سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 2
حقائق الفرقان
۲۷۴
سُورَةُ الْمَائِدَة
حلال ہے جو تمہارے کھانے کا ہو اور تمہارا کھانا انہیں حلال ہے ( ہر حال میں ) اور پاک دامن عورتیں
ایمان دار اور قابو میں رہنے والی عورتیں اہل کتاب میں سے ( تمہارے واسطے حلال ہیں ) جب تم ان کو
ان کے مہر دے چکے قابو میں لانے والے ہو نہ نیوگ کرنے والے اور نہ متعہ کرنے والے شہوت رانی کے
لئے ، اور نہ چوری چھپے آشنا بنانے کو۔ اور جو نہ مانے ایمان کی باتیں اور ایمان کا انکار کرے تو سب اس کا
کیا کرایا اکارت ہوا اور وہ انجام کا رنقصان پانے والوں میں ہوگا۔
تفسیر ۔ طَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ - یعنی اہلِ کتاب تمہاری دعوت کریں تو حلال ہے۔
بشر طیکہ کوئی حرام چیز نہ ہو ۔
غَيْرَ مُسْفِحِينَ ۔ شہوت کے مٹانے کے لئے ہوں ۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۳)
جس قوم کو باہر نکلنے کا اتفاق نہیں ہوا اور نہ ان کو ضرورتیں پیش آئیں اور وہ نہیں جانتے تھے
کہ بعض جگہ گائے کا دودھ اور جو کے ستو اور ساگ نہیں مل سکتا ۔ گو بیہودہ لاف زنی سے
کہتے ہوں کہ ہمارے بزرگ چکرورتی راجہ تھے۔ وہ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَتُ وَ طَعَامُ الَّذِينَ
أوتُوا الكتب ( المائده: ۶) کا سر کس طرح سمجھے۔ تجربہ کے سوا کچھ بھی سمجھ میں نہیں آ سکتا۔
غرض جامع کتاب کو سب کچھ جو انسان کے لئے ضروری البیان ہے۔ بیان کرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ
کتاب بیان نہ کرے جو اپنے آپ کو کامل و جامع کہتی ہے تو کون بیان کرے۔ اگر آپ نہ سمجھیں یا نہ
چاہیں۔ تو آپ کی خاطر کیوں ضرورتوں کے بیان کو ترک کیا جاوے۔ کیا ساری دنیا بر بیچر یہ مذہب
رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دماغ ، برین اور اعصاب میں مختلف خواص رکھے ہیں ان خواص کو مد نظر رکھنا
کامل کتاب کا کام ہے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷۱)
مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِى اَخْدَانٍ - نکاح سے یہ غرض ہو کہ تم پابندی میں رہنے
والے ہو نہ مستی نکالنے والے اور نہ یارانہ کے طور پر عورتوں کو رکھنے والے۔
(نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸)
حقائق الفرقان
۲۷۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
۷۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَ أَيْدِيَكُمُ
إِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَ اَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا
فَاظَهَرُوا وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِّنَ الْغَابِطِ أَوْ
لمَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمُ
وَ أَيْدِيكُمْ مِنْهُ مَا يُرِيدُ اللهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِّنْ حَرَجٍ وَلَكِنْ يُرِيدُ
لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندار و جب تم ارادہ کرو نماز کا تو اپنے منہ دھولیا کرو اور کہنیوں تک ہاتھ اور سر کا
مسح کر لیا کرو اور دونوں ٹخنوں تک اور اگر تم کو نہانے کی حاجت ہو تو اچھی طرح پاک صاف ہو کر
نہاؤ اور جب تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے آئے جائے ضرور سے عورت سے صحبت کی ہو
پھر تم کو پانی میسر نہ ہو تو ارادہ کرو پاک مٹی کا پھر اپنے منہ مل لو اور ہاتھوں کو اس سے ۔ اللہ نہیں چاہتا
کہ تم پر کسی طرح کی تنگی کرے لیکن چاہتا ہے کہ تم کو پاک صاف رکھے اور ظاہری اور باطنی نعمت
تم پر پوری کرے تا کہ تم شکر گزاری اختیار کرو۔
