سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۲)
حقائق الفرقان
۲۶۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
سُوْرَةُ الْمَائِدَةِ مَدَنِيَّةٌ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میں پڑھنا شروع کرتا ہوں بسبب عظمت تام اللہ تعالیٰ کے جو رحم بلا مبادلہ کرنے والا سچی کوشش
کا بدلہ دینے والا ہے۔
- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُمُ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا
يُتْلَى عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلَّى الصَّيْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اقراروں کو پورا کرو تمہارے لئے حلال کر دئے گئے نادان چار پائے ان
کے سوا جو تم کو آگے پڑھ کر سنائے جائیں گے مگر نہ حلال سمجھنا شکار جب تم احرام باندھے ہوئے ہو۔
بے شک اللہ حکم فرماتا ہے اپنے حسب مرضی ۔
تفسیر سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران ہر دو میں جہاد کا ذکر ہے ہاں پہلی میں زیادہ تر یہود مخاطب
ہیں اور دوسری میں نصاری ۔ پھر سورۃ نساء اور اس سورۃ مائدہ میں اندرونی انتظام کا ذکر ہے۔ کیونکہ گھر
بیٹھے بیٹھے بھی بڑے بڑے کام کرنے پڑتے ہیں اور بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں ۔ دونوں سورتوں
میں تمدن و معاشرت کا ذکر ضروری تھا۔ چونکہ بآرام بیٹھے بیٹھے مباحثات بھی چھڑ جاتے ہیں۔ اس لئے
نساء میں یہود کے ساتھ اور مائدہ میں نصرانیوں کے ساتھ مباحثہ کا طریق سکھایا ہے۔ تم لوگوں
(احمد یوں ) کو اپنے فرض منصبی کا خیال رکھنا چاہیے ۔ کیونکہ دونوں قوموں سے تمہیں بھی مقابلہ ہے۔ تم
میں سے بعض سپاہی تو ہیں جو قلم کا ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ۔ مگر بہت وہ ہیں جو آرام سے بیٹھے ہیں ۔
ان کو چاہیے کہ مناظرہ کا طرز سیکھیں ۔
پہلی سورۃ میں بیبیوں کے تعلقات کا بھی ذکر ہے۔ میں نے کسی کتاب میں جو خدا کی طرف
منسوب کی گئی ہو اس شرح وبسط کے ساتھ معاشرت کا ذکر نہیں دیکھا۔ تھوڑ ا ذکر تو رات میں ہے۔ واس شرح وبسط کے ساتھ معاشرت
مگر انجیل ۔ پھر وید اس سے بالکل خالی ہیں ۔ دیانند کی ستیارتھ پرکاش دیکھی مگر جب بیبیوں کے
۔
حقائق الفرقان
۲۶۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
تعلقات کا ذکر آیا تو منو وغیرہ کے حوالے دیئے ۔ اگر وید پر ہاتھ پڑتا تو وہ کبھی ایسا نہ کرتا۔
مجھے تعجب ہے کہ انجیل میں تمدن کا کوئی ذکر نہیں بیبیوں کی معاشرت کے متعلق کوئی مسئلہ نہیں مگر پھر
بھی عیسائی اپنی بیبیوں کے ساتھ کیسی محبت کرتے ہیں۔ مسلمانوں میں کس قدر تاکید ہے مگر انہوں نے
اس کی کچھ پرواہ نہ کی ۔ یہ قرآن مجید کی سخت بے ادبی ہے۔ مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے جب میں دیکھتا
ہوں کہ لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا (الروم : (۲۲) اور جَعَلَ بَيْنَكُمْ مَوَدَّةً وَ رَحْمَةً - (الرووم : ۲۲) کی مطلق
پرواہ نہیں کی جاتی ۔
چونکہ معاشرت میں پہلی بات معاہدہ ہے اس لئے پہلے تو اسے نباہنے کی تاکید فرمائی کہ اوفوا
بِالْعُقُودِ لین دین ۔ بِعْتُ اشْتَرَيْتُ زَوَّجْتُ تزوجت ہیں۔ یہ سب عقد ہیں حتی کہ اَخَذْنَ
مِنْكُمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا ۔ (النساء : (۲۲) اگر پوچھو کہ میثاق غلیظ کیا ہے۔ تو کئی ہیں جن کو اس کا علم ہی
نہیں ۔ بس نکاح میں نو بہار ایک خطبہ فارسی ہے وہ پڑھ دیں گے۔ فرماتا ہے تمام عقود۔ قرض لین
دین۔ بیاه ، دوستی و دیگر معاہدات وفاداری کے ساتھ نیا ہو ۔ ہمارے ساتھ بھی بعض لوگوں نے عقد
