتُ مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا
إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا - قَالَتْ إِنِّي أَعُوذُ بِالرَّحْمَنِ مِنْكَ إِنْ كُنْتَ تَقِيًّا - قَالَ إِنَّمَا
أَنَا رَسُولُ رَبِّكِ لِأَهَبَ لَكِ غُلْمًا زَكِيًّا - ( مریم : ۱۸ تا ۲۰) پس بنا لیا مریم نے اپنے اور لوگوں کے
درمیان ایک پردہ تو بھیج دیا ہم نے (اللہ فرماتا ہے ) اس کی طرف اپنا روح تب بن گیا وہ روح ہمارا
مریم کے سامنے پورے آدمی کی شکل پر۔ تب مریم نے کہا میں الرحمٰن سے تیرے مقابلہ میں حمایت
چاہتی ہوں ۔ اگر تو ہو خدا کا خوف کرنے والا ۔ (اسے خدا کی روح جبرائیل فرشتہ نے کہا) میں تو
صرف تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں اور اس لئے آیا کہ تجھے ایک اچھا بچہ دے جاؤں ۔ ( یہ فرشتہ
بشارت دینے کو آیا تھا) قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ ۔ (النحل: ۱۰۳) تو کہہ دے
بقیہ حاشیہ۔ مستحق وہ ایک ہے اپنی ذات میں یکتا صفات میں بے ہمتا ترکیب و تعدد سے پاک وہ اصل مطلب
مقصود بالذات بھروسہ کے قابل ہر کمال میں بڑھا ہوا جس کے اندر نہ کچھ جاوے کہ کھانے پینے کا محتاج بنے نہ اس
کے اندر سے کچھ نکلے کہ کسی کا باپ بنے پھر نہ وہ کسی کا باپ اور نہ بیٹا اس کے وجود میں اس کی بقا میں اس کی صفات
میں اس کی ذات میں کوئی اس کا ہمتا اس کا جوڑی نہیں۔

حقائق الفرقان
۲۵۶
سُورَةُ النِّسَاء
(اس قرآن کو ) روح القدس ( جبرائیل ) تیرے رب کی طرف سے آہستہ آہستہ لایا ہے اور یہ
قرآن کامل راستبازی کے ساتھ ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام چونکہ کلام الہی کے لانے والے اور
کلام الہی بندوں کو سمجھانے والے تھے ان کو بھی روح فرمایا جیسے فرمایا : وَ كَلِمَتُهُ الْقُهَا إلى
مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ - (النساء: ۱۷۲) اور مسیح الہی کلمہ ہے (اس پاک کلام الہی اور بشارت خداوندی کا
ظہور ہے جو جبرائیل لائے تھے ) جو پہنچا مریم کی طرف اور اسی کی طرف سے وہ روح ہے۔
انسانی سانس کو بھی قرآن کریم نے روح فرمایا ہے جیسے کہا ثُمَّ جَعَلَ نَسْلَهُ مِنْ سُلْلَةٍ مِّنْ مَّاءِ
مهِينٍ ثُمَّ سَونَهُ وَ نَفَخَ فِيْهِ مِنْ رُوحِهِ - (السجدۃ:۹، ۱۰) پھر بنائی اولاد آدم کی ایک ایسے
خلاصہ سے جو سیال اور کمزور ہے۔ پھر ٹھیک درست کیا اس کو اور پھونک دی اس میں ایک روح جو اللہ کی
طرف سے آئی اور فرمایا - فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَ نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ - (الحجر : ٣٠)
پس جب ٹھیک درست کردوں میں اس کو اور پھونک دوں اس میں اپنی روح تو اس کے لئے گر پڑیو
سجدہ کرتے۔
عرب کی زبان میں بھی اسی نفس اور سانس کو روح کہا گیا ۔ دیکھو ذو الرمة عرب کے قدیم
شاعر کا قول ہے۔
فَقُلْتُ لَهُ ارْفَعُهَا إِلَيْكَ وَأَحْيِهَا بِرُوحِكَ وَاجْعَلْهُ لَهَا قِيْتَةً قَدْرًا
پس میں نے اسے کہہ دیا (اپنے ساتھ والے کو کہا ) اس آگ کو اپنے منہ کی طرف اُٹھا لے۔ اور
اسے روشن و زندہ کر اپنی پھونک سے اور اپنی پھونک کو اس آگ کے واسطے لکڑیاں بنا ہانڈی کی خاطر۔
تاج العروس شرح قاموس اللغة میں یہ شعر ذو الرمة كا موجود ہے۔ دیکھو مادہ ، روح اور اسی
