سُوْرَۃُ النِّسَآءِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 8
حقائق الفرقان
۲۳۷
سُورَةُ النِّسَاء
۱۲۹ - وَإِنِ امْرَأَةً خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُورًا أَوْ إِعْرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا
أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا ۖ وَالصُّلْحُ خَيْرٌ وَأَحْضِرَتِ الْأَنْفُسُ الشُّحَّ وَإِنْ
تُحْسِنُوا وَ تَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا -
ترجمہ ۔ اور اگر کوئی عورت ہو جو اپنے خاوند کی جانب سے شرارت کا اندیشہ کرے یا بے رغبتی یا
بے رخی کا تو میاں بی بی پر کچھ گناہ نہیں جو آپس میں صلح کر لیں کسی طرح کی صلح اور صلح بہت اچھی
بات ہے اور ہر ایک نفس میں بخیلی، دنیا طلبی اور حرص تو لگی ہوئی ہے۔ اور اگر تم نیک سلوک کرو اور
اللہ کو سپر بناؤ تو اللہ تمہارے اعمال سے بڑا خبر دار ہے۔
تفسیر أَنْ يُصْلِحَا بَيْنَهُمَا صُلْحًا صلح بڑی اچھی چیز ہے۔ بہت لوگ ایسے ہیں کہ وہ عداوت کو
بڑھاتے ہی رہتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۸۰)
١٣٠ - وَ لَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا بَيْنَ النِّسَاءِ وَ لَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِيلُوا كُلَّ
الْبَيْلِ فَتَذَرُوهَا كَالْمُعَلَّقَةِ وَ إِنْ تُصْلِحُوا وَ تَتَّقُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا
رحِيمًا -
ترجمہ ۔ اور تم ہر گز عورتوں سے اعتدال حقیقی نہ کر سکو گے گو تم کتنی ہی حرص کرو تو بالکل الگ بھی
نہ ہو جاؤ کہ اس کو چھوڑ بیٹھو ادھر لٹکتی ہوئی اور اگر تم سنوار کرتے رہو اور اللہ کوسپر بناؤ تو بے شک
اللہ بڑا ڈھانپنے والا ہے اور سچی کوششوں کا بدلہ دینے والا ہے ۔
تفسیر كَالْمُعَلَّقَةِ - ایسا نہ کرو کہ وہ عورت درمیان میں لٹکی رہے کہ نہ اس کو خاوند والی کہہ سکتے
ہیں نہ بے خاوند والی ۔
و تَتَّقُوا - تقوی بہت ضروری ہے۔ ایک امیر کو میں اچھا سمجھتا تھا اور میرے استادا سے بہت برا
سمجھتے تھے۔ ایک دفعہ ذکر چل پڑا۔ میں نے متقیوں کی مثال میں اس امیر کو پیش کیا آپ نے کہا کہ
تقوی کے معنے جانتے ہو؟ عرض کیا جو کوئی کام شریعت کے خلاف نہ کرے۔ فرمایا یہی بات ہے کہ وہ
شریعت کی تو آڑ رکھتا ہے اور کرتا وہی ہے جو اس کے دل میں ہوتا ہے۔ اپنے اغراض کے موافق احکام
کو ڈھال لیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)
حقائق الفرقان
۲۳۸
سُورَةُ النِّسَاء
۱۳۲ - وَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَلَقَدْ وَصَّيْنَا الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ
مِنْ قَبْلِكُمْ وَ إِيَّاكُمْ أَنِ اتَّقُوا اللهَ وَإِنْ تَكْفُرُوا فَإِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا
فِي الْأَرْضِ وَكَانَ اللهُ غَنِيًّا حَمِيدًا -
ترجمہ۔ اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے اور البتہ تحقیق تم سے پہلے کتاب والوں
کو ہم نے کہہ رکھا ہے اور خاص تم سے بھی کہ اللہ ہی کو سپر بناؤ اسی کا خوف رکھو۔ اور اگر تم منکر ہو گے
حق کو چھپاؤ گے تو اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ بہت بے نیاز بڑی ہی خوبیوں
والا ہے۔
تفسیر - وَكَانَ اللهُ غَنِيًّا حَمِيدًا - ایک پولیس مین کی مخالفت سے انسان سکھ نہیں پا سکتا تو خدا
کی مخالفت کر کے وہ کیونکر آرام پاسکتا ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)