باندھا ہے جو بھلی بات کہو گے۔ مان لیں گے ۔ ہم نے تمہیں کئی بھلی باتیں بتائیں۔ ان پر عمل چاہیے۔
یا درکھو کہ اگر لوگ معاہدات پر قائم ہو جائیں تو تمدن میں بڑا آرام ہو جائے اور کبھی کوئی جھگڑا نہ اٹھے۔
چونکہ کھانا پینا بھی معاشرت میں شامل ہے۔ اس لئے فرمایا کہ حلال کھاؤ۔
أُحِلَّتْ لَكُمُ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ قرآن شریف میں بکری، بھیڑر دنبہ، ہرن ، گائے ، نیل گائے،
اُونٹ کو بہیمہ کہا گیا ہے ۔ غَيْرَ مُحِلَّى الصَّيْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُم اللہ تعالیٰ نے انسان کو عبد بنانا چاہا
ہے۔ تمام وہ اعضاء جو شریعت کے ماتحت رکھے ہیں ان کو فرمانبرداری سکھائی ہے۔ مثلاً بولنا۔ اس کے
متعلق حکم جاری کیا کہ لغومت بکو ۔ اب ہم کو واجب ہے کہ دیکھیں بولنا مفید ہے یا نہیں۔ فرمایا بولومگر
جھوٹ نہ بولو - لَعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ ۔ (آل عمران : ۶۲ ) جھوٹ نہ بوب ا نہ بولیں تو پھر کیا کریں۔ سچ
بولیں مگر پھر یہاں بھی اپنی معبودیت کا رنگ جمایا ہے اور کہا کہ دیکھو۔ سچ میں سے بھی ایک سچ منع
لے تا کہ تم آرام پاؤ ان کے ساتھ۔ ہے تمہارے میں پیار رکھ دیا اور مہربانی سے بیبیاں (نکاح کے وقت
مهر ونفقہ وغیرہ کا) تم سے پکا قول لے چکی ہیں ۔ ہے جھوٹوں پر اللہ کی لعنت بھیجیں ۔
لد
حقائق الفرقان
۲۶۴
سُورَةُ الْمَائِدَة
ہے ۔ وہ کیا ؟ غیبت صحابہؓ نے پوچھا کہ کسی میں وہ عیب واقعی ہے تو اس کا تذکرہ تو برا نہ ہوگا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ یہی تو غیبت ہے۔ اگر وہ عیب واقعی نہیں تو اس کا نام بہتان ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جا بجا اپنی عبودیت سکھائی ہے۔ پھر سچ ہو۔ غیبت نہ ہو۔ تو اس کے ساتھ یہ
بھی کہا کہ مجاز بولو مگر ایک دو مجاز کی بھی اجازت نہیں ۔ مثلاً انبَتَ الرَّبِيعُ الْبَقَلَ ( بہار نے سبزی بولومگر
اُگائی) بول سکتے ہیں مگر مطرنا بنو گذار بولنا منع ہے حالانکہ یہ میچ ہے کہ جب برج آبی میں چاند چلا
گیا تو بارش ہوتی ہے۔ مگر حکم الہی آگیا کہ ایسا کہنا چھوڑ دو تو چھوڑ نا پڑا۔ اسی طرح جانوروں کے کھانے
کے متعلق ارشاد فرمایا کہ ہرنی بھی بے شک بکری ہے اور نیل گائے بھی گائے ہے۔ حالت احرام میں شکار
نہ کرو۔ وجہ سمجھ نہ آئے تو عام مومن یہی سمجھ لیں ۔ اِنَّ اللهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۲)
الْعُقُودِ - محامدات - حدود اوامر نواہی ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۰)
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحِلُّوا شَعَابِرَ اللهِ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْهَدْيَ
وَلَا الْقَلَا بِدَ وَلَا آمِينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرِضْوَانًا
وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ
الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَ
الْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو! جہاں عظمتِ الہی کے نشان کا پتہ لگے اُسے حقارت کی نظر سے نہ دیکھو اور نہ
تعظیم والے مہینے کو اور نہ قربانی کے عام جانوروں کو جو دینی ہوں اور نہ نیاز الہی کے جانورں کو جن کے گلوں میں
پٹے پڑے ہوں نشان دہی کے لئے اور نہ ان کو جو عزت والے گھر کو جارہے ہوں اپنے رب کے فضل کے
طلب گار ہوں اور خوشنودی کے طالب بن کر۔ اور جب تم احرام سے باہر آ جاؤ تو شکار کر لو اور تمہیں کسی قوم
کی عداوت مجرم نہ بنا دے کہ انہوں نے روک دیا تھا تمہیں عزت والی مسجد سے تو تم زیادتی کرو، اور نیکی
اے فلاں ستارے کے طفیل ہم پر بارش برسائی گئی ۔
حقائق الفرقان
۲۶۵
سُوْرَةُ الْمَائِدَة
میں اور اللہ کوسپر بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ
ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا ڈر رکھو بے شک اللہ سخت عذاب والا ہے۔
تفسير لا تُحِلُوا شَعَابِرَ اللهِ ۔ جن چیزوں سے اللہ پہچانا جاتا ہے۔ ان کی بے حرمتی مت کرو۔
ہم نے قرآن مجید سے خدا کو پہچانا۔ اس لئے اس کی بے حرمتی جائز نہیں۔ بھلا یہ حرمت ہے کہ اس پر
پاؤں رکھ لو۔ یا اور کتابوں کے نیچے رکھو ۔ یا یو نہی صفوں پر ڈال دیا جاوے۔ میں نے بھی تمہیں پہچان
کی راہ بتائی ہے۔ میری بھی حرمت کرو۔
وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ - پھر حرمت کے مہینے وہ بھی شعائر اللہ ہیں ان سے خدا کا شعور حاصل ہوتا
ہے کہ کس قدر لوگ اکٹھے ہوتے ہیں۔
وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَابِد ۔ اسی طرح قربانیوں کے جانور ہیں کہ وہ سکھاتے ہیں اسی طرح
انسان کو اپنے آقا کے حضور جان دینی چاہیے۔ دنیا کے آقاؤں کے لئے جان دیتے ہیں ۔ پس
دنیا و آخرت کے آقازمین و آسمان کے مالک پر جان کیوں نثار نہ کریں۔
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ ۔ اگر کوئی دشمن ہے تو اس سے دشمنی کی ۔ دشمنی کی حد بندی کرو۔ حد بندی نہ
کرو گے تو دن بدن دشمنی بڑھتی جاوے گی ۔
أَنْ صَدُّ وكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ کسی آدمی سے دشمنی ہے تو دشمنی کے باعث اس سے قطع تعلق
نہ کرلوا گر چہ وہ دشمن ایسا ہے کہ عزت کے مقام سے تمہیں روکتا ہے۔
أن تَعْتَدُوا ۔ اگر تمہیں کوئی مسجد میں نماز پڑھنے سے روکتا ہے تو جس مسجد میں تمہارا اختیار ہے
اس میں نماز پڑھنے سے نہ روکو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۲)
تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۔ اور ایک دوسرے کی مدد
کرو۔ خدا ترسی اور نیکی کے کاموں میں اور مت مدد کرو بغاوت اور بدکاری کے کاموں میں ۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۶)
حقائق الفرقان
۲۶۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
- حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ
وَ الْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلَّا مَا
ذَكَيْتُمْ وَ مَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَ أَنْ تَسْتَقْسِبُوا بِالْأَزْلَامِ ذَلِكُمْ فِسْقٌ
الْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ
أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِاثْمٍ فَإِنَّ اللهَ غَـ عفور رحيم -
ترجمہ ۔ تم پر حرام کر دیا گیا ہے خود مردہ اور بہتا ہوا خون اور سور کا گوشت اور جو اللہ کے سواکسی
اور کے نام پر پکارا جاوے اور گلا گھونٹ کر مارا جاوے اور جو چوٹ سے مارا جاوے اور جو گر کر مرا
اور جو سینگ لگ کر مرا اور جن کو درندے نے پھاڑ کھایا مگر ہاں تم نے جس کو مرنے سے پہلے ذبح
کر لیا۔ اور حرام ہے جو کسی تھان یا دیوی کے سامنے ذبح کیا گیا ہو اور وہ جو تیروں سے تقسیم کرو۔ یہ
اطاعت سے باہر نکلنا ہے۔ تو اب تم اُن سے نہ ڈرو مجھ ہی سے ڈرو آج میں نے کامل کر دیا
تمہارے لئے دین اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور پسند کر لیا میں نے تمہارے لئے دین اسلام
پھر جو بے بس ہو جان کنی اور سخت بھوک میں ، گناہ کی طرف اس کی رغبت نہ ہو تو اللہ بڑا گناہوں کا
ڈھانپنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔
تفسیر حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ - معاشرت میں ضرورت ہے عمدہ اخلاق کی اور بدن کو حوادث
سے محفوظ رکھنے کی ۔ پس مُردار کو استعمال کر کے جان کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔
اسی طرح خون میں بھی بہت سی زہریں ہوتی ہیں ۔ وہ لطیف طاقتیں جو خدا کی معرفت کے لئے
ضروری ہیں خون کھانے والوں میں نہیں رہتیں ۔ چوہڑے ( ہلاک خور ) کو اگر جناب الہی کی
عظمت و جرات کا مضمون سمجھاؤ تو وہ نہ سمجھے گا۔ اسی طرح وَ لَحْمُ الْخِنْزِيرِ سور کا گوشت ہے جو
شہوت و غضب کو بڑھا دیتا ہے بعض آدمی بات بات پر آگ ہوتے ہیں۔ گویا ان کا دوزخ ان کے
ساتھ ہوتا ہے۔ چلتے ہوئے ناک چڑھاتے جائیں گے۔ ہر وقت ایک جلن محسوس کرتے رہیں گے۔
حقائق الفرقان
۲۶۷
سُورَةُ الْمَائِدَة
شیر باوجود اتنا بہادر ہونے کے اپنے دشمن کے مقابلہ میں احتیاط کرتا ہے اِدھر اُدھر ہو کر حملہ کرتا ہے۔ مگر
سور غضب کے وقت سیدھا آتا ہے اسی طرح اس جانور میں شہوت بڑی ہوتی ہے۔ تمام گناہوں کی
مبدء یہی دو قو تیں ہیں ۔ غضب و شہوت ۔ اس لئے اس کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔
وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ به ۔ پھر وہ چیزیں ہیں جن پر غیر اللہ کا نام لیا جاوے۔ ان کا کھانا بلحاظ
عقائد اللہ سے بعد میں ڈال دیتا ہے۔ اس کے بعد مينة اور ما اهل کی کچھ تفصیل دی۔ پہلے پہلے
اسلام نے عقائد سکھائے ۔ اللہ کی عظمت۔ پھر ملائکہ پھر رسولوں پھر کتابوں کا علم سکھایا۔ پھر عبادت
کے طریق بتلائے۔ پھر زکوۃ ، روزہ، حج ، پھر بتدریج سکھاتے سکھاتے تمدن کے ضروری مسائل
سکھائے ۔ پھر کھانے پینے کے مسئلے بھی بتا دیئے ۔ اس پر کہا کہ اب تو تمہارا کھان پان بھی بیان ہو چکا
اس لئے شریعت کے اصول کامل ہونے سے کا فرناامید ہو گئے ۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۲، ۸۳)
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ بِه - حرام کیا گیا تم پر مردار
اور خون اور سور کا گوشت اور وہ جس پر اللہ کے غیر کا نام پکارا جائے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷)
اسلام نے بعض قربانیوں کو قطعا حرام اور نیست و نابود کر دیا ہے۔ اوّل وہ قربانیاں جن
میں بت پرستی اور شرک ہو ۔ کیونکہ شرک میں مبتلا انسان بحیثیت مشرک ہونے کے حقیقی اسباب کو
ترک کر کے اپنی دیوی دیوتا سے امیدوار کامیابی کا ہوتا ہے اس لئے حقیقی کامیابی سے محروم رہتا
ہے اور دوسرے ان مشرکوں اور پجاریوں کو اپنی اپنی دکان گرم کرنے کے لئے صدہا جھوٹے
قصے بنانے پڑتے ہیں اس لئے توحید کی حامی شریعت نے ایسی تمام قربانیوں کو باطل کر دیا اور
محرمات میں اس کو رکھ دیا اور فرما یا حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّاهُ وَ لَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ
لِغَيْرِ الله به ( المائدة : ۴) - حرام کیا گیا تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور وہ چیزیں جن پر اللہ
کے سوا کا نام پکارا جاوے۔
حقائق الفرقان
۲۶۸
سُورَةُ الْمَائِدَة
اور ہمارے صوفیا کرام نے تو یہاں تک احتیاط اور تاکید کو اختیار فرمایا ہے کہ وہ کہتے ہیں ما کا لفظ
جو مآ اھل میں آیا ہے۔ وہ عام اور وسیع ہے۔
پھر حضرت شیخ ابن عربی نے فتوحات مکیہ میں لکھا ہے۔ دیکھو فتوحات مکیہ جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۶۲۱
باب نمبر ۳۹۸ والشعرُ في غَيْرِ اللهِ مَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ بِهِ فَإِنَّهُ لِلنِّيَّةِ بِهِ أَثَرُ فِي الْأَشْيَاء وَاللَّهُ
يَقُولُ - وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُ اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۔ ( البينه - ٦ )
غیر اللہ کے لئے شعر کہنا ما أُهِلَّ لِغَيْرِ الله سے ہے کیونکہ نیت کا اثر چیزوں میں ہوا کرتا ہے اور
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور نہیں حکم کئے گئے وہ لوگ مگر اس بات کا کہ عبادت و پرستش کریں اللہ کی صرف
اس لئے خالص کرنے والے ہوں اپنے دین کو۔
ہم نے اپنی کتاب میں ایسے شعروں سے پر ہیز کیا ہے جو کسی محبوب مجازی کے حق میں یا غیر اللہ
کے لئے وہ شعر بولے گئے کیونکہ وہ مَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ ہیں اور وہ حرام ہیں ۔ دوم ان تمام سوختنی
قربانیوں سے روک دیا گیا ہے۔ جو اشیاء آگ میں تباہ کی جاتی ہیں اور جن کا ذکر صد ہا بلکہ ہزار ہا
باریجر ، رگ ، سام ویدوں میں ہوا ہے ۔۔۔۔ تیسری وہ تمام قربانیاں موقوف کر دیں جن میں یہ خیال
پیدا ہو سکے کہ وہ تراکیب ہمارے گناہوں بدکاریوں ، نافرمانیوں کا کفارہ ہوں گی ۔ ایسی ہی
قربانیوں نے جو ایک بڑے کی ہوئی یا نہ ہوئی تمام عیسائیوں کو دلیر و بے باک کر دیا ہے۔
( نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۹-۱۸۱)
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا -
یہ آیت شریف قرآن مجید میں کس وقت نازل ہوئی؟ ایک یہودی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ
سے عرض کیا کہ ایک آیت آپ کی کتاب میں ہے۔ اگر ہماری کتاب میں ہوتی تو جس دن وہ اتری تھی
اسے عید کا دن قرار دیتے ۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا کہ وہ کون سی آیت ہے تو اس نے یہ آیت پڑھی
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا - جناب عمر نے
فرمایا کہ یہ آیت کب نازل ہوئی ؟ کس وقت نازل ہوئی؟ کہاں نازل ہوئی؟ میں اسے خوب جانتا
حقائق الفرقان
۲۶۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
ہوں ۔ وہ جمعہ کا دن تھا۔ وہ عرفہ کا دن تھا۔ وہ اسی عید الاضحیہ کا مقدمہ تھا۔ عرفات میں نازل ہوئی تھی۔
اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روز زندہ رہے۔ یوں تو اللہ جل شانہ کا نزول ہر روز خاص
طرز پر رات کے آخر ثلث میں ہوتا ہے مگر جمعہ کے دن پانچ دفعہ اور عرفات کو نو دفعہ نزول ہوتا ہے۔
احادیث صحیحہ سے یہ بات بھی ثابت ہے کہ شیطان ایسا کبھی پاس میں نہیں ہوتا۔ جیسے عرفات کے دن۔
یہ وہ دن ہے کہ اللہ جل شانہ نے ہماری نعماء دینیہ کے لئے جس کتاب کو نازل فرمایا تھا اسے کامل کر
دیا۔ کامل دین جس کا نام اسلام ہے اسے اسی دن کامل کر دیا جس دین کی متابعت ضروری اور اس پر
کار بند ہونا سعید انسان کو لازم ہے ۔ اس کے اصول اور فروع اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس دن میں
تمام و کامل کر دیئے وہ چیز جس کو کامل طور پر تمہیں نہیں بلکہ دنیا کو پہنچانے کے لئے سرور عالم فخر بنی آدم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری دعاؤں اور کل طاقتوں اور مساعی جمیلہ کو پورے طور پر لگا یا تھا۔ اس کا
نام اسلام ہے۔ اور اس کی تکمیل کا دن جمعہ کا مبارک دن اور عرفات کا پاک دن ہے۔
تمام ادیان مروجہ اور مذاہب موجودہ کا مقابلہ کرنا چاہیں اور غور کر کے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ کیا
بلحاظ اصول کے اور کیا بلحاظ حفظ اصول اور فروع کے وہ اسلام کے مقابلہ میں کچھ حقیقت ہی نہیں
رکھتے ۔ اور بالکل بیچ دکھائی دیتے ہیں اس کے اہم ترین امور میں سے اللہ جل شانہ کا ماننا۔ اس
کو اسماء حسنی اور صفات و محامد میں یکتا و بے ہمتا ماننا ہے جس کا خلاصہ لَا اِلهَ إِلَّا اللہ میں