روح کے معنے کلام الہی وغیرہ وغیرہ لکھ کر کہا ہے سَمِعْتُ أَبَا الْهَيْثَمَ يَقُولُ الرُّوحُ إِنَّمَا هُوَ النَّفْسُ
الَّذِي يَتَنَفُسُهُ الْإِنْسَانُ وَهُوَ جَارٍ فِي جَمِيعِ الْجَسَدِ فَإِذَا خَرَجَ لَمْ يَتَنَفَّسُ بَعْدَ خُرُوجِهِ فَإِذَا
تَمَّ خُرُوجُهُ بَقِيَ بَصَرُهُ شَاخِصًا - نَحْوَهُ حَتَّى يَغْمَضَ وَهُوَ بِالْفَارِسِيَّةِ جَانُ يُذَكَّرُ وَيُؤَنَّتُ)
انعلی۔ میں نے ابوالہیثم سے سنا فرماتے تھے روح تو آدمی کی سانس ہی ہے اور وہ تمام بدن میں چلتی

حقائق الفرقان
۲۵۷
سُورَةُ النِّسَاء
ہے اور جب نکل جاوے تو آدمی سانس نہیں لے سکتا اور جب پوری نکل جاوے تو آنکھیں اسی طرف
کھلی رہ جاتی ہیں جب تک بند نہ کی جاویں اسی کو فارسی زبان میں جان کہتے ہیں۔ مذکر کا لفظ ہے (اور
مؤنث بھی بولا جاتا ہے ) ۔ غالباً الروح عام جاندار کو اسی واسطے کہا ہے جہاں کہا ہے لَا تَتَّخِذُوا
شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا بلکہ مقدسہ کتب میں بھی روح وسیع معنی رکھتا ہے۔ ہاں الہی روح مقدسہ
کتب میں وسیع معنی رکھتا۔ کھتا ہے۔ چند ایسے معنی سنو جو اس مقام کے مناسب ہیں۔
اس ہوا کے معنے جو پانی پر چلتی ہے۔ ”زمین ویران اور سنسان تھی اور گہرایوں کے اوپر
اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں پر جنبش کرتی تھی، پیدائش ا باب ۲۔ اس سانس کے معنی جس
الد
وو
-
۔
سے آدمی زندہ ہوتا ہے ۔ جب میں تمہاری قبروں کو کھولوں گا اور تم کو تمہاری قبروں سے نکالوں گا
تب تم جانو گے کہ خداوند میں ہوں ۔ جب میں اپنی روح تم میں رکھوں گا اور تم جیو گے۔“‘ حز قیل
۳۷ باب ۱۴ ۔ کلام الہی کے معنے ۔ خدا وند کی روح اس دن سے ہمیشہ داؤد پر اُتر تی رہی ۔
ا سموئیل ۱۶ باب ۱۳ بلکہ بری روحوں کو بھی خدا کی روح کہا ہے۔ جیسے لکھا ہے پر خداوند کی روح
ساؤل پر سے چلی گئی اور خداوند کی طرف سے ایک بری روح اسے ستانے لگی ۔ اسموئیل ۱۶ باب ۱۴۔
رہی یہ بات کہ اللہ تعالیٰ نے یا یوں کہیے کہ قرآن نے حضرت مسیح علیہ السلام کو اپنی روح فرمایا۔ سو جیسے
بیان ہو چکا اتنے امر سے حضرت مسیح کا خدا ہونا ثابت نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اور قرآن مجید
نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو اور انسانی سانس کو بھی اپنی روح فرمایا ہے ۔ بات یہ ہے کہ تمام
مخلوق اللہ تعالیٰ کی ہی مخلوق ہے۔ چونکہ حضرت مسیح علیہ السلام اس کے خاص بندے اور اس کے کلام
کے پہنچانے والے تھے اس واسطے ان کو اپنی روح فرمایا ۔ ایسی اضافتیں ہر زبان میں عزت کے لئے
ہوا کرتی ہیں جیسے حضرت صالح کی اونٹنی کو قرآن کریم ناقةُ اللهِ ۔ اللہ تعالیٰ کی انٹنی فرماتا ہے اور اچھے
بندوں کو عباداللہ یعنی اپنے بندے فرماتا ہے۔ مسیح علیہ السلام کی الوہیت پر جس قدر دلائل میں نے سنے
(بعض احادیث میں آیا ہے ) جاندار چیز کو نشانہ مت بنایا کرو۔

حقائق الفرقان
۲۵۸
سُورَةُ النِّسَاء
ہیں ان سب سے تعجب انگیز وہ دلیل ہے جو قرآنی لفظ كَلِمَہ سے عیسائیوں نے ماخذ کی ہے۔ عیسائی
کہتے ہیں جب حضرت مسیح علیہ السلام خدا کا کلمہ ہوئے تو خدا ہی ہوئے ۔
الجواب ۔ اگر قرآنی محاورہ سے کسی چیز کا کلمۃ اللہ ہونا اس چیز کے خدا ہونے کی دلیل ہے تو تمام
کلمات الہیہ کو چاہئے کہ خدا ہوں مثلاً قرآن مجید میں وارد ہے وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا
الْمُرْسَلِينَ - الصفت : ۱۷۲) اور ضرور پہلے ہو چکی بات ہماری ہمارے رسول بندوں کی
نسبت۔ اب اس کی تفسیر سینے کہ وہ کلمہ کیسا ہے اِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ - وَ إِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ
الْغَلِبُونَ (الصفت : ۱۷۳، ۱۷۴) بے ریب (وہی اللہ کے رسول ) ضرور اللہ تعالیٰ کے یہاں سے
مدد دیئے گئے ہیں اور بے ریب ہمارا ہی لشکر ( رسول اور ان کے سچے اتباع ) ضرور وہی غالب ہیں اور
فرمایا وَ الَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْلَمُونَ أَنَّهُ مُنَزِّلُ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ
الْمُمْتَرِينَ وَ تَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقًا وَ عَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَتِهِ ۚ وَ هُوَ السَّمِيعُ
الْعَلِيمُ ۔ (الانعام : ۱۱۵ ۱۱۶۰) اور وہ جن کو دی ہم نے کتاب وہ جانتے ہیں بے شک یہ قرآن
تیرے رب کی طرف سے اتارا گیا ۔ کامل صداقت اور حکمت کے ساتھ پیس نہ ہو گا تو
او مخاطب یا نہ ہو جیو تو او مخاطب متردد اور پورا ہے کلام تیرے رب کا سچائی اور انصاف میں کوئی
بھی نہیں جو اس کے کلاموں کو بدلا وے اور وہ سنتا جانتا ہے اور فرمایا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا
السفْلَى وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا - (التوبہ: (۴۰) اور زیر کرد به (۴) اور زیر کر دیا اللہ تعالیٰ نے کافروں کی بات کو
اور زبردست اور پکی ہیں اللہ کی باتیں ۔ کتب عہد عتیق وجدید میں بھی کلمۃ اللہ کے معنے کلام خدا اور
حکم خدا آئے ہیں۔ سنو ! بِكَلِمَةِ الرَّبِّ ثَبَتَ السَّمُوتُ وَبِرُوحِ فِيْهِ جَمِيعِ جُنُودِهَا زبور
۶-۳۳ ۔ خداوند کے کلام سے آسمان بنے اور ان کے سارے لشکر اس کے منہ کے دم سے ۔ فلما
كَانَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ حَلَّتْ كَلِمَةُ اللهِ عَلَى تَأْثَانِ النَّبِي * اخبار الا یام کی پہلی کتاب ۷ ا باب ۳۔ اسی
رات کو ایسا اتفاق ہوا کہ خداوند کا کلام ناثان نبی کو پہنچا۔ حلت كلمة الرب على يوحنا بن ذكر يا في
در ہماں شب چنان اتفاق افتاد که کلام خداوند به نامشان نبی رسید

حقائق الفرقان
۲۵۹
سُورَةُ النِّسَاء
البرية لوقا ۳ باب ۲۔ خدا کا کلام بیابان میں یحیی زکریا کے بیٹے کو پہنچا ترجمہ ۴۰ و ۴۴۔ اسی طرح
کے بہت محاورات کتب سابقہ میں موجود ہیں اگر کوئی چیز کلمۃ اللہ ہونے سے عین اللہ ہو سکتی ہے تو
تمام وہ تامہ جملے جو انبیاء علیہم السلام اور ان کے پاک اتباع کو مکالمہ الہیہ اور مخاطبہ ربانیہ سے پہنچے
چاہئے کہ وہ سب خدا ہوں ۔ اعاذنا اللہ اصل یہ ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی نسبت آپ کی
والدہ صدیقہ مریم علیہا السلام کو آپ کے پیدا ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے بشارت کا کلمہ اور آپ کے
پیدا ہونے کی خبر دی تھی یا اس لئے کہ آپ خاص حکم الہی سے صدیقہ مریم کو عطا ہوئے آپ کو کلمہ فرمایا۔
ابطال الوہیت مسیح - تصنیف خلیفتہ المسح الاول صفحه ۵۳ تا۵۹)
۱۷۳ - لَنْ يَسْتَنْكِفَ الْمَسِيحُ أَنْ يَكُونَ عَبْد اللَّهِ وَلَا الْمَلَئِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ
وَمَنْ يَسْتَنْكِفُ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيَسْتَكْبِرُ فَسَيَحْشُرُهُمْ إِلَيْهِ جَمِيعًا -
ترجمہ ۔ مسیح کو اس بات سے ہرگز عار نہیں کہ وہ اللہ کا بندہ ہو اور نہ مقرب فرشتوں کو۔ اور جو عار
کرے اللہ کی عبادت سے اور تکبر کرے قریب ہی اللہ ان سب کو اپنی طرف کھینچ لائے گا ۔
تفسیر - لَنْ يَسْتَنْكِفَ الْمَسِيحُ - عیسائی لوگ حضرت مسیح کو خدا سمجھتے ہیں۔ بعض بیٹا کہتے ہیں۔
قرآن شریف نے جب بڑے بڑے وعظ کئے کہ وہ خدا کیسے ہو سکتا ہے تو بعض احمقوں نے کہا۔ اتنی
مدت سے ہو اسے ہم اسے بڑا مانتے آئے ہیں۔ کہیں ہم سے ناراض نہ ہو جائے ۔ خدا فرماتا۔ ۔ ہے کہ مسیح ناک
نہیں چڑھاتا۔ برا نہیں مناتا۔
يَسْتَكْبِرُ - الْكِبْرِيَاءُ رِدائي - تکبر خدا کی صفت ہے۔ انسان کے لئے تکبر کرنا بہت ہی بری
چیز ہے۔ میں جب پاخانہ میں جاتا ہوں تو مجھ کو خیال ہوتا ہے کہ جس کے اندر سے یہ نکلتا ہے وہ
کبریائی کرے ذرا ہوا بند ہو جائے تو بس پھر خاتمہ ہے۔ پھر قریباً سب کی مائیں چوہڑیوں کا کام
کرتی ہیں کے بس انسان کو اپنی ذات پر کیا گھمنڈ ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱)
ے یعنی بچوں کو پاخانہ پیشاب کرواتیں اور ان کے کپڑے وغیرہ صاف کرتی ہیں ۔ (مرتب)

حقائق الفرقان
۲۶۰
سُورَةُ النِّسَاء
۱۷۵ - يَأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَكُمْ بُرْهَانَ مِنْ رَّبِّكُمْ وَ أَنْزَلْنَا إِلَيْكُمُ نُورًا
مُّبِينًا -
ترجمہ ۔ اے لوگو! تمہارے پاس آچکی ہے برہان تمہارے رب کی طرف سے اور ہم نے اتارا
تمہاری طرف جگمگاتا ہوا نور ۔
تفسیر - انْزَلْنَا إِلَيْكُمُ نُورًا مبينا - افسوس کہ آجکل قرآن شریف مسلمانوں نے پانچ
کاموں کے لئے بنا رکھا ہے ا۔ سرحد میں تو اس لئے کہ کسی کے ساتھ دعا کرنا ہو تو اس پر پنجہ لگاتے
ہیں ۲۔ کچہری میں جھوٹی قسموں کے لئے ۳۔ عام طور پر کسی منتر جنتر کے لئے ۴۔ حافظ لوگ
کبریائی کے لئے کہ کوئی کہے ہم بھی حافظ ہیں ۵ ۔ بعضے روپیہ کمانے کیلئے ۔
کئی لوگ آتے ہیں مجھے کہتے ہیں کوئی وظیفہ بتاؤ ۔ ایک عامل نے بتایا کہ مَنْ يَتَّقِ الله ۔۔۔۔۔
يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبْ - (الطلاق: ۴ ) رٹا کرو۔ ہم اس نکتہ کو سمجھ گئے کہ یہ رٹنے کیلئے نہیں ۔
عمل کے لئے ہے۔ پھر اسے مجرب پایا۔ متقی بن جاؤ ۔ خدا اپنی جناب سے رزق دے گا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱ ۴ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۱)
۱۷۶- فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَاعْتَصَمُوا بِهِ فَسَيْدُ خِلُهُمْ فِي رَحْمَةٍ مِّنْهُ وَ
فَضْلٍ وَ يَهْدِيهِمْ إِلَيْهِ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا -
ترجمہ تو جن لوگوں نے اللہ کو مانا اور اپنے آپ کو دکھوں سے بچالیا اللہ کے ساتھ ہو کر تو عنقریب
ان کو اپنی خاص رحمت اور فضل میں اللہ لے لے گا اور اپنی طرف پہنچنے کا سیدھا راستہ بتا دے گا۔
تفسیر سو جو یقین لائے اللہ پر اور اس کو مضبوط پکڑا تو ان کو داخل کرے گا اپنی مہر میں اور فضل
میں اور پہنچاوے گا اپنی طرف سیدھی راہ پر ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۳۲۴)
لے جو شخص ڈرتا ہے اللہ سے تو اللہ ۔۔۔۔۔ اس کو وہاں سے رزق پہنچائے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی