سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ
حقائق الفرقان (جلد ۲), حصہ 7
حقائق الفرقان
۳۳۴
سُورَةُ الْمَائِدَة
ا الَّذِي مَرَّ عَلى قَرْيَةٌ (البقرہ : ۲۶۰) والا کون ہے۔ یہاں تک کہ بعض نے اسے ولی اللہ ۔ بعض
نے نبی اور بعض نے کا فر بھی کہا ہے۔ ۴۔ موسی کے زمانہ میں جس بقرہ کے ذبح کا حکم ہوا تھا۔ وہ گائے
تھی یا بیل ۔ یہ سوال تو بنی اسرائیل کو بھی نہ سوجھا ۔ ۵۔ اصحاب کہف کے کتے کی شکل اور رنگ کیا تھا۔
۔ شداد کا باغ کیسا تھا ۔۷۔ براق کی شکل کیسی تھی؟
ایسی بیہودہ تحقیقوں میں پڑنے سے وقت ضائع ہوتا ہے اور منشاء الہی جو شریعت کے نزول
سے تھا جاتا رہتا ہے ۔ اصل غرض قرآن کی تو تقوی اور اعمالِ صالحہ ۔ خشیت اللہ کا پیدا کرنا اور
خودی خود پسندی اور خود رائی ۔ عجب ، بد نظری ، دنیا پرستی سے بچنا ہے ۔
ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا كَفِرینَ ۔ پہلے بڑے جوش و جوش سے دعوئی اطاعت کیا جاتا ہے پھر اس کو نباہ نہیں سکتے۔
ایک دوست نے بہت زور سے اپنے افسر کے لئے دُعا کی جو اس کا مخالف تھا۔ الہام ہوا کہ
نوکری نہ چھوڑ نا صبح کسی بات سے ناراض جو ہوئے ۔ جھٹ کہہ دیا۔ میرا استعفاء لے لو جو لے لیا گیا۔
تو بعد میں افسوس ہوا ۔
ہمارے ایک شاگرد تھا۔ اُس نے جب ابراہیم نے جب ابراہیم کی نسبت ہم سے سنا کہ خدا نے اسے فرما یا اسلم
تو اس نے کہا کہ اسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ (البقرہ: ۱۳۲) تو وہ جھٹ بول اٹھا ۔ میں بھی آپ کا ایسا
مطیع ہوں ۔ ہم نے آزمائش کے لئے یوں کیا کہ وہ گھر میں کھانا کھاتا تھا۔ کہہ دیا۔ اب تم طالب علموں
کے ساتھ کھانا کھایا کرو۔ اس پر اسے ایسا صدمہ ہوا کہ وہ کہے مجھے واپس گھر بھیجواؤ۔ مجھے اپنی
تذلیل منظور نہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۱٬۹۰)
۱۰۴ - مَا جَعَلَ اللهُ مِنْ بَحِيرَةٍ وَلَا سَابِبَةٍ وَلَا وَصِيلَةٍ وَلَا حَامِ وَلَكِنَّ
الَّذِينَ كَفَرُوا يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَأَكْثَرُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ -
ترجمہ ۔ اللہ نے نہیں ٹھہرایا بحیرہ نہ سائبہ اور نہ وصیلہ نہ حام لیکن کافر اللہ پر افتراہی کرتے ہیں جھوٹا
اور وہ اکثر بے عقل ہی ہیں۔
تفسیر - بحيرة - جس اونٹنی سے بارہ بچیاں پیدا ہو جاویں۔ا۔ ۔ اسے آزاد کر دیتے۔ نہ دودھ لیتے ۔ نہ
لے جیسا اس کا حال جو گزرا ایک بستی کی طرف سے میں تو رب العالمین کا فرمانبردار ہو چکا۔
حقائق الفرقان
۳۳۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
بال کاٹتے ۔ ہاں مہمان کو دودھ پلاتے ۔ اگر تیرہویں بچی بھی ہو جاتی تو اسے بھی آزاد سمجھتے ۔ خدا نے
اس سے منع فرمایا۔ ایسی اونٹنی کو بحیرہ کہتے ہیں۔
سايبة - تین طرح پر جانور چھوڑے جاتے ہیں ایک تو جب وباء پڑے تو ایک جانور لے کر
اُسے سیندھور وغیرہ ملا جاتا ہے۔ پھر اس پر غلہ وغیرہ رکھ کر شہر سے باہر نکال دیتے ہیں۔ ۲۔ بڑے
بڑے امراء اپنے جانور چھوڑ دیتے ہیں۔ اپنی عظمت، جبروت، رعب داب دکھانے کے لئے کہ اسے
بھلا کوئی چھیڑ سکتا ہے؟ عرب میں ایک شخص نے دنبہ چھوڑا تھا اس کے گلے میں چھری بھی باندھ دی تھی
کہ کسی کو جرات ہے جو اسے ذبح کرے۔ ۳۔ نروں کو چھوڑ دیتے ہیں تاکہ نسل بڑھائیں۔ سکھوں کے
زمانے میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔ مگر یہ سانڈ وغیرہ تو بجائے فائدہ کے نقصان کرتے ہیں اور وہ قوت
نسل کشی کی ان میں رہتی ہی نہیں ۔