موجود ہے جس کا نام افضل الذکر ہے اور جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ
گل نبیوں کی تعلیم کا خلاصہ ہے جس کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے ۔ اور آج میں بھی کہتا ہوں
أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَةً لَا شَرِيكَ لَهُ - اس کی حقیقت یہ ہے انسان اللہ تعالیٰ کی ہستی کے
برابر اور ہستی کو یقین نہ کرے۔ اور اللہ تعالیٰ کے اسماء میں ا ، اسماء میں افعال میں یکتا ، وجود و بقاء میں یکتا ، وجود و بقاء میں یکتا۔ تمام
نقائص سے منزہ اور تمام خوبیوں سے معمور یقین کرے۔ وہی معبود حقیقی ہے اس کے سوا کسی دوسرے
کی عبادت جائز نہیں ۔ عبادت کا مدار ہے حسن واحسان پر ۔ پھر یہ دونوں باتیں بدرجہ کامل کس میں
لے ۹۰ (نوے)۔ مرتب
حقائق الفرقان
٢٧٠
سُورَةُ الْمَائِدَة
موجود ہیں۔ اللہ ہی میں ۔ احسان دیکھ لو۔ تم کچھ نہ تھے تم کو اس نے بنایا ۔ کیسا خوبصورت تنومند اور
دانش مند انسان بنا دیا۔ بچے تھے ماں کی چھاتیوں میں دودھ پیدا کیا ، سانس لینے کو ہوا، پینے کو پانی ،
کھانے کو قسم قسم کی لطیف غذا ئیں ، طرح طرح کے نفیس لباس اور آسائش کے سامان کس نے دیئے؟
خدا نے ! میں کہتا ہوں ۔ کیا چیز ہے جو انسان کو فطرةً مطلوب ہے اور اس نے نہیں دی۔ سچی بات یہی
ہے کہ خدا تعالیٰ کے احسان اور افضال کو کوئی گن ہی نہیں سکتا۔ حسن دیکھو تو کیسا اکمل ۔ ایک نا پاک
قطرہ سے کیسی خوبصورت شکلیں بناتا ہے کہ انسان محو ہو ہورہ جاتا ہے۔ پاخانہ سے کیسی سبز اور نرم دل
خوش کن کو نپل نکالتا ہے۔ انار کے دانے کس لطافت اور خوبی سے لگاتا ہے۔ ادھر دیکھو ۔ اُدھر دیکھو۔
آگے پیچھے۔ دائیں بائیں ۔ جدھر نظر اٹھاؤ گے اس کے حسن کا ہی نظارہ نظر آئے گا اور یہ بالکل سچی
بات پاؤ گے يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّبُوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ (الجمعه : ٢) ساری دنیا میں جس قدر
مذاہب باطلہ ہیں۔ انہیں دیکھو گے تو معلوم ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے کسی اسم یا صفت کا انکار کیا ہے اور اسی
انکار نے ان کو بطلان پر پہنچادیا ہے۔ ایک بت پرست اگر خدا تعالیٰ کو علیم خبیر سمیع ، بصیر، قادر جانتا
ہے تو کیوں پتھر، شجر، ہوا، سورج، چاند اور ارذل ترین چیزوں کے سامنے سجدہ کرتا اور کیوں اس کی
استی کرتا ہے اور کوئی جواب نہیں ملتا تو یہی عذر تراش لیا کہ ہماری عبادت صرف اسی لئے ہے کہ یہ
اصنام و معبود ہم کو خدا تعالیٰ کے حضور پہنچادیں اور مقرب بارگاہ الہی بنا دیں۔
اصل یہی ہے کہ وہ اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ خدا تعالیٰ ہر غریب و گنہگار کی آواز سنتا ہے اور
ہر اک دور شدہ کو نزدیک کرنا چاہتا ہے۔ اونچی آواز سے پکارو یا دھیمی آواز سے۔ وہ سمیع ہے۔ اگر ایسا
مانتے تو کبھی کبھی وہ مخلوق عاجز اور ناکارہ مخلوق کے آگے ہاں ان اشیاء کے آگے جو انسان کے لئے
بطور خادم ہیں سر نہ جھکاتے اور یوں اپنے ایمان کو نہ ڈبوتے ۔۔۔۔۔
سچے پرستار النبی اور مخلص عابد بنو۔ خدا کی طرف قدم اٹھاؤ۔ یہاں بھی رَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ
دینا فرمایا۔ اسلام کا لفظ چاہتا ہے کہ کچھ کر کے دکھاؤ موجودہ حالت میں ہم نے ( ہم سے مراد وہ لوگ
ہیں جنہوں نے امام کے ہاتھ پر تو بہ کی ہے ) اور مسلمانوں سے بڑھ کر امتیاز پیدا کیا ہے۔ ہم میں نے
اے اللہ ہی کی تسبیح میں لگی ہوئی ہیں سب چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ ۲۔ امام سے مراد حضرت مسیح موعود
علیہ السلام ہیں ۔ ناقل
حقائق الفرقان
مله
۲۷۱
سُورَةُ الْمَائِدَة