۱۳۶ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَ لَوْ عَلَى
انْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ إِنْ يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَى بِهِمَا
فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَى أَنْ تَعْدِلُوا وَ إِنْ تَلُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا
تَعْمَلُونَ خَبِيرًا -
ترجمہ۔ ایمان والو! منصف بنو۔ عدل پر قائم رہنے والے ہو اللہ گتی گواہی دو اگر چہ تمہاری ذات کے
برخلاف ہو یا تمہارے ماں باپ یا قریبی رشتہ داروں کے خلاف ہو اگر چہ وہ مال دار ہو یا فقیر پھر اللہ
ان دونوں کے لئے بہت اولی اور مہربان ہے تو تم خواہش نفس کی پیروی نہ کرو یہ کہ حق سے منہ پھیرو اور
اگر تم پیچ دار الفاظ بولو گے یا منہ پھیرو گے اور پہلو تہی کرو گے تو بے شک اللہ تمہاری کرتوتوں سے بڑا
خبر دار ہے۔
تفسیر - كُونُوا قَوْمِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَ لَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَ
الْأَقْرَبِينَ (النساء : ۱۳۶) انصاف پر کھڑے ہونے والے اللہ کے لئے گواہ بنواگر چہ اپنے یا والدین
اور رشتہ داروں کے برخلاف گواہی دینی پڑے۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵)
حقائق الفرقان
۲۳۹
سُورَةُ النِّسَاء
کئی وقت انسان کے لئے امتحان کے ہوتے ہیں۔ ایک تو غضب کا وقت ہوتا ہے۔ غضب کی
حالت میں آدمی دوسروں کو انواع و اقسام کے نقصانات پہنچا دیتے ہیں ۔ پھر کہتے ہیں کہ غلطی ہوئی۔
عفو کر ولیکن جب دوسرا کوئی نقصان پہنچائے تو ہر گز عفو پر رضامند نہیں ہوتے ۔ اسی طرح آدمی بعض
اوقات محبت میں بھی حد سے بڑھ جاتا ہے اور گمراہ ہو جاتا ہے۔ ایک وقت وہ ہوتا ہے جبکہ مقدمات
میں گواہی دینے کا ہوتا ہے آدمی اپنے عزیز و دوست کا نقصان گوارا نہیں کر سکتا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ایمان کو مقدم رکھو اور گواہی انصاف سے دو خواہ اپنے عزیزوں کے مقابلہ میں ہو۔ اپنی
جان پر یا اپنے ماں باپ ہی کے متعلق گواہی دینی پڑے۔
فالله أولى بهما ۔ اللہ تعالیٰ ہی غریب و غنی کی رعایت سے بہتر ہے۔
فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَى - گری ہوئی بات انصاف کے خلاف ہوتی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰)
۱۳۷ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَالْكِتٰبِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى
رَسُولِهِ وَ الْكِتٰبِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَ مَنْ يَكْفُرُ بِاللَّهِ وَ مَلَكَتِهِ وَ
كُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا بَعِيدًا -
-
ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! اللہ کو مانو اور اس کے رسول کو اور اس کتاب کو جو اللہ نے اپنے
رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اتاری ہے۔ اور اس کتاب کو جو پہلے اتار چکا ۔ اور جو اللہ کا منکر ہو اور
اس کے فرشتوں اور کتابوں اور رسولوں کا اور مرکز آخرت میں جی اٹھنے کا تو وہ بہت دور دراز
گمراہی میں جا پڑا ۔
تفسیر ۔ وَمَنْ يَكْفُرُ بِاللهِ وَمَلَيكَتِهِ - ملائکہ کا کفر یہ ہے کہ اندرونی پاک تحریکات کے خلاف
کرے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)
حقائق الفرقان
الد ۔
سُورَةُ النِّسَاء
۱۳۸ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّمْ
يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِ يَهُمْ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ جو لوگ مومن ہوئے اور پھر کافر ہوئے پھر مومن ہوئے اور پھر کافر ہوئے پھر کفر میں
بڑھ گئے تو اللہ ان کی مغفرت نہ کرے گا اور نہ اُن کو کامیابی کی راہ دکھائے گا۔
تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ۔ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب پکڑے جاتے ہیں تو
مومن ہو جاتے ہیں۔ پھر موقع پاتے ہیں پھر گمراہ ۔ منافق کی ایک بڑی پہچان یہ بھی ہے کہ وہ بارہا
اقرار کرتا ہے اور پھر اس کو پورا نہیں کرتا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰)
۱۴۱- وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ أَيْتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَ
يُسْتَهْذَا بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذَا
مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنْفِقِينَ وَالْكَفِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَهَنَّمَ جَمِيعًا -
ترجمہ ۔ اور تحقیق کہ تم پر حکم اتار چکا کتاب میں کہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ انکار کیا
جا رہا ہے اور اُن کی ہنسی کی جا رہی ہے تو ان کے ساتھ مت بیٹھا کرو جب تک کہ وہ کسی دوسری
بات میں لگ جاویں ورنہ تم بھی انہی کے جیسے ہو جاؤ گے ۔ بے شک اللہ سب منافقوں اور
کافروں کو جمع کرنے والا ہے جہنم میں ۔
تفسیر - يُسْتَهْذَا بِهَا ۔ حقیر سمجھا جاتا ان کو ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحه ۸۰)
۱۴۴- مُذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَلِكَ لَا إِلى هَؤُلَاءِ وَلَا إِلَى هَؤُلَاءِ وَمَنْ يُضْلِلِ
اللهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ لٹک رہے ہیں بیچوں بیچ نہ ادھر والوں میں اور نہ اُدھر والوں میں ۔ اور جسے اللہ توفیق نہ
دے تو اُس کے لئے کوئی راہ نہ پاوے گا تو ۔
حقائق الفرقان
۲۴۱
سُورَةُ النِّسَاء
تفسیر۔ ہم نے بار ہا تمہیں بتایا کہ منافق امانت میں خیانت کرتے۔ وعدہ پورا نہیں کرتے۔
جھوٹ بولتے ہیں لڑتے ہیں تو گند بگتے ہیں۔ پھر منافق وہ ہے جس کا ظاہر و باطن یکساں نہ ہو ۔ منافق
کا دل کمزور ہوتا ہے اس میں نہ قوت فیصلہ نہ تاب مقابلہ، منافق اللہ کی یاد بہت کم کرتے ہیں۔
نمازوں میں سستی کرتے ہیں اور دکھلاوے کی نماز پڑھتے ہیں۔
مدَ بْنَ بِيْنَ بَيْنَ ذَلِكَ - مگھی کی طرح سے کبھی ادھر جاتا ہے کبھی اُدھر ۔ آجکل لوگ جس کو
پالیسی کہتے ہیں وہ نفاق کا ٹھیک ترجمہ ہے۔ منافق کا کوئی مددگار نہیں ہوتا ۔
۱۵۱
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)
إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَ
رُسُلِهِ وَ يَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ
ذلِكَ سَبِيلًا -
ترجمہ ۔ جو منکر ہوتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کے اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں میں
فرق نکالیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعضوں کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ ماننے اور
نہ ماننے کے درمیان ایک راہ نکال لیں۔
تفسیر - يَكْفُرُونَ بِاللهِ وَرُسُلِه - با ۔ ایسے بھی لوگ ہیں ۔ خدا کو مانتے ہیں مگر رسولوں ا۔ کو نہیں مانتے۔
اللہ فرماتا ہے جو رسولوں کو نہ مانیں وہ پکے کافر ہیں ۔ مومن کو چاہیے اللہ پر بھی ایمان اور اس کے
رسولوں پر بھی ایمان لاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۱)
۱۵۴ - يَسْأَلُكَ أَهْلُ الْكِتٰبِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَبًا مِنَ السَّمَاءِ فَقَدْ سَأَلُوا
مُوسَى أَكْبَرَ مِنْ ذَلِكَ فَقَالُوا اَرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ الصُّعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ
ج
ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَتُ فَعَفَوْنَا عَنْ ذَلِكَ وَآتَيْنَا
مُوسَى سُلْطَنَا مُّبِينًا -
ترجمہ ۔ اہل کتاب تجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ تو اُن پر آسمان سے ایک کتاب اتار لائے
حقائق الفرقان
۲۴۲
سُورَةُ النِّسَاء
تو بے شک موسیٰ سے تو اس سے بڑھ کر درخواست کر چکے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم کو دکھا دے
اللہ کو کھلم کھلا ان کو پکڑ لیا بجلی نے ان کے گناہ کے سبب پھر بچھڑے کی پوجا اختیار کی اس کے بعد کہ
آچکی تھیں کھلی کھلی نشانیاں ان کے پاس ( توحید و نبوت کی ) پھر ہم نے اس سے بھی درگزر کیا اور
موسیٰ کو صریح سند اور غلبہ دیا۔
تفسیر ۔ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتبًا ۔ شریر لوگ جب کسی نیک بات پر عمل نہیں کرنا چاہتے تو طرح
طرح کے عذر تراشتے ہیں مثلاً یہ کہ خدا ہم پر بھی ایک کتاب بھیج دیتا ۔ پھر موسیٰ سے اس
بڑھ کر کہا کہ آرنا اللهَ جَهْرَةً (النساء : ۱۵۴) چنانچہ ان پر عذاب آیا۔ پر بے وجہ نہیں
بلکہ بِظُلْمِهِمْ ۔ ( ان کے ظلم کی وجہ سے )
، اس سے بھی
ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۱)
ا۔ خیالی تصویر انسانی جو دل میں کسی کی بٹھا لیتا ہے خلاف واقعہ نکلنے پر ابتلاء میں پڑتا ہے۔اس
لئے احتیاط کرو وہ کتاب جملة واحدة چاہتے تھے ۔ ۲۔ الطعقة بجلی میں کبھی یکدم دو تین سے زیادہ
آدمی نہیں مرتے صعقة کے معنی عذاب کے ہیں ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحہ ۴۴۹)
۱۵۵ - وَرَفَعْنَا فَوْقَهُمُ الطُّورَ بِمِيْثَاقِهِمْ وَقُلْنَا لَهُمُ ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا
وَقُلْنَا لَهُمْ لَا تَعْدُوا فِي السَّبْتِ وَ أَخَذْنَا مِنْهُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا -
ترجمہ ۔ اور وہ طور کے نیچے تھے جب ان سے قول و قرار لیا ہم نے اور ہم نے ان کو کہا کہ
دروازہ میں داخل ہو فرمانبردار ہو کر اور ہم نے ان سے کہا آرام اور سکھ کے دن میں زیادتی نہ کرو
اور ان سے ہم نے پکا قول بھی لیا۔
تفسیر اُدْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا ۔ یہ ہم نے تم کو بار ہا نصیحت کی ہے۔ جب کسی شہر میں جانے
لگو تو داخل ہوتے وقت دعا مانگو ۔ فرماں بردار ہو کر شہر میں داخل ہو۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱)
لے ہم کو دکھا دے اللہ کو کھلم کھلا ۔
حقائق الفرقان
۲۴۳
سُورَةُ النِّسَاء
۱۵۶ - فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ وَ كُفْرِهِمْ بِأَيْتِ اللَّهِ وَ قَتْلِهِمُ الْأَنْبِيَاءَ
بِغَيْرِ حَقٌّ وَ قَوْلِهِمْ قُلُوبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللَّهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ فَلَا يُؤْمِنُونَ
الا قليلا -
ترجمہ ۔ تو ان کے قول و قرار توڑنے کی وجہ سے اور اللہ کی نشانیوں کے انکار کے سبب سے اور ناحق نبیوں