تفسیر سورۃ نساء میں معاشرت کا ذکر ہے جو اپنی بی بی، بچے ، نوکر، ماں باپ کے ساتھ تعلقات
میں عمدگی کا نام ہے اور تمدن کا ذکر ہے۔ جو کسی گاؤں یا شہر میں مل کر رہنے کے اصول کا نام ہے۔ کچھ
باتیں پچھلے رکوع میں بتائی ہیں۔ اب کچھ اور فرماتا ہے کہ عمدہ معاشرت میں یہ بھی ضروری ہے کہ خدا کی یاد
نہ لئے سے غافل نہ ہوں ۔ مل کر نمازیں پڑھیں اور نمازوں کے لئے وضو کرو جس کا طریق سکھاتا ہے۔
فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ ۔ اپنے منہ دھولو۔ ہاتھ کا ذکر اس لئے نہیں کیا کہ یہ فطری بات ہے۔ کوئی
ہاتھ نا پاک ہو تو منہ نہ دھوئے گا۔
-
الغابط ۔ باہر سے آئے ۔ پاخانہ ۔ پیشاب ۔ ریح۔
لمَسْتُمُ النِّسَاء - چھونے کے دو معنی ہیں ۔ صرف ہاتھ لگانا۔ دوم صحبت کرنا۔ دونوں معنے بہت
عمدہ ہیں ۔
فَلَمْ تَجِدُوا مَاء - اللہ تعالیٰ نے دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ اگر پانی نہیں ملتا یا ملتا ہے۔ مگر اس
حقائق الفرقان
۲۷۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
کے لینے میں خوف نقصان مال یا جان یا عزت ہے تو پھر مٹی سے تیم کر لو۔ اس بات میں بحث ہے کہ
صاف پتھر پر کہ از جنس ارض ہے تیمیم ہو سکتا ہے یا نہیں ؟
وَلكِنْ يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمُ ۔ ایسی باتیں بتا کے اللہ طہارت کی روح تم
میں پھونکنا چاہتا ہے۔ ان ذرائع سے ترقی کرو۔ تو اللہ تم پر اپنی نعمت کامل کر دے گا شریعت نے ہر ظاہر
کے لئے ایک باطن رکھا ہے مثلاً ہر چیز کو دائیں ہاتھ سے لینے کا حکم ہے۔ دائیں کو فارسی میں راست اور
اردو میں سیدھا۔ عربی میں یمین اور بائیں کو چپ ، الٹا، شمال کہتے ہیں۔ اس میں ایک نصیحت ہے کہ
لین دین میں ہمیشہ راستی کو مد نظر رکھو۔ سیدھا دو۔ الٹے ہاتھ سے نہ دو، نہ لو ۔ ایسا ہی انسان کو اپنی قومیت
کا گھمنڈ ہوتا ہے۔ اس میں اصلاح فرماتا ہے کہ تم کو ماء یا تراب سے پیدا کیا۔ آخر تم انہی میں ملنے
والے ہو۔ ضرورت کے موقع پر انہی سے ظاہری جسم پاک کرنے کا ارشاد کیا جیسا کہ ان کی اصلیت کا
خیال باطنی خیالات کو پاک کرتا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۳)
أَيْدِيكُمْ مِنْهُ - شوافع من بعضیہ بتاتے ہیں حنفی ابتدائیہ۔
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۰)
إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمُ إِلَى الْمَرَافِقِ وَ امْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَ
ارْجُلَكُمُ (المائدة:) ۔
أَرْجُلَكُمْ يُقْرَءُ بِالنَّصَبِ کیونکہ یہ معطوف على الوجوه والا يدى الى فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ
وَأَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم اس طور کا عطف عربی میں بلا کسی خلاف کے جائز رکھا ہے اور سنت نبوی نے
اس کی توضیح کر دی ہے کہ وضو کے ساتھ پاؤں کا دھونا فرض ہے۔ اور بعض روایات میں ارجلکم میں
لام پر ضمہ بھی پڑا ہے اور مبتدا بنا کر اس کی خبر محذوف نکالی ہے۔ مغسولہ مگر یہ قراءت شاذ ہے۔ اور جر کے
ساتھ بھی اکثر قراءت ہیں ۔ اس میں دو وجہیں ہیں ۔ ارجلکم کو معطوف علی الرؤس بنایا ہے اعراب
میں اور حکم مختلف ہے۔ رؤس ممسوحہ ہیں اور رجل مغسولہ ہیں ایسے اعراب کو اعراب الجوار کہتے ہیں۔ یہ
عربی کثرت سے ہے کوئی منع نہیں اور قرآن کریم میں بھی کثرت سے واقع ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۸ مورخه ۱۶ دسمبر ۱۹۰۹ ء صفحه (۶)
حقائق الفرقان
۲۷۷
سُورَةُ الْمَائِدَة
وضو کی آیت کریمہ إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَ أَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَ
امْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ (المائدة:۷) پر عملدرآمد کرنا فرض الہیہ سے ہے اور
حدیث شریف پر عمل درآمد کرنا اس سے کم پایہ پر سنت اور مستحب ہے۔
حدیث کے حکم کے مطابق ابتداء وضو میں ہاتھ دھونا اور آیت کے رو سے پہلے منہ کا دھونا اور
ہاتھوں کا کہنیوں تک دھونا اور پاؤں کا ٹخنوں تک ملنا اور دھونا اور حدیث کے رو سے پاؤں پر پانی تین
بار ڈالنا ثابت ہے۔
شیعہ لوگ بھی الفاظ قرآنی پر زیادتی کرتے ہیں جیسے کہ ابتدائے وضو میں ہاتھ دھوتے ہیں
اور سر کے مسح کے واسطے پانی لیتے ہیں اور بعض وضو سے پہلے پاؤں دھو لیتے ہیں حالانکہ یہ سب
قرآن شریف کے الفاظ پر زیادتی ہے ۔ آپ ان سے پوچھیں کہ پہلے پہل ہاتھ آیت میں کہاں
ہیں اور سر کے مسح کے لئے پانی سے ہاتھ تر کرنا اور مسح پاؤں کے لئے ہاتھ تر کرنا کہاں ہے۔
( بدر جلد ۹ نمبر ۱۱ مورخه ۶ جنوری ۱۹۱۰ ء صفحه (۳)
وَاذْكُرُوا نِعْمَةَ اللهِ عَلَيْكُمْ وَ مِيثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَكُمُ بِهِ إِذْ قُلْتُم
سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ -
ترجمہ۔ اور اللہ کی نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہوئی اور اس کا مضبوط اقرار جو تم سے لیا گیا ہے جب
تم نے کہا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی تو اللہ کوسپر بناؤ اور اُسی کا خوف رکھو بے شک اللہ دلوں
کی باتوں کو بخوبی جانتا ہے ۔
تفسیر وَمِيْثَاقَهُ الَّذِي وَاثَقَلَمُ بِهِ - أَطِيعُوا اللَّهَ وَ أَطِيعُوا الرَّسُول بھی ایک عہد ہے۔
عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ۔ ظاہر داریوں سے کام نہیں چلے گا۔ وہ تمہارے سینہ کی باتوں
سے واقف ہے۔ اب چونکہ معاشرت میں تعظیم لامر اللہ کے سوا شفقت علی خلق اللہ بھی چاہیے اس
لے جب تم ارادہ کرو نماز کا تو اپنے منہ دھولیا کرو اور کہنیوں تک ہاتھ اور سر کا مسح کر لیا کرو اور دونوں دونوں پاؤں کو
ٹخنوں تک ( بھی دھولیا کرو ) ۔
حقائق الفرقان
۲۷۸
سُورَةُ الْمَائِدَة
لئے اس کی نسبت ہدایت فرماتا ہے کہ چونکہ معاملات میں مقدمات بھی ہوتے ہیں اس لئے تم
جب ان میں گواہی دو ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۳)
9 - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمُ
شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى اَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ
اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایمان والو مضبوط ہو جایا کرو اللہ کے واسطے انصاف کی گواہئیں دینے کو اور تمہیں کسی
قسم کی عداوت مجرم نہ بنا دے کہ تم انصاف چھوڑ دو ۔ برابر انصاف کرو۔ وہ تقویٰ کے بہت قریب
ہے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا خوف رکھو بے شک اللہ تمہاری کرتوتوں سے بڑا خبر دار ہے۔
تفسیر - كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاء بِالْقِسْطِ - تو تمہاری گواہیاں اللہ کے لئے عدل کے ساتھ ہوں ۔
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا - کسی کی دشمنی انصاف کی مانع نہ ہو۔ مثلاً آرین
لوگ تم کو دفتروں سے نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ تو اسلام کی یہ تعلیم نہیں کہ تم ان کے مقابلہ میں
بھی ایسی کوشش کرو۔ جہاں تمہیں اختیار حاصل ہے۔
وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۔ تقویٰ کا علاج بتایا کہ تم یہ یقین رکھو کہ تمہارے
کاموں کو دیکھنے والا اور ان سے خبر رکھنے والا بھی کوئی ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۳)
لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا ( المائدہ: 9) کسی قوم کی عداوت کے سبب
سے ان سے بے انصافی مت کرو۔ انصاف کرو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵)
١٠ - وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ ۔
ترجمہ ۔ ایمانداروں اور بھلے کام کرنے والوں سے اللہ نے وعدہ فرمالیا ہے کہ اُن کی ہم حفاظت
فرمائیں گے اور ان کو بڑا اجر دیں گے۔
ا۔
-
تفسیر - وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا - چونکہ پھر بھی انسان کمزور ہے اس لئے فرمایا کہ جن مومنوں
حقائق الفرقان
۲۷۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
کے اعمال صالحہ زیادہ ہوں ان کے لئے مغفرت ہے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۳)
۱۲ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُمْ إِذْهَمَّ قَوْمٌ أَنْ يَبْسُطُوا
إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَلَفَّ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ
الْمُؤْمِنُونَ
ترجمہ ۔ اے ایمان والو! اللہ کا وہ احسان یا د رکھو جو تم پر ہوا جب کہ قصد کیا تھا ایک قوم نے کہ
دست درازی کرے تم پر تو اللہ نے روک دیا ان کے ہاتھوں کو تم سے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ۔ اور
اللہ ہی پر سب ایمانداروں کو بھروسہ رکھنا چاہیے ۔
تفسیر - اِذْ هَمَّ قَوْم - حدیبیہ میں بھی ایسا معاملہ ہوا کہ دشمن کی ضرر رسانی سے مسلمانوں کو بچایا
تبوک کے راستے میں بھی یہ فضل ہوا۔ مدینہ طیبہ میں بھی جب یہود نے چکی کا پاٹ گرانا چاہا تو آپ
محفوظ رہے۔ اسی طرح ہر زمانہ میں خدا کے برگزیدوں اور ان کی جماعت کو مشکلات پیش آ آتے اور وہ
دشمنوں سے بچائے جاتے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱ ۴ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۳)
۱۳ - وَ لَقَدْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَاءِيلَ وَ بَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَى عَشَرَ
نَقِيبًا وَقَالَ اللهُ إِنِّي مَعَكُمْ لَبِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلوةَ وَآتَيْتُمُ الزَّکٰوةَ وَآمَنْتُمُ
بِرُسُلِي وَ عَزَّرْتُمُوهُ عَزَّرْتُمُوهُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا لَا كَفِّرَنَّ عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ وَ
لَأُدْخِلَنَّكُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ مِنْكُمْ
فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ -
ترجمہ ۔ اور البتہ تحقیق بنی اسرائیل سے پکا اقرار لیا اور ہم نے ان میں سے بارہ سردار مقرر کئے اور
اللہ نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں جب تم نماز کو قائم کرو اور زکوۃ دیتے رہو اور میرے
پیغمبروں کو مانتے رہو اور ان کی مدد کرو ہر طرح کی اور تعظیم کرو اور قوت دو اور اللہ کے لئے مال کا حصہ
الگ کر دو عمدگی سے تو میں ضرور ضرور تمہارے گناہ تم سے دور کر دوں گا اور ضرور تم کو داخل کروں گا ایسے
باغوں میں جن میں نہریں بہتی ہوں گی پھر اس کے بعد تم میں سے کوئی کا فرحق پوش ہوگا تو بے شک
حقائق الفرقان
ایس نے سیدھی راہ کو گم کر دیا۔
۲۸۰
سُورَةُ الْمَائِدَة
تفسیر وَ لَقَدْ أَخَذَ الله - اللہ تعالی قرآن کریم میں کبھی یہود کا ذکر کرتا ہے کبھی عیسائیوں کا کبھی
مشرکوں کا بھی ابراہیم و موسی کا، ہمارے سامنے نہ یہود ہیں ، نہ موسی ہیں ۔ پس تم کو اور ہم کو سناتا ہے۔
فرعون کس طرح فرعون بنا۔ اور موسیٰ کیونکر موسیع ہوا ۔ فرماتا ہے۔ ہم نے بنی اسرائیل سے وعدہ لیا تھا
اور ان میں بارہ سردار بنائے۔ چھاؤنیوں کو اب تک بارہ پتھر کہتے ہیں۔ حضرت مسیح نے بھی بارہ
حواری بنائے ۔ ہمارے نبی کریم نے فرمایا۔ کہ بارہ شخص قریشی بڑے خلیفہ ہوں گے ۔ حضرت ابو بکر
کے عہد میں کوئی اسلامی ملک ایسا نہ تھا جو حضرت ابوبکر کے تحت تصرف سے باہر ہو۔ اسی طرح
حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کے بچوں تک تمام دنیا کے مسلمانوں کا ایک سردار ہوتا تھا۔ دوسرا
دعویدار تک نہ تھا۔ حضرت امیر مع امیر معاویہؓ نے حضرت علی کے زمانہ میں قطعاً خلافت کا دعوم افت کا دعوی نہیں کیا۔
أتيتُمُ الزكوة - زکوۃ کے فرض کا لوگوں کو بہت کم خیال ہے۔ میں نے سوائے ایک کے کسی
مولوی کو زکوۃ دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴،۸۳)
۱۴ - فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنْهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قُسِيَةً يُحَرِّفُونَ
الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ وَ نَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَى خَابِنَةٍ
مِنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ -
ترجمہ ۔ پس ان کے اقرار توڑنے کے سبب سے ہم نے ان کو در بدر کر دیا اور ان کے دل سخت کر
دیئے وہ الفاظ کو اپنی جگہ سے ہٹاتے ہیں اور چھوڑ دیتے ہیں اس حصہ کو جس کا ان کو وعظ کر دیا گیا ہے اور تو
ہمیشہ مطلع ہوتا رہتا ہے ان کی کسی نہ کسی چوری پر ان میں کے چند آدمیوں کے سوا۔ تو درگزر کر اور
معاف فرما بے شک اللہ محسنوں کو پیار کرتا ہے۔
تفسیر۔ فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنْهُمْ ۔ مسلمانوں میں عیاشی حد سے بڑھ گئی تو خدا نے ایک
شخص کو مسلط کیا جس کا نام ہلا گو تھا۔ اسلام جہاں جہاں بادشاہ ہوا اس نے غیر قوموں کو رہنے دیا لیکن
حقائق الفرقان
۲۸۱
سُورَةُ الْمَائِدَة
عیسائیوں کے تین زمانے ہیں ، ایک زمانہ تو اس کا وہ ہے کہ انہوں نے زبردستی لوگوں کو عیسائی بنایا اور
ظلم کئے ۔ دیکھو۔ اسلام کا حال سپین میں ۔ پھر شبہات ، شکوک دوسروں کے مذہب میں ڈالنے شروع
کئے یہ بھی ایک جبر ہے۔ پھر یہ کہ خاص عہدے عیسائیوں کے لئے مخصوص ہو گئے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴)
فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ۔ پس ان سے عفو کر اور درگزر۔ بے شک
احسان والے خدا کو پیارے ہیں ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۳)
۱۵ - وَمِنَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى أَخَذْنَا مِيثَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا
بِهِ فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ وَسَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ
اللَّهُ بِمَا كَانُوا يَصْنَعُونَ -
و
ترجمہ ۔ اور ان لوگوں کا جو اپنے آپ کو نصاری کہتے ہیں ہم نے اقرار لیا پس انہوں نے بھی وہ حصہ
چھوڑ دیا جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اس پر وہ عمل کریں پس اس لئے ہم نے ان کے درمیان دشمنی اور کینہ
کو بھڑکا دیا ہے قیامت تک اور آگے ایک زمانہ آتا ہے کہ ان کو اللہ بتائے گا ان کی کاری گری کا نتیجہ۔
تفسیر اور ان لوگوں سے جنہوں نے کہا ہم نصرانی ہیں۔ ہم نے پختہ اقراران کا لیا اس یاد دلائی
گئی بات پر عمل کرنا بھول گئے ۔ پھر ہم نے ان میں عداوت اور بیر کو اکسا دیا۔ سوچوا گر انہیں اتفاق
ہوتا تو تمام دنیا پر جو چاہتے کرتے ۔ مگر جرمن سے فرانس ۔ روس سے انگلستان کو جو کچھ کھٹکا ہے ظاہر
ہے۔ باایں کہ سب عیسائی ہیں ! مسلمانو ! تمہارا مالک رازق اللہ ایک ۔ تمہاری کتاب ایک ۔ تمہارا
رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا ایک ۔ عیسائی تین کے بندے ہیں ۔ آریہ چار کتابوں کے متبع ان میں
اختلاف ہوتا تو ہوتا ۔ ہم میں ایسی وحدت کے ہوتے اتنا تفرقہ بھی کیوں ہوا؟
( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۰)
جب لوگوں نے ترک کر دیا اس پاک راہ کو جس کی ان کو تعلیم دی گئی تھی تو پھر ہم نے ان میں
باہمی عداوت اور بغض کو مسلط کر دیا۔ بھلا شیر اور اس کے شکار بلی ، چوہے کا خالق کوئی صلح کرنے والا
ہے یا لڑا کا ؟ جو کوئی قوم باہمی محبت و نیکی و ہمدردی و اخلاص اور دوستانہ برتاؤ کی تعلیم کو ترک کر دے
حقائق الفرقان
۲۸۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
اور نہ مانے تو ان میں باہمی عداوت و بغض لابدی ہے یا نہیں؟
(نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۱)
فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا ا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( المائدة : ۱۵)
جب ہمارے حکم کو بھول گئے تو ہم نے ان کے درمیان بغض ڈال دیا۔ اپنے گھروں کو دیکھو اپنی
برادری کو دیکھو اور دکھ سے کہتا ہوں کہ بعض بعض احمد یوں کو بھی دیکھو کہ ان میں بغض اور کینہ موجود
ہے ابھی تم کچھ ہوئے بھی نہیں پھر بھی تم میں وہی فساد ہے جو پہلے تھا جب اللہ تعالیٰ کی نصیحتوں کو چھوڑ
دیا جاتا ہے تو بغض اور عداوت پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر تمہارے اندر بغض اور عداوت ہے تو تم نے
اللہ تعالیٰ کی نصیحتوں کو چھوڑ دیا۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳۰٬۲۹٬۲۸ مورخه ۳۰ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحه (۸)
۱۷- يَهْدِى بِهِ اللهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلْمِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ
الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ -
ترجمہ ۔ اس کے ذریعہ سے اللہ سلامتی کی راہوں کی طرف راہ نمائی فرماتا ہے جو اس کی رضا کے طالب
ہوں اور ان کو تاریکی سے روشنی کی طرف نکالتا ہے آپ ہی اور ان کو سیدھی راہ کی طرف چلاتا ہے۔
تفسیر۔ جس سے اللہ راہ پر لاتا ہے جو کوئی تابع ہو اس کی رضا کا۔ بچاؤ کی راہ پر ۔ اور ان کو نکالتا ہے
اندھیروں سے روشنی میں اپنے حکم سے اور ان کو چلاتا ہے سیدھی راہ۔
( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۵)
يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ - ہر شخص کو دیکھنا چاہیے کہ اگر وہ روزانہ ظلمت سے نکل کر نور کو نہیں جا
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴)
رہا تو وہ مومن نہیں ۔
۱۸- لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ قُلْ فَمَنْ
يَمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ أَنْ يُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ وَمَنْ فِي
الْأَرْضِ جَمِيعًا وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ
وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ -
ترجمہ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ کافر ہو گئے جنہوں نے کہا مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے۔ تو کہہ (اگر وہ اللہ
حقائق الفرقان
۲۸۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
تھا) تو پھر کس کا بس چلتا ہے اللہ پر کچھ بھی ( پھر یہ کیا ہوا ) جب کہ ارادہ کیا تھا اللہ نے مسیح ابن مریم کے
مار ڈالنے کا اور اس کی ماں کا اور جو اس خاص ملک میں تھے سب کا ( تو کوئی روک نہ سکا ) اور اللہ ہی کی
حکومت ہے آسمانوں اور زمین میں اور جوان کے درمیان ہے وہ پیدا کرتا ہے جو چاہے، اور اللہ ہر
ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔
تفسیر۔ شرک کیا ہے؟ جس کے واسطے قرآن شریف نازل ہوا۔ سنو! ۔ دوسرا مرتبہ صفات کا ہے۔
اللہ تعالیٰ ازلی ابدی ہے۔ سب چیزوں کا خالق ہے وہ غیر مخلوق ہے۔ پس یہ صفات کسی غیر کے لئے بنانا
شرک ہے۔
آریہ قوم نے پانچ از لی مانے ہیں ۔ اللہ قدیم از لی ہے ۲۔ روح ازلی ہے ۳۔ مادہ ازلی ہے۔
۴۔ زمانہ ازلی ہے ۵۔ قضاء از لی ہے۔ جس میں یہ سب چیزیں رکھی ہیں۔ اس واسطے یہ قوم مشرک ہے۔
عیسائی قوم نے کہا ہے کہ بیٹا از لی ہے۔ باپ از لی ہے۔ روح القدس از لی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَثَةٍ (المائدة : ۷۴) ایک قوم ہے جو اللہ تعالیٰ کے علم
میں اور تصرف میں کسی مخلوق کو بھی شریک بناتی ہے۔ بد بختی سے مسلمانوں میں بھی ایسا فرقہ ہے جو کہ
پیر پرست ہے حالانکہ رسول کریم سے بڑھ کر کوئی نہیں ۔ ( بدر جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۱۰ صفحه ۲)
ان آراد - ان تاکید یہ ۔ جب ارادہ کیا اللہ نے مسیح اور اس کی ماں اور اس ملک کے لوگوں
کے مارنے کا ۔
۱۹
تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۰)
١٩ - وَقَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصْرَى نَحْنُ اَبْنُوا اللَّهِ وَاحِبَّاؤُهُ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُمْ
بِذُنُوبِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ بَشَرٌ مِمَّنْ خَلَقَ يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ
يشَاءُ وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ -
ترجمہ ۔ یہود اور نصاری دعوی کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اس کے پیارے ہیں ۔ تم جواب
دو ( ایسا ہے تو ) پھر تم کو اللہ عذاب کیوں دیتا ہے یا دے گا تمہارے گناہوں پر ہاں تم تو بشر ہی ہو اس
لے البتہ البتہ کا فر ہو گئے جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا تیسرا ہے۔
حقائق الفرقان
۲۸۴
سُورَةُ الْمَائِدَة
کی مخلوق میں اللہ جس کے چاہے گناہ ڈھانچے اور جسے چاہے سزا دے اور اللہ ہی کی سلطنت ہے
آسمانوں اور زمین کی اور جوان دونوں میں ہے اور اُسی کی طرف پھرنا ہے۔
L
تفسیر ۔ یہودیوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور وحی پر ایمان لانے سے جو چیز مانع
ہوئی وہ یہی تکبر علم تھا تھا فَرِحُوا بِمَا عِنْدَهُم مِّنَ الْعِلْمِ - (1) (المومن : ۸۴) انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ
ہمارے پاس ہدایت کا کافی ذریعہ ہے۔ صحف انبیاء اور صحف ابراہیم و موسی ہمارے پاس ہیں ۔ ہم
خدا تعالیٰ کی قوم کہلاتے ہیں ۔ نَحْنُ ابْنُوا اللهِ وَاحِبَّاؤُہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم عربی آدمی کی کیا پرواہ کر
سکتے ہیں اس تکبر اور خود پسندی نے انہیں محروم کر دیا اور وہ اس رحمتہ للعالمین کے ماننے سے انکار کر بیٹھے
جس سے حقیقی توحید کا مصفی اور شیریں چشمہ جاری ہوا۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۱۲ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۶)
بنی اسرائیل جب مصر کی طرف گئے تو پہلے پہل ان کو یوسف علیہ السلام کی وجہ سے آرام
ملا۔ پھر جب شرارت پر کمر باندھی تو فراعنہ کی نظر میں بہت ذلیل ہوئے مگر آخر خدا نے رحم کیا اور
موسی علیہ السلام کے ذریعہ سے ان کو نجات ملی۔ یہاں تک کہ وہ فاتح ہو گئے اور وہ اپنے تئیں نَحْنُ
ابْنُوا اللَّهِ وَاحِبَّاؤُه سمجھنے لگے لیکن جب پھر ان کی حالت تبدیل ہو گئی ۔ ان میں بہت ہی حرام کاری،
شرک اور بدذاتیاں پھیل گئیں تو ایک زبردست قوم کو اللہ تعالیٰ نے ان پر مسلط کیا۔
( بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳)
نَحْنُ ابْنُوا الله - آجکل سیدوں کی بھی یہی حالت ہے۔ کوئی کبریائی ایسی نہیں جو ان میں نہیں
حالانکہ بعض ذلیل ہو رہے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱ ۴ مورخه ۵ راگست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۴)
۲۱ - وَ إِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ
فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا وَاتْكُم مَّا لَمْ يُؤْتِ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ اور (وہ یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا تھا اے میری قوم اللہ کے وہ احسان یاد کرو
جو اس نے تم پر کئے ہیں۔ اس نے تم میں پیغمبر پیدا کئے اور تم کو بادشاہ بنایا یعنی سلطنت والی قوم اور تم
کو وہ کچھ دیا جو تمہارے زمانے میں کسی کو ہم نے نہیں د ں دیا تھا دنیا جہان سے ۔
ے یہ لوگ خوش ہوئے اس پر جو ان کے پاس علم تھا۔
حقائق الفرقان
۲۸۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
تفسیر۔ کیسا ہی بدقسمت ہے وہ انسان جو اسباب کو مہیا نہیں کرتا۔ اور وہ انسان تو بہت ہی
بد قسمت ہے جس کو اسباب میسر ہوں لیکن وہ ان سے کام نہ لے۔ اب میں تمہیں توجہ دلانی چاہتا
ہوں ۔ گھر کی حالت پر ۔ تمہیں یا مجھے یا ہماری موجودہ نسلوں کو وہ وقت تو یا د ہی نہیں جب ہم اس ملک
کے بادشاہ تھے۔ سلطنت بھی خدا تعالیٰ کے انعامات میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے
بنی اسرائیل کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ فرمایا جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ وَجَعَلَكُمْ قُلُوكًا یعنی اے
میری قوم خدا نے تجھ میں انبیاء کو مبعوث فرمایا اور تجھ کو بادشاہ بنادیا۔
جب قوم کی سلطنت ہوتی ہے تو قوم کے ہر فرد میں حکومت کا ایک رنگ آجاتا ہے۔ ہاں ہمیں تو وہ
وقت یاد نہیں جب ہم بادشاہ تھے۔ اچھا تو قوم کی سلطنت اب ہے نہیں اور خدا کا شکر بھی ہے کہ نہیں
ہے کیونکہ اگر ہوتی تو موجودہ نا اتفاقیاں ۔ یہ لاچاریاں ۔ یہ بیکسی اور بے بسی ۔ خود رائی اور خود بینی ہوتی
ضروریاتِ زمانہ کی اطلاع نہ ہوتی تو کس قدر مشکلات کا سامنا ہوتا۔ اور کیسے دکھوں میں پڑتے۔
بیرونی حملہ آور اندرونی بغاوتوں کو دیکھ کر حملہ آور ہوتے اور ہلاک کر دیتے تو یہ خدا کا رحم ہے جو اس
نے سلطنت لے کر دوسروں کے حوالے کی اور ہم کو اس دکھ سے بچالیا جو اس وقت موجودہ حالت کے
ہوتے ہوئے ہمیں پہنچتا۔
الحکم جلد ۵ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۱ء صفحہ ۶-۷)
٢٢ - يُقَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ الَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَرْتَدُّوا عَلَى
ادْبَارِكُمْ فَتَنْقَلِبُوا خَسِرِينَ -
ترجمہ ۔ اے قوم اس پاک ملک میں داخل ہو جاؤ جس کو اللہ نے تمہارے لئے محفوظ رکھا ہے ( اور لکھ
دیا ہے کہ وہ تمہیں کو ملے ) اور تم الٹے پھر و تو تم بڑے ٹوٹا پانے والے ہو جاؤ گے۔
تفسیر۔ بندے ایک وہ ہوتے ہیں جن کو الہام ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ ان کو فہم عطا کرتا ہے اور
اپنے فہم سے خدا تعالیٰ کی باتوں کو سمجھتے ہیں۔ ایک وہ ہوتے ہیں کہ جن کو نہ الہام ہوتے ہیں نہ
خدا ان کو تفہیم کرتا ہے لیکن ان کو وسعت نظر حاصل ہوتی ہے اور علم وسیع ہوتا ہے۔ تیسرے وہ
ہوتے ہیں جن کو نہ علم ہوتا ہے نہ تفہیم الہیہ ۔ ان تیسری قسم والوں کو پہلی دو قسم والوں کی