ہم ہے۔ ہم میں ہادی اور امام ہے ۔ ہم میں وہ ہے جس کی خدا تائید کرتا ہے۔جس کے ساتھ خدا
کے بڑے بڑے وعدے ہیں ۔ اس کو حکم اور عدل بنا کر خدا نے بھیجا ہے مگر تم اپنی حالتوں کو دیکھو۔
کیا مدد اور عمل درآمد کے لئے بھی ایسا ہی قدم اٹھایا ہے جیسا کہ واجب ہے۔
الحکم جلد ۳ نمبر ۱۶ مورخه ۵ رمئی ۱۸۹۹ء صفحه ۳ تا ۵ )
جو دین لے کر یہ خدا کا سچا نبی صلی اللہ علیہ وسلم آیا۔ اس کا نام اسلام رکھا جس کے معنی ہی میں
سلامتی موجود ہے۔ یہی وہ دین ہے جس کی نسبت اللہ تعالیٰ نے اپنی رضامندی کا اظہار یہ کہہ کر فرمایا
وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینا اور اس اسلام پر عملدرآمد کرنے والے سچے مسلمان کو جس نتیجہ پر
پہنچا یا وہ دار السلام ہے۔ پس کون ہے جو اس قدر سلامتیوں کو چھوڑے؟ وہی جو دنیا میں سب سے
بڑھ کر بد نصیب ہو !
الحکم جلد ۵ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۱ صفحه (۶)
یہ بالکل سچی بات ہے کہ خلفائے ربانی کا انتخاب انسانی دانشوں کا نتیجہ نہیں ہوتا۔ اگر
انسانی دانش ہی کا کام ہوتا ہے تو کوئی بتائے کہ وادی غیر ذی زرع میں وہ کیونکر تجویز کر سکتی ہے۔
چاہے تو یہ تھا کہ ایسی جگہ ہوتا جہاں جہاز پہنچ سکتے ۔ دوسرے ملکوں اور قوموں کے ساتھ تعلقات قائم
کرنے کے اسباب میسر ہوتے مگر نہیں۔ وادی غیر ذی زرع ہی میں انتخاب فرمایا اس لئے کہ انسانی
عقل ان اسباب و وجوہات کو سمجھ ہی نہیں سکتی تھی جو اس انتخاب میں تھی ۔ اور ان نتائج کا اس کو علم ہی نہ تھا
جو پیدا ہونے والے تھے عملی رنگ میں اس کے سوا دوسرا منتخب نہیں ہوا۔ اور پھر جیسا کہ عام انسانوں
اور دنیا داروں کا حال ہے کہ وہ ہر روز غلطیاں کرتے اور نقصان اٹھاتے ہیں آخر خائب اور خاسر ہو کر
بہت سی حسرتیں اور آرزوئیں لے کر مر جاتے ہیں لیکن جناب الہی کا انتخاب بھی تو ایک انسان ہی ہوتا
ہے۔ اس کو کوئی نا کامی پیش نہیں آتی ۔ وہ جدھر منہ اٹھاتا ہے ادھر ہی اس کے واسطے کامیابی کے
دروازے نور کھولے جاتے ہیں اور وہ فضل، شفا، نو راور رحمت دکھلاتا ہے۔ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ کی صدا
کس کو آئی؟ کیا اپنی دانش اور عقل کے انتخاب کو یا وادی غیر ذی زرع میں اللہ تعالیٰ کے انتخاب کو؟
جناب الہی ہی کا منتخب بندہ تھا جو دنیا سے نہ اٹھا جب تک یہ صدا نہ سن لی۔ پس یاد رکھو کہ ما مور من اللہ
حقائق الفرقان
۲۷۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
کے انتخاب میں جو جناب النبی ہی کا کام ہے چون و چرا کرنی درست نہیں ہے۔ ہزار ہا مصائب اور
مشکلات آئیں وہ اس کو وقار کو جنبش نہیں دے سکتیں آخر کامیابی اور فتح ان کی ہی ہوتی ہے۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۵ )
حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی معجزات تھے کہ تمام عرب مقابلہ میں عاجز ہو گئے اور ایسا عجز
اختیار کیا کہ اپنے خیالی مذہب سے آخر دست بردار ہو گئے۔ اللہ اللہ کیسے آیات بینات ہیں اور کیسے
برکات ہیں۔ کیا کوئی قریشی آپ کا کا مخالف دنیا میں موجود ہے۔ آپ کی ساری قوم آپ کے سامنے
آپ کے جیتے جی اس دین میں داخل ہوگئی جس میں داخل کرنے کا آپ نے بیڑا اٹھایا تھا۔ عرب کے
ایسے شہر میں جہاں آپ نے وعظ شروع کی ( قربانت شوم ) یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) یہ الہام
شن لیا الْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۔ یہ نصرت کسی بادی مذہب کو اپنے
سامنے اپنی زندگی میں ہوئی ہے تو اس کی نظیر دو۔ اس بے نظیر کا میابی میں بھی اعجاز ظاہر ہے اور عدمِ
نظیر میں اس کامیابی کے خرق عادت ہونے میں کون سا شبہ ہے ۔