وَصِيلَة ۔ ایک بکری ہو۔ جب پانچ دفعہ جنے دو دو میمنے ۔ تو اس بکری کو چھوڑ دیتے۔
حکم ۔ اونٹ جس سے دس کے قریب نسل ہو چکی ہو ۔
لا يَعْقِلُونَ ۔ رسوم کے تابع ہو کر اس درجہ تک پہنچ جاتے ہیں پھر اپنے تئیں روک نہیں سکتے
ہماری ایک قریبی رشتہ دار ایک شادی پر امداد کی درخواست کرنے لگی ۔ ہم نے کہا۔ ان رسوم کی ادائیگی
کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں ۔ ایک ساہوکار نے اس بات کو سن لیا اور کہا کہ میں سب کچھ دوں گا۔
چنانچہ اس نے روپیہ دیا۔ تب قریبی رشتہ دار نے مجھے کہا کہ تم سے تو وہ ہی اچھا ہے ۔ لیکن جب اس نے
سود در سود اور اصل کا مطالبہ کیا اور زمین تک جانے لگی تو معلوم ہوا کہ خیر خواہ کون تھا !
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۱)
بحيرة ۔ جن کے کان کاٹ دیتے ہیں ۔ (ب) سائبة - سانڈ چھوڑنا۔ (ج) وَصِيلَة جونر
کسی مادہ کے ساتھ پیدا ہوا سے رکھ لینا۔ (د) خام ۔ دس بچے ہو جا ئیں تو پھر اس جانور کو چھوڑ دیتے۔
تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۱)
١٠٦ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمُ انْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا
اهْتَدَيْتُمْ إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ -
ترجمہ ۔ اے ایماندارو ! تم اپنے نفس کی فکر کرو تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا وہ جو کوئی گمراہ ہوا جب تم
حقائق الفرقان
۳۳۶
سُورَةُ الْمَائِدَة
ہدایت یافتہ ہو جاؤ ۔ تم سب کو اللہ ہی کی طرف پھر کر چلنا ہے تو وہ تم کو خبر دار کر دے گا تمہارے اعمال سے۔
تفسیر ۔ لَا يَضُرُكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ - چالیس برس کا عرصہ گزرتا ہے۔ میں نے جب
مسند احمد حنبل پڑھی تھی تو پہلی حدیث حضرت ابوبکر سے اسی آیت کی تفسیر کے متعلق پڑھی تھی آپ
فرماتے ہیں کہ إِذَا رَأَيْتَ شُئًا مُطَاعًا وَهَوَى مُتَبَعًا واعْجَابَ كُلِّ ذِي رَأْي بِرَأْيه - جب ایسا
وقت آ جاوے کہ انسان بخل کنجوسی کا مطیع ہو اور خواہشوں کا متبع اور ہر ایک شخص اپنی رائے ہی پسند
کرنے لگے تو ، تو پھر تو اپنی جان کا فکر کر۔ امام نووی فرماتے ہیں کہ جب تم ہدایت پا جاؤ تو پھر تم
امر بالمعروف نہی عن المنکر بھی کرو گے۔ پھر اتمام حجت کے بعد اگر کوئی پھر بھی نہ مانے تو پھر اس کی
گمراہی تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۱)
عَلَيْكُمُ انْفُسَكُمْ -۔ مسند احمد حنبل کی حدیث اس کو حل کرتی ہے۔ ا۔ اذا رأیت شحاً (حرص)
مُطَاعاً وَهَوَى مُتَّبَعاً وَالْجَابَ كُلِّ ذِي رَأَي بِرَأْيه -
۲۔ مسلم کی شرح نووی میں ہے تم اپنی فکر کرو یعنی امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرتے رہو ۔ جب
اپنا فرض ادا کرو گے تو پھر کوئی شخص گند کرے گا تو اس کا ضر ر تمہیں نہیں یہ نہ کہو کہ پہلے معنی حضرت ابو بکر
کے ہیں کیونکہ بھلی بات جسے اللہ سمجھا دے ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹۔ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۱)
١٠٧ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا شَهَادَةُ بَيْنِكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ حِيْنَ
الْوَصِيَّةِ اثْنَنِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ أَوْ أَخَرَانِ مِنْ غَيْرِكُمْ إِنْ أَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي
الْأَرْضِ فَأَصَابَتْكُمُ مُّصِيبَةُ الْمَوْتِ تَحْبِسُونَهُمَا مِنْ بَعْدِ الصَّلُوةِ فَيُقْسِن
بِاللهِ إِنِ ارْتَبْتُمْ لَا نَشْتَرِى بِهِ ثَمَنَّا وَ لَوْ كَانَ ذَا قُرْبِي وَلَا تَكْتُمُ شَهَادَةَ اللَّهِ
إِنَّا إِذًا لَمِنَ الْأَثْمِينَ -
ترجمہ۔ اے ایماندارو! تمہارے سامنے کی گواہی جب کسی کو تم میں سے آ موجود ہو موت ، وصیت
کرتے وقت تم ہی میں سے وہ صاحب عدالت کی ہونی چاہیے یا تمہارے سوائے اور دو شخصوں کی جو
غیر ہوں ایسی حالت میں جب تم نے سفر کیا ہو ملک میں تو تم پر آپڑے موت کی مصیبت تو ان دونوں کو
کھڑا کرو نماز کے بعد پھر وہ دونوں اللہ کی قسم کھائیں جب تم کو شک ہو ( وہ یہ لفظ کہیں ) ہم قسم کو
حقائق الفرقان
۳۳۷
سُورَةُ الْمَائِدَة
نہیں بیچتے مال کے لئے اگر چہ وہ شخص ہمارا زیادہ تر قرابت دار ہی ہو اور ہم چھپاتے نہیں حق
گواہی ، ایسا کریں تو ہم بے شک گنہگار ہیں۔
تفسیر ۔ شَهَادَةُ بَيْنِكُمُ ۔ اللہ نے پہلے اسلام، دین، ایمان ، آخرت کی تاکید کی ہے اور مفصل
بیان فرمایا ہے کہ جو حکم جناب النبی سے آویں ان کی پابندیاں کرو۔ اور رسومات قبیحہ کو چھوڑ دو۔ دین کے
بعد دنیا کی اصلاح کے متعلق فرماتا ہے کہ اے ایماندارو! جب حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تم میں سے کسی کی
موت کے علامات ظاہر ہوں ۔ حَضَرَ کے یہی معنے ہیں تو ہیں تو تمہیں حاضر ہونا چاہیے۔ شہادت ۔ ہیے۔ شہادت کے معنے حضور
کے ہیں۔ اضافت ظرف کی طرف ہے جیسے ھذا فَرَاقُ بَيْنِي وَ بَيْنِكَ (الكهف: ۷۹) اور بَلْ مَكْرُ
الَّيْلِ وَالنَّهَارِ (السبا : ۳۴) اور شہادت بمعنے حضور جیسے فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ
(البقرة: ١٨٦) اور وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَابقة " (النور: ۳) -
حِيْنَ الْوَصِيَّةِ اثْنن - حاضر ہونا کس کا؟ دوکا ۔ وصیت کے وقت ۔
ه
کبھی کبھی اسم کو رکھ لیتے اور فعل کو حذف کر دیتے ہیں جیسے کفی بِاللهِ شَهِيدًا (النساء:۸۰)
میں اكتف کفی بِاللهِ - اَكْتِفُ بِاللهِ شَهِيدًا کیونکہ گھی کا صلہ ب نہیں آتا اسی طرح یہاں
يَشْهَد محذوف ہے۔ وہ دو کیسے ہیں۔
ذَوَا عَدْلِ - صاحبانِ رشد و عقل ۔
منكُم ۔ تم میں سے دین کا تعلق رکھنے والے۔
آخران ۔ مسلمان نہ ہوں ۔
قاضی شریح نے لکھا ہے کہ سفر اور وصیت کے معاملہ میں غیر مسلم گواہ بھی لے لئے جاتے ہیں۔
إِنْ أَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ ۔ اِن کے بعد اسم نہیں آتا پس یہاں فعل محذوف ہے۔ یعنی
إِنْ ضَرَبْتُمْ أَنْتُمْ ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ -
لے یہ میرے اور تیرے درمیان جدائی ہے ۔ ۲ بلکہ تمہارے رات دن کے منصوبوں نے ( ہمیں روکا ) ۔
سے تو ( مسلمانو) تم میں سے جو شخص مقیم ہو یا اس مہینے کو پاوے (اس میں حاضر ہو ) تو چاہئے کہ اس کے روزے رکھے۔
ے اور چاہئے کہ آ موجود ہو ان کی سزا کے وقت ایک جماعت ہے اور اس بات پر اللہ ہی کی گواہی بس ہے۔
حقائق الفرقان
۳۳۸
سُورَةُ الْمَائِدَة
لَا تَشْتَرى به ثمنا ۔ یہاں اعتراض کیا گیا ہے کہ جب وہ گواہ ہیں۔ تو گواہ سے قسم کیسی ۔ ہم
کہتے ہیں بصورت شبہ وہ گواہ نہیں رہے۔ بلکہ مال ان کے سپرد کیا گیا ہے۔ پس وہ اس صورت میں
مدعا علیہ ہو گئے ۔ ورثاء مدعی ہیں اور یہ مدعا علیہ ۔ مقدمہ کے دوران میں ایسا ہو جاتا ہے۔
ایک تمیم داری نصرانی تھا اور ایک عدی بن بدا سہی ۔ مکہ میں تجارت کے لئے آتے۔ عدی
ایک تاجران کے ساتھ گیا۔ راہ میں مر گیا اور اپنا مال ان کے سپرد کر گیا۔ عمرو بن عاص اس کے
وارث تھے ۔ ان کو ایک جام کے متعلق شبہ ہوا ۔ ایک لوٹے کی ایک نالی میں فہرست بھی مل گئی ۔
جس برتن کے متعلق شبہ تھا وہ بھی اس میں درج تھا۔ جو دیا نہیں گیا اور یہ پہلے پوچھ لیا گیا کہ اس نے
کوئی چیز تمہارے آگے بیچی تو نہیں اور پھر جام جہاں بیچا وہاں سے بھید کھل گیا۔ اس صورت میں
وہی عیسائی گواہ مدعا علیہ بن گئے ۔
نَشْتَرِی ہے ۔ میں آ کا مرجع اللہ ہے یا قسم ۔ یعنی ہم نہیں لیتے اللہ کے نام کے بدلے۔ یا قسم
کے بدلے کوئی دنیاوی فائدہ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۱، ۹۲)
۱۰۸ - فَإِنْ عُثِرَ عَلَى أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا فَأَخَانِ يَقُومُنِ مَقَامَهُمَا مِنَ
الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيْنِ فَيُقْسِينِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتْنَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا
وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لَمِنَ الظَّلِمِينَ -
ترجمہ ۔ پھر جو خبر ہو جائے کہ ان دونوں نے گناہ کر کے حق دبا لیا تو اور دو شخص ان کی جگہ کھڑے ہوں
قریبی رشتہ دار ان لوگوں میں سے جن کا حق ڈوبا اور یہ متوفی کے قریبی رشتہ دار ہوں پھر دونوں اللہ
کی قسم کھاویں کہ ہماری گواہی زیادہ معتبر ہے ان دو کی گواہی سے اور ہم نے کچھ حد سے تجاوز نہیں کیا،
ایسا کریں تو بے شک ہم ظالم ہیں ۔
تفسیر ان موثر ۔ اگر مطلع ہو گئے ۔ عفو کے معنے ہیں کسی کے اوپر گرنا تقوتُ مِنْهُ علی
خیانت ایک محاورہ ہے۔
أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا ۔ ای استوجب الاثم یعنی انہوں نے واجب کر لیا اپنے ذمے اثم ۔ اثم
انے میں اس کی خیانت پر مطلع ہو گیا۔
حقائق الفرقان
کہتے ہیں غیر کا مال بلا وجہ لے لینے کو۔
۳۳۹
سُورَةُ الْمَائِدَة
فَأَخَرَانِ يَقُومُنِ مَقَامَهُمَا ۔ اور دو قسمیں کھائیں مدعیوں کی طرف سے۔
مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيْنِ ۔ اس کا ترجمہ غور سے سنو ۔ اکثر لوگوں نے غلطی کی
ہے ۔ وہ قسم کھانے و مانے والے ان وارثوں میں سے ہوں (وہ وارث کیسے ہیں ) ایسے وارث ہیں کہ
ثابت کر دیا ہے ان پہلوں نے وارثوں کے لئے طلب حق کو (یعنی اس بات کو کہ تم اپنا حق لے لو )
اور یہ کیسے ہیں ثابت کرنے والے ) بہت قریبی ہیں اس میت سے۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۲)
۱۰۹ ۔ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يَأْتُوا بِالشَّهَادَةِ عَلَى وَجْهِهَا أَوْ يَخَافُوا أَنْ تُرَدَّ أَيْمَانُ
بَعْدَ أَيْمَانِهِمْ وَاتَّقُوا اللهَ وَاسْمَعُوا وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ -
ترجمہ ۔ یہ ترکیب ایسی معلوم ہوتی ہے کہ صحیح صحیح گواہی دیں یا اس بات کا ڈر رکھیں کہ دوسرے
گواہوں کی قسموں کے بعد ہماری قسمیں رد کر دی جائیں گی اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اس کا خوف رکھو اور
اس کے حکم کو قبول کرو اور اللہ راہ راست نہیں بتا تا نا فرمان قوم کو۔
تفسیر وَاتَّقُوا اللهَ وَاسْمَعُوا وَاسْمَعُوا کے معنی مان لو۔
تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱)
١١٠ - يَوْمَ يَجْمَعُ اللهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَا ذَا أَجِبْتُمْ قَالُوا لَا عِلْمَ لَنَا إِنَّكَ
انْتَ عَلَامُ الْغُيُوبِ -
ترجمہ ۔ جس دن اللہ جمع کرے گا سب پیغمبروں کو پھر پوچھے گا تم کیسے مانے گئے وہ عرض کریں گے
ہمیں کچھ معلوم نہیں ۔ آپ ہی کی ذات بڑی غیب جاننے والی ہے۔
تفسیر کوئی شخص کسی دوسرے کے سامنے ذلت نہیں چاہتا۔ جب ایک کے سامنے نہیں چاہتا۔ تو
جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے وہاں اپنی ذلت کیونکر برداشت کر سکتا ہے۔ اللہ کے ایمان کے
ساتھ آخرت کے ایمان کا ذکر ہے۔ بلکہ ملائکہ کے ایمان کو بھی اس ۔ ہے۔ بلکہ ملائکہ کے ایمان کو بھی اس کے پیچھے رکھا ہے ۔ مَنْ آمَنَ بِاللهِ
وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ (البقرہ: ۱۷۸) اس کی وجہ یہ ہے کہ آخرت پر ایمان ہو تو پھر انسان بدی کی
ا جس نے (سچے دل سے) اللہ کومانا اور آخرت کے دن کو اور فرشتوں کو۔
حقائق الفرقان
۳۴۰
سُورَةُ الْمَائِدَة
جرات نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اس کو یقین ہوتا ہے کہ میرا کو یقین ہوتا ہے کہ میری تمام منصوبہ بازیاں خدا ۔ منصوبہ بازیاں خدا کے حضور پیش کی جاویں گی۔
مَا ذَا أَجِبْتُمْ قَالُوا لَا عِلْمَ لَنَا ۔ یعنی علم کی نفی خدا کے علم کے مقابلہ میں ہے۔ کیا معنے؟ ہمارا علم
کچھ بھی نہیں۔ کیونکہ جو کچھ جانتے ہیں وہ تو بخوبی جانتا ہے۔ لا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا (البقره: ۳۳)
دوسرے معنے یہ کئے گئے ہیں۔ اور یہ ظاہر ہے کہ یہاں تو دل کا معاملہ ہے اور ہم کسی کے دل کی باتیں
نہیں جانتے کہ اس نے ہمیں کیسا مانا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۲)
لا عِلْمَ لَنَا - باطن کے جواب کا علم نہیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ما ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۴۵۱)
ااا - إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرُ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَى وَالِدَتِكَ
إِذْ أَيَّدتُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا ۚ وَ إِذْ
عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَيةَ وَالْإِنْجِيلَ وَ إِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِينِ
كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي وَ تُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَ
الْأَبْرَصَ بِإِذْنِي وَإِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتَى بِإِذْنِي وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَنْكَ
إِذْ جِئْتَهُم بِالْبَيِّنَتِ فَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ -
ترجمہ ۔ ۔ اور جب کہا اللہ نے اے عیسیٰ مریم کے بیٹے ! یاد کر میری وہ نعمت اور احسان جو تجھ پر اور
تیری ماں پر کیا جب میں نے تیری مدد کی پاک کلام سے۔ تو بات کرتا تھا لوگوں سے چھوٹی سی عمر میں
اور دانا ہو کر اور جب تجھ کو سکھائی کتاب اور دانائی و توریت و انجیل اور جب تو بنا تا تھا خاکسارمٹی سے
پرندہ کے روپ میں میرے حکم سے پھر اس میں پھونکتا تھا تو وہ ہو جاتی تھی ایک پرند میرے حکم سے اور
تو بری کرتا تھا مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے اور جب تو مردہ کافر کو زندہ مؤمن بناتا تھا
میرے حکم سے اور جب میں نے روکا بنی اسرائیل کو تجھ سے جب تو اُن کے پاس کھلے کھلے نشان لے کر
آیا تو کہنے لگے کا قران میں کے کہ یہ تو دل ربا با تیں کھلم کھلا قطع تعلق کرانے والی ہیں۔
تفسیر - قال الله - فرمائے گا بروز قیامت ۔
-
ے جو تو نے ہمیں بتا دیا ہے اُس کے سوائے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔
سُورَةُ الْمَائِدَة
حقائق الفرقان
بِرُوحِ الْقُدُسِ ۔ کلام پاک سے۔
كَهْلًا أَن حَلِيمًا یعنی عقل مند ہو کر ۔
۳۴۱
عَلَّمْتُكَ الْكِتَبَ ۔ معلوم ہوا کہ خدا کی کتاب کا علم بھی البی فضل ہی سے آتا ہے۔
الْحِكْمَةَ - پکی باتیں ۔
تَخْلُقُ ۔ اندازہ کرتا تھا ۔
الطين - یعنی ایسی سعید روحیں جو ہر قالب میں گیلی مٹی کی طرح ڈھل جانے والی ہوں ۔
طيرا ۔ اڑنے والا یہاں تک کہ عرش خدا کے حضور پہنچ جاوے۔ بلند پرواز انسان ۔
فَتَنْفُخُ فِيهَا ۔ تو خدا کا کلام اس میں پھونکے گا۔
تبرئی ۔ بری کرتا تھا۔ وہ لوگ مبروص اور اندھے کو نا پاک سمجھتے تھے۔
الأكمة - مادر زاد اندھا یا جسے شب کوری کا مرض ہو۔
تُخْرِجُ الْموتى ۔ یعنی شریر اور کفر میں مرے لوگ ۔
كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَنْكَ - يقيناً معلوم ہوا کہ بنی اسرائیل پھانسی پر قادر نہیں ہو سکے ۔
سِحْرُ - مَنْ لَا أَصْلَ لَهُ جس کی حقیقت وہ نہ ہو جو بظاہر معلوم ہو ۔
عقلمند ہوا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۲)
گھلا ۔
فَتَنْفَخُ فِيهَا ۔ کلام الہی پہنچاوے۔
تُخْرِجُ الْمَولى - کفار کو اپنی صحبت میں مومن بناتا۔
( تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۵۱، ۴۵۲)
جب تو مٹی سے پرندہ کیسی ایک چیز بناتا۔ میرے اذن سے اور اس میں پھونک مارتا پھر وہ
اڑنے والا ہو جا تا میرے اذن سے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۹)
حقائق الفرقان
۳۴۲
سُورَةُ الْمَائِدَة
۱۱۲ - وَ إِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ أَنْ أَمِنُوا بِي وَ بِرَسُولِي ، قَالُوا آمَنَّا وَ
اشْهَدُ بِأَنَّنَا مُسْلِمُونَ -
ترجمہ ۔ اور جب میں نے حواریوں کے طرف وحی کی کہ مجھے مانو اور میرے رسول کو تو انہوں نے
عرض کی ہم نے مانا اور آپ گواہ رہیے کہ ہم فدائی فرمانبردار ہیں ۔
تفسیر - أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ ۔ نبی کریم کو الہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا
الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ (الانفال : -
الانفال: (۶۴) اور صحابہ کو فَاصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا۔ (آل عمران : ۱۰۴)
پس اسی طرح کو ارشاد ہوا کہ حواریوں کا ایمان ہمارے ہی فضل سے تھا۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۲)
۱۱۳ - إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَنْ
يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ قَالَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ۔
ترجمہ ۔ اور جب حواریوں نے کہا اے عیسیٰ مریم کے بیٹے کیا تیرے رب سے یہ ہو سکے گا کہ ہم پر
خوان اُتارے آسمان سے۔ عیسی نے جواب دیا اللہ کو سپر بناؤ اور اس کا خوف رکھو جب تم ایماندار ہو۔
تفسیر - هَلْ يَسْتَطِيعُ کیا تیرا کہا مان لے گا ؟ اس کے یہی معنے ہیں ۔ ہر نبی کے واسطے ایک دعا
ایسی ہوتی ہے کہ وہ ضرور قبول کی جاتی ہے۔ نوح نے وہ دعا اپنی قوم کے لئے مانگی کہ لا تَذَرُ عَلَی
الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا (نوح : (۲۷) حضرت نبی کریم سے دریافت کیا گیا۔ فرمایا۔ میں نے وہ
دعا دنیا میں نہیں کی ۔ قیامت کے دن کروں گا شَفَاعَةُ لامتی بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ رُوحِي
۳
فداك) تمہارے مرزا صاحب سے بھی میں نے پچھوایا تھا مگر وہ ہنس پڑا۔ اور سکوت کیا۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۲)
لے اگر تو جو کچھ زمین میں ہے دنیا کے سب مالوں کو جمع کرتا اور سب خرچ کر دیتا جب بھی ایسی الفت نہ ہوتی ۔
ے تو اس نعمت سے تم بھائی بھائی ہو گئے۔ سے نہ چھوڑ خاص زمین پر کافروں کا کوئی گھر بسنے والا۔
حقائق الفرقان
۳۴۳
سُورَةُ الْمَائِدَة
۱۱۵ ۱۱۶- قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللهُمَّ رَبَّنَا انْزِلُ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ
السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِأَوَّلِنَا وَ آخِرِنَا وَ آيَةً مِّنْكَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ
الرَّزِقِينَ - قَالَ اللهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَكْفُرُ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي أَعَذِّبُهُ
عَذَابًا لَا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ -
ترجمہ ۔ عیسی ابن مریم نے کہا اے اللہ ہمارے رب ! ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار کہ وہ ہمارے
اگلوں اور پچھلوں کے لئے عید ہو۔ اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو اور تو ہم کو روزی دے اور تو ہی
سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔ اللہ نے فرمایا وہ میں اتاروں گا تم پر پھر جو تم میں سے حق پوشی
کرے گا اس کے بعد تو میں اس کو عذاب دوں گا ایسا عذاب کہ جہانوں میں ویسا عذاب کسی کو نہ
دوں گا۔
تفسیر - من السماء - ائل رزق ۔
لا وَّلِنَا وَاخِرِنَا ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس دعا کا اثر محض حواریوں کے لئے نہیں تھا اور نہ
مائدہ کوئی ایسی چیز ہے کہ صرف حواری ہی اس سے مستفیض ہوئے ہوں بلکہ عام رزق مراد ہے جیسے کہ
آگے خود تشریح کی ہے۔ وَارْزُقْنَا وَ انْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ ۔
إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ - یہاں علماء کی بحث ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ فَانِي أَعَذِّبُهُ عَذَابًا سن کر
وہ ڈر گئے۔ مگر میرے نزدیک یہ دعا کی گئی اور یقینا قبول ہوئی۔ دیکھتے نہیں عیسی کے نام لیووں کے
پاس کتنا رزق ہے۔ کتنی دولت ہے۔ یہاں تک کہ دن میں کئی بار لباس تبدیل کرتے اور نئے سے نئے
کھانے کی وجہ سے گویا ہر روز ان کے ہاں عید ہوتی ہے۔ عید الأَوَّلِنَا وَاخِرِنَا کے الفاظ کا اثر ہے۔
(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۲)
مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ - ائل بالضرور تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۵۲)
حقائق الفرقان
۳۴۴
سُورَةُ الْمَائِدَة
۱۱۷ - وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ
ق
أمِّيَ الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي
بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَ لَا أَعْلَمُ مَا فِي
نَفْسِكَ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ -
ترجمہ ۔ اور جب کہا اللہ نے اے مریم کے بیٹے عیسی ! کیا تو نے ہی کہا تھا لوگوں سے کہ مجھ کو اور
میری ماں کو اللہ کے سوا اور دو معبود سمجھنا۔ عیسیٰ نے عرض کی آپ کی ذات پاک ہے یہ مجھے کہاں
سزاوار ہے کہ میں ایسی بات کہوں جس بات کے کہنے کا مجھے کچھ بھی حق نہیں اگر وہ میں نے کہی ہو تو
تجھے معلوم ہی ہوگا ۔ میرے جی کا حال تو تجھے بخوبی معلوم ہے اور میں نہیں جانتا کہ آپ کیا چاہتے ہیں
اس سوال سے ) ہاں ہاں تیری ہی ذات پاک بڑی غیبوں کی جاننے والی ہے۔
اور
تفسیر۔ میں نے دنیا میں بہت سے حالات دیکھے ہیں۔ غریبی ، امیری، امیر ہو کر غریب ہونا
غریب ہو کر پھر امیر ہونا دیکھا۔ پہا روپیہ ماہوار کی آمدن بھی دیکھی اور ہزار ہا روپیہ کی ۔ دونوں
حالات میں خدا کے فضل سے یکساں خوشحال رہا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ دنیا کوئی بڑی چیز نہیں۔
پس بڑے ہی احمق ہیں وہ لوگ جو دنیا کے لئے دین کو برباد کرتے ہیں اور موت اور خدا کو بھلا دیتے
ہیں۔ انسان اولاد کے لئے یہ دنیا جمع کرتا ہے لیکن اگر اولاد نالائق ہے تو اس کے جمع کرنے کا کچھ
فائدہ نہیں۔ اور اگر لائق ہے تب بھی نہیں۔
ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۲)
بلکہ میں نے دیکھا ہے کہ وہ مکانوں کی اینٹیں اکھڑواتے بھی گالی دیتے ہیں کہ بھڑوے نے ایسا
سخت مصالحہ لگایا ہے جو اکھڑ بھی نہیں سکتا اور اگر لائق ہے تو اسے اپنے باپ کی کچھ پرواہ نہیں۔ ایک
شخص نے بھیرہ میں تین لاکھ روپیہ عمارتوں پر خرچ کیا۔ میں نے اس کی اولا دکود یکھا کہ سات سات
فاقے گزرتے ہیں۔ پس انسان فانی دنیا کے لئے کیوں خدا کو بھلا دے اور تکبر کیوں کرے؟ جس قدر
آسودگیاں اور نعمتیں خدا نے دی ہیں ان کی نسبت ضرور سوال ہوگا۔ اور تو اور انبیاء سے بھی باز پرس ہو
حقائق الفرقان
۳۴۵
سُورَةُ الْمَائِدَة
گی۔ بعض لوگ یوں کفرانِ نعمت کرتے ہیں کہ انعامات الہی کو انعام ہی نہیں سمجھتے ۔ ایک عورت مجھ
سے کہنے لگی ۔ خدا نے جو کچھ مجھے دیا تھا سب کچھ لے لیا۔ میں نے کہا۔ کیا تمہاری آنکھیں نہیں ، کان
نہیں، ناک نہیں ، ہاتھ نہیں، پاؤں نہیں۔ اس پر وہ بہت شرمندہ ہوئی ۔ اس رکوع میں ایک نبی سے
باز پرس کا ذکر ہے۔ جسے خدا بنایا گیا۔
ہیں
وَ أُمِّيَ الهَيْنِ - مریم کو بھی خدا کی ماں کہتے ہیں اور رومن کیتھولک اس کی تصویر کو سجدہ کرتے
لارڈ رین نے اپنی جیب سے پندرہ تصویریں پیتل کی دکھائی تھیں۔ مہاراج نے مجھے کہا یہ تو
ہمارے ہی بھائی ہیں آپ ان کو اہل کتاب بنائے پھرتے ہو۔
مَا فِي نَفْسِی ۔ میری باتیں ۔
مَا فِي نَفْسِكَ - تیری باتیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳)
۱۱۸- مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا اَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ رَبِّي وَرَبَّكُمْ وَ
كُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ
عَلَيْهِمْ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ -
ترجمہ۔ میں نے ان سے اور کچھ نہیں کہا مگر وہی جو تو نے مجھ کو حکم دیا تھا کہ تم اکیلے اللہ ہی کی عبادت کرو
جو میرا اور تمہارا سب کا وہی رب ہے اور میں ان کا نگران رہا جب تک میں اُن میں زندہ رہا پھر جب تو
نے مجھے مارڈالا اور وفات دے دی تو تو ہی ان پر نگہبان رہا تھا اور تو ہر ایک چیز کا بڑا واقف حال ہے۔
تفسیر - آنِ اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَ رَبَّكُمُ انبیاء توحید ذاتی پر نہیں بلکہ صفاتی پر زور دیتے ہیں کیونکہ
اسی کے متعلق قوموں میں غلط فہمیاں ہیں ۔ شرک کا مسئلہ باریک ہے۔ ایک طرف خدا کا حکم ایک طرف
نفس کی تحریک ۔ اب جو نفس کا کہا مانتا ہے وہ بھی شرک میں گرفتار ہے۔ اسی واسطے جھوٹ بولنے والے،
زانی ، چور، بد معامله، غافل، شست ، حرام خور ، سب مشرک ہیں۔
توفيتني - جان کو قبض کر لیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مؤرخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۳)
لے مہا راجہ جموں وکشمیر مرتب