کے قتل کرنے کے منصوبوں اور مقابلہ کرنے کے باعث اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل بڑے معظم اور مکرم
ہیں ( معظم اور مکرم کیا ہیں) بلکہ اللہ نے اُن کے دلوں پر نقش کر دیا ہے ان کے کفر کے سبب سے وہ تو
ایمان لاتے ہی نہیں مگر بہت کم ۔
تفسیر - وَقَوْلِهِمْ قُلُوْبُنَا غُلْفٌ بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ ۔ اور اس کہنے پر کہ ہمارے دل پر
غلاف ہے کوئی نہیں پر اللہ نے مہر کی ہے ان پر مارے کفر کے۔
فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۱۸ حاشیہ )
۱۵۸ - وَ قَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ ۚ وَمَا
قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَ لكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَ إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيْهِ لَفِي شَكٍّ
مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا
ترجمہ۔ اور یہ کہنے سے کہ ہم نے ملعون ثابت کر دیا مسیح عیسی مریم کے بیٹے کو جو ( بزعم خود ) رسول
اللہ تھا حالانکہ ہ نہ نہ وہ وہ ملعون ملعون ثابت: ثابت ہوا اور نہ وہ ہ سولی سوا پر مرا لیکن وہ مصلوب کی طرح ان کو دکھا، اور جن
لوگوں نے ہماری اس بات میں اختلاف کیا تو وہ لوگ ایک شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان کو یقینی اور
علمی طور پر مسیح کا مصلوب ہونا ثابت نہیں ، ہاں ایک گمان ہے اس کی پیروی کی ہے اور یقینا یقینا اس کو
ملعون نہ ثابت کر سکے ۔
تفسیر وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ ۔ رسول اللہ کہنا بطور استهزاء
ہے اور اس لئے کہ ان کی کتابوں میں تھا کہ اللہ کا نبی مقتول بالصلیب نہ ہوگا ۔ اس لئے انہوں نے کہا تا
ظاہر ہو کہ وہ اللہ کے رسول نہ تھے ۔ اس لئے اللہ نے فرمایا کہ وہ مقتول بالصلیب نہیں کر سکتے ۔ بلکہ
مشابه بالمصلوب بنایا گیا مسیح ان کے لئے ۔
حقائق الفرقان
۲۴۴
سُورَةُ النِّسَاء
الا اتباع الظن - سیالکوٹ میں ایک پادری تھے۔ ان سے میری گفتگو ریل پر ہوئی۔ میں نے
تمام واقعات متعلقه صلیب ان سے منوا لئے گویا اس نے دبی زبان سے اقرار کیا کہ مسیح کے
مقتول ہو جانے کا ان کو یقین نہیں ۔ ظن ہی ظن ہے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱)
وَلكِنْ شُبّهَ لَهُم - مشبه بالمصلوب بنایا گیا۔ ان کے لئے بارہ باتیں بتائی ہیں ۔
تشهید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق کیا : کیا خیال ہے آیا وہ آیا وہ مصلوب ہوئے ہیں اگر ہوئے ہیں تو آیا
صرف صلیب پر لٹکائے گئے اور رہے وہ زندہ یا مصلوب ہونے کے معنے صلیب پر لٹکانے کے بعد
موت بھی لازمی نتیجہ ہوتی ہے اور آیت قرآن کریم مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ (النساء : ۱۵۸) کوکس
طرح مطابق کیا جاتا ہے اور کیا معنے لئے جاتے ہیں؟
حضرت مسیح مصلوب نہیں ہوئے ۔ مصلوب کے معنے عربی زبان میں ہیں وہ دکھ جس سے انسان
کی چربی پگھل کر نیچے گر جاوے۔ صرف لکڑی پر چڑھنے کا نام صلیب نہیں بلکہ یہ لکھا ہے کہ مصلوب وہ
ہوتا ہے کہ جس کی پیٹھ کی چربی پگھل کر گر جاوے۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۶ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۵ صفحه ۱۱)
۱۵۹ ۱۶۰ - بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ وَ كَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا وَ إِنْ مِّنْ
أَهْلِ الْكِتٰبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ ۚ وَ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ
شَهِيدًا -
ترجمہ ۔ ( وہ ملعون کیونکر ہو سکتا تھا ) جس کا رفع الی اللہ ہو یعنی اس کو اللہ نے اپنا مقرب نبی بنایا اور
اللہ بڑا ز بر دست بڑا حکمت والا ہے۔ اور کوئی بھی اہل کتاب میں سے نہیں (خواہ یہودی ہو یا نصاری )
وہ ایمان لائے ہیں اور لائیں گے یا سدا ایمان رکھیں گے (اس کی صلیبی موت اور لعنتی موت پر )
اپنے مرنے سے پہلے اور قیامت کے دن خود حضرت مسیح ان لوگوں پر گواہی دیں گے۔
ے وہ ملعون ثابت ہوا اور نہ وہ سولی پر مرا۔
حقائق الفرقان
۲۴۵
سُورَةُ النِّسَاء
تفسیر - بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ - بلند مرتبہ بتا یا اپنی جناب میں ۔
الَّا لَيُؤْمِنَنَّ به حضرت عیسی پر ایمان لانے کے معنی ہوں تو پھر اسلام کو کیا۔ جس میں
حضرت محمد مصطفے پر ایمان لانا ضروری ہے۔ صحیح معنی یہ ہیں ۔ کوئی اہلِ کتاب ہو ( یہودی، عیسائی )
حضرت مسیح کے قتل پر (به) ایمان لاتا ہے ( لاتا رہے گا ) ۔ مگر یہ سب ایمان ہر ایک کتابی کا مر نے
سے پہلے تک ہے۔ مرنے کے بعد حقیقت کھلے گی کہ میں غلطی پر تھا۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰)
وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الآلَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ (النساء: ۱۶۰) کا ترجمہ یہ ہے اور نہیں
کوئی اہل کتاب سے مگر ضرور ایمان لائے گا ساتھ اس قتل کے قبل موت اپنی کے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ ان لوگوں نے قتل نہیں کیا مسیح کو یقیناً بلکہ اللہ نے اسے بلند کیا اپنی طرف ۔ اللہ تعالیٰ ان کارڈ
فرماتا ہے کہ مشتبہ غیر یقینی بات پر ایمان کیسی حماقت ہے ۔ (الحکم جلد ۵ نمبر ۳۳ مورخہ ۱۰ ستمبر ۱۹۰۱ء صفحہ ۱۱)
وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا ۔ اس سے ثابت ہے کہ قیامت کے دن مسیح گواہی دے
گا۔ دنیا میں آ کر نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۱)
آیت وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الكتب ---- کی تشریح و تصریح
سوال اول ۔ وَ إِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ الأَلَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ
شهيدا (النساء: ۱۲۰) میں ضمیر موتہ کیوں مسیح علیہ السلام کی طرف راجع نہ سمجھی جاوے جس سے کہ
کل اہل کتاب کے ان پر ایمان لانے کا منشاء آیت پورا ہو۔ ورنہ کل اہل کتاب کے ان پر ایمان
لانے کی بشارت کے معنے ناقص رہ جاتے ہیں ۔
الجواب قرآن کریم کی کسی آیت کے معنے کرنے کے۔ لئے منجملہ بہت سے اصولوں کی یہ اصل ہاتھ
سے نہیں دینی چاہئے کہ قرآن کریم کے معانی خود قرآن مجید اور فرقان حمید میں دیکھے جاویں اور پھر
اسماء الہیہ کے خلاف کسی لفظ کے معنے نہ لئے جاویں۔ ایسا ہی تعامل سے جس کا نام سنت ہے معانی لے اور
اس سے باہر نہ نکلے اور سنن الہیہ ثابتہ کی خلاف ورزی نہ کرے اور لغت عرب اور محاورات ثابتہ عن العرب
حقائق الفرقان
۲۴۶
سُورَةُ النِّسَاء
کے خلاف نہ ہو۔ پھر عرف عام سے جس کو معروف کہتے ہیں معانی باہر نہ ہوں ۔ احادیث صحیحہ ثابتہ کے
خلاف نہ ہوں ۔ کتب سابقہ کے مسلمہ حصوں کے خلاف نہ ہوں ۔
قرآن مجید کے ترجمہ کرنے میں جن لوگوں نے ان اصولوں اور دوسرے اصولوں کی پرواہ
نہیں کی انہوں نے غلطی کھائی ہے خصوصاً معترضین و مخالفین اسلام اسی اصل کے نہ سمجھنے کی وجہ سے
اعتراض کرتے ہیں اور افسوس سے کہا جاتا ہے کہ اکثر مسلمان بھی ان اصولوں سے ناواقف ہیں
ور نہ ہم جو کچھ حضرت اقدس مسیح موعود کے متعلق استشہاد قرآنی پیش کرتے ہیں ان کے سمجھنے میں
انہیں وقت نہ ہوتی ۔
مثال کے طور پر آپ اسی آیت کو لیجئے جس پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ جو معنی ہمارے مخالف
اس آیت کے کرتے ہیں کہ ہر ایک اہل کتاب مسیح پر ایمان لے آئے گا ۔ یہ معنے اگر کئے جاویں تو
اس سے ایسی قباحت لازم آتی ہے جس کا کوئی مسلمان قائل نہیں ہو سکتا اور قرآن مجید میں عظیم الشان
اختلاف پیدا ہو جاوے گا ۔ حالانکہ قرآن کریم کی صداقت اور اس کے منجانب اللہ ہونے کی یہ
زبردست دلیل ہے کہ اس میں اختلاف نہیں جیسا کہ فرمایا ہے کو كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ
اختلافا كثيرا (النساء : ۸۳) کیونکہ اس صورت میں معنے آیت کے یہ ہوں گے کہ مسیح کے آنے پر
سب اہل کتاب اس پر ایمان ۔ پر ایمان لے آئیں گے۔ اب جائے غور ۔ ئے غور ہے کہ کیا مسیح کی آما کی آمد ثانی پر وہ سب
اہل کتاب جو اس وقت سے پہلے مر چکے ہوں گے۔ پھر زندہ ہو جائیں گے؟ جو صریحاً باطل ہے۔
اور کوئی مسلمان ایسا عقیدہ نہیں رکھ سکتا اور اگر یہ ہو کہ صرف اس زمانہ کے اہل کتاب ایمان لائیں ہ
گے تو پھر کل کل نہ رہا۔
پھر دوسری خرابی ایسے معنے کرنے میں یہ ہوگی کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح کو بطور وعدہ بشارت دیتا
ہے وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ - (ال عمران:۵۶) یعنی اللہ تعالیٰ
تیرے متبعین کو تیرے منکرین پر قیامت تک غالب رکھے گا۔ اس سے صاف پایا جاتا ہے کہ قیامت
اگر وہ قرآن اللہ کے سواکسی اور کی طرف سے ہوتا تو وہ اس میں بہت سا اختلاف پاتے۔
حقائق الفرقان
۲۴۷
سُورَةُ النِّسَاء
تک مسیح کے منکروں کا وجود بھی رہے۔ پھر اس آیت کے یہ معنے کسی طرح صحیح ہوں گے؟
اس کے سوا دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ
القيمة (المائدة : ۱۵) یعنی ہم نے قیامت تک عیسائیوں اور یہودیوں میں عداوت اور بغض ڈال دیا
ہے۔ اس آیت سے بھی صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں اور عیسائیوں میں قیامت تک بغض
اور عداوت کا رہنالازمی ہے لیکن اگر آیت اِنْ مِنْ أَهْلِ الکتب کے وہی معنے تسلیم کئے جاویں تو اس
آیت کا مضمون صادق کس طرح ٹھہرے گا ؟
پھر ایک اور آیت ہے۔ وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ ( المائدة : ۶۵) یہ
آیت بھی اس مضمون کی ہے اور پھر ایک اور آیت لا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ (هود : ۱۱۹) بھی یہی ظاہر
کرتی ہے۔ ان تمام آیات پر یکجائی نظر کرنے سے یہ امر نہایت صفائی کے ساتھ کھل جاتا ہے کہ
یہود اور عیسائیوں میں قیامت تک مخالفت اور عداوت باقی رہے گی لیکن اگر سب کے سب ایمان لے
آئیں تو پھر ان آیات کی معاذ اللہ تکذیب کرنی پڑے گی ۔ بلکہ قرآن مجید پر اعتراض کرنے کا موقع
دینا ہوگا۔ اور ہماری تو سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ یہودی اور عیسائی باہم مل کس طرح سکتے ہیں کیونکہ یہودی
مسیح کی نبوت تک کے بھی قائل نہیں بلکہ ان کو معاذ اللہ ملعون ٹھہراتے ہیں اور عیسائی ان کو خدا بناتے
ہیں اور تورات میں کسی خدا کے آنے کی کوئی بشارت دی نہیں گئی۔ اگر بفرض محال مان بھی لیا جاوے کہ
وہ تو رات کو چھوڑ کر مسیح کو مان لیں گے تو وجہ اختلاف باقی نہ رہے گی ۔ اس کے علاوہ ایک اور بات بھی
قابل غور ہے کہ یہودیوں نے اول مسیح کا انکار کیوں کیا ؟ اس کی وجہ تو وہی ملا کی نبی کا صحیفہ تھا جس میں
مسیح کے آنے سے پہلے ایلیا کا آنا لکھا تھا اور یہی سوال علماء یہود نے مسیح سے کیا تھا۔ جنہوں نے
ایلیا کا آنا برنگ یوحنا بتایا۔ اب ان کی دوبارہ آمد پر خواہ وہ بفرض محال آسمان سے بھی اترتے
کیوں نہ نظر آجا ئیں یہودی جب تک ایلیا کو اترتا نہ دیکھ لیں گے کبھی مسیح کو مان ہی نہیں سکتے ۔ پس
ایسا خیال نہ صرف قرآن کریم کی ان آیات کے متعارض اور مخالف ہے بلکہ عقلی دلائل اور مشاہدہ بھی
ے یہ ہمیشہ اختلاف میں رہیں گے۔
حقائق الفرقان
۲۴۸
سُورَةُ النِّسَاء
اس کے خلاف ہے اور علاوہ بریں مسیح پر ایمان لانے سے مسلمانوں کو کیا فائدہ اور خوشی ؟ اس میں یہ تو
کوئی ذکر نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاویں گے۔ غرض یہ معنے جس رنگ اور پہلو سے
دیکھو غلط ہیں۔ اس لئے ضروری ہوا کہ اس آیت کے وہ معنے کئے جاویں جو قرآن کریم کی کسی آیت
کے متعارض واقع نہ ہوں بلکہ مصدق اور موید ہوں۔ چنانچہ وہ معنے ہم ذیل میں بیان کرتے ہیں ان
معانی میں کسی تاویل رکیکہ کی بھی ضرورت نہیں پڑتی اور قرآن کریم کی عظمت کو ظاہر کرنے
والے ہیں اس آیت سے اوپر قتل مسیح یا ان کے مصلوب ہونے کی بحث اللہ تعالیٰ نے شروع فرمائی
ہے۔ جیسا کہ فرمایا۔ وَ قَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللَّهِ ۚ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا
صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ وَ إِنَّ الَّذِينَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا
اتَّبَاعَ الظَّنِّ وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينَا - بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللهُ عَزِيزًا حَكِيمًا - وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ
الْكِتَبِ الَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَ يَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا ۔ (النساء : ۱۵۸ تا ۱۶۰)
اور یہودیوں کے اس قول پر نظر کرو کہ ہم نے یقیناً مسیح عیسی ابن مریم کو جو اللہ کا رسول ہے قتل کر ڈالا
بحالیکہ انہوں نے نہ اس کو قتل کیا اور نہ ان کو صلیب دی ہاں یہ تو ہوا کہ وہ مشابہ بالمصلوب ہو گیا اور بے شک
جو لوگ قتل مسیح میں اختلاف میں اختلاف کرتے؟ ہیں وہ اس بارہ میں شک میں ہیں ان ہیں ان کو اس قتل کا یقینی علم نہیں وہ صرف
ظن کی اتباع کرتے ہیں یہودیوں نے یقیناً یقیناً اس کو قتل نہیں کیا۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو طبعی موت سے
وفات دے کر ان کا رفع کیا ( جو مقتول یا مصلوب کا نہیں ہوتا ) اور اللہ تعالیٰ عزیز وحکیم ہے۔
اور کوئی بھی اہل کتاب میں سے نہیں جو قتل مسیح پر اپنی موت سے پہلے ایمان نہ لا رہا ہو اور
قیامت کے روز مسیح ان پر گواہ ہوگا۔ ان آیات پر غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
ان آیات میں مختلف طرز اور رنگ میں نفی قتل کی ہے۔ اور یہی مضمون زیر بحث چلا آتا ہے اور یہ
واقعات اور مشاہدہ صحیحہ کے موافق ہے۔ کیونکہ ہر ایک یہودی اور عیسائی نے مسیح کے اس قتل بالصلیب کو
اپنا ایمان مانا ہے عیسائی تو اس پھانسی کو کفارہ کے رنگ گناہوں میں ایمان مانتے ہیں اور یہودی ان کے
ادعائے نبوت کے ابطال کے لئے ۔ ایسی صورت میں لیؤْمِنَن بہ کے معنے کیسے کھلے اور صاف ہیں ۔