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۷)
دنیا میں صرف آپ ہی اکیلے ایسے کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ
اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدہ: (۴) کی آواز اپنی زندگی میں اپنے کانوں سے سنی ۔ اور رایت
النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ( النصر : (۳) کا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔صلی اللہ
۲
عليه وسلم وبارك فانه حمید مجید۔ اس پر بھی نہ ماننے والوں نے نہ مانا۔ پر نہ مانا۔
درود
دينكم ۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۶۵ ،۶۶)
قرآن کریم حسب ارشاد الہی اکمال کے لئے آیا ہے۔ جیسا اس نے فرمایا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱۳)
لے میں آپ پر قربان جاؤں ۔ ۲۔ تو دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں ۔
حقائق الفرقان
۲۷۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
ه - يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أَحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبْتُ وَ مَا عَلَّمْتُمْ مِّنَ
الْجَوَارِحِ مُكَلِّبِينَ تُعَلِّمُونَهُنَّ مِمَّا عَلَمَكُمُ اللهُ فَكُلُوا مِمَّا امْسَكُنَ عَلَيْكُمْ وَ
اذْكُرُوا اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ۔
ترجمہ ۔ لوگ تجھ سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا کیا حلال ہے تو کہہ دے کہ تمہارے لئے پاکیزہ
چیزیں حلال کر دی گئیں ہیں اور جو شکاری جانور تم نے شکار کے واسطے سدھا رکھے ہوں اللہ نے جو تم کو
سکھا رکھا ہے تم ان کو سکھا چکے ہو تو کھا لو اس شکار میں سے جو وہ تمہارے واسطے پکڑ رکھیں تمہارے
اشارہ سے دبوچیں اور اس پر اللہ کا نام لو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ۔ بے شک اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔
تفسیر ۔ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ ۔ پوچھتے ہیں۔ کیا کیا حلال ہے؟ ہم نے حرام بتا دیئے ہیں۔ باقی سب
حلال ہیں۔ مگر شرط یہ ہے کہ طیب ہوں ۔ فطرت صحیحہ بتا دیتی ہے کہ طیب کیا ہے۔ مثلاً پاخانہ ہے۔ یہ
بدن سے نکالا گیا ہے۔ پس اسے واپس کرنا فطرت کے خلاف ہے۔
الطيبت ۔ جن سے تمہارے بدن اور اخلاق و مذہر اق و مذہب ہب کو ضرر نہ پہنچے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۳)
يَسْتَلُونَكَ مَا ذَا أُحِلَّ لَهُمْ (المائدة : ۵) پوچھتے ہیں کیا کچھ کھانے میں حلال ہے ۔ جواب
دے أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبت تمہارے لئے تمام وہ چیزیں جو غالب عمرانات کے سلیم الفطرتوں میں
ستھرے اور پسندیدہ ہیں وہ تو حلال کر دی گئیں ۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات۔ تصانیف حضرت مولانا نورالدین صفحه (۱۶)
٦ - الْيَوْمَ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبْتُ وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ حِلٌّ لَكُمْ وَ
طَعَامُكُمْ حِلٌّ لَّهُمْ وَالْمُحْصَنْتُ مِنَ الْمُؤْمِنَتِ وَالْمُحْصَنْتُ مِنَ الَّذِينَ
أوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ إِذَا أَتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ وَ
لَا مُتَّخِذِي أَخْدَانٍ وَ مَنْ يَكْفُرُ بِالْإِيمَانِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ وَهُوَ فِي
الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ -
ترجمہ ۔ آج تمہارے لئے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لئے